کراچی میں ’شارٹ ٹرم اغوا‘ میں ملوث چار پولیس افسران نوکری سے برخاست

پولیس افسران کو جاری کیے گئے برخاستگی کے حکمناموں میں درج ہے کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے کی گئی انکوائری میں معلوم ہوا ہے کہ چاروں شہریوں کو کراچی کے علاقے گارڈن میں واقع سی ٹی ڈی کے دفتر میں حراست میں رکھا گیا۔

Read more

ٹیسلا: وہ چار وجوہات جو الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی کو درپیش بحران کا سبب ہیں

اب وہ دن گئے جب سنہ 2021 کے اواخر میں ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو ایک ٹریلین ڈالر سے بھی زائد تھی اور سب اشاریے یہ کہہ رہے تھے کہ الیکٹرک کار بنانے والی یہ کمپنی اب ناقابل تسخیر ہے لیکن اب کمپنی کے بانی اور سی ای او ایلون مسک کے اس کماؤ پوت کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے جس نے اس کمپنی کے لیے شدید مسابقتی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے کو مشکل بنا دیا ہے۔

Read more

ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ’ایپ بیچنے سے انکار‘: امریکہ میں پابندی لگنے میں کتنا وقت لگ سکتا ہے؟

ٹک ٹاک کی چینی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے مقبول ویڈیو ایپ کو فروخت کرنے یا امریکہ میں پابندی عائد کرنے والے قانون پاس کیے جانے بعد اس کا کمپنی کو فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Read more

آنتاریز: پراسرار فرقے کا رہنما جس نے ایک نوزائیدہ بچے کو ’دجال‘ قرار دے کر زندہ جلا ڈالا

سنہ 2012 میں آنتاریز کی مخلص ترین خاتون پیروکار نتالیا گویرا حاملہ ہو گئیں۔ ویرونیکا کی تحقیق کے مطابق حمل کے دوران اس عورت کے ایک دور دراز علاقے میں ایک چھوٹے سے کیبن میں تنہا رکھا گیا کیونکہ آنتاریز کو لگا کہ اس کی کوکھ میں ’دجّال‘ پل رہا ہے جس سے پورے فرقے کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

Read more

جب ایک پاکستانی پائلٹ نے اسرائیلی لڑاکا طیارہ مار گرایا

یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد واقعہ اس لیے بھی تھا کہ پاکستانی فضائیہ کے پائلٹس ایک دوسرے ملک کی فضائیہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف لڑے جسے پاکستان سفارتی طور پر تسلیم نہیں کرتا۔

Read more

’عباس آفریدی کا بھرم ٹوٹ گیا‘

لاہور کی پچ کی خاصیت رہی ہے کہ یہ پرانے گیند کو گرفت فراہم کرتی ہے۔ یہاں رنز بٹورنے کا بہترین موقع پہلے دس اوورز ہیں اور اگرچہ کیوی جیت کی شہ سرخی جیمز نیشم کا شاندار آخری اوور ہو سکتا ہے لیکن پاکستانی شکست کا عنوان ایک بار پھر پہلے دس اوورز کی ناکامی رہی۔

Read more

پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ سے شکست، ’بابر اعظم نے اگلے سال نیپال کی انڈر 19 ٹیم سے کھیلنے کی درخواست کی ہے‘

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین بابر اعظم کی کپتانی پر تنقید کر رہے ہیں۔

Read more

امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں عمران خان اور ان کی جماعت کے بارے میں کیا کہا گیا اور کیا یہ پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتا ہے؟

امریکی محکمہ خارجہ کے ذیلی ادارے ’بیورو آف ڈیموکریسی، ہیومن رائٹس اینڈ لیبر‘ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی جماعت کو سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنائے جانے، ان کی تقاریر نشر کیے جانے پر پابندی اور آزادانہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے میں مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Read more

چڑیا گھر میں سات سال تک نر سمجھا جانے والا دریائی گھوڑا مادہ نکلی

اوساکا کے تینوجو چڑیا گھر نے جین چین نامی دریائی گھوڑے کی صنف کے متعلق اطلاع گذشتہ ہفتے اپنی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے دیتے ہوئے کہا کہ جین چین یہاں میکسیکو کے اینمل سفاری پارک سے یہاں لایا گیا تھا اور جب پہلی مرتبہ وہ یہاں لائی گئی تو اس کی عمر پانچ سال تھی اور اسے نر قرار دیا گیا تھا۔

Read more

امریکہ کی جانب سے فراہم کردہ 61 ارب ڈالر کی عسکری امداد یوکرین کو روس کے خلاف کیسے فائدہ پہنچائے گی؟

صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے 61 ارب ڈالر کی عسکری امداد کے پیکج پر دستخط کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ’فوری طور پر‘ ہتھیار یوکرین بھیجے گا تاکہ روس کی پیش قدمی کو روکا جا سکے۔ مگر امریکہ یوکرین کو کون سا اسلحہ فراہم کر رہا ہے اور اربوں ڈالر امداد کا پیکچ یوکرین کے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟

Read more

ہیلری کلنٹن کے ساتھ کام، غزہ جنگ پر ’خاموشی‘: غزہ کے لوگوں کے لیے میری حمایت پر کوئی کنفیوژن نہیں ہونی چاہیے، ملالہ یوسفزئی کا تنقید پر جواب

نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی گذشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کی زد میں ہیں اور ان پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ انھوں نے غزہ پر اسرائیلی حملوں اور ہزاروں لوگوں کی اموات پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

Read more

کیا آئی پی ایل میں ’بے رحمانہ‘ بلے بازی کرکٹ کو ہمیشہ کے لیے بدل رہی ہے؟

آئی پی ایل کے 39 میچوں میں اب تک 19 بار 200 رن سے زیادہ سکور کیا جا چکا ہے اور میچ میں مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کی جانب سے ملا کر 400 رن نو بار ہوئے۔ دو میچوں میں تو یہ مجموعہ 500 بھی پار کر گیا۔

Read more

مریم نواز اور پنجاب پولیس کی وردی:’کیا وزیراعلیٰ بہاولنگر کے تھانے کا دورہ بھی کریں گی؟‘

پاکستان کے صوبے پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز جمعرات کے دن لاہور کے پولیس ٹریننگ کالج میں منعقد ایک تقریب کے دوران پنجاب پولیس کا یونیفارم زیب تن کیے ہوئے دکھائی دیں تو ان کا لباس توجہ کا مرکز بنا اور سوشل میڈیا پر ان کے اس عمل کی تعریف بھی ہوئی، تو تنقید بھی۔

Read more

غزہ کی اجتماعی قبروں میں لاپتہ اہلخانہ کی تلاش: ’ہم اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ یہ چھوٹا سا معاملہ بن کر دب جائے‘

غزہ کی پٹی کے موجودہ حالات میں جہاں اسرائیل اور مصر دونوں نے ہی بین الاقوامی صحافیوں کو اجازت دینے سے انکار کر رکھا ہے اور لڑائی کی وجہ سے ماہرین کے لیے کسی جگہ پہنچنا خطرے سے خالی نہیں، فوری طور پر یہ طے کرنا بہت بڑا چیلنج ہے کہ خان یونس کے ناصر ہسپتال اور غزہ شہر کے الشفا ہسپتال میں موجود اجتماعی قبروں سے نکلنے والی لاشوں کی ہلاکت کی وجہ کیا تھی۔

Read more

رومانس سے بھرپور کامیڈی ڈراموں کا رواج پاکستان میں کہاں سے آیا؟

پاکستانی ڈرامے عموماً ساس بہو کے جھگڑوں اور گھریلو مسائل کے گرد گھومتے ہیں اور زیادہ تر ڈراموں میں مرد کو ظالم اور عورت کو مظلوم دکھایا جاتا ہے۔ البتہ گذشتہ کچھ سالوں میں مختلف موضوعات پر ڈرامے بنائے گئے اور ساتھ ہی ایک نیا ٹرینڈ بھی نظرآیا جس نے سب کی توجہ حاصل کر رکھی ہے۔

Read more

کیا روزانہ نہانا ضروری ہے؟

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ ہاتھوں کو بار بار دھونے سے جراثیم کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ضرور ملتی ہے لیکن روز نہانے سے انسانی جسم کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا ہے کہ روز نہانا آپ کی صحت کے لیے مضر ہو سکتا ہے کیونکہ آپ جسم کو خشک کرتے ہیں جس سے آپ کی قوتِ مدافعت پر منفی اثر پڑتا ہے۔

Read more

خاتون فُٹ بال شائق کو گلے لگانے پر ایرانی گول کیپر پر 30 کروڑ تومان جُرمانہ عائد: ’یہ تاریخ میں گلے ملنے کا سب سے مہنگا واقعہ ثابت ہوا‘

ایرانی فٹبال کلب استقلال کے کپتان اور گول کیپر حسین حسینی کا میچ کے دوران شائقین میں موجود ایک لڑکی سے گلے ملنا کیسے ان کے کیریئر کو بُری طرح متاثر کر سکتا ہے، یہ انھوں نے کبھی سوچا نہیں ہوگا۔

Read more

’مغوی‘ سعودی خاتون کراچی سے بازیاب، لوئر دیر سے تعلق رکھنے والا مبینہ ’اغوا کار‘ بھی زیرِ حراست: اسلام آباد پولیس

اسلام آباد پولیس نے مبینہ طور پر وفاقی دارالحکومت سے اغوا ہونے والی سعودی خاتون کو کراچی سے بازیاب کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس میں نامزد ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Read more

جنوبی کوریا کے ’پہلے اور سب سے بڑے‘ سیکس فیسٹیول کی منسوخی: ’یہ میلہ خواتین کے لیے نہیں کیونکہ ٹکٹ خریدنے والے زیادہ تر مرد ہیں‘

جنوبی کوریا سیکس اور بالغوں کی تفریح کے بارے میں قدامت پسندانہ رویہ رکھتا ہے۔ عوامی سطح پر برہنہ پن یا شو پر پابندی عائد ہے اور ایک خاص حد سے زیادہ کے پورن پر مبنی مواد کی فروخت غیر قانونی ہے لیکن اس کا استعمال نہیں۔

Read more

’نیتزہ یہودا‘: انتہائی قدامت پسند یہودی نوجوانوں پر مشتمل اسرائیلی فوج کے یونٹ کو ممکنہ امریکی پابندیوں کا سامنا کیوں ہے؟

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اس یونٹ کے سپاہی خواتین فوجیوں سے بات چیت نہیں کرتے اور ان کو اپنے مذہبی فرائض کے لیے اضافی وقت دیا جاتا ہے۔

Read more

برطانیہ میں مقیم جنوبی ایشیائی نوجوانوں کے ڈیٹنگ مسائل: ’ہمارے والدین کو نہیں معلوم کہ ہم خفیہ زندگیاں جی رہے ہیں‘

کسی بھی نوجوان کے لیے ڈیٹنگ اکثر ایک مشکل اور جذباتی اعتبار سے کٹھن تجربہ ہوتا ہے لیکن یہ بات بھی درست ہے کہ برطانیہ میں مقیم جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے مسائل اس بارے میں برطانیہ کے دیگر نوجوانوں سے زیادہ گھمبیر ہوتے ہیں۔

Read more

ایرانی مہمان اور ادب نواز شہباز شریف

جس وقت امریکہ کی افغانستان میں گوٹ پھنسی ہوئی تھی اور اسے پاکستان کی ضرورت تھی تب پاک ایران گیس پائپ لائن کے لیے امریکی استثنٰی ملنے کے امکانات زیادہ تھے مگر اس موقع پر بھی پاکستان اپنی سودے بازی کی پوزیشن کو مروتاً استعمال نہ کر پایا۔

Read more

پرویز الہی اور مونس الہی کیا پاکستانی سیاست میں دوبارہ ابھر پائیں گے؟

مفاہمت، وضع داری اور پنجاب کی سیاست کے لیے اہم سمجھے جانے والے چوہدری پرویز الہی کی انتخابی سیاست میں شکست کے بعد چند سوالات نے جنم لیا ہے کہ کیا یہ انتخابی نتیجہ گجرات کے سیاسی منظر نامے میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، کیا چوہدری پرویز الہٰی کی سیاست بند گلی کی طرف چلی گئی ہے یا وہ دوبارہ قومی سیاسی منظر نامے پر ابھریں گے اور یہ کہ کیا ان کی نئی سیاسی جدوجہد کا فائدہ ان کے بیٹے مونس الہی کو پہنچے گا؟

Read more

غزہ کی پٹی کے النصر میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ اجتماعی قبروں کی حقیقت کیا ہے؟

فلسطینی سول ڈیفینس کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ناصر میڈیکل کمپلیکس کے احاطے سے تین اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں جہاں سے تقریبا 280 سے زیادہ لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان افراد کی موت کیسے ہوئی اور ان کو کب دفنایا گیا تھا۔

Read more

’موت کا جزیرہ‘: اینتھریکس کے وہ خفیہ تجربے جن کے لیے برطانوی فوج نے سائنسدانوں کی مدد حاصل کی

یہ ماحول کو تباہ کر دینے والا ایک خفیہ تجربہ تھا جس کی وجہ سے یہ برطانوی جزیرے خطرناک مواد میں لپٹا رہا اور نصف صدی تک ’نو گو ایریا‘ قرار پایا۔

Read more

جمیلہ علم الہدیٰ: مشکل وقت میں شوہر کے ہمراہ ’گھریلو اخراجات اٹھانے والی‘ ایرانی صدر کی اہلیہ کون ہیں؟

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کے تین روزہ دورے پر اس وقت کراچی میں موجود ہیں تاہم اس دورے کے دوران جہاں ہمسایہ ممالک پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات پر بات ہو رہی ہے وہیں ایرانی صدر کی اہلیہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔

Read more

’مایوس‘ والدہ کی چیٹ روم میں اپیل جس نے اُن کی پانچ سالہ بیٹی کی جان بچائی

گُردوں کے عطیہ دہندگان کی کمی کی وجہ سے دُنیا بھر میں ہی بہت سے لوگ زندگی اور موت سے ایک نہ ختم ہونے والی جنگ لڑ رہے ہیں ایسے ہی لوگوں میں سے ایک برطانیہ کی ڈیسٹنی بھی تھیں کہ جنھوں نے سب سے زیادہ دن اور وقت ہسپتال میں رہنے کا ریکارڈ بنایا۔

Read more

مبینہ امریکی دباؤ یا عقلمندانہ فیصلہ: صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران ’ایران، پاکستان گیس پائپ لائن‘ منصوبے کا تذکرہ کیوں نہیں ہوا؟

صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے موقع پر توقع کی جا رہی تھی کہ پاکستان کے توانائی بحران کو حل کرنے کے لیے اہم سمجھے جانے والے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے مستقبل سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئیں گے مگر ایرانی صدر کی جانب سے کی جانے والے اہم ملاقاتوں کے بعد ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس اور سرکاری پریس ریلیز میں اس اہم منصوبے کا تذکرہ غائب رہا۔ اس کی ممکنہ وجوہات کیا ہو سکتی ہیں؟

Read more

گردوں کی آٹھ عام بیماریوں کی علامات کیا ہوتی ہیں؟

جب بھی گردوں کا معمول کا کام تعطل کا شکار ہوتا ہے تو اس کی وجہ کوئی نہ کوئی بیماری ہوتی ہے اور ایسے میں ایک بڑا خطرہ یہ ہوتا ہے کہ یہ بیماری ابتدائی مراحل میں سامنے نہیں آتی بلکہ چند علامات تو مکمل طور پر ظاہر بھی نہیں ہوتیں۔

Read more

برطانیہ پناہ کے خواہشمند غیر قانونی تارکین وطن کو روانڈا کیوں بھیج رہا ہے؟

برطانوی حکومت پناہ کے متلاشی چند خواہشمندوں کو افریقہ کے ملک روانڈا بھیجنا چاہتی ہے اور اس منصوبے کو ملک کی سپریم کورٹ کی جانب سے غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد بھی آگے بڑھانے کے لیے ایک نیا قانون منظور کیا جا چکا ہے۔

Read more

ایرانی حملے میں اسرائیلی فضائی اڈے نواتیم کے کئی مقامات کو نقصان پہنچا: بی بی سی کی تحقیق

بی بی سی فارسی کی تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ ایران کے حملے میں اسرائیل کے نواتیم فضائی اڈے کے کئی مقامات کو کافی نقصان پہنچا۔ اسرائیل دعویٰ کرتا ہے کہ اس نے کامیابی سے ایران کے میزائلوں کو روکا مگر تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ ایران کے کئی میزائل اسرائیل کے جدید فضائی دفاعی نظام سے گزرنے میں کامیاب ہوئے۔

Read more

مبارک زیب: باجوڑ میں قد آور سیاسی شخصیات کو چھوڑ کر لوگوں نے ایک نوجوان کو کیوں منتخب کیا

اس نوجوان نے نہ صرف پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کو شکست دی بلکہ اگر دیکھا جائے تو وہ ایک سابق گورنر اور چار سابق ارکان قومی اسمبلی سے مدمقابل تھے۔

Read more

اپنی سگی ماں کو قتل کرنے والا کراچی انڈر ورلڈ کا رحمان ڈکیت، جس نے جوئے اور منشیات سے کمائی دولت سے ایران تک میں جائیدادیں خریدی

یہ ایسے کردار کی کہانی ہے جس نے آنکھ تو شہر کے پسماندہ علاقے میں کھولی مگر لیاری گینگ وار کے اس ’کرائم لارڈ‘ کی پہنچ پولیس اور فوج کے خفیہ اداروں کے اعلیٰ افسران تک ہی نہیں بلکہ ملک کے صدر تک بھی رہی۔

Read more

موٹروے پولیس کے اہلکار پر ’گاڑی چڑھانے والی‘ ڈرائیور جن کی چار ماہ سے شناخت نہیں ہو پائی

’ہٹو سامنے سے۔۔۔ ہٹو!‘ یہ وہ الفاظ تھے جو ایک نامعلوم خاتون ڈرائیور نے کہے جس کے بعد انھوں نے موٹروے پولیس کے اہلکار پر بظاہر جان بوجھ کر گاڑی چڑھا دی۔ اس واقعے کی ویڈیو پاکستانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

Read more

’اثاثوں کی تقسیم‘ پر مودی کا مسلمانوں کے بارے میں متعصبانہ بیان: ’مودی صرف مسلمانوں کو گالی دے کر ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں‘

نریندر مودی نے دعوی کیا کہ کانگرس پہلے حکومت میں کہہ چکی ہے کہ ہندوستان کے اثاثوں پر مسلمانوں کا حق ہے۔ ’اس لیے اس کا مطلب ہوا کے وہ یہ اثاثے لے کر انھیں بانٹیں گے جن کے زیادہ بچے ہیں اور ’گھس بیٹھیوں‘ میں بانٹیں گے۔‘ وزیر اعظم مودی کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حزب اختلاف کی جماعتوں نے ان پر ’اسلامو فوبک بیانیہ‘ دینے کا الزام لگایا ہے۔

Read more

پاکستان سمیت کئی ممالک میں کنوارپن کے ٹیسٹ پر پابندی تو لگی مگر کیا سوچ بھی بدلی؟

یہ عقیدہ یا فرسودہ سوچ کہ ہائمن (کنوارپن کی جھلی) جنسی تاریخ کا جسمانی ’ثبوت‘ فراہم کرتی ہے، کنوارپن کی جانچ کی بنیاد ہے، جس کی عالمی ادارہ صحت نے 2018 میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے طور پر مذمت کی تھی۔

Read more

10ویں کے امتحان میں ٹاپ کرنے والی لڑکی جسے بے جا ٹرول کیا گیا

پراچی نے اتر پردیش بورڈ کے 10ویں جماعت کے امتحان میں 98.5 فیصد نمبروں کے ساتھ ٹاپ کیا۔ انھوں نے کل 600 میں سے 591 نمبر حاصل کیے۔ لیکن بعض لوگ ان کی کامیابی کو سراہنے کی بجائے انھیں شکل و صورت کی بنا پر ٹرول کر رہے ہیں۔

Read more

’میڈ ان میکسیکو‘: چین اور امریکہ کی تجارتی جنگ سے میکسیکو کس طرح مستفید ہو رہا ہے؟

میکسیکو میں چینی کمپنی کا بڑھتا اثر و رسوخ میکسیکو کے لیے تو فائدہ مند ہے ہی، مگر کیا میکسیکو چینی کمپنیوں کے لیے امریکہ میں داخلے کے لیے کوئی پوشیدہ راستہ تو نہیں؟

Read more

کیا فلٹر کا ’صاف‘ پانی واقعی نلکے کے پانی سے بہتر ہوتا ہے؟

عام تاثر یہی ہے کہ کچن میں نصب کیے جانے والے واٹر فلٹر نلکے کے آلودہ پانی کو صاف کرنے اور پینے کے قابل بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں مگر کیا انھیں استعمال کرنا واقعی ضروری ہے اور کیا ان سے کوئی نقصان بھی ہوسکتا ہے؟

Read more

آٹزم سے متاثرہ بچوں کے والدین: ’سب سے مشکل اس حقیقت کو قبول کرنا تھا کہ شاید میرا بیٹا مجھے ماں نہیں بلا سکتا‘

اصباح اور خالد سے گفتگو کے دوران ایک بات تو مشترک تھی اور یہ کہ جب آٹزم کی تشخیص ہو جاتی ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے آپ کے قدموں کے نیچے سے زمین کھینچ لی گئی ہو۔

Read more

امریکہ کی جانب سے اسرائیلی فوج پر پابندیوں کا خدشہ، میں اپنی پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کروں گا: نتن یاہو

اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ملک کی فوج پر عائد کسی بھی قسم کی پابندیوں کو مسترد کر دیں گے۔ اُن کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکی انتظامیہ اسرائیلی فوج کی ایک یونٹ کو فراہم کی جانے والی فوجی امداد پر پابندی لگانے کا سوچ رہی ہے۔

Read more

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان: سخت گیر عالم اور ’ڈیتھ کمیٹی‘ کے سابق رکن ابراہیم رئیسی کون ہیں؟

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ ایرانی صدر کا سنہ 2021 میں صدر منتخب ہونے کے بعد سے پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے جسے خطے کی سیاست پر نظر رکھنے والے ماہرین ایک اہم دورہ قرار دے رہے ہیں۔

Read more

یوکرین روس جنگ: امریکہ کی یوکرین کے لیے 61 ارب ڈالر کی تاریخی امداد روس کا مقابلہ کرنے کے لیے کتنی اہم ہے؟

امریکی ایوان نمائندگان نے یوکرین کے لیے اربوں ڈالر کی نئی فوجی امداد کی منظوری دے دی ہے تاکہ وہ روس کا مقابلہ کر سکے۔ یوکرین کو اس امداد کے لیے چھ ماہ تک انتظار کرنا پڑا اور اس دوران اس کی قیمت بھی چکانی پڑی لیکن کیا یہ امداد روسی پیش قدمی روکنے کے لیے کافی ہے؟

Read more

کیا مصری سیریز ’حشاشین‘ میں حسن بن صباح کی تصویر کشی تاریخی اعتبار سے درست ہے؟

تاریخی حوالوں کی طرح اس سیریز میں بھی اس گروہ کو دہشت گردی اور ’مسلح قتل سکواڈ‘ کا بانی دکھایا گیا ہے۔ تاہم یہ ایک ایسا الزام ہے جسے اسماعیلی مسترد کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس گروہ کے طریقوں میں جدید دہشت گردوں کے ساتھ کوئی مماثلت نہیں ہے کیوں کہ انھوں نے عام لوگوں کو نشانہ نہیں بنایا تھا۔

Read more

’یوگا گرو‘: بخار سے لے کر کینسر جیسی موذی بیماریوں کے ’قدرتی ادویات سے علاج‘ کے دعویدار بابا رام دیو اب کیوں تنقید کی زد میں ہیں؟

مشہور انڈین یوگا گرو بابا رام دیو کے دنیا بھر میں لاکھوں پیروکار ہیں تاہم ان کی ساکھ کو اس وقت دھچکا لگا ہے جب انڈیا کی سپریم کورٹ نے انھیں یہ جھوٹا دعویٰ کرنے پر معافی مانگنے کا حکم دیا ہے کہ ان کی کمپنی کی مصنوعات سنگین بیماریوں کا ’علاج‘ کر سکتی ہیں۔

Read more

کراٹے کمبیٹ میں پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کی انڈیا کے خلاف فتح: ’کیا 20، 20 سیکنڈ میں ناک آوٹ کر دیتے ہو‘

پاکستان نے سنیچر کی رات دبئی میں ہونے والے کراٹے کمبیٹ کے 45 کلو گرام کیٹیگری والے مقابلوں میں انڈیا کو 2-1 سے شکست دے دی ہے، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) فائٹر شاہ زیب رند نے انڈیا کے رانا سنگھ کو شکست دے کر جیت اپنے نام کی۔

Read more

اسرائیل ایران تنازع: سیٹیلائٹ سے حاصل تصاویر میں اصفہان کی ایئر بیس پر کتنا نقصان دیکھا جا سکتا ہے؟

بی بی سی ویریفائی نے دو سیٹیلائٹس کی مدد سے حاصل کردہ تصاویر کا تجزیہ کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اصفہان کے ایک فوجی ہوائی اڈے پر فضائی دفاعی نظام کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

Read more

1200 ایکڑ زمین اور 200 فلیٹس کا مالک کروڑوں کا مبینہ گھپلہ کر کے نو سال تک پولیس سے کیسے بھاگتا رہا؟

حال ہی میں انڈین پنجاب میں کروڑوں روپے کے مبینہ گھپلے کے مرکزی ملزم نیرج اروڑہ کو گرفتار کیا گیا ہے جو پولیس کے تعاقب سے بچنے کے لیے پلاسٹک سرجری کے ذریعے اپنی شکل بدلنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

Read more

میانمار کے دھوکہ دہی کے مراکز جہاں پاکستانی، انڈین اور سری لنکن نوجوان جنسی تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں

اگست 2023 میں اقوام متحدہ کے ایک اندازے کے مطابق 120،000 سے زیادہ افراد، جن میں سے زیادہ تر ایشیائی مرد ہیں کو میانمار میں ان دھوکہ دہی کے مراکز میں جبری طور پر کام کرنے پرمجبور کیا گیا تھا۔

Read more

نیو یارک میں ٹرمپ کے خلاف مقدمہ سننے والی عدالت کے باہر خود سوزی کرنے والا شخص چل بسا

امریکہ کے شہر نیو یارک میں ایک شخص اس عدالت کے باہر خود کو آگ لگانے کے بعد زخموں کی تاب نہ لائے ہوئے چل بسے ہیں جہاں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ کی سماعت ہو رہی ہے۔

Read more

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ: ایران اور اسرائیل کشیدگی کے پاکستان پر کیا اثرات ہوں گے؟

ایرانی صدر پاکستان کا دورہ ایک ایسے وقت میں کر رہے ہیں جب ایران اسرائیل تنازع عروج پر ہے اور اس سے قبل رواں برس کے آغاز میں پاکستان اور ایران کے تعلقات میں بھی اس وقت تلخی دیکھنے میں آئی تھی جب دونوں پڑوسی ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کی سرزمین پر کیے جانے والے حملوں کو مبینہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں قرار دیا گیا تھا۔ ایران اسرائیل تنازعے کے پس منظر کے ساتھ ساتھ پاکستان کے موجودہ سیاسی اور معاشی حالات کے تناظر میں بھی یہ دورہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

Read more

’لیکن بریسویل زیادہ حاصل کرنا چاہتے تھے‘

بریسویل کی ٹیم نے تجربے کی کمی کا ازالہ جوش سے کرنے کی کوشش کی اور میچ کی رفتار سے آگے چلنے کی جو ناکام کاوش رچائی، وہ پاکستانی فیلڈرز کے لیے ایک بھرپور کیچنگ پریکٹس سیشن بن گئی۔

Read more

میٹا اے آئی: واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر نیا چیٹ بوٹ کیا ہے اور اسے کیسے استعمال کیا جائے؟

کمپنی نے اس چیٹ بوٹ کو ’میٹا اے آئی‘ کا نام دیا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ سہولت آسٹریلیا، کینیڈا، گھانا، جمیکا، ملاوی، نیوزی لینڈ، نائجیریا، پاکستان، سنگاپور، جنوبی افریقہ، یوگنڈا، زمبیا اور زمبابوے میں میٹا صارفین کے لیے متعارف کروائی گئی ہے۔

Read more

امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی جس کے 108 طلبہ کو فلسطین کی حمایت میں ’خیمے لگانے‘ پر گرفتار کیا گیا

گذشتہ برس 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے اور اس کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جنگ کے بعد سے امریکہ کی کئی یونیورسٹیوں میں مظاہرے ہوئے ہیں اور آزادی اظہار کی حدود پر بحث جاری ہے۔ احتجاجی مظاہروں نے نیویارک میں واقع کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔

Read more

امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے چار سپلائرز پر پابندی کیوں لگائی؟

امریکہ نے چین کی تین اور بیلاروس کی ایک کمپنی پر پاکستان کے میزائل پروگرام کی تیاری اور تعاون کرنے کے الزام میں پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو مِلر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’امریکہ ان چار کمپنیوں کو نامزد کر رہا ہے جو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ان کی ترسیل میں ملوث رہے ہیں۔

Read more

’یوکرین کے مقابلے میں غزہ میں زیادہ ملبہ ہے‘: خان یونس سے ان بموں کو ہٹانے کی دوڑ جو ابھی پھٹے ہی نہیں

چارلس برچ اقوام متحدہ کے اس ادارے کے سربراہ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یوکرین کے مقابلے میں غزہ میں زیادہ ملبہ ہے اور بڑے پیمانے پر طیاروں کے بموں سے لے کر دیسی ساختہ راکٹوں تک ہر چیز ہر قسم کا دھماکہ خیز ہتھیار موجود ہے۔

Read more

دولت کی عظیم منتقلی جو نوجوانوں کو ’کچھ کیے بغیر‘ ارب پتی بنا رہی ہے

سنہ 2009 کے بعد 30 سال سے کم عمر کے تمام ارب پتی نوجوانوں کو یہ بہت بڑی دولت وراثت میں ملی ہے۔ اس اشاعت میں 33 سال یا اس سے کم عمر کے 25 ارب پتیوں میں سے صرف سات نے اپنی دولت خود بنائی ہے۔

Read more

کینیڈا میں چار سو کلو خالص سونے اور لاکھوں ڈالر کی چوری کے کیس میں گرفتاریاں: ’منظم گروہ نے یہ سب نیٹ فلکس سیریز سٹائل میں کیا‘

400 کلو سونے کی وہ چوری کے جس کے لیے چوروں نے ٹرک کا استعمال کیا، اب ایک سال کے بعد اس گروہ کا ایک فرد کیسے پولیس کے ہتھے چڑھا؟

Read more

انڈیا میں سول سروس کے امتحان میں کامیابی پانے والے مسلمان طلبہ: ’سخت محنت کا کوئی نعم البدل نہیں‘

انڈیا کی سول سروسز کے اس سال کے امتحان میں مسلمانوں کے انتخاب کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن ملک کے ریڑھ کی ہڈی کہے جانے والے اس سرکاری سروس میں کمیونٹی کی نمائندگی بدستور کم ہے۔

Read more

ایرانی جوہری تنصیب اور ڈرون و بیلسٹک میزائل تیار کرنے والی فیکٹریوں کے مرکز اصفہان کی سٹریٹجک اہمیت کیا ہے؟

اگر جمعہ کو کیا گیا حملہ اسرائیل کی جانب سے تھا تو ایسا لگتا ہے کہ بنیامن نتن یاہو کی حکومت ایران کو پیغام دے رہی ہے کہ وہ اصفہان میں اِس نوعیت کے حساس اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، تاہم اس مرحلے پر جانتے بوجھتے وہ ایسا کرنے سے گریز کر رہی ہے۔ یہ شہر ایران کے لیے اتنی اہمیت کا حامل کیوں ہے؟

Read more

غزہ کی وہ تصویر جسے ’ورلڈ پریس فوٹو آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ ملا: ’اس لمحے میں غزہ کے درد کی داستان موجود ہے‘

جمعرات کے دن ورلڈ پریس فوٹو آرگنائزیشن نے 130 ممالک کے تقریبا چار ہزار فوٹوگرافرز کی 61 ہزار تصاویر میں سے اس تصویر کو اعزاز کے لیے چنا تھا۔

Read more

کراچی میں جاپانی شہریوں پر حملہ کیسے ناکام ہوا؟

’سلور رنگ کی ہائی لیکس وین جیسے سپیڈ بریکر پر رُکی تو دھماکہ ہوا۔۔۔‘ یہ کہنا ہے محمد حارث کا جو ایک نجی سکیورٹی کمپنی کے گارڈ ہیں۔ وہ ان جاپانی شہریوں کی حفاظت پر مامور تھے جن پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق جمعے کی صبح خودکش بم حملہ کیا گیا۔

Read more

چین کے متعدد بڑے شہر تیزی سے زمین میں کیوں دھنس رہے ہیں اور اس کا حل کیا ہے؟

چین میں تحقیق کرنے والوں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ان شہری علاقوں میں سیلاب کا شدید خطرہ ہو گا جس کی وجہ زمین کے دھنس جانے کے ساتھ ساتھ سمندر میں پانی کی سطح میں اضافہ بھی شامل ہے۔

Read more

نائن الیون سے قبل امریکہ میں دہشتگردی کا سب سے بڑا حملہ جس میں سابق فوجی ملوث تھے

یہ حملہ حکومت مخالف انتہا پسندانہ عقائد سے متاثر ہو کر کیا گیا تھا اور اس بم دھماکے میں 168 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔ اس وقت تک یہ امریکہ میں دہشت گردی کا سب سے مہلک حملہ تھا۔ یہ امریکی سرزمین پر کسی امریکی کی طرف سے کیا گیا آج تک کا سب سے ہولناک حملہ ہے۔

Read more

پاکستان میں چینی انجینیئرز پر حملے اور خدشات: کیا چین پاکستان میں سی پیک کے منصوبے منسوخ کر سکتا ہے؟

رواں برس 24 مارچ کو پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ کی تحصیل بشام میں ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھر گاڑی اسلام آباد سے داسو جانے والی چینی انجینیئرز کی گاڑی سے ٹکرا دی تھی۔ اس حملے میں پانچ چینی باشندوں سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Read more

انڈیا میں الیکشن کے پہلے مرحلے کا آغاز جہاں کروڑپتی امیدوار ووٹ کے لیے پیسے کے علاوہ سونا اور چاندی بھی استعمال کرتے رہے

انڈیا کی 543 رکنی پارلیمنٹ کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج ملک کی 21 ریاستوں کے 102 حلقوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں جس میں حصہ لینے والے 28 فیصد امیدوار کروڑ پتی ہیں اور کم از کم دس امیدوار ایسے ہیں جن کی ذاتی دولت کی مالیت سو کروڑ روپے یا اس سے زیادہ ہے۔

Read more

سڈنی شاپنگ مال حملہ: آسٹریلیا میں ’بہادری کا مظاہرہ‘ کرنے والے زخمی پاکستانی سکیورٹی گارڈ کو شہریت دینے پر غور

آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت گذشتہ ہفتے سڈنی کے ایک شاپنگ مال میں چاقو بردار شخص کے حملے کے دوران زخمی ہونے والے پاکستانی سکیورٹی گارڈ محمد طحہٰ کو آسٹریلوی شہریت دینے پر غور کرے گی۔

Read more

مرنے سے قبل چند افراد کو اپنے وہ پیارے کیوں دکھائی دیتے ہیں جو پہلے ہی مر چکے ہوتے ہیں؟ قریب المرگ افراد کے تجربات

کیر کو زندگی کے اختتام کے تجربات کے مطالعے پر دنیا کے سرکردہ افراد میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ ان کے مطابق، یہ تجربات عام طور پر موت سے ہفتوں پہلے شروع ہوتے ہیں، اور اختتام کے قریب آتے ہی ان کی فریکوئنسی میں اضافہ ہوتا ہے۔ انھوں نے لوگوں کو اپنی زندگی کے اہم لمحات کو یاد کرتے ہوئے دیکھا، ماؤں، والد، بچوں اور یہاں تک کہ پالتو جانوروں سے بھی بات کرتے ہوئے جو کئی سال پہلے مر چکے تھے۔

Read more

یوکرین جنگ میں 50 ہزار روسی فوجیوں کی ہلاکت: وہ محاذِ جنگ جہاں روسی فوجی اوسطاً دو ماہ بھی زندہ نہیں رہ پا رہے

یوکرین کے ساتھ جنگ میں ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ بی بی سی اس بات کی تصدیق کرسکتا ہے کہ اس جنگ کے آخری 12 مہینوں میں روسی فوجیوں کی ہلاکت کی تعداد تنازع کے پہلے سال کی ہلاکتوں کے مقابلے میں 25 فیصد تک بڑھی ہیں، مگر اس کی وجوہات کیا ہیں؟

Read more

دنیا کے دوسرے مصروف ترین دبئی ایئرپورٹ کی کہانی: ’یہاں حالات بدترین نہیں بلکہ خطرناک ہیں، ہمیں جانوروں کی طرح رکھا گیا ہے‘

منگل کو متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے بعد دبئی ایئرہورٹ کے اطراف اور اندر کئی سڑکیں اب بھی زیرِ آب ہیں۔ ان بارشوں کے باعث عمان اور متحدہ عرب امارات میں 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Read more

اسرائیل اور ایران میں سے عسکری اعتبار سے زیادہ طاقتور کون ہے؟

امریکہ سمیت عالمی طاقتوں کی جانب سے آنے والا ردعمل ظاہر کرتا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کوئی محاذ قائم ہو اور نہ ہی اسرائیل ایسا چاہے گا کیونکہ وہ پہلے ہی غزہ میں حماس کے خاتمے کی جنگ لڑ رہا ہے۔

Read more

شیر افضل مروت کا سعودی عرب پر الزام عمران خان کی جماعت کے لیے کتنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے؟

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کی جانب سے عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں سعودی عرب کے کردار کے الزام کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا پر ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور تحریک انصاف نے ان کی بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ تاہم تحریک انصاف کے علاوہ عام افراد بھی یہ سوال کر رہے ہیں کہ ایک سینیئر رہنما کی جانب سے ایسے الزامات پی ٹی آئی کے لیے کتنا نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں اور کیا پارٹی کی جانب سے ایسے الزامات سے صرف اظہارِ لاتعلقی کر دینا کافی ہے؟

Read more

ایلون مسک اور ’ناقابل فہم‘ 56 ارب ڈالر تنخواہ کا تنازع: ’چھ سال سے ان کو کام کے بدلے کوئی پیسہ نہیں ملا‘

یہ معاملہ اتنا پیچیدہ نہ ہوتا اگر اس میں عدالت مداخلت نہ کرتی۔ جنوری میں ایک ایلون مسک کے لیے تعین کردہ تنخواہ کو ایک عدالت نے مسترد کر دیا تھا جہاں جج نے اسے ’ناقابل فہم رقم‘ قرار دیا تھا۔

Read more

پاکستان میں مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگنے کی وجہ چوزوں کی افغانستان برآمد ہے یا مہنگی فیڈ؟

پاکستان میں مرغی کا گوشت خوراک کا ایک اہم جزو ہے تاہم ماہ رمضان میں بڑھنے والی قیمتیں اب تک کم نہیں ہو سکیں جس کی وجوہات میں سے ایک کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ملک سے بڑی تعداد میں چوزے افغنستان برآمد کیے جا رہے ہیں۔

Read more

امر سنگھ چمکیلا: پنجاب کے ’باغی راک سٹار‘ جن کا صرف 27 سال کی عمر میں قتل آج تک ایک معمہ ہے

امر سنگھ چمکیلا کی زندگی کسی فلمی کہانی سے کم نہ تھی؛ کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والا ایک گلوکار جس کا سفر ایک تکلیف دہ موت پر ختم ہوا۔

Read more

’نیوزی لینڈ کرکٹ کا پاکستان سے مذاق‘

پاکستان کے دوروں پر آدھے ادھورے سکواڈز بھیجنا کیوی کرکٹ کی دیرینہ خصلت رہی ہے جو سکیورٹی مسائل کے معرض وجود میں آنے سے بہت پہلے سے جاری ہے۔ یہ علت اس قدر پرانی ہے کہ ایک بار تو عمران خان بھی سٹارز سے محروم کیوی ٹیم کے خلاف کھیلنے سے انکار کر چکے۔

Read more

’قدرت سے چھیڑ چھاڑ‘: ’جیو انجینیئرنگ‘ کیا ہے اور متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے بعد اس کا ذکر کیوں ہو رہا ہے؟

متحدہ عرب امارات میں انتہائی کم دورانیے میں ہونے والی بےتحاشہ بارش اور اُس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق سوشل میڈیا پر صارفین جہاں ایک جانب اسے موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کا شاخسانہ قرار دے رہے ہیں وہیں بہت سے صارفین یہ سوال کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں کہ کہیں اس سب کے پیچھے قدرت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، مصنوعی طریقے سے بارش برسانے کی کوشش یا جیو انجینیئرنگ تو نہیں؟

Read more

صدام حسین کے ’سکڈ میزائلوں‘ سے ایرانی ڈرونز تک: اسرائیل پر عراق اور ایران کے براہ راست حملے ایک دوسرے سے کتنے مختلف ہیں؟

ایران کی طرف سے گذشتہ ہفتے کی رات ڈرون اور میزائلوں سے کیا جانے والا حملہ خطے کے کسی ملک کی طرف سے اسرائیل کے خلاف تین دہائیوں سے زیادہ قبل دوسری خلیجی جنگ کے دوران عراق کی طرف سے میزائل حملوں کے بعد سے اپنی نوعیت کا پہلا حملہ تھا۔ دونوں مواقع پر حالات، مقاصد، اہداف اور رد عمل کیسے مختلف تھے؟

Read more

پنجاب میں 16 روپے کی روٹی: نئے نرخ کس بنیاد پر مقرر ہوئے اور اس فیصلے پر عملدرآمد کروانا کتنا مشکل ہو گا؟

پاکستان فلور ملز اسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’روٹی کی قیمت کم ہونے میں حکومت کا کوئی کمال نہیں ہے۔ الٹا یہ حکومت کی غلط پالیسوں کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے تندور والا اور کسان دونوں ہی نقصان اٹھا رہے ہیں، اور انہی غلط پالیسوں کے باعث کسان سستی گندم بیچ رہا ہے۔‘

Read more

اسرائیل پر حملے سے ایران کو فائدہ ہوا یا نتن یاہو کو؟

ایران کی جانب سے براہ راست اسرائیلی سرزمین پر کیے جانے والے حملے کی بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مبصرین کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ہار جیت تو کسی ملک کی نہیں ہوئی لیکن دونوں ممالک نے کچھ نہ کچھ فائدہ ضرور حاصل کیا ہے۔

Read more

عباس ابنِ فرناس: پرندوں جیسے پر باندھ کر فـضا میں اڑنے والے پہلے انسان کون تھے؟

اپنے فارغ وقت میں عباس ابن ِفرناس اکثر غور کرتے کہ آخر پرواز میں کیا خرابی تھی جس کی وجہ سے انھیں چوٹ لگی۔ ان کی سمجھ میں یہی آیا کہ پرندے پرواز اور لینڈنگ کے وقت اپنی دم کا استعمال کرتے ہیں۔ انھیں اپنی اس غلطی کا احساس شاید آخری سانس تک رہا۔

Read more

جین مذہب سے تعلق رکھنے والی انڈین کاروباری شخصیت جنھوں نے 200 کروڑ کی دولت عطیہ کر کے راہبانیت اختیار کی

انڈیا کے مقامی میڈیا کے مطابق اس جین جوڑے نے رواں برس فروری میں راہبیت اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن وہ 22 اپریل کو باضابطہ طور پر اپنی نئی زندگی کی شروعات کریں گے۔

Read more

سعودی عرب کو پاکستان جیسی کمزور معیشت میں سرمایہ کاری سے کیا فائدہ حاصل ہو گا؟

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی زیر قیادت پاکستان آنے والا سعودی وفد اپنا دو روزہ دورہ مکمل کر کے کر واپس روانہ ہو چکا ہے۔ اس دورے کے بعد یہ سوالات پوچھے جا رہے ہیں کہ سعودی عرب درحقیقت کن کن شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا اور اس سرمایہ کاری کا حجم کیا ہو گا؟ اور یہ کہ پاکستان جیسی غیر مستحکم اور کمزور معیشت میں سرمایہ کاری سے سعودی عرب کو کیا فائدہ حاصل ہو گا؟

Read more

دبئی سمیت خلیجی ریاستوں میں طوفانی بارش، عمان میں 18 افراد ہلاک: ’یہ قدرت کی تباہی تھی یا کچھ اور۔۔۔‘

متحدہ عرب امارات میں دبئی، شارجہ اور ابوظہبی سمیت دیگر خلیجی ریاستوں میں طوفانی بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر کے رکھ دیا اور متاثرہ علاقوں میں فلیش فلڈز کے باعث کئی اہم علاقے پانی میں ڈوب گئے، متعدد ہلاکتیں ہوئی جبکہ دنیا کے مصروف ترین دبئی ہوائی اڈے پر متعدد پروازوں کا رخ موڑنے کے ساتھ ساتھ دو گھنٹے تک فلائیٹ آپریشن متاثر رہا۔

Read more

’کالے ہرن کے شکار کا بدلہ‘: سلمان خان کے گھر فائرنگ والے ملزمان جنھیں جرم کی دنیا میں شہرت پانے کا لالچ دیا گیا

پولیس نے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے معاملے میں فلمی انداز میں اپنے جاسوسوں کے نیٹ ورک کو الرٹ کیا اور پھر اس معاملے میں مہاراشٹر سے ملحق ریاست گجرات کے ایک مندر سے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

Read more

ملت ایکسپریس واقعہ: ’چلتی ٹرین سے گرنے والی خاتون کے سر کے پچھلے حصے پر فریکچر ہے‘

ملت ایکسپریس کی مسافر مریم بی بی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق کئی اعضا پر چوٹیں آئیں اور متعدد ہڈیاں فریکچر ہوئیں جس سے خاتون کا کافی زیادہ خاتون بہہ گیا اور دل کا دورہ پڑنے سے فوراً موت واقع ہوگئی۔ رپورٹ سے یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا خاتون کی موت خودکشی، حادثے یا قتل کے نتیجے میں ہوئی۔

Read more

ایران اور اسرائیل کے درمیان برسوں پرانی ’خونیں دشمنی‘ کی وجہ کیا ہے؟

اسرائیل اور ایران کے درمیان برسوں سے خونیں دشمنی جاری ہے اور جغرافیائی سیاسی عوامل کے نتیجے میں ان کی شدت میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ ان کے قضیے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی اہم وجوہات میں سے ایک ہیں۔

Read more

پھول یا سینیٹری پیڈ؟ چینی ٹرین سٹیشن کا انوکھا ڈیزائن جس نے بحث چھیڑ رکھی ہے

حکام کا کہنا ہے کہ شمالی نیجنگ سٹیشن کا ڈیزائن بیر کے درخت پر لگے پھولوں کی شکل سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے جو شہر کی مقبولیت کا راز ہے تاہم آن لائن صارفین کو اس ڈیزائن کی مشابہت ایک سینیٹری پیڈ سے زیادہ دکھائی دے رہی ہے۔

Read more

پنجابی مزدور، پنجابی دانشور

پرانے فیشن کے محب الوطن یاد دلاتے رہتے تھے کہ اگر شیعہ قتلِ ہو تو یہ کہو کہ مسلمان قتل ہوا، اگر بلوچ بچہ اٹھایا جائے تو کہو کہ دہشت گرد اٹھایا گیا، مسیحی بستی جلا دی جائے تو یہ کہو کہ پاکستانی ہلاک ہوئے ہیں، احمدی مارا جائے تو کچھ بھی نہ کہو اور کم از کم یہ مت کہو کہ جان بحق ہوئے ہیں۔ محمد حنیف کی تحریر۔۔۔

Read more

شاپنگ مال میں چاقو بردار شخص سے لڑنے والے شخص کو ویزے میں توسیع اور آسٹریلین شہریت کی پیشکش

آسٹریلیا نے ایک فرانسیسی شہری کو ان کی بہادری کی وجہ سے آسٹریلوی ویزا دینے کا وعدہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ جب تک چاہیں آسٹریلیا میں رہ سکتے ہیں۔

Read more