ایک بار پھر بُلا لیجیے!

قطار طویل تھی اور صبر آزما! ہم انچوں کے حساب سے آگے بڑھ رہے تھے سب کچھ نہ کچھ زیر لب پڑھ رہے تھے۔ کچھ حمدو ثنا‘ کچھ درود شریف، کچھ کلام پاک کی تلاوت کرتے جا رہے تھے۔ پھر بائیں طرف جالیاں دکھائی دیں۔ زردی مائل سنہری جالیاں‘ دائیں جالی پر جلی حروف میں آیت لکھی تھی۔ ’’اے ایمان والو! اپنی آوازیں نبی ﷺ کی آواز سے زیادہ بلند نہ کرو اور نہ ان کی خدمت میں حاضری کے

Read more

اوریا مقبول جان کی سچی گواہی

یہ تحریر میں خالصتاً اللہ تبارک و تعالیٰ کے احکامات اور سید الانبیاء ﷺ کی احادیث میں دی گئی ہدایات سے پیدا شدہ آخرت کی جوابدہی کے احساس سے لکھ رہا ہوں اور میرا یہ ایمان ہے کہ اس تحریر کی اس وقت جتنی ضرورت ہے ’ شاید اس کے بعد کبھی بھی نہ ہو۔ میں مصلحت کے طور پر خاموشی بھی اختیار کر سکتا تھا کہ یہی سکہ رائج الوقت ہے ’ لیکن میں اپنے ہی اس شعر کی

Read more

سینٹ میں مشاہد اللہ اورمصطفی نواز کھوکھر کی ”جارحیت“

میں ہرگز یہ دعویٰ تسلیم کرنے کو تیار نہیں کہ ٹی وی صحافت Ratingsکی محتاج ہونے کی بناءپر لوگوں کوحقائق بتانے میں ناکام رہتی ہے۔ اصل قصہ یوں ہے کہ ٹی وی سکرینوں کو مواد مہیا کرنے والے رپورٹر اپنے تئیں یہ طے کرلیتے ہیں کہ لوگ کیا دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ وہی رویہ ہے جو کسی زمانے میں ہمارے فلم سازوں نے اختیار کیا اور بالآخر اس انڈسٹری کا بیڑا غرق ہوگیا۔ وگرنہ مجھے اپنے بچپن کا وہ زمانہ

Read more

’’میں رویت ہلال کمیٹی کا چاند، تو میری چاندنی‘‘

میں بہ قائمی ہوش و حواس یہ دعویٰ کرتا ہوں کہ میں ایک عدد محب الوطن پاکستانی ہوں اگرچہ میرے پاس حب الوطنی کا کوئی سرٹیفکیٹ نہیں ہے۔ نہ ہی میں فخر سے اعلان کرسکتا ہوں کہ میں نے ملک و قوم کی بے حد خدمت کی ہے اور میری کوئی قدر نہیں کی گئی اور میری شرافت کا کوئی مول نہیں پڑا۔ اگرچہ میں سفیررہا، وزیر رہا، شاعر رہا، ادیب رہا تو ایک محب الوطن کے طور پر میرے

Read more

چودھری سرور اب گورنری بچانے کی کوشش کریں

میں اس کالم میں سیاسی موضوعات کو بھلاکر کچھ دیگر معاملات پر لکھنے کا بہت شدت سے خواہش مند ہوں۔ میڈیا میں لیکن جو بک رہا ہو اسے نظر انداز کرنا ایک پیشہ ور صحافی کے لئے ممکن نہیں۔ اس لئے مجبور ہوں کہ ایک بار پھر اس کھچڑی تک محدود رہوں جو ان دنوں پنجاب میں تیار ہوتی نظر آرہی ہے۔ جس روز چودھری پرویز الٰہی کے ہاں جہانگیر ترین کی آمد کے بعد ہوئی گفتگو کی بنائی ویڈیو

Read more

حکیم حلویؔ کا محبت نامہ

گزشتہ کالم میں ہم نے علامہ حکیم حلویؔنامرادآبادی کولاحق لاتعدادعوارض میں سے فقط ان کے دانشورانہ چال چلن کاتذکرہ کیاتھا۔ان کی عینک سے فکرِاقبالؔ کاجائزہ بھی لیاگیا۔اس پرقبلہ حلویؔ نے ازراہِ کرم ہمیں محبت نامہ بھیجاہے۔ عمیق مشاہدے اور وسیع مطالعہ کی چغلی کھا تا‘فہم و دانش میں گندھاان کا فکر انگیز مکتوب ملاحظہ فرمائیے : محترم کالم نگار!آداب عرض ہے۔حکیم الامت کے افکار کی تعبیروتشریح اورصحت کی میری عاجزانہ کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنے پرآپ کاممنون ہوں۔ماشاء اللہ!

Read more

ہاشم پورہ: بھارتی سیاست کا ایک سنگ میل

31 سا ل تک دربد ر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد اتر پردیش کے شہر میرٹھ کے ہاشم پورہ محلہ کے مسلم متاثرین کو بالآخر انصا ف مل گیا۔ دہلی ہائی کورٹ نے حال ہی میں ذیلی عدالت کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے پولیس کے 16اہلکارو ں کو عمر قید کی سزا سنائی،جنہوں نے 1987ء میں عین جمعۃ الوداع کے موقع پر اس علاقے میں خون کی ہولی کھیلی تھی۔ 1987ء کے جمعۃ الوداع کی نماز سے فراغت کے بعد

Read more

’’لیک‘‘ ہوئی ویڈیو کا پسِ منظر اورممکنہ پیش نظر

جس وڈیو نے ’’لیک‘‘ ہوکر سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچارکھا ہے،ہرگز کسی اناڑی نے موبائل فون کے ذریعے شغلاََ نہیں بنائی ہے۔ اس وڈیو میں پیشہ وارانہ مہارت سے کیمرہ چودھری پرویز الٰہی صاحب کے مڈ شاٹ سے PANہوتا ہوا Zoom Outہوتا ہے۔ تھوڑی ہی دیر میں پیغام مل جاتا ہے کہ عمران کے بہت چاہت سے لگائے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے لئے مسائل کھڑے ہورہے ہیں۔ ان مسائل کا سبب نواز شریف کے نام سے منسوب ہوئی پاکستان

Read more

نئے پاکستان میں قبضہ گروپوں کی نئی فہرست سازی

غلام حسین پارک جی ٹی روڈ گوجرانوالہ کے کونے میں ایک پٹرول پمپ ہوا کرتا تھا۔ آپ پوچھ سکتے ہیں کہ کیا اسی پمپ کی وجہ سے اوور ہیڈ برج چھوٹا نہیں رہ گیا تھا ؟ ہاں بھئی ! رہ گیا تھا۔ اب بات پرانی ہو گئی۔ اب آپ یہ کہے بنا بھی نہیں رہیں گے کہ 1986 سے اس پمپ کی اراضی کی لیز کی کوئی منظوری نہیں تھی، گویا اس وقت سے غیر قانونی۔ ہاں یہ بھی ٹھیک

Read more

مجھے ننگے پاؤں چلنے والے، رونے والے اچھے لگتے ہیں

کیا بھینسیں فروخت کرنے سے ملک میں ڈیم بن سکتے ہیں؟ نہیں بن سکتے ’ لیکن بھینسیں نہ فروخت کرنے سے بھی تو ڈیم نہیں بن سکے ’ تو پھر کیا پتہ بھینسیں فروخت کرنے سے ہی ڈیم بن جائیں۔  ان بھینسوں کی فروخت پر بہت واویلا کیا گیا تھا کہ ہائے ہائے ہمارے صاحب ان کا دودھ تھوڑا پیتے تھے۔  وہ تو ان کے سامنے بیٹھ کر بین بجایا کرتے تھے۔  ویسے ان دنوں جو ایک سادگی اور کفائت

Read more

عمران خان ایک کامیاب رہبر، مگر کیسے

وزیراعظم عمران خان جس جوش سے اپوزیشن رہبر کے طور پر متحرک تھے، کاش اُسی جذبے، حکمت، دانش، فیصلہ سازی اور وژنری انداز میں حکمرانی میں بھی کامیاب ہوں۔ یہ کہنا کہ پچھلی حکومتیں ورثے میں بہت مسائل دے گئی ہیں، حالات کو ٹھیک ہونے میں بہت وقت لگے گا، کامیاب رہبر کبھی ایسے بیانات نہیں دیتے۔ کامیاب اپوزیشن لیڈر وہ ہوتا ہے جس کو یہ یقین ہو اور اس کے لیے وہ تیار ہو کہ حکومت واقتدار میں آنے

Read more

پنجاب میں ’’تبدیلی‘‘ تعاون‘ عدم تعاون کی ہوائیں

بالآخر فیصلہ کیا آئے گا، اس کے بارے میں قیاس آرائی سے اجتناب قانون کے احترام میں ضروری ہے۔ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کی سزائوں کے خلاف معطلی کی اپیل سنتے ہوئے چیف جسٹس صاحب نے لیکن جو کلمات کہے انہوں نے سابقہ وزیر اعظم کے نام سے منسوب ہوئی پاکستان مسلم لیگ کی صفوں میں مایوسی پھیلا دی ہے۔ بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران یہ مایوسی بہت واضح ہوکر سامنے ا ٓئی۔ دوحکومتی

Read more

ٹرمپ کی کامیابی کی وجوہات اور خدشات

میرے شکست خوردہ نظرآتے ذہن کے خدشات درست ثابت ہوئے۔ ٹرمپ کے مخالفین بہت لگن سے یکسو ہوکر بھی اسے وسط مدتی انتخابات کے ذریعے لگام ڈالنے میں ناکام رہے۔ ٹرمپ اپنی کامیابی پر بہت شاداں ہے۔ اس کی خوشی عندیہ دے رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ اپنی تعصب پرست پالیسیوں کو مزید ڈھٹائی سے عملی جامہ پہنانے کی کوششوں میں مصروف رہے گا۔ گزشتہ کالم میں تفصیل سے بیان کر چکا ہوں کہ ٹرمپ کی کامیابی

Read more

قافلوں کے غبار میں مٹی کا ایک ذرّہ

نور کے قافلے رواں ہیں۔ ہزاروں لاکھوں قافلے۔ چہار دانگِ عالم سے! مشرق سے اور مغرب سے۔ شمال سے اور جنوب سے! ان قافلوں کے غبار کا ایک ذرّہ یہ کالم نگار بھی ہے۔ ایک حقیر ذرہ۔ ان قافلوں کے مسافروں کے جوتوں پر پڑا ہوا ایک ذرّہ۔ مگر کیا اس سے بڑا بھی کوئی اعزاز ہے؟ چودہ صدیوں سے یہ قافلے رواں ہیں۔ بطحا کی وادی میں اور مدینہ کے شہر میں پہنچتے ہیں۔ سبز گنبد کو دیکھتے ہیں۔

Read more

امریکی وسط مدتی انتخابات اور جمہوریت پر سوالات

ہم سے کہیں زیادہ اندھی نفرت اور عقیدت میں تقسیم ہوئے ان دنوں کے امریکہ میں یہ کالم لکھتے وقت مڈٹرم انتخابات شروع ہوچکے ہیں۔ وسط مدتی انتخابات اس ملک میں درحقیقت قومی اسمبلی کی تمام اور سینٹ کی آدھی نشستوں کے لئے ہوتے ہیں۔ چند ریاستوں کو نئے گورنر بھی منتخب کرناہوتے ہیں۔ صدارتی انتخاب کے عین دو برس بعد ہونے والے انتخابات کئی حوالوں سے کسی صدر کی کارکردگی کو ماپنے کا معیار تصور کئے جاتے ہیں۔ ٹرمپ

Read more

غیروں کی جنگ اور ہم

یہ وہ دن ہیں جب پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کے 100برس مکمل ہونے پر یورپ، جشن منا رہا ہے ۔ ہم اس خبر سے یوں سرسری گزرتے ہیں جیسے اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ یہ بات ہمیں یاد نہیں رہی کہ یہ وہ زمانہ تھا جب ہندوستان اپنی آزادی ہار چکا تھا۔ اس کے کارخانوں پر تالے پڑگئے تھے، اس کے کسان،اس کے کھیت برباد ہوچکے تھے، برٹش حکومت نے جس ہندوستانی اشرافیہ کو جنم دیا تھا، ان

Read more

’’ہائے میری بھنڈیاں اور وہ جو دکان اپنی بڑھا گئے‘‘

خواتین و حضرات! میرے ساتھ کچھ ہمدردی کے بول بولئے کہ میرے ساتھ ایک ہاتھ ہو گیا ہے۔ یوں کہیے بہت زیادتی ہو گئی ہے۔ پچھلے دنوں جو کھلی بغاوتیں ہوئیں۔ شورش پسندوں نے پورے پاکستان میں ناکے لگا کر ناک میں دم کر دیا۔ شاہراہیں بند‘ سکول بند اور عوام الناس گھروں میں بند۔ پٹرول کی نایابی اور دھندے والے حضرات کی کامیابی ۔ یہاں تک کہ سبزیاں کمیاب۔ دنگا کرنے والے اتنے کامیاب اگر معاملہ یہیں تک رہتا

Read more

مولانا سمیع الحق سے ایک یادگار ملاقات

2001 ہنگامہ آرائیوں اور افراتفری سے پُرسال تھا۔ پے درپے واقعات یعنی نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ ٹاور کی تباہی، بھارت اور پاکستان کے درمیان آگرہ مذاکرات کی ناکامی، بھارتی پارلیمان پر حملہ اور سال کی شروعات میں ہی افغانستان میں طالبان کی طرف سے مہاتما بدھ کے قدیمی مجسمے کی مسماری نے دنیا کو ہیجان میں مبتلا کرکے رکھ دیا تھا۔ اسی سال مارچ کے مہینے میں ، میں ایک کزن کی شادی کے سلسلے میں پاکستان وارد ہوگیا تھا۔

Read more

پاکستان کی روشن روایات بھی ہیں!

بہت ضروری تھا کہ حالیہ دورئہ چین کے لئے روانگی سے قبل وزیر عظم عمران خان صاحب ہمارے ملک کے ان سفارت کاروں کے ساتھ ایک طویل ملاقات کرتے جنہوں نے اپنے کیئرئیر کے بیشتر برس پاک-چین تعلقات کو گہرائی فراہم کرنے میں صرف کئے ہیں۔ ایسے افراد کے نام لے کر میں انہیں شرمندہ نہیں کرنا چاہتا۔ ان میں سے اکثر نے اگرچہ 2018ہی میں نہیں بلکہ 2013میں بھی تحریک انصاف کو ووٹ دئیے تھے۔ انہیں عمران خان صاحب

Read more

تعلیمِ بالغاں کا کلاس روم

ماسٹر صاحب: (کلاس روم میں آکر غصے سے) یہ سب کیا ہے؟ ارے کم بختو یہ کیا حالت بنا رکھی ہے، کمرے کی تم نے، ابے کیوں ہر چیز توڑ کے رکھ دی؟ خانو خاکسار: پریشان نہ ہوں ماسٹر جی! یہ ہم نے ذراسا احتجاج کیا ہے (کلاس میں قہقہہ گونجتا ہے) ماسٹر صاحب: ارے تم لوگوں نے اپنے ڈیسک اور میری کرسی تک توڑ ڈالی اور مجھے کہہ رہے ہو کہ میں پریشان نہ ہوں؟ خیرو بھاگوان: ٹیک اِٹ

Read more

دستاویز امن؟ ریاستی رٹ!

نوائے وقت کے ادارتی ڈیسک کا شکریہ۔ گزشتہ جمعہ کی صبح چھپنے والے ”برملا“ کو بڑی مہارت سے انہوں نے ”خدا کرے عمران ریاستی رٹ کے اطلاق پر قائم رہیں“ کا عنوان دیا۔ میری جانب سے کسی نازک موضوع پر لکھا یہ ایک مختصر ترین کالم تھا جو 800سے کم الفاظ پر مشتمل تھا۔ میری احتیاط اور ڈیسک والوں کی مہارت مگر کسی کام نہ آئی۔ وفاقی اور پنجاب حکومت نے مشتعل ہوئے افراد کو رام کرنے کے لئے ایک

Read more

چوائس ہمارا اپنا ہے!

آپ اس طبقے کی طاقت اور دیدہ دلیری کا اندازہ لگائیے ۔کھرب پتی وفاقی وزیر کو وسیع و عریض فارم حاصل کر کے بھی چین نہ آیا۔ چنانچہ انہوں نے ساتھ پڑی ہوئی سرکاری زمین پر قبضہ کر لیا۔ پریس کا کہنا ہے کہ یہ قبضہ کئی کنال پر مشتمل ہے۔ جبکہ وزیر صاحب نے صرف پانچ یا چھ کنال پر قبضے کا اعتراف کیا ہے‘ غیر قانونی باڑ بھی لگائی۔ اب وہ مضحکہ خیز منطق ملاحظہ کیجئے جو اس

Read more

آہ! سردار خالد ابراہیم بھی خالق حقیقی سے جاملے

سردار خالد ابراہیم خان اگرچہ اس جہان فانی سے کوچ کرگئے لیکن وہ ایک بااصول اور کھرے سیاستدان کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ سیاست نام ہی نشیب وفراز کا ہے لیکن وہ ہمیشہ اپنے اصولوں پر کھڑے رہے۔ جھکنا اور بکنا ان کی لغت میں تھا ہی نہیں۔اپنی بے لچک طبیعت کی بنا پر سیاست میں بے پناہ نقصان اٹھایا لیکن کبھی کسی تاسف کااظہار نہ کیا۔ مرحوم نے اپنے والد سردار محمد ابراہیم خان جو تحریک

Read more

مولانا سمیع الحق کا آخری کارنامہ

توہینِ رسالتؐ کے الزام سے آسیہ (یا عاصیہ) مسیح کی بریت کے خلاف ملک بھر میں دھرنے جاری تھے۔ کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا تھا۔ پنجاب اور سندھ میں تعلیمی ادارے بند تھے۔ سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں پہنچنا مشکل ہوتا جا رہا تھا۔ گاڑیوں اور جہازوں کی آمد و رفت معطل تھی۔ تحریک لبیک پاکستان کے حامیوں کی ٹولیاں جگہ جگہ معمولاتِ زندگی میں خلل ڈال رہی تھیں۔ موٹر وے پر سفر کرنا ممکن نہیں رہا

Read more

اس گھر کو آگ لگ رہی ہے گھر کے چراغ سے

پچھلے دو تین روز سے میں سہم گیا ہوں۔  جیسے میں ایک کبوتر ہوں اور ایک سیاہ بلی غراتی ہوئی میری جانب بڑھ رہی ہے اور میں سہم گیا ہوں۔  میرے اندر نامعلوم کے ایک خوف نے جڑیں پکڑلی ہیں۔  میری سرزمین کا خون پی جانے والی سیاہ چمگادڑیں میرے بدن میں پھڑپھڑاتی پھرتی ہیں۔  مجھے کچھ جلنے کی بو آ رہی ہے ’ جیسے گوشت جل رہا ہو اس کی ناگوار بو سارے میں پھیل جاتی ہے۔  میں اپنے

Read more

تعلیمی اداروں میں تشدد کی ڈاکٹرائن

پنجاب یونیورسٹی میں ایک شادی شدہ جوڑے پر تشدد کی خبروں نے پھر ایک دفعہ رجعت پسندانہ بیانیے کو عریاں کردیا۔ اگرچہ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے جوڑے پر تشدد کی وڈیو کا نوٹس لیا اور پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ کو اپنے سیکیورٹی گارڈ اور بعض طالب علموں کو معطل کرنا پڑا، مگر تاریخ سے واقفیت رکھنے والے صحافیوں کا کہنا ہے کہ یہ معطل شدہ افراد چند دنوں میں بحال ہوجائیں گے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے اس معاملے

Read more

دھرنے اور مفاہمت کے اتفاقات

یہ عجیب اتفاق ہے۔ ستمبر 2014 میں چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے دھرنا دیا ہوا تھا، جس کی وجہ سے چین کے صدر کو اپنا دورہ پاکستان ملتوی کرنا پڑا۔ چار سال بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم کی حیثیت سے چین کا دورہ کر رہے ہیں اور ان کے

Read more

ڈاکٹر امجد ثاقب گلیمرس نہیں ہیں!

ڈاکٹر امجد ثاقب کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ گلیمرس نہیں ہیں۔ نہ تو وہ کوئی معروف کھلاڑی ہیں جس نے کھیل کے میدان میں کوئی کارنامہ انجام دیا ہو، نہ وہ کوئی گلوکار ہیں جس کی تان اور سُر کے ہزاروں متوالے ہوں، نہ وہ کوئی ایسے مقرر ہیں کہ حضرت عطاء اللہ شاہ بخاری کی یاد تازہ ہو جائے، نہ وہ کوئی ایسے فیشن آئیکون ہیں کہ جن کے لباس کی تراش خراش کی دنیا

Read more

موجودہ بحران میں عمران کی حالیہ غلطیوں کا حساب چکانے سے گریز کیا جائے

صرف صحافت کے ذریعے رزق کمانے کی مجبوری نے کئی معاملات پر خاموش رہنے کو جبلت کی صورت دے رکھی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے لیکن ہمیشہ گریز کیا۔ یہ اعتراف کرنے کو لہذا مجبور ہوں کہ بدھ کی شب وزیر اعظم کا قوم سے ہنگامی خطاب سنتے ہوئے ذہن میں ”اسی باعث تو….منع کرتے تھے“ والا شعر گونجتا رہا۔ انتخابی قوانین میں آسانی کے نام پر گزشتہ پارلیمان میں متعارف کروائی ایک ترمیم کے بارے میں برپا ہوا ہنگامہ یاد

Read more

موت کا کنواں

طرح طرح کے نُسخے آزمائے، رنگ برنگے وظائف حرزِ جاں بنائے، نِت نئے نظام چلائے، لیکن خُدا جانے آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہے، بات نہیں بن پا رہی، یہ سنگ ڈھلانوں پہ ٹھہرنا چاہتا ہے، ٹھہر نہیں پا رہا، یہ ایسا قافلہ ہے جو کہیں نہیں جا رہا۔ ہم کاغذ پر بے عیب نظام بناتے ہیں، جب اس پر عمل کرتے ہیں تو کچھ خلا نظر آتے ہیں، اُس کو پُر کرتے ہیں اور پُورے اخلاص سے اِصلاح

Read more

تین نحوستیں جو خم ٹھونک کر سامنے کھڑی ہیں

یہ جو گائے کا معاملہ ہوا ہے اور وفاقی وزیر اعظم سواتی کا اور آئی جی کے تبادلے کا اور مارپیٹ اور تھانے کچہری کا… تو اس سے ایک بار پھر وہ تین نحوستیں، لباس اتار کر، برہنہ حالت میں، قوم کے سامنے آ گئی ہیں جو ستر برس سے کالے بادلوں کی طرح چھائی ہوئی ہیں۔ پہلی نحوست یہ ہے کہ نوکر شاہی بالعموم اور پنجاب اور وفاق میں بالخصوص،عوام کے لیے اپنا دروازہ کھولتی ہے نہ فون سنتی

Read more

حالات کا جبر

ہاتھی کی طرح سیاست کے بھی کچھ ایسے دانت ہوتے ہیں جو محض دکھانے اور دوسروں کو خوفزدہ کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ میرے دیرینہ شناسا اور موجودہ حکومت کے بہت ہی متحرک وزیر اطلاعا ت چودھری فواد حسین تحریک انصاف کے ویسے ہی دانت ثابت ہورہے ہیں۔ بہت دنوں سے یہ دعویٰ کئے چلے جارہے تھے کہ ان کی حکومت سیاست کے نام پر قومی خزانے کو خالی کر دینے والے ”چوروں اور لٹیروں“ کے کم از کم

Read more

ناکامیاں پی ٹی آئی کو مشتعل کرتی جائیں گی

روس میں انقلاب آنے سے قبل وہاں کی کمیونسٹ پارٹی دو حصوں میں منقسم تھی۔ بالشویک اور منشویک۔ بالشویک روسی زبان میں اقلیت کو کہتے ہیں اور روسی کمیونسٹوں کے اس گروہ کے سربراہ کانام لینن تھا۔ سیاسی حرکیات کا ذہین ترین ماہر ہوتے ہوئے انقلاب کے ذریعے اقتدار پر قبضہ مگر لینن نے کیا تھا۔ منشویک لوگوں کے پاس اس کا ساتھ دینے کے علاوہ کوئی راستہ ہی نہ بچا۔ اقتدار سنبھالنے کے بعد لینن کو ریاستی اداروں کو

Read more

سمیع آہوجہ، عرفان جاوید، ظفر اقبال کی شانداریاں

”فرام کارگل ٹو دے کُو“ نسیم زہرہ کی اس ہنگامہ خیز تحقیق میں بہت سی ناگوار حقیقتیں بھی سامنے آتی ہیں جن کے بارے میں ہم آج تک لاعلم تھے؟ مشرقی پاکستان میں جو ہوا وہ ہم سے چھپایا گیا۔ فوج میں وہ کون ساگروہ تھا جس نے کسی کو کانوں کان خبر نہ ہونے دی اور کارگل پر یلغار کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ یہاں تک کہ نوازشریف بھی بے خبر رہے۔ سری پائے نوش کرتے رہے یا مری

Read more

بھارتی الیکشن اور کشمیر

محض گزشتہ چار ہفتوں کے دوران 12 شہری اور 26 کشمیری مزاحمت کار شہید ہوگئے جن میں ایک پی ایچ ڈی سکالر منان وانی بھی شامل ہیں۔ درجنوں سیاسی کارکنوں کوحوالہ زنداں کیا گیا۔ شہریوں کے مکانات کو بارود سے بھسم کیا گیا۔ اگرچہ کشمیر میں تشدد کوئی نئی بات نہیں لیکن بھارت کے عام الیکشن جوں جوں قریب آرہے ہیں کشمیریوں کا عرصہ حیات زیادہ سرعت سے تنگ کیاجارہا ہے۔ بھارت کی سیاسی اور عسکری لیڈرشپ کا لب ولہجہ

Read more

نوازشریف کی اپنائی خاموشی پر ”یاروں“ کی پریشانی

مجھے ہرگز سمجھ نہیں آرہی کہ ہمارے کئی لوگ نواز شریف صاحب کی ان دنوں اپنائی خاموشی کے بارے میں اتنے پریشان کیوں ہیں۔ بہت محنت اور استقامت سے پاکستان کے تیسری بار منتخب ہوئے وزیر اعظم کو پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت کے ذریعے جھوٹا اور خائن قرار دے کر وزارتِ عظمیٰ سے فارغ کروایا گیا اور موصوف کی کسی بھی عوامی عہدے پر واپسی کو تاعمر نااہلی کے ذریعے ناممکن بنادیا۔ موصوف کو ”ایکشن“ میں دیکھنے کے خواہاں

Read more

بھارتی مسلمان: وطن میں غیر

ایک عرصہ قبل ایک ہندو دوست اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں منانے کشمیر جا رہا تھا۔ جانے سے قبل ہچکچاتے ہوئے اس نے کہا کہ اسکا 14سالہ بیٹا، جو دہلی کے ایک اعلیٰ اسکول میں زیر تعلیم ہے، مسلمانوں کے بارے میں عجیب و غریب خیالات رکھتا ہے، وہ انکو ایک طرح سے عفریت سمجھتا ہے۔ اس نے جاننے کی کوشش کی کہ کیا اسکا بیٹا کچھ وقت کسی مسلم فیملی کے ساتھ گزار سکتا ہے، تاکہ وہ خود مشاہدہ

Read more

چھوٹے دن اور لمبی رات

کوئی تختِ حکومت پر ہو یا تختۂ دار پر رُت کسی کا انتظار نہیں کرتی۔ وقت بے نیاز ہے۔ اسے کیا پرواہ کہ ؎ کسی سے شام ڈھلے چھِن گیا تھا پایۂ تخت کسی نے صبح ہوئی اور تخت پایا تھا جاڑے کی آمد آمد ہے۔ ناصر کاظمی نے کہا تھا ؎ پھر جاڑے کی رُت آئی چھوٹے دن اور لمبی رات کبھی خلاقِ عالم کی صناعی پر غور کرو، بچھاتا ہے سنہری دھوپ سرما میں زمیں پر کڑکتی دوپہر

Read more

اسرائیلی طیارہ! حقیقت کیا ہے؟

ہفتے کے آخری تین دن سوشل میڈیا سے پرہیز کرتا ہوں اور بخدا بہت سکون محسوس کرتا ہوں۔ ساری عمر صحافت کی نذر کرنے کی وجہ سے چند مجبوریاں مگر روزمرہّ زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔ ان سے نجات شاید موت سے پہلے ممکن نہیں۔ ”یہ کیا ہورہا ہے؟“ جیسے سوالات اس حوالے سے اپنا مقدر ہوئی قباحتوں کا بنیادی حصہ ہیں۔ جمعے کی رات کھانے کے بعد بستر میں دبکا ڈاکٹر ہنری کسنجر کی چین کی تاریخ اور

Read more

بھارتی الیکشن اور کشمیر

محض گزشتہ چار ہفتوں کے دوران 12شہری اور 26 کشمیری مزاحمت کار شہید ہوگئے جن میں ایک پی ایچ ڈی سکالر منان وانی بھی شامل ہیں۔ درجنوں سیاسی کارکنوں کوحوالہ زنداں کیا گیا ۔ شہریوں کے مکانات کو بارود سے بھسم کیا گیا۔اگرچہ کشمیر میں تشدد کوئی نئی بات نہیں لیکن بھارت کے عام الیکشن جوں جوں قریب آرہے ہیں کشمیریوں کا عرصہ حیات زیادہ سرعت سے تنگ کیاجارہاہے۔ بھارت کی سیاسی اور عسکری لیڈرشپ کا لب ولہجہ تلخ اور

Read more

ہمارے ترقی پسند، سہاروں پر چلنے لگے

پاکستان کی سیاست میں بائیں بازو کی سیاست اپنی آواز کو بھرپور طریقے سے بلند کرتی نظر نہیں آرہی۔ اس پر صرف یہ دلیل دے دینا کافی نہیں کہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد ترقی پسند سیاست بری طرح متاثر ہوئی اور پھر وہ لوگ جو کبھی ترقی پسند سیاست میں سرگرم تھے، انہوں نے ترقی پسند سیاست میں سرگرم رہنے کی بجائے این جی اوز میں اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا۔ سرد جنگ کے خاتمے کو تین

Read more

میڈیا حکومت کو کام کرنے کی مہلت نہیں دے رہا

حیرت اس بات پر نہیں ہو رہی کہ موجودہ حکومت سے بہت فاش غلطیاں ہو رہی ہیں، حیرت تو اس بات پر ہے کہ وہ میڈیا جو پچھلے پانچ سال خان صاحب کی تعریفوں میں زمین آسمان ایک کر رہا تھا اب حکومت کو کام کرنے کی مہلت نہیں دے رہا۔ ساٹھ دن کسی بھی حکومت کی کارکردگی جانچنے کے لئے بہت ناکافی ہیں مگر بال کی کھال نکالی جا رہی ہے۔ ہر فیصلے کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے۔ ہر وزیر کی تضحیک ہو رہی ہے۔ ہر ملک کے ساتھ معاملات کو نا اہلی پر محمول کیا جا رہا ہے۔ ڈالر کی قیمت سے اسٹاک مارکیٹ تک کا ملبہ سب نئی حکومت پر ڈالا جا رہا ہے۔

Read more

محیر العقول مفروضے

اکیسویں صدی کے ڈیجیٹل عہد میں بھی ما فوق الفطرت، مافوق الفہم اور زمینی حقائق سے کئی نوری سال دور مفروضے ہم گھڑتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ اپنے مضحکہ خیز مفروضہ جات کو حقائق اولیٰ کا درجہ دیتے ہوئے یہ بھی چاہتے ہیں کہ آنکھوں اور کانوں والے ان پر اپنی مہر تصدیق ثبت کر دیں۔ اس سے قبل دو کالموں میں ایسے چند مفروضے عرض کیے جا چکے ہیں۔ آج مزید افسانوی مفروضے زیر نظر ہیں۔ مفروضہ ہم نے

Read more

آذربائیجان کے دل کی دھڑکن

کسی بھی معاشرے کے تہذیبی مزاج اور مرتبے کو سمجھنے کے لئے میرا اپنا ایک پیمانہ ہے۔ وہ یہ کہ کیا کوئی خاتون تنہا غروب آفتاب کے بعد سڑک پر چلتی دکھائی دیتی ہے۔ یوں بھی، خواتین کا اعتماد اور خوش مزاجی کے ساتھ گھر سے باہر کی مصروفیات میں شامل رہنا معاشرے کی آزادی اور ترقی کی ایک علامت ہے۔ ہاں، نیویارک اور لندن جیسے بڑے شہروں میں بھی کئی علاقے ایسے ہوتے ہیں کہ جہاں خواتین رات کے

Read more

مجھے قبر کی نہیں ، گھر کی چھت چاہئے!

عالمی فنڈز اور دیگر قوتیں کہے جارہی ہیں کہ ہمسایوں سے تعلقات استوار کرو، تجارت بڑھائو۔ یہ بھی کہ گزشتہ20برس میں پاکستان کی درآمدات سو فی صد بڑھی ہیں اور برآمدات 50فیصد کم ہوئی ہیں۔ یہ بھی کہہ رہی ہیں کہ پاکستان جب تک پیداواری ذرائع کو فروغ نہیں دیگا کہ لٹیا…اللہ نہ کرے ڈوبے، مگر اقدامات جیسے سرکاری ملازموں کو گھر دینے کی سہولت اور پاجی! یہ سہولت تو زیادہ چھوٹے سرکاری ملازمین کو اس دن سے حاصل ہے

Read more

وزیراعظم صاحب! ”کھیڈاں گے نہ کھیڈن دیاں گے“ والا رویہ مناسب نہیں

وہی ہوا جس کا مجھے خدشہ تھا۔ بدھ کی شب قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان صاحب نے اپنے دورئہ سعودی عرب کی بدولت پاکستان کو ملے سہارے پر ربّ کا شکریہ ادا کرنے کے بعد قوم کو مزید راحت پہنچانے کی اُمید دلانے پر توجہ مرکوز نہیں رکھی۔ اپنی تقریر کا بیشتر حصہ ”چوروں اور لٹیروں“ کی نذر کردینے کے بعد ”انہیں چھوڑوں گا نہیں“ کی ضد میں مبتلا نظر آئے۔ انہیں یقینِ کامل ہے کہ

Read more

سعودی مدد بھی جواباً کچھ نہ کچھ کی طلبگار ہو گی

منگل کی رات آٹھ بجے کے قریب خبر آئی کہ وزیر اعظم عمران خان صاحب کی سعودی عرب موجودگی کے دوران پاکستان اور میزبان ملک کے درمیان ایک تحریری معاہدہ ہوگیا ہے۔ اس معاہدے کی بدولت سعودی عرب ایک سال کے لئے ہمارے سٹیٹ بینک میں 3ارب ڈالر رکھے گا۔ ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم دکھانے کے لئے فراہم ہوئی اس رقم کے علاوہ وعدہ یہ بھی ہوا کہ پاکستان کو آئندہ تین برسوں کے لئے سعودی عرب ہر

Read more

بھیڑیں!کالے رنگ کی بھیڑیں!

لیڈروں کو ناکامی سے دوچار کرنے والوں کے دوسر اور تین ٹانگیں نہیں ہوتیں۔ وہ اسد عمر جیسے ہی ہوتے ہیں۔ رئوف کلاسرہ نے جو کچھ بتایا ہے اگر وہ سچ ہے تو وزیر اعظم پر لازم تھا کہ اب تک اسد عمر سے اس ’’بندہ پروری‘‘ کا سبب پوچھ چکے ہوتے ۔اگر غلط ہے تو اسد عمر کو رئوف کلاسرہ کے خلاف عدالت میں جانا چاہیے تھا۔ اور غلط کیسے ہو سکتا ہے؟ ہر شے ریکارڈ پر ہے؟ سوئٹزر

Read more

گارسیا مارکیز کی بیوی اور ہماری بیویاں

ہمیں یہ تو تسلیم کر ہی لینا چاہیے کہ انگریزی زبان کا طوق ابھی تک ہمارے گلے میں پڑا ہوا ہے اور ہم اس طوق کو ایک گہنا ایک کینٹھا سمجھتے ہیں اور فخر کرتے ہیں، اس میں کچھ کلام نہیں کہ اگر آپ نے بیشتر دنیا سے کلام کرنا ہے تو انگریزی کے بغیر کام نہیں چلے گا اور اگر آپ نے دنیا بھر کے ادب اور تاریخ سے آگاہ ہونا ہے تو ان سب کے تراجم بھی انگریزی

Read more

وزیراعظم کا انٹرویو :اب صرف دعائے خیر ہی کی جا سکتی ہے

صاف گوئی ایک بہترین وصف ہے۔ عام افراد اسے اپنی زندگی میں اختیار کرلیں تو معاشرہ بہتر ہوجاتا ہے۔ ہیجان سے محفوظ رہتا ہے۔ سفارت کاری کے مگر اپنے تقاضے ہوتے ہیں۔ کسی زمانے میں کہا جاتا تھا کہ کامیاب ترین سفیر وہ ہے جو کسی غیر ملکی کے ساتھ گفتگو کے دوران اپنے ملک کے مفاد میں سفید جھوٹ بولتے ہوئے بھی اسے اپنے مؤقف کا حامی بنالے۔ دورحاضر میں لیکن کسی ملک کے لئے اپنی حقیقتیں چھپانا ممکن

Read more

صاحبان علم کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں

جناب چیف جسٹس ثاقب نثار کا شکریہ کہ انہوں نے پروفیسر حضرات کو ہتھکڑیاں لگانے کے معاملے پر از خود نوٹس لے کر کاروائی کا حکم دیا۔ چیف جسٹس صاحب نے ڈی ۔جی نیب کی اسقدر سرزنش کی کہ انکی آنکھیں بھر آئیں۔ڈی جی نیب نے چیف جسٹس سے معافی مانگی اور گرفتار اساتذہ سے معافی مانگنے کا وعدہ کر کے اپنی خلاصی کروائی۔ چیف جسٹس کے نوٹس ہی کا نتیجہ ہے کہ نیب چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے

Read more

انجم نیاز کا اصل دکھ

کئی مہینوں سے آصف علی زرداری صاحب سے ٹیلی فون پر ہیلو ہائے بھی نہیں ہوئی۔ موصوف کا ذہن اگرچہ تنہائی میں ہوئی ملاقاتوں میں بھی پڑھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ان سے بے تکلفی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جھلاکر تقاضہ کرنا پڑتا ہے کہ اپنی کہی بات کو وضاحت سے بیان کریں اور سیاسی اُفق پر جو مناظر ابھرتے دیکھ رہے ہیں ان کا منطقی جواز پیش کریں۔ ایسے سوال اٹھانے والوں کی ”ذہانت“ سے لطف اندوز ہوتی مسکراہٹ کے

Read more

ریاست ڈسٹرکشن کلب نہیں ہوتی!

دکھانے والے کی مرضی ہے‘ چاہے تواپنے گستاخ بندوںکومریخ پرپہنچاکرانہیں وہاںکی پتھریلی چٹانوں کی حقیقت سے روشناس کرا دے۔ دکھانے والے نے دکھایاتونہیں ‘مگراس قلمدارنے سنا ہے کہ برطانیہ میں ایک ہائیڈپارک بھی ہواکرتاہے ۔جو چاہے‘ وہاں جا کرزبان سے اپنے من کی بھڑاس نکال سکتاہے۔ دکھایاتوان گناہ گارآنکھوں کو امریکہ کا ڈسٹرکشن کلب بھی نہیں گیا‘مگرکانوں سے سنا بہت ہے کہ جس کی مرضی ہو‘ اس کا ممبر بنے اور وہاں قیمتی اشیا توڑ کر اپنا غصہ نکال لے

Read more

خوش خرامی یا برق رفتاری؟

لڑکا بگڑا ہوا تھا۔ برسوں کا بگڑا ہوا، کھیل کود کا عادی، پڑھائی سے متنفر، کبھی گھر سے بھاگ جاتا، کبھی مکتب سے، کبھی کسی لڑائی میں ملوث، کبھی کسی کو پیٹ کر آتا، کبھی آتا تو سر پر پٹی بندھی ہوئی۔ ماں باپ کا بخت اچھا تھا۔ استاد وہ ملا جو حکومت پر نہیں حکمت پر یقین رکھتا تھا۔ اُس نے لڑکے پر رعب جمایا نہ کوئی سزا دی۔ اصلاح کا آغاز اُس نے لڑکے سے شطرنج کی بازی

Read more

بھارت: مسلمانوں کی سیاسی بے وزنی اور سرکاری مسلمان

بھارت میں مسلمان کسی حد تک سیاسی بے وزنی کا شکار ہوچکے ہیں کہ کانگریس کے مقتدر لیڈر اور ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد کو شکوہ کرنا پڑا کہ ان کی پارٹی کے ہندو اراکین اب انکو اپنے حلقوں میں جلسے اور جلوسوں میں مدعوکرنے سے کتراتے ہیں۔ لکھنو میں علی گڈھ مسلم یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ لیڈر نے دل کے پھپھولے کھول دیئے۔ ان کا کہنا تھا 1973ء میں

Read more

خشوگی قتل: کوئی گردن زدنی، کسی کے لئے نعمت

سٹالن کو اپنے بارے میں مستحکم یقین تھا کہ و ہ غریبوں کی تقدیر بدلنے اور اپنے وطن کو دنیا کا طاقت ور ترین ملک بنانے کے مشن پر مامور ہے۔ اخلاقی بنیادوں پر جائز ٹھہرائے کسی مشن پر مامور افراد کے دلوں میں رحم کا کوئی خانہ نہیں ہوتا۔ سیاسی اور فکری مخالفین کو وحشیانہ اذیتوں کا نشانہ بنانا وہ تاریخی اعتبار سے اپنے لئے فرض اور واجب تصور کرتے ہیں۔ دورِ حاضر کے TTPسے وابستہ صالحین کا رویہ

Read more

قصور کی زینب اور ہتھکڑیوں میں استاد

قصور کی زینب کے قاتل عمران علی کو پھانسی دے دی گئی۔ انصاف کے تقاضے پورے کر دیے گئے۔ زینب کے بابا نے میڈیا اور چیف جسٹس پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، مجرم کی سزا پر اطمینان کا اظہار کیا۔ زینب کے بعد بھی ہمارے درجنوں بچے بھنبھوڑ کے قتل کر دیے گئے۔ مجھے اُن بچوں کے نام یاد نہیں، آپ کو یاد ہیں؟ اُن بے نام بچوں کے والدین کبھی ٹی وی پہ نظر نہیں آئے، انہوں نے

Read more

وزیراعظم کی انگلیاں

لاہور، اسلام آباد کے درمیان جب سے موٹروے تعمیر ہوئی ہے، وہاں قیام مختصر ہو گیا ہے۔ صبح روانہ ہوتے ہیں اور کام سمیٹ کر شام کو گھر واپس آجاتے ہیں۔ جب جی ٹی روڈ سے جانا ہوتا تھا تو یک طرفہ سفر اتنا لمبا ہو جاتا کہ اسی دن واپسی کا تصور نہیں کیا جا سکتا تھا۔ کاموں کی گٹھڑی بناتے رہتے اور ہفتوں سوچنے کے بعد عازم سفر ہوتے۔ دو تین دن وہاں پڑاؤ ڈالتے، پھر ہانپتے کانپتے

Read more

کراچی اور لاہور کے ”نوید ملک“

تنخواہوں کے محتاج مجھ جیسے کمی کمین سمجھ ہی نہیں سکتے کہ ”انوسٹمنٹ فنڈ“ نامی شے کیا بلا ہے۔ اسے بنانے،چلانے اور دنیا کے بہت سارے ملکوں میں مختلف النوع کاروباری اداروں پر حتمی کنٹرول حاصل کرنے کے لئے کیا چکر چلانا پڑتے ہیں۔ ایسی کمپنیوں کے بانی چند بہت ہی ذہین لوگ کیوں ہوتے ہیں۔ ان میں کیا کشش ہوتی ہے کہ ایک دوسرے کے جانی دشمن ہوئے کئی بااختیار سیاست دان بیک وقت ان سے اچھے تعلقات بنائے

Read more

چند مفید مشورے

ہمارے وزیر اعظم کو تو خوب پتہ ہے کہ 10ڈاوئننگ اسٹریٹ پر برطانیہ کے وزیر اعظم کا گھر ہے، کوئی آئے کوئی جائے، وہ کوئی بھی وزیر اعظم ہو، یہ جگہ وہ ہے جہاں امن کے نام پر معاہدے ہوتے ہیں، استقبالئے بھی دیئے جاتے ہیں، کوئی بھی سیاسی جماعت آئے، یہ کوئی نہیں کہتا، یہ بیچ دو، یہ عیاشی کی جگہ ہے، پی ایم، ہائوس عزت کی جگہ ہوتی ہے۔ افتخار کی جگہ ہوتی ہے۔ تمام ملکوں کے سربراہوں

Read more

بازخانی ضابطۂ حیات میں ہماری دلچسپی

پڑھنے والے بھی بادشاہ لوگ ہیں۔ گزشتہ کالم کے آغاز میں عرض کیا گیا تھا کہ ایک کالم جناب بی کے ماچھی کے افکار و نظریات اور حیات و خدمات کا احاطہ کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا، نیز ان کے اوصافِ حمیدہ کے تفصیلی تعارف کے لیے یہ فورم بھی مناسب نہیں کہ اخبار کے یہ صفحات جید دانشوروں کے رشحات قلم کے لئے مختص ہے۔ پھر بھی مہربانوں کی جانب سے اعتراض کیا گیا ہے کہ ان کی

Read more

ایک مثبت پارلیمانی روایت

قومی اسمبلی کا اپوزیشن کے مطالبے پر بلایا اجلاس بدھ کے گیارہ بجے شروع ہونا ہے۔ سپیکر اسد قیصر نے اس اجلاس میں قائد حزب اختلاف کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے اور یہ کالم لکھنے سے قبل انہیں احتساب حوالات سے اسلام آباد پہنچادیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں شہباز شریف کی آمد کے بعد جو ہوگا اس کا احوال اس کالم میں اگرچہ نہیں لکھ پائوں گا۔ ڈیڈ لائن کی مجبوری ۔ پارلیمان کے بنائے ضوابط

Read more

کیا اس زہر کا بھی کوئی علاج کرے گا؟

پانی جو جھیلوں‘ دریائوں اور سمندر میں تھا۔ گلی کوچوں میں آ گیا ہے۔ سیوریج کا غلیظ بدبودار پانی بھی اس میں شامل ہو گیا ہے۔ کوڑے کے ڈھیر پانی میں تحلیل ہو رہے ہیں۔ گھروں سے باہر آنے والا متعفن پانی اس میں مزید شامل ہو رہا ہے۔ہر لمحہْ ہر گھڑی! بدبو میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عفونت سنڈاس میں بدل رہی ہے۔ یہی حال رہا تو وہ دن دور نہیں جب سانس لینا محال ہو جائے گا! گندے

Read more

وہ چاند سے آگے جائیں گے ، ہم شادیانے بجائیں گے

یہ جولائی 1969 کے دن تھے جب ساری دنیا سانس روکے بیٹھی تھی۔ ہر طرف غلغلہ تھا کہ انسان چاند پر قدم رکھنے والا ہے۔ ہمارے یہاں اور متعدد دوسرے ملکوں میں ان لوگوں کی کمی نہیں تھی جو توبہ تلا کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قربِ قیامت کے دن ہیں۔ بوڑھی عورتیں مذہبی حوالے دے رہی تھیں اور اچھے خاصے پڑھے لکھے مرد اسے محض یہود و نصاریٰ کا پروپیگنڈہ قرار دے رہے تھے۔ کہاں خاک

Read more

پران نول کی خاک لاہور میں اڑتی پھرتی ہے

پران نول سے آخری ملاقاتیں آکسفورڈ کے لٹریری فیسٹیول کے دوران اسلام آباد میں ہوئیں۔ چونکہ ہم ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر تھے اس لیے آتے جاتے کہیں نہ کہیں آمنا سامنا ہو جاتا اور وہ ایک خالص لاہوریئے کی مانند نہایت بلند آواز میں مجھے پکارتا۔ موتیاں والیو کتھے جارہو او؟ کڑیاں نوں ملن جارہے او تے مینوں وی لے چلو۔ ایک روز کسی کالج کی لڑکیوں کا ایک غول فیسٹیول میں ادیبوں وغیرہ سے ملنے آیا اور

Read more

”تاریک راہوں میں مارا گیا“ جمال خشوگی

سعودی عرب سے نکل کر امریکہ میں بیٹھا صحافی ایک حوالے سے خوش نصیب تھا کہ وہاں کے طاقت ور ترین اخباروں میں سے ایک -واشنگٹن پوسٹ- کے لئے کبھی کبھار کالم لکھا کرتا تھا۔ اس اخبار تک اس کی رسائی نہ ہوتی تو ترکی میں ہوئی اس کی ”گمشدگی“ کی ہمیں خبر تک نہ ہوتی۔ ًحیران کردینے والی حقیقت یہ بھی ہے کہ اس صحافی کی پراسرار گمشدگی کی دہائی ترک میڈیا میں وہاں کی حکومت نے ”ذرائع“ کے

Read more

لاہور کا سیاسی موڈ

اتوار کی شب ضمنی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہوئے تو کئی وجوہات کی بناءپر توجہ لاہور کے NA-131پر مرکوز رہی۔ عمران خان صاحب نے 25جولائی 2018کے دن اس نشست کو خواجہ سعد رفیق سے محض 500ووٹوں کی اکثریت سے جیتا تھا۔ سعد رفیق دوبارہ گنتی کی فریاد کرتے رہے۔ شنوائی نصیب نہ ہوئی۔ ضمنی انتخابات کے ذریعے اپنے دعوے کو درست ثابت کرنے کی لگن میں مبتلا ہوگئے۔ ہم جیسے تماش بینوں کے لئے ڈرامائی سسپنس والا ماحول پیدا

Read more

چالو بیانیوں پر قائم حکومتیں

حکومتیں مقبول اپنے اقدامات کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ لیکن وہ سیاسی قوتیں جو چالو بیانیوں یا عمومی رائے عامہ کو برانگیختہ کر کے اقتدار میں آتی ہیں ان کے لیے اپنے ہی بچھائے ہوئے جال سے نکلنا مشکل ہوتا ہے اور ان میں ایسے اقدامات لینے کی ہمت نہیں ہوتی جو دورس اثرات کے حامل ہوں اور جنہیں زیادہ دیر تک یا د رکھا جا سکے. یہ چیلنج دنیا بھر میں ان تمام حکومتوں کو درپیش ہے جو چالو

Read more

بازخانی طرزِحیات:ایک جائزہ

جناب بی کے ماچھی کے افکارونظریات اورحیات وخدمات کااحاطہ ایک کالم میں ممکن نہیں‘سوہم ان کے ایک اجمالی سے جائزے کی روشنی میں اپنے مطلب پرآتے ہیں۔ یادش بخیر! ہمارے بچپن کے دور میں بازخان ماچھی نے کئی برس تک ہمارے ڈیرے پر ملازم کی حیثیت سے اپنی گراں قدر خدمات انجا م دیں۔ مویشیوں کی دیکھ بھال اور زمینداری کے چند امورآپ کے فرائض منصبی میں شامل تھے۔ بدقسمتی سے مرحوم کی طبیعت میں دیانتداری کا خاصا فقدان تھا

Read more

روشنی مقدر ہو چکی

موسموں کا الٹ پھیر مقرر کردیا گیا ہے۔ گرما رخصت ہورہا ہے۔ سب کو معلوم ہے آنے والے مہینے سرد، تند ہوائوں کے ہیں۔ جھکڑ چلیں گے۔ درختوں کے پتے گریں گے۔ زرد خشک پتے! زرد خشک پتوں کے ڈھیروں پر چلنے سے کھڑکھڑانے کی آوازیں آئیں گی۔ پھول نہیں کھلیں گے۔ یہ وہ موسم ہیں جب برفانی وسط ایشیا کے باشندے چرم کے موزے پہنتے ہیں اور گھٹنوں کو چھونے والے لمبے جوتے۔ مگر خزاں ہمیشہ نہیں رہتی۔ خلاق

Read more

کشمیر : بھارتی فوج کے افسران کے تاثرات

کشمیر کی ابتر ہوتی صورت حال کے بارے میں بھارتی حکومت کے سیکورٹی حلقوں میں بھی اب یہ تاثر ہے کہ فوجی کارروائیوں سے عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے میں کامیابی تو ملتی ہے، مگر اس سے عسکریت پسندی ختم نہیں کی جاسکتی ہے۔ پچھلے ہفتے نئی دہلی میں فوج کی ایک اہم فوجی تھنک ٹینک نے جب صورت حال کے بارے میں چیتھم ہائوس رول کے تحت ایک مذاکرے کا اہتمام کیا، تو کشمیر میں ڈیوٹیاں دے چکے فوجی

Read more

نیب، اساتذہ پرغضبناک

انسان بھی عجب مخلوق ہے۔ جب میرا آتش جوان تھا تو ڈرامے اور ناول لکھنے کو جی چاہتا تھا۔ ذہن مگر کافی بانجھ تھا۔ مایوسی میں مہا تخلیق کاروں کی زندگیوں کے بارے میں پڑھنا شروع کر دیا۔ دریافت ہوا کہ ایک شے ہوتی ہے ’’مالیخولیا‘‘۔مطلب تو اس کا خاص سمجھ نہیں آیالیکن اندازہ ہوا کہ شاید کوئی نفسیاتی بیماری ہوتی ہے۔ غالبؔ نے جس شخص کو بڑی عاجزی سے ’’…کوئی میرؔ بھی تھا‘‘ کہا اسے لاحق تھی۔ اداسی کی

Read more

سرکاری سکول میں وزیرتعلیم کی صاحبزادی

سندھ کے صوبائی وزیرتعلیم سردار علی شاہ کی صاحبزادی کے حیدرآباد کے ایک سرکاری سکول میں داخلے کی خبر نے ملک کے طول وعرض میں ایک خوشگوار ہلچل مچادی۔ 881,913مربع کلومیٹر اور بائیس کروڑ آبادی پر مشتمل اس ملک کے غالباً وہ دوسرے وزیر ہیں جنہوں نے اپنی اولاد کو سرکاری سکول میں داخل کرایاااور ہم عصروں کے لیے ایک مثال قائم کی۔ سرکاری سکولوں اور کالجوں کی ساکھ کی بحالی کی طرف اٹھایا جانے والا یہ ٹھوس قدم ہے۔

Read more

پران نول…جس کے ساتھ ایک لاہور مر گیا

پران نول میرا ایک دوست جس کا اگر کوئی مذہب تھا تو وہ لاہور تھا۔ پہلا اور آخری عشق تھا تو شہر لاہور تھا جو کہا کرتا تھا کہ میں لاہور کا ہوں اور لاہور مجھ میں آباد ہے‘ پران وہاں ’’دیار غیر‘‘ میں مر گیا تو گویا اس کے ساتھ ایک لاہور بھی مرگیا۔ ہندوستان میں لاہور کا پرچم بلند کرنے والے اور پاکستان کے لیے ہمیشہ کلمہ خیر کہنے والے مرتے جاتے ہیں۔ پہلے بابا خشونت سنگھ رخصت

Read more

اہلِ علم کی بے توقیری

سیاست اور معیشت کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، وہ سب کے سامنے ہے۔ دونوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ سیاست کی پیدا کردہ بے یقینی معیشت کو لے بیٹھتی ہے اور معیشت کا بحران سیاست کو بنجر کر دیتا ہے۔ پاکستانی اہلِ سیاست (اور صحافت) دونوں نے معیشت کو اپنی اولین ترجیح قرار نہیں دیا، انہوں نے نعروں اور بڑھکوں کے ذریعے مقدر سنوارنے کے جو تجربے کئے، اس نے قوم کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ذوالفقار

Read more

12اکتوبر 1999ء اور کلثوم نواز

جمہوریت ایک روپہلا سنہرا ست رنگا پرندہ ہے جس کے خواب انسان نے شعور سنبھالنے کے بعد سے دیکھے۔ یونانی ریاستوں میں جمہوریت کا خواب اپنے انداز میں دیکھا گیا۔ جب وہ معروضی حقائق تبدیل ہوگئے تو یونان کی شہری ریاستوں سے اس سیاسی نظام کا خاتمہ بالخیر ہوا۔ گزشتہ ڈھائی ہزار برس سے جمہوری سیاسی نظام دنیا کی مختلف ریاستوں میں سانس لیتا رہا۔ ہمارے یہاں بھی لوگوں نے جمہوریت کے خواب دیکھے ہیں اور اس کی تعبیر چاہی

Read more

جیسی حکومت ویسے عوام‘ جیسے عوام ویسی حکومت

کل تیرہ اکتوبر کا واقعہ ہے۔ اسلام آباد کے ایک مرکزی سیکٹر کا رہائشی علاقہ ہے۔ دونوں طرف مکان ہیں۔ درمیان میں سڑک ہے۔ صبح آٹھ بجے ایک مکان کی گھنٹی بجتی ہے۔ مکین باہر نکلتا ہے۔ پولیس کا اہلکار گیٹ پر کھڑا ہے۔ ’’یہ گاڑیاں ہٹائیے! رُوٹ لگنے لگا ہے۔‘‘ گاڑیاں سڑک پر کھڑی تھیں نہ فٹ پاتھ پر! فٹ پاتھ اور مکان کے درمیان‘ خالی جگہ تھی جو مکان کا حصہ تھی۔ گاڑیاں وہاں پارک تھیں۔ ’’گاڑیاں سڑک

Read more

شاہ خرچ شہزادہ، بادشاہ اور ٹرمپ

شہزادہ امریکہ میں سفیر مقرر ہوا تو سفارت کاری کی تاریخ میں تو کوئی معجزہ برپا نہ ہوا مگر خریداری کی دنیا میں انقلاب ضرور آ گیا۔
اٹھائیس برس کا نوجوان جو پائلٹ تھا امریکہ جیسے ملک میں سفیر مقرر ہوا۔ یہ وہ ملک ہے جس میں سفارت کاری کے لیے ان افراد کو تعینات کیا جاتا ہے جن کے سر کے بال اڑ چکے ہوتے ہیں۔ بھویں تک، سفارت کاری کے شعبے میں کام کرکے سفید ہو چکی ہوتی ہیں۔ جن کے بیسیوں سفیروں سے ذاتی تعلقات ہوتے ہیں، مگر آہ! اگر کوئی حکمران اعلیٰ کا بیٹا ہو تو پھر سارے معیار منسوخ ہو جاتے ہیں۔
شہزادے نے آتے ہی ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر کا محل خریدا جو واشنگٹن ڈی سی کے مضافات میں واقع ہے۔ اسی لاکھ ڈالر اس کے علاوہ خرچ کیے ۔ سفر کے لیے وہ 767 لگژری جیٹ استعمال کرتا ہے۔ والد گرامی کے اثاثوں کی قیمت سترہ ارب ڈالر ہے۔ شہزادے نے ایک سفر میں پانچ سو چھ ٹن سامان ساتھ رکھا۔ اس سامان میں دو مرسڈیز کاریں اور برقی سیڑھیوں کے دو سیٹ بھی شامل تھے۔

ہمارے مقدس ترین شہر کے ہوائی اڈے پر مسافر قطار میں کھڑے تھے۔ اپنے اپنے پاسپورٹ دکھا کر بورڈنگ کارڈ لے رہے تھے۔ ایک شخص دمکتی عبا پہن کر آتا ہے اور سیدھا کاؤنٹر پر جا کر سب سے پہلے بورڈنگ کارڈ لیتا ہے۔ ایک مسافر احتجاج کرتا ہے تو اسے بتایا جاتا ہے کہ عبا والا فلاں خاندان سے ہے۔ خاموش ہو جاؤ ورنہ پانچ منٹ میں ایسی جگہ پہنچا دیے جاؤ گے جہاں کسی کوسراغ تک نہیں ملے گا۔

Read more

کس نام سے پکاروں؟

کہنے کو تو اردو زبان ہمیشہ سے تہذیب اور اخلاق کا استعارہ رہی ہے۔ کہنے کو تو یہ میر کی سہیلی اور مومن کی چہیتی رہی ہے۔ کہنے کو زبان اردو پر غالب کا سایہ فگن ہے، کہنے کو تو زبان اردو سودا کی میراث ہے۔ کہنے کو تو یہ منٹو کا اعزاز ہے، کہنےکو تو یہ فیض کا طرہ امتیاز ہے ، کہنے کو یہ فراز کا سہرا ہے، کہنے کو تو یہ جالب کی جاگیر ہے۔ لیکن اس

Read more

حشر گلفشانی کا بہرہ پن

حشر گلفشانی: (ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر گھٹنوں پر طبلہ بجاتے گنگنا رہا ہے) لو، تبدیلی آئی ہے، تبدیلی… سلمیٰ: (کچن سے) ٹھنڈا کرکے کھائیں تبدیلی کے چیمپئن جی۔ حشر گلفشانی: ہائیں! کس نے شیمپئن پی؟ ارے یہ کیسا غیر پارلیمانی الزام لگا دیا تم نے بہو۔ سلمیٰ: (ٹی وی لائونج میں آ کر) غیر پارلیمانی الزام تو آپ لگا رہے ہیں ابا جی! کب سے تبدیلی کا بے سُرا راگ چھیڑ رکھا ہے آپ نے۔ حشر گلفشانی: ارے

Read more

سعودی : امریکی موجودہ بگاڑ

امریکی صدر منتخب ہوجانے کے پہلے روز سے ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ہی ملک کے میڈیا کو ملک دشمن قرار دے رہا ہے۔ کئی معروف صحافیوں اور اینکروں کو جعلی اور من گھڑت خبریں پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیتا ہے۔ ایسے شخص سے مجھے ہرگز امید نہ تھی کہ وہ کسی دوسرے ملک میں آزادی صحافت نامی چڑیا کے بارے میں پریشان ہوگا۔ ویسے بھی گزشتہ ماہ کے آغاز میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی

Read more

آیئے کوئٹہ چلیں

کوئٹہ اورکابل میں بس ایک چیز کامن ہے۔ بڑے ہوٹل میں ٹھہرو تو واپسی پہ پیٹ پکڑ کر آئو اور یوں مچھلی کا ذائقہ آپ کئی دن تک بھول نہیں سکتے ہیں۔ خیر یہ تو جملہ معترضہ تھا کہ مقطع میں آپڑی ہے سخن گسترانہ بات‘‘ ورنہ کوئٹہ تو دوستوں کا دوست ہے۔ کوئٹہ میں سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں یوں تو بین الاقوامی دو روزہ خواتین کانفرنس تھی۔ البتہ معلوم نہیں پروفیسرز کی خواہش تھی کہ بچیوں کی۔

Read more

کاش پانی کے نل سے تیل نکلنے کا معجزہ ہو جائے

اکتوبر2011 میں لاہور کے مینارِ پاکستان کے پرشکوہ سائے میں ہوئے جلسے کے بعد عمران خان صاحب کو ”انقلابی عوامی رہنما“ بنانے کا سفر شروع ہوا تو اشتہاری کمپنیوں کے ساتھ کئی دہائیوں سے وابستہ رہنے والے نابغے بھی ان کے قافلے میں شامل ہوگئے۔ ان لوگوں کی ذہانت نے تحریک انصاف کو اپنے دشمنوں کو عزت بچانے کے خوف سے خاموش ہوجانے پر مجبور کردیا۔ خان صاحب کی ”صابن ہو تو 707“جیسے سادہ اور ذہنوں میں گھر کرجانے والے

Read more

بھارت:ارتداد کی لہریا مسلمانوں کی کسمپرسی…(2)

مذہب تبدیل کرنے والوں کا یہ الزام ہے کہ ان کی داد رسی نہیں کی گئی، ان کی بھوک اور افلاس میں مدد نہیںکی گئی ۔ گو یہ تبدیل مذ ہب کا معقول عذر نہ ہو لیکن مسلم تنظیموں کو ملزم کے کٹہرے میں ضرور کھڑا کر دیتا ہے- زکوٰۃ کا نظام جو بے سر و سامان مسلمانوں کیلئے بنایا گیا تھا وہ زیادہ تر پیشہ ور اور مشاہرین کی نظر ہوجاتی ہے۔ دہرادون سے مفتی رئیس احمد قاسمی کے

Read more

ایک فیشن سٹار کا آخری پیغام

کیوبا سے سبھی واقف ہیں۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوب میں واقع ملک، کیوبا، کیریبین جزائر کا حصہ ہے۔ یہاں اور ممالک بھی ہیں جو نسبتاً کم معروف ہیں۔ انہی میں ایک ملک ڈومینیکن ری پبلک ہے۔ ہسپانوی زبان بولنے والا یہ ملک کبھی ہسپانیہ کے قبضے میں رہا، کبھی اپنے پڑوسی ملک ہیٹی کے اور کبھی امریکہ کے! کیرزادہ روڈ۔ ری گوئز 1978ء میں یہیں پیدا ہوئی۔ پہلے ملازمت کرتی رہی۔ اس ملازمت کے دوران اس نے انٹرنیٹ پر

Read more

جب تک لکھنے والے زندہ ہیں

یہ بات دس بارہ برس پرانی ہوئی کہ برصغیرکے تینوں ملکوں میں ادب کا جشن منایا جاتا ہے۔ دور درازکے ملکوں سے مختلف زبانیں بولنے والے اور مختلف زبانوں میں لکھنے والے جے پور، دلی،کراچی، ڈھاکا اور لاہور میں جمع ہوتے ہیں اور اپنی اپنی بولیاں بول کر اپنے شہروں کو سدھارتے ہیں۔ کچھ لوگ ان کتاب میلوں کا مذاق اڑاتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے زمانوں میں جب دہشت اور بربریت شہروں اور بستیوں میں پھیرے

Read more

بالآخر آئی ایم ایف کے در دولت پر دستک

آپ کو اُکتا دینے کی حد تک اس کالم میں بارہا اعتراف کیا ہے کہ مجھے علم معاشیات کا ککھ پتہ نہیں۔ صحافیوں کو مگر زندگی کے ہر شعبے کے متعلق تھوڑا بہت جاننے کی کوشش میں لگے رہنا چاہیے۔ اس فریضے کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریاستی بندوبست ِ معاشی اور مختلف کاروباری امور پر نگاہ رکھے لوگوں کو غور سے سننے کی عادت اپنارکھی ہے اور ان ہی کی بصیرت نے مجھے کئی ہفتے قبل یہ دعویٰ کرنے

Read more

گوشت خوری، بڑے غلام علی خان اور میری خالہ جان

دنیا جہان میں بلکہ ستاروں سے آگے بھی جو جہان ہیں جہاں جہاں مسلمان ہیں ان کی ثقافت، رسم و رواج اور خوراک وغیرہ بلکہ طرز تعمیر بھی اپنی سرزمین میں سے جنم لیتے ہیں، ان میں عقیدے کے سوا کچھ بھی مشترک نہیں ہے . لیکن ایک ایسی شے ہے جو سب مسلمانوں، چین ہویا جاپان، یامراکو، برازیل ہو یا ٹمبکٹو۔ ایک شے ان سب میں مشترک ہے اور وہ ہے گوشت خوری اور بے پناہ گوشت خوری۔ ہندوستان

Read more

خوشیاں مناو اے اہل پاکستان!

شکیب جلالی نے کہا تھا: یہاں سے بار ہا گزرا مگر خبر نہ ہوئی کہ زیر سنگ خنک پانیوں کا چشمہ تھا کیا معلوم تھا کہ بہشت صرف چند فرسنگ کے فاصلے پر ہے اے اہل پاکستان! تمھارے درد کے دن ختم ہونے کو ہیں، یہ جو تم اپنے بیٹوں، بھتیجوں، بھانجوں، بیٹیوں کے فراق میں تڑپتے رہتے ہو، یہ جو تم ہفتے میں کئی بار اسکائپ پر اور وٹس ایپ پر اور فیس ٹائم پر اور میسنجر پر سمندر

Read more

مندرہ بھون ٹریک کی المیہ داستان

سپریم کورٹ میں ریلوے حکام کی ایک مرتبہ پھر سرزنش ہوئی ہے۔ سینئر کالم نگار ملک فدا الرحمن کی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے قرار دیا ہے کہ ریلوے کی سرکاری اراضی ریاست کی ملکیت ہے‘ جسے بیچنے کامحکمہ ریلوے کے پاس کوئی اختیار نہیں۔ عدالت میں ریلوے اراضی کے نیلام نہ کرنے اور مندرہ بھون ٹریک کی بحالی کے ایک عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہو

Read more

بھارت:ارتداد کی لہریا مسلمانوں کی کسمپرسی

بھارت جیسے ایک سیکولر ملک میں مذہب یا اسکا انتخاب کسی شخص کی ذاتی پسندہے اور آئین کے بنیادی اصولوں کے مطابق حکومت کا اس میں کوئی عمل و دخل نہیں ہے۔ اسی طرح مذہب کی تبدیلی کی بھی پوری آزادی ہے بشرطیکہ اس میں جبر و لالچ شامل نہ ہو۔ اسکے باوجود تبدیلی مذہب کو سخت بنانے اور اسکو کئی پیچیدہ شرائط کے ساتھ تابع کرنے کی غرض سے ملک کی آٹھ صوبائی حکومتوں اڑیسہ، مدھیہ پردیش، اروناچل پردیش،

Read more

تحریک انصاف کی ”BASE “

”جبر یا قدر“ کا سوال بہت قدیمی ہے۔ اس موضوع پر ہوئے مباحث فلسفہ یونان سے لے کر خلافِت عباسیہ کے بغداد میں رچائے مناظرے کے بعد بھی کوئی واضح جواب فراہم نہ کر پائے۔ بالآخر جرمنی میں ایک نابغہ پیدا ہوا۔ نام تھا اس کا ہیگل(Hegel)۔ اس نے بہت صراحت سے یہ سمجھادیا کہ افراد خواہ کتنے ہی طاقت ور کیوں نہ ہوں اپنے دور کی مسلط کردہ تاریخی اور ٹھوس حقیقتوں میں محدود رہتے ہوئے ہی کچھ ایسے

Read more

پاکستان کے سماجی اشاریے کمزور ہیں

سماجی اشارات ایسے  کلیدی متغیرات کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں جنہیں سماجی و سیاسی استحکام اور  کسی بھی سماج یا گروہ کی خوشحالی کےجائزے کے لیے استعمال کیاجاتا ہے۔بالخصوص ترقی یافتہ اقوام میں جہاں تعلیمی و تحقیقی کوششوں میں سماجی رجحانات اورمتعلقہ مسائل کی تفہیم کے لیےسماجی اشارات  کا استعمال زیادہ ہوا ہے وہاں کارپوریٹ حلقوں اور سرمایہ کاروں میں بھی ان متغیرات  کے استعمال میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ مثال کے طور پر دوررس سیاسی استحکام، داخلی سلامتی،اور اقتصادی

Read more

بھارت کو روسی میزائل ٹیکنالوجی کی فروخت اور پاکستان

امریکہ کی مخالفت اور پابندیوں کے امکانات کو بالاطاق رکھتے ہوئے بھارت نے روس سے پانچ ارب ڈالر مالیت کی ایس 400 میزائل ٹیکنالوجی خریدنے کا معاہدہ کرلیا۔ ایس 400 میزائل ٹیکنالوجی کو دنیا کا بہترین اور مؤثر ترین دفاعی نظام تصور کیا جاتاہے۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر کیے جانے والے اس معاہدے کے خطے پر ہی نہیں بلکہ عالمی نظام پر بھی دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ علاوہ ازیں یہ سودا

Read more

سپر سمجھدار شہباز ”پیغام“ کو سمجھ نہ پائے

احد چیمہ کی 25جولائی 2018 کے انتخابات سے کئی ماہ قبل شہباز شریف کے وزیر اعلیٰ پنجاب ہوتے ہوئے نیب کے ہاتھوں گرفتاری واضح طورپر یہ عندیہ دے رہی تھی کہ ”سیلابِ احتساب“ کو بالآخر کس کے گھر جانا ہے۔ اٹک سے رحیم یار خان تک پھیلے پاکستان کے آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے صوبے کے Hands Onایڈمنسٹریٹر کہلواتے سپر سمجھدار مگر اس پیغام کو سمجھ نہ پائے۔ اس گماں میں مبتلا رہے کہ ہماری ریاست کے دائمی

Read more

انسان کی جیت

چند دنوں پہلے کراچی میں احمد ندیم قاسمی کے یکتا افسانے ’’ پرمشیر سنگھ ‘‘ پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ایک محفل رکھی ۔ ’’پرمشیر سنگھ ‘‘کا شمار احمد ندیم قاسمی کی شاہکار کہانیوں میں ہوتا ہے ۔ یہ اس زمانے میں لکھی گئی جب برصغیر پر نفرت کے سیاہ سونامی کی یلغار ہوئی ۔ اس سونامی نے روا داری ، دوست داری ، بین المذاہب ہم آہنگی اور صدیوں پرانے رشتوں کو بنیادوں سے ہلاکر رکھ دیا ۔

Read more

جب باغ چھپروں پر گر پڑتا ہے!

اور اُن دو شخصوں کی مثال! ان میں سے ایک کے دو تاکستان تھے‘ انگوروں سے بھرے ہوئے۔ اردگرد کھجوروں کی باڑ! اور درمیان میں کھیتی! دونوں چمنستان بھر پور پھل دیتے ذرا سی کسر بھی نہیں چھوڑتے تھے۔ یہی نہیں! درمیان میں نہر بھی رواں تھی! پھل اُترا اور خوب اُترا! پھر اس نے دوسرے شخص کو جتایا کہ میرے پاس مال و متاع بھی خوب ہے اور افرادی قوت بھی! پھر وہ اپنے چمنستان میں اٹھلاتا ہوا داخل

Read more

فردوس مارکیٹ کے پلازے میں دفن خواب

میں روز وہاں سے گزرتا ہوں اور دکھی ہوتا ہوں۔ میں کڑھتا ہوں۔ فردوس مارکیٹ کے چوک میں فلم سٹار فردوس کی سابقہ رہائش گاہ کے عین سامنے جو کارنر ہے وہاں نوجوان سیاحوں کی ایک پناہ گاہ ہوا کرتی تھی جسے ’’یوتھ ہوسٹل‘‘ کہا جاتا تھا۔ پھر نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس یوتھ ہوسٹل کے دروازے بند ہوگئے۔ کس نے دروازے بند کئے‘ سرکاری عمارت کو مقفل کیا؟ ’’نامعلوم افراد‘‘ نے۔ پھر ایک روز کیا دیکھتا ہوں کہ

Read more

نیب اور سیاست

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کو نیب لاہور نے کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ اُنہیں گرفتاری کے اگلے روز احتساب عدالت میں پیش کرکے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا، گویا وہ آئندہ دس روز نیب کے دفتر میں قائم حوالات کے کسی سیل میں رہیں گے اور اپنے اوپر قائم مقدمے کے حوالے سے سوالوں کے جوابات دیں گے۔ دلچسپ بات یہ

Read more

سعودی عرب کی گوادر میں سرمایہ کاری اورایران

سعودی عرب کے گوادر میں سرمایہ کاری کے اعلان کو پاکستان کی زبردست سفارتی کامیابی قراردیاجاسکتا ہے۔ سعودی عرب گوادر میں تیل صاف کرنے والا کارخانہ لگانے کے علاوہ تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش میں بھی دلچسپی رکھتاہے۔ گوادر میں سعودی عرب کی آمد سے خطے کی سیاسی اور معاشی صورت حال میں دوررس تبدیلیاں رونما ہونے کا امکان ہے۔ سعودی عرب کا گوادر میں سرمایہ کاری کا اعلان ایک غیر معمولی اسٹرٹیجک فیصلہ ہے۔اسلام آباد میں خبریں

Read more