جاوید چوہدری معافی کب مانگیں گے؟

ہرچند کہ ڈاکڑ یاسمین راشد جہل کی پھبتی کسنے پرلاہوریوں سے معافی مانگ چکی ہیں مگر تلملانے والوں کو ان سے باقی شہروں کے باسیوں کو استثنیٰ دینے کی وجہ ضرور پوچھنی چاہیے۔ اگر ڈاکڑ صاحبہ کی نظر میں جاہل ہر وہ شخص ہے جو کورونا وائرس کی سنجیدگی اور اس سے جڑے خطرات کا ادراک نہیں کررہا ہے تو ان کا اپنے عطا کردہ لقب کو لاہور کے باسیوں تک محدود رکھنا صریحاً زیادتی تھی ۔ ویسے بھی کورونا

Read more

ملک میں فواد چوہدری کا چاند نکلا۔ ۔ ۔

بوجہ کورونا وائرس مہینوں سے چھائی یژمردگی اور اس پر طیارہ گرنے کا اندوہناک حادثہ، عید کی خوشیوں تو تہہ بالا ہو ہی چکی تھیں، مزید جلتی پر تیل چھڑکنے کا خدشہ ”چاند چڑھانے“ کی حسب روایت مہم سے تھا۔ اس بار کا متوقع ٹاکرا ننگی آنکھ سے چاند دیکھنے والوں اور ملک کے مفروضہ ملحدوں کے درمیان تھا۔ متحارب گروپس، مفتی منیب الرحمان اور فواد چوہدری کے صورت میں اپنے پہلوان اتار چکے تھے۔ شائقین بھی اس ”ٹھا پھا“

Read more

کرنل کی بیوی اور بلڈی سویلین

ملک کے ایک طاقتور ادارے کے، طاقتور افسر کی، طاقتور رشتے میں منسلک خاتون نے بلڈی سویلین کی لگائی گئی رکاوٹ کے سامنے رکنا گوارا نہیں کیا، اور یہی وجہ کرنل صاحب کی بیوی اور بلڈی سویلین کے درمیان یک طرفہ ”تو تڑاخ“ کا باعث بن گئی۔ خاتون کی سمجھداری کہیں کہ انہوں نے صرف صلواتیں سنانے پر اکتفا کرتے ہوئی اپنی مدد کے لئے کمک نہیں بلائی ورنہ جنرل راحیل شریف کے دور کے وہ مناظر دوبارہ دیکھے جا

Read more

ریمنڈ ڈیوس کیس اور شاہ محمود قریشی کا بہکاوا

بات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی صاحب کی اسمبلی میں پیپلزپارٹی پر سندھ کارڈ کھیلنے کے الزام سے شروع ہوئی۔ بلاول بھٹو نے جوابی وار میں موصوف کی پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا سبب ان کا وزیراعظم بننے کا شوق بتایا۔ جس کی شاہ جی نے تردید کرتے ہوئے حسب توقع وضاحت دی کہ ناچاقی کی اصل وجہ تو ریمنڈ ڈیوس کیس تھا۔ قریشی صاحب نے شام کو ایک ٹالک شو میں شرکت کی، گھوم پھر کر گفتگو متعلقہ

Read more

کیا کرونا وائرس ہمیں مستقبل کے لئے اسمارٹ بنا دے گا؟

فان مع العسر یسراً (پس بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے)۔۔۔ میں اطمنیان دلایا گیا ہے کہ اگر آپ اس وقت مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں تو عنقریب مصائب کے یہ بادل چھٹ جائیں گے۔ جبکہ دوسری طرف سائنس کو بھی مذہب کی اس یقین دہانی پر عملی جامہ پہناتے دیکھا جا سکتا ہے، ایسے مسائل جس نے ماضی میں انسان کو پریشان کر رکھا تھا آج کم و بیشر ان سب کا ایک خوش اسلوب حل موجود

Read more

عارف وزیر کا قاتل کون؟

38 سالہ پختون رہنما عارف وزیر کے قتل کا معاملہ ابھی نہیں تو کچھ دنوں بعد یقیناً خوش اسلوبی سے ”کھوہ کھاتے“ ڈل جائے گا۔ ایسا ہرگز نہیں کہ قاتلوں کا کھوج لگانا مشکل کام ہے بس غم، دکھ، اور شرمندگی صرف اس کہ پہچان کا سامنا کرنے میں آڑے آتیں ہے۔ وجہ یہ ہے قتل کا کھرا اس دہلیز کی طرف لے کر جاتا ہے جنہیں ”ماں“ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ ہر شخص کی طرح عارف کی

Read more

خلیل الرحمن قمرصاحب اور کتے کی موت مرنے کی دعا

کچھ دن پہلے شیطانی ڈبے کے سامنے ضیاعِ وقت کی نیت لئے مختلف چینلز کو کھنگالتے ہوئے ایک ایسے صاحب علم کی سحرانگیز گفتگو کو کانوں میں انڈیلنے کا موقع ملا، جو نام سے خلیل الرحمن قمر اور پیشہ سے ”ماہر خواتین امور وفا داری“ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے جس پروگرام میں موصوف کی لب کشائی کا خاص اہتمام کیا گیا تھا، اس میں موضوع سخن ممدوح زمانہ کی ایک ”خطا“ تھی، جس کے خطاوار

Read more

آمد باجوہ مرحبا، مرحبا

عمرانی دورحکومت کے 20 مہینے مکمل ہونے کو آئے ہیں، پر روز اول سے حکومتی ٹیم میں تبدیلیوں کے نام پر کھیلے جانے والا میوزیکل چئیر کا کھیل ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ اس کھیل کہ ضوابط تبدیلی کے بعد کچھ یوں متعین کیے گئے ہیں کہ، میوزک بند ہونے کے باوجود کرسی پر قبضہ جمانے والے شخص کو بغیر وجہ جانے باہر کا راستہ ناپنا پڑتا ہے۔ یہ بھونڈا اصول کھیل میں حصہ لینے والے کابینہ کے

Read more

کیا مولانا صاحب مزید کچھ سرنڈرز کریں گے؟

کوئی مانے نا مانے یہ ایک حقیقت ہے کہ معافی مانگنا ایک مشکل کام ہے اور دنیا کی ریت و رواج کے مطابق مشکل کام سرانجام دینے والا شخص ہی بڑا انسان کہلاتا ہے۔ اسی تناظر میں دیکھا جائے تو اجڑے چمن کے ہر دلعزیز مولانا صاحب کا میڈیا کے سامنے سرنگوں کرنا بے شک ایک بڑے شخص کا بڑا کام تھا۔ یہ تو آنے والا وقت بتائے گا کہ اس سرینڈر نے مولانا صاحب کے قد کاٹھ پر مزید

Read more

کیا مولانا طارق جمیل نے میڈیا کے بارے میں کچھ غلط کہا ہے؟

احساس ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کے موقعے پر اس وقت ایک عجیب وغریب صورت حال دیکھنے کو ملی، جب صراط مستقیم کا راستہ بذریعہ حوریں متعارف کروانے والے مشہور عالم دین مولانا طارق جمیل نے میڈیا کو اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جھوٹا قرار دیا۔ میڈیا کے کم و بیشتر تمام کرتا دھرتا جائے وقوعہ پر موجود تھے، جن کے سامنے یہ اشتعال انگیز انکشاف کرنا بلاشبہ اتنا ہی دل گردے کا کام تھا جتنا جگرا خان صاحب کی

Read more

کورونا وائرس اہل صحافت کی زد میں

کورونا وائرس کے اس حالیہ انسانی تاریخ کے بد ترین بحران نے جہاں ریاست کے کمزور ستونوں کو عیاں کیا، وہاں صحافت (جو اپنے آپ کو ریاست کا چوتھا ستون کہلوانا پسند کرتا ہے) بھی شاید توازن برقرار رکھنے کے لئے خود کو گراتا چلا جا رہا ہے۔ بے چینی اور بدنظمی کے اس دور میں جہاں اس کا کردار حقائق کی باحفاظت ترسیل کے ذریعے عوام الناس کو باشعور رکھنا تھا، وہاں یہ عالمی ادارہ صحت کے مرض کے

Read more

بس کر دیں خان صاحب، اب رلائیں گے کیا؟

گزشتہ دنوں ایک کلپ وائرل ہوا، جس میں ہمارے ہینڈ سم وزیراعظم عمران خان صاحب دانستہ یا نا دانستہ طور پر ”ٹسوے“ بہاتے نظرآ ئے۔ اس ویڈیو میں دکھائی جانے والی افسردگی کی اصلیت جانچنے کے لئے بہت سارے لوگ مغزماری کرنے پر مجبور ہوئے۔ پرسیاسی تاریخ کا بغور جائزہ لیا جائے تو ایسا کلپ مملکت خدادا کی قسمت میں ہر گز برا شگن نہیں تھا۔ اللہ اللہ کر کے ہمیں ایک ایسا حکمران تو نصیب ہوا، جس نے نا

Read more

ایک ادنی میڈیا ورکر کی اپنے سیٹھ سے التجا

صاحب۔ آپ کو یقیناً نہیں معلوم ہو گا! کہ ساری رات بستر میں پژمردہ کیفیت کے ساتھ کروٹیں بدلتے ہوئے خود سے بھاگتی نیند میں ایک اچھے خواب کا تعاقب کرنا بلاشبہ ایک تھکا دینا والا معمول ہے۔ اس تھکاوٹ کا علاج جب صبح کی چائے سے دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو نا جانے کیوں حلق تر ہونے کے باوجود چائے کی مٹھاس، مزاج پر چھائی کرواہٹ کو زائل کرنے میں سراسر ناکام ہو جاتی ہے۔ میرے

Read more

ڈاکٹروں کو لاٹھیاں کیوں پڑنی چاہیے تھیں؟

ملک میں پھیلی وبائی مرض کے خلاف اگلی صفوں میں برسرپیکار بلوچستان کے ڈاکڑوں کو حفاظتی کٹس اور طبی آلات کی عدم فراہمی کے خلاف آواز اٹھانے کے پاداش میں پولیس والوں سے لاٹھیاں کھاتا دیکھ کر جانے کیوں اپنے والدین کی طرف احساس فخر کی ایک نگاہ دوڑانے کا دل للچایا۔ والدین جو کہ طب کے شعبے سے وابستہ ہیں، پر ایسی خصوصی نظر دوڑانے کا مقصد اس درست فیصلے کا انتخاب تھا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے

Read more

کیا چینی چوروں کا احتساب ہو سکے گا؟

اگر ملکی تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ مملکت خدادا کے باسیوں کے لئے نا تو کسی دور میں کوئی خود ساختہ بحران نیا تھا اور نا ہی بحران کے آڑ میں ارب پتی مستحقین کی جھولیوں کو حکومتی سبسڈی سے بھرنا کوئی نیا طرزعمل تھا۔ جب عمران خان کی حکومت آٹا اور چینی بحران کا سامنے کرنے کے بعد اس کی تحقیقاتی رپورٹ کو منظرعام پر لائی تو یہ عمل نا صرف عوام کے لئے

Read more

ضرورت ہے ایک ”مولانا“ کی

ایک ملک جو اس وقت ایک وبائی مرض کی وجہ سے شدید بحرانی صورتحال سے دو چار ہے اسے اپنی مذہبی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے مولانا کی ضرورت ہے جو نا صرف دین انسانیت کے حکمت و مصلحت پر پوری دسترس رکھتا ہو بلکہ سائنسی علوم کے بنیادی اساس کی بھی سوجھ بوجھ رکھتا ہو۔ اس کی دلیل و تہذیب اتنی قوی ہو کہ اسے امت کے سامنے ”کوئی شخص بیماری سے نہیں مرتا“ جیسی بودی دلیل پیش

Read more

خان صاحب خدا کے واسطے ایک یوٹرن اور لے لیں۔۔۔۔

آخر اللہ اللہ کر کے مرکزی حکومت نے اس لاک ڈاون کی مدت میں دو ہفتے کی مزید توسیع کر دی ہے جس سے گریز کے مثبت پہلوؤں پر خان صاحب کی طرف سے بے شمار بار روشنی ڈالی چکی تھی۔ پہلے خطاب میں جب خان صاحب نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ٰ ”لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتیں گے“ تو مجھ جیسے بے شمار لونڈے لپاڑے جن کے ”تبدیلی آئے

Read more

یہ کرونا کاٹتا کیسے ہے؟

کورونا وائرس جو پوری دنیا میں پھیل رہا ہے اس کے نقصان کو کم سے کم رکھنے کے لیے ابلاغیات کے مختلف ذرائع قوم کو احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتا اور سمجھا رہے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود کئی معصوم لوگ یہ سوال پوچھتے پائے جارہے ہیں کہ یہ کرونا کاٹتا کیسے ہے؟ ایسے لوگوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جی یہ کرونا اس وقت کاٹتا ہے جب ملک کے سیاہ و سفید کا مالک ایک طرف فرمائے

Read more

کورونا وائرس۔ ہمارا معاشرہ بے نقاب ہو گیا

دنیا بھرمیں خوف کی علامت بننے والے کرونا وائرس ہر گزرتے دن کے ساتھ دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔ موزی مرض کی ویکسین دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے نا صرف دنیا بھر میں اب تک ہزاروں افراد موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں بلکہ روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں لوگ بھی اس کا شکار ہو رہے ہیں۔ یہ موزی وبا کئی ملکوں کی معیشت بری طرح متاثر کر چکا ہے۔ اس قیامت صغری کی شدت اتنی

Read more

ادی فریال کے بچوں کو ان کا تعلیمی حق دو۔۔۔

گزشتہ دن اخبار بینی کے دوران ایک خبر پر نگاہ پڑی تونا جانے کیوں خبر کی نزاکت نے ساری توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ خبر یہ تھی کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی نامزد ملزمہ جن کا تعلق سندھ کی ایک معروف سیاسی خاندان سے ہے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی موکل کے بینک اکاؤنٹس غیرمنجمد کیے جائیں کیونکہ ان کو اپنے بچوں کی اسکول کی فیس ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا

Read more

عورت مارچ کے کچھ سلوگنز پر ایک نامردانہ نظر

آخر اللہ اللہ کرکے 8 مارچ کا دن گزر ہی گیا اس دن کے لئے خواتین جتنی اتاولی ہو رہی تھیں اتنا ہی مردوں کو اس کے گزرنے کا انتظار بھی تھا۔ بظاہر تو دن کا بیشتر حصہ خیروعافیت سے گزر گیا سوائے اسلام آباد میں ایک چھوٹی سے مارا ماری کے جہاں ہمارے دینی بھائیوں کے ٹولے نے اپنی بہینوں کا استقبال پتھروں سے کر کے اپنے نظریات کا پرچار بھرپور کامیابی سے کیا۔ غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق

Read more

کون کہتا ہے مردوں کو درد نہیں ہوتا؟

سال کے تیسرے مہینے میں بہار کے موسم کی خوبصورتی تقریبا اپنی پوری جوبن پر ہوتی ہے۔ بے شمار ست رنگی پھول اور ان کی مسحورکن خوشبوئیں ماحول میں ایک نکھار کا باعث بنتی ہیں۔ پر یہ چار سورنگوں کی بہار گزشتہ کچھ سالوں سے ہم مرد لوگوں پر کافی بھاری ثابت ہورہا ہے۔ بدقسمتی سے ہم مرد لوگ قدرت کے عطا کردہ اس موسم کو اس طرح سے لطف اندوز نہیں کر پارہے جس طرح سال کے باقی گیارہ

Read more

  ایک ’’ڈاگ شو‘‘ اور خلیل الرحمان صاحب کی مردانگی کے مظاہرے 

پرایئوٹ ٹی وی چینلز کی بھرمار کے بعد حالات حاضرہ کے نام پر منعقد کئے جانے والے ایسے ’’ڈاگ شوز’’کی قطعا کوئی کمی نہیں رہی جو اپنے شرمسار ناظرین کو مزید شرمندہ کرنے کا کام خوش اسلوبی سے کرتے ہوں۔ مہمان یا میزبانوں کے منہ سے پھول جھڑنے کے مناظر تو اس قسم کے شوز کا خاصا ہوتے ہی ہیں۔ پر اصل کامیابی کا مستحق، میزبان کے نام پر بیک وقت کا مدی اور منصف اپنے آپ کو اس وقت

Read more

میڈیا ورکرز ایک مافوق الفطرت طبقہ

برسوں پہلے قلم اور سیاہی صحافت کا ہتھیار سمجھے جاتے تھے۔ لیکن جہاں وقت کا دھارا ہر شہ بدلتی ہے وہاں خیالات، رجحان اور انداز میں بھی تبدیلی آتی ہے۔ صحافت میں جب یہ تبدیلی وارد ہوئی تو قلم اور سیاہی کے ساتھ کیمرہ اور مائیک کا بھی بھر پور استعمال ہونا شروع ہو گیا۔ ان جدید ہتھیاروں کی بدولت جہاں دنیا کے صحافتی طورطریقوں میں تبدیلی آئی وہاں تھوڑی دیر سے ہی سہی پر ہمارے مملکت خدادا میں بھی

Read more

گلیشیئرز کا پگھلنا کتنا قابل فکر ہے؟

ہماری زمین کا تقریبا 10 فیصد حصہ گلیشیئرز پر مشتمل ہیں۔ جن کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دنیا میں میٹھے پانی کے 70 فیصد ذخائر گلیشیئرز کی شکل میں ان جمی ہوئی برف میں ہی ٓموجود ہیں۔ اگرعام زبان میں گلیشیرز کو سمجھنا ہو تو گلیشیرز برف کے ایک بہت بڑے حجم کو کہا جاتا ہے جو کہ سالوں سالوں کی برفباری کے بعد تشکیل پاتے ہیں۔ ہوتا کچھ یوں ہے کہ کچھ

Read more

خان صاحب کو تاریخ یا جغرافیہ کا استاد ہونا چاہیے؟

خان صاحب نے جب سیاست کے میدان میں قدم رکھا تو بہت سے لوگ ان کے اس فیصلے کے مخالف تھے۔ ان لوگوں کے خیال میں عمران خان کو ایک کرکٹ ہیرو بننے کے بعد اپنی شخصی قدروقیمت کو سیاست کے گندے میدان میں کھیل کر ہرگز نہیں گنوانی چاہیے تھی۔ پر جیسے کہ کہا جاتا ہے کہ ہونی کو کون انہونی کر سکتا ہے خان صاحب میدان سیاست میں ہنسی خوشی داخل ہوئے، پھر وہاں کے صبرآزما نشیب و

Read more

احسان اللہ احسان کے نام ریاست کا ایک خط

میرے پیارے، راج دلارے احسان اسلام علیکم! امید ہے تم جہاں بھی ہو گے، ایک پرمسرت زندگی گزار رہے ہو گے۔ سب سے پہلے میں وقت ضائع کیے بغیر ان خطاوں کی معافی مانگتی ہوں جو مجھ سے جانے یا انجانے میں تمھارے ساتھ سرزد ہوئیں۔ معافی اس امید سے بھی مانگی جارہی ہے کہ کہ شاید تمھارا دل پسیج جائے اور تم بادل نخواستہ واپس لوٹ آو۔ مگر دوسری طرف میں یہ بھی جانتی ہوں کہ اب میری معافیوں

Read more

ٹیکہ لگایں ورنہ چھوڑیں گے نہیں

یقینا خان صاحب کے لئے نئے سال کا آغاز بھی پچھلے سال کی طرح ہر گز خوشگوار ثابت نہیں ہوا۔ گندم کی قلت پر حکومت کی عوامی آو بھگت ہو رہی ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے الجھے اعداد وشمار پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان خوب مارا ماری ہوئی ہے اور تو اور پی ٹی آئی کی اندرونی چقتلش کی پٹاری بھی سرعام بازار میں کھل گئی ہے۔ یوں تبدیلی کا یہ رواں کارواں نا عوام کو راس آ رہا ہے

Read more

منظور پشتین کے جرائم

ریاست کی نا سمجھی ملاحظہ کیجیے کہ اسے یہ ادراک کرنے میں خاصی دیرلگ گئی کہ منظور پشتین نامی شخص کی آواز معاشرے کے اندر گونجتی نفرت، بے سکونی، بد امنی اورافراتفری کے شور میں ایک خلل ہے۔ دیر آید درست آید کی بنیاد پر ریاست نے اس خلل کی تصحیح تو کردی مگر بھونڈا انداز یہ اپنایا کہ آواز کے مالک کو ہتکھڑیوں کی زینت سے آراستہ کرکے پابند سلاسل کیا۔ جانے پابند سلاسل کرنے والے کس گمان میں

Read more

سرمد کھوسٹ کی فلم اور نیا پاکستان

ہمارا ملک آج جس نہج کو پہنچ چکا ہے شاید اس کے پیچھے ہمارے وہ قدیمی مگر دائمی معاشرتی سوچ ہے جس کے تحت ایشوز کو نان ایشوز اور نان ایشوز کو ایشوز میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس وقت قرض کے بوجھ تلے دبا ہمارا ملک معاشی تباہی کے دہانے سے کچھ ہی دور کھڑا ہے۔ مہنگاہی کے بوجھ تلے چیختے عوام اپنے مشغلوں کی وجہ سے بڑھتی آبادی کے ٹائم بم پر بیٹھے ہیں۔ آنے والے کچھ سالوں

Read more

جمہوریت: ایک غیر معیاری نشہ

بچپن کا دور امیجینیشن کا دور کہلاتا ہے۔ اس دورمیں جو فلمیں چھپ چھپ کردیکھیں، ان میں ہیروز کو اپنی رومانوی ناکامیوں پرسگریٹ یا شراب کے جام سے غم مٹاتے دیکھا۔ جس سے جانے ہمیں کیوں لگنے لگا کہ یہ نشہ ہماری بھی تمام معصومانہ خواہشات کے قتل عام پر کاری گر ثابت ہوسکتا ہے۔ پرایک تو بچپن کی قدرتی بزدلی تھی تو دوسرا گھر والوں کو اپنی اچھی تربیت کا زعم کہ ان کی کڑی نگرانی نے دوا جانچنے

Read more

بوٹوں اور جوتوں میں فرق۔ ایک غیرسیاسی تقابل

موجودہ حکومت کی اچھی بات یہ ہے کہ بھلا آئے روز عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیستی ہو، پر پیستے وقت عوام کی دل پشوری کا خیال ضرور رکھتی ہے۔ گزشتہ روز ایک انتہائی مضحکہ خیز منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب تحریک انصاف کے صف اول کے رہنما فیصل واوڈا، نامی گرامی ٹالک شو میں اپنے ساتھ ’فوجی بوٹ‘ لیے چلے آئے۔ بہت سارے لوگوں کی نظر میں یہ حرکت جمہوریت کے ساتھ ایک مذاق تھا۔ پر

Read more

گلوبل وارمنگ۔ کیا انسان اپنے پیروں پر خود کلہاڑی مار رہا ہے؟

انسان کو اشرف المخلوقات اس بنیاد پر کہا جاتا ہے کہ اسے قدرت نے سوچنے، سمجھنے اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت عطا کی ہے۔ یہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ہی ہے کہ انسان ہمہ وقت اپنی زندگی کو بنانے اور سنوارنے کی تگ و دو میں مصروف رہتا ہے۔ پر ایسی تگ و دو میں، جہاں انسانی ایجادات انسان کی زندگی کو آسان و سہل کرنے میں مدد دگار ثابت ہوئی ہے۔ وہاں زیادہ سے زیادہ سمیٹنے کے چکر میں

Read more

کیا ہم سموگ کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں؟

بلاشبہ انسان کی زندگی کی ڈور اس کی سانسوں سے جڑی ہے۔ ایک عام انسان دن میں تقریبا تیئس ہزار بار سانس لیتا ہے۔ سانس، فضا سے پھیپھڑوں کا ہوا میں موجود آکسیجن کا کھینچ کر جسم کے اندر لے جانے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کا واپس خارج کرنے کے عمل کا نام ہے۔ پر افسوس اٹھارہویں صدی کے صعنتی انقلاب کے بعد سے ہم فضا سے آکسیجن کے ساتھ سلفر ڈائی آکسائیڈ، نائٹروجن آکسائیڈ، کاربن مونو آکسائیڈ اور دیگر

Read more

بھلے میڑک پاس ہوں، پر انگریزی اچھی بول لیتے ہیں

بلاشبہ پی ٹی آئی حکومت بے شمار وجوہات کی بنیاد پر آئے روز خبروں کی زینت بنتی رہتی ہے۔ ان خبروں کی وجوہات کبھی تو خان صاحب کی بے انتہا کی گہری باتیں بنتی ہیں جن میں مذہب، تاریخ، فلسفے اور فزکس جیسے مضامین سے چھیڑچھاڑ کی جاتی ہے۔ تو کبھی وجہ، خان صاحب کے مختلف رتنوں کے میڈیا پر کی جانے والی تلخ و ترش اقوال زیریں کی پوچھاڑ ہوتی ہیں۔ جن سے مضبوط اعصاب والے تو خوب محظوظ

Read more

ماحول قاتل ”پولی تھین بیگز“۔ کیا ہمیں اس کا ادراک ہے؟

1970 تک پولی تھین بیگز کو ایک نایاب شے کے طور پر سمجھا جاتا تھا۔ اس وقت تک لوگ گھرکا سودا سلف یا سامان لینے کے لئے بازار جاتے تو گھر سے نکلتے وقت اپنے ساتھ کپڑے کا تھیلا یا کھجور کے پتوں سے بنی ہوئی ٹوکری ضرور رکھتے تھے۔ پولی تھلین جو کہ ایک کیمیائی مرکب ہے، 1933 میں انگلینڈ کے ایک کارخانے میں حادثاتی تجربے کے طور پر پیدا ہوا۔ جسے کئی سالوں تک خفیہ رکھا گیا اور

Read more

دنیا بچانی ہے، تو اب ہر شخص کو ”گریٹا“ بننا پڑے گا

اس سال مقبول امریکی جریدے ٹائم نے سویڈن کی سولہ سالہ ایکٹوسٹ گریٹا تھن برگ کو سال کی سب سے اہم شخصیت قرار دیا ہے۔ اگست 2018 ء کو سویڈن کی 16 سالہ طالبہ اس وقت ذرائع ابلاغ پر منظرعام پر آیئں جب سویڈن کی پارلیمنٹ کے باہر انہوں نے ایک انوکھا احتجاج شروع کیا۔ ماحولیاتی تبدیلی کے لئے فکرمند گریٹا ہر جمعے کو اسکول سے ناغہ کرتیں اور سویڈن کی پارلیمنٹ کے باہر گورنمنٹ کی توجہ ماحولیاتی تبدیلی کی

Read more

کیا ”گلے ملنا“ قانون سے زیادہ طاقتور ہے؟

اس حالیہ تصادم نے جہاں ہمارے معاشرتی اور اخلاقی زوال کی ایک دفعہ پھر توثیق کی ہے۔ وہاں ہمارے شیرشاہ سوری ثانی بزدار صاحب کی کارگردگی کا پول بھی کھول کر رکھ دیا ہے۔ نظام حکومت سے ان کی ”سردردی“ بس دوسروں کے احکامات پر دستخط کرنے تک ہی محدود ہے۔ اگر تھوڑی سی مہلت مل بھی جائے تو باقی کی صلاحیتیں اپنے حلقہ احباب کے تقرر و تبدلوں پر صرف کرتے ہیں۔ جانے کیوں پہلے صرف گمان ہوتا ہے

Read more

شیرشاہ سوری یا نادرشاہ؟

جو لوگ فیاض الحسن کی کمی محسوس کررہے تھے، آخر کار ان کا انتظار ختم ہوا۔ اپنے اندازوبیاں سے ٹی وی اسکرینز ہر تھرتھرلی مچانے والے موصوف اپنے منصب پر واپس براجمان ہوگئے۔ ابھی تک کئی لوگوں کے سمجھ میں نہیں آیا کہ ہر ”عام و خاص“ کو زد و پیشمان کرنے کے لئے فردوس عاشق اعوان صاحبہ (جن کا ساتھ فواد چوہدری بخوبی نبھا رہے ہیں ) میں آخر کمی کیا تھی جو فیاض الحسن صاحب کی ضرورت بھی

Read more

پگڑی پر رحم کریں

نوجوان نقیب اللہ محسود کے ”مارواے عدالت قتل“ کو چند ہفتوں بعد مکمل دو سال ہونے کو ہیں۔ اس دوران شاید بہت ساری لوگوں کی زندگی میں بعد کچھ بدلہ ہو پر ایک شخص ایسا بھی تھا جس کی ان دو سالوں کی تگ ودو صرف اس امید پر قائم تھی کہ کسی طرح وہ اولاد کے قتل کے کیس میں انصاف کے حصول کو یقینی بنا سکے۔ یوں تو کورٹ کچہریوں میں گھستے جوتوں کی چرچرا ہٹ کی بے

Read more

معاشی ترقی بذریعہ عوامی چیخیں

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفینگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے فرمایا کہ مہنگائی میں اضافے سے عوام کی چیخیں تو نکلیں گی۔ پر مہنگائی تب بڑھتی ہے جب معیشت بحال ہو رہی ہوتی ہے۔ موصوف نے معاشی ترقی کو چیخوں سے بالواسطہ جوڑ کر نا صرف دریا کو کوزے میں بند کر دیا بلکہ ان حاسدین کی ”چیخیں“ بھی نکال کر رکھ دیں جن کی ملکی معیشت پر آہ و زاریاں وقفے وقفے سے سننے کو ملتی تھیں۔ وفاقی وزیر کی قابلیت پر سوال اٹھانے والے شاید یہ بھول گئے کہ ایسے تاریخی کلمات سے دنیا بھر کے معشیت دانوں کی معیشت دانیاں الٹانے والا شخص نا صرف ملک کے معروف تعلیمی ادارے آئی بی اے کے فارغ التحصیل ہیں۔

Read more

سیاسی دعائیں

گزشتہ دنوں ایوان بالا میں کچھ ارکان اسمبلی کو سپیکر کے ڈائس کے سامنے نماز مغرب کی ادائیگی کرتے دیکھا تو جانے کیوں گردن کو اکڑا کران نادان لوگوں کی طرف مسکرایا جواپنے تائیں معاشرے پر ایک طاہرانہ نگاہ ڈال کرپوچھتے تھے کیا واقعی پاکستان ایک اسلامی ملک ہے!مولانا اسد محمود کے امامت میں پڑھی جانے والی یہ تاریخی ”احتجاجی نماز“ شاید ان کے ان بڑوں کی کارگردگی پر بھی پانی پھیرگئی ہو گی جنہوں نے 1974 کے پارلیمانی سیشن میں 13 دنوں کے بحث مباحثے کے بعد اس وقت خود کو ایک فرقہ قرار دینے والوں کو دھول چٹانے میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا تھا۔

Read more