امریکی ریاست یوٹاہ: ’ذومعنی جملوں‘ کے استعمال پر مفت کنڈومز کی تقسیم بند

امریکہ کی ریاست یوٹاہ کے گورنر گیری ہربرٹ نے ایک لاکھ کنڈومز کی مفت تقسیم کو روک دیا ہے۔ یہ فیصلہ پیکجنگ پر موجود جنسی طور پر ذومعنی جملوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اس میں یوٹاہ اور اس کے دارالحکومت سالٹ لیک سٹی کے مخففین کو SL,UT کی ترتیب سے لکھا گیا ہے جبکہ ’یوٹاہ کے غاروں میں گھومیں‘ بھی ایک پیکٹ پر تحریر ہے۔ https://twitter.com/Q13FOX/status/1217915804236353536 یہ یوٹاہ کے محکمہ صحت کی جانب سے ایچ آئی وی کے

Read more

وہ چار ٹیسٹ جو شادی کے بعد آپ کو جنسی اور جینیاتی بیماریوں سے بچا سکتے ہیں

اکستان میں ایسے متعدد خاندان ہیں جن کی شادیاں تو بڑی خوشیوں اور چاہ سے ہوئیں لیکن شادی کے بعد انھیں بیماریوں نے گھیر لیا پاکستان میں ایسے متعدد خاندان ہیں جن کی شادیاں تو بڑی خوشیوں اور چاہ سے ہوئیں لیکن شادی کے بعد وہ مشکلات کا شکار ہو گئے۔ کوئی جینیاتی مسائل کا شکار ہوا تو کسی کی اولاد تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا ہو گئی۔ اس وجہ سے اب شادی کرنے والے جوڑوں کے لیے چند

Read more

ایران:ملک کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای آٹھ سال بعد نمازِ جمعہ کی امامت کریں گے

ایران میں توقع کی جارہی ہے کہ ملک کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای آج دارالحکومت تہران کی ایک مسجد میں جمعے کی نماز کی خود امامت کریں گے۔ گذشتہ آٹھ سالوں میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای جمعے کی نماز کا خطبہ خود دیں گے۔ یاد رہے کہ ایرانی فوج کی جانب سے گذشتہ ہفتے ایک مسافر بردار یوکرینی طیارے کو غلطی سے مار گرائے جانے کے بعد ملک میں بڑے پیمانے

Read more

پنجاب اسمبلی کی کمیٹی کی تین کتب پر پابندی کی سفارش: کیا ریاست کو کتابوں پر پابندی لگانی چاہیے؟

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی قانون ساز اسمبلی کی ایک کمیٹی نے اسلامی تاریخ پر تین ایسی کتب پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی ہے جو کئی برس پہلے شائع ہوئیں اور تب سے ملک میں مسلسل دستیاب رہی ہیں۔ ان میں امریکی مصنفہ لیزلی ہیزلٹن کی دو کتابیں ’دی فرسٹ مسلم‘ اور ’آفٹر دی پرافٹ‘ کے علاوہ پاکستانی مصنف مظہرالحق کی کتاب ’اسلام کی ایک مختصر تاریخ‘ شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیے ’آئی ایس آئی کا نام لے

Read more

شوبز ڈائری: #WhatsInYourDabba چیلنج کے ذریعے جانیے کے بالی وڈ کے فلم سٹارز آخر کھاتے کیا ہیں؟

اکثر لوگ سوچتے ہوں گے کہ پردے پر خوبصورت اور عام زندگی میں پتلے، دبلے اور سمارٹ نظر آنے والے بڑے بڑے فلم سٹارز آخر کھاتے کیا ہیں۔ لوگوں کے اس تجسس اور ان میں کھانے اور صحت کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے کے لیے اداکارہ اور مصنفہ ٹوئنکل کھنہ نے حال ہی میں ایک چیلنج شروع کیا جس کا عنوان ہے #WhatsInYourDabba یعنی آپ کے ڈبے میں کیا ہے۔ اس چیلنج کے تحت بڑے فلم سٹارز ان کھانوں

Read more

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں برفانی تودے گرنے سے ہونے والی تباہی اور ریسکیو آپریشن کے مناظر

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں رواں ہفتے کے دوران شدید برف باری اور بارشوں کے نتیجے میں برفانی تودے گرنے سے کم سے کم 77 افراد ہلاک اور 56 زخمی ہو چکے ہیں۔ یہاں شدید سردی کی اس لہر کے باعث متاثر ہونے والے علاقوں میں وادی نیلم سرفہرست ہے جہاں 73 ہلاکتیں ہوئیں. وادی نیلم میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں ڈھکی چکنار اور سرگن ویلی کے گاؤں بکوالی اور سیری شامل ہیں۔ مزید پڑھیے

Read more

پاکستان: برطانوی پولیس افسر کے مبینہ قاتل کو کیسے پکڑا گیا؟

وزارت داخلہ نے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو کہا ہے کہ وہ برطانوی خاتون پولیس افسر کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث پاکستانی نژاد برطانوی شہری پیراں دتہ خان کو برطانیہ کے حوالے کرنے سے متعلق معاملات کا جائزہ لے۔ ملزم پیراں دتہ کو بدھ کے روز اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اسلام آباد کے نواحی علاقے میں پراپرٹی ڈیلر کے ساتھ مکان کی تلاش میں موٹر سائیکل پر جارہے تھے۔ پراپرٹی ڈیلر ظہور الٰہی کے

Read more

ٹی وی پر گرل فرینڈ کے قتل کا انکشاف کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا

انڈین پولیس نے ٹی وی سٹوڈیوں میں اس وقت ایک شخںص کو گرفتار کر لیا جب وہ ٹی وی پروگرام کے دوران انھوں نے اپنی گرل فرینڈ سربجیت کور کے قتل کا انکشاف کرنے کے بعد باہر نکل رہے تھے۔ ان کی گرفتاری سے متعلق ٹی وی عملے نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔ 27 برس کے مانندر سنگھ چندی گڑھ شہر کے ٹی وی چینل نیوز18 کے آفس گئے اور ایک کیمرا مین کو بتایا کہ وہ اقبال جرم

Read more

دیوندر سنگھ نے گرفتاری سے پہلے کہا ‘سر، یہ گیم ہے۔ آپ گیم خراب مت کرو’

شدت پسندوں کی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار ہونے والے انڈیا کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پولیس اہلکار دیوندر سنگھ سے اب این آئی اے ( نیشنل انویسٹیگیشین ایجنسی) کے اہلکار تفتیش کریں گے۔ یہ ادارہ پہلے ہی کشمیر میں شدت پسندوں کو حاصل ہونے والی مالی امداد سے متعلق متعدد معاملات کی تقتیش کر رہا ہے۔ اس معاملے میں این آئی اے کے سامنے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ اسے یہ معلوم کرنا ہے

Read more

بحریہ آئیکون ٹاور: ملک ریاض کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر

ملک ریاض پاکستان میں بحریہ گروپ آف کمپنیز کے مالک ہیں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ملک کی سب سے بڑے نجی رہائشی ادارے بحریہ ٹاؤن کے بانی ملک ریاض کے خلاف قومی خزانے کو ایک کھرب روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایک ضمنی ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے کراچی میں ایک رفاہی مقاصد کے لیے مختص پلاٹ پر بحریہ آئیکون ٹاور

Read more

امریکہ میں ملالہ کے نام پر سکول

امریکی ریاست ٹیکساس کی فورٹ بینڈ کاؤنٹی میں چھوٹے بچون کے ایک نئے ایلیمینٹری سکول کا نام امن کے نوبیل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ سکول کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مقامی افراد سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔ سات جنوری کو سکول کا پہلا دن تھا۔ فورٹ بینڈ انڈیپینڈینٹ سکول ڈسٹرکٹ کی مواصلات کی ڈائریکٹر ایمانڈا بوبیلا نے بی بی سی کو بتایا کہ انتظامیہ کو اس بات پر فخر ہے

Read more

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے تبادلے پر سوشل میڈیا پر ردعمل

کسی بھی سرکاری ادارے کی طرح فوج میں بھی ترقی، تبدیلی اور تقرری کا ایک واضح نظام ہے لیکن اس کے باوجود دیگر تقرریاں تو رہیں ایک طرف جمعرات کو بحث کا رخ صرف ایک تبدیلی تک ہی محدود ہو کر رہ گیا۔ یہ تبدیلی ہے آئی ایس پی آر کی نئی کمان کی۔ میجر جنرل آصف غفور کے افواج پاکستان کے ترجمان کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ملاجلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Read more

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم میں کون شامل کون باہر؟

حارث رؤف نے بگِ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہے فاسٹ بولر حارث رؤف آسٹریلوی بگ بیش میں اپنی عمدہ کارکردگی کے سبب پہلی مرتبہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے اعلان کردہ پندرہ رکنی ٹیم میں ان کا نام بھی شامل ہے۔ یہ میچز24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ ٹیم کا اعلان جمعرات کو

Read more

سندھ کابینہ نے آئی جی کو ہٹانے کی منظوری دے دی

پاکستان کے صوبہ سندھ میں حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کا دعویٰ ہے کہ آئی جی پولیس کلیم امام کو ہٹانے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل صوبائی کابینہ نے انہیں ہٹانے کی منظوری دی تھی ۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوتے آئی جی سندھ پر چارج شیٹ جاری کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ صوبے میں امن و امان قائم نہیں رکھ

Read more

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا تبادلہ

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر جنرل آصف غفور کی جگہ میجر جنرل بابر افتخار کو نیا ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور اب اوکاڑہ میں ڈویژن کمانڈ کریں گے۔ اس کے علاوہ دوسری اہم تبدیلی فوج کے انٹیلی جنس کے شعبے میں کی گئی ہے اور میجر جنرل اظہر وقاص کو نیا ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلیجنس تعینات کیا گیا ہے۔ نئے تعینات ہونے والی ڈی جی آئی

Read more

بوٹ کی عزت، بوٹ کی بےعزتی

کیا ہی اچھا ہو کہ جب ایک سینیئر اینکر اپنے میز پر بوٹ کو دیکھ کر اپنے حواس کھو بیٹھے، جب حزب مخالف کے زیرک سیاستدان کھڑے ہو کر مائیک اتارنے اور کانوں کو ہاتھ لگانے لگے جیسے کسی پردہ دار گھرانے میں بغیر دروازے پر دستک دیے کوئی مشٹنڈہ گھس آیا ہو، کاش اس وقت بوٹ خود ہی بول اٹھتا۔ آپ کہیں گے کہ بوٹ جیسے بول سکتا ہے تو عرض ہے کہ جہاں فیصل واوڈا بول سکتا ہے،

Read more

#DGISPR: ’میجر جنرل آصف غفور کو الفاظ کا چناؤ دیکھ بھال کر کرنا چاہیے‘

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کے ذاتی اکاؤنٹ @peaceforchange سے کی گئی ٹویٹس پر ایک طرف تو کچھ حلقوں میں شدید ردِعمل سامنے آ رہا کہ سوشل میڈیا پر ان کے رویے سے فوج اور ان کے عہدے کی تکریم میں کمی آئی ہے۔ مگر دوسری جانب ان کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد سمجھتی ہے کہ پاکستان کو ففتھ جنریشن وار فئیر یعنی سوشل میڈیا پر غیر روایتی

Read more

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیر کی صورتحال کا جائزہ، انڈیا اور پاکستان کی جانب سے متضاد دعوے

اقوام متحدہ میں بدھ کو ایک بار پھر کشمیر کا معاملہ بدھ کو اس وقت زیرِ بحث آیا جب سلامتی کونسل کے ایک بند کمرہ اجلاس میں اقوام متحدہ کے مبصرین نے کشمیر کے ساتھ ساتھ پاکستان اور انڈیا کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول کی حالیہ صورتحال پر بریفنگ دی ہے۔ گذشتہ پانچ ماہ کے دوران سلامتی کونسل میں چین کی درخواست پر کشمیر کے مسئلے پر دوسرا اجلاس ہے۔ گذشتہ سال اگست کے دوران سلامتی کونسل کے

Read more

امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا منگل سے آغاز ہوگا

امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مقدمہ سینیٹ میں چلانے کی قرارداد کی منظوری دے دی ہے۔ اس قرارداد کی حمایت (228) اور مخالفت (193) میں ووٹ کم و بیش ایوان میں پارٹی سیٹوں کے مطابق ہی ڈالے گئے۔ ایوانِ نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی کے مواخذے کے آرٹیکلز پر دستخط کرتے کے وقت ان کے ہمراہ ڈیموکریٹک پارٹی کے وہ اراکین موجود تھے جو کہ سینیٹ میں صدر ٹرمپ کے خلاف استغاثہ کا کردار ادا کریں

Read more

پورن ویب سائٹ کے سرور پر ہزاروں پورن سٹارز کی نجی معلومات کی تفصیلات لیک ہونے کا انکشاف

سائبر سکیورٹی کے محققین نے انکشاف کیا ہے کہ ایک پورن ویب سائٹ نے ہزاروں پورن سٹارز کی ذاتی تفصیلات اور ان کے بارے میں معلومات انٹرنیٹ پر شائع کر دی ہیں۔ محققین نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ انھیں پسی کیش ) PussyCash) نامی ویب سائٹ کے ایمازون ویب سرور پر ایک اوپن فولڈر ملا جس میں آٹھ لاکھ 75 ہزار فائلیں موجود تھی۔ کسی کمپنی کی جانب سے اپنے ڈیٹا کے تحفظ میں ناکامی کا یہ

Read more

سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی جانب سے سنگین غداری کے جرم میں سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

سابق فوجی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے گذشتہ برس دسمبر میں آئین شکنی کے مقدمے میں خصوصی عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزائے موت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر کی طرف سے دائر کی گئی اس اپیل میں وفاق اور خصوصی عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے ’ملزم پرویز مشرف بنام سرکار حاضر ہوں‘ سپیشل کورٹ غیر آئینی، لیکن کیا سزا

Read more

ایران میں مظاہرے: یوکرینی طیارہ گرائے جانے کے بعد حکومتی دباؤ کے باوجود ملک میں مظاہرے جاری

ایران میں یوکرینی طیارے کو نشانہ بنائے جانے کے بعد سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں ایرانی حکام نے جب سے یوکرینی ایئرلائن کے طیارہ کو ’نادانستہ طور پر‘ مار گرانے کا اعتراف کیا ہے، تب سے ایران کے دارالحکومت تہران اور دیگر شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں۔ ان مظاہروں میں چند مظاہرین ایران کی اعلیٰ قیادت کے خلاف نعرے لگاتے بھی دکھائی دیے۔ یہ بھی پڑھیے یوکرینی طیارے کی تباہی: ایران میں گرفتاریاں شروع یوکرینی

Read more

انڈیا پارلیمانی انتخابات: مودی کو چیلنج کرنے والا نوجوان کنہیا کمار کون ہیں؟

انڈیا کی دیگر جامعات کے ساتھ ساتھ دہلی کی جواہرلعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) پچھلے چند ماہ سے احتجاج اور مظاہروں کا محور بنی ہوئی ہے۔ جے این یو میں پیش آنے والے حالیے پرتشدد واقعات کے پیشِ نظر یہ درس گاہ اب ایک اہم سیاسی پلیٹ فارم بن کر ابھر رہی ہے اور انڈیا کی ریاست بِہار سے تعلق رکھنے والے بائیں بازو کے سٹوڈنٹ لیڈر کنہیا کمار اس موومنٹ کا چہرہ بن کر ابھرے ہیں۔ خبر رساں

Read more

ناسا کے 17 سالہ انٹرن وولف کوکیر: ’انٹرن شپ کے تیسرے دن ہی سیارہ دریافت کر لیا‘

ہم سب ہی اپنے باس کو متاثر کرنا چاہتے ہیں اور خاص طور پر جب ہم کہیں نئے نئے بھرتی ہوئے ہوں۔ لیکن امریکی خلائی ادارے ناسا میں انٹرن شپ کرنے والے 17 سالہ وولف کوکیر نے تو کام پر اپنے تیسرے دن میں ہی نیا سیارہ دریافت کر کے سب کو حیران کر ڈالا۔ وہ ناسا کی ایک انتہائی طاقتور سیٹلائٹ سے موصول ہونے والی تصاویر دیکھ رہے تھے جب انھیں ایک عجیب سی چیز نظر آئی۔ پتا یہ

Read more

ماحولیاتی تبدیلی: گذشتہ دہائی تاریخی ریکارڈ کے مطابق گرم ترین دہائی

تین عالمی اداروں کے مطابق 2019 کے اختتام تک گذشتہ دہائی موسمی اعتبار سے ریکارڈ کردہ تاریخ کے دس گرم ترین سال تھے۔ امریکی خلائی ایجنسی ناسا، امریکی ایجنسی نیشنل اوشیئینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن، اور برطانوی محکمہِ موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال 1850 کے بعد سے دوسرا گرم ترین سال تھا۔ اس کے علاوہ گذشتہ پانچ سال 170 سالوں کی سیریز میں گرم ترین پانچ سال تھے جو کہ صنعتی انقلاب سے پہلے کے دور کے مقابلے میں

Read more

ریپ متاثرین کو سامنے آنے کی کیا قیمت چکانی پڑتی ہے؟

برطانوی ٹین ایجر جنھوں نے اسرائیلی مردوں کے ایک گروہ پر ریپ کا الزام لگایا تھا، ان کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے ان پر بیان بدلنے کے لیے دباؤ ڈالا۔ زیرِ نظر تصویر میں وہ 7 جنوری 2020 کو قبرص کی ایک عدالت میں پیش ہونے کے لیے آ رہی ہیں انتباہ: مندرجہ ذیل مضمون آپ کے لیے تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔ کیا ریپ کی شکایت درج کروانا کسی عورت کی زندگی برباد کر سکتا ہے؟ کچھ متاثرین

Read more

کوئٹہ آن لائن: سوشل میڈیا کے ذریعے سماجی تبدیلی لانے سے اقوام متحدہ کے ایوارڈز تک

اس کہانی کا آغاز 14 اگست 2010 کو ہوتا ہے جب 27 برس پولیو سے لڑنے والے ضیا خان نے کوئٹہ شہر کے لیے کچھ الگ کرنے کی ٹھانی۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب کوئٹہ میں مختلف دہشت گردی کے واقعات نے لوگوں کو صرف اپنے بارے میں ہی سوچنے پر مجبور کر دیا تھا۔ مگر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے والے ضیا کی خواہش تھی کہ سوشل میڈیا کو بہتر

Read more

ایران امریکہ تنازعہ: کیا مسلم ممالک ایران کے لیے متحد ہو پائيں گے؟

ملائیشیا کے وزیرِ اعظم مہاتیر محمد ایک طرف سعودی عرب کے 34 سالہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہیں تو دوسری طرف ملائشیا کے 94 سالہ وزیر اعظم مہاتیر محمد۔ یہ اکثر کہا جاتا ہے کہ نوجوان خون جمود کو برداشت نہیں کرتا لیکن اس معاملے میں مہاتیر محمد زیادہ جوان نظر آ رہے ہیں۔ ولی عہد شہزادہ موجودہ حالت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں جبکہ مہاتیر محمد پوری دنیا میں قائم حالات کے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔

Read more

حجاب کیوں نہیں پہنا، ایرانی خاتون ریفری گھر جانے سے خوفزدہ

32 سالہ ایرانی خاتون شہرہ بیات کے لیے کرئیر کا عروج شطرنج میں خاتون کی عالمی چیمپئین شپ تھی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ انھیں اس ایونٹ میں بطور چیف ثالث ایک سینئر کردار ادا کرنے کو ملا۔ لیکن ان کی یہ کامیابی ایک تنازعے کا شکار اس وقت ہوئی جب ان کی ایک تصویر سامنے آئی جس میں وہ شنگھائی میں کھیل کے دوران سر پر سکارف کے بغیر دکھائی دیں۔ سر پر سکارف لینا ان کے اپنے ملک

Read more

جیف بیزوس: ایمیزون کے بانی انڈیا میں احتجاج کا سامنا کیوں کر رہے ہیں؟

ایمیزون کا دعویٰ ہے کہ اس نے انڈیا میں ریٹیلرز کی ترقی کے لیے بہت کام کیا ہے جب ایمیزون کے بانی اور سربراہ جیف بیزوس آخری مرتبہ انڈیا آئے تھے تو انھوں نے ایک لمبا سا انڈین کوٹ زیب تن کر رکھا تھا۔ خوبصورتی سے سجائے ہوئے ایک ٹرک میں سوار ہو کر انھوں نے تصاویر کے لیے پوز بنائے اور چند ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ انھوں نے کئی درجن میڈیا انٹرویو بھی دیے جن

Read more

سوّا: وہ مچھلی جس نے پاکستانی ماہی گیروں کو راتوں رات لکھ پتی بنا دیا

سمندر کو ماہی گیر ’بادشاہ‘ بھی کہتے ہیں بقول ان کے کہ یہ بادشاہ کے انداز میں نوازتا ہے جس سے انسان کی قسمت ہی بدل جاتی ہے۔ حال ہی میں کراچی سے تھوڑا دور بحیرہ عرب میں شکار کے دوران ماہی گیروں کے جال میں دو ایسے نایاب مچھلیاں آگئیں جنھوں نے انھیں لکھ پتی بنا دیا۔ ان ماہی گیروں کی موبائل پر ریکارڈ کی گئی ویڈیو کے مطابق جیسے ہی جال کھنچتا ہے تو سندھی زبان میں ایک

Read more

برطانوی پولیس افسر کا قتل، پاکستان میں ایک شخص گرفتار

پاکستان میں حکام نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے بارے میں حکام کا خیال ہے کہ وہ مبینہ طور پر ایک برطانوی پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ہے۔ ویسٹ یارکشائر پولیس سے تعلق رکھنے والی افسر شیرن بشنوسکی کو ایک ڈکیتی کے دوران گولی مار دی گئی تھی اور خیال کیا جا رہا ہے کہ پیراں دتہ خان مبینہ طور پر ڈکیتی کرنے والے اس گروہ کے لیڈر تھے۔ یہ واقعہ بریڈفورڈ میں 18 نومبر

Read more

بھائی کو خوراک مہیا کرنے کے لیے خود کو غذائی قلت کا شکار کرنے والی بہن انتقال کر گئی

ماں کی ہلاکت کے بعد اپنے چھوٹے بھائی کو خوراک مہیا کرنے کے لیے خود کو غذائی قلت کا شکار کرنے والی چینی لڑکی انتقال کر گئی ہیں۔ ہوایان جب چار برس کی تھیں تو ان کی ماں کا انتقال ہو گیا تھا اور جب وہ سکول جانے لگیں تو ان کے والد بھی اس دنیا میں نہ رہے۔ چوبیس سالہ ہوایان غذائیت کی شدید کمی کا شکار تھیں اور وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ اپنے بیمار بھائی کی بھی

Read more

فوج وضاحت کرے کہ طیارہ کیسے گرایا گیا: صدر روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی نے فوج سے وضاحت طلب کی ہے ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ملک کی فوج اس بات کی مزید تفصیلات فراہم کرے کہ گزشتہ ہفتے اس نے غلطی سے کس طرح ایک مسافر بردار طیارے کو مار گرایا تھا۔ ملک کے وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے علیحدہ سے یہ تسلیم کیا کہ اس واقعہ کے کئی روز بعد تک ایرانی جھوٹ بولتے رہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ

Read more

سپریم کورٹ میں پلی بارگین پر از خود نوٹس کی سماعت: کیا حکومت چاہتی ہے کہ ’نیب کے قانون کو فارغ کر دیں؟‘

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ اگر عدالت عظمیٰ نے نیب کے قانون کی کسی ایک شق کو بھی خلاف آئین قرار دے دیا تو نیب کا پورا قانون ختم ہو جائے گا پاکستان کی سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو تین ماہ کی مہلت دی ہے کہ وہ اس عرصے کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) کے قوانین میں ترمیم کرنے کے لیے قانون سازی کرے۔ بدھ کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں

Read more

#FaisalVawda: ٹاک شو میں بوٹ، کیا اینکر اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا؟

منگل کی شب پاکستانی ٹیلی ویژن چینل اے آر وائے کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے براہِ راست نشر ہونے والے پروگرام کے دوران دیگر مہمانوں اور میزبان کاشف عباسی کی موجودگی میں میز کے نیچے سے ایک جوتا نکالا اور میز پر سب کے سامنے رکھ دیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’یہ آج کی جمہوری ن لیگ ہے۔ اب لیٹ کے نہیں، چوم کے

Read more

زائرہ وسیم کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے شخص کو تین برس قید

سابق بالی وڈ اداکارہ زائرہ وسیم کو 2017 میں ایک پرواز کے دوران جنسی طور پر ہراساں کرنے والے ایک 41 سالہ کاروباری شخص وکاس سچدیو کو تین برس جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ وکاس سچدیو پر الزام تھا کہ پرواز کے دوران جب زائرہ نیند میں تھیں تو انھوں نے ان کے گردن اور پیٹھ پر اپنا پاؤں پھیرا۔ اس واقعے کے وقت زائرہ سترہ برس کی تھیں اس لیے وکاس سچدیو کو چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت

Read more

اے این ایف نے لاہور ہائی کورٹ کا رانا ثنااللہ ضمانت فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اینٹی نارکوٹکس فورس نے حزب مخالف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کو منشیات کے مقدمے میں لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی ضمانت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ بدھ کو دائر کی گئی اس اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ عدالت نے اس مقدمے کے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔ خیال رہے کہ

Read more

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں انٹرنیٹ جزوی طور پر بحال، سوشل میڈیا بدستور بند

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی پانچ اگست کو خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے یہاں انٹرنیٹ سروسز پر بندشیں عائد ہیں انڈیا نے اپنے زیرِ انتظام کشمیر میں انٹرنیٹ سے جزوی طور پر پابندیاں اٹھانی شروع کی ہیں مگر موبائل انٹرنیٹ سروسز اور سوشل میڈیا اب بھی بلاک رہیں گے۔ انڈیا کی سپریم کورٹ نے گذشتہ ہفتے کشمیر میں نافذ تمام پابندیوں پر نظرِثانی کا حکم دیا تھا۔ کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز پانچ اگست سے بند ہیں جب

Read more

کوئٹہ میں ایک دن: بلوچستان کے دارالحکومت کے معروف سیاحتی مقامات کون سے ہیں؟

اگر آپ نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مختصر دورے کا پروگرام بنایا ہے تو یہاں ایسے بہت سے مقامات ہیں جن کی سیر آپ باآسانی ایک دن میں کر سکتے ہیں۔ ویسے تو یہاں گھومنے پھرنے اور دیکھنے کے لائق بہت سے مقامات ہیں مگر ہم آپ کو چار ایسے مقامات کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنھیں آپ ایک دن میں کسی مشکل کے بغیر دیکھ سکتے ہیں۔ ہنہ جھیل اور اوڑک یہ دونوں علاقے ایک

Read more

امریکہ بمقابلہ ایران: پاکستان کس کا ساتھ دے گا؟

پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرانے کے لیے مصالحتی کوششوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے اور اِس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بدھ کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور آئندہ روز امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو سمیت دیگر اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ان کوششوں کے پہلے مرحلے میں پاکستانی وزیرِ خارجہ اتوار کو ایک وفد کے ہمراہ ایران پہنچے اور ایرانی ہم منصب جواد ظریف اور

Read more

’بوائے فرینڈ سے جدائی کے بارے میں بلی کو کیسے بتاؤں؟‘

Abby Govindanایبی کا کہنا ہے کہ 12 سالہ انجلی جب بھی ان کے بوائے فرینڈ کو گاڑی لاک کرکے آتیے ہوئے سنتی تو دوڑ کر دروازے کی جانب چلی جاتی آپ اپنے پالتو جانور کو یہ کیسے بتائیں گے کہ آپ کی اپنے ساتھی سے علیحدگی ہو گئی ہے اور اب وہ آپس میں بغل گیر نہیں ہو سکیں گے۔ جب ہیوسٹن کی 22 سالہ ایبی گوونڈن کو ان کے بوائے فرینڈ نے دھوکہ دیا تو ان کے لیے ایک

Read more

جوہری ہتھیار کن کن ممالک کے پاس ہیں اور کتنے ہیں؟

امریکہ، برطانیہ، روس، فرانس، چین، انڈیا، پاکستان، اسرائیل اور شمالی کوریا ان 9 ممالک میں شامل ہیں جن کے پاس جوہری ہتھیار ہیں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران آپ نے کئی مرتبہ جوہری ہتھیاروں کا ذکر سنا ہو گا۔ یہ انتہائی تباہ کن اور مہلک ہوتے ہیں اور ان کے دھماکے اتنے طاقتور ہوتے ہیں کہ صرف ایک جوہری بم پورے شہر کو تباہ کر سکتا ہے۔ ایک جوہری بم سب سے بڑے غیر جوہری بم

Read more

کراچی میں شدید سردی، دبئی میں سیلاب اور امریکہ میں جنوری میں گرمی، معاملہ کیا ہے؟

اس سال کا آغاز کچھ یوں ہوا کہ امریکہ کے کچھ حصوں میں جنوری کے مہینے میں ریکارڈ گرمی پڑ رہی ہے جبکہ لاہور اور دلی جیسے گرم شہر تاریخی سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ دوسری طرف بدلتے موسموں کی اس شدت نے مشرقِ وسطیٰ کو بھی نہیں بخشا جہاں کے سوکھے علاقے شدید بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین کہیں شدید گرمی کی شکایت کرتے نظر آرہے ہیں تو کوئی بے تحاشا بارشوں کے باعث آنے

Read more

فیصل واوڈا کا ٹی وی شو میں ’فوجی بوٹ‘ لانے کا واقعہ: ’کل یہی جوتے ان کے سر کے اوپر پڑیں گے‘

پاکستان میں ٹاک شوز میں عام طور پر گرما گرم بحث تو دیکھنے میں آتی ہے اور کئی مرتبہ بات ہاتھا پائی تک بھی پہنچ جاتی ہے لیکن منگل کی شب ایک ٹاک شو میں بدمزگی کی وجہ ایک ’فوجی بوٹ‘ بنا۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے پرواگرام آف دی ریکارڈ میں صورتحال اس وقت بدلی جب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے اچانک ایک کالے رنگ کا

Read more

ایڈیشنل سیشن جج کامنی لاؤ: ’دلی پولیس کا برتاؤ ایسا ہے جیسے جامع مسجد پاکستان میں ہو‘

دلی کی ایک عدالت نے دلتوں کی تنظیم بھیم آرمی کے رہنما چندرا شیکھر آزاد کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران کہا کہ لوگ سڑکوں پر اس لیے ہیں کیونکہ پارلیمان میں شہریت کے قانون کے بارے میں جو کہا جانا چاہیے تھا وہ نہیں کہا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج کامنی لاؤ نے کہا کہ ’دلی پولیس کا برتاؤ ایسا ہے جیسے جامع مسجد پاکستان میں ہو۔ اگر پاکستان میں ہوتی بھی تو کسی کو بھی وہاں احتجاج

Read more

انڈیا میں شہریت کا متنازع قانون: مائیکروسافٹ کے سی ای او کی انڈیا میں شہریت کے متنازع قانون پر تنقید

ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیا نڈیلا کی جانب سے انڈیا کے شہریت کے متنازع قانون کو افسوسناک قرار دیا گیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس بارے میں بہت کچھ کہا جا رہا ہے۔ انڈین نژاد نڈیلا نے کہا کہ جو ہو رہا ہے وہ ’افسوسناک‘ ہے۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب انڈیا کی مختلف ریاستوں میں شہریت کے نئے قانون کے خلاف احتجاج ہو رہے ہیں اور متعدد تشدد

Read more

امریکہ نے چین پر ’کرنسی مینو پولیٹر‘ کا لیبل ہٹا لیا

STR/Getty امریکہ نے چین کو کرنسی کی قدر میں ہیرا پھری کرنے والا ملک یعنی ’کرنسی مینی پیولیٹر‘ قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ میں کشیدگی کم کرنے کی تیاریوں کے وقت میں کیا گیا ہے۔ امریکہ نے کہا ہے کہ اس نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ چین اس بات پر راضی ہو گیا ہے کہ اپنی کرنسی کی قدر کو کم نہیں کرے گا۔ کرنسی کی

Read more

بنگلہ دیش نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ ان دو ٹیسٹ میچوں کے علاوہ بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ایک ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیلے گی۔ بنگلہ دیشی ٹیم کا یہ دورۂ پاکستان تین حصوں میں مکمل ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے معاملے پر قائم ڈیڈلاک ختم کرنے میں آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر

Read more

کشمیر، بلوچستان برف باری: مسلسل برفباری سے امدادی کاموں میں مشکل، موصلاتی رابطے منقطع

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں رواں موسم سرما کی شدت کے باعث ہونے والی برفباری کے باعث ضلع نیلم کے بیشتر دیہاتوں کا دارالحکومت مظفرآباد اور دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ شدید برفباری کے باعث متعدد مقامات پر برفانی تودے گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں اب تک پورے ضلع نیلم میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ضلع نیلم کے ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے بی بی سی سے بات

Read more

نواز شریف 48 گھنٹے میں رپورٹ دیں ورنہ ایکشن ہو گا: یاسمین راشد

صوبۂ پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں میں میاں نواز شریف کی صحت سے متعلق تازہ ترین رپورٹیں جمع نہیں کروائی گئیں تو محکمہ داخلہ ان کے خلاف ایکشن لے گا۔ میاں محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی پریس کانفرنس کے فوری بعد اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے میاں نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹیں جاری کی ہیں جس پر ان کے لندن کے معالج

Read more

ایران کا جوہری معاہدہ: یورپی طاقتوں نے ایران کی خلاف ورزیوں کی شکایت کردی

گزشتہ برس ایرانی صدر ایک جوہری مرکزی کا دورہ کر رہے ہیں (فوٹو فائل)۔ ایران کا موقف ہے کہ اس نے معاہدے میں طے پانے والی پابندیوں کو اس لیے معطل کردیا ہے کیونکہ امریکہ نے ہٹائی جانے والی پابندیاں دوبارہ سے عائد کردی ہیں۔ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کے تحت عائد پابندیوں کی مزید خلاف ورزیوں کے اعلان کے بعد یورپی طاقتوں نے اس کے خلاف معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی باقاعدہ شکایت کردی ہے۔ یورپی

Read more

دریائے نیل پر افریقہ کا سب سے بڑا ڈیم کسی جنگ کا پیش خیمہ تو نہیں؟

رینیسنس ڈیم ایتھوپیا کے لیے قومی افتخار کی علامت بن چکا ہے دریائے نیل پر پن بجلی کے لیے ایک بہت بڑے ڈیم کے منصوبے پر ایتھوپیا اور مصر کے درمیان ایک عرصے سے جاری تنازعے کے حل کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا ایک نیا دور واشنگٹن میں شروع ہونے کو ہے۔ گذشتہ برس اس تنازعے کو حل کرنے کے لیے 15 جنوری 2010 کی حتمی تاریخ مقرر کی گئی تھی، لیکن پچھلے ہفتے دونوں ملکوں کے

Read more

’سکپ دی رشتہ آنٹی‘: اپنا شریک حیات خود ڈھونڈیے

’عجیب عجیب باتیں سننے کو ملیں، کسی نے کہا عمر بہت زیادہ ہو گئی ہے، دکھنے میں بہت اچھی نہیں ہے یا لڑکا ایم بی اے کیے ہوئے ہیں تو آپ انھیں بزنس کروا دیں۔‘ یہ کہنا ہے عائشہ احد کا۔ اپنے لیے شریک حیات ڈھونڈنے کے عمل میں نہ صرف عائشہ بلکہ ان کے والدین بھی ایک اذیت سے گزرے ہیں۔ وہ بتاتی ہیں ’بہت دفعہ ایسا ہوا کہ لوگ آتے، دیکھتے اور اٹھ کے چلے جاتے۔ بعض دفعہ

Read more

شہابیے کے تجزیے کے بعد زمین پر قدیم ترین مادے کی دریافت

سائنسدانوں نے ایک شہابیے کا تجزیہ کرتے ہوئے کرۂ ارض پر موجود قدیم ترین مادے کی دریافت کی ہے۔ انھیں سنہ 1960 کی دہائی میں زمین پر گرنے والی خلائی چٹان میں دھول گرد کے ذرات ملے ہیں جو کہ کم از کم ساڑھے سات ارب سال پرانے ہیں۔ قدیم ترین دھول یا گرد کے ذرات ہمارے نظام شمسی کے کے پیدا ہونے سے بہت پہلے ستاروں میں وجود میں آ گئے تھے۔ اسی حوالے سے مزید پڑھیے شہابِ ثاقب

Read more

یوکرینی طیارہ: ایرانی صدر روحانی کا جامع تحقیقات، تمام ذمہ دار افراد کو سزا دینے کا اعلان

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے تہران کے قریب یوکرینی طیارے کو غلطی سے مار گرائے جانے کے ’المناک واقعے‘ کی جامع تحقیقات ہوں گی اور اس واقعے میں ملوث تمام ذمہ دار افراد کو سزائیں دی جائیں گی۔ یہ باتیں انھوں نے ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کی جانب سے منگل کو نشر کی جانے والی ایک تقریر میں کہیں۔ صدر روحانی کا کہنا تھا کہ فضائی دفاعی آپریٹر، جس نے گذشتہ

Read more

کینو کی ’بمپر ‘ فصل: سرد موسم عوام کے لیے زحمت مگر کینو کے کاشتکاروں کے لیے رحمت

پاکستان میں مختلف قسم کے ترش پھل کاشت ہوتے ہیں مگر اس میں سب سے بڑا حصہ کینو کا ہی ہے پاکستان میں عام شہری تو رواں موسم سرما سے کچھ زیادہ خوش دکھائی نہیں دیتے مگر پنجاب کے ضلع سرگودھا سے تعلق رکھنے والے ملک خضر حیات کے لیے پاکستان میں رواں برس یہ موسم خوشخبری بن کر آیا ہے۔ 130 ایکڑ پر پھیلے کینو کے باغات کے مالک خضر حیات نے بی بی سی اردو سے بات کرتے

Read more

مشتری ہوشیار باش!

ستاروں کی چال سے متعلق ایک پورا علم موجود ہے۔ کون سا ستارہ کس دائرے میں کتنا بااثر؟ کس کے اثر میں کون سا گھر اور حاکم کس حلقے میں نظر رکھے؟ یہ سب علم نجوم سے دلچسپی رکھنے والوں کو معلوم ہوتا ہے۔ سنہ 2020 کے آغاز کے ساتھ ہی نظر آ گیا ہے کہ قمر، مریخ اور زُحل کی باہم تثلیث میں دراڑیں ہیں جبکہ قمر تیسرے گھر میں قیام کر سکتا ہے۔ علم نجوم میں تمام سرگرمیاں قمر

Read more

مستقبل کی پیشن گوئی کرنے والے 10 سائنس فکشن ناول

ہم ایک ایسے دور میں جی رہے ہیں جس میں ٹیکنالوجی انتہائی تیزی رفتاری کے ساتھ ترقی کر رہی ہے کیونکہ اب ہمیں ایسے سامان تک رسائی حاصل ہے جس کا آج سے 30 سال قبل صرف خواب ہی دیکھا جا سکتا تھا۔ آئیے آپ کو کچھ ایسے ناولوں کے بارے میں بتاتے ہیں جن میں ناول نگاروں نے ڈرا دینے والی حد تک ایسی ٹیکنالوجی کے بارے میں پیش گوئی کی تھی جو ہم آج استعمال کر رہے ہیں۔

Read more

انڈین فوج میں افسران کی کمی کتنا بڑا چیلنج ہے؟

انڈیا کے نئے آرمی چیف جنرل منوج موکند نرونے نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ ’انڈین فوج میں افسران کی کمی اب بھی برقرار ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’انڈین فوج میں افسران کی کمی اس لیے نہیں ہے کہ بھرتیوں کی تعداد میں کمی آئئ ہے، بلکہ اس کا سبب یہ ہے کہ فوج نے افسران کے انتخاب کے اپنے معیار کو نیچے نہیں کیا ہے۔‘ سرکاری خبر رساں ادارے پی

Read more

ملکہ برطانیہ: ہیری، میگھن کو ’مزید آزادانہ‘ زندگی بسر کرنے کے لیے ’عبوری عرصہ‘ فراہم کرنے پر اتفاق

ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن کو ’عبوری عرصہ‘ فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے جس میں وہ کینیڈا اور برطانیہ میں وقت گزار سکیں گے۔ ملکہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیے کے مطابق وہ ان دونوں کی جانب سے خود مختار زندگی گزارنے کی خواہش کی ’مکمل حمایت‘ کرتی ہیں تاہم وہ اس پر دونوں کی کل وقتی طور پر شاہی خاندان کا حصہ رہنے کو ترجیح دیتیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ

Read more

پاکستان میں سردی کی لہر: پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر، بلوچستان میں مختلف واقعات میں کم از کم 27 افراد ہلاک

گذشتہ دو روز کے دوران مسلسل برفباری اور بارشوں کے باعث پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر اور صوبہ بلوچستان میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق صوبے میں مسلسل بارش اور برفباری کے باعث چھتیں گرنے سے اب تک 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کوئٹہ میں ہمارے نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق ضلع قلعہ سیف اللہ میں کان مہترزئی میں شدید برفباری

Read more

فلپائن میں لاوا اُگلتا آتش فشاں تصاویر میں

فلپائن میں ایک آتش فشاں نے لاوا اُگلنا شروع کر دیا ہے۔ حکام نے متنبہ کیا ہے اس آتش فشاں سے ’چند گھنٹوں یا دنوں‘ میں مضر اور خطرناک مواد کا اخراج شروع ہو سکتا ہے۔ پیر کی صبح سویرے ’تال‘ نامی آتش فشاں نے کم مقدار میں لاوا اُگلنا شروع کیا تھا۔ یہ آتش فشاں فلپائن کے دارالحکومت منیلا سے 70 کلومیٹر دور جنوب میں واقع ہے۔ لاوے کے اخراج سے قبل آتش فشاں سے بہت بڑی مقدار میں

Read more

روات پی ٹی ایس کے پرنسیپل ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارہ کی مبینہ خودکشی، تحقیقات جاری

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے مصافات میں روات کے پولیس ٹریننگ سکول (پی ٹی ایس) کے پرنسیپل ایس ایس پی میاں ابرار حسین نیکوکارہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔ ایس ایچ او پولیس روات کاشف اقبال نے بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کو اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کو ابرار حسین نیکوکارہ مردہ حالت میں اپنے گھر پائے گئے جبکہ پولیس خودکشی کے علاوہ اس کے دیگر پہلوؤں پر

Read more

سپیشل کورٹ غیر آئینی، لیکن کیا مشرف کی سزا بھی ختم ہوئی؟

لاہور ہائی کورٹ کے تین رُکنی بینچ کے سپیشل کورٹ کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیے جانے کے بعد کیا سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی سزائے موت خود بخود ختم ہو گئی ہے یا ان کی سزا کا فیصلہ ابھی بھی موجود ہے؟ قانونی ماہرین کی رائے اس پر منقسم ہے۔ کیونکہ ماضی میں ایسا ہو چکا ہے کہ ایک عدالت نے کسی تنازعہ یا مقدمے پر کوئی فیصلہ سنایا ہو اور بعد میں فیصلہ سنانے والی

Read more

جاپان کے ارپ بتی شخص کو چاند پر جانے کے لیے شریک حیات کی ضرورت

فیشن انڈسٹری کا بڑا نام 44 سالہ یوساکو میزاوا سٹارشپ راکٹ پر چاند کا سفر کرنے والے پہلے سویلین مسافر ہوں گے جاپان کے ارب پتی شخص یوساکو میزاوا ایک ایسی خاتون ’شریک حیات‘ کی تلاش میں ہیں جو چاند کے سفر میں ان کا ساتھ دے سکے۔ 44 برس کے یوساکو میزاوا فیشن انڈسٹری کا بڑا نام ہیں اور وہ سٹارشپ راکٹ پر چاند کے گرد سفر کرنے والے پہلے سویلین مسافر ہوں گے۔ سنہ 2023 کے لیے بنایا

Read more

کرسٹوفر کولمبس کی وہ ناجائز اولاد جس نے امریکہ دریافت کرنے والے ملاح کو گمنامی سے بچا لیا

دنیا میں بہت کم لوگ شاید اس حقیقت سے واقف ہیں کہ امریکہ دریافت کرنے والے کرسٹوفر کولمبس کے بارے میں جو کچھ ہم جانتے ہیں، اس کے لیے ہم ان کے ناجائز بیٹے، ہرنینڈو کے شکر گزار ہیں، کیونکہ ہرنینڈو ہی وہ شخص ہیں جو امریکہ کے دریافت کُنِندہ کے بارے میں بہترین معلومات رکھتے تھے۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف کیمبرج کے تاریخ دان اور تعلیم و تدریس سے وابستہ ایڈورڈ ولسن لی کی دلچسپ کتاب ’کیٹلاگ آف شپ

Read more

مری اور گلیات میں برفباری: سیاح کون سی احتیاطی تدابیر اپنائیں؟

محسن کمال اور ان کا خاندان ان ہزاروں سیاحوں میں شامل تھا جنھوں نے پیر کو مری اور گلیات کے علاقوں میں شدید برفباری کی خبریں سن کر تفریح کی غرض سے ان علاقوں کا رخ کیا۔ محسن کمال پشاور سے نکلے اور ان کی منزل خیبر پختونخوا کا پہاڑی مقام نتھیا گلی تھا مگر راستے میں برف کی وجہ سے بند سڑک پر تین گھنٹے تک پھنسے رہنے کی وجہ سے ان کی یہ تفریح زحمت میں بدل گئی

Read more

گرفتار ہونے والے کشمیری پولیس افسر اور افضل گورو کا کیا تعلق تھا؟

جنوبی کشمیر کے ترال قصبے کے رہنے والے 57 سالہ دیوندر سنگھ کا نام پہلی مرتبہ سُرخیوں میں اُس وقت آیا تھا جب 9 فروری 2013 کے روز پارلیمنٹ پر بیس سال قبل ہوئے مسلح حملے میں مجرم قرار دیئے گئے افضل گورو کو پھانسی ہوئی تھی۔ اور پھر چند روز بعد اخبارات میں افضل گورو سے منسوب ایک خط شائع ہوا تھا جس میں افضل نے دیوندر سنگھ کے بارے میں دعوی کیا تھا کہ اُسی نے افضل کو

Read more

پرویز مشرف کو سزائے موت سنانے والی عدالت غیرقانونی قرار

لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔ عدالت عالیہ کے فل بینچ نے یہ فیصلہ پیر کو جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جانب سے دی گئی اس درخواست پر سنایا جس میں انھیں سزا سنانے والی خصوصی عدالت کے قیام کو چیلنج کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 17 دسمبر کو اس خصوصی عدالت نے سابق آمر پرویز

Read more

#ThinkFest2020: ’تھنک فیسٹ‘ میں ان موضوعات پر بحث ہوئی جن پر میڈیا پر بات نہیں ہوتی

تھنک فیسٹ سے محسوس ہوا کہ آج بھی لوگ ان موضوعات پر بات کرنا چاہتے ہیں جن کے بارے میں پاکستانی میڈیا پر کھل کر بات نہیں کی جاتی لاہور میں دو روزہ فیسٹیول ’تھنک فیسٹ‘ کے آخری روز جب میں لاہور کے الحمرا ہال پہنچی تو گزرے ہوئے دن کا شیڈول اور موضوعات دیکھ کر افسوس تو ہوا کہ پہلے دن کے پینلز میں شرکت نہیں کر سکی لیکن دوسرے دن کا شیڈول دیکھا تو ڈھارس بندھی کہ کئی

Read more

دیوندر سنگھ کی گرفتاری: کیا پاکستان کو بدنام کرنے کی کوئی سازش رچی جانے والی تھی؟

انڈیا میں حزب اختلاف کی اہم جماعت کانگریس کے ترجمان نے کشمیری پولیس افسر کی گرفتاری کے بعد شدت پسندوں کے ساتھ ان کے مبینہ تعلقات پر کئی اہم سوالات اٹھائے ہیں جس میں سنہ 2001 میں انڈین پارلمیان پر ہونے والے حملے میں ان کے مبینہ رول پر بھی سوال شامل ہے۔ سویڈن کی ایک یونیورسٹی میں پیس اینڈ کنفلکٹ اسٹڈیز کے پروفیسر نے بھی شک ظاہر کیا ہے کہ کہیں پولیس افسر دیوندر سنگھ کسی سازش کے لیے

Read more

برفباری: پاکستان میں طیارے برفباری کے دوران ٹیک آف کیوں نہیں کر سکتے؟

کیا پاکستانی ہوائی اڈوں سے برف باری کے دوران کوئی طیارہ پرواز نہیں کر سکتا؟ یہ سوال اس وقت اٹھا جب پیر کی صبح پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا طیارہ کوئٹہ کے ہوائی اڈے پر ’ڈی آئسنگ‘ کا سازوسامان نہ ہونے کی وجہ سے پھنس گیا ہے۔ ’ڈی آئسنگ‘ سے مراد ہے طیارے اور اس کے انجن پر سے برف اتارنا اور یہ کام کسی بھی طیارے کی پرواز سے پہلے کرنا ضروری ہوتا ہے۔ تاہم پاکستان

Read more

جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت: وہ پانچ وجوہات جن کی بنا پر کہا جا سکتا ہے کہ ایران اور امریکہ میں جاری کشیدگی ابھی ختم نہیں ہوئی

شکر ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنے کے بعد پیدا ہونے کشیدگی نے مکمل جنگ کی صورت اختیار نہیں کی۔ اور اس کا مطلب یہ ہے کہ کشیدگی میں کمی ہوئی ہے۔ لیکن ان دونوں ممالک کو جنگ کے دہانے پر لے جانے والے بنیادی عوامل میں سے کوئی بھی تبدیل نہیں ہوا۔ یہ بحران ختم ہونے سے بہت دور کیوں ہے، اس کی پانچ بنیادی وجوہات ہیں۔ 1) کشیدگی میں کمی صرف

Read more

سپریم کورٹ کا وفاق کا حکم: ’کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کو فوری طور پر عدالت میں پیش کریں‘

کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم گزشتہ ماہ سے جبری طور پر لاپتہ تھے تاہم وزارت دفاع نے عدالت میں اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ مذکورہ وکیل ان کی تحویل میں ہیں پاکستان کی سپریم کورٹ نے وفاق کو حکم دیا ہے کہ وہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے جبری طور پر لاپتہ افراد کے مقدمات کی پیروی کرنے والے وکیل کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کو فوری طور پر عدالت میں پیش کرے۔ کرنل ریٹائرڈ

Read more

اولونی: سیکس ایجوکیشن گُرو سے لڑکیوں کے بوائے فرینڈز کیوں ناراض ہیں؟

BBC3’لوگوں کو لگتا ہے کہ اگر آپ جنسی طور آزاد ہیں تو آپ پورن سٹار ہیں‘ چاہے وہ کسی کلب میں ہوں یا ٹیمپون خرید رہی ہوں، 29 سالہ ڈیمی اولونیسکن کبھی بھی ان لوگوں سے دور نہیں ہوتیں جو اپنی رومانوی زندگی بدلنے کے لیے ان کے مشورے کے طلبگار ہوتے ہیں۔ اپنے مداحوں میں اولونی کے نام سے مشہور بلاگر کہتی ہیں کہ ’میں انھیں کہتی ہوں، سنیں، میں ابھی چھٹی پر ہوں۔ کل میں فارمیسی گئی تھی

Read more

ایک قتل کی تشریح: شام کی کرد سیاسی رہنما کارکن ہفرین خلف کو کس نے قتل کیا؟

12 اکتوبر سنہ 2019 میں ہفرین خلف ہلاک کر دی گئی تھیں بی بی سی عریبک کی تحقیقات میں ناقابل تردید شواہد سامنے آئے ہیں جس سے پتا چلتا ہے کہ شام کی کرد سیاسی رہنما ہفرین خلف کو سیرین نیشنل آرمی نامی ترکی نواز باغیوں کے ایک گروہ نے پھانسی دے دی ہے۔ احرار الشرقیہ نامی اس گروہ نے کہا ہے کہ وہ اس کی موت کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ لیکن شواہد یکسر مختلف کہانی بیان کرتے ہیں۔

Read more

بنگلہ دیشی حکومت کے کرکٹ ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے پر سوشل میڈیا پر ردِعمل

بنگلہ دیشی حکومت نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی کے باعث اپنی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر ناظم الحسن نے گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بورڈ کو حکومت کی طرف سے صرف پاکستان کے مختصر دورے پر جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا ’بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس وقت پاکستان میں

Read more

بہاولپور کا نور محل: یہ کسی نواب کی محبت کی یادگار نہیں بلکہ مہمان خانہ ہے

سابقہ ریاست بہاولپور کے نوابوں کے پاس بہت دولت تھی۔ انھوں نے اپنے علاقے کی ترقی کے لیے دل کھول کر اسے استعمال کیا اور ساتھ ساتھ اپنے شایانِ شان محلات بھی تعمیر کروائے۔ ریاست تو نہیں رہی مگر اس کی کہانی سنانے کے لیے نوابوں کی تعمیر کردہ عمارتیں ضرور موجود ہیں۔ یہ ایک شاندار کہانی ہے اور سننے سے زیادہ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ جب آپ بہاولپور کا رُخ کریں تو آپ کو صرف ’دیکھنے والی آنکھ‘

Read more

روزالنڈ فرینکلن: مریخ پر ممکنہ زندگی کے آثار ڈھونڈنے والا ’ڈبہ‘

2021 میں ایگزومارس یا ‘روزالنڈ فرینکلن’ نامی یہ چھ پہیوں والا روبوٹ مریخ کے ’اوگزیا پلین‘ پر اترے گا جولائی 1965 میں مرینر 4 نامی خلائی جہاز نے مریخ کا پہلا کامیاب دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد مریخ کے قریب سے اڑان بھر کر اس کے بارے میں مفید معلومات اکٹھی کرنا تھا۔ زمین کے ہمسائے سیارے مریخ پر اس کے بعد تسلسل سے خلائی مشنز بھیجے گئے جو اس کے بارے میں دلچسپ معلومات فراہم کرتے رہے۔ لیکن

Read more

کرپشن سے لڑتا تنزانیہ کا ’حادثاتی صحافی‘

عوام کی صحافت اور انکشافات سامنے لانے کے لیے جامی فورمز ویب سائٹ شروع کرنے والے میکسینس میلو تنزانیہ کی حکومت کے عتاب کا شکار رہے ہیں گذشتہ سال آزادی صحافت کا بین الاقوامی اعزاز ’انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ‘ جیتنے والے تنزانیہ کے میکسینس میلو شروع سے صحافت کی راہ پر گامزن نہیں تھے۔ 16 سال قبل انھوں نے مشترکہ طور پر جامی فورمز نامی ویب سائٹ کی بنیاد رکھی جس میں مرکزی دھارے کے میڈیا کے برعکس کرپشن کے

Read more

کیمیا علی زادے: ایران کی واحد خاتون اولمپک مڈلسٹ نے ملک چھوڑ دیا

ایران کی واحد خاتون اولمپک مڈلسٹ کیمیا علی زادے کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنا چھوڑ دیا ہے۔ 21 سالہ کیمیا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ انھوں نے ایران اس لیے چھوڑا ہے کیونکہ وہ ’منافقت، جھوٹ، ناانصافی اور خوش آمد‘ کا حصہ نہیں بننا چاہتی تھیں۔ انھوں نے خود کو ایران میں ’لاکھوں مظلوم خواتین میں سے ایک‘ قرار دیا۔ کیمیا علی زادے نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اس وقت کس ملک

Read more

یوکرین کے طیارے کا حادثہ: ایران کے رہنماؤں پر اعلیٰ حکام کو برطرف کرنے کے لیے دباؤ میں اضافہ

فوج کی جانب سے غلطی سے طیارے کو تباہ کرنے کے بیان کے بعد ہفتے کے روز ہزاروں مظاہرین نے احتجاج میں احتساب کا مطالبہ کیا یوکرین کے مسافر بردار طیارے میں سوار تمام 176 افراد کی ہلاکت کے بعد ایران میں اس واقعے میں ملوث اعلیٰ حکام کو برطرف کرنے کے لیے ایرانی رہنماؤں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ فوج کی جانب سے غلطی سے طیارے کو تباہ کرنے کے اعتراف کے بعد ہفتے کے روز ملک میں ہزاروں

Read more

پی ٹی ایم کا بنوں میں جلسہ، کوریج صرف سوشل میڈیا پر

پختون تحفظ موومنٹ کے بانی رہنما منظور پشتین۔ پختون تحفظ موومنٹ کے بنوں میں ہونے والے جلسے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور جبری گمشدگیوں اور بارودی سورنگوں کے خاتمے جیسے مطالبات کو دہرایا۔ جہاں سوشل میڈیا پر پی ٹی ایم کا جلسہ زیر بحث رہا وہیں مقامی میڈیا پر اس کا ذکر غائب رہا۔ پی ٹی ایم کے حامیوں نے ٹوئٹر پر جلسہ گاہ کی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کیں اور ہیش ٹیگ کے ذریعے

Read more

ایران امریکہ کشیدگی کم کرنے کی پاکستانی کوشش کا آغاز

پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے مصالحتی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اِس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پہلے مرحلے میں اتوار کو ایک وفد کے ہمراہ ایران پہنچے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے شہر مشہد روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعات کے تناظر میں خطے کے امن و سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے

Read more

امریکہ میں زیر تربیت سعودی فوجیوں کی بے دخلی

6 دسمبر کو فلوریڈا میں امریکی بحریہ کے ہوائی اڈے میں سعودی عرب کے ایک زیر تربیت سیکینڈ لیفٹیننٹ نے تین امریکی فوجی اہلکاروں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا۔ امریکہ میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک درجن کے قریب زیرِ تربیت فوجیوں کو ایف بی آئی کی تحقیقات کے بعد امریکہ سے باہر نکال کر اپنے ملک واپس بھیجا جا رہا ہے۔ امریکی ٹیلی ویژن چینل سی این این کے مطابق، امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے

Read more

کیا ایران میں یوکرین کے طیارے کی تباہی واقعی ایک اہم موڑ ہے؟

اندرونِ ملک اس المناک حادثے کے گہرے اور شدید اثرات مرتب ہو سکتے ہیں کئی دن کے انکار کے بعد آخر کار ایرانی حکام نے اعتراف کر لیا کہ یوکرین کا مسافر بردار طیارہ ’غیر ارادی طور پر‘ اور ’انسانی غلطی‘ کی وجہ سے گرا تھا۔ اس طیارے کے گرنے کی اطلاعات اس وقت ہی موصول ہونا شروع ہو گئی تھیں جب ایران، جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے جوابی کارروائی میں عراق میں موجود دو

Read more

ہنگری: آبادی میں اضافے کی خواہش مند حکومت کا تولیدی صلاحیت بڑھانے کے لیے مفت علاج فراہم کرنے کا اعلان

یکم فروری سے آئی وی ایف کی مفت فراہمی کا آغاز کر دیا جائے گا، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ اس کا حقدار کون کون ہوگا ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت سرکاری کلینکس میں جوڑوں کو مفت ان وٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) علاج کی سہولت فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تولیدی صلاحیت (بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت) ’بہت اہمیت‘ کی حامل ہے۔ گذشتہ مہینے ان کی حکومت

Read more

عقل کی ویکسین کہاں سے خریدیں؟

ترقی پسند شاعر اسرار الحق مجاز نے بہت برس پہلے جب کہا کہ انڈیا میں انقلاب کب کا آ جاتا مگر کمیونسٹ پارٹی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے تب سے ہم اسے ایک شگفتہ فقرہ سمجھ کر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ مگر اس فقرے میں چھپی رمزیت ہر دور میں شکل بدل بدل کے سامنے آتی رہتی ہے۔ مثلاً اگر عمران خان اور آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل اپنے ٹویٹس کو صرف کشمیریوں کی حمایت تک

Read more

انڈین وزیر اعظم نریندر مودی: شہریت کا ترمیمی قانون ان اقلیتوں کے لیے ہے جن پر پاکستان میں مظالم ہوئے

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ مغربی بنگال کے دوسرے دن طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریت کا ترمیمی بل ان اقلیتوں کے لیے ہے جن پر پاکستان میں مظالم ہوئے اور اب پاکستان کو جواب دینا ہو گا کہ گذشتہ 70 برسوں میں وہاں اقلیتوں پر ظلم کیوں کیا گیا۔ انڈین وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر شہریت کے ترمیمی قانون (سی اے اے) پر بی جے پی حکومت کے موقف کا دفاع

Read more

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کا وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ اتوار کو کراچی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت نے ان کے ساتھ حکومت سازی کے وقت جو وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں ہوئے جس کے بعد ان کا وفاقی کابینہ میں بیٹھنا بے سود ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا

Read more

خاموشی کی زبان

پاکستان تو بنتے ہی ہائی جیک ہو گیا اور انڈیا کو ہائی جیک ہونے میں 28 سال لگے۔ بابری مسجد کے واقعے نے انڈیا کو بھی پاکستان کے ساتھ لا کر کھڑا کر دیا۔ اس وقت کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ چوٹی سے کھسکا یہ ایک سنگریزہ کیسے برف کا طوفان لائے گا مگر سنگریزہ کھسکانے والوں کو بخوبی اندازہ تھا۔ انڈیا کی آزادی کی تحریک میں طلبا اور نوجوانوں کا کردار بہت اہم تھا اور تحریک پاکستان میں

Read more

#QuettaSnowfall: کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح میں برفباری تصاویر میں

برفباری کے باعث پاکستان کے صوبہ بلوچستان کا شہر کوئٹہ اور اس کے نواحی علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔ کوئٹہ میں برفباری سنیچر کی دوپہر شروع ہوئی جو کہ وقفے وقفے سے آج (اتوار) بھی جاری ہے۔ کوئٹہ کی طرح بلوچستان کے دیگر شہروں بشمول مستونگ، قلات، زیارت، مسلم باغ، توبہ کاکڑی اور برشور کے علاوہ قلعہ عبداللہ کے بعض مقامات پر برفباری ہوئی ہے۔ راستوں پر برف ہونے کی وجہ سے بڑی شاہراہوں کے علاوہ دیگر

Read more

عمان کو ترقی کی بلندیوں تک لے جانے والے سلطان قابوس اپنے والد کی طرز حکمرانی سے نالاں کیوں تھے؟

عرب دنیا میں سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والے عمان کے سلطان قابوس بن سید السید 79 برس کی عمر میں سنیچر کے روز انتقال کر گئے تھے۔ حیثم بن طارق بن تیمور کو عمان کا نیا سلطان مقرر کیا گیا ہے۔ سلطان قابوس گذشتہ ماہ بیلجیئم میں طبی معائنے اور علاج کروانے کے بعد وطن واپس آئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق وہ سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔ سلطان قابوس نے عمان کو سفارتی طور پر غیر

Read more

#Tehran: یوکرینی طیارہ گرنے سے متعلق ’جھوٹ‘ بولنے پر تہران میں حکومت مخالف مظاہرے، برطانوی سفیر گرفتاری کے بعد رہا

ایران کے دارالحکومت تہران میں سینکڑوں مظاہرین نے حکام کی جانب سے یوکرینی طیارہ گرائے جانے کے اعتراف کے بعد انھیں (ایرانی حکومت) ’جھوٹا‘ قرار دیا ہے۔ سنیچر کو ایران نے تسلیم کیا تھا کہ اس نے ’غیر ارادی طور پر‘ یوکرین کا مسافر طیارہ مار گرایا تھا جس سے مسافر اور عملہ سمیت جہاز پر سوار تمام 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ تہران میں کم از کم دو جامعات کے باہر مظاہرے دیکھنے میں آئے جہاں قانون نافذ

Read more

ہولوکاسٹ: یہودی لڑکی کی کہانی جسے نازیوں سے بچانے کے لیے ایک ڈاکٹر نے پناہ دی

مقبوضہ فرانس کے ایک سکائی ریزارٹ میں ایک ڈاکٹر کی بہادری اور شفقت کی بدولت ایک نوعمر یہودی لڑکی موت کو چکمہ دینے میں کامیاب ہو گئی، مگر روزی وائٹ ہاؤس نے جانا کہ اس نوعمر یہودی لڑکی کی کہانی ایسی ہے جسے مقامی افراد یاد کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔ سنہ 1943 کے موسم سرما میں جیسے ہی پہلی برفباری ہوئی تو ہیوگٹ میولر اور ان کی بہن ماریون نے چپکے سے فرانس کے شہر لیون سے یورپ کے سب

Read more

سکھ منگیتر کے قتل کے الزام میں ہندو لڑکی گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے سائنسی خطور پر تفتیش شروع کر دی تھی جس میں موبائل فون کا ڈیٹا اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی گئی ہے۔ (فائل فوٹو) پشاور میں ایک ہندو لڑکی پریم کماری سمیت چار افراد کو ایک سکھ لڑکے پرویندر سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پرویندر سنگھ تقریباً گذشتہ گیارہ سال سے پریم کماری کے منگیتر تھے اور آئندہ چند روز میں ان دونوں کی

Read more

800 بچوں کا باپ: اپنی نوع کو معدومیت سے بچانے والا عظیم الجثہ کچھوا

ایک اندازے کے مطابق ڈیگو کے بچوں کی تعداد 800 کے لگ بھگ ہے اپنی نوع کو معدومیت سے بچانے والے ایک عظیم الجثہ کچھوے کو جلد گالاپیگوس جزائر کے جنگل میں واپس بھیجا جا رہا ہے۔ ڈیگو کا تعلق ان 14 نر کچھوؤں میں سے ہے جن کا انتخاب سانتا کروز جزیرے میں افزائش نسل پروگرام کے لیے کیا گیا تھا۔ سنہ 1960 میں شروع ہونے والا یہ پروگرام کامیاب رہا اور اس دوران دو ہزار عظیم الجثہ کچھوؤں

Read more

امریکہ اور شمالی کوریا مذاکرات: ’ٹرمپ اور کم جانگ ان کا ذاتی تعلق مذاکرات کی بحالی کے لیے کافی نہیں‘

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن کا ذاتی تعلق ایٹمی مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔ شمالی کوریا کا یہ بیان صدر ٹرمپ کی جانب سے کم جونگ ان کو سالگرہ کی مبارکباد کے پیغام کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے مشیر کم کئی گوان کا کہنا ہے کہ کم جانگ اُن ذاتی طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کو

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق نوبل امن انعام کے حقدار ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد نہیں بلکہ وہ خود ہیں

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خیال میں گذشتہ سال نوبل امن انعام کے لیے ان کا نام نظر انداز کیا گیا لیکن انھوں نے ایسا کیوں کہا؟ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ’میں آپ کو نوبل انعام کے بارے میں بتانے جا رہا ہوں، میں آپ کو اس بارے میں بتاؤں گا۔ میں نے ایک ڈیل کے ذریعے ایک ملک کو جنگ کے خطرے سے بچایا اور میں نے ابھی سنا ہے کہ اس ملک کے سربراہ مملکت اب

Read more