پی ڈی ایم جلسہ: افغان صورتحال پر خاموشی

جمعہ اور ہفتہ کی صبح اٹھ کر مجھے یہ کالم لکھنا نہیں ہوتا۔ چھٹی کے ان دنوں میں میری حتیٰ الامکان یہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے لیپ ٹاپ سے دور رہوں۔ موبائل پر نصب سوشل میڈیا والی ایپس سے بھی رجوع نہ کروں۔ افغانستان میں اس مہینے کے آغاز سے جو حیران کن تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں انہوں نے مگر تجسس کی آگ کو بھڑکادیا۔ رات گئے تک تازہ ترین معلوم کرنے کو بے تاب رہتا ہوں۔ اس کے

Read more

’’تخت نہ ملدے منگے‘‘

یہ کالم پڑھنے والوں کی اکثریت نے اس امر کو سراہا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے میں افغانستان کی صورتحال پر نگاہ رکھتے ہوئے اس کی اہم ترین جزئیات بیان کررہا ہوں۔ ستائش کے ساتھ مگر کئی دوستوں نے گلہ یہ بھی کیا ہے کہ اس کالم میں ملکی سیاست کا ذکر نہیں ہورہا۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ اس ضمن میں سچ بیان کرنے کی سکت سے محروم ہوجانے کے بعد میں نے دانستہ خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

Read more

طالبان اور امریکہ میں ”مک مکا“

ذات کا رپورٹر ہوتے ہوئے میں جبلی طور پر ہماری زندگی کے مالک ہوئے طاقت ور افراد کے بیانات پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہوتا۔ ان کی جانب سے ہوئے دعوے شک وشبے کی چھلنی سے گزارنے کو مجبور محسوس کرتا ہوں۔ بے پناہ رسائی کے حامل بی بی سی اور سی این این جیسے ادارے گزشتہ کئی دنوں سے جس انداز میں کابل ائر پورٹ کے گرد جمع ہوئے افغانوں کی اذیت پر توجہ مرکوز کیے ہوتے تھے اس نے امریکہ اور یورپ کے کئی سیاستدانوں کو انسان دوستی کے ناٹک رچانے کو مجبور کر دیا۔ ان کی دہائی امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر مشتمل تنظیم G۔ 7 کا ہنگامی اجلاس بلانے کا سبب ہوئی۔ امید باندھی جا رہی تھی کہ مذکورہ تنظیم طالبان کو اجتماعی طور پر قائل کرنے کی کوشش کرے گی کہ امریکی افواج کی ان کے ملک میں موجودگی کو چند دنوں تک بڑھانے کی اجازت دی جائے۔ اس کی بدولت افغانستان سے ان تمام شہریوں کا انخلاء نسبتاً آسانی سے مکمل ہو جائے گا جو طالبان کے اقتدار میں لوٹنے کے بعد اس ملک میں رہنا نہیں چاہتے۔

Read more

افغانستان میں کنٹرولڈ میڈیا

دو دہائیوں کی جنگ کے بعد کابل لوٹے طالبان کو اپنے امیج کی بہت فکر لاحق ہے۔ میڈیا کی منطق کو بروئے کار لاتے ہوئے سوچا جائے تو ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ طالبان کے کابل میں داخلے کے بعد وہاں کے شہری متاثر کن تعداد میں سڑکوں پر نکل کر ان کا خیر مقدم کرتے۔ خیر مقدمی ہجوم کے بجائے کابل ائرپورٹ کے گردجمع ہوئے ہجوم نے تاثر مگر یہ پھیلایا ہے کہ طالبان کی کابل آمد نے وہاں کے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ وہ خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں۔ افغانستان میں مستحکم اور خوش گوار مستقبل کی امید کھوبیٹھے ہیں۔ اپنے امیج کے بارے میں متفکر طالبان کو کابل ائرپورٹ کے گرددکھائے مناظر پریشان وناراض کر رہے ہیں۔ اسی باعث وہ مزید شدت سے خواہش مند ہوں گے کہ امریکہ کو افغانستان میں 31 اگست سے زیادہ روز قیام کی اجازت نہ دی جائے۔

Read more

 جنگیں اور ٹی وی صحافت

اپنے ذہن میں موجود کئی خیالات کا ہم اس خدشے کی وجہ سے بھی برجستہ اظہار نہیں کرتے کہ لوگ ان کا کوئی اور مطلب نہ نکال لیں۔ ٹی وی صحافت کا تجزیہ کرتے ہوئے مجھے بھی ایسا ہی خوف لاحق رہتا ہے۔ پرنٹ میڈیا میری پہلی محبت ہے۔ اپنی جوانی کی تمام تر توانائی اس کی نذر کردی۔ اس صدی کے آغاز میں جب وطن عزیز میں ٹی وی صحافت کا آغاز ہوا تو آج کے کئی کامیاب ترین

Read more

طالبان ایران بھائی بھائی اور اسرائیلی عزائم

میں ذاتی طور پر ایسی اصطلاحات استعمال کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔ مذاہب کے مابین یقیناً تعصبات بھرے تناؤ دنیا بھر میں کئی صدیوں سے موجود ہیں۔ تاریخ میں اس کی وجہ سے بار ہا تخت یا تختہ والی جنگیں بھی ہوئیں۔ نائن الیون کے بعد امریکہ اور یورپ کے بے شمار نسل پرست مسلمانوں کو بلا استثناء ”انتہا پسندتخریب کار“ بھی ٹھہرارہے ہیں۔ دور حاضر کی جنگیں تاہم میری دانست میں بنیادی طور پر ریاستی مفادات کی وجہ سے سنگین تر ہوجاتی ہیں۔

Read more

کیا طالبان واقعتاَ بدل چکے ہیں؟

طالبان کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی افغانستان کے بارے میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں نے محض آواز ہی سن رکھی تھی۔ منگل کی شام موصوف کیمروں کے روبرو آگئے۔ ایک طولانی پریس کانفرنس سے نہایت سکون اور اعتماد کے ساتھ خطاب کیا۔ یہ خطاب دنیا کے کئی ٹی وی چینلوں پر براہِ راست دکھایا گیا۔ ٹویٹر پر چھائے مبصرین کی اکثریت نے اسے خوش گوار ٹھہرایا۔ اعلان کردیا کہ طالبان واقعتا بدل چکے ہیں۔ وہ 1996ء جیسے متشدد

Read more

بائیڈن افغانستان میں کلیدی کردار کے لئے بضد

کئی دنوں تک پراسرار خاموشی برقرار رکھنے کے بعد بالآخر امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں کھڑے ہو کر 20 منٹ لمبا خطاب کر دیا ہے۔ یہ خطاب واضح وجوہات کی بنا پر افغانستان تک محدود رہا۔ اپنا خطاب مکمل کرنے کے بعد وہ صحافیوں کے اٹھائے سوالات کا جواب دینے کو آمادہ نظر نہیں آیا۔ وہ اس کی توجہ کے حصول کے لئے چلاتے رہے۔ بائیڈن مگر پکڑائی نہ دیا۔

Read more

افغانستان: ایک اور درد ناک کہانی کا آغاز

انتقام یا بدلہ افغانوں کی جبلت کا طاقت ور ترین رویہ ہے۔ یہ گماں لہٰذا احمقانہ خام خیالی ہوگا کہ طالبان اپنا اقتدار مستحکم کرنے کے بعد ان تمام افراد کو کھلے دل سے معاف کردیں کہ جو ان کی دانست میں گزشتہ 20برسوں سے انہیں دربدر کرنے والوں کے سہولت کار رہے۔ عام افغانوں کو اس حقیقت کا بخوبی احساس ہے۔ اسی باعث جو طیارے کابل ایئرپورٹ سے پرواز کو تیار تھے ان میں سوار ہونے کی ہر ممکن

Read more

افغانستان : گریٹ گیم کا ایک اور باب بند 

امریکی میڈیا میں ماتم برپاہے۔ وہاں دہائی مچانے والے نام نہاد مفکرومبصر بنیادی طورپر اس فکر میں مبتلا نہیں کہ طالبان کی برق رفتار پیش قدمی کے نتیجے میں ہزاروں افغان اپنے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کو مجبور ہوئے۔ عورتوں اور بچوں سمیت کئی گھنٹوں تک پیدل چلنے کے بعد وہ کابل اور قندھار جیسے شہروں کے نواحی علاقوں میں پناہ کے متلاشی ہیں۔ بے شمار افراد پلاسٹک کے بنائے خیموں میں رہنے کو مجبور ہوئے۔ ایک وقت

Read more

پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کا ’’جواز‘‘ 

ہنگری یورپ کا ایک نسبتاََ چھوٹا ملک ہے۔راولپنڈی اوراسلام آباد کی طرح اس کے بھی دو قصبے ہوا کرتے تھے جنہیں دریا ایک دوسرے سے جدا کرتا تھا۔ان دونوں کو ملانے کے لئے ایک پل تعمیر ہوا۔اس کی وجہ سے دونوں شہر یکجا ہوکر بڈاپیسٹ کہلائے اور اکائی کی صورت ہنگری کا دار لحکومت بن گئے۔بہت تاریخی اور خوب صورت شہر ہے۔ اس شہر کا ذکر مگر مقصود نہیں۔ توجہ درحقیقت ہنگری کے ان دنوں مردِ آہن ہوئے وکٹر اوربان

Read more

اندھی نفرت و عقیدت میں تقسیم ہوئی امریکی سیاست

ہمارے حکمرانوں کو ایک بار پھر بہت شدت سے یہ محسوس ہو رہا ہے کہ افغانستان اور دہشت گردی کے بارے میں دنیا تک ہمارا ”بیانیہ“ نہیں پہنچ رہا۔ ہماری ریاست کو بلکہ اس تناظر میں پھیلی وحشت کا حتمی ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔ حکمرانوں کو شکایت یہ بھی ہے کہ وطن عزیز کے صحافی مشکل کی اس گھڑی میں اپنی ذہانت وصلاحیت قومی بیانیے کو موثر انداز میں اجاگر کرنے کے لئے استعمال میں نہیں لارہے۔ چند صحافی تو دانستہ طور پر ملک کو بدنام کرنے والوں کے آلٰہ کار بن چکے ہیں۔ بقیہ افرادکی اکثریت سادہ لوحی میں ان کی سہولت کار ہے۔ گزشتہ پیر کے دن اس حوالے سے ایک اعلی سطحی بریفنگ میں یہ موضوع بھی تفصیل سے زیر بحث رہا۔ اگرچہ مذکورہ بریفنگ نظر بظاہر افغانستان کی تازہ ترین صورت حال تک محدود رہنا تھی۔

Read more

کل کی طرح آج بھی: افغانوں کی پنجاب سے ”محبت“

سوشل میڈیا پر گزشتہ ہفتے افغانوں کی پھیلائی چند وڈیوز وائرل ہوئیں۔ طالبان کی افغان شہروں پر پیش قدمی سے گھبرائے کابل کے رہائشی ان وڈیوز میں پنجابیوں کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ کئی لوگوں نے ای میل اور ٹویٹر کے ذریعے مجھے وہ وڈیو فارورڈ کیں۔ اس کے ساتھ یہ بھی جاننا چاہا کہ پنجابیوں کو نفرت وحقارت کا نشانہ کیوں بنایا جا رہا ہے۔ ابتدا میں نے ”ہم چپ رہے۔“ والا رویہ اپنائے رکھا۔ میری خاموشی کا مقصد کسی کا ”پردہ“ رکھنا نہیں تھا۔

Read more

طالبان کے تازہ مقبوضات میں شہریوں کی حالت زار

لاطینی امریکہ کا ایک بہت بڑا لکھاری تھا۔ نام تھا اس کا گبرائیل گارسیا مارکوئز۔ اس کے دوست اور مداح اسے محبت سے ’’گابو‘‘ پکارتے تھے۔ گابو نے دور حاضر کے حقائق کو ایسے انداز میں بیان کرنے کا ہنر دریافت کیا جو زمانہ قدیم میں طلسماتی داستانیں بیان کرنے کو اپنایا جاتا تھا۔ اس کی دریافت کو Magical Realismپکارا گیا۔ اردو میں غالباََ طلسماتی حقیقت پسندی کہا جاسکتا ہے۔ گابو کا ہنر مگر آج کے کالم کا موضوع نہیں۔

Read more

پاکستان کے بغیر افغانستان پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس

کئی ماہ قبل عمران خان صاحب جب کشمیر کا مقدمہ لڑنے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی تشریف لے گئے تھے تو وطن واپسی کے لئے جہاز میں بیٹھتے ہی ڈاکٹر ملیحہ لودھی صاحبہ کو اس عالمی ادارے میں پاکستان کی مستقل مندوب کے عہدے سے فارغ کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ان کی جگہ منیر اکرم صاحب تعینات ہوئے۔ وہ اس سے قبل بھی کئی برسوں تک اس عہدے پر فائز رہ چکے تھے۔ وزارت خارجہ کے بے شمار ریٹائرڈ

Read more

عمران خان کا حسنِ انتخاب: وزیراعظم آزاد کشمیر

عمران خان صاحب کے دربار تک میری رسائی نہیں۔ اس کی راہ ڈھونڈنے کی تمنا بھی نہیں ہے۔ گھر میں گوشہ نشین ہوتے ہوئے مگر اس کالم کے ذریعے اصرار کرتا رہا کہ خان صاحب کو چونکا دینے کی عادت ہے۔ آزادکشمیر کی وزارت عظمیٰ کے لئے میڈیا میں جو نام گردش کر رہے ہیں ان میں سے بیرسٹرسلطان محمود صاحب جیسے افراد اقتدار کے پرانے کھلاڑی بھی ہیں۔ ایسے کھلاڑی ’’خودمختار صوبے دار‘‘ بن جانے کے امکانات سے مالا

Read more

بائیڈن کے فون کا انتظار کیوں؟

پولیس کی لاٹھی سے میرا جسم پہلی بار جب آشناہوا تو میں چھٹی جماعت کا طالب علم تھا۔ اپنے گھر سے رنگ محل مشن ہائی سکول جانے کو روانہ ہوا تو راستے میں تاریخی مسجد وزیر خان آئی۔ وہاں غصے سے بپھرا ہجوم موجود تھا۔ امریکی میگزین ”ٹائمز“ نے اس ہفتے اپنے صفحۂ اول پر ایک تصویر چھاپی تھی جو گستاخانہ ہونے کے سبب ہمارے مذہبی جذبات بھڑکانے کا سبب ہوئی۔ احتجاج کے اظہار کے لئے مشتعل ہجوم نے لاہور کے میوہسپتال کے پچھواڑے سے ہائی کورٹ تک جانے والی سڑک پر جانے کا فیصلہ کیا۔ راستے میں ”بینک سکوئر“ آتا تھا۔ وہاں امریکی حکومت کے مرکز اطلاعات کا دفتر بھی تھا۔

Read more

فیٹف: جون سے اگست اور اپوزیشن کے سو پیاز

علی محمد خان صاحب عمران حکومت کے وہ واحد وزیر ہیں جو پارلیمانی کارروائی کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ ان کی محنت کو مگر کماحقہ پذیرائی نہیں ہو پائی ہے۔ گزشتہ تین سالوں سے پارلیمانی امور کے ’’چھوٹے‘‘ وزیر ہی چلے آرہے ہیں۔ ان کی لگن کے اعتراف کے باوجود یہ اصرار کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ وہ ہر وزارت سے متعلق اٹھائے سوالات کا تسلی بخش جواب فراہم نہیں کرسکتے۔ پاکستان کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے

Read more

”اچھے دنوں“ کا انتظار کوئی شہباز شریف سے سیکھے

سیانے کہتے ہیں کہ اقتدار کے بے رحم کھیل میں امید محض ایک اضافی رویہ ہے۔ ٹھوس اعتبار سے یہ کامیابی کو یقینی بنانے والی حکمت عملی کی تشکیل میں مددگار ثابت نہیں ہوتا۔ نواز شریف کے نام سے منسوب ہوئی مسلم لیگ کے صدر مگر اپنی جماعت کو ایک بار پھر اقتدارمیں لانے کے لئے محض امید پر ہی کامل انحصار کرتے نظر آرہے ہیں۔

طویل اور پراسرار خاموشی کے بعد انہوں نے میرے بہت عزیز اور سینئر صحافی سلیم صافی کو انٹرویو دیا ہے۔

Read more

’’ صوبے دار‘‘: دلی دربار سے آزاد کشمیر تک

کمپیوٹر کی ایجاد سے قبل اخبار میں چھپنے والا مواد کاتب اپنے ہاتھ سے لکھا کرتے تھے۔ ان کا لکھا پروف ریڈر انتہائی غور سے پڑھنے کے بعد ہی اس سیکشن کو بھیجتے جہاں پریس میں بالآخر چھپنے والی کاپی تیار ہوتی تھی۔ مذکورہ کاپی کو چھپنے کے لئے پریس بھیجنے سے قبل آخری شفٹ کا انچارج اسے سرعت سے بغور پڑھتا۔ دریں اثناء پریس سے وہ کاپی لے جانے والا بھی اس کے سرپردندنا رہا ہوتا۔ اخبار فروشوں تک

Read more

تحریک انصاف کے موثر ہتھیار۔ سوشل میڈیا اور ڈیٹا

اخبار کے لئے لکھا کالم تحقیقی مضمون نہیں ہوتا۔ برجستہ لکھا جاتا ہے۔ تاریخی حوالے دیتے ہوئے اس کے باوجود محتاط رہنا لازمی ہے۔ اس تناظر میں مجھ سے بھی ایک فاش غلطی سرزد ہو گئی۔ روانی میں دعویٰ کر دیا کہ آزادکشمیر نواز شریف کے نام سے منسوب ہوئی مسلم لیگ نے وہاں 2016 کا انتخاب لڑنے کے لئے اپنی الگ شناخت کو اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جبکہ یہ واقعہ 2011 میں ہوا تھا۔ ان دوستوں کا

Read more

قدرتی نظام سے بے اعتنائی کا خمیازہ

منگل کی رات ساڑھے تین بجے سے مسلسل جاگنے سے تنگ آ کر یہ کالم لکھنے کے لئے بدھ کی صبح آٹھ بجے ہی قلم اٹھالیا ہے۔ میری بے خوابی کا سبب کوئی ایسا عشق نہیں تھا جسے ایک فلمی گانے میں نور جہان نے ”ڈھاہڈا بھیڑا“ ٹھہرایا ہے۔ ساون کی موسلادھار بارش تھی۔ اس کی شدت نے ہمارے گھر کے باہر اسلام آباد کے ”پوش“ کہلاتے F۔ 8 کی مرکزی سڑک پر نصب ہوئے گٹروں کو بھر دیا۔ ان

Read more

آزاد کشمیر میں انتخابی معرکہ اور اب

سوشل میڈیا اعدادوشمار جنہیں انگریزی میں ان دنوں ڈیٹا کہا جاتا ہے کے ذریعے ذہنوں کو گمراہ کرنے والے سوالات اٹھانے میں بہت کارگر ثابت ہوتا ہے۔ تازہ ترین مثال اس کی آزادکشمیر کے انتخابی نتائج آجانے کے بعد نمودار ہوئے’’تجزیے‘‘ ہیں۔ سب سے اہم سوال ان میں یہ اٹھایا جارہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اجتماعی ووٹ تو اسے تیسرے نمبر پر آئی جماعت دکھارہے ہیں۔ آزادکشمیراسمبلی میں لیکن جو نشستیں اسے نصیب ہوئیں وہ اسے دوسرے نمبر پرلے

Read more

آزاد کشمیر میں ”لِسّی“ ثابت ہوئی مسلم لیگ نون

مشتاق منہاس سے عرصہ ہوا ٹیلی فون پر بھی بات نہیں ہوئی ہے۔ وہ مگر میرے دل کے قریب ترین لوگوں میں شامل ہے۔ پرنٹ صحافت سے مجھے ٹی وی شوز کی جانب دھکیلنے میں اس نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ ہم دونوں برسوں تک ایک ایسا پروگرام کرتے رہے جسے بے تحاشا لوگ ٹرینڈ سیٹر ٹھہراتے ہیں۔ میں ذاتی طور پر اگرچہ اسے شوبز ہی شمار کرتا ہوں۔ ٹی وی سکرین پر رونق لگانے کی کاوش۔ صحافت نام

Read more

عارف نظامی کا انتقال اور آزاد کشمیر میں انتخابات

عید کی وجہ سے گزشتہ ہفتے بہت عرصے بعد چار ایسے دن ملے جب صبح اُٹھتے ہی یہ کالم نہیں لکھنا تھا۔ ’’دی نیشن‘‘ کے لئے انگریزی میں قومی اسمبلی کی کارروائی کی بابت پریس گیلری لکھنے کی بھی ضرورت نہیں تھی۔ نہایت اعتماد سے لہٰذا ارادہ باندھ لیا کہ یہ دن بچوں سے گفتگو کے علاوہ سرہانے رکھی دو کتابیں بالآخر پڑھ لینے میں صرف کروں گا۔ یوں معمول کی مصروفیات سے ہٹ کر شاید میرا ذہن نئے خیالات

Read more

اسرائیلی سافٹ وئیر: پرائیویسی کے نام پر دھندا

”مشکوک“ لوگوں پر کڑی نگاہ رکھنے کو انسانی تاریخ کے تمام سلطان ہمیشہ بے چین رہے ہیں۔ ہمارے خطے میں کئی سو سال قبل ”اخبار نویسی“ کا شعبہ قائم ہوا تھا۔ بادشاہوں کے تسلط میں آئے وسیع وعریض علاقوں کے تقریباً ہر شہر میں ”اخبار نویس“ ہوا کرتے تھے۔ وہ عام افراد میں گھلے ملے رہتے۔ سرائے گاہوں میں ٹھہرے مسافروں سے دوستیاں بڑھاتے اور اپنے گردوپیش کا احوال روزانہ کی بنیاد پر مرتب کرتے ہوئے دربار تک پہنچاتے۔ ان کے لکھے ”روزنامچوں“ کو دارالحکومت تک فی الفور پہنچانے کے لئے ”ڈاک“ کا نظام قائم ہوا تھا۔ مختلف مقامات پر تازہ دم گھوڑے اسے برق رفتار بنانے کے لئے موجود رہتے۔

Read more

پاکستان کے خلاف سازشیں اور بقراط عصر کی ”پھرتیاں“

ہمہ وقت مضطرب و بے چین رہنے والے اداکار، ڈرامہ نگار، مصور اور رقاص مرحوم انور سجاد ایک زمانے میں مختصر نویسی کے جنون میں گرفتار ہو گئے تھے۔ اپنی ضد کے دفاع میں اکثر جھنجھلاتے ہوئے یہ دعویٰ کرتے کہ ہمیں بطور قوم ”منہ کا ہیضہ“ لاحق ہو چکا ہے۔ الفاظ کو بے دریغ اگلتے رہتے ہیں۔ اپنی جوانی میں ان کے منہ سے یہ فقرہ سن کر میں بہت محظوظ ہوا تھا۔ دوستوں کی محفل میں اکثر دہراتا

Read more

داسو واقعہ : حقائق چھپائے گئے؟

’’پوائنٹ آف آرڈر‘‘ کا اردو ترجمہ ’’نکتہ ٔ اعتراض ‘‘ بتایاگیا ہے۔ قومی اسمبلی کے سپیکر کی توجہ حاصل کرنے کے لئے مذکورہ ایوان کے معزز اراکین مگر اس لفظ کو استعمال نہیں کرتے۔ پوائنٹ آف آرڈر چلاتے ہوئے ہی اپنے ذہن آئی بات کہنے کو بے چین رہتے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ پوائنٹ آف آرڈر کی بدولت کام کی بات شاذ ہی سننے میں آتی ہے۔ گزشتہ ہفتے بدھ کے دن مگر مسلم لیگ (نون) کے احسن

Read more

”غدار“ بھٹو کو شہید کہنا بھی توہین عدالت ہے

پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے طویل سماعت کے بعد ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کی سنائی سزائے موت کو برقرار رکھا تھا۔ ان دنوں ایک جید مرد مومن جنرل ضیاء الحق صاحب ہمارے ملک کے با اختیار صدر ہوا کرتے تھے۔ ”قاتل“ کی جاں بخشی کو وہ آمادہ نہ ہوئے۔ 4 اپریل 1979 کی صبح لہٰذا بھٹو کو پھانسی لگادی گئی۔ یوں انصاف کا بول بالا ہوا۔

بدقسمتی مگر یہ ہوئی کہ بھٹو کی پھانسی کے کئی برس گزرنے کے بعد سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ صاحب میرے بھائی افتخار احمد کے ایک مقبول ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے۔ افتخار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ بھٹو کی سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ ”دباؤ“ کے ذریعے لیا گیا تھا۔

Read more

آزاد کشمیر کے انتخابات

میرا ایک چھوٹے بھائیوں جیسا دوست ہے۔ سیاست و صحافت میں دلچسپی تو کیا اس کے بارے میں گفتگو بھی پسند نہیں کرتا۔ امریکہ کی ایک مشہور یونیورسٹی سے مگر اس کی بیوی نے ابلاغ کا ہنر سیکھا ہے۔ شادی کے بعد وہ پاکستان میں صحافت کے لئے کچھ کرنا چاہتی تھی۔ میں نے بہت مشکل سے اسے قائل کیا کہ بھول جائے۔ ابتدا مجھ سے دل شکنی والی تقریر سنتے ہوئے خفا رہی ہے۔ میرا انجام دیکھ کر اب

Read more

آزاد کشمیر کے انتخابات

میرا ایک چھوٹے بھائیوں جیسا دوست ہے۔ سیاست و صحافت میں دلچسپی تو کیا اس کے بارے میں گفتگو بھی پسند نہیں کرتا۔ امریکہ کی ایک مشہور یونیورسٹی سے مگر اس کی بیوی نے ابلاغ کا ہنر سیکھا ہے۔ شادی کے بعد وہ پاکستان میں صحافت کے لئے کچھ کرنا چاہتی تھی۔ میں نے بہت مشکل سے اسے قائل کیا کہ بھول جائے۔ ابتدا مجھ سے دل شکنی والی تقریر سنتے ہوئے خفا رہی ہے۔ میرا انجام دیکھ کر اب مگر سمجھ چکی ہے۔ کئی بار بہت چاؤ سے نہاری وغیرہ بناتی ہے اور مجھے مدعو کر کے داد سمیٹنا چاہتی ہے۔ میں اس کی گفتگو سے ہمیشہ کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

Read more

امریکہ میں میرے پراسرار قتل کی ’’خبر‘‘

پیر کی رات دو بجے کے قریب سونے ہی والا تھا کہ سرہانے رکھے موبائل کی گھوں گھوں نے چونکا دیا۔ فون دیکھا تو میری بیٹی کا پیغام تھا۔ اس کے چند دوستوں نے ایک وڈیو کلپ بھیج رکھی تھی۔ وہ ایک یوٹیوب چینل کا ابتدائیہ تھی جسے ساگر نام کے کوئی بہت ہی سینئر صحافی چلاتے ہیں اور قوم کو اس کے ذریعے پاکستان کے ازلی دشمنوں کی مسلط کردہ ففتھ جنریشن وار کی گھنائونی چالوں سے آگاہ رکھتے

Read more

’’افغان باقی ،کہسار باقی ‘‘ والی حقیقت

ٹی وی میں دیکھتا نہیں۔ اپنے ذہن کو ففتھ جنریشن وار کے ذریعے پھیلائی گمراہی سے بچانے کے لئے چند باخبر محبان وطن کے یوٹیوب چینل البتہ بہت غور سے دیکھتا ہوں۔ میرے لئے خبروں اور خیالات کا بنیادی ذریعہ اخبارات کا وہ پلندہ ہے جو میرے اٹھنے سے پہلے ہی بستر پر موجود ہوتا ہے۔ ہمارے مقبول عام اخبارات میں نمایاں طورپر چھپی خبریں اور مضامین گزشتہ چند دنوں سے نہایت فخر و مان سے بتا رہے ہیں کہ

Read more

قبل ازوقت انتخاب

جن دنوں قومی اسمبلی یا سینٹ کے اجلاس ہورہے ہوں تو ہفتہ وہ واحد دن ہوتا ہے جب میں لکھنے کی مشقت سے آزاد ہوتا ہوں۔ وگرنہ یہ کالم دفتر بھجوادینے کے بعد ہفتے کے بقیہ پانچ دن ’’دی نیشن‘‘ کے لئے پریس گیلری بھی لکھنا ہوتی ہے۔ اپنی فراغت والے دن کو لہٰذا میں بہت سنجیدگی سے لیتا ہوں۔ حتیٰ الوسع کوشش ہوتی ہے کہ دُنیا کے بکھیڑوں سے ذہن کو آزاد کئے یہ دن پھولوں،درختوں اور جانوروں سے

Read more

معاملہ نہایت گمبھیر ہے

چند عالمی ادارے دنیا بھر میں خوراک، صحت عامہ اور کسی ملک میں خانہ جنگی کی وجہ سے مہاجرین کے ممکنہ سیلاب سے جڑے مسائل پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔ ان کے دفاتر اور نمائندے اسلام آباد میں بھی موجود ہیں۔ عملی صحافت سے ریٹائر ہونے کے بعد میں ان سے رابطے میں نہیں۔ تاہم جو دوست پیشہ وارانہ تقاضوں کی وجہ سے ان سے میل ملاقات رکھتے ہیں ان میں سے دو افراد کی بدولت چند ہفتے قبل ایک

Read more

دلیپ کمار کی رخصتی

سینما میں بیٹھ کر دلیپ کمار کی کوئی فلم میں نے کبھی نہیں دیکھی۔ میرے بچپن کے کئی برس مگر اساطیری شہرت کے حامل یہ اداکار بے شمار حوالوں سے روزمرہ زندگی کا حصہ رہے۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی یادوں کا انبار ذہن میں امڈ آیا۔

لاہورکے اندرون موچی دروازہ میں موجود چوک نواب صاحب سے اکبری منڈی کی جانب بڑھیں تو درمیان میں ایک کوچہ آتا ہے جو آپ کو پرانی کوتوالی لے جاتا ہے۔ اس کوچے کے آغاز میں نائی کی ایک دکان تھی۔ مشہور تھا کہ وہ معروف گلوکار محمد رفیع کا قریبی رشتے دار ہے۔ وہ رشتے دار تھا یا نہیں اپنے فن میں کامل تھا۔ ہر مہینے کی آخری اتوار والد مرحوم میرے بال کٹوانے وہاں لے جاتے۔ مجھے کرسی پر ایک تختی رکھ کر اس کے اوپر بٹھایا جاتا۔ زلف تراش انتہائی انہماک سے گویا ایک ایک بال ماپتے ہوئے اپنے کام میں مصروف رہتا۔ میرے سامنے جو آئینہ ہوتا اس میں دیوار پر لگائی دلیپ کمار کی تصویر مسلسل نظر آتی رہتی۔ چہرے کا کلوز اپ تھا جس میں وہ مسکرارہے ہیں۔ چمکتے دانت اور ماتھے پر بالوں کی لٹ مجھ سے گفتگو کرتی ہوئی محسوس ہوتی۔ اپنا کام ختم کرنے کے بعد زلف تراش میرے ماتھے پر بھی ویسے ہی لٹ بناتا۔ میرے بالوں میں کنگھی کرتے ہوئے میری والدہ بھی اس لٹ کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتیں۔ میرے چہرے کو گویا دلیپ کمار جیسا بنانے کی کوشش ہوتی۔

Read more

شہباز شریف کے لئے ”کھایا پیا کچھ نہیں“ والا ماحول

اندھی نفرت وعقیدت میں تقسیم ہوئے معاشرے میں سوشل میڈیا پر کسی ایک فریق کا مستقل حاوی رہنا ممکن ہی نہیں۔ فیس بک، ٹویٹر یا انسٹاگرام بنیادی طور پر زیادہ سے زیادہ لائیکس اور شیئرز حاصل کرنے والی انسانی فطرت میں قدرتی طور پر موجود جبلت کو انگیخت دیتے ہوئے مسلسل بے چین رکھتی ہے۔ آپ کی لگائی پوسٹ کی محض تعریفیں ہوتی رہیں تو بات آگے نہیں بڑھتی۔ رونق اسی وقت لگتی ہے جب کوئی آپ کو للکارے۔ دلائل کے بجائے ذاتی حملوں سے آپ کو دبانے کی کوشش کرے۔ خلق خدا کے روبرو ہوئی ”بے عزتی“ کمزور ترین انسان کے لئے بھی برداشت کرنا مگر ممکن نہیں۔ جواب دینے کی مجبوری لاحق ہوجاتی ہے۔ دو نظریات نہیں بلکہ دو افراد کے مابین چھڑے تنازعہ کو ان کے ”حامی“ شیر بن شیر ”کہتے ہوئے مزید اکساتے رہتے ہیں۔ تماشا لگارہے تو لوگوں میں موجود چسکے کی ہوس کو تسکین مل جاتی ہے۔

Read more

وہ ”جھوٹ“ بولنے کے ہرگز عادی نہیں

کسی بھی حکومت کا وزیر خزانہ جب نئے مالیاتی سال کا بجٹ پیش کردے تو قومی اسمبلی میں اس کے بارے میں ”عام بحث“ ہوتی ہے۔ ہمارے ہاں بھی مطلوبہ بحث گزشتہ ماہ کے آخری بارہ دنوں کے دوران رات گئے تک جاری رہی۔ بجٹ تجاویز پر جب تقاریر ہو رہی ہوں تو وزیر خزانہ سے یہ بھی توقع ہوتی ہے کہ وہ ایوان میں اپنی نشست پر ٹکے انہیں غور سے سنتے رہیں۔ اراکین کی جانب سے اٹھائے اہم نکات کو اپنی یادداشت کے لئے نوٹ کر لیں اور بحث کو سمیٹنے کے لئے ہوئی اختتامی تقریر میں ان کے ٹھوس جواب فراہم کرنے کی کوشش کریں۔ شوکت فیاض ترین صاحب مذکورہ روایت کی پاسداری کرتے نظر نہیں آئے۔ وہ اس ایوان کے رکن نہیں ہیں۔ بحیثیت ٹیکنوکریٹ انہیں ابھی تک سینٹ کے لئے بھی منتخب نہیں کروایا گیا ہے۔

Read more

بریفنگ اور دلاورانِ پاکستان

خلافت عباسیہ کے دورِ زوال والے بغداد کے لوگوں کی طرح ہم بھی فروعات میں الجھ جاتے ہیں۔ گزشتہ جمعرات کے روز پاک فوج اور آئی ایس آئی کے سربراہوں نے 80کے قریب اراکین پارلیمان کے ساتھ افغانستان کے موضوع پر آٹھ گھنٹوں تک پھیلی گفتگو کی۔ اس گفتگو کو ’’آف دی ریکارڈ‘‘ ٹھہرایا گیا تھا۔ ہمارے رپورٹروں کی کماحقہ تعداد کو مگر اس کی تفصیلات کاپتہ چل گیا۔ یوٹیوب پر چھائے چند’’ذہن سازوں‘‘ کے پروگرام سنے تو گماں یہ

Read more

بلاول، مخدوم کی ’’وہ دن‘‘ یاد دلانے کی کوشش

شاہ محمود قریشی صاحب کے لئے ہرگز ضروری نہیں کہ قومی اسمبلی میں اگر سپیکر اسد قیصر کی غیر جانب داری کی بابت سوال اٹھیں تو وہ سینہ تان کر انہیں ’’دشمنوں سے بچانے‘‘ کھڑے ہوجائیں۔  ملتان کی ایک طاقت ور ترین روحانی گدی پر فائز مخدوم صاحب کو مگر یہ غلط فہمی لاحق ہے کہ وہ مائیک سنبھالیں تو اپوزیشن کی صفوں میں کھلبلی مچ جاتی ہے۔ کئی اقتدار پرست سیاست دانوں کی طرح موصوف نے اپنے کیرئیر کا

Read more

عجلت میں منظور کرائے قانون کے ممکنہ مضمرات

جب سے عمران حکومت اقتدار میں آئی ہے میں اس گماں میں مبتلا رہا ہوں کہ سرکاری ترجمانوں اور میڈیا منیجروں کی فوج ظفر موج فقط ٹی وی سکرینوں پر کڑی نگاہ ر کھتی ہے۔جو وقت بچتا ہے اسے سوشل میڈیا پر حکومتی ’’بیانیے‘‘ کو شدومد سے فروغ دینے پر صرف کردیا جاتا ہے۔اخبارات میں نمایاں ہوئی خبروں یا کالموں کو یوں نظرانداز کردیا جاتا ہے۔ربّ کا صد شکر۔بدھ کی صبح اُٹھ کر اپنے بستر پر دھرے اخبارات کے پلندے

Read more

حکومتی حلقوں میں گردش کرتی قبل ازوقت انتخابات کی سوچ

پارلیمانی نظام حکومت میں کوئی بھی جماعت عام انتخابات کے ذریعے منتخب ہوجانے کے بعد اپنی آئینی مدت ہر صورت مکمل کرنا چاہتی ہے۔ پاکستان جیسے ممالک میں یہ مدت پانچ برس تک پھیلی ہوتی ہے۔ بسااوقات مگر قبل از وقت انتخاب کا رسک بھی لیا جاتا ہے۔ قبل از وقت انتخاب کے لئے ’’رسک‘‘ کا لفظ میں نے جان بوجھ کر لکھا ہے۔ کیونکہ اس کی وجہ سے لینے کے دینے بھی پڑسکتے ہیں۔ ہمارے ہاں مثال کے طورپر

Read more

عمران خان اور پاکستان بھارت تعلقات

وزیر اعظم عمران خان صاحب ان دنوں پاکستان کا موقف دُنیا تک پہنچانے کے لئے عالمی میڈیا میں کافی متحرک نظر آرہے ہیں۔ حال ہی میں نیویارک ٹائمز نے بھی وڈیو کال کے ذریعے ان کا ایک طویل انٹرویو کیا۔ ان سے گفتگو کرنے والی دونوں خواتین مذکورہ اخبار کے لئے عالمی اور قومی سلامتی کی بابت امور کے موضوعات پر مضامین لکھواتی اور انہیں چھاپتی ہیں۔ عمران خان صاحب سے ہوئے انٹرویو کو نیویارک ٹائمز جیسے مؤقر اخبارنے اپنے

Read more

مودی سرکار کی کشمیری سیاسی رہنماؤں سے ”مشاورت“

مجھے یہ لکھتے ہوئے ہرگز فخر نہیں محسوس ہو رہا کہ بھارت کی مودی سرکار 5 اگست 2019 کے روز لئے اقدام سے قبل تیار کیے منصوبے پر مزید آگے بڑھنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس کالم میں بارہا اس منصوبے کے خد و خال بیان کرتا رہا ہوں۔ مودی سرکار کا واضح ارادہ یہ تھا کہ چند ماہ گزر جانے کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر کے ”ریاستی تشخص“ جسے بھارت میں ”State Hood“ کہا جاتا ہے کو بحال کر دیا جائے۔ جس ”ریاست“ کو تاہم بحال کیا جائے گا یہ وہ ”ریاست“ نہیں ہوگی جو 1948 تک ڈوگرہ راج کے زیر تسلط ریاست جموں وکشمیر کہلاتی تھی۔ پاکستان کے گلگت اور بلتستان کے علاوہ موجودہ آزادکشمیر کے علاقے بھی اس ریاست کا حصہ تھے۔ مقبوضہ کشمیر کا لداخ بھی اس کا اہم ترین علاقہ تھا۔ جس ”ریاست“ کو اب ”بحال“ کرنے کی تیاری ہو رہی ہے اسے لداخ سے الگ کر دیا گیا ہے۔ وہ دلی سے براہ راست چلائی Union Territoryہی رہے گا یعنی ”وفاق کے زیر انتظام“ علاقہ۔

Read more

بھارتی بالا دستی کا خواب

عمران خان صاحب کی شخصیت اور سیاست کے بارے میں میرے بھی بے تحاشا تحفظات ہیں۔ اس حقیقت کو مگر نظرانداز نہیں کر سکتا کہ وہ پاکستان کے وزیر اعظم ہیں۔ مسلم امہ میں واحد ایٹمی قوت کے حامل ملک کے وزیر اعظم کے منصب پر بیٹھے شخص کی گفتگو کو دنیا بہت سنجیدگی سے لیتی ہے۔ پاکستان کے مخصوص جغرافیائی حقائق کی وجہ سے خارجہ اور دفاع امور کی بابت ان کی جانب سے ادا ہوئے کلمات کا عالمی طاقتیں انتہائی باریک بینی سے جائزہ لینے میں مصروف رہتی ہیں۔

Read more

عثمان کاکڑ کی اچانک موت اور وسوسے

عثمان کاکڑ سے محض رسمی شناسائی تھی۔ان کی موت کی خبر نے لیکن اداس کردیا۔تقریباََ دس برس قبل مشتاق منہاس کے ساتھ مل کر بلوچستان کی سیاست کو برسرزمین جاکر سمجھنے کی کوشش کی تھی۔ ہمارے ساتھ گفتگو کرنے والوں نے بیشتر ایسی باتیں کہیں جو ٹی وی سکرین پر دکھائی جائیں تو ’’باغیانہ‘‘ شمار ہوتی ہیں۔میں البتہ مصر رہا کہ دلوں میں جمع ہوئی بھڑاس کے اظہار کے بعد ہی سنجیدہ مکالمے کی گنجائش پیدا ہوتی ہے۔ اچھا وقت

Read more

کامیابی کے شادیانے مت بجائیں

اُمید بھرے خوابوںسے جی کوبہلائے رکھنا زندگی آسان بنادیتا ہے۔ٹھوس حقائق کو مگر اس تناظر میں اپنی خواہشات کے مطابق دیکھنا بالآخر ہمیں مزید پریشان بھی کرسکتا ہے۔مثال کے طورپر ہمارے ’’ازلی دشمن‘‘بھارت کی موجودہ سرکار کے ارادوں کو بھانپنا ہو تو ہمیشہ یاد رکھیں کہ نریندر مودی بنیادی طورپر ایک ہندو انتہاپسند تنظیم’’راشٹریہ سیوک سنگھ-کا ’’پرچارک‘‘ رہا ہے۔اسے گجرات کے وزیر اعلیٰ سے بھارت کے وزیر اعظم کے منصب تک پہنچانے کے لئے مذکورہ تنظیم نے مشنری جنون کے

Read more

نہ چھیڑ ملنگاں نوں

اندھی نفرت اور عقیدت کا حقیقی اظہار ان دنوں سوشل میڈیا کے ذریعے ہوتا ہے۔ میری ذات بھی اس کی زد میں آئی۔ 2016 سے وطن عزیز میں سیاست وصحافت کو ’’چور اور لٹیروں‘‘ اور ’’لفافوں‘‘ سے پاک کرنے والی تحریک کا آغاز ہوا تو میں نے خودکو ’’لفافوں‘‘ کی صف میں کھڑا ہوا پایا۔ فیس بک پر پوسٹ ہوئی میری کچھ تصاویر ڈھونڈ کر انہیں یہ تاثر دینے کے لئے پھیلایا گیا کہ میں اوباش ہوں،ہر نوع کی غیر

Read more

سپیکر کی ’’غیر جانبداری‘‘

ریاست کے نئے مالیاتی سال کا آغاز ہمارے ہاں ہر برس کی یکم جولائی سے ہوتا ہے۔ اس کے شروع ہونے سے قبل وزیر خزانہ عوام کے براہ راست ووٹوں سے قائم ہوئی قومی اسمبلی کے روبرو گزرے سال کا حساب رکھتے ہیں۔ اس کی روشنی میں نئے مالیاتی سال کے لئے ریاستی اخراجات کے نئے اہداف طے ہوتے ہیں۔ ان تک پہنچنے کے لئے کچھ نئے ٹیکس لگانے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ یہ بھی سمجھایا جاتا ہے کہ

Read more

قومی اسمبلی میں ”گھسن مکی“ کا آغاز

اپوزیشن جماعتوں کو جن دنوں ایوان بالا میں فیصلہ کن اکثریت حاصل تھی تب بھی عمران حکومت کو اس کی پسند اور ترجیح کے مطابق ایک نہیں متعدد قوانین انتہائی عجلت سے منظور کروانے میں قابل ذکر رکاوٹوں کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔ اپنے ابتدائی دو سالوں کے برعکس تحریک انصاف کو ان دنوں قانون سازی کے لئے بنائے دونوں ایوانوں میں مناسب ماحول میسر ہے۔ بجٹ کا اجلاس شروع ہونے والے ہفتے کے پہلے چار دنوں کے دوران

Read more

بجٹ تقریر میں غلطیاں

پارلیمان میں کہا ہر فقرہ ریکارڈ ہوتا ہے۔ ریکارڈ ہوئے ہر لفظ کو بعد ازاں تحریری صورت میں ڈھال کر تاریخی دستاویز کا حصہ بھی بنایا جاتا ہے۔ اس تناظرمیں اہم ترین وہ تقریر ہوتی ہے جو ہر سال کے مالیاتی سال کے آغاز میں وزیر خزانہ قومی آمدنی کے اعداد و شمار عیاں کرنے کو پڑھتے ہیں۔ قومی خزانے میں میسر رقوم کی روشنی میں آئندہ مالیاتی سال کے دوران ریاستی اخراجات کا تخمینہ فراہم کیا جاتا ہے۔ ابھی تک میسر رقوم مجوزہ اخراجات پورے کرنے کے قابل نہ ہوں تو نئے ٹیکس لگائے جاتے ہیں۔ تجویز کردہ ٹیکس بھی اس ضمن میں ناکافی شمار ہوں تو ملکی اور غیر ملکی بینکوں اور اداروں سے قرض لینے کے ارادے کا اظہار ہوتا ہے۔

Read more

بجٹ: امریکہ اور آئی ایم ایف

میری بیوی اخباری زبان والی محض ”گھریلو خاتون“ نہیں ہے۔ ہماری سفید پوشی برقرار رکھنے کے لئے میرے ساتھ شادی کے پہلے روز سے ملازمت بھی کر رہی ہے۔ کئی بار ہمارے کنبے کے تمام تر اخراجات کا کامل انحصار اس کی آمدنی پر ہی رہا۔ اپنے کھلے ہاتھ کی بدولت اکثر مجھ سے فضول خرچی کے طعنے سنتی ہے۔ حقیقی معنوں میں اگرچہ ایک قانع اور امید پرست خاتون ہیں۔

گزشتہ ایک برس سے تاہم اس کا رویہ حیران کن حد تک بدلنا شروع ہو گیا ہے۔ ہفتے میں کم از کم ایک بار گھریلو اخراجات کی فہرست سامنے رکھے مہنگائی کے خلاف تقریر جھاڑنا شروع کردیتی ہے۔ کم آمدنی والے طبقات کے مسائل پر نگاہ رکھنا اس کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ معیشت کو علمی اعتبار سے لہٰذا مجھ سے کہیں بہتر سمجھتی ہے۔

Read more

دماغ کی دَہی 

میڈیا میں ’’لیکس‘‘ بھی ہوتی ہیں۔ اخبارات کے متعارف ہونے کے ساتھ ہی نمودار ہونا شروع ہوگئی تھیں۔دوسوبرس گزرجانے کے باوجود مگر اس لفظ کا اُردو زبان میں متبادل ابھی تک دریافت نہیں ہوا۔ روایتی میڈیا میں تاہم جو’’لیکس‘‘ ہوتی ہیں ان کا مقصد سنگین ترین سیاسی معاملات کے حوالے سے کسی ایک فریق کے نکتہ نظر کو اجاگر کرنا ہوتا ہے۔اپنی ’’اوقات‘‘ سے باہر نکلتے طاقتور ترین حکمران کو پچھاڑنے کے لئے بھی ان کے مخالف ’’لیکس‘‘ سے حملہ

Read more

امریکی فیصلہ سازوں کا پاکستان مخالف پراپیگنڈہ

امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات قیام پاکستان کے ساتھ ہی بہت گہرے ہونا شروع ہوگئے تھے۔ ہم انہیں ’’دوستانہ‘‘ ٹھہراتے رہے۔ جذباتی قوم ہیں۔ یہ حقیقت ہمیشہ نظرانداز کردیتے ہیں کہ ریاستوں کے مابین ’’دلاں دے سودے‘‘ نہیں ہوا کرتے۔ ریاستی مفادات ہی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور امریکہ ایک ’’بڑا جانور‘‘ ہے۔ اپنی مرضی کے مطابق جب چاہے ’’انڈہ‘‘ یا ’’بچہ‘‘ پیدا کردیتا ہے۔ اس کا یہ رویہ تاہم ہمیں حیران و پریشان کر دیتا ہے۔ ٹھکرائے عاشق

Read more

ایسی پارلیمان کو عوام سنجیدگی سے کیوں لیں

عارفہ نور میری بہت عزیز دوست ہے۔ کافی سوچ بچار کے بعد بنائی اپنی رائے کے بارے میں مستقل مزاج ہے مگر اس کی فطرت میں منکسرالمزاجی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔ اسی باعث خود کو ہمیشہ چوکس مدیر کے بجائے ”ذات کی سب ایڈیٹر“ کہلوانے کو ترجیح دیتی ہے۔ عرصہ ہوا پرنٹ سے ٹی وی کو سدھار چکی۔ ان دنوں اخبار کے لئے محض ہفتہ وار کالم لکھنے پر اکتفا کرتی ہے۔ منگل کی صبح چھپے اس کے

Read more

تیسرے بجٹ کے لئے ”ذہن سازوں“ کی الجھنیں

کالے موتیا کے خوف نے گھرسے نکلنے اور لوگوں سے ملنے کو مجبور کر دیا ہے۔ نقصان اس کا مگر یہ ہو رہا ہے کہ کسی محفل میں بیٹھتا ہوں تو ذات کی داکھ میں دبارپورٹر انگڑائی لے کر بیدار ہوجاتا ہے۔ گزشتہ بدھ کی شام اس کی بدولت دریافت کیا تھا کہ ٹی وی سکرینوں پر ہمیں بہلانے کو ایک دوسرے کے لتے لینے والے حکومتی اور اپوزیشن سینیٹروں نے سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی کے لئے ایک دوسرے سے بردبار مک مکا کر لیا ہے۔ اس کی تفصیلات بیان کرنے کو بے چین ہو گیا۔ ہفتے کے آخری دو دنوں کے دوران انتہائی پڑھے لکھے افراد سے جو بنیادی طور پر ”ٹیکنوکریٹ“ شمار ہوتے ہیں ایسے خدشات سنے ہیں جنہوں نے جی کو ایک اور حوالے سے پریشان کر دیا ہے۔

Read more

سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی کی سربراہی

چند دن قبل کالے موتیا نے میری آنکھوں میں نقب لگانے کی کوشش کی تو پکڑا گیا۔ اس کی پیش بندی کے لئے تشخیص کے کئی مراحل سے گزرنا پڑا۔ مرض تو قابو میں آ گیا۔ میرے لئے تاہم اہم ترین یہ اطلاع تھی کہ رضا کارانہ اختیار کردہ گوشہ نشینی اس مرض کا بنیادی سبب ہوا کرتی ہے۔ آنکھوں کو صحت مند رکھنا چاہتے ہو تو سارا دن بستر پر لیٹے رہنے اور وہیں جم کر اخبارات، کتابوں اور

Read more

سیاسی میدان میں نظر نہ آتی ”حرکت“

اس کالم کے مستقل قارئین میں سے چند نے ذاتی پیغامات کے ذریعے گلہ کیا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے میں نے ملکی سیاست کے بارے میں لکھنا چھوڑ رکھا ہے۔ میری لاتعلقی کو انہوں نے دانستہ طور پر اپنائی مصلحت آمیز خاموشی تصور کیا۔ یہ فرض کرتے ہوئے کئی مہربانوں نے ”شیر بن شیر“ والے مشورے بھی دیے۔ ”شیر“ ہونے کے میں ہرگز قابل نہیں رہا۔ اپنے دل میں آئی بات کو لیکن اب بھی کسی نہ کسی

Read more

’’پرنم‘‘ آنکھ : جاندار زندگی کی علامت

لفظ ’’سائنس‘‘ کو ہم لاہور کی گلیوں میں ’’بھینس‘‘ کے ہم قافیہ کی صورت ادا کیا کرتے تھے۔ یہ لفظ بولتے ہوئے اکثر یہ بھی کہا جاتا کہ اس علم نے بہت ترقی کرلی ہے۔ گزشتہ تین روز سے مجھے یہ فقرہ بہت یاد آرہا ہے۔ صبح اُٹھتے ہی یہ کالم لکھنے کے بعد اپنے بستر پر دھرے اخبارات کے پلندے کو بہت غور سے پڑھ کر ردی والے سٹور بھیجنا ہوتا ہے۔ گزرے ہفتے کی جمعرات کے دن سے

Read more

سچ بیان نہ کرنے کا ٹھوس جواز

کتابوں کے کبھی ”قلمی نسخے“ ہی ہوا کرتے تھے۔ کئی مہینوں کی مشقت سے تیار ہوئے ”مخطوطے“ بادشاہوں، نوابوں اور رئیسوں ہی کو میسر ہوتے۔ خلق خدا تک ان کی رسائی ممکن نہیں تھی۔ غریب گھرانوں کے طالب علم بہت تگ و دو کے بعد ان تک رسائی حاصل کرتے تو کتابوں میں لکھی باتوں کو محض یاد رکھنا ہوتا تھا۔ استادوں کی جی حضوری بھی اسی باعث لازمی تھی۔

آج سے چھے صدیاں قبل مگر چھاپہ خانہ ایجاد ہو گیا۔ علم کو اس نے عام لوگوں تک پہنچانا ممکن بنا دیا۔ دنیا بھر کی بادشاہتیں اس ایجاد سے البتہ گھبرا گئیں۔ خلافت عثمانیہ ویسے تو اپنے زمانے کے اعتبار سے معاصر سلطنتوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ”روشن خیال“ تھی۔ اس کے علماء نے مگر چھاپے خانے کو ”حرام“ قرار دیا۔ جواز یہ تراشا کہ طباعت کے مراحل مقدس کتابوں خاص طور پر کلام پاک کی ”بے حرمتی“ کے مرتکب ہوتے ہیں۔ اسلامی دنیا کی بے پناہ تعداد لہٰذا طبع شدہ کتابوں سے کئی دہائیوں تک محروم رہی۔

Read more

ابوالحسن شاذلی ریسرچ سنٹر اور میرا تجسس

اندھی نفرت اور عقیدت پر مبنی تقسیم نے ہمیں پر خلوص تجسس کی نعمت سے محروم کردیا ہے۔ ’’نعمت‘‘ کا لفظ میں نے دانستہ طورپر استعمال کیا ہے۔ شدت سے محسوس کرتا ہوں کہ تجسس ہی انسانوں کو نئی دریافتوں کے قابل بناتا ہے۔ ذہن کو جامد نہیں رہنے دیتا۔ علم کے دروازے کھولتا ہے۔ ’’روحانیت‘‘ ایک ایسا موضوع ہے جو ہمارے عوام کی اکثریت ’’جادو ٹونے‘‘ سے منسوب کرتی ہے۔ ’’عقل پرست‘‘ اسے شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Read more

شہباز شریف کی فریاد

گزرے جمعہ کی شب تاہم قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے صدر جناب شہباز شریف صاحب کامران خان کے شو میں نجانے کتنے منت ترلوں کے بعد نمودار ہو گئے۔ ملکی حالات کو دگرگوں بتایا اور اصرار کرتے رہے کہ سنگین ترین ہوتے مسائل کے حل کے لئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں نواز شریف کو بھی آن بورڈ لینا ہو گا۔ نظربظاہر لندن میں قیام پذیر ہوئے بھگوڑے طیش کے عالم میں لاہور کی گلیوں میں ”ککھ نئی ریا اپنا تے۔“ کہلاتا رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ فکر کی مگر کوئی بات نہیں۔ شہباز شریف صاحب کو اگر لندن روانہ ہونے کی اجازت فراہم ہو جائے تو چھوٹا بھائی بڑے بھائی کے قدموں میں بیٹھ کر انہیں مثبت رویہ اختیارکرنے کو قائل کردے گا۔

Read more

مودی سرکار کی ”ایپس“ پر کامل کنٹرول کی ضد

”واٹس ایپ“ کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنی بھارت کی مودی سرکار کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا چلانے والی ایک طاقت ور ترین کمپنی اور بھارتی حکومت کے درمیان جو قضیہ شروع ہوا ہے اس کا انجام تاریخ ساز عالمی اثرات کا حامل ہوگا۔ اگر مودی سرکار جیت گئی تو آمریت کے جبر سے رہائی کے خواہش مندوں کو اپنا پیغام ریاستی نگاہ سے بچ بچا کر پھیلانے والوں کو ”محفوظ“ پلیٹ فارم میسر نہیں

Read more

مشکل کی اس گھڑی میں تنہا اور فراموش کردہ فلسطین

”شیر بن شیر“ کے مشورے تو بہت دیے جاتے ہیں۔ ”شیر“ بننے کی مگر جو قیمت ادا کرنا ہوتی ہے اس کے بارے میں کوئی سوچنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کرتا۔ اپنے شعبے کے حوالے سے میں نے بھی خود کو اکثر ”شیر“ ثابت کرنا چاہا۔ عمر کے آخری حصے میں داخل ہوتے ہی مگر اپنی ”اوقات“ دریافت کرلی۔ ”شیر“ بننے کو تاہم میرے چند جواں سال ساتھی اب بھی مچلتے رہتے ہیں۔

یوٹیوب نے وی لاگ والا جو پلیٹ فارم مہیا کیا ہے وہ پاکستان ہی نہیں دنیا بھر کے کئی دیوانوں کو ”شیر“ بننے کے لئے اکساتا رہتا ہے۔ اس کے مضمرات مگر بے تحاشا دلوں میں خوف بھی جاگزین کر دیتے ہیں۔ منگل کی رات اسلام آباد کے ایک منہ پھٹ بلاگر۔ اسد علی طور۔ کے ساتھ جو واقعہ ہوا اس نے مجھے اداس و پریشان کر دیا۔ اس واقعہ کے حقیقی ذمہ داروں کا تعین فقط تفتیشی ادارے ہی کر سکتے ہیں۔ بدقسمتی سے اسلام آباد میں پے در پے ہوئے ایسے واقعات کو ہماری پولیس اب تک منطقی انجام تک پہنچا نہیں پائی ہے۔ کاش اس جانب بھی کوئی توجہ دے۔

Read more

بیلاروس میں ”باغی صحافی“ کی گرفتاری

زمانہ طالب علمی سے ”اب راج کرے گی خلق خدا“ اور ”لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے“ والے خواب دیکھے ہیں۔ ان کی بدولت گماں یہ لاحق رہا کہ کوئی آمر خواہ کتنا ہی طاقت ور کیوں نہ ہو اقتدار چھوڑ کر راہ فرار ڈھونڈنے کو مجبور ہوجاتا ہے اگر عوام اپنے گھروں سے نکل کر سڑکوں پر آ جائیں۔ کسی بھی ملک کے بڑے شہروں میں جمع ہوئے ہجوم کو ریاستی قوت کے بے دریغ استعمال کے ذریعے

Read more

شرح نمو میں حیران کن اضافہ

پاکستان کو ہم بہت مان سے مملکتِ خداداد بھی پکارتے ہیں۔ اس پہلو کو نگاہ میں رکھیں تو کبھی کبھار معجزہ نماخبروں کا نمودار ہونا حیران کن نہیں ہونا چاہیے۔ حکومتی ناقدین کا ایک گروہ مگر جمعہ کی شام سے تلملایا ہوا ہے۔ اس روز نیشنل اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس کمیٹی میں صوبائی حکومتوں سمیت معیشت کی نگہبان وزارتوں کے نمائندے شریک ہوتے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان اور اعدادوشمار جمع کرنے والے ادارے کی نمائندگی بھی لازمی

Read more

ترین کے حامی اور یہی تنخواہ

جوانی میں جماعتِ اسلامی کے وفادار رہے عظیم چودھری صحافت میں آئے تو ’’لہوری گرڈ‘‘ کی وجہ سے میرے عزیز ترین دوستوں میں بھی شامل ہوگئے۔ مجھ سے کئی دہائیاں قبل مگر انہوں نے دریافت کرلیا کہ کل وقتی صحافت وطن عزیز میں معاشی تحفظ فراہم نہیں کرتی۔ کاروباری سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے۔ اخبارات اگرچہ آج بھی صحافی کی نگاہ سے پڑھتے ہیں اور جمعرات کی صبح چھپے اس کالم میں ایک فاش غلطی تلاش کر لی۔ جنرل اسلم بیگ

Read more

نئے انتخاب کے منتظر ’’ذہن ساز‘‘

جہانگیر ترین کے وفادار اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی ایک علیحدہ گروپ کی صورت منظر عام پر آگئے ہیں۔ عمران حکومت کو عدم استحکام سے دو چار کرنے میں یہ گروپ یقینا اہم کردار ادا کرے گا۔ انجام اس کا بھی تاہم ’’کمال کی ہٹی‘‘ جیسا ہوگا۔ یہ ہٹی ایم کیو ایم کے کئی برسوں تک جانثار رہے مصطفیٰ کمال نے ’’پاک سرزمین‘‘ سے محبت کے دعویٰ کے ساتھ چلانے کی کوشش کی تھی۔ لندن میں بیٹھا ’’بانی‘‘ اس کا

Read more

بلھے شاہ کا ”آئی صورت“ سچا رہنے کا فلسفہ

بلھے شاہ مصر رہے کہ ”رب“ کا ذکر ضروری نہیں۔ خالق کائنات اپنی ستائش کی بابت بے نیاز ہے۔ انسان کا بنیادی فریضہ یہ ہے کہ ”آئی صورتوں“ سچا رہے۔ ”آئی صورت“ کا مناسب مترادف اردو زبان میں غالباً لمحہ موجود ”ہو سکتا ہے۔ اسے ذہن میں رکھیں تو بلھے شاہ کا پیغام یہ ہے کہ جس موضوع کا ذکر ہو رہا ہے اس کے بارے میں فقط حقائق پر توجہ دی جائے۔ پیر کی شام قومی اسمبلی کے اجلاس

Read more

وفا شعار بیوی اور وضعدار سیاستدان بیگم نسیم ولی

بیگم نسیم ولی خان کے انتقال کی خبر آئی تو میری یادوں کے انبار میں سے ایک واقعہ ذہن میں فوراََ اُبھرکر گردش کرنے لگا۔ اس واقعہ کی بدولت یہ خیال بھی ستانے لگا کہ میں ’’سیاست‘‘ کی جس نوع کے بارے میںرپورٹنگ اور تبصرہ آرائی کا عادی رہا ہوں اس کے دن تمام ہوئے۔ ’’سیاست دانوں‘‘ کی جو قسم اس صدی کے آغاز سے ٹی وی سکرینوں پر چھائی ہوئی ہے اسے سنجیدگی سے لینا تقریباََ ناممکن ہے۔ میری

Read more

پتلی تماشہ کو کامل ہنر بنانے والا فاروق قیصر

فاروق قیصر کے انتقال کی خبر جس تناظر میں ملی اس نے مجھے بوکھلا دیا ہے۔ بہت کوشش کے باوجود کوئی معقول توجیہہ نہیں ڈھونڈ پایا ہوں۔ ہوا یوں کہ جمعہ کی شام کھانے کے لئے میری بیوی اور بیٹیاں مجھ سمیت راولپنڈی کی چکلالہ سکیم میں واقعہ ایک گھر میں مدعو تھے۔ اسلام آباد ایکسپریس وے پر سفر کرتے ہوئے مجھے ان کو یاد دلانا پڑا کہ چکلالہ میرے لئے اجنبی علاقہ نہیں ہے۔ 1975میں لاہور سے اسلام آباد

Read more

’مرتے دم تک نہ بخشنے کا دعویٰ‘

تحریک انصاف کے متعصب ترین نقاد بھی جب فراخ دلی دکھانے کو ا ٓمادہ ہوں تو یہ تسلیم کرنے کو مجبور ہوجاتے ہیں کہ یہ وطن عزیز کی پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے روایتی اور سوشل میڈیا کی حرکیات کو متاثر کن مہارت سے استعمال کیا۔ ترقی اور خوش حالی کی دوڑ میں مختلف وجوہات کی بناء پر پیچھے رہ جانے والوں کو عمران خان صاحب کی کرشماتی شخصیت کی بدولت پیغام یہ دیا گیا کہ قومی وسائل پر

Read more

یومِ تشکر: مکافاتِ عمل

اکتوبر 1999میں اقتدار سنبھالنے کے بعد جنرل مشرف کئی برسوں تک ہمارے ملک کے حتمی فیصلہ ساز رہے۔ جمہوریت کی چمپئن کہلاتی سیاسی جماعتیں ان کی مزاحمت میں قطعاََ ناکام رہیں۔وہ جسے ’’سول سوسائٹی‘‘ کہاجاتا ہے اس کے خود ساختہ کئی نامور نمائندے جمہوریت کی ’’اصل‘‘ شکل بحال کرنے کے بجائے اس امر پر شاداں محسوس کرتے رہے کہ فوجی وردی پہنے ہوئے بھی جنرل مشرف ’’روشن خیال‘‘ ہیں۔ ’’ملائوں‘‘ کو کسی خاطر میں نہیں لاتے۔ خواتین کو سیاسی اور

Read more

زمینی حقائق نظرانداز کرتا ہمارا روایتی اور سوشل میڈیا

ہمارے عقیدے کے مطابق مکہ اور مدینہ یقیناً مقدس ترین شہر ہیں۔ ان کے بعد مگر بیت المقدس کا ذکر بھی ضروری ہے اور وہاں موجود مسجد اقصیٰ۔ رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کے دن سے پیر کی صبح یہ کالم لکھنے تک اسرائیل کی پولیس اور امن وامان کو یقینی بنانے کے دعوے دار ادارے بلاتعطل اس مسجد کی بے دریغ بے حرمتی میں مصروف ہیں۔ نہتے فلسطینی شہریوں کو زمین پر پٹخ کر ان کی گردنوں پر گھٹنا رکھتے ہوئے وحشیانہ طاقت کا مظاہرہ ہو رہا ہے۔ اس ضمن میں خواتین کو بھی بخشا نہیں جا رہا۔ ٹویٹر وغیرہ پر خواتین کے احترام اور حقوق کے چمپئن بنے بے تحاشا افراد مگر ان پر ہوئے ظلم کی بابت منافقانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ایسا کوئی ایک واقعہ اگر کسی مسلمان ملک کی پولیس کی وجہ سے رونما ہوا ہوتا تو سوشل میڈیا پر اس کے بارے میں کئی روز تک واویلا مچارہتا۔

Read more

کرونا:کپتان! گھبرانا نہیں

یوسف رضا گیلانی کے ہاتھوں 3 مارچ 2021 کے دن ڈاکٹر حفیظ شیخ کی شکست نے عمران خان صاحب کو حیران کر دیا تھا۔ قومی اسمبلی کے اراکین کی اکثریت کی حمایت کی بدولت ہی وہ وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہیں۔ اسی ایوان میں تاہم سینٹ کی ایک نشست کے لئے ان کے نامزد کردہ امیدوار کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعظم یہ سوچنے کو مجبور ہو گئے کہ وطن عزیز میں سازشوں کے ذریعے حکومتوں کو

Read more

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر نظرثانی

لگی لپٹی کے بغیر وزیر خزانہ شوکت ترین صاحب نے ان کی وزارت پر نگاہ رکھنے والی قومی اسمبلی کی کمیٹی کو بتادیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے جو معاہدہ کیا ہے پاکستان اس پر کاربند رہا تو اقتصادی ترقی کا حصول ناممکن ہوجائے گا۔ اس معاہدے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ ترین صاحب کی رائے سے اختلاف ممکن نہیں۔ معاشیات کی مبادیات سے نابلد ہوتے ہوئے بھی اس کالم میں 2019سے دہائی

Read more

”آف دی ریکارڈ“ گفتگو کے تقاضے

”حساس“ موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے کوئی سیاستدان یا ریاستی نمائندہ اسے ”آف دی ریکارڈ“ ٹھہرا دے تو مجھ ایسے پرانی وضع کے صحافی اس کی فرمائش کا کامل احترام کرتے ہیں۔ ”آف دی ریکارڈ“ گفتگو تاہم ون آن ون یا دو افراد کے مابین ہی ممکن ہے۔ بسا اوقات صحافیوں کے مختصر ترین گروپ کو بلوا کر ”بریفنگ“ کا اہتمام بھی ہوتا ہے۔ ایسے گروہ کی تعداد مگر 30 تک پہنچ جائے تو گفتگو کا ”آف دی ریکارڈ“ رہنا ناممکن ہے۔ اسی باعث گزشتہ تین دنوں سے ہمارے روایتی اور سوشل میڈیا میں ایک اعلیٰ ترین ریاستی عہدے دار کی جانب سے ہوئی ”آف دی ریکارڈ“ گفتگو کا چرچا ہو رہا ہے۔

Read more

کرونا… اور مودی سرکار کی رعونت

علم سماجیات کے متعدد ماہرین ماضی میں وحشت پھیلاتی کئی وبائوں کے حوالے دیتے ہوئے اصرار کئے جارہے ہیں کہ کرونا کے بعد پورے عالم میں روزمرہّ زندگی کا چال چلن ویسا نہیں رہے گا جس کے ہم برسوں سے عادی ہوچکے ہیں۔ ان کے لکھے چند مضامین جو ٹھوس حوالوں اور اعدادوشمار کے ماہرانہ استعمال کے ذریعے اپنا مؤقف بیان کررہے تھے، میں نے بھی بہت غور سے پڑھے ہیں۔ کنویں میں بند مینڈک کی طرح مگر اپنے حال

Read more

دِلوں میں اُمڈتے شکوک و شبہات

ٹی وی ’’صحافت‘‘ یقینا Ratingsکی غلام ہوچکی ہے۔ اس کی وجوہات اگرچہ سمجھی جاسکتی ہیں۔24/7نشریات چلانے کے لئے وافر سرمایہ درکار ہوتا ہے۔ ان نشریات کو دیکھنے والے ٹی وی اداروں کو ان کی ’’قیمت‘‘ ادا نہیں کرتے۔اس ضمن میں جو ’’فیس‘‘ ہوتی ہے وہ کیبل آپریٹروں کو چلی جاتی ہے۔اپنی نشریات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لئے ٹی وی ادارے ان آپریٹروں کے ’’محتاج‘‘ ہوتے ہیں۔ کسی بھی ٹی وی چینل کی پہلی ترجیح یہ ہوتی

Read more

ابصار عالم پر حملہ

انگریزی اخبار کے لئے رپورٹنگ سے صحافتی سفر کا آغاز کیا تھا۔ ’’خبر‘‘ ان دنوں ہم ٹائپ رائٹر کے ذریعے لکھا کرتے تھے۔ اس کا Keyboard ایک بھاری مشین کو اُنگلیں کی قوت سے رواں رکھنا محسوس ہوتا تھا۔ربّ کی مہربانی سے مگر میں اپنا کام بہت تیزی سے مکمل کرلیتا۔میرے دوستوں کو زعم رہا کہ ٹائپ رائٹر پر لکھتے ہوئے میں اس میں سے ’’دھواں‘‘ نکال دیتا ہوں۔ اُردو میں لکھتے ہوئے بھی برجستگی اور سلاست کی نعمت میسررہی۔

Read more

وزیراعظم کا خطاب اور سپیکر کی گھبراہٹ

وزیر اعظم کا قوم سے خطاب معمولی واقعہ نہیں ہوتا۔ بحران کے دنوں میں ’’اچانک‘‘ ہو تو اس کا واحد مقصد بحران کا سبب ہوئے کسی موضوع کی بابت حتمی رائے کا اظہار ہوتا ہے۔اس تناظر میں گویا ریاست اور حکومت کی جانب سے بہت سوچ بچار کے بعد اپنائی پالیسی۔ پیر کی سہ پہر عمران خان صاحب نے قوم سے خطاب کیا۔ذاتی طورپر مجھے یہ خطاب قبل از وقت محسوس ہوا۔وجہ اسکی یہ تھی مذکورہ خطاب سے دو گھٹنے

Read more

خدارا صحافت کو اپنے فرائض نبھانے دیں

پنجابی کا ایک محاورہ اس کالم میں بارہادہراتے ہوئے اُکتانہیں بلکہ تھک چکا ہوں۔ یہ محاورہ متنبہ کرتا ہے کہ اکثر اوقات ہاتھوں سے لگائی گرہوں کو دانتوں سے کھولنا پڑتا ہے۔کئی حوالوں سے ریاستی قوت بھی ’’دانت‘‘ کی مانند ہوتی ہے۔ ہمارے ہاں یہ ’’دانت‘‘گزشتہ ہفتے کے آغاز سے مسلسل استعمال ہورہا ہے۔گرہیں مگر کھلنے کا نام نہیں لے رہیں۔ میری دانست میں اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ’’دانت‘‘ کو گرہوں کے بجائے غیر متعلقہ جگہوں

Read more

کیا شوکت ترین معیشت کوسہارا دے پائیں گے؟

ہفتے کے دن بالآخر شوکت فیاض ترین صاحب نے بطور وزیر خزانہ ایوانِ صدر جاکر حلف اُٹھا ہی لیا۔انہیں یہ عہدہ سونپنے کی کاوش 2019میں بھی ہوئی تھی۔اسد عمر کی پالیسیوں سے ان دنوں ہمارے مختلف النوع دھندوں کے اجارہ دارمطمئن نہیں تھے۔وہ تواتر سے کسی موضوع یا شخصیت کے بارے میں عدم اطمینان کا اظہار شروع کردیں تو قومی سلامتی کے ذمہ دار بھی پریشان ہوجاتے ہیں۔’’متبادل‘‘ کی تلاش شروع ہوجاتی ہے۔ مجھے ہرگز خبر نہیں کہ شوکت ترین

Read more

رحمن صاحب: ’’اچھے زمانے تھے‘‘

ابن عبدالرحمان بھی چلے گئے۔ ہم انہیں رحمن صاحب پکارتے تھے۔بقیہ لوگوں کے لئے وہ آئی اے رحمان تھے جو اخبارات کے لئے کالم بھی لکھا کرتے تھے۔ان کے انتقال کی خبر آئی تو ٹی وی سکرینوں پر ان کا ذکر ’’انسانی حقوق کے علمبردار‘‘ کی حیثیت میں ہوا۔اس Cause سے ان کی وابستگی یقینا بہت گہری اور پُرخلوص تھی۔ذات کا رپورٹر ہوتے ہوئے تاہم مجھے دُکھ یہ سوچتے ہوئے محسوس ہوتا رہا کہ وہ ہر اعتبار سے ایک مجسم

Read more

وزارت اطلاعات میں فواد چودھری کی واپسی

اتوار کی صبح یہ کالم لکھتے ہوئے امیدباندھی تھی کہ ڈسکہ کا ضمنی انتخاب ہارنے کے بعد تحریک انصاف کو کچھ ’’نیا‘ ‘ کرنا ہوگا۔ رات سونے سے قبل اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر نگاہ ڈالی تو ’’خبر‘‘ملی کہ وزیر اعظم صاحب نے فواد چودھری صاحب کو ’’ہنگامی‘‘ دِکھتی ایک ملاقات کے لئے بنی گالہ طلب کیا۔ملاقات ہوجانے کے بعد انہیں وزارتِ اطلاعات کا اضافی چارج دئیے جانے کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ شبلی فراز اس تبدیلی کی بابت اگرچہ لاعلمی

Read more

سرپیٹ لینے کی تیاری

’’صحافت‘‘ کو ’’غیر جانب داری‘‘ کا ڈھونگ رچانے کے لئے کئی صورتیں اختیار کرنا ہوتی ہیں۔ٹی وی سکرینوں پر’’رواں تبصرہ‘‘ بھی ایسی ہی ایک قسم ہے۔ کوئی اہم واقعہ ہو تو اسے ’’خاص نگاہ‘‘ سے دیکھنے والے تبصرہ نگار سکرینوں پر ہجوم کی طرح جمع ہوجاتے ہیں۔یوں تمام ’’فریقین‘‘ کی ’’نمائندگی‘‘ ہوجاتی ہے۔ ان کی بدولت ہوا ’’تجزیہ‘‘ ٹھوس حقائق کو تاہم ہمارے سامنے لانے میںہمیشہ ناکام رہتا ہے۔ ’’تجزیہ‘‘ درحقیقت اندھی نفرت وعقیدت پر مبنی تعصبات سے لدے ’’بیانیوں‘

Read more

’’تزویراتی ‘‘ محاذ پر بنامنظر

کسی زمانے میں عمران خان صاحب کے قریب ترین رہے جہانگیر ترین بالآخر ٹی وی سکرینوں پر پھٹ پڑے ہیں۔ اندازے اب یہ لگائے جارہے ہیں کہ تحریک انصاف کی صفوں میں سے مزید کتنے ایم این ایز او ر ایم پی ایز ان سے یکجہتی کے اظہار کو مجبور ہوں گے۔ عمران صاحب سے تقاضہ ہوگا کہ وہ اپنے دیرینہ دوست کو انصاف فرا ہم کریں جن کے نجی طیارے نے انہیں وزیر اعظم کے منصب تک پہنچانے میں

Read more

’’ہمارے نمائندوں‘‘ کی اصل ترجیح؟

بالآخر منگل 6 اپریل 2021کے روز میں نے کرونا سے تحفظ فراہم کرنے والا ٹیکہ لگوالیا ہے۔معاملہ ذاتی تھا تاہم 31مارچ سے اس کی بابت تسلسل سے لکھا۔ مقصد توجہ کا حصول نہیں تھا۔ سرکارکی خصوصی شفقت بھی درکار نہیں تھی۔ صحافیانہ تجسس کو بروئے کارلاتے ہوئے درحقیقت اس نظام کی خامیوں کی نشان دہی مقصود تھی جو حکومت نے کرونا سے تحفظ والی ویکسین کی فراہمی کے لئے اختیار کررکھا ہے۔ ایمان داری کی بات یہ بھی ہے کہ

Read more

ویکسین: رسد کم طلب زیادہ مگر گھبرانا نہیں

کرونا سے تحفظ فراہم کرنے والی ویکسین کے حوالے سے میری کہانی ابھی انجام کو نہیں پہنچی۔ گزرے جمعہ کی شام اسے لگانے کے سرکاری بندوبست والے خود کار نظام کی بدولت مجھے اپنے فون نمبر پر ایک کوڈ نمبر وصول ہوگیا۔ہدایت یہ بھی تھی کہ قومی شناختی کاڈ سمیت کوڈ والے پیغام کو اپنے گھر کے نزدیک کسی ویکسین سنٹر پر دکھائو اور ٹیکہ لگوالو۔ مذکورہ پیغام مجھے ایک ماہ کے ا نتظار کے بعد ملا تھا۔ طویل انتظارنے

Read more

سوشل میڈیا مضمرات : ’’مفت ویکسین ‘‘

کئی مہینوں سے اس کالم کے باقاعدہ قارئین کی اکثریت اصرار کررہی ہے کہ محض اخبارات کے لئے لکھنے کا اب کوئی فائدہ نہیں۔زمانہ بدل چکا ہے۔دورِ حاضر کا مؤثر ترین ذریعہ اظہار یوٹیوب ہے۔مجھے اپنی کاہلی پر قابو پاتے ہوئے اس سے رجوع کرنا چاہیے۔ذہن بنجر ہوا محسوس ہورہا ہے تو کم از کم اخبار میں چھپے کالم کو اپنی تصویر اور آواز سمیت یوٹیوب چینل پر دہرادوں۔یوں میرے خیالات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ جائیں گے۔جی مگر

Read more

دیدہ ور، شوکت علی

شوکت علی سے دوستی کا دعویٰ نہیں۔شناسائی البتہ بہت پرانی تھی۔ زیادہ ملاقاتیں ریڈیو پاکستان لاہورکی کینٹین میں ہوئیں۔مختلف شعبوں کے نامی گرامی فن کاروں سے بے تکلف ملاقاتوں کا ایک ٹھکانہ لاہور آرٹس کونسل کے درختوں کے نیچے رکھی ٹوٹی پھوٹی میز اور کرسیاںبھی ہوا کرتی تھیں۔مجھے ہرگز علم نہیں کہ شوکت علی کا تعلق موسیقاروں کے کس گھرانے سے تھا۔اس گھرانے کا مخصوص آہنگ کیا ہے۔ اس کی گرجدار آواز نے اگرچہ ہمیشہ حیران کیا۔ اُونچے سروں میں

Read more

 واویلا مچانے کی ضرورت نہیں

اپنی صحافتی عمر کے کئی برس 1980 کی دہائی سے میں نے خارجہ امور کے بارے میں رپورٹنگ کی نذر کئے ہیں۔ پاکستان کے بھارت کے ساتھ تعلقات اس حوالے سے اہم ترین رہے۔ پیشہ وارانہ فرائض نبھانے کے لئے بھارت کے بے تحاشہ سفر بھی کئے ہیں۔ دلی کے علاوہ وہاں کے کئی اور شہروں میں بھی خجل خوار ہوتا رہا۔ کئی برس کی تگ ودو کے بعد بالآخر دریافت یہ کیا کہ دُنیا بھر کی اشرافیہ کی طرح

Read more

چین ایران معاہدے پر میرا گُمان

فقدان راحت سے غالبؔ اتنا گھبراگئے تھے کہ دلی میں کوئی وبا پھوٹ پڑتی تو بے چینی سے اس کا شکار ہونے کے منتظر رہتے۔ راحت کی طرح وبا بھی لیکن ان کے گھر داخل نہ ہوتی۔ غالبؔ کے برعکس میں وبا کا شکار نہیں ہونا چاہتا۔ کبھی کبھار اگرچہ ’’یہ جینا بھی کوئی جینا ہے‘‘ والا سوال ضرور تنگ کرتا ہے۔ میرے بیوی بچے اور دوست واحباب بھی مجھے زندہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ اسی خواہش میں مبتلا ہوئی میری

Read more

حفیظ شیخ کی فراغت …مگر

تاریخ اور مہینہ یاد نہیں رہا۔ غالباََ گزشتہ برس کے ستمبر یا اکتوبر میں یہ واقعہ ہوا تھا۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس تھا۔ وہاں ڈاکٹر حفیظ شیخ صاحب نے اپنے لیپ ٹاپ کے بٹن دباتے ہوئے چند اعدادوشمار دکھائے۔ان کی بنیاد پر دعویٰ کیا کہ ہماری معیشت بالآخر ’’بحال‘‘ ہوجانے کے بعد ’’استحکام‘‘ کی جانب گامزن ہے۔ اگلا موڑ یقینا خوشحالی کی جانب لے جائے گا۔اعدادوشمار سے لدی یہ Presentationختم ہوئی تو اجلاس میں خاموشی چھاگئی۔ ندیم افضل چن نے

Read more

پاکستان، آئی ایم ایف اور بائیڈن

یہ حقیقت دریافت کرنے کے لئے آپ کو آکسفورڈ یا ہارورڈ جیسی یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کی ڈگری درکار نہیں کہ امریکہ کی منظوری کے بغیر آئی ایم ایف کسی ملک کو ایک ڈالر بھی فراہم نہیں کرسکتا۔امریکہ کا اس معاملے میں حتمی کردار سمجھنا ہو تو یہ تاریخی حقیقت بھی ذہن میں رکھیں کہ دوسری جنگ عظیم کی لائی تباہی سے نبردآزما ہونے کے لئے برطانیہ کو بھی آئی ایم ایف سے ’’امدادی پیکیج‘‘ کی شدید ضرورت محسوس

Read more

آئی ایم ایف: ہماری خودمختاری اور پارلیمان

خواب تو ہمیں یہ دکھائے گئے تھے کہ ’’جب آئے گا عمران‘‘ تو گزشتہ کئی برسوں سے اقتدار میں باریاں لینے والوں کو چوکوں میں اُلٹا لٹکادیا جائے گا۔اپنی جان بچانے کے لئے وہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت قومی خزانے میں لوٹانا شروع کردیں گے۔مقبول ترین اندازے کے مطابق کڑے احتساب کے ممکنہ عمل کی بدولت ریاستِ پاکستان کو کم از کم 200 ارب ڈالر کے قریب رقم مل جائے گی۔بیرونی قرضوں کی یکمشت ادائیگی کے بعد بقیہ بچی

Read more

”وقت مگر اب آگے بڑھ چکا ہے“

پاکستان کے صحافی خوش نصیب ہیں۔ انہیں مصروف رکھنے کے لئے نیب کے پاس ”چور اور لٹیروں“ کا روپ دھارے سیاست دانوں کی مبینہ کرپشن کے بارے میں ہزاروں کہانیاں ہیں۔ ”ذرائع“ کی مہربانی سے گھر بیٹھے میسر ہوجاتی ہیں۔ گزشتہ چند دنوں سے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد میں نمودار ہوئی پھوٹ نے بھی رونق لگارکھی ہے۔

ایسی چٹ پٹی کہانیوں کے ہوتے ہوئے رپورٹروں کو یہ جاننے کے لئے جان کھپانے کی ضرورت نہیں کہ افغانستان میں کیا ہو رہا ہے۔ بائیڈن انتظامیہ دوحہ مذاکرات کے ذریعے طے ہوئے معاہدے کے مطابق یکم مئی 2021 تک افغانستان سے امریکی افواج نکالے گی یا نہیں۔ مذکورہ وعدے پر عمل نہ ہوا تو طالبان کیا رویہ اختیار کریں گے۔

Read more

کیا بھارتی فوجی پاکستانی زمین پر فوجی مشقوں میں شریک ہوں گے؟

23 مارچ 2021 کی صبح اُٹھ کر اس دن کے ’’نوائے وقت‘‘ میں چھپا یہ کالم سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے لئے لیپ ٹاپ کھولنے کے بعد اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر گیا تو ایک ’’خبر‘‘ نے مجھے چونکا دیا۔ مذکورہ خبر بھارت سے چلائی The Print کی ویب سائٹ پر موجود تھی۔ بھارت کے ایک محنتی اور نامور صحافی شیکھر گپتا اس ادارے کے مدارالمہام ہیں۔ ’’انڈین ایکسپریس‘‘ جیسے دھانسو روز نامے کے مدیر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ کی ایجاد

Read more

پاک بھارت تعلقات کے مثبت اشارے

23مارچ 2021کی صبح اُٹھ کر اس دن کے ’’نوائے وقت‘ ‘ میں چھپا یہ کالم سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے لئے لیپ ٹاپ کھولنے کے بعد اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر گیا تو ایک ’’خبر‘‘ نے مجھے چونکادیا۔ مذکورہ خبر بھارت سے چلائی The Print کی ویب سائٹ پر موجود تھی۔بھارت کے ایک محنتی اور نامور صحافی شیکھرگپتا اس ادارے کے مدارالمہام ہیں۔ ’’انڈین ایکسپریس‘‘ جیسے دھانسو روز نامے کے مدیر رہے ہیں۔انٹرنیٹ کی ایجاد کے بعد موصوف نے بتدریج

Read more

بلاول کے ہاتھوں پی ڈی ایم کا انتقال پُرملال

موسمیات کا میں ہرگز ماہر نہیں۔مارچ 2021کے تیسرے ہفتے سے مگر پاکستان کے کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ 2019 اور 2020 کا مارچ بھی ایسا ہی ہوا تھا۔کئی مقامات شدید ژالہ باری کی زد میں بھی آئے تھے۔ تسلسل کی منطق کو نگاہ میں رکھیں تو گماں ہوتا ہے کہ ہمارے ہاں صدیوں سے قائم بارشوں کا نظام یا Pattern بدل رہا ہے۔ اس کی وجہ سے گندم جیسی بنیادی فصل کوسردیوں کا موسم ختم

Read more