اصل قانونی سوال عدالتی بحران کی نذر!

میں حیران ہوں کہ جسٹس منصور علی شاہ کے تحریر کردہ تفصیلی فیصلہ میں بیان کردہ اہم ترین نقطہ موجودہ بحث میں کہیں ہے ہی نہیں۔ ماہر قانون اور نامور وکلا کی بحث میں بھی کہیں نظر نہیں آ رہا کہ ایک معاملہ جس کے حوالے سے ایک صوبے کی ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے ایک فیصلہ سنایا جس کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل اسی عدالت میں دائر ہوئی۔ اپیل میں عدالت کی طرف سے سنگل بینچ کے فیصلے کو

Read more

”منحرفین کے ووٹ نہیں گنے جا سکتے“

اس میں تو کسی قانون دان یا جج کو کوئی اختلاف نہیں کہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت کسی رکن کا پارٹی کی رکنیت سے مستعفی ہونے یا کوئی دوسری پارٹی جوائن کر لینے یا پارلیمانی پارٹی کی ہدایت کے خلاف مذکورہ آرٹیکل میں درج معاملات پر ووٹ دینے پر ”پارٹی ہیڈ“ چاہے تو مذکورہ رکن کو شو کاز نوٹس دے کر، صفائی کا موقع فراہم کرنے کے بعد ، اگر سمجھے کہ ”انحراف“ ہوا ہے تو مذکورہ

Read more

حل صرف اہم معاملات پر سیاسی ڈائلاگ ہی ہے

پاکستان کا موجودہ معاشی بحران، موجودہ سیاسی و آئینی بحران سے جڑا ہوا ہے۔ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی بحران سے نکلنا ممکن نہیں۔ اس وقت ملک کو افراتفری اور مستقل غیر یقینی سیاسی صورتحال سے نکالنا ہی عوامی مفاد کو عزیز رکھنے والی ہر سیاسی جماعت اور سیاستدان کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ جسے ڈیڈلاک کے خاتمہ کے لیے بات چیت کرنے سے شرم آتی ہو یا اس کی شان میں کمی واقع ہوتی ہو تو اسے سیاست کرنے

Read more

مائنس ون کو پلس میں بدلنا ہی واحد حل ہے

مسلم لیگ نون کے نمبر ون میاں نواز شریف کو 2018 کے الیکشن سے قبل ”مائنس“ کرنے کے لیے سیاسی عزائم کے تحت قائم مقدمات میں عدالتی فیصلوں کے ذریعے یکے بعد دیگرے نا اہل قرار دیا گیا، اس نا اہلیت کو تاحیات قرار دیا گیا، پھر انہیں پارٹی صدارت کے لیے بھی نا اہل قرار دیا گیا، ان کے دستخطوں سے جاری ہونے والے سینیٹ کے ٹکٹس تک کو منسوخ کر دیا گیا۔ ان کا میڈیا بلیک آؤٹ کیا

Read more

ایک مشورہ پی ٹی آئی کے لیے

کل پہلی فرصت میں ہی پارٹی ہیڈ کی جانب سے پی ٹی آئی کے ان منحرف اراکین کو ایک شو کاز نوٹس جاری کریں جنہوں نے پچھلے ہفتے سندھ ہاوس میں متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت کی اور جو اتوار کو ہونے والے اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی بینچوں پر بیٹھنے کی بجائے اپوزیشن کے ساتھ بیٹھے اور جنھوں نے بعد ازاں ایک "علامتی” اجلاس میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ ڈالا۔ شو

Read more

عمران خان کے نام کھلا خط

عمران خان صاحب! اس ملک نے آپ کو بہت عزت دی ہے۔ آپ کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ 2018 کے انتخابات میں آپ سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ اپوزیشن کی طرف سے 2018 کے انتخابات کے متعلق پولٹیکل انجینئرنگ اور دھاندلی کے تمام تر الزامات کو مکمل طور پر نظرانداز کر کے ان انتخابات کو بالکل شفاف تسلیم کر لیا جائے تو بھی پاکستانی عوام نے آپ کی جماعت کو اکیلے حکومت بنانے کا مینڈیٹ کبھی

Read more

برصغیر میں فلور کراسنگ کے قانونی پہلو

ہمارے ہاں آج کل فلور کراسنگ کو ایک طرف سے تو قریب قریب ملکی سلامتی کے خلاف جرم کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف سے اسے ایسے پیش کیا جا رہا ہے جیسے یہ کوئی بہت بڑی نیکی کا کام ہو۔ ان دونوں انتہاؤں سے ہی اتفاق ممکن نہیں۔ سچی بات یہ ہے کہ فلور کراسنگ میں اگر رشوت یا ارکان کی خرید و فروخت (ہارس ٹریڈنگ) کا عمل دخل نہ ہو تو باوجود اس

Read more

افتخار چوہدری کا جلسہ اور خدائی مددگار

سال تھا 2007 اور مہینہ شاید اپریل یا مئی کا تھا، ٹھیک سے یاد نہیں، لیکن اتنا یاد ہے کہ اس رات کو تو موسم قدرے خوشگوار تھا لیکن دن میں اچھی خاصی گرمی تھی۔ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو غالباً 4 بجے سہ پہر لاہور ہائیکورٹ خطاب کے لیے پہنچنا تھا۔ لاہور بار کے وکلا نے سول کورٹ کے قریب لوئیر مال پر پوسٹ ماسٹر جنرل چوک میں سٹیج سجا رکھا تھا جہاں ہائیکورٹ کی طرف بڑھنے

Read more

براڈ شیٹ (پارٹ 1 )

12 اکتوبر 1999 کے مارشل لاء کے نتیجہ میں نواز شریف حکومت کا خاتمہ اور جنرل پرویز مشرف کی حکومت قائم ہوئی تو ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور لوٹی ہوئی دولت ملک میں واپس لانے کے نعرے کے تحت نواز شریف حکومت کی طرف سے قائم کردہ احتساب کمیشن کا نام بدل کر قومی احتساب بیورو (نیب) رکھا گیا۔ جنرل مشرف کی طرف سے جنرل امجد کو نیب کا چیئرمین مقرر کیا گیا، جنہوں نے فاروق آدم خان کو

Read more

اب وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ کیسا؟

ایک انتخابات ہوئے جس میں عدلیہ سمیت ریاستی اداروں کی پسند اور ناپسند بہت واضح رہی، آپ چاہیں تو بے شک یوں کہہ لیجیے کہ حمایت اور مخالفت بہت واضح رہی۔ لیکن آپ نے اس سب کے باوجود انتخابات میں حصہ لیا اور بالکل ٹھیک کیا کہ خود محترمہ بے نظیر بھٹو 1985 کے انتخابات کے بائیکاٹ کو ہمیشہ ایک غلطی قرار دیتی رہیں۔ آپ نے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کے باوجود حلف اٹھانے اور اسمبلی کا حصہ بننے کو ترجیح دی۔ میں آپ کے اس قدم کو بھی بالکل درست سمجھتا ہوں کہ یہی فیصلہ ملک میں جمہوریت اور آئینی نظام کے حق میں بہتر تھا۔ آپ نے سپیکر، وزیر اعظم اور صدر کے لیے ہونے والے انتخابات میں حصہ لے کر ان انتخابات کے نتیجہ میں وجود پانے والے حکومتی سیٹ اپ کو بھی legitimacy بخشی۔

Read more

اصل نئے پاکستان کا راستہ کیا ہے؟

2007 میں ارسلان افتخار کی خلاف ضابطہ پولیس سروس آف پاکستان میں ہونے والی تعیناتی کی رپورٹ ہیرلڈ میں پڑھی تو میں اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا شدید ناقد بن گیا تھا، لیکن جب وہی افتخار محمد چوہدری زیر عتاب آئے اور انھیں پرویز مشرف کی جانب سے خلاف قانون اپنے عہدہ سے ہٹایا گیا تو میں دیگر وکلا، سول سوسائٹی اور سیاسی کارکنوں کی طرح ان کا ہمدرد اور حامی بن گیا اور عدلیہ بحالی

Read more

پی آئی اے کے طیارہ حادثہ میں انتقال کر جانے والا پائلٹ ہیرو ہے یا قصوروار؟

اس بحث نے کہ پی آئی اے کے طیارہ حادثہ میں انتقال کر جانے والا پائلٹ ہیرو ہے یا قصوروار، پائلٹ کو غیر منصفانہ طور پر کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے اور اس موضوع پر ہونے والی تمام بات چیت کا فوکس ہی شفٹ کر دیا ہے۔ دوستوں نے حادثات کا شکار ہونے والے کمرشل طیاروں کے پائلٹس اور پاکستان ائر فورس کے لڑاکا طیاروں کے ہوا بازوں کا غیر ضروری اور انتہائی غیر مناسب تقابلی جائزہ پیش کرنا شروع کر رکھا ہے۔

Read more

بے نظیر سے میری آخری ملاقات

2007 کے نومبر کی بات ہے، مشرف کا دوسرا مارشل لاء چل رہا تھا اور وکلا تحریک زوروں پر تھی، شام چھ یا سات بجے کا وقت ہو گا میں اپنے گلبرگ میں واقع دفتر میں کام سمیٹ کر گھر جانے کی تیاری کر رہا تھا کہ محبوب صاحب کی کال آئی۔ بولے بےنظیر سے ملنا ہے؟ مجھے یقین تو نہ آیا لیکن فورا کہا جی بالکل۔ کہنے لگے شام آٹھ بجے عاصمہ جہانگیر کے گھر آ جاؤ۔ آٹھ بجے سے دس پندرہ منٹ پہلے ہی وہاں پہنچ گیا۔ اور بھی کچھ لوگ جنھیں ان دنوں سول سوسائٹی کے طور پر جانا جاتا تھا وہاں موجود تھے۔ سب کو تو میں نہیں جانتا تھا لیکن حسین نقی، مدیحہ گوہر، رحیم، رابعہ باجوہ اور پروفیسر قزلباش سمیت چند ایک دیگر کے ساتھ میری شناسائی تھی

Read more

ججوں کی تعیناتی اور عدلیہ کی آزادی

”عدلیہ کی آزادی“ سے مراد ہمارے ہاں عموما عدلیہ کی دیگر ریاستی اداروں انتظامیہ اور مقننہ سے آزادی لیا جاتا ہے۔ عدلیہ کی آزادی کا یہ مفہوم غلط تو نہیں لیکن ادھورا ضرور ہے۔ عدلیہ کی آزادی مکمل اسی وقت ہوتی ہے جب نہ صرف اسے مذکورہ اداروں کی طرف سے کسی دباؤ کا سامنا نہ ہو بلکہ عدلیہ میں موجود ہر جج اپنے جوڈیشل مائینڈ کے مطابق فیصلے کرنے میں بھی مکمل طور پر آزاد ہو اور اسے عدلیہ کے اندر سے بھی کسی قسم کے دباؤ کا سامنا نہ ہو۔

اسی چیز کو یقینی بنانے کے لیے آئین کی اٹھارویں ترمیم کے ذریعے اعلی عدلیہ میں عملی طور پر اکیلے چیف جسٹس کی طرف سے کی جانے والی ججوں کی تعیناتی کے طریقہ کار کو یکسر بدل کر زیادہ لوگوں کو مشاورتی عمل میں شامل کر کے ایک collegial process کو متعارف کروایا گیا تھا۔ مقصد یہی تھا کہ کوئی بھی ایک شخص یا ادارہ اس پوزیشن میں نہ ہو کہ وہ اکیلا اعلی عدلیہ میں ججوں کی تعیناتی کر سکے یا ایسی تعیناتیوں کے عمل میں اثر انداز ہو سکے۔ ظاہر ہے کہ اس کا مقصد قابل ترین شخص کو جج کے منصب پر اس طرح سے فائز کرنا تھا کہ وہ بغیر کسی بیرونی یا اندرونی دباؤ کے اپنے جوڈیشل مائینڈ کے مطابق غیر جانبداری سے فیصلے کرنے میں آزاد ہو۔

Read more

نصیر بھائی باربر ایف سی کالج

”یار ادھر دیکھ نظر نہیں آرہا“، میں کھڑکی میں لگی جالی میں سے جھانکتے ہوے چلایا ”ادھر کدھر مجھے تو نظر نہیں آ رہا“، دوست ادھر ادھر دیکھنے کے بعدجوابا چلایا۔ ”ادھر نہیں، نائی کی دوکان میں یار“۔ دوست بالآخر نائی کی دوکان میں داخل ہوا اور ساتھ ہی دوکان کے دوسرے حصے سے نصیر بھائی کام بیچ میں چھوڑ قینچی کنگھا ہاتھ میں لیے سامنے آن کھڑے ہوے اور آتے ہی نہائت سنجیدگی اور قدرے غصے سے سوال داغا

Read more

خاص لوگوں کی باتیں

آج ایک صاحب سے ملنا تھا، ان سے فون پر پوچھا کہاں آؤں، بولے آپ کہاں ہیں، بتایا کہ انارکلی کے اشارے پر۔ کہنے لگے پاک ٹی ہاوس ہی مل لیتے ہیں آپ پہنچیے، میں بس آیا۔ میں نے پاک ٹی ہاوس کے سامنے پارکنگ میں گاڑی پارک کی اور ٹی ہاوس کے دروازے پر سگریٹ سلگائے کھڑا ہو گیا، سوچا اندر جانے سے پہلے ذرا ایک سگریٹ ہی پی لوں۔ مغرب سے ذرا پہلے کا وقت تھا۔ شائد جمعہ

Read more

ساہیوال سانحہ اور چند جواب طلب واقعاتی سوالات

ذیشان کے حوالے سے مبینہ طور پر ملنے والی خفیہ معلومات تھیں کیا؟
ان معلومات کا ماخذ کیا تھا؟
کیا واقعی کسی گرفتار دہشت گرد نے ہی ذیشان کے متعلق معلومات فراہم کی تھیں؟

کیا سی ٹی ڈی کو کارروائی کے لیے رپورٹ ارسال کرنے سے قبل حاصل کردہ معلومات کو کاونٹر چیک کیا گیا؟
ذیشان کے خلاف ملنے والی اطلاعات کو کس بنیاد پر مصدقہ اطلاعات کہا گیا؟

خفیہ معلومات کی بنیاد پر تیار کردہ رپورٹ سی ٹی ڈی کو کب موصول ہوئی؟
رپورٹ کس ادارے کی جانب سے کس سطح پر سی ٹی ڈی میں موصول ہوئی؟
مذکورہ رپورٹ کی بنیاد پر سی ٹی ڈی کی جانب سے کیا کیا کارروائیاں عمل میں لائی گئیں

Read more

پنجاب میں پہلے سے موجود قابل لا افسران کو برقرار رکھنے پر غور

حکومت نے حال ہی میں ایڈیشنل اور ڈپٹی اٹارنی جنرلز کی تعیناتیوں کا مرحلہ کافی لے دے کے بعد پار کیا ہی ہے کہ اب پنجاب میں ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز کی تعیناتیاں کا معاملہ حکومت کو مشکل سے دو چار کیے ہوئے ہے۔ خبریں آتی رہیں کہ وزیر قانون فروغ نسیم، بابر اعوان اور حامد خان ان عہدوں پر زیادہ سے زیادہ اپنے لوگ تعینات کروانا چاہتے تھے اور اسی طرح انصاف لائیرز فورم نے بھی اپنے حامی وکلا کی ایک فہرست ان تعیناتیوں کے لیے دے رکھی تھی۔

دوسری طرف مسلم لیگ ق بھی ان تعیناتیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ چاہتی تھی۔ خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نعیم الحق کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی تھی جس کے ذمے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر حتمی سفارشات مرتب کرنا تھا۔ خبر کے مطابق حکومت نے ان تعیناتیوں کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات تک روکے رکھا تھا تاکہ حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار پہلے سے موجود لا افیسرز کے ووٹ بھی حاصل کر سکیں۔

Read more

شیخ رشید کی بدتمیزی کی وجہ سے چھٹی پر جانے والا عمران خان کا حامی افسر

پاکستان کالج آف لا میں قانون کی تعلیم کا آغاز کیا تو اپنے سینئرز میں ایک عجیب شخص کو دیکھا جو صبح سب سے پہلے کالج پہنچتا اور شام کو کالج لائبریری بند ہونے پر ہی واپس جاتا۔ کیا سینیرز، کیا جونیئرز، کیا اساتذہ اور کیا کالج سٹاف سب میں یکساں مقبول۔ ایسی مقبولیت تو کالج میں اس وقت کی اعلی عدلیہ کے کسی جج یا معروف سیاستدانوں کے بیٹوں بھتیجوں کو بھی میسر نہ تھی جو اس متوسط گھرانے

Read more

نواز شریف کا بیان وطن دوستی کا اظہار ہے

ساری دنیا میں اپنی حکومتوں کے جنگی فیصلوں کے خلاف جنگ مخالف مظاہرے ہمیشہ ان ملکوں میں بسنے والے لوگوں کی نیک نامی کا باعث ہی بنتے ہیں۔ جنگی جنونیت خواہ وہ بھارت کی شدت پسند سیاسی و غیر سیاسی تنظیموں کی جانب سے ہو یا پاکستانی تنظیموں کی ہمیشہ ملک اور ملک میں بسنے والوں کی بدنامی اور باقی دنیا میں ان کے لیے نفرت کا باعث ہی بنتی ہے۔ بھارتی ریاست کی جانب سے کشمیر میں ڈھائے جانے

Read more

پاکستان کو فلاحی ریاست کیسے بنایا جا سکتا ہے؟

ہمارے ہاں ورکنگ کلاس کی حالت زار کا رونا تو بہت رویا جاتا ہے۔ سکینڈے نیویا کے ممالک جیسی فلاحی ریاستوں کی مثالیں ہر دوسرے ٹاک شو اور سیاسی جلسوں میں دی جاتی ہیں۔ معاشی مشکلات سے دوچار لوگوں سے ہمدردی اور ذاتی حیثیت میں ان کی مالی مدد کی تلقین کا بھی شور رہتا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے مختلف معاشی نظاموں کی تاریخ، آج کی فلاحی ریاستوں کے ماڈلز اور اپنے معروضی حالات کو مد نظر رکھ کر کوئی

Read more

فرضی شادی، فرضی کمپنی اور فرضی ملازمت

پیپر میرج سے تو ہم سب واقف ہیں۔ ہمارے لوگ مغربی ممالک میں قانونی سکونت اختیار کرنے کے لیے پیپر میرج کی ”سہولت“ سے استفادہ کرتے آئے ہیں۔ سب جانتےہیں کہ پیپر میرج کوئی حقیقی شادی نہیں ہوتی بلکہ محض کاغذوں کی حد تک امیگریشن فوائد حاصل کرنے یا کسی ملک میں با آسانی آ جا سکنے، رہائش اختیار کرنے یا وہاں کام کرنے کا حق حاصل کرنے کے لیے شادی ظاہر کی جاتی ہے۔ ان کاغذات پر دستخط کرتے

Read more

عدالت میں سیاست پر بار کونسلز کا ردعمل

سندھ بار کونسل کے زیر انتظام ایک آل پاکستان بین الصوبائی بار کونسلز رابطہ کمیٹی اجلاس پچھلے دنوں کراچی میں منعقد ہوا جس میں سندھ بار کونسل، پنجاب بار کونسل، بلوچستان بار کونسل، خیبر پختونخوا بار کونسل اور اسلام آباد بار کونسل کے نمائیندگان نے شرکت کی۔ یہ اجلاس سپریم کورٹ کی کی طرف سے غیر معمولی جوڈیشل ایکٹویزم، جسٹس دوست محمد خان کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں ریفرینس کا اہتمام نہ کرنے، جسٹس قاضی فائز عیسی کی

Read more