یاسر پیرزادہ اور یونیورسٹی آف نارووال

چند دن قبل یاسر پیرزادہ صاحب نے ”رئیس الجامعات اور ان کی نالائقیاں“ کے نام سے کچا پکا کالم لکھ مارا، جو رئیس الجامعات کی تو کم، یاسر پیرزادہ کی کم از کم اس کالم کی حد تک نالائقی سے زیادہ پردہ اٹھاتا ہے۔ یاسر پیرزادہ نے کالم کے آغاز میں ملک کو ایک ایسے شخص سے تشبیہ دی ہے، جو قرض میں ڈوبا ہوا ہے، جس کے تیرہ بچے ہیں، جن کو پالنے کے لالے پڑے ہیں۔ کمائی کا

Read more

جو بھی اس پیڑ کی چھاؤں میں گیا بیٹھ گیا

سردیوں کا اختتام تھا، اسکول سالانہ نتائج کے اعلانات کر رہے تھے، ایسے ہی ایک دن، میں بھی اپنی والدہ کے ہم راہ اپنے اسکول (نارووال پبلک اسکول) پہنچا اور نتیجہ حاصل کیا۔ میں اس وقت ششم جماعت کا طالب علم تھا اور اِس اسکول میں میرا یہ پہلا نتیجہ تھا۔ اُس روز پہلی مرتبہ میں نے اپنے ہم جماعت مصدّق ایاز کے والد گرامی کو دیکھا۔ یہ اس صدی کے پہلے عشرے کا آغاز تھا۔ وہ دھیمے مزاج کی

Read more

محنت کریں تو احسن اقبال کی طرح

بالآخر انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ لگاتار چار مرتبہ قومی اسمبلی نے اپنی مدت پوری کی۔ سولہویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس جلد بلائے جانے کا امکان ہے جس کے ساتھ ہی نگران سیٹ اپ بھی رخصت ہو گا۔ انتخابات ہمیشہ کی طرح بہت سی گہما گہمی اپنے ساتھ لائے۔ میں اگر اپنے ضلع نارووال کے متعلق بات کروں تو یہ انتخابات بہت منفرد اور دلچسپ رہے اور ضلع نارووال کے تمام

Read more

الیکشن: ظفر وال دنیا کے سٹیج پر

اب جب کہ الیکشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، یخ بستہ جنوری بھی ختم ہو چکا ہے۔ جنوری کے اختتام نے سیاسی درجہ حرارت کو جہاں بڑھایا ہے وہیں جاتے جاتے آخری دو دنوں میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی کو لمبی سزاؤں کا سندیسہ ملا ہے۔ یہ وہی صاحب ہیں کہ جب برسراقتدار تھے تو مخالفین کو چور ڈاکو کے لقب سے نوازنا اپنا فرض سمجھتے تھے۔ ایسا ہی کچھ انھوں نے احسن

Read more

خواب کی حقیقت

گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہوتے ہی سکول میں کیمپنگ کی تیاریاں شروع ہو جاتی تھیں، شہر سے باہر واقع نیشنل پارک میں طلبہ کے لیے کیمپنگ کا انتظام کیا جاتا جہاں انھیں فرسٹ ایڈ، باغبانی اور مختلف نوعیت کی مختصر ٹریننگ کروائی جاتی تھیں۔ حریم اس برس بہت خوش تھی کیونکہ اس کی جماعت کیمپنگ کے لیے جا رہی تھی۔ اس نے اپنی سہیلیوں کے ساتھ مل کر خوب تیاری کی۔ کیمپنگ تین دن کے لیے ہونا تھی اور دو

Read more

احسن اقبال بطور امیدوار پی پی 54 ظفروال

برصغیر میں الیکشن کا دور دورہ ہے۔ بنگلہ دیش میں الیکشن 8 جنوری کو ہو چکے ہیں، بھارت کی عوام اپریل اور مئی میں میں پانچ برس کے لیے اپنے حکمرانوں کا انتخاب کرنے جا رہے ہیں۔ پاکستان کے الیکشن 8 فروری کو منعقد ہونے جا رہے ہیں۔ جس کے بعد صدارتی الیکشن اور سینیٹ کے الیکشن بھی متوقع ہیں۔ الیکشن اور جمہوریت ایک ایسا عمل ہیں جس کے تسلسل سے قومی لیڈر پیدا ہوتے ہیں اور ملک ترقی کی

Read more

نارووال کی سیاست اور احسن اقبال

ملک میں جہاں سردی کا راج ہے، وہیں سیاسی درجہ حرارت بڑھتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔ ووٹ کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے عوام خاص کر نوجوانوں کو ترغیب اور تربیت دینے کی ضرورت ہے۔ ووٹ کیا ہے؟ یہ کیوں ضروری ہے؟ اس سے منتخب ہونے والے نمائندوں کے کیا فرائض ہیں؟ ووٹ نہ ڈالنے کا کیا نقصان ہو گا؟ یہ اور ان جیسے بہت سے سوالات کو ہمارے نصاب کا حصہ ہونا چاہیے۔ کسی نے ووٹ کو

Read more

جھوٹ کے پاؤں

یہ اس زمانے کی بات ہے جب جھوٹ بولنا برائی سمجھا جاتا تھا۔ دوردراز کے پہاڑوں کے درمیان ایک چھوٹا سا ملک ”خدمت پور“ آباد تھا۔ خدمت پور ایک خوش حال ملک تھا جس کے لوگ انتہائی ملنسار اور پرامن تھے۔ ملک کا بادشاہ اورحان ایک پہاڑ پر بنے مضبوط قلعے میں رہتا تھا۔ اورحان ایک نیک دل بادشاہ تھا، جو نادار لوگوں کا خیال رکھتا اور خدمت پور کے لوگوں میں انصاف پسند بادشاہ کے طور پر مشہور تھا۔

Read more

میں احسن اقبال کو ووٹ کیوں دوں گا؟

میں نے 2007 ء میں اسلام آباد میں یونی ورسٹی میں داخلہ لیا تو نارووال سے اسلام آباد کے طویل سفر نے اس حسرت کو جنم دیا کہ کاش اپنے شہر میں بھی یونی ورسٹی ہوتی۔ یہی سوچا کرتا تھا کہ جو لیڈر بھی نارووال کو یونی ورسٹی دے گا میں اس کو ہی نارووال کے لیے منتخب کروں گا۔ یہ وہی برس تھا جب اس وقت کی قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کر کے ختم ہو رہی تھی۔ ایک

Read more

کفن چور: نعمان فاروق کا بچوں کے لیے ناول

بچوں کے عظیم ادیب ہانس کرسچن اینڈرسن نے کہا تھا ”زندگی خود سب سے حیرت انگیز کہانی ہے۔“ کہانیاں بنانا اور سنانا ان چند چیزوں میں سے ایک ہیں جو ہمیں دیگر جانداروں سے ممتاز بناتی ہیں۔ انسان چاہے تو اپنی زندگی کے کسی بھی لمحے یا واقعہ کو کہانی میں ڈھال لے۔ زندہ چیزوں کے ارتقاء کی مانند کہانیاں بھی مسلسل ارتقاء کے عمل سے گزرتی ہیں۔ جن علاقوں میں جانداروں کو موافق حالات میسر آئیں وہاں وہ بہتر

Read more

بچوں کے لیے گرمیوں کی چھٹیاں کیسے موثر بنائیں

گرمیوں کی چھٹیوں کی آمد جہاں بچوں کے لیے باعث مسرت ہوتی ہے، وہیں بہت سے والدین کے لیے پریشانی کا سبب۔ ایسے گھرانے جہاں پر دونوں والدین ملازمت پیشہ ہوتے ہیں، ان کی پریشانی سمجھ آتی ہے۔ لیکن وہ گھرانے جن میں والدین میں سے کسی ایک یا دونوں کا زیادہ وقت چھٹیوں کے دوران گھر پر گزرتا ہے ان کا پریشان ہونا اس طرف واضح اشارہ ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں سے دور بھاگنا چاہ رہے ہیں۔

Read more

انٹرنیشنل بکر انعام اور بکر انعام

سال 2022 ء کا انٹرنیشنل بکر انعام ہندی ادب کی نامور ادیبہ گیتا نجلی شری کو ناول ”ریت سمادھی“ کے انگریزی ترجمے Tomb of sand کے لیے دیا گیا ہے۔ یہ ہندی ادب یا اگر یوں کہا جائے کہ برصغیر کی کسی بھی مقامی زبان سے اس مقابلے میں شامل ہونے والی اور انعام جیتنے والی پہلی کتاب ہے۔ ریت سمادھی کا انگریزی ترجمہ ڈیزی راک ویل نے کیا ہے۔ یاد رہے کہ انٹرنیشنل بکر انعام ہر سال کسی بھی

Read more

اساتذہ پی ٹی ایم کی کامیابی کو کیسے یقینی بنائیں

چاہے آپ نئے استاد ہوں یا تجربہ کار، والدین کے ساتھ ملاقات آپ کے طلبہ کی تعلیم اور رویے پر بہت گہرا اثر ڈال سکتی ہے۔ کسی بھی پی ٹی ایم (PTM) کا بنیادی مقصد طلبہ کی کامیابی کو یقینی بنانا ہے۔ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ پی ٹی ایم کی تیاری بالکل اس طرح کریں جیسے وہ روزانہ کا لیکچر تیار کرتے ہیں۔ والدین کے ساتھ ایک کامیاب ملاقات تبھی ممکن ہے جب اساتذہ نئی کلاس کے پہلے دن

Read more

وہ سوالات جو والدین کو اساتذہ سے سکول میٹنگز میں پوچھنے چاہئیں

اس حقیقت سے سب آشنا ہیں کہ اسکولوں میں فراہم کی جانے والی تعلیم کے ساتھ ساتھ والدین کی تعلیمی سرگرمیوں میں شمولیت بھی بچے کی تعلیمی کامیابی کو نمایاں طور پر متاثر کر سکتی ہے۔ بچوں کی تعلیمی کارکردگی کو جانچنے اور اس کے متعلق اقدامات کے لیے اسکول والدین اور اساتذہ کی میٹنگ (Parent Teacher meeting) منعقد کرتے ہیں۔ یہ میٹنگ کسی بھی بچے کو سمجھنے کا بہترین موقع ہوتی ہے۔ اس سے اساتذہ اور والدین دونوں کو بچوں

Read more

کیا اقبال اور فیض نوبل ادب انعام کے لیئے نامزد ہوئے تھے؟

اس تحریر کا مقصد اقبال اور فیض کے ادبی قد کاٹھ کو بڑھانا یا کم کرنا نہیں ہے اور نہ ہی اس بحث کو طول دینا ہے کہ یہ ادیب نوبل انعام کے حق دار تھے یا نہیں۔ یہاں صرف نوبل ادب انعام کی آرکائیو سے کچھ حقائق پیش کیے جا رہے ہیں۔ برصغیر پاک و ہند بلکہ پورے جنوبی ایشیا میں رابندر ناتھ ٹیگور اب تک واحد ادیب ہیں جنہیں 1913ء میں ادب کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔

Read more

خبر کی تصدیق اور نوبیل انعام کی نامزدگی

میں نے کہیں پڑھا تھا کہ 1865ء میں امریکی صدر ابراہم لنکن کے قتل کی خبر برصغیر میں چھ ماہ بعد پہنچی تھی۔ آج انٹرنیٹ کے تیز ترین دور میں جب خبر لمحوں میں پوری دنیا میں پہنچتی ہے۔ تو ایسے میں خبر دینے والے پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور وہ ہے خبر درست اور مکمل ہونے کی۔ دو تین دن سے یہ خبر مختلف جگہوں پر دیکھنے اور سننے کو مل رہی ہے کہ ملک کی

Read more

عرفان خان: ایک اداکار جس کی آنکھیں کہانیوں کا ایک سمندر بیان کرتی ہیں

ایک اداکار جس کی آنکھیں کہانیوں کا ایک سمندر بیان کرتی ہیں۔ عرفان خان کی آنکھوں کی کہانیوں کو کتابی شکل میں سمویا ہے آسیم چھابڑا  نے۔ عرفان خان آنکھوں کو گرفت میں رکھنے، ایک زبردست موجودگی کے ساتھ ایک خواب دیکھنے والا اداکار تھا۔ جو آج ہم میں نہیں رہا۔ ہم میں سے بیشتر اس شخص کو صرف ان ہی کرداروں کے ذریعے جانتے ہیں جو انہوں نے ادا کیے ہیں : حیدر میں روہدار، پیکو میں رانا، لنچ

Read more

عالم بالا میں عرفان اور رشی کی آمد

عرفان کے اوپر پہنچنے کی دیر تھی کہ سب دوڑے چلے آئے مدھوبالا آگے آگے تھیں، ”تم ابھی گود میں ہی ہو گے، جب میں چلی آئی“ سناؤ ادھر والوں کی؟ سنا ہے سب گھروں میں قید ہیں؟ کسی وبا کا دور دورہ ہے۔ یوسف کی سناو، سنا ہے بوڑھا ہو گیا؟ ”ارے آپ کیا مدھو جی آتے ہی لڑکے کے پیچھے ہو لیں“ چھوڑو انہیں اور ادھر آو، میں تمھیں سب سے ملواتا ہوں، ادھر کی رام کتھا سناتا

Read more

ٹیکسی ڈرائیور: فلم جس نے امریکی صدر کو تقریبا ہلاک کر دیا

پانچ سال قبل، بل او رئیلی اور مارٹن ڈوگارڈ کی کتاب ”کلنگ ریگن“ منظر عام پر آئی اور بیسٹ سیلر رہی، یہ کتاب 1981 ء میں امریکی صدر رونلڈ ریگن پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کی روداد ہے۔ ایک ایسا حملہ جس نے ان کے دور صدارت کو یکسر بدل دیا۔ آج ریگن کو گزشتہ پچاس سالوں کا بہترین امریکی صدر گردانا جاتا ہے، ان پر ہونے والے حملے کی کہانی حیران کن ہونے کے ساتھ ساتھ دلچسپ بھی ہے۔

Read more

All The Light We Can not See: محبت اور جنگ کی ایک عجب کہانی

انتھونی ڈوئر عصر حاضر کے ابھرتے ہوئے امریکی ادیب ہیں۔ جن کی اب تک ایک سوانح عمری، دو افسانوی مجموعے اور دو ناول منظر عام پر آ چکے ہیں۔ ”آل دا لائٹ وی کین نوٹ سی“ ان کا دوسرا ناول ہے جو 2014 ء میں شائع ہوا۔ اور 2015 ء میں اس ناول نے پلتزر انعام اور اینڈریو کارنیج میڈل جیسے انعامات جیتے۔ اس ناول میں دوسری جنگ عظیم کے دوران دو نو عمروں کی کہانی بیان کی گئی ہے،

Read more

دا اوور سٹوری: رچرڈ پاورز کا ناول اور درختوں سے محبت

دا اوور سٹوری، رچرڈ پاورز کا بارہواں ناول ہے، جو بکر انعام کے لئے شارٹ لسٹ رہا اور پلٹزر انعام جیتا، اس ناول کو پڑھتے ہوئے آپ یقینی طور پر سوچیں گے کہ جو کتاب آپ کے ہاتھ میں ہے وہ کس درخت سے بنی ہے، جس کرسی یا بستر کو آپ استعمال کرتے ہیں اس کے لئے کون سے درخت کاٹے گئے، جن دروازوں میں سے آپ اپنے گھروں اور دفاتر میں گزرتے ہیں ان کے لئے کتنے درخت

Read more