’’شہر لاہور میں آج کرسمس ہے‘‘

’’آج کرسمس ہے۔ شہر میونخ میں آج کرسمس ہے: فاصلوں کی کمند سے آزاد میرا دل ہے کہ شہر میونخ ہے چار سو جس طرف کوئی دیکھے برف گرتی ہے ساز بجتے ہیں آج کرسمس ہے۔ شہر لاہور میں آج کرسمس ہے۔ اگرچہ برف نہیں گرتی لیکن یہ موسم برفیلے ہیں۔ ہوا میں ایک سرد سرگوشی ہے کہ میرے اندر اتنی ٹھنڈک ہے کہ میں نمی کی بوندوں کو برف کے گالوں میں بدل سکتی ہوں۔ لیکن شہر لاہور کو

Read more

قائد اعظم ؒ

اس معاملے کو ایک اور زاویے سے دیکھیے برصغیر میں مسلمان آبادی تین حصوں میں منقسم ہے۔ مغرب میں پاکستان ہے۔ تقریباً بائیس کروڑ آبادی ہے۔ مشرقی کنارے پر بنگلہ دیش ہے۔ اٹھارہ کروڑ کی آبادی میں 90فیصد مسلمان ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مسلمان اپنی تقدیر کے مالک خود ہیں۔ وہ دوسرے ملکوں میں سفیر تعینات ہوتے ہیں۔ مسلح افواج میں شامل ہیں۔بریگیڈیئر اور جرنیل بنتے ہیں۔ فوجوں کی کمان سنبھالتے ہیں۔ عدالتوں کی سربراہی کرتے ہیں۔ بنگلہ

Read more

کامیوکا نظریہ اور ’’تبدیلی‘‘ کا بنیادی تقاضہ

ٹیلی فون پر لمبی گفتگو سے مجھے کوفت محسوس ہوتی ہے۔ قریبی عزیز اور بے تکلف دوست اس ضمن میں میرے رویے کے عادی ہوچکے ہیں۔ یہ کالم پڑھ کر لیکن کسی نہ کسی طرح میرا فون نمبر ڈھونڈ کر رابطہ کرنے والوں کی کال آجائے تو محتاط ہونا پڑتا ہے۔ یہ فکر لاحق ہو جاتی ہے کہ بہت خلوص سے رابطہ کرنے والا مجھے سلیبریٹی رعونت کا مارا تصور نہ کرے۔ بات لمبی ہو جائے تو برداشت کر لیتا

Read more

آج بے نظیر بھٹو بہت یادآئیں

لیاقت باغ راولپنڈی کے بغلی دروازے سے کل گزر ہوا تو محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر دیکھ کر ٹھٹھر گیا۔ دسمبر کی ایک سرد شام تھی لیاقت باغ کے جلسے سے خطاب کے بعد محترمہ گھرلوٹ رہی تھیں کہ بے رحم قاتلوں نے گولیوں کی بوچھاڑ کردی اور ان کی روح مالک حقیقی سے جاملی۔ ان کی شہادت نے ملک بھر میں کہرام مچا دیا۔ آہ و زاری میں دوست دشمن کی تمیز نہ رہی۔ ہر آنکھ نم اور

Read more

درجہ بندی میں پاکستان کا شمار غیر مقبول ترین ممالک میں

ہر فرد میں نرگسیت کی کم یا زیادہ، ایک مقدار ضرور موجود ہوتی ہے لیکن بعض دفعہ یہ اس سطح کو چھونے لگتی ہے جہاں تصویر اور آئینے کا فرق ہی ختم ہونے لگتا ہے اور ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ بھلا تصویر بھی کبھی آئینہ ہوتی ہے؟ یہ کوئی پیچیدہ یا بہت ہی فلسفیانہ بیانیہ نہیں ہے۔ اگر آپ میڈیا پر جاری بحثیں دیکھتے ہیں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ بات کیا ہورہی ہے۔ میڈیا، خواہ مرکزی دھارے کا ہو، متوازی یا سماجی، ہر جگہ خبطِ عظمت ہے یا ماتم کدے۔

بحث تصورِ نسواں پر ہو، غیر مسلموں یا ”کم مسلموں“ کے حقوق کی، سماجی اور مذہبی اقدار کی۔ بات صرف مثالوں (تصوراتی تصور، جن کا عکس نہیں بن سکتا) کے گرد گھومتی ہے ہمارے دلائل، انداز گفتگو اور زہر بھرے نشتر ہماری جو تصویر بناتے ہیں وہ ہم ماننے سے انکار کردیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ قصور کیمرے کا ہے ورنہ آئینے میں تو ہم بہت خوب صورت نظر آتے ہیں۔ یہ عمل بڑے پیمانے پر سیاسی اور علاقائی سطح پر بھی ایسے ہی رونماہورہا ہے۔

Read more

جو سُکھ چھجّو دے چوبارے ’اوہ نہ بلخ نہ بخارے ”۔ ۔ ۔ ( 2 )

انہوں نے تو سعادت حسن منٹو کے گھر کی تختی بھی اکھاڑ پھینکی۔ یہ سب کچھ پچھلے بیس برس سے ماشاء اللہ نواز لیگ کی چھتر چھاؤں تلے ہوا اور اعتراف کون کرے ٹریڈر مافیا ”میاں دے نعرے وجن گے“ میوزیکل گروپ تھا۔ نون لیگ کے لئے تن من اور خاص طور پر دھن قربان کرنے والے بیوپاری۔ اس دوران نہ صرف مال روڈ بلکہ ہال روڈ کی جانب لکشمی مینشن کی پوری عمارت کو جہازی سائز کے بل بورڈوں سے ڈھانک دیا گیا۔ میرے فلیٹ کی چار کھڑکیاں بھی ان لعنتی بورڈوں کے پیچھے دفن ہو گئیں۔

خدا مزید بھلا کرے چیف جسٹس صاحب کا۔ انہوں نے حکم دیا کہ لکشمی مینشن کو دفن کر دینے والے بورڈ فی الفور ہٹا دیے جائیں اور یوں میرے پرانے گھر کی چار کھڑکیاں بھی برسوں کے بعد ظاہر ہو گئیں۔ میری آنکھیں یونہی تو بھر نہیں گئی تھیں۔ عمارت کا پورا چہرہ برسوں سے ڈھکا ہوا جب ظاہر ہوا تو اس کا حال برا تھا۔ نیم شکستہ اور مٹیالا اور سوگ میں رنجیدہ۔ تھینک یو چیف جسٹس صاحب آپ نے مجھے میری کھڑیاں دکھا دیں۔ میو ہسپتال کی مرکزی عمارت میں نصب کلاک گئے وقتوں کی یادگار ’اس نے کیسے کیسے زمانے دیکھے تھے۔

Read more

مقدور ہو تو خاک سے پوچھوں۔ ۔ ۔

بخار تھا کہ ٹوٹنا تو کیا ’کم ہونے کا بھی نام نہ لیتا تھا۔ محلے کے ڈاکٹر نے کم مائگی کا اعتراف کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ہسپتال لے جاؤ۔ اُس وقت دارالحکومت میں ایک ہی ہسپتال تھا۔ پولی کلینک۔ مگر یہ پولی کلینک کے سنہری دن تھے۔ شہر کی آبادی محدود تھی۔ ہسپتال کی انتظامیہ چُست تھی اور ذمہ دار۔ پولی کلینک کی راہداریاں تب بھی چھلک رہی ہوتی تھیں مگر آج کی طرح ”ٹریفک جام“ نہیں تھا! یہ 1976 ء یا 1977 ء تھا۔

پولی کلینک کے جس ڈاکٹر نے والد گرامی کا معائنہ کیا‘ سرخ سفید رنگ کا تھا! وجیہہ شخصیت۔ انداز مسحور کُن! ۔ ۔ ۔ اردو پر میانوالی کا لہجہ غالب! اُس نے ایک ہاتھ والد گرامی کے کندھے پر رکھا۔ دوسرے ہاتھ کی انگلیوں سے پہلے ہاتھ پر ایک یا دو بار ضرب لگائی۔ اور کہا پھیپھڑوں میں پانی ہے۔ نکالنا ہو گا۔ ہسپتال داخل کریں گے۔ علاج لمبا ہے۔ انشاء اللہ مریض ٹھیک ہو جائے گا۔ معائنے ’تشخیص اور گفتگو سمیت سارا معاملہ دو منٹ میں نمٹ گیا۔

Read more

اندھے عقاب کی اڑان

شام ڈھل رہی ہے۔ لائبریری میں کتابوں کی الماریوں کے درمیان بیٹھا کھڑکی سے باہر دیکھتا ہوں۔ املی اور کھجور کے درخت گم سم کھڑے ہیں۔ لمبے ہوتے سائے اداسی میں ڈوبے ہوئے لگ رہے ہیں۔ یوں لگتا ہے شام ڈھاکہ کے اوپر تاریکی نہیں، نا امیدی کی چادر تان رہی ہے۔ میرا بنگالی دوست آکر میرے پاس بیٹھتا ہے اس کے ہاتھ میں مغربی پاکستان سے شائع ہونے والا سرکاری اخبار پاکستان ٹائمز ہے۔ وہ اس کا اداریہ میرے

Read more

خود احتسابی، بھولئے گا مت

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وعدے کے مطابق حکومت کی سو دن کی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کردی جو یقیناً بڑے دل گردے کا کام ہے، خود اعتمادی اور خود احتسابی کے اس نادر اقدام پہ انہیں بہت سخت سست بھی سننا پڑیں ، یہاں تک کہ حکومت کی سو دن کی کارکردگی کا مرغی اور انڈے کے دو لفظوں کے ذریعے خوب تمسخر بھی اڑایا گیا لیکن وہ کپتان ہی کیا جو اپنی دھن کا پکا نہ

Read more

کڑوی گولیاں نگلنے کے بعد ’’شفا‘‘ کی امید بھی تو دلائیں

کون سچا ہے کون جھوٹا۔ یہ طے کرنا میرے بس کی بات نہیں۔ کئی برسوں سے آزاد اور بے باک میڈیا کی محنت شاقہ کی بدولت اگرچہ یہ بیانیہ ہمارے ذہنوں پر حاوی ہوچکا ہے کہ سیاست دان چور اور لٹیرے ہوتے ہیں۔ ہمیں سبز باغ دکھاکر اقتدار میں آتے ہیں۔حکمرانی ملتے ہی مگر اپنی ذات کے لئے دولت اکٹھا کرنا شروع ہوجاتے ہیں۔ پاکستانی روپوں میں نقدی کی صورت ملی اس رقم کو ڈالروں میں بدلنے کے لئے منی

Read more

وزیراعظم عمران خان کی جیل

قرائن سے یہ قیاس کرنا مشکل نہیں کہ جیلوں کے دروازے چوپٹ کھلنے کو ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کرپشن کے مرتکب افراد کو حوالات میں بند کرنے کا خواب پورا ہوتا نظر آ رہا ہے۔ چنانچہ پاکستان کی سیاست میں ٹھہراؤ کے بجائے بھونچال کی کیفیت میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آصف علی زرداری لنگوٹ کس کر میدان میں اتر چکے ہیں۔ حکمران جماعت کو وہ کم اور اداروں کو زیادہ لتاڑ رہے ہیں۔ میاں محمد نوازشریف

Read more

علی اعجاز سے وابستہ یادیں

علی اعجاز سے محض شناسائی تھی۔ ان کے انتقال کی خبر سنی تو دل بہت اداس ہوگیا۔ کئی برس قبل ہواایک واقعہ یاد آگیا۔ ذہن میں فلم کی صورت چلتا رہا۔ اسے یاد کرتے ہوئے احساس ہوا کہ کئی دہائیوں تک ’’سٹار‘‘ کہلاتا یہ شخص کتنا سادہ اور نیک طینت تھا اور ایسے لوگ اب ڈھونڈنے سے بھی کیوں نہیں ملتے۔ سقوطِ ڈھاکہ کے بعد جب پیپلز پارٹی برسرِ اقتدار آئی تو لاہور کے چند بے تحاشہ پڑھے لکھے اور

Read more

ایک قاصد … بھائی کی طرف بھی!!

’’پی ٹی آئی اور نون لیگ انتشار چاہتی ہیں۔‘‘ یکم جولائی 2018ء ’’زرداری اور نیازی اکٹھے ہوگئے۔ عوام کسی بھول میں نہ رہیں۔ نیب میں حاضریاں صرف نون لیگ کی اور زرداری پاک صاف۔‘‘ 5 جولائی 2018ء ’’پی پی پی، پی ٹی آئی اور نیب مل کر ہمارے خلاف سازشیں کر رہی ہیں۔ ہم گھبرانے والے نہیں۔‘‘ 8 جولائی 2018ء ’’تیر اور بلے کو شکست دے کر نوازشریف اور مریم کو آزادکرائیں گے۔‘‘ 19 جولائی 2018ء یہ ان بے شمار

Read more

اپوزیشن کو پنجابی والی ’’گجھی سٹ‘‘

دوستوں کو میں یہ سمجھاتا رہا کہ قومی اسمبلی کا سپیکر منتخب ہوجانے کے بعد تحریک انصاف کے اسد قیصر Solo نہیں ہوگئے۔ پانچ سال تک وہ خیبرپختون خواہ اسمبلی چلاتے رہے ہیں۔ تحریک انصاف کو وہاں قطعی اکثریت حاصل نہیں تھی۔ مخلوط حکومت سے کام چلانا مجبوری تھی۔ تحریک عدم اعتماد کی دھمکیوں سے اس حکومت کومسلسل دبائو میں رکھا جا سکتا تھا۔ اسد قیصر اور پرویز خٹک مگر ’’نیویں نیویں‘‘ رہ کر پانچ سال پورے کرگئے۔ قومی اسمبلی

Read more

آخر کشمیر ہی نظر انداز کیوں؟

جب میں نے ان سے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا کو کشمیر جانے کیلئے سرکاری اجازت کی ضرورت ہوتی ہے تو متعدد دیگر صحافیوں نے بھی کہا، کہ اس طرح کی کسی پابندی کا سامنا انکو فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں کبھی نہیں کرنا پڑا ہے۔ کشمیر پر اگر رپورٹنگ ہوئی بھی ہے تو بھی دور دراز علاقوں تک رسائی نہ ہوسکی ہے۔ حتیٰ کہ سرینگر کا مقامی میڈیا بھی بیشتر علاقوں میں جانے سے قاصر ہے۔ چند برس قبل

Read more

’’عالمی ضمیر‘‘ کو جھنجوڑنے کی تحریک اور ’’مفتوحہ‘‘ کشمیر

سری نگر سے چالیس کلومیٹر دور واقع پلوامہ کے ایک گائوں سرنو میں ہفتے کی صبح 12بے گناہ شہریوں کی شہادتیں مقبوضہ کشمیر کے موجودہ ماحول میں ’’معمول‘‘ کی خبر تصور کی جاسکتی ہیں۔ قابض افواج کی وحشیانہ سفاکی کا ا یک اور اظہار۔ اس پر احتجاج لازم۔ واقعہ کی تفصیلات پر لیکن ذرا غور کریں تو احساس ہوگا کہ یہ ’’معمول‘‘ کی خبر نہیں ہے۔تحریک آزادی میں آئی مزید شدت سے کہیں زیادہ یہ تفصیلات آگاہ کرتی ہیں کہ

Read more

اسرائیلی بھی کشمیرپر بھارت کی مزمت کرتے ہیں

بھارت میں حال ہی میں پانچ صوبائی اسمبلی انتخابات میں جس طرح حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، اس سے لگتا ہے کہ ابتر ہوتی ہوئی معیشت، کسانوں کی بد حالی اور دو سال قبل نوٹ بندی اور نئے ٹیکس نظام کی وجہ سے تاجر طبقہ کو ہوئی پریشانیوں کی وجہ سے اس کا روایتی ووٹ بینک ٹوٹ گیا ہے۔ اب شاید اگلے چند مہینوں میںکسانوں اور تاجروں کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی

Read more

وحشی بابے یہ طاعون زدہ چوہے

یہ واقعہ کسی جنگل میں پیش آیا نہ کسی وحشی قبیلے کے ہاں۔ یہ کسی دور افتادہ، گائوں میں بھی نہیں ہوا۔ فاٹا کے کسی دور دراز گوشے میں نہ دیامیر اور چلاس کے پہاڑوں میں نہ چترال کی وادی بمبریٹ میں۔ انٹرنیٹ پر جائیے۔ پوچھئے ٹیکسلا اور اسلام آباد کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ کمپیوٹر جواب دے گا ساڑھے چونتیس کلومیٹر، گاڑی پر کتنا وقت لگے گا؟ انٹرنیٹ یہ بھی بتائے گا، انچاس منٹ۔ یہ وہی ٹیکسلا ہے جو

Read more

16 دسمبر : ’’دل لہو سے بھر گیا‘‘

کئی مہینوں کے انکار کے بعد حکومت کی جانب سے شہبازشریف کو بالآخر قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین لگانے کے معاملے پر یوٹرن لینے کی وجہ سے تحریک انصاف کی صفوں میں نفاق کا تاثر پھیل رہا ہے۔ میری ناقص رائے میں یہ نفاق حقیقتاًََ موجود نہیں۔ بہت ہوشیاری سے پھیلایا ایک تاثر ہے۔ اس کی وجہ سے خواجہ سعد رفیق کو اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی وہ سہولت میسر نہیں ہوگی جو پاکستان مسلم لیگ

Read more

مزاروں پر کیا ہوتا ہے؟

میں جن دنوں داتا صاحب کی جہیز کمیٹی کی رکن تھی، اس زمانے میں بہت سے بھید کھلے تھے۔ داتا صاحب پہ جو چادریں چڑھائی جاتی تھیں۔ ان میں سے بہت سی چادریں واپس دکان پر آکر دوبارہ فروخت کر دی جاتی تھیں بالکل اسی طرح جیسے کہ ہم لوگوں نے اجمیر شریف میں بھی دیکھا تھا۔ خیر پھر بھی اتنی چادریں، ہر دو مہینے بعد بچ جاتی تھیں کہ خواتین کا ایک گروپ ان کے جہیز کے جوڑے بنا

Read more

تیس لاکھ بنگالیوں کا قتل؟

دسمبر کا مہینہ جب بھی آتا ہے، 1971ء کے زخم ہرے ہو جاتے ہیں۔ ایک بار پھر یہ موضوع زیر بحث آ جاتا ہے کہ مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش کیسے بنایا گیا؟ اس سوال کا کوئی ایک سطری جواب ممکن نہیں ہے: وقت کرتا ہے پرورش برسوں حادثہ ایک دم نہیں ہوتا سازشوں اور حماقتوں کا ایک طویل سلسلہ ہے جس نے مملکت خداداد پاکستان کو دولخت کیا، لیکن بد قسمتی سے حقائق کی تہہ تک پہنچنے کا نعرہ

Read more

شریعت خس و خار ہی کی چلے گی!!

جو قریوں اور بستیوں میں پیدا ہوئے اور پلے بڑھے وہ جانتے ہیں کہ گائوں میں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے لیے کوئی میونسپل کمیٹی ہوتی ہے نہ خاکروب۔ صدیوں سے پریکٹس چلی آ رہی ہے کہ عورتیں گھروں کا کوڑا کرکٹ اٹھا کر، گائوں سے ذرا باہر، کھیت میں ڈالتی جاتی ہیں۔ اس کوڑے میں جانوروں کا گوبر بھی شامل ہوتا ہے۔ ہوتے ہوتے یہ کوڑا ڈھیر کی شکل اختیار کر جاتا ہے۔ اب کالے رنگ کے بھینس کی

Read more

واشنگٹن سے سوال پوچھنے کو مچلتا دل

بات تو یہ چل رہی تھی کہ امریکی انتظامیہ کو بالآخر احساس ہوگیا ہے کہ ٹرمپ کے بدکلام ٹویٹس کے ذریعے پاکستان کو دیوار سے نہیں لگایا جا سکتا۔ ایک برس تک برسر عام تڑیاں لگانے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے چند ہفتے قبل وزیراعظم عمران خان کو خاموشی سے ایک خط لکھ دیا۔ اس خط کا متن ابھی تک منظرِ عام پر نہیں آیا ہے مگر شنید ہے کہ اس کے ذریعے اعتراف ہوا کہ افغانستان میں امریکی

Read more

مودی سرکار کو پہلادھچکا

وزیراعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کو راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں کانگریس کے ہاتھوں ہونے والی عبرت ناک شکست نے بھارتی سیاست میں زبردست بھونچال پیداکردیا ہے۔ ناقابل شکست بی جے پی حکومت زخم خوردہ ہے اور اس کی مسلسل انتخابی فتوحات کا سحر قصہ پارینہ بن چکا ہے۔ راہول گاندھی کی قیادت میں کانگریس ایک بار پھر ابھر رہی ہے۔وہ ایک متبادل لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیںجو ایک ایسے بیانیہ رکھتاہے جسے بھارت

Read more

’’گناہ ٹیکس ‘اور حقّہ بھی پیتے تھے نال نال‘‘

جب سے حکومت وقت نے ’’سِن ٹیکس‘‘ یعنی ’’گناہ ٹیکس‘‘ کے نفاذ کا اعلان کیا ہے لوگ باگ گھبرائے گھبرائے پھرتے ہیں۔ ایک سراسیمگی سی پھیل گئی ہے۔ ایک صاحب پارک میں ذرا پوشیدہ سے ہو کر میرے پاس آ کر کہتے ہیں’’تارڑ صاحب پہلے مالی خسارہ پورا کرنے کے لئے مرغیوں اور کٹّوں وغیرہ کی شامت آئی تھی اب خان صاحب کو کیا سوجھی کہ گناہ ٹیکس عائد کرنے لگے ہیں۔ خود تو موج میلہ کر کے تائب ہو

Read more

’’ہندی بیلٹ‘‘ میں بی جے پی کی شکست

راجستھان،مدھیہ پردیس اور چھتیس گڑھ بھارت کے وہ صوبے ہیں جو ’’ہندی بیلٹ‘‘ کاحصہ ہیں۔ہندو انتہا پسندی نے کانگریس کی سیکولر سوچ کے خلاف RSSکے رضا کاروں کے ذریعے اس بیلٹ میں کئی دہائیوں کی محنت کے بعد اسے ’’کائو(Cow)بیلٹ‘‘ میں تبدیل کیا اور بالآخر نریندر مودی کو بھاری اکثریت کے ساتھ 2014میں بھارت کا وزیر اعظم منتخب کروالیا۔ منگل کے روز ان صوبوں کی اسمبلیوں کے لئے ہوئے انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوا ہے۔مودی کی جماعت ہار گئی۔ہمارے

Read more

مودی سرکار کو ریاستی انتخابات میں تین بار طلاق!!!

یہ وہ جملہ ہے‘ جس کے ذریعے نامور بھارتی دانشور اور کانگریسی سیاستدان ششی تھرور نے ایک ٹویٹ کے ذریعے حالیہ ریاستی انتخابات کا احاطہ کیا ہے اور ظاہر ہے‘ اس جملے کے کئی سیاسی اور مذہبی پہلو ہیں‘ جن کو سامنے رکھتے ہوئے تھرور صاحب نے طنزیہ انداز میں یہ تبصرہ فرمایا۔ پانچ ریاستوں میں ہوئے مرحلہ وار انتخابات کے نتائج بھی اس جملے کی تصدیق کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ہندوتوا کے تابع جارح مزاج مودی کے نعرے جنتا

Read more

اگر سنگ میل ہی راستے کا پتھر بن جائے تو؟؟

مشتاق احمد یوسفی نے لکھا ہے کہ ایک بار بیمار پڑے تو بہت سے لوگ عیادت کو آئے۔ ان میں ایک صاحب ایسے بھی تھے جنہوں نے یہ مشورہ نہیں دیا کہ فلاں ڈاکٹر کو ضرور دکھائیے۔ کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ہم دوسروں کے معاملات میں کس فراخ دلی سے دخل انداز ہوتے ہیں؟ بچے کوفلاں اسکول میں داخل کرائیے۔مکان فلاں آبادی میں تعمیر کیجئے۔ نقشہ فلاں معمار سے بنوائیے۔ اور اس طرح بنوائیے بیماری کے

Read more

برطانیہ میں بھی ڈیپ سٹیٹ وجود رکھتی ہے

جمہوری نظام کی جس صورت سے ہم آشنا ہیں اسے برطانیہ کے شہریوںنے برسوں کی جدوجہد کے بعد متعارف کروایا تھا۔آغاز اس جدوجہد کا اس سوچ سے ہوا کہ بادشاہ لوگوں کی کمائی پر من مانے ٹیکس عائدنہیں کرسکتا۔ خلقِ خدا کے منتخب نمائندے ہوں اور وہ مل بیٹھ کر یہ طے کریں کہ ریاستی نظام چلانے کے لئے معاشرے کے کونسے طبقات سے کس شرح کے ساتھ مالیہ وصول کیا جائے۔ اس مطالبے کو "No Taxation Without Representation”کے نعرے

Read more

ستر برس پرانے انسانی حقوق کا عالمی منشور

2 دن پہلے انسانی حقوق کے میثاق کی 70 ویں سالگرہ گزری ہے، یہ ایک ایسا دن تھا جو دنیا کے بہت سے ملکوں میں بہت دھوم دھام سے منایا گیا۔ یہ ایک ایسا دن بھی تھا جب مختلف ملکوں میں بے گناہ انسان قتل کیے جارہے تھے، بستیاں بمباری سے مسمار کی جارہی تھیں، بچے اپنے بستروں سے گھسیٹ کر نامہربان زمینوں کی طرف دھکیلے جا رہے تھے، عورتیں اور بچیاں بے حرمت کی جارہی تھیں ۔ ان ملکوں اور

Read more

فرانس کی ’’ییلوویسٹ موومنٹ‘‘ اور ہم

میں نویں جماعت کا طالب علم تھا تو اخبارات کے ذریعے علم ہوا کہ فرانس نام کا کوئی ملک ہے۔ وہاں طالب علم سڑکوں پر نکل کر حکومت کو للکار رہے ہیں۔ اس تحریک کو مئی 1968ء تحریک کہا جاتا ہے۔اس زمانے میں انٹرنیٹ نہیں تھا۔ دُنیا ’’گلوبل ویلج‘‘ بھی نہیں ہوئی تھی مگر اس تحریک سے متاثر ہوکر دُنیا کے کئی ممالک میں کسی مشہورسیاست دان یا بڑی سیاسی جماعت کی رہنمائی کے بغیر طلبہ ازخود سڑکوں پر نکل

Read more

دوبئی کی شہزادی لطیفہ اور مودی حکومت

اسی سال مارچ میں ایک امریکی پرچم بردار لگژری یاٹ’ نوسٹرومو‘ بھارت کے مغر بی صوبہ گوا کی طرف رواں تھی، کہ ساحل سے 50کلومیٹر دو نامعلوم بندوق برداروں نے اسکوگھیر لیا۔ فائرنگ کے بعد یاٹ کے اندر گیس چھوڑ دی گئی، جس سے لگ رہا تھا کہ بندوق بردار یاٹ کے اندر موجود افراد کو زندہ پکڑنے کی سعی کر رہے ہیں۔ چند لمحوں میں ماسک پہنے ہوئے 15مسلح افراد یاٹ کے اندر داخل ہو گئے اورکیبن میں موجود

Read more

کامیابی کی کنجی جوش نہیں ہوش ہے

سالہا سال سے بیساکھیوں پر چلنے والے سے اچانک بیساکھی لے لی جائے توگر پڑے گا۔ اسے بتدریج‘ اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہوگا۔ پاکستانی معیشت برسوں سے نہیں‘ عشروں سے بیساکھیوں پر کھڑی تھی۔ بیرونی قرضوں کی بیساکھیاں‘ اندرونی قرضے‘ اسحاق ڈار صاحب نے قومی بچت کے ادارے تک کو نچوڑ کر رکھ دیا۔ بیوائوں اور بوڑھوں کے لیے منافع کی شرح کم کرتے گئے۔ یہاں تک کہ پہلے سے تقریباً نصف رہ گئی۔ اقربا پروری کی بیساکھیاں‘ دوست

Read more

امریکہ معدنیات سے مالامال افغانستان سے دستبردار کیوں ہوگا!

شوکت عزیز صاحب کو جب یہ احساس ہونا شروع ہوگیا کہ وہ تھوڑے بہت اختیار والے وزیراعظم بن چکے ہیں تو سفارتی محاذ پر بھی کچھ جلوہ دکھانے کی خواہش میں امریکہ کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ صدر بش سے ان کی دوستانہ ملاقات ٹیکساس کے اس گھر میں ہوئی جو ان کی آبائی Ranch کا حصہ تھا۔ کونڈالیزارائس ان دنوں امریکی صدر کی مشیر برائے قومی سلامتی امور ہوا کرتی تھیں۔ صدر بش اسے خاندان کے ایک رکن کی

Read more

اورگلگت بلتستان صوبہ نہ بن سکا؟

گلگت بلتستان کی رائے عامہ اور سیاستدان غم وغصے سے لال پیلے ہورہے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت نے انہیں دغا دیا۔پاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے کا لولی پاپ دیا ۔عین وقت پر د م دبا کر بھاگ گئی۔ گزشتہ روز گلگت بلتستان اسمبلی میں دھواں دھار تقریریں ہوئیں۔ کشمیری لیڈرشپ کو خوب بے نقط سنائیں۔ وزیرتعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے فرمایا: کشمیریوں کے حق میں کسی نے ریلی نکالی تو اس کی ٹانگیں توڑ دیں گے؟ مزید کہتے

Read more

مردہ باد کا ’’تمغہ‘‘

پاکستانی سیاست، عسکریت، عدالت اور صحافت میں بہت کچھ ایسا ہو رہا ہے، جس پر کتابیں لکھی جا سکتی ہیں۔ کارٹون بنائے جا سکتے ہیں۔ ناٹک رچائے جا سکتے ہیں، لیکن ہر چوٹ ایسی نہیں ہوتی کہ جس کے اثرات فوراً ظاہر ہو جائیں، ایسی بھی نہیں ہوتی جس کی علامات فوراً دیکھنے میں آ جائیں، ان چوٹوں میں کئی دِل کی چوٹوں جیسی ہوتی ہیں کہ جو دِل کے ساتھ ساتھ رہتی ہیں، جب تک دِل دھڑکتا ہے، چوٹیں

Read more

فیصل آباد؛ شاندار شہر، شاندار لوگ

یاد کی ندی میں ایک سفید و سیاہ تصویر تیرتی چلی جاتی ہے۔ یہ 1959ء کی بات ہے جب میں نے اس تصویر کو پہلی مرتبہ دیکھا۔ اس پر لائل پور کالج فار ویمن لکھا ہوا تھا اور اس کے نیچے 1955ء کا سنہ درج تھا۔ تصویر میں فردوس حمرا نظر آ رہی ہیں اور تقریری مقابلے میں جیتی ہوئی ٹرافی۔ کالج کی امریکی پرنسپل مس جین ہل اپنی طالبات کی فتح پر مسکرا رہی ہیں۔ ان کے ساتھ ہی

Read more

زلف عنبربار سے کژدم بکھیر اژدر نکال

’’ختم نبوت‘ ناموس رسالت پر کوئی سودے بازی نہیں کی جا سکتی اور دینی مدارس امتیازی سلوک برداشت نہیں کریں گے۔‘‘ ایک مذہبی رہنما کے اس تازہ ترین بیان پر غور کیجئے۔ کیا دونوں فقروں میں کوئی باہمی تعلق ہے؟ پہلا سوال ذہن میں یہ اٹھتا ہے کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت پر کس نے سودا بازی کی ہے؟ یا سودا بازی کی پیشکش کی ہے؟ نام بھی تو معلوم ہو؟ نعوذ بااللہ کیا ختم نبوت اور ناموس رسالت

Read more

وہ بائیس منٹ جنہوں نے نواز شریف کو چپ کروا دیا ہے

گزشتہ کچھ عرصے سے ہر کوئی یہ جاننے کی خواہش رکھتا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ دینے والے نواز شریف آخر خاموش کیوں ہیں۔ لندن سے اپنے والد کے ساتھ آ کر جیل میں قید رہنے والی ان کی بیٹی مریم نواز نے بھی اب لب کیوں سی لئے ہیں۔ پہلے تو ہرکسی کو باپ بیٹی کی خاموشی کی وجہ محترمہ کلثوم نواز کی رحلت معلوم ہوتی تھی اس لیے کسی نے کریدنے کی بھی کوشش نہیں کی۔ پھر مسلم لیگ ن کی طرف سے کہا گیا کہ میاں نواز شریف سخت صدمے سے دوچار ہیں اس لیے وہ اپنی مرحومہ اہلیہ کے چالیسویں کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔

وہ وقت بھی گزر گیا پھر بھی نواز شریف نے چپ کاروزہ توڑا اور نہ ہی مریم نواز کا ٹوئٹر ہینڈل ایکٹو ہوا۔ یوں چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں۔ کسی نے نواز شریف اور مریم نواز کی خاموشی کو این آر او کا نام دیا تو کسی نے اسے ڈیل کا نام دیا۔ کوئی اسے مصلحت پکارنے لگا تو کسی نے اسے خود احتسابی سے تعبیرکیا۔ حکومتی وزراء نے این آر او کے تاثرکو تقویت دینے کے لئے ایسے بیانات دینا شروع کر دیے جس پہ باپ بیٹی کی پر اسرار خاموشی مہر تصدیق ثبت کرتی نظر آئی۔

Read more

یہ معاملہ ہے دل کا!

گزشتہ سال کے وسط کی بات ہے، خبر ملی کہ عامر جعفری بھائی کو ہارٹ اٹیک ہو گیا ہے۔ دکھ بھی ہوا اور حیرانی بھی۔ دکھ اس اس بات کا کہ ایسے بذلہ سنج نوجوان کو پینتالیس سال میں یہ مرض کیسے لاحق ہو گیا؟ اور حیرانی اس بات کی کہ ان کو یہ مرض آخر کیوں لاحق ہوا ہے۔ بدن ویسے ہی منحنی سا ہے۔ سگریٹ کی عادت چھو کر نہیں گزری، مشروبات کی فہرست بھی کبھی چائے، سکنجبین اور لسی سے آگے نہیں بڑھی تو آخر ایسا کیونکر ہو گیا۔

شاید اس مرض کا تعلق طرزِ زندگی سے ہوتا ہے۔ اس معاملے میں عامر بھائی مکمل طور پر خطا وار ہیں۔ ان کی زندگی ایک چھلاوے کی زندگی ہے۔ ابھی آپ کے پاس بیٹھے تعلیم کی زبوں حالی پر گفتگو ہو رہی تو ایک گھنٹے کے بعد کسی یونیورسٹی میں یکساں نظام تعلیم کے حق میں تقریر ہو رہی۔ اس سے فارغ ہو ئے تو ائر پورٹ روانہ ہو گئے۔ دبئی میں کوئی فنڈ ریزنگ ہو رہی ہے۔ سفر میں لیپ ٹاپ پر لندن میں متوقع ڈونرز سے ملاقات کی پریزنٹیشن تیار ہو رہی ہے۔

Read more

خورشید ندیم: ایک خوش بیان کا تذکرہ

قاضی گل حسین صاحب کو دیکھا کبھی نہیں مگر بچپن اور لڑکپن کی وہ یادیں جنہوں نے ساری زندگی دامنِ دل نہ چھوڑا‘ قاضی صاحب کا نام ان یادوں کا ایک جزو رہا ہے۔ نہیں معلوم قاضی صاحب کی دوستی کا آغاز دادا جان کے ساتھ کب ہوا اور کیوں کر ہوا۔ اُس کچّے سن میں اتنا شعور ہی کہاں تھا کہ باتیں کرید کرید کر پوچھی جاتیں اور لکھ لی جاتیں۔ مگر دادا جان جب بھی اپنا لکھنے پڑھنے

Read more

قیادت کے پیچھے کیا ہے؟

یو ٹرن پر بہت بات ہو چکی اور کیونکہ عمران خان نے اس الزام کو ایک تمغہ بنا کر اسے اپنے گلے میں لٹکا لیا ہے تو اس کا ذکر ہوتا رہیگا۔ ہمارے وزیراعظم کی نظر میں یو ٹرن لینا تو اعلیٰ قیادت کا وصف ہوتا ہے لیکن حضور اعلیٰ قیادت کی پہچان تو دراصل یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنی بات پر قائم رہے۔ اپنے وعدے پورے کرے۔ لوگ اس پر اعتماد اور بھروسہ کر سکیں۔ اس میں فیصلہ

Read more

مجھے تو اس عدم دلچسپی نے پریشان کر دیا

ٹی وی صحافت کی وجہ سے ایک اصطلاح متعارف ہوئی ہے: نیوزسائیکل (News Cycle)۔اس کی وجہ سے خبروں اور حالاتِ حاضرہ کے دھندے سے متعلق لوگوں کو یہ معلوم ہوجاتا ہے کہ کم از کم 36گھنٹوں اور زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے کے دوران میڈیا نے مجموعی طورپر کن موضوعات پر اپنی توجہ مرکوز رکھی ۔ یہ بھی فرض کرلیا جاتا ہے کہ اگر کوئی ٹی وی نیٹ ورک یا Ratings کا شیر کہلاتا اینکر ان موضوعات سے ہٹ کر

Read more

تین ماہ بہت ہوتے ہیں وزیراعظم صاحب

حکومت کو اپوزیشن، میڈیا اور بالخصوص سوشل میڈیا سینگوں پر اٹھاچکاہے۔ تین ماہ کی کارکردگی اور بعدازاں سرکار کی طرف سے کیے جانے والے اعلانات نے عوام کو زیادہ پسند نہیں کیا۔خاص طو ر پر ڈالر کی طوفانی اڑان نے کاروباری طبقات اور شہریوں کے کس بل نکال دیئے۔ مہنگائی کا ایسا طوفان اٹھا کہ حکومتی کارکردگی اس میں دب گئی۔ شہریوں کے لیے حکومت کی کارکردگی کا پیمانہ انہیں ملنے والی بجلی ، پانی کے بل اور روزمرہ کی

Read more

بھیک مانگنا قومی اور انفرادی شعار ہے؟

لاہور جائو تو دریا کے کنارے اور نہر کے کنارے لوگ پلاسٹک کے تھیلوں میں گردے، پھیپھڑے لئے کھڑے ہوتے ہیں اور چیلوں، کوّوں کو ڈال رہے ہوتے ہیں۔ پہلے یہ لوگ گلیوں، محلّوں میں سائیکل پر یہ آواز لگا کر بیچ رہے ہوتے تھے، چیلوں کے واسطے گوشت۔ اب جبکہ محلّہ داریاں، وہ گلیاں ہی نہیں رہیں تو لوگ اب نہر اور دریا کے کنارے، گاڑیوں سے بھری سڑک کے کنارے ہوا میںیہ گوشت اچھال رہے ہوتے ہیں اور

Read more

برکھا دت کپتان ہی نہیں مودی کی جانب بھی توجہ دیں

بھارتی صحافی برکھادت پاکستان میں بھی خاصی مشہور ہیں۔کارگل کی جنگ کے دوران CNNکی کرسٹینا امان پور کے انداز میں محاذِ جنگ سے رپورٹنگ کی۔مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گہری نگاہ رکھتی ہیں۔ ان امور پر توجہ دینے کی وجہ سے انہیں پاک۔بھارت امور کا ایک ماہر تبصرہ نگار بھی سمجھا جاتا ہے۔ حال ہی میں وہ کرتار پور راہداری کی افتتاحی کی تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان تشریف لائیں اور انہیں اپنے ملک سے آئے صحافیوں کے

Read more

ایجنسیاں کہاں ہیں؟ کیا واقعی بے خبر ہیں؟؟؟

گورنر ہائوس کی دیواریں گرا کر لوہے کی باڑ لگانے کا حکم سنا تو محمد تغلق یاد آ گیا۔ دارالحکومت دہلی سے ہزاروں میل دور، جنوبی ہند میں لے گیا۔ کچھ جاتے ہوئے لقمۂ اجل بنے۔ بعض کے صرف اعضا پہنچے۔ جب مقیم ہو چکے تو واپسی کا حکم صادر ہوا۔ ابراہام ایرالی نے Delhi Sultanate میں اس کی روح فرسا تفصیلات نقل کی ہیں۔ تو کیا وزیر اعظم کے ذہن میں یہ نکتہ تھا کہ یہ دیواریں انگریزی حاکمیت

Read more

فیصل آباد میں ادب کا جشن

کئی مہینوں پہلے کی بات ہے، لاہور سے شیبا عالم سیدکا فون آیا، وہ کنیرڈکالج میں پڑھاتی ہیں۔ ہمارے معروف ادیب اصغر ندیم سید ان کے نصف بہتر ہیں۔ وہ اور ان کی دوست، توشیبا سرور اور سارہ حیات فیصل آباد لٹریچر فیسٹیول کی کرتا دھرتا ہیں۔ شیبا اورتوشیبا کا کہنا تھا کہ 5ویں فیصل آباد فیسٹیول میں آپکو ضرور آنا ہے۔ فیصل آباد اب پاکستان کا تیسرا بڑا شہر ہے۔ وہاں ادب کا جو جشن منایا جاتا ہے، اس

Read more

ان حقائق کا بہادری سے اعتراف کیجئے

وزیر اعظم صاحب کا پیر کی شام سات سے نو بجے تک ہمارے تمام ٹی وی چینلوں پر جو انٹرویو چلا ہے وہ صبح کے وقت ریکارڈ ہوا تھا۔ حکومت کے میڈیا منیجروں کے لئے ضروری تھا کہ وہ اس کے نشر ہونے سے قبل فائنل ٹھہرائے ورژن کو غور سے دیکھتے۔ ایسا ہوجاتاتو "Manifesto”والا فقرہ کئی ذہنوں میں وہ سوال اٹھانے کی گنجائش مہیانہ کرتا جسے ٹھنڈے دل سے جانچا جائے تو دل پریشان ہوجاتا ہے۔کسی بھی معاشرے میں

Read more

استنبول میں فلسطین پر بین الاقوامی میڈیا کانفرنس…(2)

گو کہ یروشلم شہر اسرائیلوں کے قبضہ میں ہے، مگر حرم کا انتظام و انصرام ا ردن کے اوقاف اور وہاں کی ہاشمی بادشاہت کے پاس ہے۔ بتایا گیا کہ مسجد میں داخلے کیلئے مجھے اپنے آپ کو مسلمان ثابت کروانا پڑے گا۔ گیٹ کے بار اسرائیلی سیکورٹی کا ہتھیار بند دستہ موجود تھا، بالکل سرینگر کی جامع مسجد کا سین لگ رہا تھا۔ ایک اہلکار نے مجھے روک کر پاسپورٹ طلب کیا۔ دوسرے اہلکار نے مجھے کوئی سور ۃ

Read more

’’آخرِ شب کے ہم سفر عطارکے پرندے‘‘

کراچی کا بیچ لگژری ہوٹل ان زمانوں میں لے جاتا ہے جب یہ ایک فراخ دل اور کھلے بازوئوں سے تمام مذاہب کو قبول کرتا تھا اور اس میں تو کچھ شک نہیں کہ یہ پارسی تھے جنہوں نے اس شہر کو اپنایا‘ اسے خوبصورت کیا اور مالا مال کیا۔ کسی زمانے میں وہاں ایرانی ہوٹل بھی ہوا کرتے تھے۔ ایک قدیم قبرستان میں اب بھی کراچی کے باسی یہودیوں کی سینکڑوں قبریں زبوں حالی کا شکار ہیں اور ایک

Read more

آگ کرسچن ہے یا مسلمان؟

بوسنیا کا ذکر ان لوگوں پر آسیب کی طرح سوار ہو جاتا ہے جنھوں نے اس کے بارے میں کچھ جان لیا ہو، میں ان میں سے ایک ہوں۔ شاید اسی لیے وہاں سے متعلق کتابوں کی تلاش میں رہتی ہوں۔ ایک ایسی ہی کتاب ’’خونی ہمسائے‘‘ ہے جو ایک امریکی نژاد یہودی پیٹرماس نے لکھی اور میرے لیے راجا عاطف حیات گوتم لے کر آیا۔ ان دنوں اس کی بہن صائمہ حیات اٹلی میں ہے اور بوسنیا کا ایک

Read more

میکاولی کا قول اور ڈاکٹرفرخ سلیم کا اعتراف

میکیاولی نے بادشاہوں کو بہت درشتی سے یہ سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ لوگ سرکار کی جانب سے اپنے عزیز ترین افراد کا قتل تو بھول جاتے ہیں مگراپنے زریا زمین پر ڈالا ہاتھ کبھی معاف نہیں کرتے۔میکیاولی کی بتائی اس بات کو سمجھنے کے لئے پاکستان پر نگاہ ڈال لیتے ہیں۔ بھارت کی فوجی جارحیت کی وجہ سے مشرقی پاکستان کھودینے کے بعد ذوالفقار علی بھٹو نے بقیہ پاکستان میں اقتدار سنبھالا تو بڑی صنعتوں کو قومیا لیا

Read more

دوسبق آموزکہانیاں

سینہ بہ سینہ منتقل ہونے والی ایک پرانی کہانی کچھ یوں ہے کہ گیدڑوں کے ایک ناہنجار گروہ نے جاٹ کے کھیت کو نشانے پر رکھ لیا۔ وہ سرِ شام جنگل سے لانگ مارچ کرتے ہوئے کھیت میں وارد ہوتے اور خربوزوں کی ”ضیافت بالجبر‘‘ اڑانے کے بعد رات گئے واپس جنگل کی راہ لیتے۔ تنگ آ کر جاٹوں نے گیدڑوں کے دانت کھٹے کرنے کا منصوبہ بنایا۔ وہ رات کو ڈنڈوں سے مسلح ہوکر کھیت کے قریب چھپ کر

Read more

استنبول میں فلسطین پر بین الاقوامی میڈیا کانفرنس

فلسطین اور کشمیرکے مسئلوں نے پچھلے 70 برسوں سے امت مسلمہ کو لہولہان تو کیا ہی تھا، کہ اب دیگر مسئلے یعنی یمن، شام، افغانستان و عالمی طاقتوں کی ایما پر ایران و سعودی عرب چپقلش اس کو مزید تار تار کر رہے ہیں ۔ سرد جنگ کے خاتمہ اور اسکے نتیجے میں مغربی ایشیا میں رونما ہونے والے واقعات خصوصاً عراق و کویت کے ایشو نے جہاں عالمی ترجیحات میں کشمیر کی درجہ بندی کو نقصان پہنچایا،وہیں نوآبادیاتی مخالف

Read more

روپے کو ایک اور بڑا جھٹکا لگے ہی لگے!

کئی برسوں سے عمران خان صاحب کی بطور ایک دیدہ ور سیاست دان مارکیٹنگ کرنے والے بہت شدت وتواتر کے ساتھ ہمیں یہ بتاتے رہے کہ ذاتی طورپر بہت ایماندار ہونے کے علاوہ وہ منہ پھٹ ہونے کی حد تک صاف گو بھی ہیں۔ وہ حکومت میں آگئے تو سرکاری پالیسیاں شفاف فیصلہ سازی کے عمل کے ذریعے بنائی جائیں گی۔ عوام کو سبز باغ دکھاکرگمراہ نہیں کیا جائے گا۔ سخت فیصلے اٹھانے کی ضرورت محسوس ہوئی تو حکومت ان

Read more

ملائیشیا کے بارڈرپر رکا ہوا سفر

شوقِ سیاحت کا ایک ناخوشگوارقصہ شاید کبھی عرض کیا تھا۔ مسافروں کو تھائی لینڈ سے بذریعہ سڑک ملائیشیا کا طویل سفر درپیش تھا ۔ لگژری مسافر گاڑی میں درجن سے زائد سیاح سوار ہوئے ۔ ہم دو نیک روحوں کے سوا باقی سب مغربی ممالک کے اخلاق باختہ مردوزن ۔ حیا کے پتلے دونوں درویش لمبی مسافت سے کچھ لطف اٹھانے کے خواہاں تھے‘ مگر حیا سے عاری گور ی چمڑی والے اپنی ذات یا ساتھی میں گم۔ اپنا آپ

Read more

نجیب محفوظ اور سعادت حسن منٹو

میں نے نجیب محفوظ اور منٹو دونوں کے منتخب ادب پارے پڑھے ہیں۔ مجھے دونوں کی شخصیات اور تخلیقات میں خاصی مماثلت نظر آتی ہے۔ دونوں فرسٹ ورلڈ وار سے کچھ برس پہلے پیدا ہوئے۔ ان کی عمروں میں صرف ایک سال کا فرق تھا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب مصر اور انڈیا‘ دونوں جگہ برطانوی استعمار سے آزادی کی تحریکیں شروع ہو چکی تھیں۔ دونوں کی تحریروں میں نیشلسٹ افکار جھلکتے ہیں۔ دونوں کا تعلق مڈل کلاس سے تھا۔

Read more

پہلا دیانتدار وزیراعظم؟

وزیر اعظم عمران خان کی حکومت اپنے پہلے سو دن مکمل کر چکی۔ اس موقع پر اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں ایک پرجوش اجتماع کا اہتمام کیا گیا، جس میں تحریک انصاف کے متوالوں کے ساتھ ساتھ اہلِ ثقافت اور صحافت بھی موجود تھے۔ سو دنوں میں کیے جانے والے اقدامات اور اعلانات کا جائزہ پیش ہوا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد ارباب نے نکتہ بہ نکتہ اپنے اعمال پر روشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ اور خارجہ بھی بولے

Read more

’’عارف نقوی۔ شمیم حنفی اور آخری‘ حسین ‘‘

چنانچہ میرے ناول’’اے غزالِ شب‘‘ جس کا انگریزی میں ترجمہ ’’لینن فار سیل‘‘ کے نام سے ہو چکا ہے اس کا مرکزی کردار عارف نقوی ہے جسے میں بہت مدت پہلے برلن میں ملا تھا اور میرا خیال تھا کہ وہ بھی اب تک مر چکا ہو گا۔ کیا دیکھتا ہوں کہ گیارہویں عالمی اردو کانفرنس کے دوران ایک خوش شکل گورا چٹا بوڑھا ہاتھ پھیلائے میری جانب چلا آ رہا ہے اور کہتا ہے’’تارڑ صاحب‘‘ میں عارف نقوی ہوں۔

Read more

اصلاحات کمیشن کا سربراہ کسی سیاستدان کو بنائیے ورنہ…

نوجوان شوکت علی یوسف زئی نے اگر ایسا کہا ہے تو غلط کہا ہے! خلاق عالم کا ایک نظام ہے۔ اس نظام میں مداخلت کی کوشش ہمیشہ ناکام ثابت ہوتی ہے۔ بڑ ہانکنا متین لوگوں کو زیب نہیں دیتا۔ اگر وہ متین ہوں تو۔ جنرل ضیاء الحق کا اقتدار پاکستان کے اطراف و اکناف پر یوں چھایا ہوا تھا جیسے سیاہ گھٹائیں برسات میں افق سے افق تک چھا جاتی ہیں۔ محسن کاکوروی نے کیا زندہ جاوید اشعار کہے ؎

Read more

مجھ پہ ہنستے تو ہیں پر دیکھنا روئیں گے رقیب

اکبر الٰہ آبادی نے شبلی نعمانی کو دعوت نامہ بھیجا تو لکھا: آتا نہیں مجھ کو قبلہ قبلی بس صاف کہوں کہ بھائی شبلی تکلیف اٹھائو آج کی رات کھانا یہیں پکائو آج کی رات حاضر ہے جو کچھ دال دلیہ سمجھو اس کو پلائو قلیہ اکبر کو قبلہ قبلی نہیں آتا تھا، ہمیں یہ سو دن کا حساب سمجھ میں نہیں آتا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے سو دن کی جو اڑائی تھی، اسی وقت باخبر لوگوں کو معلوم

Read more

شادی کی مزید اقسام

محرم الحرام سے قبل اپنے ہاں رائج شادی کی چند اقسام عرض کی گئیں۔ اسلامی سال کے ابتدائی دو ماہ گزرتے ہی شادیوں کا سلسلہ وہیں سے شروع ہو گیا ہے، جہاں سے ٹوٹا تھا۔ دنیا میں جیون ساتھی منتخب کرنے کا تیزی سے مقبولیت کی منازل طے کرتا ایک در فٹے منہ سا طریقہ یہ ہے کہ ادھر دو دل ملے، ادھر دو سَر ایک ہی چھت تلے ایک تکیے پر اکٹھے ہو گئے، یعنی ساتھ رہنے لگے۔ شرم

Read more

راستے اور منزلیں: قربتیں اور فاصلے

یہ لطیفہ جہاں تک مجھے یاد ہے،مصر کے حکمراں انور سادات سے منسوب تھا۔ کہا گیا کہ وہ کہیں جا رہے تھے جب ایک چوراہے سے پہلے ان کے ڈرائیور نے پوچھا کہ سر، کدھر جانا ہے؟ سر نے ڈرائیور کو حکم دیا کہ وہ بائیں جانب مڑنے کا اشارہ دے اور پھر سیدھی جانب مڑ جائے۔ پتہ نہیں یہ لطیفہ انور سادات کی سیاست کے کس پہلو پر ایک طنز تھا۔ ایک تشریح تو یہ ہو سکتی ہے کہ

Read more

کوتوال کو للکارتی فہمیدہ ریاض

یارو بس اتنا کرم کرنا/پسِ مرگ نہ مجھ پہ ستم کرنا/ مجھے کوئی سند نہ عطا کرنا دینداری کی /مت کہنا جوشِ خطابت میں/دراصل یہ عورت مومن تھی/مت اٹھنا ثابت کرنے کو ملک و ملت سے وفاداری/مت کوشش کرنا اپنالیں حکام کم از کم لاش ہی۔یہ میری جانے والی دوست فہمیدہ ریاض کی نظم کا ایک بندہے۔ وہ کب سے جانے کا انتظار کررہی تھی۔ ہاں سچ مچ 1979میں ’’آواز‘‘ رسالے میں اس نے لکھا’’ آج بھٹو کو نہیں،جمہوریت کو

Read more

وزیراعظم عمران کی ماضی کو بھلانے کی تلقین

سوشل میڈیا پر پتھروں کی طرح برستے پیغامات کو ذرا غور سے دیکھیں تو آپ کو احساس ہوگا کہ عمران خان صاحب کے انٹرنیٹ فدائی ان دنوں ہمارے ان ’’لبرلز‘‘ کی ’’پریشانی‘‘ سے بہت حظ اُٹھا رہے ہیں جنہوں نے کبھی تحریک انصاف کے بانی کو ’’طالبان خان‘‘ قرار دیا تھا۔ عمران خان نے ایسے مخالفین کو پہلے ایران کے ڈاکٹر علی شریعتی کی جانب سے دریافت کئے ’’مغرب زادے‘‘ قرار دیا۔ ہمارے ماحول میں یہ ترکیب چل نہ پائی

Read more

نفرت کی دیواریں گرنی چاہئیں

دوست مسلسل اس کرب میں مبتلا ہیں کہ تحریک انصاف حزب اختلاف میں کرتارپور کی طرح کے اقدامات کو غداری قراردیتی تھی لیکن اب امن کی علمبردار کیوں بن گئی؟ محترمہ شیریں مزاری کی ایک تقریر باربار شیئر کی جاتی ہے جس میں واہگہ کی سرحد سے تجارت بھی بندکرانے کی وہ دہائی دیتی ہیں۔ نون لیگ کے لیڈروں کا دکھ دیدنی ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ان کے ہر انی شیٹیو کو شک کی نظر سے ہی نہیں دیکھا گیا

Read more

’’سو دنوں‘‘ پر پانی میں مدھانی

بہت کوشش کے باوجود اس کالم نگار کا نام یاد نہیں کرپایا۔ بالاخر ’’نام میں کیا رکھا ہے‘‘ والا مقولہ ذہن میں لاتے ہوئے دل کو تسلی دی۔ 1980کے ابتدائی ایام تھے۔ انٹرنیٹ ابھی متعارف نہیں ہوا تھا۔اس دوران لندن میں کئی ماہ صرف کئے تو وہاں کے تاریخی اخبار’’ٹائمز‘‘ کے بجائے ’’گارڈین‘‘ کا دیوانہ ہوگیا۔ پاکستان لوٹا تو اس اخبار کی یاد بے پناہ ستانے لگی۔ اتنے وسائل میسر نہیں تھے کہ اس کا خریدار بن کر ڈاک کے

Read more

قیصر کا حصہ قیصر کو اور پوپ کا پوپ کو

جناب احسن اقبال نے کرتارپور کوریڈور اقدام کو سراہا۔ یہ حمایت سیاسی پختگی کی علامت ہے۔ لگتا ہے اہل سیاست زیادہ بالغ نظر ہو رہے ہیں۔ ذہنی سطح بلند ہو رہی ہے۔ جن ملکوں میں جمہوری سفر کئی سو سال پہلے شروع ہوا، وہ اب اس سطح پر پہنچ چکے ہیں کہ ’’اپنے‘‘ اور ’’پرائے‘‘ کے گرداب میں پڑے بغیر سیاہ کو سیاہ اور سفید کو سفید کہہ سکتے ہیں۔ پارٹیوں کے اندر ’’اصلی‘‘ انتخابات ہوتے ہیں۔ ارکان کھل کر

Read more

’’پنجاب … پنجاب‘‘ گرمجوشی کا گزرا موسم

پٹیالہ اگر اب بھی ایک ریاست ہوتی تو بھارتی پنجاب کا موجودہ وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ اس کا مہاراجہ ہوتا۔ پاکستان کے ضلع ناروال کی تحصیل شکر گڑھ میں راوی کے کنارے جس کرتارپور کا ان دنوں بہت ذکر ہورہا ہے ایک زمانے میں سیلاب کی نذر ہوگیا تھا۔ پانی اُترجانے کے کئی برس بعد اسے بازیاب کروایا گیا۔ بازیابی کے بعد اس دربار کی بحالی اور تعمیر نو کا بھاری بھر کم خرچہ امریندرسنگھ کے دادا نے برداشت

Read more

’’چاندی کے آبی پرندے‘ فہمیدہ ریاض اور اردو کانفرنس‘‘

میری بیوی نے آئی پیڈ سے آنکھیں اٹھا کر کہا’’فہمیدہ ریاض مر گئی ہے‘‘ اگر میں یہ کہوں کہ میں ایک گہرے صدمے میں چلا گیا اور فہمیدہ کے ساتھ اس کی شاعری اور شخصیت کے حوالے سے جتنی چاہت جتنا احترام تھا‘ ان سب کی تصویری البم کھولتا ہوں تو تمام تصویریں سیاہ ہو گئی ہیں۔ فنا کے رنگ میں معدوم ہو چکی ہیں تو شاید یہ درست نہ ہو کہ مجھے یکدم یقین نہ آیا۔ تو میں نے

Read more

کرتار پور راہداری- ایک نئے دور کا آغاز

دریائے راوی کے کنارے واقع سکھوں کا مقدس مقام گردوارہ دربار صاحب کرتارپور اب سکھ یاتریوں کے لیے کھولا جانے والا ہے۔ سات دہائیوں کے بعد پاکستان اور بھارت تین کلومیٹر کا راستہ طے کرنے پرآمادہ ہوئے۔ نفرت، انتقام اور تاریخی زیادتیوں کے احساس نے امن، ترقی اور خوشحالی کی بات کرنے او رمشترکہ ورثے کو بروئے کار لاکر مستقبل میں جھانکے کی صلاح دینے والوں کو احمق اور بسا اوقات غیر محب وطن قراردیاگیا۔ بالاخر دونوں ممالک میں عقل و خرد نے غلبہ پایا اور اس مذہبی اور تاریخی مقام کو یاتریوں کے کھولنے کی اجازت دی گئی۔

Read more

آٹھ لاکھ روپے کی چربی

دل دہل گیا۔ جانے کیا ایمرجنسی تھی! ابھی گائوں جانے کا کوئی پروگرام نہیں تھا۔ میں بھی انہی بدقسمت لوگوں میں سے ہوں جو گائوں واپس جا کر بسنے کے منصوبے بناتے رہتے ہیں مگر شہر ایک کمبل ہے جو چھوڑتا نہیں۔ ویسے فرق ہی کیا ہے‘ ایک طرف لاہور‘ کراچی‘ اسلام آباد اور دوسری طرف نیویارک‘ لندن‘ سڈنی جا کر بس جانے والوں میں۔ لاہور‘ کراچی‘ اسلام آباد والوں کی ساری زندگی اس منصوبہ بندی میں گزر جاتی ہے

Read more

کشمیر ڈرامہ کی پس پردہ کہانی

ابتر ہوتی ہوئی معیشت، دو سال قبل نوٹ بندی کے نتیجے میں چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی خستہ حالی اوراس کی وجہ سے بڑھتی ہوئی بیروزگاری سے نمٹنے میں ناکامی کے پیش نظر اگلے سال مئی میں ہونے والے عام انتخابات میں فتح حاصل کرنے کیلئے وزیرا عظم نریندر مودی کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے تین ایشوز پر مشتمل ایک روڑ میپ ترتیب دیا ہوا تھا۔ اس میں اولین ترجیح اترپردیش کے شہر

Read more

بے بسی کے بعد توانا ہونے کے اسباب؟

کسی بھی ملک کی اندرونی سیاست درحقیقت وہاں کے معاشرے پر حاوی تضادات ورحجانات کا اظہار ہوتی ہے۔ جائز وجوہات کی بناء پر میڈیا مگر سیاسی جماعتوں اور خاص کر صف اوّل کے رہ نمائوں کے بیانا ت اور رویوں پر توجہ مرکوز رکھنے کو مجبور ہوتا ہے۔ اس توجہ کی وجہ سے سماجی رویوں میں ہوئی اتھل پتھل نظرانداز ہوجاتی ہے۔ایسی نظراندازی کے سبب اگر کوئی ’’انہونی‘‘ ہوجائے تو اسے سیلاب بلا کی مانند نازل ہوا’’حادثہ‘‘ سمجھ کر بھلادیا

Read more

اچھے وقت کو خواہ مخواہ کے ٹویٹ لکھنے سے ضائع نہ کریں

کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کی جانب سے ہوئے حملے کو مناسب سرعت اور انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں ناکام بنانے کے چندہی گھنٹوں بعد’’ذرائع‘‘ کی مہربانی سے ہمیں اس حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کا نام اور موجودہ جائے قیام بھی بتادئیے گئے تھے۔ بلوچ علیحدگی پسندوں کی ایک کالعدم تنظیم سے جڑے اس شخص کا نام اسلم ہے اور ذرائع کے مطابق وہ ان دنوں بھارتی دارالحکومت کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ اپنی زندگی

Read more

مٹی کے گھروندے پر ٹرمپ کی سنگ باری

آپ اہل شہر کو دیہات کی کھلی اور صاف فضا بڑی پسند ہے۔ اس صاف ماحول میں چند دن سانس لینے کا موقع مل جائے تو لگ پتا جائے گا۔ ان کھلی فضائوں میں واپڈا اس جانفشانی سے اپنی گراں قدر خدمات انجام دیتا ہے کہ آپ کا لیپ ٹاپ چلے گا نہ موبائل چارج ہو گا۔ ہم دیہاتیوں سے تو خیر کچھ بعید نہیں کہ دیر سویر ہنگامی سفر کرنا پڑے تو ترنگ میں آ کر سواری کے لیے

Read more

نواب زادہ نصراللہ خان کی خواہش

مشرف کے اقتدار کے تاریک دن وطن عزیز پر مسلط تھے اور سیاسی جماعتیں نواب زادہ نصراللہ خان مرحوم کی قیادت میں ان دنوں کو روشن ایام میں تبدیل کرنے کی جدو جہد میں مشغول تھی انہی دنوں میں ایک ٹیلی ویثرن انٹرویو کے دوران نواب زادہ نصر اللہ خان مرحوم نے فرمایا کہ ہم یہ کہہ رہے ہے کہ اسی پارلیمنٹ کو ساورن (با اختیار ) کر دو۔ میں چونک گیا ایک ایسی پارلیمنٹ جو کسی حجاب کے بناء آمریت کی پیدا وار اور حاشیہ بردار ہو اُسکے لئے اس خواہش کا اظہار اور وہ بھی ایسے شخص کی جانب سے کہ جو قافلہ جمہوریت کا سالار ہو ایک زمانہ دیکھ چکا ہوں، نواب زادہ نصراللہ خان مرحوم مجھ پر بہت شفقت فرماتے تھے چند دنوں بعد میں نے ایک پروگرام منعقد کیا نواب زادہ مرحوم کو صدارت کی دعوت دی اور انہوں نے کمالِ مہر بانی سے میری اُس دعوت کو قبول فرما لیا اور وقت مقررہ پر تشریف لے آئے۔

Read more

چین پر بھارت سے حملہ؟

دو روز پہلے پاکستان ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ بنا۔ کراچی کے چینی قونصل خانے پر تین دہشت گرد حملہ آور ہوئے، لیکن پولیس اور رینجرز کی چوکسی نے انہیں ناکام بنا دیا۔ تینوں حملہ آور مارے گئے، دو پولیس اہلکار اور دو شہری شہید ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور قونصل خانے کے اہلکاروں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے، لیکن وہ دہلیز ہی پر دھر لئے گئے۔ اسے پولیس کی ایک بڑی کامیابی گردانا

Read more

امریکیوں سے نہ لڑو نہ ڈرو

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے یکے بعد دیگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ پاکستان مخالف ٹیویٹس کے جواب میں دیئے گئے بیانات نے یہ تاثر زائل کردیا کہ کوئی بیرونی قوت سول ملٹری لیڈرشپ میں خلیج پیدا کرکے اپنے مفادات حاصل کرسکتی ہے۔ پاکستان اور امریکہ تعلقات حالیہ برسوں میںکئی ایک نشیب وفرازسے گزرے ہیں لیکن صدر ٹرمپ برسراقتدار آنے کے بعد سے پاکستان کو مسلسل آنکھیںدکھاتے اور لتاڑتے رہتے ہیں۔ وہ اپنی

Read more

عمر کٹ جائے آنے جانے میں

یہ الوداعی نظر تھی۔ مسجد نبویؐ کے بیرونی گیٹ نمبر5سے باہر نکل رہا تھا۔ پلٹ کر دیکھا، اس سفرِ زیارت کے دوران گنبدِ خضریٰ کا یہ آخری دیدار تھا۔ زمین نے پائوں جکڑ لیے۔ کئی بار ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر اپنے پیاروں کو الوداع کیا۔ مگر یہ کیفیت ہی اور تھی۔ چلنا شروع کیا۔ دو قدم چلا، پھر پلٹ کر دیکھا۔ وہیں کھڑا ہو گیا۔ ایک ایک کرن نور کی، جو گنبد سے نکل رہی تھی، آنکھوں میں

Read more

یہ ماتم وقت کی گھڑی ہے

ابھی کچھ وقت لگے گا اس حقیقت سے سمجھوتہ کرنے میں کہ فہمیدہ ریاض کا انتقال ہوگیا ہے۔ مجھ جیسے بہت سے لوگوں کیلئے کہ جوان کو ذاتی طور پر جانتے تھے یہ ایک گہرا صدمہ ہے۔ مجھے جب بھی اپنے زرپرست اور تہذیبی پسماندگی کے شکار معاشرے میں بے مثال تخلیقی صلاحیت رکھنے والے افراد کی مجرمانہ بے قدری کا خیال آتا تو چند نمایاں مثالوں میں فہمیدہ بھی شامل ہوتیں۔ شاعری اور ادب کیلئے ان کی خدمات کیا

Read more

فہمیدہ ریاض، طالبان اور تنہائی

اب سن یاد نہیں، پی پی کا دور تھا۔ ایکسپریس کی دوسری عالمی اردو کانفرنس تھی۔ کراچی سے ادیبوں کا وفود لاہور جارہا تھا۔ احفاظ الرحمان صاحب قیادت کر رہے تھے۔ انھوں نے میری ڈیوٹی لگائی کہ جو ادیب ایئرپورٹ پہنچے، اُس کی بورڈنگ کرواتا جاؤں۔ اور یوں میں نے فہمیدہ ریاض کو اتنے قریب سے دیکھا، جیسے رانا بھگوان داس کو دیکھا تھا، اور اسی تجربے سے گزرے، جیسے اُس سہ پہر گزرا تھا۔

میری توقعات کے برعکس، وہ حیران کن حد سادہ نکلیں۔ بیٹھتے ہی مجھ سے پوچھنے لگیں : ”بیٹا، یہ بتاؤ، کیا یہ طالبان ہمیں بھی مار دیں گے؟ “
یہ وہ زمانہ تھا، جو خودکش دھماکے روز ہی سوختگی کی فصل بوتے، سوات ہمارے ہاتھ سے نکل چکا تھا، اور شہروں میں خوف دوڑ رہا تھا۔

Read more

پہلی جنگ عظیم کے سو سال بعد

کرنل محمد خان نے ”بجنگ آمد‘‘ میں دوسری جنگ عظیم کے بعد اپنی وطن واپسی کا احوال بیان کرتے ہوئے ایک دل چھو لینے والی بات لکھی ہے۔ کرنل صاحب کہتے ہیں کہ وہ گائوں میں اپنے گھر پہنچے تو ان کی ماں جی نے انہیں جی بھر کر دیکھنے کے بعد وہ کچھ کہا، جو صرف ماں ہی کہہ سکتی ہے ”بیٹا اب ساری فوج میں تم ہی بڑے افسر ہو ناں؟‘‘ کپتان نے سوچا کہ وہ سچ کس

Read more

مستقبل کا ملائیشیا انور ابراہیم کا ہے

انگریزوں نے نواب سراج الدولہ،سلطان ٹیپو اور واجد علی شاہ کے علاقوں پر اپنا اقتدار مستحکم کرنے کے بعد دہلی کا رُخ کیا۔ 1857کی جنگ کے بعد بہادر شاہ ظفر کی فراغت ہو گئی۔ برصغیر کے مسلمانوں میں ان واقعات کے بعد یہ احساس جاگزیں ہوا کہ ان سے حکمرانی چھن گئی۔ برصغیر میں حکمرانی کا ’’حق‘‘ کھو دینے کے بعد ہمارے بزرگ دوسرے خطوں کے مسلمان حکمرانوں سے عقیدت کے ذریعے خود کو طفل تسلیاں دینے میں مصروف ہوگئے۔

Read more

دھند اور دھرنوں کے درمیان سفر

تو دن تھا جمعہ کا، بس سروس بھی بند تھی۔ اللہ کا نام لے کر گاڑی آگے بڑھائی، خیر سے دس کلومیٹر لاہور کی جانب باقی تھے کہ بچّوں کا ایک ریلا آیا، ہاتھ میں درختوں سے توڑی ہوئی شاخیں تھیں۔ جتنی گاڑیاں تھیں ان کے اوپر ڈنڈے رکھ کر کھڑے ہو گئے۔ ان میں ایک بھی تو مولوی نہیں تھا۔ بہت کہا ہمیں ضروری جانا ہے مگر جواب تھا ’’جا کے تو دکھائیں۔ دیکھیں اس جلی ہوئی گاڑی کی

Read more

’’شاہدرہ کے جہانگیری خواجہ سرا اور کاشغر کے کھسرے‘‘

آپ کو یاد ہو گا کہ گزشتہ کالم میں ایسی دو ’’خواتین‘‘ کا تذکرہ ہوا تھا جو ایک محفل کے اختتام پر مجھ سے شکایت کرنے آئی تھیں کہ آپ نے اپنی گفتگو کے آغاز میں صرف خواتین و حضرات کو مخاطب کیا۔ ہمیں بھول گئے کہ ہم بھی تو تیسری جنس کی صورت پڑے ہیں راہوں میں۔ ان میں ایک گلستان ایم بی اے تھیں اور دوسری صائمہ کسی سکول میں ٹیچر تھیں تو اس حوالے سے میں نے

Read more

فی الحال ’’نیویں نیویں‘‘ ہو کروقت گزاریں

سعودی خاندان کی قبائلی غیرت کو یقینا اس وقت بہت دھچکہ لگاہوگا جب صدر ٹرمپ نے اپنے حامیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بہت رعونت سے اصرار کیا کہ اگر امریکی فوج نہ ہو تو یہ خاندان دو ہفتوں سے زیادہ اپنی بادشاہت قائم نہیں رکھ سکتا۔ شاہ سلمان اور ان کے ولی عہد نے مگر درگزر سے کام لیا۔ جوابی بیان دینے سے اجتناب برتا۔ اس صدی کا آغاز ہوتے ہی امریکہ نے دریافت کیا کہ جنوبی ایشیاء

Read more

خواجہ سرا بہنوں اور بھائیوں کے لیے

ان دنوں جب مجھے کسی سٹیج پر کھڑے ہو کر اپنے ارشادات عالیہ سے عوام الناس کو مستفید کرنا ہوتا ہے تو گفتگو کا آغاز کرنے سے پیشتر میں قدرے جھجک جاتا ہوں۔ پہلے تو ایک روانی میں خواتین و حضرات السلام علیکم کہہ کر تقریر دل پذیر کا آغاز کردیتا تھا لیکن اب ایک نہایت گمبھیر صورت حال درپیش ہے۔ کچھ عرصہ پہلے کسی ادبی میلے میں حسب عادت خواتین و حضرات سے بسم اللہ کر کے گفتگو شروع

Read more

امریکہ دنیا میں سب کا ہمسایہ ہے

امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے انعقاد کے ساتھ ہی امریکی سیاست اور نظم مملکت میں بہت بڑی تو نہی لیکن ایک نوعیت کی تبدیلی وقوع پذیر ہو گئی ہے۔ اور اس تبدیلی کی ہمارے واسطے اہمیت یہ ہے کہ امریکہ دنیا میں سب کا ہمسایہ ہے سو ہمارا بھی ہمسایہ ہے۔ ان انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن پارٹی کو سینٹ اور ایوان نمائندگان دونوں میں اکثریت حاصل تھی جس کے سبب سے ان کو قانون سازی اور بجٹ کی منظوری کے لئے بہت آسانی حاصل تھی۔

مگر حالیہ انتخابات کے بعد ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل ہو گئی ہے اور اس اکثریت کے بل بوتے پر وہ منصب صدارت کی جانب سے اٹھائے اقدامات کی ایوان میں چھان پھٹک کر سکتے ہیں۔ لیکن ریپبلکنز کو سینٹ میں بدستور اکثریت حاصل ہے کہ جس کے سبب سے صدر ٹرمپ کے لئے اعلیٰ حکام کی تقرریوں کی منظوری لینے میں حسب سابق مشکلات نہیں ہو گی۔ لیکن اب ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے لئے ممکن ہو گا کہ نا صرف کہ وہ ایوان کی مختلف کمیٹیوں کے رکن ہوں گے بلکہ ان کمیٹیوں کا ایجنڈا طے کرنے کا اختیار بھی ان کو حاصل ہو گا۔

Read more

منظر ہے اس طرح کا کہ دیکھا نہیں ہوا

منیر نیازی نے مجھے اپنی ’’کلیات منیر‘‘ عنایت کرتے ہوئے میری حیات کی ترجمانی کرتے ہوئے لکھا۔ مستنصر کے لئے۔ ’ ایسا سفر ہے جس میں کوئی ہم سفرنہیں، منظر ہے اس طرح کا کہ دیکھا نہیں ہوا‘۔ 19 فروری 98ء کی شام۔ میں نے اکثر تنہا سفر کیا جس میں کوئی ہم سفر نہ تھا اور ایسے منظر دیکھے جس طرح کے منظر کبھی دیکھے نہ تھے۔ اس جنوں خیز آوارگی کی شام ہو رہی ہے اور مجھے درجنوں

Read more

ٹرمپ کی جانب سے کھولا ’’ کٹاّ‘‘

ذہن میرا عقل کا بہت ہی غلام ہے۔ اسی باعث غالبؔ کو جو مضامین غیب سے آجایا کرتے تھے میرے نصیب میں نہیں۔ گزشتہ چند مہینوں سے مگر جی میں اچانک بغیر کسی منطقی ٹھوس اور فوری وجہ کے کوئی اندیشہ کوند جاتا ہے اور کچھ دن گزرنے کے بعد بُری خبر کی صورت بھگتنے اور سننے کو ملتا ہے۔ جمعہ کی سہ پہر دھوپ اور دھیرے سے تھپکتی ہوا نے میرے لگائے مالٹے اور کنو کے پودوں کو جو

Read more

ملے گی اُس کے چہرے کی سحر آہستہ آہستہ

نہیں! بیورو کریسی ہشت پا نہیں! یہ آکٹوپس سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔ آکٹو پس کو مار سکتے ہیں۔ یہاں معاملہ کچھ اور ہے۔ بیورو کریسی پیرِتسمہ پا ہے ؎ ہشیار! کہ پیرِ تسمہ پا ہے یہ ضُعف سے کانپتا زمانہ بیورو کریسی تحریکِ انصاف کی گردن پر سوار ہے۔ ٹانگیں گلے میں حمائل کیے۔ رہائی ہو تو کیسے۔ رہائی ہو بھی نہیں سکتی۔ تحریکِ انصاف کے فرشتوں کو بھی معلوم نہیں کہ اصل مسئلہ کیا ہے؟ فواد چوہدری، افتخار

Read more

فیض احمد فیض سے فیاض الحسن چوہان تک

میں جب سکول کی ابتدائی کلاسوں میں تھا تو ہمارے گھر میں اس وقت تک فریج نہیں آیا تھا۔ ہماری پیاس کی مناسب تشفی کے لئے محلے کی مسجد کے کنوئیں سے پانی نکال کر گھڑے میں ڈال دیا جاتا۔ چھائوں میں رکھے اس گھڑے کا پانی بہت میٹھا اور فرحت بخش ہوتا تھا۔ گرمیوں کی تپتی دوپہروں میں لیکن کھانا پروسنے سے قبل بازار سے برف منگوانا ضروری ہوجاتا۔ برف کے حصول کے لئے میری PRکلیدی کردار ادا کرتی۔میری

Read more

لیڈر کا یو ٹرن

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں اخبار نویسوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لیڈر حالات کے مطابق یو ٹرن نہ لے ،وہ لیڈر ہی نہیں۔جو یو ٹرن لینا نہیں جانتا، اس سے بڑا بیوقوف نہیں ہوتا۔یہ بھی ارشاد فرمایا کہ ہٹلر اور نپولین اگر یو ٹرن لے لیتے تو انہیں شکست نہ ہوتی۔مزید فرمایا کہ لیڈر حالات اور واقعات کو مدنظر رکھ کر سٹرٹیجی اور لائحہ عمل میں تبدیلی لاتا ہے۔ خان صاحب

Read more

روشن خیالوں کی اقسام

انسان کو با وقار جنس بنانے والے ہر مہذب رویے اور معتبر نظام کی بھد اڑانا ہمارے ”فرائض منصبی‘‘ میں شامل ہے۔ جیسے وسیع القلبی، وسیع النظری، معقولیت، رواداری، برداشت، احترام انسانیت، جمہوریت، لبرل ازم اور سیکولرازم وغیرہ۔ روشن خیالی بھی ایسا ہی ایک مہذب مگر مظلوم رویہ ہے، جسے ہم لوگوں کی بے کراں دانش نے بے حیائی سے تعبیر کر رکھا ہے۔ اسے مسترد کرنے والوں کے علاوہ خود نام نہاد روشن خیالوں نے بھی مقدور بھر شکل

Read more

طاہر داوڑ، پی ٹی آئی حکومت اور غیر محفوظ اسلام آباد

ہم اندھی نفرت و عقیدت میں منقسم ہوئی قوم ہیں۔ اس تقسیم کی وجہ سے چند بنیادی معاملات کے بارے میں جو ہر حوالے سے ہم سب کے سانجھے مسائل ہیں سوالات اٹھانے کی فکر سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔ اسلام آباد کا 1975سے رہائشی ہوتے ہوئے میرے لئے یہ سوال اہم نہیں کہ اس شہر سے اغواء ہونے والے پشاور پولیس کے ایس پی طاہر داوڑ کی ذاتی زندگی کی جزئیات کیا ہیں۔ ریڑھ کی ہڈی کو سنسناتی حقیقت

Read more

افغانستان کے دریا پاکستان کے خلاف استعمال ہوسکتے ہیں

کابل کے نواح میں بھارت ایک بڑے ڈیم کی تعمیر کے لیے مالی امداد فراہم کر رہا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کی جانب بہنے والے پانی میں غیر معمولی کمی ہوجائے گی جو نہ صرف پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلے سے موجود تنازعات اور کشیدگی میں اضافے کا سبب بنے گی بلکہ دنیا اس منصوبے کو ایک بڑے اور ابھرتے ہوئے تنازعے کے طورپر دیکھ رہی ہے۔ چند دن قبل معروف جریدے فارن پالیسی نے ایک تفصیلی

Read more

بے نامی اکائونٹس اور ہمارے قانون ساز

یہ رقم ادا کرنے سے پہلے خریدار ایک کروڑ روپے حوالے کے ذریعے بیرون ملک بھیجے گا اور پھر وہاں سے زرمبادلہ منگوائے گا، جو کہ وائٹ منی ہو گی۔ باقی کے گیارہ کروڑ وہ خریدار کو کسی بے نامی اکائونٹ سے ادا کرے گا۔ ممکن ہے کہ وہ بے نامی اکائونٹ اُس کے کسی مالی یا کسی ٹھیلے والے کے نام پر ہو، اور اُس اکائونٹ کو دراصل وہی خریدار چلا رہا ہو (آج کل ایسے بے نامی اکائونٹس کے خلاف کی جانے والی کارروائی کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ کچھ ٹھیلے والے اکائونٹس پکڑے گئے ہیں لیکن بہت سے افراد نے اپنے مالیوں کے نام پر بھی اکائونٹس کھول رکھے ہیں۔ اُن کی بھی خبر لی جانی چاہیے)

Read more

”اِک مِک “ ہو کر بیٹھے چودھری نثار اور اعتزاز احسن

  موبائل فون کی Settingsسے متعلق جو معاملات ہیں مجھے ان کی ککھ سمجھ نہیں۔ نجانے کیوں مگر اس گماں میں مبتلا رہا کہ Whatsapp کے ذریعے آپ سے صرف وہ لوگ ہی رابطہ کرسکتے ہیں جن کے ٹیلی فون نمبر آپ نے Contactsمیں محفوظ کئے ہوتے ہیں۔میرے گماں کو غلط ثابت ہونے میں کچھ دن لگے۔ تاہم اس سہولت کی وجہ سے بہت آسانی محسوس کی جو آپ کو Contactsکی فہرست سے باہر لوگوں کی جانب سے آئے پیغامات

Read more