متبادل دوستوں کی تلاش

پاکستان میں اس وقت میری دانست میں سب سے غور طلب یہ حقیقت ہے کہ آئی ایم ایف سے فقط ایک ارب ڈالر کی قسط حاصل کرنے کے لئے ہماری حکومت کو 377 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانا پڑے ہیں۔ بجلی، گیس اور پیٹرول کے نرخ بھی عالمی معیشت کے نگہبان ادارے کے اصرار پر مسلسل بڑھانا ہوں گے۔ اس کے علاوہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ”کامل خودمختاری“ بھی یقینی بنانا ہوگی۔ اس کے گورنر اور معاونین کی

Read more

جے راوی وچ پانی کوئی نہیں

اس کالم کے باقاعدہ قارئین کو اپنا مہربان سمجھتا ہوں اور انہیں دھوکے میں رکھنے کے خیال سے بھی گھن آتی ہے۔ ان کو ابھی تک اپنے تئیں دریافت نہیں ہوا تو کھل کے اعتراف کر رہا ہوں کہ گزشتہ کئی دنوں سے ملکی سیاست کے بارے میں لکھنے کو ہرگز جی نہیں چاہتا۔ رات سونے سے قبل نہایت خلوص سے کوشش کرتا ہوں کہ کوئی اور موضوع مل جائے۔ نئے موضوعات کی تلاش کے لئے مگر کتابیں پڑھنا ہوتی

Read more

”گوٹ“ کہاں پھنسی ہوئی ہے

پیر کے دن اسلام آباد کے مجھ جیسے پرانے رہائشیوں کے لئے بھی سردی بہت شدید تھی۔ بستر سے نکلنے کی ہمت نہیں ہو رہی تھی۔ زندہ رہنے کے لئے مگر رزق کمانے کی خاطر موسم کی شدتوں کو نظرانداز کرنا ضروری ہے اور جن دنوں قومی اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہو تو میں اس کالم کے علاوہ ”دی نیشن“ کے لئے پریس گیلری والا کالم لکھتا ہوں۔ نہادھوکر لہٰذا اپنے تئیں بالم بنا اور گاڑی سٹارٹ کر کے

Read more

عالمی بنک اور آئی ایم ایف کا ”نیو لبرل ازم“

کسی اور شخص کو ”بزرگ“ پکارتے ہوئے شرم محسوس ہوتی ہے کیونکہ میں خود بھی بڑھاپے والی عمر میں پہنچ چکا ہوں۔ بہرحال دو دن قبل مجھے ایک ایسے نمبر سے فون آئے چلے جا رہا تھا جو مجھ سے رابطہ کرنے والوں کی فہرست میں شامل نہیں تھا۔ ویسے بھی سوکر اٹھا تھا۔ نظرانداز کرنا مناسب کیا۔ فون کی گھنٹی مگر ایک بار پھر بجی۔ نمبر وہی تھا۔ میرے ہیلو کہنے کے بعد دوسری جانب سے تصدیق مانگی گئی

Read more

منی بجٹ کی منظوری اور طویل مدتی بندوبست

گزشتہ دو دنوں سے کئی دوست اور شناسا دیانت دارانہ حیرت سے استفسار کیے جا رہے ہیں کہ عمران حکومت نے جمعرات کے دن قومی اسمبلی کی ایک ہی نشست سے منی بجٹ کے علاوہ دیگر پندرہ قوانین بھی کیسے منظور کروالئے۔ وہ اس گماں میں مبتلا تھے کہ ”ہمارے نمائندے“ اذیت ناک مہنگائی کے رواں موسم میں شوکت ترین صاحب کو مزید 377 ارب روپے کے ٹیکس لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کوبھی ایسی

Read more

شیکھر گپتا کے دعوے اور میری حیرت

ذاتی طورپر میں اس دعوے پر اعتبار کرنے کو ہرگز تیار نہیں ہوں۔ بھارت کا مگر ایک بہت ہی سنجیدہ اور تجربہ کار صحافی ہے۔نام ہے اس کا شیکھر گپتا۔ کئی برس تک اپنے ملک کے ایک معتبر اخبار کا مدیر رہا۔اپنے تجربے سے چند سال قبل اس نے بھانپ لیا کہ ’’اخبار‘‘ نامی شے موت کی جانب بڑھ رہی ہے۔ ’’دی پرنٹ‘‘ کے نام سے ایک ویب سائٹ چلانا شروع ہوگیا۔ اس پلیٹ فارم کے لئے وہ "Cut The

Read more

صحت کارڈ کا ڈھول بجانے والی حکومت

’’پارلیمان‘‘ کے نام سے پی ٹی وی نے الگ سے ایک چینل بھی بنارکھا ہے۔ مقصد اس کا ہمیں اس امر کے بارے میں باخبر رکھنا ہے کہ میرے اور آپ کے ووٹوں سے منتخب ہونے کے دعوے دار اراکین پارلیمان اپنے فرائض کس انداز میں نبھارہے ہیں۔ چند بین الاقوامی اداروں کی مددسے سینٹ اور قومی اسمبلی کو اپنے باقاعدہ اجلاس ا ور پارلیمانی کمیٹیوں میں ہوئی بحث یوٹیوب جیسے پلیٹ فارموں کے ذریعے براہ راست نشر کرنے کی

Read more

’’جگت تھیٹر‘‘ کے تماشائی

منگل کی صبح چھپے کالم میں آندرے میر نامی محقق کا ذکر ہوا جس نے علمی تحقیق کے بعد ’’اخبار کی موت‘‘ کا اعلان کررکھا ہے۔ مذکورہ مصنف صحافت کی ہر طرز پر کڑی نگاہ رکھتا ہے۔ دورِ حاضر کو وہ ’’مابعدصحافت‘‘ عہد بھی پکارتا ہے۔ وہ مصر ہے کہ انٹرنیٹ کے فروغ کے بعد موبائل فون کا ہر صارف بھی ان دنوں ’’صحافی‘‘ بن چکا ہے۔ یہ اب کوئی مخصوص دھندانہیں رہا جس کے لئے آپ کو خاص تربیت

Read more

مری کے المناک واقعہ پر میرا صحافتی تجسس

آندرے میر (Andrey Mir) نام کا ایک محقق ہے۔ چند برس قبل اس نے بہت لگن سے ایک کتاب لکھی تھی۔ ”اخبار کی موت“ اس کا عنوان تھا۔ اس عنوان نے مجھے چونکا دیا کیونکہ 1975 سے 2007 تک میرے رزق کا کامل انحصار اخبارات کے لئے لکھنے پر رہا تھا۔ ٹی وی صحافت کا رخ کرنے اور وہاں سے بہتر معاوضہ اور مراعات حاصل کرنے کے باوجود میں اس شعبے کی بابت کبھی مطمئن نہیں رہا۔ اس کی وجہ

Read more

کیا سانحہ مری کے ذمہ دار عوام ہیں؟

حکومتی ترجمانوں کی فوج ظفر موج سے کہیں زیادہ شدومد سے صحافت کے نام پر ہماری ذہن سازی کو مامور کئے افراد کا گروہ اصرار کئے جارہا ہے کہ مری کی حالیہ برف باری کے دوران جو المناک واقعات ہوئے ہیں اس کے ذمہ دار فقط ہمارے جاہل عوام ہیں۔تفریحی مقامات کی جانب گاڑیوں میں بچوں کو لاد کر روانہ ہونے سے قبل وہ موبائل فونوں پر میسر محکمۂ موسمیات کی فراہم کردہ تازہ ترین معلومات سے رجوع نہیں کرتے۔

Read more

آئی ایم ایف کا حقیقی ہدف

جیو ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین صاحب نے برملا اعتراف کیا ہے کہ امریکہ کے دبائو کی وجہ سے آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کے لئے کڑی شرائط عائد کررہا ہے۔ آصف علی زرداری کی کاوشوں سے ترین صاحب یوسف رضا گیلانی کے مشیر خزانہ بھی ہوئے تھے۔ مذکورہ حیثیت میں انہوں نے 2009میں بھی آئی ایم ایف سے امدادی رقوم کے حصول کے لئے مذاکرات کئے۔ اپنے انٹرویو کے

Read more

آئی ایم ایف کا حقیقی ہدف اور ہمارے ذہین و فطین ماہرین

جیو ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین صاحب نے برملا اعتراف کیا ہے کہ امریکہ کے دباؤ کی وجہ سے آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کے لئے کڑی شرائط عائد کر رہا ہے۔ آصف علی زرداری کی کاوشوں سے ترین صاحب یوسف رضا گیلانی کے مشیر خزانہ بھی ہوئے تھے۔ مذکورہ حیثیت میں انہوں نے 2009 میں بھی آئی ایم ایف سے امدادی رقوم کے حصول کے لئے مذاکرات کیے ۔

Read more

کوئی ہمیں ستائے کیوں؟

پرانے پاکستان میں ایک بہت قدآور سیاست دان ہوتے تھے۔ نام تھا ان کا نوابزادہ نصراللہ خان۔ ساری عمر انہوں نے آمرانہ حکومتوں کے خلاف جمہوریت پسند قوتوں کے وسیع تر اتحاد بنانے میں صرف کردی۔ مظفر گڑھ کے نمایاں جاگیرداروں میں ان کا خاندان سرفہرست تھا۔ موصوف مگر ورثے میں ملے رقبوں کو بیچ کر سیاست کرتے رہے۔ آموں کے باغ کے مالک بھی تھے۔ فصل تیار ہوجانے کے بعد بے شمار صحافیوں کو آموں کے کریٹ بھجواتے۔ کالم

Read more

معاملہ اتنا سادہ نہیں

محترمہ ریحام خان صاحبہ نے مجھے اپنا سینئر تصور کرتے ہوئے ہمیشہ بہت عزت واحترام سے نوازا ہے۔ اسی باعث ریگولر اور سوشل میڈیا پر ان کی ذات کو متنازعہ بنانے کے لئے جو گفتگو ہوتی ہے میں اس پر تبصرہ آرائی سے ہمیشہ گریز کرتا ہوں۔ پیر کی صبح مگر ان کی بابت ایک تشویش ناک خبر پھیلی ہوئی تھی۔ ان کا جو موبائل نمبر میرے پاس ہے اس کے ذریعے رابطے کی کوشش میں ناکامی ہوئی۔ تفصیلات کا

Read more

آئی ایم ایف کی جی حضوری کو آمادہ ہماری اشرافیہ

بالآخر شوکت ترین صاحب نے اتوار کی شب جیو ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بے بسی سے اعتراف کر لیا ہے کہ آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ رویہ سخت گیر ہو چکا ہے۔ بنیادی وجہ اس کی امریکہ کا دباؤ ہے۔ امریکی دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے افغانستان کا ذکر بھی کیا۔ یہ اقرار کرنے سے مگر اجتناب برتا کہ واشنگٹن کے مقتدر حلقے افغانستان سے امریکی افواج کے ذلت آمیز انخلاء کا ذمہ

Read more

منی بجٹ پر حکومتی ارکان کی بے حسی

دو ارب اور ساڑھے تین سو ارب روپے کے درمیان زمین اور آسمان والا فرق ہوتا ہے۔ ”فنانس (ترمیمی) بل 2021“ کے عنوان سے جو ”منی بجٹ“ جمعرات کی سہ پہر شوکت ترین صاحب نے قومی اسمبلی کے روبرو رکھا وہ روزمرہ ضرورت کی تقریباً 144 اشیاء کو ٹیکس کے ضمن میں فراہم کردہ نرمی واپس لیتے ہوئی قومی خزانے کے لئے مزید ساڑھے تین سو ارب روپے جمع کرنا چاہ رہا ہے۔ وزیر خزانہ اور ان کے مصاحبین وترجمانوں

Read more

بعد والی فقط کہانیاں

عمر بڑھنے کے ساتھ یادداشت بھی یقینا کمزور ہو رہی ہے۔ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے لیکن ایک بزرگ تھے۔ غالباً انہیں عصمت علیگ پکارا جاتا تھا۔ میرا ان سے ذاتی تعلق نہیں تھا۔ اسلام آباد میں سرگودھا سے آئے میرے کئی نوجوان دوست مگر 1980ء کی دہائی میں ان کے بہت مداح تھے۔وہ جب بھی چند دنوں کے لئے یہاں تشریف لاتے تو ان کے اعزاز میں ضیافتوں کا اہتمام کرتے۔ وہاں ان صاحب کو بہت احترام واشتیاق سے

Read more

دوسروں کے’’چھابے‘‘ میں ہاتھ مارنے والا دھندا

حکمرانوں کی ہمیشہ یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کی رعایا تلخ حقائق سے غافل رہے۔ ہمہ وقت ’’سب اچھا ہے‘‘ والا گماں برقرار رہے۔ جمہوری نظام کے نمودار ہونے کے بعداگرچہ یہ فرض لیا گیا کہ حقائق کو عوام سے چھپایا نہیں جائے گا اور صحافی حقائق بے نقاب کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔صحافت مگر بتدریج بذات خود ایک دھندے میں تبدیل ہوگئی۔ ہر کاروبار کی طرح اپنا وجود برقرار رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ منافع کمانا

Read more

”تخت نہ ملدے منگے“

پیر کی شام بھی قومی اسمبلی کا اجلاس ہو نہیں پایا۔ طویل انتظار کے بعد چند اراکین جمع ہوئے تو کارروائی کا آغاز ہوا۔ چند ہی لمحے گزرنے کے بعد مگر اپوزیشن کے ایک رکن نے کورم کی نشاندہی کردی۔ حکومتی بنچوں پر مطلوبہ اراکین موجود نہیں تھے اور اجلاس کو مؤخر کر دیا گیا۔ کورم نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس مؤخر ہونے کا یہ سلسلہ گزشتہ بدھ کے روز سے جاری ہے۔ ہمیں اگرچہ یہ بتایا گیا تھا

Read more

”تھو کوڑی“

اتوار کی رات سونے سے قبل سوشل میڈیا پر نظر ڈالی تو معلوم ہوا کہ اس دن منیرؔ نیازی صاحب کی برسی بھی تھی۔ یہ جان کر یاد یہ بھی آیا کہ آج سے کئی ماہ قبل اس کالم میں عہد باندھا تھا کہ کچھ وقت نکال کر منیرؔ صاحب کی شاعری کو غور سے پڑھا جائے گا اور پھر ان کے شعروں کا حوالہ دیتے ہوئے اصرار ہو کہ وہ وطن عزیز کے ٹھوس حقائق کے حقیقی ترجمان تھے۔

Read more

ہمارا سیاسی بندوبست اصول وضوابط کا محتاج نہیں

وطن عزیز کی سیاست میں بارہا چند ایسے واقعات ہوئے ہیں جنہیں منطقی انداز میں سوچتے ہوئے تصور میں لانا ممکن ہی نہیں تھا۔ انہونی دِکھتی چیزوں کا ہونی میں بدل جانا اس حقیقت کا اظہار بھی ہے کہ ہمارا سیاسی بندوبست اصول وضوابط کا محتاج نہیں۔ حتمی قوت واختیار کے مالک اپنی ترجیحات کے مطابق کچھ بھی طے کرسکتے ہیں اور ہمارے پاس اس کے سامنے سر تسلیم خم کے علاوہ اور کوئی چوائس ہی نہیں ہوتی۔ انہونی کے

Read more

ہماری ختم نہ ہونے والی ”شب یلدا“

صحافت کا آغاز تو انگریزی اخبارات کے لئے رپورٹنگ سے کیا تھا۔ عمر کے آخری حصے میں لیکن ا ردو بولنے اور لکھنے کی وجہ سے رزق میں کشادگی نصیب ہوتی محسوس ہوئی۔ لاہور کی گلیوں میں پیدا ہو کر جوان ہوئے کسی بھی پنجابی کی طرح مگر اردو زبان کے بے شمار الفاظ سے آج بھی ناواقف ہوں۔ مذکورہ الفاظ میں ”شب یلدا“ بھی شامل تھا۔ 21 دسمبر 2021 کی رات نیند سے محروم ہوا سوشل میڈیا پر وقت

Read more

جے یو آئی بارے فکرمند ہوئے فواد چودھری

صاحب فراست وبصیرت کی سب سے بڑی پہچان یہ بتائی جاتی ہے کہ وہ اپنے خیالات پر ضدی بچوں کی طرح ڈٹانہیں رہتا۔ جانتا ہے کہ جو حقائق ہمیں نظر آتے ہیں انہیں تشکیل دینے والے ٹھوس عوامل ہوتے ہیں۔ سورج طلوع ہوتا ہے تو روشنی پھیلنا شروع ہوجاتی ہے۔ وقت عصر لیکن ہمیں اندھیرے کی جانب دھکیلنا شروع ہوجاتا ہے۔ ویسے بھی اقبال نے صراحت سے بیان کر رکھا ہے کہ ثبات فقط تغیر کو نصیب ہوتا ہے۔ وقت

Read more

اسی تنخواہ پر گزارے والی بات

تحریک انصاف کے وزراء سمیت کئی سرکردہ رہ نما کھلے دل سے اعتراف کر رہے ہیں کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخاب میں ان کی جماعت کو مہنگائی کی وجہ سے شکست کا سامنا کرناپڑا۔ عمران خان صاحب مگر ان کے تجزیے سے اتفاق نہیں کر رہے۔ ان کی دانست میں تحریک انصاف کی شکست کا بنیادی سبب غلط امیدواروں کا چناؤ تھا۔ اس تناظر میں مزید تحقیق کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ وہ بھی بالآخر اپنے

Read more

زمیں جنبد نہ جنبد گل محمد والا رویہ

میرے اور آپ جیسے جاہل و بے اثر پاکستانیوں کو خارجہ امور کی نزاکتیں سکھانے پر مامور کئے ذہن ساز بہت شاداں ہیں۔ سوشل میڈیا پر "41 برس” کے عنوان سے ایک ٹرینڈ بھی چلایا گیا۔ مقصد اس کا ہمیں یہ باور کروانا تھا کہ اکتالیس برس کے طویل وقفے کے بعد بالآخر پاکستان اپنے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک عالمی اجتماع منعقد کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ تمام اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ افغانستان کو مزید انتشار، خانہ جنگی اور

Read more

افغانستان کی صورتحال پر او آئی سی کا اجلاس

دنیا کے کئی ممالک اور خطوں میں کسی نہ کسی نوع کے دنگافساد ہمہ وقت ہورہے ہوتے ہیں۔ ہماری اکثریت کو مگر اس کا علم بھی نہیں ہوتا۔ یہ بڑھک لگانے کی لیکن ہمیں بیماری ہے کہ اسلام کے نام پر قائم ہوئے پاکستان کی ریاست،حکومت اور عوام یکسو ہوکر دنیا بھر میں پھیلے مسلمانوں کی فکر میں مسلسل مبتلا رہتے ہیں۔ کاش یہ دعویٰ مبنی بر حقیقت ہوتا۔ مذکورہ دعویٰ پر سوال اٹھانے کی جسارت اس لئے کی ہے

Read more

جی کو خوش کرنے والی خیالی دنیا

مسلسل بیروز گاری کی وجہ سے مقدر ہوئی مفلسی کے ہاتھوں خون تھوکتے ہوئے مرنے کی مجھے ہرگز تمنا نہیں۔رزق کمانے کے لئے لکھتا ہوں اور صحافت کے پیشے میں عمر گنوادینے کے بعد بخوبی جان چکا ہوں کہ کونسے موضوعات پر لکھنے سے گریز کرنا چاہیے۔ ہر برس کا 16 دسمبر مگر پریشان کردیتا ہے۔آج سے پچاس سال قبل 1971میں جب یہ دن آیا تھا تو پاکستان سقوط ڈھاکہ کی وجہ سے دولخت ہوگیا تھا۔میٹرک کے بعد حال ہی

Read more

مفروضہ خوشحالی کے دعوے اور کساد بازاری

عمران حکومت کے بارے میں سب اچھا کا ماحول بنانے والے ترجمانوں کی فوج ظفر موج اصرار کئے جارہی ہے کہ رواں برس ہمارے ہاں کئی زرعی اجناس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ دیہات میں اس کی بدولت خوش حالی کی طاقت ور لہر نمودار ہوئی۔ مفروضہ خوش حالی کو موٹرسائیکلوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے اجاگر کیا جارہا ہے۔ شوکت ترین صاحب کا دعویٰ یہ بھی ہے کہ فقط دیہات ہی نہیں ہمارے

Read more

آئندہ الیکشن اور نون لیگ میں وزیر اعظم کی تلاش

اہم اور فوری نوعیت کے سنگین تر مسائل کو ڈھٹائی سے نظرانداز کرتے ہوئے قارئین وناظرین کو فروعات میں الجھانا کوئی ہمارے آزاد و بے باک میڈیا سے سیکھے۔ مارکیٹ میں نیا شگوفہ اس تناظر میں نہایت سنجیدگی سے یہ سوال اٹھاتے ہوئے چھوڑا جارہا ہے کہ نواز شریف کے نام سے منسوب مسلم لیگ اگر آئندہ انتخاب کی بدولت اکثریتی جماعت بن کر ابھری تو وزیر اعظم کسے نامزد کیا جائے گا۔ ہماری ایک دیرینہ ساتھی محترمہ نادیہ مرزا

Read more

طالبان کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوالات

طالبان اور امریکہ کے درمیان قطر کے دوحہ میں طویل عرصے تک جاری رہے مذاکرات کا عمل مکمل ہوگیا تو اس کے اختتام پر ایک معاہدے کا اعلان ہوا۔ اس کے متن کو غور سے پڑھنے کے بعد میں آپ کو یاد دلاتا رہا کہ مذکورہ معاہدہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور اسلامی امارات افغانستان کے مابین ہوا ہے۔ طالبان کو اس میں محض ایک فریق ہی گردانا نہیں گیا جسے افغانستان میں اب دائمی امن واستحکام کے قیام کے

Read more

مجوزہ منی بجٹ، حکومت اور اپوزیشن کی آزمائش

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مزاحمت یا مفاہمت کے سوال پر غور کرتے ہوئے عملاً مفلوج ہو چکی ہے۔ دوسری بڑی جماعت کو ایسا مخمصہ لاحق نہیں۔ امید بلکہ یہ باندھے ہوئے ہے کہ عمران حکومت اگر اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرلے تو آئندہ انتخابات لڑنے کے لئے ڈیرے اور دھڑوں والے الیکٹ ایبلز تحریک انصاف کا ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہاں نہیں ہوں گے۔ نواز شریف کے نام سے منسوب مسلم لیگ کا

Read more

سرائیکی شناخت، علیحدگی کی تحریک نہیں

بدھ کی سہ پہر سے اپنا سر پکڑے بیٹھا ہوں۔ دوستوں اور شناساؤں کی جانب سے واٹس ایپ کی بدولت ایک وڈیو کلپ ملتی رہی۔ لاہور کی نجی شعبے میں چلائی یونیورسٹی سے منسلک رہے ایک پروفیسر اس وڈیو میں کسی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ موصوف کو مطالعۂ پاکستان کہلاتے مضمون کا ماہر گردانا جاتا ہے۔ کیوں؟ اس سوال کا جواب مجھ جاہل کے پاس موجود نہیں۔ قیام پاکستان کی وجوہات سمجھنے کو اگرچہ میں نے کئی کتابیں

Read more

سرائیکی شناخت، علیحدگی کی تحریک نہیں

بدھ کی سہ پہر سے اپنا سر پکڑے بیٹھا ہوں۔ دوستوں اور شناسائوں کی جانب سے واٹس ایپ کی بدولت ایک وڈیو کلپ ملتی رہی۔ لاہور کی نجی شعبے میں چلائی یونیورسٹی سے منسلک رہے ایک پروفیسر اس وڈیو میں کسی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ موصوف کو مطالعۂ پاکستان کہلاتے مضمون کا ماہر گردانا جاتا ہے۔ کیوں؟ اس سوال کا جواب مجھ جاہل کے پاس موجود نہیں۔ قیام پاکستان کی وجوہات سمجھنے کو اگرچہ میں نے کئی کتابیں بہت

Read more

سوشل میڈیا پر عورت کارڈ

ہمارے مرد حضرات کی اکثریت جو عموماَ 20سے30سال کے درمیان والی عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہے پاکستان کے امیج کے بارے میں بہت متفکر رہتی ہے۔ انہیں کامل یقین ہے کہ مغرب کے بیشتر ممالک مذہب اور خاندانی نظام کے مخالف ہیں۔ اپنے ہاں تو انہوں نے کئی دہائیوں سے لادینیت اور فحاشی پھیلارکھی ہے۔ اسلام کے نام پر قائم ہوئے پاکستان میں لیکن وہ اپنے مکروہ خیالات پھیلانے میں ناکام رہے۔ اس ضمن میں ہوئی مسلسل ناکامی سے

Read more

فون ”کھڑکنے“ کا مرہون منت موجودہ بندوبست

کئی بار اس کالم میں یہ عرض کرنے کی جسارت کی ہے کہ عمران حکومت نامی شے کسی ایک فرد یا ان کی بنائی جماعت ہی سے وابستہ نہیں۔ بہت سوچ بچار کے بعد تیار ہوا ریاستی اور حکومتی بندوبست ہے۔ ہماری ہر نوع کی اشرافیہ کے باہمی اشتراک سے بنائے اس بندوبست کو برقرار رکھنے والی قوتیں اسے ناکام بنانے کے خواہاں افراد سے کہیں زیادہ طاقت ور ہیں۔ اسی تنخواہ پر گزارہ کرنے کو مجبور۔ جی کے بہلانے

Read more

افغانستان کے مستقبل کی ہولناک خبریں

ہوش سنبھالتے ہی میرے ذہن میں یہ بٹھایا گیا تھا کہ پاکستان کی ریاست اور عوام کو یکسو ہوکر کشمیر کو بھارتی قبضے سے آزاد کروانا ہوگا۔ وہاں آباد مسلمانوں سے مذہبی وابستگی کے علاوہ کشمیر ہماری شہ رگ یوں بھی ہوئی کہ ہمارے ہاں بہتے تمام دریائوں کے منبع بھی اسی خطے میں ہیں۔ بچپن میں آپ کے ذہن میں کئی باتیں جاگزیں کی جاتی ہیں۔ جوانی کی بدولت میسر ہوئی خودمختاری آپ کو ان میں سے کئی باتیں

Read more

سانحہ سیالکوٹ کے اثرات اور منی بجٹ کی آمد

دل ہی دل میں عہد باندھ رکھا ہے کہ جس موضوع پر دماغ میں جمع ہوئے خیالات کو اس کالم میں برجستہ بیان کرنے کی ہمت نہ ہو اسے زیر بحث لانے ہی سے گریز کیا جائے۔ سیالکوٹ میں سری لنکا سے آئے ایک ہنر مند کا مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل بھی ایسا ہی موضوع ہے۔ میں اس کی مذمت کو بھی آمادہ نہیں۔ ہمارے حاکموں نے مذمتی بیانات جاری کردئیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر چھائے ذہن ساز بھی

Read more

پاک سعودی معاہدے میں ”ڈیفالٹ“ کی تکرار

اردو یقیناً بہت خوب صورت زبان ہے۔ میرے لئے اس کا احترام یوں بھی لازمی ہے کیونکہ میرے رزق کا انحصار اسی زبان میں اپنے خیالات کے اظہارکی صلاحیت پر ہے۔ دور حاضر میں مسلسل ابھرتے سیاسی رجحانات کا ذکر کرتے ہوئے البتہ اس زبان کی محدودات کا شدت سے احساس ہوتا ہے۔ کئی بار ان کے بارے میں سوچتے ہوئے یہ شبہ بھی ہوتا ہے کہ شاید اردو ہیجان کی ان تمام کیفیتوں کو بیان کرنے کے قابل ہی

Read more

مارچ 1977 ء کی انتخابی تاریخ دہرائے جانے کا دھڑکا

حکومت ڈٹ گئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو واضح الفاظ میں بتادیا ہے کہ اگر وہ الیکٹرانک مشینوں کے ذریعے پولنگ کا عمل سرانجام دینے کو آمادہ نہ ہوا تو اس کے فنڈروک لئے جائیں گے۔ یہ فنڈ رک گئے تو الیکشن کمیشن کے اعلیٰ ترین حکام کے علاوہ نچلے درجے کے ملازمین کو تنخواہیں بھی نہیں مل پائیں گی۔ الیکشن کمیشن کے دفاتر بجلی وغیرہ کے بل ادا نہیں کر پائیں گے۔ بالآخر اس ادارے کو بند کرنا

Read more

قیمے والے نان کا بیانیہ

وقتِ عصر کی مخصوص دہشت ہوتی ہے۔ ربّ کریم نے بھی اس کا حوالہ دیتے ہوئے انسان کو متنبہ کررکھ ہے کہ بے شک وہ خسارے میں ہے۔ خسارے کا شدید احساس مجھے ضیاء صاحب کی تدفین کے وقت پیر کے وقتِ عصر بھی ہوا۔ منیرؔ نیازی کی "شام شہرہول” تو یاد آئی۔ ساتھ ہی مگر وہ مصرعہ بھی جو "عمر میری تھی مگر اس کو بسر اُس نے کیا” کا رونا روتا ہے۔ گھر لوٹتے ہوئے میں "اس” کی

Read more

ہمارے ضیاء صاحب

ضیاء صاحب عرصہ ہوا گوشہ نشین ہوچکے تھے۔ کچھ نہ کچھ کرنے کو بے چین صحافیوں کو اکثر ان کی رہ نمائی لیکن درکار ہوتی۔ اس کے علاوہ آزادیٔ صحافت کی جدوجہد کو زندہ رکھنے والی تقریبات میں بھی ان کی شرکت لازمی تصور ہوتی تھی۔ صحافتی تنظیموں کو اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے لئے دیانت دارانہ صحافت کی اس مجسم علامت سے اپنا تعلق ثابت کرنا ضروری تھا۔ ضیاء صاحب مگر تھک چکے تھے۔ انہیں اپنے گھر سے باہر

Read more

کرونا میں 40 ارب کی کرپشن کا قصہ

دیوانوں کی طرح روزانہ اس کالم میں دہراتے رہنے کو مجبور محسوس کر رہا ہوں کہ ہم 22 کروڑ پاکستانیوں کی بے پناہ اکثریت کسی جمہوری مملکت کے با اختیار شہری نہیں۔ مختلف النوع سلطانوں کی محض رعایا ہیں۔ جی حضوری ہماری جبلت ہے۔ ہمیں مگر اپنی بے اختیار حیثیت کا اندازہ ہی نہیں۔ وقتاً فوقتاً چند آڈیوز یا وڈیوز لیک ہوجاتی ہیں اور ریگولر یا سوشل میڈیا پر حاوی ہوئے ذہن ساز انہیں درست یا غلط ثابت کرنے میں

Read more

میرے جیسوں کی دہائی کس کام کی

ثاقب نثار صاحب کی جو آڈیو لیک ہوئی ہے اسے سچایا جھوٹا ثابت کرنے کے لئے موبائل فون میں نصب کیمرے کے سامنے کھڑے ہو کر جو من میں آئے بیان کردو۔ بعد ازاں اسے یوٹیوب پر چڑھادو۔ وہاں لگی وڈیو کو کم از کم پانچ سے سات ہزار لوگ دیکھ لیں گے۔ آپ کا صحافت سے مگر کبھی دور پرے کا واسطہ بھی رہا ہو تو ایسی ہی ویڈیو کے ناظرین کی تعداد 30 ہزار سے بھی تجاوز کر

Read more

”ہمارے درد کا جالب مداوا ہو نہیں سکتا“

موجودہ حکومت کو اقتدار میں آئے تین برس گزرچکے ہیں۔ اس کی آمد سے قبل ہی نواز شریف صاحب سپریم کورٹ کے ہاتھوں کسی بھی عوامی عہدے کے لئے تاحیات نا اہل قرار پانے کے بعد احتساب عدالت کی وجہ سے جیل جا چکے تھے۔ اقتدار سنبھالنے کے بعد عمران حکومت نے احتساب کے عمل کو مزید جارحانہ بنایا۔ خواجہ سعد رفیق، شاہد خاقان عباسی، شہباز شریف اور خواجہ آصف کے علاوہ نون لیگ کے دیگر کئی سرکردہ اراکین کرپشن

Read more

دور حاضر کے میر جعفر

امید ہے کہ آپ ابھی تک یہ طے کرچکے ہوں گے کہ اتوار کی رات ثاقب نثار صاحب کے چند کارہائے نمایاں کو منظر عام پر لانے والی آڈیو اصلی ہے یا نہیں۔ ریگولر اور سوشل میڈیا پر چھائے ذہن سازوں نے اس کا بھرپور تجزیہ فراہم کردیا ہے۔ مذکورہ وڈیو کو برحق یا قطعاََ جعلی ثابت کرنے کے لئے بے شمار دلائل میسر ہیں۔ اپنی نفرت یا عقیدت کو تسکین دینے والے دلائل کا انتخاب کرلیجئے۔ میں نے اسے

Read more

”یہ جو 22 کروڑ ہیں“

یہ بات تو قیام پاکستان کے چند ہی برس بعد طے کردی گئی تھی کہ اسلام کے نام پر قائم ہوئے وطن عزیز میں مغرب کا متعارف کروایا نظام جسے جمہوری کہا جاتا ہے چلایا نہیں جاسکتا۔ دستور ساز اسمبلی سے باہر موجود علمائے کرام نے باہم مل کر ”قرارداد مقاصد“ کا مسودہ تیار کیا۔ اس کی روشنی میں اسلامی فلاحی نظام کی تلاش شروع ہوئی۔ یہ تلاش ابھی جاری تھی کہ افسر شاہی سے اٹھے ملک غلام محمد نے

Read more

سینٹ میں دونمبری کی توانا علامت

گزرے جمعہ کے روز سینیٹ کی کارروائی دیکھنے کے بعد سے مسلسل پریشان ہوں۔ خود سے انتہائی شرمندہ بھی محسوس کررہا ہوں۔ عمر کی تین سے زائد دہائیاں کامل جستجو سے پریس گیلری میں بیٹھ کر پارلیمان کی کارروائی دیکھنے میں صرف کردیں۔ 35برس کے طویل سفر میں بہت تماشے دیکھے۔ بطور صحافی مگر آپ کو بتاہی نہ پایا کہ عوام کی نمائندگی کے نام پر قائم پارلیمان کہلاتا یہ کارخانہ درحقیقت دونمبری دھندے کی بھرپور علامت ہے۔ ہمیں اس

Read more

موجودہ پارلیمان سے تبدیلی برآمد کرنے کے خواب

موجودہ پارلیمان میں اِن ہائوس تبدیلی کے امکانات ذاتی طورپر میں نے کبھی دیکھے نہیں۔ اپوزیشن کی دونوں بڑی جما عتوں کے کئی سرکردہ رہ نمامگر انہیں اکثر دریافت کرلیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ 2019کے آخری ہفتوں میں بھی ہوا تھا۔ نواز شریف صاحب جیل میں تھے۔ حراست کے دوران ان کی صحت کے بارے میں تشویش ناک خبریں پھیلنا شروع ہوگئیں۔ انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ بالآخر جیل سے لندن روانہ ہوگئے۔ آج بھی وہیں قیام

Read more

سیاسی جماعتوں کا عوامی مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں

روزمرہّ زندگی کے مسائل سے پریشان ہوئے پاکستانیوں کی اکثریت کی طرح مجھے بھی عمران حکومت کے استحکام یا عدم استحکام میں خاص دلچسپی نہیں۔ تمام عمر صحافت میں گزارنے کی وجہ سے مگر سیاسی امور کے مشاہدے کے بعد اپنی رائے کو اس کالم کے ذریعے بیان کرنے کو مجبور ہوں ۔ میرے رزق کا واحد وسیلہ صحافت ہی ہے۔ اندھی نفرت وعقیدت کے موجودہ دور میں اگرچہ اس دھندے سے وابستہ رہنا مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔ حکومت

Read more

پارلیمان کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس

اقتدار کا کھیل بہت سفاک ہے۔ اس کے چند تقاضے ہیں جن سے مفر ممکن نہیں۔ اس حقیقت کو نگاہ میں رکھیں تو عمران خان صاحب کے لئے ممکن ہی نہیں کہ وہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس بلانے کے ارادے کو ترک کردیں۔ چند ہی روز قبل یہ اجلاس منعقد کرنے کے لئے ایوان صدر سے اعلامیے کا باقاعدہ اجرا ہو گیا تھا۔ حکومت مگر آخری لمحات میں اسے مؤخر کرنے کو مجبور ہوئی۔ اجلاس مؤخر کرنے

Read more

گلگت بلتستان کے ایک سابق چیف جسٹس کا حلف نامہ

گلگت بلتستان کے ایک سابق چیف جسٹس صاحب کا ضمیر طویل خاموشی کے بعد انگڑائی لے کر بیدار ہو گیا ہے۔ ضمیر کی بیداری کے بعد انہوں نے غالباً تاریخ میں زندہ رہنے کے لئے ایک حلف نامہ تیار کروایا۔ اس کے ذریعے انکشاف کیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے نواز شریف اور ان کی دختر کو پابند سلاسل رکھنے کے لئے تعطیلات کے دوران بھی اپنا اثر و رسوخ بہت بے

Read more

اپوزیشن کو ”کٹ“ لگانے کی تڑی

پاکستان کی ہر حکومت کو پاکستان ٹیلی ویژن پر کامل کنٹرول کا جنون لاحق رہا ہے۔ یہ جنون بسا اوقات عتاب کی صورت اختیار کرتے ہوئے اس ادارے سے وابستہ سینئر ترین افسروں کی زندگی بھی اجیرن بنادیتا۔ نجی محفلوں میں وہ دلوں میں جمع ہوئے غبار کو تلخ نوائی سے کم کرنے کی کوششوں میں مصروف رہتے۔ دو افراد کا اس تناظر میں رویہ مگر حیران کن حد تک استثنائی رہا۔ ایک تھے مرحوم آغا ناصر اور دوسرے ہیں

Read more

کن فیکون والے پیغمبروں کی توقع؟

عمران خان صاحب کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالے تین برس گزرچکے ہیں۔ ابھی تک لیکن وہ یہ حقیقت پوری طرح سمجھ نہیں پائے ہیں کہ ان کے اقتدار کا اصل منبع قومی اسمبلی میں حکومتی بنچوں پر بیٹھے اراکین ہیں۔ ان کی اکثریت اپنے حلقوں میں ڈیرے اور دھڑے کی بنیاد پر معتبر تصور ہوتی ہے۔ اپنے رعب داب کو برقرار رکھنے کے لئے مگر وہ ریاستی سرپرستی کے بھی محتاج ہوتے ہیں۔ اسی باعث سرکار کی جی حضوری

Read more

وزیر اعظم کی سپریم کورٹ طلبی

منگل کی رات سے اپنے خیالات حکومت کو یہ مشورہ دینے کے لئے مرتب کررہا تھا کہ وہ پارلیمان کا مشترکہ اجلاس جمعرات کے دن بلانے سے اجتناب کرے۔ اس کے اراکین پارلیمان حکومت کی جانب سے ہوئے ہر فیصلے پر سرجھکائے انگوٹھا لگانے کو اب دل وجان سے آمادہ نہیں۔ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں جوقانون سازی ہوتی ہے وہ فقط ایوان میں موجود اراکین کی اکثریت کی حمایت کا تقاضہ کرتی ہے۔ حکومتی جماعت اور اتحاد کے چند

Read more

مثبت صحافت کا تقاضا

پیر کی صبح اُٹھ کر یہ کالم لکھ رہا ہوں۔ قومی اسمبلی کے ہال میں گیارہ بجے کے بعد ہماری پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے چنیدہ نمائندہ ں پر مشتمل ایک کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ اسے قومی سلامتی کمیٹی پکارا جاتا ہے۔ حکومت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ اراکین بھی اس کے رکن ہیں۔ امید ہے کہ سینئر ترین دفاعی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے حکام اس کمیٹی کو حساس ترین معاملات کے بارے میں ایسی تفصیلات سے

Read more

صلح کے مذاکرات اور عوامی مسائل

قومی اسمبلی کے سپیکر جناب اسد قیصرصاحب کی درخواست پر تبلیغی جماعت نے اپنے سالانہ اجتماع کے اختتام سے قبل مہنگائی سے نجات کی دعائیں بھی مانگی ہیں۔ اس اہم مسئلے کے حل کے لئے تبلیغی جماعت سے رجوع کرنے سے قبل اسد قیصر صاحب حکومت کی بنائی اس مذاکراتی ٹیم کا حصہ بھی تھے جو لاہور کو راولپنڈی سے ملانے والے جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے مفتی منیب الرحمن صاحب کے ترلے

Read more

وزیر اعظم کی نگاہ بندہ نواز

رب کریم کا سو بار شکر۔ حکومت کی تابعداری دکھانے میں دیگر صحافیوں سے بازی لیتا محسوس کر رہا ہوں۔ وزیر اعظم صاحب کے بدھ کے روز ہوئے قوم سے خطاب سے قبل جو کالم چھپا تھا اس میں صراحت سے بیان کر دیا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی پہ حاوی ہوئے رجحان کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ حکومت کو اس کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے۔ عمران خان صاحب نے اس حقیقت کو مزید

Read more

ٹھنڈ پروگرام

دو یا تین ہفتے پہلے کی بات ہے۔ وقت گزاری کے لئے لیپ ٹاپ کھول کر ٹویٹر پر لگائے مضامین اور پیغامات دیکھ رہا تھا۔ اچانک ایک ری ٹویٹ پر نظر پڑی۔ امریکہ کے کسی تھنک ٹینک کے لئے کام کرنے والے ایک محقق نے جس کا نام مجھے اب یاد نہیں آرہا افغانستان کے حوالے سے ایک مضمون لکھا تھا۔ وہ ری ٹویٹ ہوا۔ مذکورہ مضمون کے عنوان نے مجھے چونکا دیا کیونکہ وہ افغانستان پر نگاہ رکھنے کے

Read more

مفتی منیب الرحمن کی فراست

گزرے جمعہ کی دوپہر رائو تحسین صاحب نے اپنی والدہ کی رحلت کے بعد دعا کا اہتمام کررکھا تھا۔ رائو صاحب نے اپنی عمر وزارت اطلاعات کی چاکری میں صرف کی ہے۔ ہم دونوں ایک ساتھ ہی جوانی سے بڑھاپے میں داخل ہوئے۔ ان کا دوستانہ خلوص بے شمار صحافیوں کے بہت کام آتا رہا ہے۔ اس کے باوجود وہ جب نام نہاد ڈان لیکس کی زد میں آئے تو چند ہی افراد کو ان سے دوستی یاد رہی۔ رائو

Read more

اور بھی غم ہیں زمانے میں

گزشتہ کئی دنوں سے ہمارے ہاں کراچی سے پشاور تک کاروبار حیات کئی اعتبار سے معطل رہا۔ تاریخی اعتبار سے لاہور کو راولپنڈی سے شہ رگ کی طرح ملانے والی جی ٹی روڈ خاص طور پر خوف وبے یقینی کی زد میں آئی ہوئی ہے۔ اس قضیے کی جو وجوہات ہیں ان کے بارے میں آج بھی میرا موقف وہی ہے جو 2017 میں تھا۔ اس برس مگر وطن عزیز میں آپ کی حب الوطنی اورایمان کی حرارت جانچنے کا

Read more

دوبارہ اٹھ کھڑا ہوا قضیہ

کاش ورلڈ کپ کے لئے پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے مابین T-20والا میچ بدھ کی شام ہوگیا ہوتا۔ میں اپنے کمرے میں اکیلے بیٹھ کر اسے بہت غور سے دیکھتا اور جمعرات کی صبح اٹھ کر اس کی بابت کالم لکھ کر دیہاڑی لگالیتا۔ ایسا مگر ہوا نہیں۔ فی الوقت جو موضوع ہمارے لوگوں کی اکثریت کے دل ودماغ کو پریشان کئے ہوئے ہے اس کے بارے میں اپنی رائے برجستہ بیان کرنے کا مجھ میں حوصلہ نہیں

Read more

شعیب اختر کے ساتھ پی ٹی وی اینکر کی قابل مذمت بدکلامی

ورلڈ کپ کے لئے T-20میچوں کا جو سلسلہ جاری ہے اس کا انجام کچھ بھی ہوذاتی طورپر مجھے اس میں خاص دلچسپی نہیں۔ حیران کن بات مگر اس تناظر میں یہ بھی ہے کہ کافی عرصہ سے کامل طورپر اکتائے ہوئے دل نے اتوار کے بعد منگل کی شام بھی اس ضمن میں ہوئے ایک اور میچ کو آغاز سے اختتام تک اپنے کمرے میں اکیلے بیٹھ کر بہت شوق سے دیکھا ہے۔ پاکستان کے نسبتاَ نوجوان اور کم تجربہ

Read more

بلھے شاہ اور منٹو جیسی جرات کا تقاضا

اپنی سوچ کو ہر حوالے سے برحق ثابت کرنے کا مرض فقط دین کے نام پر سیاست کرنے والوں کو ہی لاحق نہیں ہے۔ نام نہاد ترقی پسند یا لبرل ہونے کے دعوے داروں نے بھی اس تناظر میں نہایت محدود دائرے کھینچ رکھے ہیں۔ ان کے معیار پر پورا نہ تریں تو بے جواز مذمت شروع ہوجاتی ہے۔ ذاتی طورپر میں خود کو غالبؔ کے اتباع میں "ہم کہاں کے دانا تھے” والا لکھاری ہی سمجھتا ہوں جو کسی

Read more

کرکٹ میں ہندوتوا کا جنون و تعصب

عرصہ ہوا "یہ جینا بھی کیا جینا ہے "والی مردہ دلی کی زد میں آچکا ہوں۔ ٹی وی دیکھنے کا عادی کبھی بھی نہیں رہا۔ جوانی میں کرکٹ کے میچوں پر ریڈیو کے ذریعے انگریزی میں ہوا رواں تبصرہ اپنے محلے کے تھڑوں پر بیٹھے لوگوں کے لئے پنجابی میں بیان کردیا کرتاتھا۔ اس کھیل کا دیوانہ مگر کبھی نہیں رہا۔ اخبارات پڑھنے کی علت اگرچہ اب بھی لاحق ہے۔ تازہ ترین کے لئے سوشل میڈیا سے بھی مسلسل رجوع

Read more

افغانستان کی کڑی نگرانی کا مجوزہ معاہدہ

پاکستان کی وزارت خارجہ نے نظر بظاہر امریکہ کے مشہور نشریاتی ادارے -سی این این- کی دی ہوئی ایک خبر کی تردید کردی ہے۔’’نظر بظاہر‘‘ میں نے روانی میں نہیں لکھا۔کافی سوچنے کے بعد لکھنے کو مجبور ہوا۔مزید وضاحت سے قبل یاد دلانا ضروری ہے کہ سی این این نے اپنی خبر کے ذریعے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کا امریکہ کے ساتھ ایک معاہدہ تیاری کے مراحل سے گزررہا ہے۔اس کی حتمی منظوری اور اطلاق کے بعد امریکہ کو

Read more

گورنر سٹیٹ بنک کی بے معنی منطق

میرے اور آپ جیسے بے بس ولاچار پاکستانیوں کی روزمرہ زندگی اجیرن بنانے والے فیصلے عموماً نام نہاد ”ٹیکنوکریٹس“ کی جانب سے تشکیل دیے جاتے ہیں۔ وہ امریکہ اور یورپ کی مشہور ترین یونیورسٹیوں کے طالب علم رہے ہوتے ہیں۔ ڈگری کے حصول کے بعد ملٹی نیشنل اداروں کے ملازم ہو جاتے ہیں۔ چند ورلڈ بینک یاآئی ایم ایف کے ساتھ مل کر عالمی سرمایہ دارانہ نظام کے تحفظ وفروغ میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ ہم جیسے عالمی اداروں کی

Read more

داغ دل ہم کو یاد آنے لگے

قتیل شفائی کا ایک مصرعہ ان دنوں میرے دماغ میں مسلسل گونجتا رہتا ہے۔وہ مصرعہ ہے:’’اپنے دُکھوں پہ روتے ہیں لے کر کسی کانام‘‘۔ وطن عزیز میں چونکہ صحافت بقول وزیر اعظم عمران خان صاحب برطانیہ سے بھی زیادہ آزاد ہوچکی ہے اس لئے مجھ جیسے فرسودہ ذہن کے رپورٹر کو ہضم نہیں ہورہی۔ جنرل ضیاء کے عہد زرین میں فقط صحافت سے رزق کمانے کی ٹھان لی تھی۔صحافت ان دنوں بہت آسان تھی۔آپ بڑی محنت سے کوئی خبر ڈھونڈتے۔اسے

Read more

آئی ایم ایف کی تمام شرائط پر عملدرآمد کی مجبوری

بارہا اس کالم میں آپ کو یاد دلاتے ہوئے شرمندگی محسوس کرتا ہوں کہ سرمایہ دارانہ نظام پر مبنی جو عالمی معیشت ہے اس کا نگہبان ادارہ آئی ایم ایف ہے۔ اس کے دھندے کو رواں رکھنے کے لئے کلیدی سرمایہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ نام کا ایک ملک فراہم کرتا ہے۔ اسی باعث تقریباً 90 ممالک پر مشتمل آئی ایم ایف میں یہ واحد ملک ہے جسے ویٹو جیسا اختیار بھی میسر ہے۔ عمران خان صاحب جن دنوں اپوزیشن

Read more

سازشی کہانیوں کا ہجوم

دس سے زیادہ دن گزرگئے۔ ایک ”تعیناتی“ جس کے لئے نام کا اعلان ہو چکا تھا ابھی تک باقاعدہ طور پر ہونہیں پائی ہے۔ اس کی وجہ سے روایتی اور سوشل میڈیا پر ہیجان برپا ہے۔ سازشی کہانیوں کا ہجوم ہے اور ماضی کے چند اہم سیاسی واقعات کو نگاہ میں رکھتے ہوئے ”کہیں ایسا نہ ہو جائے کہیں ویسا نہ ہو جائے“ والے وسوسوں کا اظہار بھی ہو رہا ہے۔ جب آتش جوان تھا تو ضرورت سے زیادہ متحرک

Read more

سول بالادستی کا خواب

پاکستان کے ایک اور وزیر اعظم کی نظر بظاہر ان دنوں سول بالادستی کے خواب کو عملی صورت دینے کو مچل رہے ہیں۔ ”بات چل نکلی ہے دیکھیں۔“ ان کی خواہش آج کے کالم کا البتہ موضوع نہیں۔ تھوڑا فلسفہ بگھارنا ہے۔ اس کی جانب بڑھتے ہوئے بنیادی حقیقت یاد دلانا ہے کہ ہر وزیر اعظم کی اصل قوت عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئی پارلیمان ہوتی ہے۔ اپنی پارلیمان کو مگر عمران خان صاحب وقار فراہم کرنے کو تیار

Read more

قواعد وضوابط کے اطلاق سے بنائی جانے والی تاریخ

پیر اور منگل کی درمیانی رات ریاست اور حکومتِ پاکستان کے دو حتمی فیصلہ سازوں کے مابین ایک اہم ملاقات ہوئی۔ رپورٹروں کی جانب سے بتائی اس ملاقات کی وزراء نے تصدیق کردی۔ مذکورہ ملاقات کے بعد ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ منگل کی صبح دفتری اوقات شروع ہوتے ہی ایک سمری تیار ہوتی۔ یہ سمری فوری طورپر وزیر اعظم کے دفتر بھجوائی جاتی۔ وزیر اعظم اس میں لکھے ایک نام کی منظوری دے دیتے۔ دوپہر تک پاکستان ہی

Read more

12 اکتوبر کا دھڑکا

پرویز ملک صاحب سے میری دوستی نہیں شناسائی تھی۔ پیر کی صبح مگر کالم لکھ کر دفتر بھیجنے لگا تو ان کے انتقال کی خبر آئی۔ جی اس کے بعد بہت اداس ہوگیا۔ غالباََ اس کی وجہ یہ بھی تھی کہ جو کالم لکھا تھا وہ بھی جہان فانی سے رخصت ہوئی ایک اور شخصیت کے بارے میں تھا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر مرحوم کے برعکس قومی اسمبلی کے لاہور سے کئی باررکن رہے پرویز ملک صاحب میرے شہر کے ایک محاورے

Read more

دیومالائی شخصیت ڈاکٹر قدیر خان

آج سے چند ہفتے قبل ہی اگست 2021 ء کے مہینے میں طالبان نے جذبہ حریت وایمانی کو 20 برس تک پھیلی مزاحمت کے دوران بروئے کار لاتے ہوئے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کوافغانستان سے ذلت ورسوا کرتے ہوئے نکالا ہے۔ ہمارے ہمسائے میں ہوئے اس تاریخ ساز واقعہ سے ہمیں یقین کامل ہوجانا چاہیے تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی مغربی ممالک کی پاٹے خانی کے دن تمام ہوئے۔ مسلم دنیا کی اقدار اپنی جگہ قائم ودائم

Read more

مقدر کا سکندر

اپریل 2007 میں جب افتخار چودھری کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے منصب پر بحال کروانے کی تحریک چلی تو کئی صحافیوں کو بھی ٹی وی سکرینوں پر خود کو جرأت وصداقت کی علامتیں ثابت کرنے کا بہانہ مل گیا۔ بہتی گنگا میں ذات کے اس رپورٹر نے بھی اشنان کیا۔ تھوڑی شہرت اور راحت کے حصول کے باوجود کبھی کبھار ٹی وی سکرینوں پر ہی لیکن یاد دلانے کو مجبور ہو جاتا کہ ریاست ریاست ہوتی ہے۔ گفتار

Read more

چیئرمین نیب کی مزید کامیابی و کامرانی کی دعا

ہماری ریاست کے اہم ترین ادارے میں بدھ کے روز قابل توجہ تعیناتیوں اور تبادلوں کا اعلان ہوا ہے۔ ان کی بابت سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی معلومات اور تجزیے پڑھتے ہوئے دریافت ہوا کہ میں کتنا لاعلم ہوں۔ 1975ء سے محض صحافت کے علاوہ کچھ اور نہ کرنے کا دعوے دار اہم ریاستی عہدوں پر فائز افراد کے بارے میں ککھ بھی نہیں جانتا۔ اپنی غفلت کے احساس کو کم کرنے کے لئے اگرچہ یہ سوچتے ہوئے دل کو

Read more

نام نہاد سنسنی خیز ڈرامہ

اپریل 2016میں جب بینڈ باجہ بارات کے ساتھ پانامہ دستاویزات کو منظر عام پر لایا گیا تو میں ان کی بابت ہرگز حیران نہیں ہوا تھا۔وطن عزیز میں مگر دہائی مچ گئی۔ ’’پھڑے گئے‘‘ کی آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئیں۔ ہماری اکثریت نے یہ طے کردیا کہ ان دستاویز میں چار سو سے زیادہ جن پاکستانوں کے نام ہیں وہ رشوت خور اور ٹیکس چور ہیں۔قوم کی دولت لوٹ کر انہو ں نے ’’آف شور کمپنیاں‘‘ بنارکھی ہیں۔ان کا احتساب

Read more

کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات 

ہر وقت نوکری بچانے کی فکر میں مبتلا مجھ ایسے قلم گھسیٹ کو ہرگز خبر نہیں کہ جس تنظیم سے پاکستان کے وزیر اعظم نے مذاکرات کی بات چلائی ہے اس کا نام لکھنا قانونی اعتبار سے جائز ہے یا نہیں۔جنرل ضیاء کے لگائے مارشل لاء کے دوران وطن عزیز میں تمام سیاسی جماعتیں کالعدم ٹھہرادی گئی تھیں۔ اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لئے بنائی جماعت اسلامی کو بھی اس ضمن میں استثناء نصیب نہیں ہوا تھا۔ حالانکہ جنرل ضیاء

Read more

امریکہ میں ہمارے خلاف پکائی جانے والی کھچڑی

بدھ کی شام عمران حکومت نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ عوام کے ووٹوں سے براہ راست منتخب ہوا قومی اسمبلی کے نام سے جو ادارہ ہے وہ مکمل طور پر اس کے قابو میں ہے۔ یہ سوچ بچگانہ خوش فہمی تھی کہ حکومتی نشستوں پر بیٹھے اراکین اسمبلی اپنی حکومت سے خوش نہیں۔ اسی باعث جب سے چوتھے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس شروع ہوا ہے ہر روز کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے

Read more

ہمارے لئے امریکی سینیٹ میں پیش ہوئے قانون کا شکنجہ

امریکی افواج کا گزشتہ ہفتے کے وسط میں افغانستان سے انخلاء کا عمل شروع ہوا تو اس کالم میں بارہا دہراتا رہا کہ جس ذلت آمیز انداز میں یہ عمل جاری ہے امریکی اس کو بھولیں گے نہیں۔ اپنی خفت مٹانے کے لئے پنجابی محاورے والے گدھے سے گرنے کا غصہ اس کے مالک کمہار پر نکالا جائے گا اور افغانستان کے تناظر میں امریکی پاکستان کو وہی کمہار ٹھہراتے ہیں۔ منگل کی صبح اٹھا تو واٹس ایپ کے ذریعے

Read more

ارکانِ اسمبلی کی مفت کی دیہاڑیاں

تعلق ان کا حکومتی پارٹی سے ہو یا حزب مخالف کی جماعتوں سے ۔ موجودہ قومی اسمبلی کے تمام اراکین ’’کام کے نہ کاج کے‘‘ والے محاورے کی عملی مثال نظر آرہے ہیں۔ اس محاورے کا دوسرا حصہ میں نے جان بوجھ کر نہیں لکھا کیونکہ میرے اور آپ کے ووٹوں کی بدولت منتخب ایوان میں آئے افراد کو میرے اور آپ کے ادا کردہ ٹیکسوں سے فقط اناج ہی فراہم نہیں ہوتا۔ انہیں اسلام آباد آنے کے لئے جہازوں

Read more

حکومتی نو رتنوں کے بنائے ذہن

میڈیا نام کا جو جانور ہے اس کے حقیقی خدوخال کا سنجیدہ مطالعہ کینیڈا کے ایک محقق نے شروع کیا تھا۔ نام تھا اس کا ہر بڑٹ مارشل میک لوہان۔ ٹیلی وژن کو اس نے گہری تحقیق کے بعد Idiot Boxپکارا۔ اصرار کیا کہ اس کے ذریعے محض شوبازی ہوسکتی ہے۔ سنجیدہ گفتگو نہیں۔ انٹرنیٹ کے فروغ سے کئی دہائیاں قبل اس نے دریافت کرلیا تھا کہ دنیا ایک عالمی گائوں میں تبدیل ہونے والی ہے جہاں جغرافیائی دوریاں بے

Read more

مودی کا دورۂ امریکہ اور کملا ہیرس کی بے باکی

ڈھٹائی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ مذہبی انتہا پسندی کی چھائوں میں ایک غریب چائے بیچنے والے کے مقام سے بھارت کا وزیر اعظم بنے نریندرمودی کے لئے مگر اس کی کوئی حد موجود نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ہفتے کے دن خطاب کرتے ہوئے کئی برسوں تک مذہبی جنون کا پرچارک رہے نریندر مودی نے دنیا کو سمجھانا چاہا کہ دور حاضر میں رجعت پسند خیالات فروغ پا رہے ہیں۔ گنجلک مسائل کا معروضی انداز

Read more

ایک پرواز کی اذیت ناک کہانی

اپنے کئی ساتھیوں کی طرح میں نے بھی پی آئی اے کو ہمیشہ برا بھلا ہی کہا۔ اس کا تقابل دیگر ایئرلائنز سے کرتا رہا۔ اس ضمن میں مزید اشتعال اس لئے بھی آتا ہے کیونکہ گزشتہ کئی برسوں سے بہت معیاری اور آرام دہ سفر کو یقینی بنانے والی چند خلیجی ممالک کی فضائی کمپنیوں نے بنیادی طور پر پاکستانی ماہرین کی نگرانی میں اپنا مقام بنایا ہے۔ برٹش ایئرلائنز کسی زمانے میں بہت دھانسو شمار ہوتی تھی۔ 1980

Read more

میں تو محض ’’ٹیوے‘‘ ہی لگا سکتا ہوں

جن دنوں قومی اسمبلی یا سینٹ کے اجلاس ہورہے ہوں تو میں یہ کالم لکھنے کے علاوہ دی نیشن کے لئے پریس گیلری والا کالم بھی لکھتا ہوں۔ ہماری پارلیمان اور خاص طورپر عوام کے براہ راست ووٹوں سے منتخب ہوئی قومی اسمبلی مگر بہت تیزی سے ہمارے بنیادی اور اہم معاملات کے تناظر میں قطعاََ بے اثر اور لاتعلق ہوچکی ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس تقریباََ ہر روز کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے دن کے لئے

Read more

نیوزی لینڈ کے بعد برطانیہ اور رمیز راجہ کا ریکارڈڈ بیان

نیوزی لینڈ نے جس ناقابل یقین انداز میں اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان سے واپس بلوایا وہ دیگر ہم وطنوں کی طرح میرا بھی خون کھولانے کا باعث ہوا۔ طیش کے عالم سے باہر نکلنے کے بعد تاہم تھوڑا غور کرنے کو مجبور ہوا۔ جو خیالات ذہن میں آئے ان کا اس کالم میں اظہار بھی کردیا۔ اپنی گفتگو اس التجا کے ساتھ ختم کی کہ نیوزی لینڈ کے فیصلے کو بچگانہ ٹھہرانے کے لئے لازمی ہے کہ ہم برطانیہ

Read more

انتخابات کی شفافیت اور ڈالر کی قدر

اس سال 15 اگست کو افغانستان نے بقول ہمارے وزیر اعظم غلامی کی زنجیریں بالآخر توڑ دیں۔ امریکہ کے اس ملک سے ذلت آمیز انخلاء کے بعد ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اس کی کرنسی یعنی ڈالر کی قدر بھی پنجابی محاورے والی ٹکا ٹوکری ہوجاتی۔ یہ مگر ہو نہیں رہا۔ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مسلسل گر رہی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں ہوا۔ حالیہ اضافہ واضح عندیہ دے رہا ہے کہ روزمرہّ ضروریات کی

Read more

’’پانچ آنکھیں‘‘

مجھ کم علم کو گماں تھا کہ خلیل الرحمن قمر صاحب محض لکھاری شکھاری ہیں۔ ٹی وی ڈرامے لکھتے ہیں۔ عوام میں بے پناہ مقبول ان ڈراموں میں خواتین اکثر لوگوں کے اخلاق بگاڑتی اور گھروں کو تباہ کرتی نظر آتی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ان کے لکھے ایک ڈرامے نے اسی تناظر میں ٹی وی سکرینوں اور سوشل میڈیا پر بہت دنوں تک رونق لگائے رکھی۔ قمر صاحب جو اپنے سرپر لگائے خضاب ڈیل ڈول اور لب ولہجے سے

Read more

”اوکس“ کے ذریعے چین کو نکیل ڈالنے کی تیاری

بدھ کی رات سونے سے قبل حسب عادت سوشل میڈیا پر نظر ڈالی۔ ٹویٹر پر بریکنگ نیوز چل رہی تھی کہ برطانیہ اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم امریکی صدر کے ساتھ مل کر ایک اعلان کرنے والے ہیں۔ ان کا اعلان دفاعی اور سلامتی امور کے حوالے سے تاریخ ساز ہو گا۔ جی بہت مچلا کہ مذکورہ اعلان کا انتظار کروں۔ ڈاکٹروں نے مگر آنکھ کو کالے موتیے سے بچانے کے لئے رات دیر تک جاگنے پر سخت پابندی لگارکھی ہے۔ صبح تک انتظار کو مجبور ہوا۔

Read more

تاریخ کا خود کو دہرانے کا عمل

پیر کے روز پاکستان کی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے نہایت اخلاص سے عالمی رہ نماؤں کو مشورہ دیا کہ وہ دنیا کو درپیش مسائل کا حل ڈھونڈنے کے لئے ہمارے وزیر اعظم کی بصیرت سے رجوع کریں۔ یہ مشورہ دیتے ہوئے صدر عارف علوی نے بہت مان سے ہم کو یہ بھی یاد دلایا کہ گزشتہ 20 برسوں کے دوران عمران خان صاحب وہ واحد سیاست دان تھے جو شدت اور ثابت قدمی سے یہ پیغام دینے کو مصر رہے کہ افغانستان کا فوجی حل موجود نہیں ہے۔ ان کی رائے کو مگر توجہ سے سننے کی کوشش بھی نہیں ہوئی۔ بالآخر کھربوں ڈالر اور لاکھوں انسانی جانوں کے زیاں کے بعد امریکہ کو طالبان سے مذاکرات کے ذریعے افغانستان سے انخلاء کے راستے ڈھونڈنا پڑے۔

Read more

صدر کا خطاب اور پریس گیلری کو تالہ

گزشتہ کئی برسوں سے ہمارے حکمران پاکستان کی بدنامی سے بہت خائف رہتے ہیں۔ اسی باعث مجھ ایسے ڈنگ ٹپاؤ لکھاریوں سے بھی توقع باندھی جاتی ہے کہ وہ سیاپا فروشی کے بجائے وطن عزیز کی اچھی باتوں کی تشہیر کریں۔ ”نوکر کی تے نخرا کی“ سوچتے ہوئے اپنے تئیں مذکورہ حکم کی ہر صورت تعمیل کرنا چاہتا ہوں۔ میرا سر مگر اس وقت چکرانا شروع ہوجاتا ہے جب ہمارے حاکم بذات خود ایسا قدم اٹھاتے ہیں جو میرے ملک کو دنیا بھر میں رسوا کردیتا ہے۔ گزرے پیر کے دن بھی ایسی ہی حماقت سرزد ہوئی ہے۔

چوتھے پارلیمانی سال کے آغاز کے ساتھ صدرمملکت نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے روایتی خطاب کرنا تھا۔ خطاب کی یہ رسم بنیادی طور پر نمائشی ہوتی ہے۔ دنیا کو پیغام دینا چاہتی ہے کہ ہم برطانیہ جیسا ایک ملک ہیں۔ یہاں منتخب پارلیمان ہے جو حکومتی کارکردگی پر کڑی نگاہ رکھتی ہے۔ وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف سے بالاتر صدر مملکت کا منصب بھی ہے جو برطانیہ کی ملکہ کی طرح سب پاکستانیوں کا سرپرست ونگہبان ہے۔

Read more

مہنگائی: ایک سنگین اور توجہ طلب مسئلہ

محض تنخواہ پر زندہ رہنے والے لاکھوں افراد کی طرح مہنگائی مجھے بھی پریشان کیے رکھتی ہے۔ اس کی بابت واویلا مچانے سے مگر گریز کرتا ہوں۔ یہ کالم لکھتے ہوئے ہمیشہ یہ خیال ذہن پر حاوی رہتا ہے کہ جن مسائل کا ذکر ہو ان کے حقیقی اسباب بھی تھوڑی تحقیق کے بعد بیان کردیے جائیں۔ اسی تناظر میں اگر کوئی ممکنہ حل بھی نظر آئیں تو انہیں سادہ الفاظ میں پیش کر دیا جائے۔ معیشت مگر ایک گنجلک موضوع ہے۔ میں اس کی مبادیات سے بھی ناواقف ہوں۔ آج تک سمجھ نہیں پایا کہ جی ڈی پی اور جی این پی میں کیا فرق ہے۔

Read more

ذلت آمیز شکست پر پشیمان امریکہ

اندھی نفرت ومحبت پر مبنی تقسیم کی شدت امریکہ میں پاکستان کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ اس کے باوجود وہاں کے معتبر اخبارات ورسائل میں نائن الیون کے حوالے سے جو مضامین لکھے گئے ہیں ان کی کثیر تعداد نہایت خلوص سے چند بنیادی نکات پر اتفاق کررہی ہے۔ نیویارک کے سربفلک ورلڈ ٹرید سینٹر پر اغوا کئے جہازوں سے جو حملہ ہوا وہ دل دہلادینے کی حد تک حیران کن تھا۔ یہ دہشت گردوں کے جذباتی جنون کا

Read more

افغانستان کے حوالے سے ممکنہ نئی گیم

جمعرات کی صبح چھپے کالم میں بیان کیا تھا کہ طالبان نے طویل انتظار کے بعد جو حکومت تشکیل دی ہے اس میں فقط ایک غیر پشتون شامل ہے۔ نام ان کا قاری فصیح ہے اور وہ کابل میں طالبان کے فاتحانہ داخلے سے قبل شمالی علاقوں پر کنٹرول کی کوششوں میں سرگرم رہے تھے۔ یہ کالم پڑھنے کے بعد ایک مہربان قاری نے تصحیح فرمائی ہے کہ وہ پی ایچ ڈی کے طالب علم ہیں اور بلال صاحب کی

Read more

سانپ کے منہ میں چھچھوندر

میں ذاتی طور پر طالبان کا مداح نہیں۔ معروضی حقائق بھی لیکن میری ترجیحات کے مطابق نہیں ہیں۔ صحافیانہ فریضہ نبھاتے ہوئے ان پر نگاہ مرکوز رکھنا لازمی ہے۔ اسی باعث چند روز قبل یہ دعویٰ کرنے کو مجبور ہوا کہ طالبان سے فی الوقت ضرورت سے زیادہ لچک کی توقع نہ رکھی جائے۔ امریکہ کے علاوہ یورپ کے کئی طاقت ور ممالک کی افواج 20 برس تک ان کے ملک پر قابض رہی ہیں۔ غیر ملکی افواج کے پاس

Read more

مشینوں کے ذریعے ووٹنگ پر اصرار کا نتیجہ؟

یوں گماں ہوتا ہے کہ آنے والے کئی دنوں تک افغانستان ہی اس کالم کا موضوع رہے گا۔ وطن عزیز میں بھی تاہم چند اہم معاملات کے بارے میں سیاسی فریقین کے مابین فیصلہ کن معرکوں کے لئے صف بندی ہورہی ہے۔ بروقت ان پر توجہ نہ دی گئی تو یہ ہمیں سنگین بحرانوں کی جانب بھی دھکیل سکتی ہے۔ الیکٹرانک مشینوں کے استعمال کے ذریعے آئندہ عام انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانا اس ضمن میں اہم ترین ہے۔

Read more

طالبان فاتح: اب ان کی مرضی جو چاہیں کریں

وقت آ گیا ہے کہ ہم بالآخر یہ تسلیم کر لیں کہ جنگیں ٹویٹر اور فیس بک پر جذباتی پیغامات یا جھوٹی خبریں اور تصاویر پھیلانے سے نہیں لڑی جاتیں۔ ہر جنگ کا برسرزمین ایک میدان ہوتا ہے۔ اس میں متحرک فریقین کی فوجی قوت، حکمت عملی اور جذبہ ہی حتمی نتائج کا سبب ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ سب کہانیاں ہیں۔ وقت کا زیاں اور ذاتی خواہش کا بچگانہ اظہار۔

Read more

عطاء اللہ مینگل: باوقار سیاستدان

تقریباَ ہر روز کوئی ایسا واقعہ ہوجاتا ہے جو مجھے یہ سوچنے کو مجبور کردیتا ہے کہ ہم واقعتاً بلھے شاہ کے بتائے ’’شک شبے‘‘ والے دور میں محصور ہو چکے ہیں ۔ گزشتہ دو دنوں سے بہت لوگوں کی جانب سے پیغامات آئے ہیں۔ طعنہ زن انداز میں یاد دلایا گیا کہ سید علی گیلانی صاحب کی رحلت کے بعد میں نے ان کی ذات اور سیاست کے بارے میں نہایت جذباتی کالم لکھا۔ آخری سانس تک اپنے مؤقف

Read more

’’انتہاء پسند‘‘ سید علی گیلانی کی رحلت

مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی وسیع وعریض کی جیل میں تبدیل کرنے کے باوجود مودی سرکار کے خوف کا یہ عالم ہے کہ 91سالہ سید علی گیلانی کی موت نے اسے بوکھلا دیا۔ بدھ کی رات اس کے فوجیوں نے سرینگر کے حیدر پورہ میں واقع ان کے مکان پر دھاوا بول دیا۔ مرحوم کے اہل خانہ کو دیوار سے لگانے کے بعد علی گیلانی صاحب کا جسد خاکی وہاں سے اٹھالیا گیا۔ ان دنوں صحافتی روزگار کے لئے انقرہ

Read more

1997ء اور 2021ء کا افغانستان 

امریکی صدر جوبائیڈن کی ڈھٹائی مجھے حیران کئے ہوئے ہے۔ اس کے ملک کے روایتی اور سوشل میڈیا پر سرسری نگاہ بھی ڈالیں تو فوراََ علم ہوجاتا ہے کہ امریکی عوام کی اکثریت تلملائی ہوئی ہے۔ اسے امریکہ کا افغانستان سے ذلت آمیز انخلا برداشت نہیں ہورہا۔ وہ افراد جو کئی دہائیوں سے امریکہ کی دفاعی اور غیر ملکوں سے تعلقات کی حکمت عملی تیار کرتے رہے واویلا مچارہے ہیں کہ دنیا کی واحد سپر طاقت کہلاتے ملک کی بات

Read more

امریکی انخلا مکمل

افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا 31 اگست کا سورج طلوع ہونے سے قبل ہی مکمل ہو گیا تو طالبان نے ہوائی فائرنگ کے ذریعہ اپنی فتح کا جشن منایا۔ وزیر اعظم پاکستان کے مشیر حافظ طاہر اشرفی کا ٹویٹ مگر اس تناظر میں نہایت بردبار تھا۔ انہوں نے فقط ’’اللہ اکبر‘‘ لکھا۔ اس کے بعد ایک اور ٹویٹ میں مولانا سمیع الحق مرحوم کی تصویرلگاتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ نوشہرہ کے قریب واقع دارلعلوم حقانیہ نے بے

Read more