ہندوستان پر انگریزی قبضے کے زمانہ میں ایک انگریز فوجی نے ہندوستانی شہری کو دھونس جمانے کے لیے تھپڑ جڑ دیا، شہری کا رد عمل اس قدر شدید تھا کہ فوجی زمین پر گرپڑا۔ فوجی فوراً اپنے افسرکے پاس پہنچا، اور ہندوستانی شہری کو اپنی توہین کی پاداش میں پھانسی دینے کا مطالبہ کیا، افسر نے فوجی جوان کو 50 ہزار روپے دیے اور حکم دیا کہ یہ رقم ہندوستانی کو دیں دو، جوان کے پاس حکم کی تعمیل کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں تھا۔
کچھ عرصے بعد ہندوستانی شہری انگریز کے دیے ہوئے 50 ہزار روپے سے شروع کی جانی والی تجارت کے بدولت صاحب ثروت ہوگیا، اور شہرکا معروف تاجر بن گیا۔ انگریز افسر نے اپنے ماتحت فوجی کو حکم دیا کہ اب اس ہندوستانی کی کوٹھی میں جاو، اور تمام حشم و خدم کے سامنے اپنے تھپڑ کا بدلہ لوں، فوجی نے تعلیمات پر عمل کیا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ ہندوستانی شہری نے اپنی سرعام بے عزتی کے رد عمل میں چہرے پر منافقانہ مسکراہٹ سجانے پر ہی اکتفا کیا اور فوجی کو کوئی جواب نہ دیا۔
Read more