ملازم ہیں ہم خاندانی یہاں

نوجوان آہستہ آہستہ قدم آگے بڑھا رہا تھا۔ فلمیں یاد آ گئیں جن میں سلطان راہی یا مصطفی قریشی اسی انداز میں چلتے تھے۔ آہستہ آہستہ، گردن اوپر کر کے! صرف بازو آگے پیچھے، متکبرانہ انداز میں ہلانے کی کسر باقی تھی۔ آج لکھنا تو اُس زبردست ’’کامیابی‘‘ پر تھا جو عالمِ اسلام کے مقدس ترین ملک کو حال ہی میں نصیب ہوئی ہے مگر صبح صبح ٹیلی ویژن دیکھ کر یہ نیا سیاپا آڑے آ گیا! سو، سوچا کے

Read more

بکروں والی بیگم صاحبہ کی مہنگائی اور گردن کی بوٹیاں خریدنے والی اماں جی

مجھے گھر کا سودا سلف خریدنے کا بہت شوق ہے۔ یہ عادت مجھے اپنے والد صاحب سے پڑی ہے۔ وہ بچپن سے ہمیں بازار لے کر جاتے تھے۔ بازار جانا ایک بہت بڑی ایکٹوٹی ہوتی تھی۔ سبزی منڈی میں آلو ، پیاز ، ٹماٹر کے بھائو تائو کرنا، چن چن کر اچھی سبزی لانا۔ پھر گوشت کی دکان پر قصائی سے اپنی پسند کا گوشت لانا ۔ مرغی کے گوشت کی دکان سے اپنے سامنے مرغی ذبح کروانا۔ صاف گوشت

Read more

اسد عمر کی تقریر اور زرداری کے چہرے پر ’’اب سمجھ آئی بچو!‘‘ کہتی مسکراہٹ

بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کے اسد عمر کی جانب سے مفتاح اسماعیل کے پیش کردہ بجٹ میں ہوئی تبدیلیوں کے بارے میں بدھ کے ر وز قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے تین بنیادی سوالات اٹھائے۔ وزیر خزانہ نے ان میں سے ایک کا بھی جواب نہیں دیا۔ ان اہم ترین سوالات کو قطعی نظرانداز کرتے ہوئے بھی لیکن ایک دھواں دھار تقریر جھاڑدی۔ اپنے ساتھیوں سے بارہاڈیسک بجاتی دادوصول کی۔ وزیر اعظم عمران خان صاحب داد دینے

Read more

عشق پیتا ہے کڑک چاہتوں والی چائے

جیسے عبدالحمید عدم نے رندوں کی عاداتِ جمیلہ کی عکاسی کی تھی کہ… ہر آنکھ سے پی لیتے ہیں تھوڑی سی عدم ؔ/ ہم غریبوں میں تکلف کی کوئی بات نہیں، اسی طرح شاعر نے چائے کے عشق میں بدنام ہم ایسے درویشوں کے جذبات کی خوب ترجمانی کی ہے: ہم فقیروں کی طبیعت بھی غنی ہوتی ہے بیٹھ جاتے ہیں وہیں جہاں چائے بنی ہوتی ہے کبھی کسی نادان میزبان کی کوشش ہوتی ہے کہ ہم درویش چائے نوش

Read more

پاکستان کی نوجوان مگر نابلد کابینہ

ہم سب بڈھے یک زبان یہ کہتے رہتے تھے کہ ان سیاست دانوں کی شکلیں اور کرتوت دیکھ دیکھ کر تنگ آئے ہوئے ہیں۔ اللہ میاں ہمیں ان سے بچا اور کوئی نوجوان قیادت عطا کر۔ شاید قبولیت کی گھڑی تھی یا پھر بشریٰ بی بی کے وظیفوں کا اثر تھا کہ آخر اگست میں نئی کابینہ بننی شروع ہوئی۔ سوائے چند کے باقی سب نوجوان چاق و چوبند چہرے نظر آنے لگے۔ صرف ایک ماہ کے تجربے نے بتایا

Read more

سی پیک اور پاک امریکہ تعلقات ”ری سیٹ “ کرنے کا مشکل مرحلہ

منگل کے روز کابینہ کی اقتصادی کمیٹی کا اجلاس ہوا تو اس میں طے ہوئے فیصلوں کی بریفنگ کے لئے وزیر خزانہ جناب اسد عمر صاحب نہیں بلکہ منصوبہ بندی کے وزیر مخدوم خسروبختیار صحافیوں کے روبروآئے۔ بجلی میں اضافہ نہ کرنے والی خوش خبری سنانے کے بعد ان کی پریس کانفرنس کا رُخ CPECکے تحت چلائے منصوبوں کی جانب مڑگیا۔ یہ بات عیاں ہوگئی کہ ان منصوبوں پر نظرثانی کے بعد تحریک انصاف انہیں اپنی ترجیحات کے مطابق چند

Read more

پنجاب کو سنبھالیے اس سے پہلے کہ چڑیاں چُگ جائیں کھیت

ریلوے کے وزیر نے اعلان کیا ہے کہ سی پیک معاہدے کے تحت‘ ریلوے منصوبوں کے حجم میں دو ارب ڈالر کی کمی کر دی گئی ہے۔ اب یہ حجم آٹھ ارب سے کم ہو کر چھ ارب رہ گیا ہے۔ اسے چار ارب تک لانے کا پروگرام ہیْ وجہ یہ ہے کہ بقول وزیر ریلوے قرضوں کی بڑھتی ہوئی شرح نقصان دہ ثابت ہو گی! تحریک انصاف کی حکومت جس طرح کچھ دیگر معاملات میں مذبذبین بین ذالک لا

Read more

عمران خان اور اردوان کا موازنہ کیونکر

میرے دوست ندیم ملک نے اپنے ٹی وی پروگرام کے لئے ایک انٹرویو کیا۔ ناظرین کی ایک ریکارڈ توڑ تعداد اسے سوشل میڈیا کی بدولت بھی دیکھ چکی ہے۔اس انٹرویو کے نشر ہونے کے بعد محمد حنیف جیسے تخلیقی اذہان ”مادی“ اور ”روحانی“ دنیاﺅں کے مابین فرق تلاش کرنے کی راہ پر چل پڑے ہیں۔ میں ان دونوں دنیاﺅں کے مابین فرق ڈھونڈنے سے ہمیشہ گریز کرتا ہوں۔ زاہدوں کی پاک بازی سے زیادہ ان کے فتوے سے ڈرلگتا ہے۔

Read more

ہار نہ ماننے والا

احفاظ الرحمن سے میری دوستی کو لگ بھگ چالیس برس ہوگئے۔ اس مدت میں کیسے کیسے نشیب و فراز آئے۔ صحافت ان کی محبوبہ تھی اور اس کی زلفیں سنوارنے کے لیے وہ جان پر کھیل جانے کو زندگی کی معراج سمجھتے تھے، شعلہ نفس اور شعلہ بہ جاں تھے۔ ایسے باضمیر لکھاریوں کے لیے پاکستان اپنے قیام کے بعد سے ہی ایک زندان  رہا اور آج بھی اس کی غیر مرئی سلاخیں آسمان کی بلندیوں کو چھوتی ہیں۔ احفاظ

Read more

”چند“ فہرستوں میں خواہ مخواہ ڈالے گئے نام

اعزاز سید ایک چیتا رپورٹر ہے۔ بہت خلوص سے اپنے ساتھیوں کو یہ بتاتا ہے کہ میں اس کے استادوں میں شامل ہوں۔ایسی انکساری آج کے نوجوان صحافیوں میں بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے۔ خدا اسے جزادے مگر اس کے ایک حالیہ کالم نے مجھے دل پر نقش ہوئے چند داغ یاد دلادئیے۔ کالم اس کا انٹیلی جنس بیورو کے بار ے میں تھا۔ عرف عام میں ہم اسے IBکہتے ہیں۔ اعزاز کا دعویٰ ہے کہ عمران خان صاحب

Read more

سول سروس میں اصلاحات : رکاوٹ کیا ہے؟

پاکستان میں سیاسی سطح پر عمومی اتفاق پایا جاتا ہے کہ سول سروس میں اصلاحات اور بنیادی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے ۔ سیاست دان اور جنرل تھانے اور کچہری کا کلچر تبدیل کرنے کی بات کرتے رہے ہیں۔ اس کے باوجود گزشتہ چالیس برسوں کے دوران کوئی بہتری دیکھنے میں نہیں آئی۔ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں اس سلسلے میں کی گئی آخری کوشش کا کوئی خاطرخواہ نتیجہ نہیںنکلا تھا۔ پی ٹی آئی حکومت اصلاحات لانے کے لیے

Read more

کشمیر ی صحافیوں کی حالت زار: آخر یہ جانبداری کب تک؟

پچھلے ہفتے جب نوجوان کشمیری صحافی آصف سلطان کی پابہ جولاں تصویریں سوشل میڈیا پر گشت کر رہی تھیں، تو امید بندھی تھی کہ آزادی اظہار رائے کے علمبردار اس کا نوٹس لیکر کشمیر کی صحافتی برادری کے ساتھ بطور ہمدردی ہی اظہار یکجہتی کریں گے۔ پولیس کی معیت میں ہاتھوں میں ہتھکڑی پہنے آصف سلطان سوال کر رہا تھا کہ کیا صحافت ایک جرم ہے؟ 1990ء سے لیکر اب تک کشمیر میں 19صحافی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں۔

Read more

کچھ سیاست سے ہٹ کر

دادی عالمِ اضطراب میں کبھی اِدھر جاتی کبھی اُدھر! بیرون ملک سے تعطیل پر آئے ہوئے چھ سالہ پوتے کے لیے دادا نے ٹیوٹر لگوا دیا تھا کہ اردو پڑھنے لکھنے کی کچھ مشق ہو جائے۔ ابھی بیس پچیس منٹ مشکل سے ہوئے تھے۔ بچے کا والد بھی وہیں بچے کے پاس بیٹھا تھا۔ مگر دادی کا خیال تھا کہ پوتا تھک گیا ہو گا۔ دادی جان کی خدمت میں عرض کیا کہ بچہ آرے سے پیڑ تو نہیں کاٹ

Read more

تلہ گنگ کی پگ اورمتنوع سیاست

تلہ گنگ کی سیاست اتنی متنوع اورپیچ دار ہے کہ ایک مرتبہ برادرم سردارغلام عباس خان نے کہاتھا”میرے سر کے بال تلہ گنگ کی سیاست نے سفیدکیے ہیں‘‘…یہاں کی غیور اورخودداراعوان کاری اپنی پگ کے معاملے میں بڑی حساس واقع ہوئی ہے ‘مگرعلاقائی سیاست کے تنوع ہذاکی بناپرمقامی رہنمائوں سے مایوس عوام نے حالیہ عام انتخابات میں اپنی پگ چوہدری پرویزالٰہی کے سرکی زینت بنائی ہے۔ یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ چوہدری پرویزالٰہی کی طویل ریاضت ثمربارہوئی اوران

Read more

شاہ محمود کا پرجوش خطاب، عالمی ضمیرمتحرک ہو گا؟

ترکی کے ’’سلطان اردوان‘‘ کو عمران خان صاحب کے علاوہ اس صدی کا سب سے بڑا رہنما قرار دیا گیا ہے۔ ارادہ تھا کہ آج کے کالم میں ان وجوہات کا ذکر ہوجو میری دانست میں عمران خان صاحب کو ترکی کے وزیراعظم کا عہدہ چھوڑ کر صدر منتخب ہونے والے اردوان سے قطعاًََ مختلف شخصیت کے طورپر پیش کرتی ہیں۔ ہفتے کی رات مگر ہمارے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی صاحب نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

Read more

پاکستان میں مدارس کی بحث

پاکستان میں مدارس کی بحث میں عمومی طور پر مذہبی اور سکیورٹی معاملات کا ہی ذکر آتا ہے ہمارے پالیسی ساز یہاں تک کہ ماہرین تعلیم مباحثوں میں مدارس کے تعلیمی پہلوئوں پر بات کرنے سے کتراتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملکی مدارس پاکستان کی آبادی کی 15فیصد تعلیمی ضرورت پوری کرنے کے باوجود بھی ملک کے تعلیمی نظام میں کوئی خاص مقام نہیں بنا پائے۔ البتہ عظمت عباس نے اپنی کتاب madrassah Mirage-a contemporary history of Islamic Schools

Read more

سرحدوں پر بہت تناؤ ہے کیا؟

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تقاریر سن کر یہ گمان پختہ ہوگیا کہ مستقبل قریب میں دونوں ممالک میں بریک تھرو کا امکان نہیں۔ الزامات اور جوابی الزامات کا موجودہ سلسلہ اگلے برس بھارت میں ہونے والے عام الیکشن کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ بدقسمتی سے خطے میں تناؤ کم کرنے اور بات چیت کا ماحول پیدا کرنے کا موقع بھارت کی داخلی سیاست کی مجبوریوں کی نذر ہوگیا۔الیکشن کا

Read more

مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی: ایک صدی کا انسان

مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کو اس دنیا سے رخصت ہوئے انتالیس برس ہو گئے۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے اچھرہ لاہور کے جس مکان کو اپنا مسکن بنایا تھا اسی کا ایک گوشہ ان کی آخری آرام گاہ قرار پایا۔ یہیں وہ ابدی نیند سو رہے ہیں۔ چند برس بعد ان کی اہلیہ نے بھی اسی مکان میں آخری ہچکی لی اور ان ہی کے برابر آسودہ خاک ہو گئیں۔ ان دونوں کی کچی قبریں اب اس گھر کی

Read more

خلق خدا کو تماشے دکھانا بند کریں

مہنگائی کی لہر ایک دم کہیں سے اچانک نہیں پھوٹ پڑتی۔ اس کے اسباب قطرہ قطرہ جمع ہورہے ہوتے ہیں۔ بالآخر ملکی معیشت والا تالاب اسے سنبھال نہیں پاتا۔ زندگی کے ہر شعبے میں اپنی بساط سے زائد جمع ہوئے مواد کو پھیلا دیتا ہے اور عوام بلبلا اُٹھتے ہیں۔ سیاسی حقائق کا مگر ظلم یہ بھی ہے کہ مہنگائی کی لہر ناقابلِ برداشت ہونا شروع ہوجائے تو ہم ایسے ملکوں میں ہی نہیں امریکہ اور برطانیہ جیسی مستند ومنظم

Read more

ایوب خاں کو ملک چلانا آسان لگتا تھا

چیزیں اتنی بگڑ چکی ہیں کہ اب ان کو ٹھیک کرنا حکمرانوں کے بس کی بات نہیں لگتی۔ جمہور کی سلطانی ممکن ہو یا نہ ہو، سلطانوں کی سلطانی مسلسل خطرے میں رہتی ہے۔ یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ پاکستان کی حکمرانی مشکل ہی نہیں شاید ناممکن ہے۔ ڈاکٹر عشرت حسین کی کتاب کا عنوان بھی کچھ ایسا ہی تھا کہ جو کام ناممکن ہے، اسے کیسے کریں لیکن اس ملک کی قسمت میں ایسے حکمراں بھی آچکے ہیں

Read more

دریائے نیلم کہاں گیا؟

دریائے نیلم اور جہلم کے کنارے صدیوں سے آباد مظفرآباد شہر کے باسی سراپا احتجاج ہیں کہ گزشتہ چند ہفتوں سے دریائے نیلم جو اس شہر کے قدرتی حسن اور زندگی کی ضمانت تھا نہ صرف خشک ہوگیا بلکہ ایک گندے نالے کی شکل دھارچکا ہے۔ رفتہ رفتہ تعفن اٹھ رہااور دریا کے کنارے کی آبادیوں کے لیے سانس لینا دشوار ہو رہا ہے۔پانی کا بحران سنگین شکل اختیار کر چکا ہے حتیٰ کہ لوگ جانور فروخت کرنے اور نقل

Read more

ماں، ہنڈیا اور بچہ

کوئی تو ہے جو عمران خان کی پالیسیوں کو دانستہ یا نادانستہ، ناکام کرنے پر تلا ہوا ہے۔ ایئرپورٹ پر، ٹریفک کے محکمے میں، وزارت تعلیم میں، وزارت خزانہ میں، ہر جگہ کوئی نہ کوئی قینچی پکڑ کر پالیسی کی دستاویز کو کاٹ رہا ہے۔ کاٹے جا رہا ہے۔ وزیراعظم علم غیب رکھتا ہے نہ ہر جگہ حاضر و ناظر ہے۔ اس کے وزیر اور مشیر اس حقیقت سے بے خبر لگتے ہیں کہ ان کے نیچے کون کیا کررہا

Read more

ایک کہانی… نئی یا پرانی؟ … (آخری حصہ)

اسی شام انتظامی افسران نے گستاخ پٹواری کو ریسٹ ہائوس میں طلب کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر چکوال کیپٹن سعید نے کہا کہ اگرچہ میرے اختیارات محدود ہیں مگر تم نے کام ایسا کیا ہے کہ مجھ سے جتنا ہو سکا تمہارا دفاع کروں گا۔ ڈپٹی کمشنر نوابزادہ یعقوب خان نے پٹواری کو الگ کمرے میں بلایا، اپنا پرس نکال کر میز پر رکھ دیا اور کہا کہ اگر میرے کسی دورے پر تم نے کچھ خرچ کیا ہو تو اس میں

Read more

’’خاندانی‘‘ گھرانے میں پیدا ہونا نصیب کی بات ہے

پاکستان یقینا مملکت خداداد ہے اور اس کے شہریوں پر قدرت بہت مہربان۔ برسوں کی جدوجہد،ہزاروں افراد کی عقوبت خانوں میں ہلاکت اور انقلابیوں کی طویل جدوجہد کے بعد فروری1979میں ایران شہنشایت سے آزاد ہوکر اسلامی جمہوریہ بنا۔ اپنے حقوق حاصل کرلینے کی خوشی میں ایرانیوں نے شاہی محلوں کو عجائب گھروں میں تبدیل کردیا۔ وہاں جانے کے بعد شاہی خاندانوں کے حیران کن رہن سہن سے زیادہ تماشائی گھروں کو یہ سوچتے ہوئے لوٹتے کہ دور حاضر کے حکمران

Read more

عمران خان کے تِلوں میں تیل ہے بھی یا نہیں؟

ہر آنے والا دن سوالیہ نشان بن کر طلوع ہو رہا ہے! عمران خان نے لوگوں کو ایک راستہ دکھایا ایک زینے پر چڑھایا۔ کچھ وعدے کیے، کچھ امیدیں بندھوائیں مگر ہر آنے والا دن سوچنے والوں کو سوچنے پر مجبور کر رہا ہے۔ المیہ یہ ہے کہ اب عوام پیچھے ہٹنے والے نہیں۔ آپ نے انہیں صبح کے تارے کا وعدہ کیا۔ اب آپ انہیں بادلوں میں الجھانا چاہتے ہیں۔ نہیں! آپ انہیں تشدد پر اکسا رہے ہیں۔ تنگ

Read more

خرگئی ، درگئی ، مالاکنڈ ایجنسی سے ایک خط

ہم کالم نگاروں کے نام خط آتے رہتے ہیں ۔کچھ تعریف و توصیف سے بھرے ہوئے اورکچھ ناراض پڑھنے والوں کے خط۔ کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جنھیں پڑھتے ہوئے دل خون روتا ہے ۔ چند دنوں پہلے ایک ایسا ہی خط مالاکنڈ ایجنسی کے ایک دور دراز گاؤں سے موصول ہوا۔ ریحانہ بی بی نے وہ خط روشنائی سے نہیں ، خونِ دل سے لکھا تھا جس میں آنسوؤں کی آمیزش تھی ۔ پہلے تو مجھے اس کے مندرجات

Read more

پیوستہ رہ کیکر سے، امید بہار رکھ

وہ جو معروف مصرعہ ہے ناں کہ ’’پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ‘‘ تو یقین کیجئے اگر آپ اپنے مقامی، ہزاروں برسوں سے آپ کے دکھ سکھ میں شریک، شجروں کے ساتھ پیوستگی اختیار کریں گے تب ہی بہار کی امید رکھ سکیں گے۔ آپ اگر درآمد شدہ اجنبی درختوں سے پیوستہ ہوں گے تو وہ ہرگز آپ کی حیات میں بہار نہیں لائیں گے۔ مثلاً اگر آپ ایک یوکلٹپس کے درخت کو جپھا مار لیں گے تو وہ

Read more

عمران خان کی پشت پناہ ’’روحانی قوت ‘‘

میرے بھائی سہیل وڑائچ نے اپنے اخبار کے لئے اوپر تلے دوکالم لکھے ہیں جن کے ذریعے چند ٹھوس واقعات کا حوالہ دے کر مجھ جیسے عقل کے غلاموں کو یہ سمجھانے کی کوشش ہوئی کہ عمران خان حکومت کی طاقت کا اصل سرچشمہ ’’روحانی‘‘ ہے۔ ان کے اس دعوے کو جھٹلانے کی مجھ میں جرأت نہیں۔ بنیادی وجہ اس کی یہ ہے کہ وڑائچ بذاتِ خود ایک منکسر المزاج شخص ہیں۔ نرم زبان اور بے غرض محبت کرنے والے

Read more

”رافیل“ کو مودی کا ”پانامہ “ نہ سمجھیں

پاک،بھارت تعلقات کو ان دنوں ہمیں مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کی وزارت نہیں بلکہ فواد چودھری صاحب زیادہ بہتر انداز میں سمجھارہے ہیں۔ مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کو ہمہ وقت میسر وزیر اطلاعات کی بدولت خبر اب یہ ملی ہے کہ دلّی کی جانب سے نیویارک میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کے امکان کو کافی چھچھورے انداز میں رد کرنے کے باوجود اسلام آباد سکھوں کے لئے دربار کرتارپور تک رسائی والی

Read more

سیاست کی دنیا کا جُوسف

کیا وجیہہ شخصیت عطا کی تھی قدرت نے! طویل قامت! بارعب چہرہ! مگر افسوس! بولتا تھا تو احساس ہوتا تھا کہ نہ ہی بولتا تو بھرم قائم رہتا! قدرت کے بھی نرالے کھیل ہیں ! کسی کو شخصیت ایسی دیتا ہے کہ بے بضاعت!موجود ہو تو موجودگی کا احساس ہی نہ ہو۔ نہ ہو تو کوئی کمی نہ نظر آئے! مگر بولے تو لوگ ہمہ تن گوش ہو جائیں۔ حیرت سے دہانے کُھل جائیں۔ لفظ سراپا تاثیر بن کر سینے

Read more

مذاکرات کی امید جو دم توڑ گئی

جنوبی ایشیاء کو استحکام کی طرف گامزن کرنے کی ایک موہوم سی امید،پیدا ہونے کے چند ساعتوں کے بعد ہی دم توڑ گئی۔ جس طرح پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے خط کے جواب میں بھارتی نریندر مودی حکومت نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقعہ پروزراء خارجہ کی ملاقات پر آمادگی ظاہر کرکے سبھی کو حیرت زدہ کردیا، پھر 24گھنٹے بعد اسکو منسوخ کرکے سفارت کاروں و تجزیہ کاروں کو مزید حیران و

Read more

عمران خان کا مودی کو ٹرمپیانہ ٹویٹ….مگر

اس کالم کے آغاز ہی میں یہ اعتراف کرنے پر مجبور ہوں کہ وزیراعظم عمران خان صاحب بھارتی وزارتِ خارجہ کے بے نام ترجمان کے ذریعے آئی پریس ریلیز میں اپنی ذات پر بے وجہ ہوئے حملے کے جواب میں اپنے ہاتھ سے ”ٹرمپیانہ“ ٹویٹ لکھ کر نریندر مودی کی بے عزتی نہ کرتے تو مجھ جیسے لوگ انہیں ”بکری“ ہوجانے کے طعنے دیتے۔ عمران خان صاحب نیازی پٹھان ہیں۔ ان کے ننھیال والے وزیرستان سے چل کر جالندھر آباد

Read more

پاک افغان مذہبی سفارتکاری

آئندہ چند ہفتوں میں افغانستان سے اسلامی سکالرز کا ایک وفد پاکستان آنے کی توقع ہے۔ یہ وفد دونوں ممالک کے مابین اعتماد سازی کے اقدامات کی حمائت کے لیے دورہ کر رہا ہے۔ وفد ابتدائی طور پر اپنی توجہ پاکستان کے دینی مدارس پر مرکوز رکھے گا تاہم دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات میں جو اعتبار کھو چکے ہیں اسے بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ رواں برس کے وسط میں دونوں ملک افغانستان ایکشن پلان فار پیس

Read more

شریف خاندان رہائی کے بعد

نوازشریف کی جیل سے رہائی نے پاکستان کی سیاست کو یک لخت ایک نئے دہرائے پر لاکھڑا کیا ۔ نوازشریف جیل میں ہوں یا رائیونڈ لاہور میں وہ قومی سیاست کے ایک اہم کردار ہیں۔ قومی منظرنامے سے ان کی عدم موجودگی کے باوجود ان کی پارٹی نے جم کر الیکشن لڑا۔نون لیگ نہ صرف دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری بلکہ پنجاب میں بھرپور کامیابی بھی حاصل کی۔ نوازشریف کے جیل میں ہونے کے باعث نون لیگ اور شہباز

Read more

سب کو معلوم ہو گیا کہ ہمارا حقیقی حاکم کون ہے

یہ بات روز بروز عیاں ہوتی جا رہی ہے کہ تین بار منتخب ہونے والے وزیراعظم کے خلاف کرپشن کے الزامات کا جو ہمالیہ پہاڑ کھڑا کر دیا گیا تھا ان میں سے ایک کا بھی ثبوت نہیں ملا۔ پاناما الزامات کے تحت سپریم کورٹ کی جانب سے خصوصی طور پر قائم کی جانے والی جے آئی ٹی نے امکان بھر حد تک تلاش و تحقیق کر کے دیکھ لی۔ متعلقہ دستاویزات کھنگال ماریں۔ دبئی، سعودی عرب اور لندن وغیرہ

Read more

پاناما سکینڈل۔ ۔ ۔ڈراپ سین ہو گیا؟

جو ہونا تھا ہو گیا اب آگے کی سوچیں، ملک مشکلات میں گھرا ہے، پیچھے مڑ کر دیکھنے کا کوئی فائدہ نہیں، چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے پورے ادارے کو بدنام نہیں کیا جا سکتا، یہ وقت بھی پلک جھپکتے گزر جائے گا اور تب تک آپ کی جماعت ایک بار پھر بڑی انتخابی کامیابی کے لئے تیار ہو گی۔ اگر نہیں تو یہاں کے انصاف کے عمل سے آپ بخوبی واقف ہیں، جیل واپس بھیج دیے جائیں گے

Read more

ڈاکٹر حسن صہیب مراد۔۔۔ ایک تارہ فلک سے ٹوٹ گیا

ڈاکٹر حسن صہیب مراد اگرچہ ساٹھ کے ہندسے کو چھونے والے تھے لیکن ان میں کہولت اور تھکاوٹ کا شائبہ تک نہیں تھا۔ توانائی سے بھرپور، لہجے میں عنفوانِ شباب کی جھلک تھی۔ ان کے پاس بیٹھنے اور ان سے باتیں کرنے کے بعد کچھ کر گزرنے، آگے بڑھنے اور اپنے ارد گرد کو بدلنے کا جذبہ بیدار ہوتا تھا۔ اپنی چال ڈھال اور گفتار سے وہ چالیس سال کے بلند ہمت معلوم ہوتے تھے۔ جو کچھ وہ کر چکے

Read more

بنگلہ دیش میں حالیہ مظاہرے اور سیاسی بے چینی

بنگلہ دیش میں چند دنوں قبل دس یوم پر محیط طلبہ کی جانب سے کیے گئے ہنگاموں کو ریاستی طاقت کے زور پر دبا لیا گیا۔ لیکن خیال یہ ہے کہ یہ اشتعال اس حد تک بنگلہ دیش کے معاشرے میں اس وقت موجود ہے کہ جو دوبارہ بہت جلد کسی وقت پھٹ پڑ سکتا ہے۔ ان مظاہروں کا آغاز تو اس بے چینی سے شروع ہوا جو دو نوجوان طلبہ کی بس کے حادثے میں انتقال سے ہوا تھا۔

Read more

ڈیل ہو گئی! دو جمع دو والا تجزیہ

ہم بھی عجیب قوم ہیں۔ اپنے لوگ اور اداروں پر خود ہی اعتماد نہیں کرتے مگر کوئی غیر اس ضمن میں تھوڑا سچ بیان کرنے کی جسارت کرے تو چراغ پا ہوجاتے ہیں۔ نواز شریف کی سزا کی معطلی والے حکم کا جب اعلان ہوا تو اس وقت میں گھر میں لیپ ٹاپ کھولے بیٹھا تھا۔ فیس بک اور ٹویٹر کے ذریعے فوری تاثر یہ پھیلانے کی کوشش ہوئی کہ ”ڈیل ہوگئی“۔ مجھ ایسے خبطی کے ذہن میں سوال اُٹھا

Read more

تیرے دل میں تو بہت کام رفوکا نکلا

کہتے ہیں کہ پوت کے پاوں پالنے ہی میں نظر آتے ہیں۔ بقول کہ جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں۔ یہ حکومت آئی تو ہم نے شکر کیا کہ سیاسی گدی نشینوں سے (سوائے بلاول) نجات ملی۔ اب وہ ہو گا جس کے انتظار میں پہلے مارکس نے خواب دکھائے، پھر ماوزے تنگ نے، پھر ہوچی منھ نے، پھر نیلسن منڈیلا نے، تھوڑے سے خواب بھٹو صاحب نے بھی اور 1976ء میں ظالمانہ قانونی تبدیلیاں بھی کیں (پھر اس کے

Read more

دیتی نہ ایک بال بھی جنت سے تول کر

رہ گئی دشت میں تنہا تو وطن یاد آیا پانی جب پایا ہر اک تشنہ دہن یاد آیا لے کے ہر چیز مدینے سے چلی تھی زینبؓ لاش پر بھائی کی پہنچی تو کفن یاد آیا یہ تاریخ عالم کا سب سے عظیم لانگ مارچ تھا، جو مدینہ سے شروع ہوا اور کربلا کی تپتی ریت کو اپنے کارواں کے خون سے سیراب کرتا شام پہنچ کر ہمیشہ کے لیے ان مٹ نقوش چھوڑ گیا۔ یہ ظلم، نا انصافی، ملوکیت،

Read more

گم سم بیٹھی اپوزیشن، میڈیا اور فواد چوہدری کا گنڈاسا

آبادی کے اعتبار سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے 2008 سے دس برس تک مسلسل وزیر اعلیٰ رہنے والے شہباز شریف کا دعویٰ ہے کہ 25 جولائی 2018 کے روز ہونے والے انتخابات ان کی جماعت سے ”چرائے“ گئے تھے۔ میں اس دعویٰ کی تصدیق یا تردید کرنے کی سکت نہیں رکھتا۔ منگل کی صبح قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھتے ہوئے البتہ ایک خیال ضرور ذہن میں آیا ہے اور وہ یہ کہ اگر 25 جولائی 2018 کے

Read more

’’کمبل ‘‘ بھی ہمیں چھوڑنے کو تیار ہے یا نہیں؟

جس میڈیا گروپ کا نام ہی ’’وال سٹریٹ‘‘ سے مستعار لیا گیا ہو وہ بین الاقوامی کاروباری اداروں کے علاوہ کسی اور کی ترجمانی کر ہی نہیں سکتا۔ جو قارئین اس سٹریٹ کی اہمیت سے ناآشنا ہیں انہیں محض یہ بتانا کافی ہوگا کہ وال سٹریٹ میں نیویارک کا سٹاک ایکس چینج قائم ہوا تھا اور ابھی تک وہاں موجود ہے۔ میرے اور آپ کے روزمرہّ استعمال میں آنے والی کئی اشیاء کی قیمتوں کا تعین اس گلی سے ہوتا

Read more

کلثوم بنام بائو جی

پاک لین۔عرشِ معلی میرے بائو جی! مجھے کسی نے بتایا ہی نہیں کہ آپ اور گُڑیا جیل میں ہیں، آپ سے بات بھی ہوئی، آپ نے بھی نہیں بتایا۔ جب یہاں پہنچی تو پتا چلا، پہلے تو میں خفا ہوئی، لیکن پھر سوچا یہ آپ ہی کا فیصلہ ہو گا، آپ نے سوچا ہو گا بستر پہ پڑی پریشان ہوتی رہے گی، تو کیا فائدہ، اسے نہ ہی بتایا جائے۔ اب سوچتی ہوں تو لگتا ہے کہ آپ کا فیصلہ

Read more

ہربھجن سنگھ خربِندہ، بھارت میں میرا ایک دوست

ہندوستان کی ایک ارب بتیس کروڑ آبادی میں اگر آپ کا ایک بھی سکھ دوست بن جائے تو پھر آپ کو کسی اور کو دوست بنانے کی ضرورت نہیں۔ ہربھجن سنگھ خربِندہ، میرے بھارت کے پہلے سفر میں اس وقت دوست بنا، جب دہلی کے پرگتی میدان میں عالمی صنعتی نمائش میں پاکستان کے سٹال پر اس قدر رش تھا کہ یوں لگا جیسے جلسہ ہورہا ہو۔ میں بھارت کے دارالحکومت میں لگے پاکستانی پرچم کو لہراتا دیکھ کر حیران

Read more

بھارت: پڑوسی ممالک کے لیے نعمت یا عفریت

نومبر 2014ء کو کھٹمنڈو میں سارک سربراہ کانفرنس اور بعد میں بنگلا دیش کے دورہ کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ ان کے انتخابی نعرے’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس (ترقی)‘‘ کا اطلاق پڑوسی ممالک پر بھی ہوتا ہے۔ یعنی بھارت کی ترقی و خوش حالی میں وہ پورے جنوبی ایشیا کو شامل کروانا چاہتے ہیں۔ مگر پچھلے ساڑھے چار سالوں کی بھارت کی خارجہ اور سکیورٹی پالیسی نیز حقائق و واقعات کا تجزیہ

Read more

وزیراعظم تارکین وطن سے متعلق فیصلے پر کاربند رہیں

اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان صاحب اتوار کے روز پہلی بار کراچی پہنچے۔وہاں پورا دن گزارنے کے بعد ڈیموں کی تعمیر کے لئے چندہ جمع کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شہر کراچی کے دیرینہ مسائل کا ذکر کیا۔ اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی لہر اس حوالے سے ان کی توجہ کی خاص مستحق رہی۔ اس لہر کا ذمہ دار انہوں نے ان برمی اوربنگلہ دیشی افراد کو ٹھہرایا جو غیر

Read more

ہماری غیر حاضری‘ ڈیم کی تعمیر اور آرٹیکل 6

موسم کی ادا یہی ہے۔ اسوج کا مہینا آیا ہے تو خزاں بھی دہلیز سے آ لگی ہے۔ ہم دیہاتیوں کے لیے مونگ پھلی کا موسم، جوار کے دن اور باجرے کی رُت لوٹ آئی ہے۔ گزشتہ سال انھی صفحات پر بصد شرمندگی اعتراف کیا تھا، کہ ہمارا ماضی اس موسم میں اپنی ان فصلوں کی حفاظت کرتے گزرا ہے۔ تب ہم اپنی ان گونا گوں مصروفیات کی بنا پر اسکول سے بلا ناغہ غیرحاضر رہا کرتے تھے، بالکل اسی

Read more

حکومت کسی آئینی ترمیم کے لئے مسلم لیگ (ن) کی محتاج ہے

ایوان بالا سینیٹ میں اقلیت میں ہونے کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت کو سادہ قانون سازی کے لئے پیپلز پارٹی یا کسی دیگر اپوزیشن جماعت سے حمایت کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اٹھارہویں آئینی ترمیم کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا کیونکہ حکمراں اتحاد دو تہائی اکثریت سے محروم ہونے کے باعث اسے ختم نہیں کرسکتا۔ چاہے اسے ایوان بالا میں پیپلز پارٹی کی حمایت ہی حاصل کیوں نہ ہو۔جبکہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعہ نظام بھی نہیں چلایا جا سکتا۔

Read more

دیدہ ور پیدا ہو گیا، بالآخر ربّ نے ہماری فریاد سن لی

کئی برسوں سے ہم اپنی بے نوری پہ مسلسل رو رہے تھے۔ بالآخر 25جولائی 2018کے دن ربّ نے ہماری فریاد سن لی۔ انتخابی نتائج کی بدولت ”دیدہ ور“ پیدا ہوگیا۔ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سے وہ پاکستان کو مدینہ ایسی ریاست بنانا چاہ رہا ہے۔ اس ریاست میں ”اطاعتِ امیر“ فرض کی صورت ضروری سمجھی جاتی تھی۔ عمران خان صاحب کو کامیاب بنانے کے لئے وسوسوں بھرے ذہنوں کی جانب سے ”شر“ پھیلاتے سوالات کا تدارک لہذا

Read more

عمران خان نے خوابوں کی سوداگری کی ہے

عمران خان نے خوابوں کی سوداگری کی ہے۔ پاکستان کے نئے متوسط طبقے نے اپنی تمام سیاسی، سماجی، معاشی اور حتیٰ کہ روحانی توقعات عمران خان سے وابستہ کی ہیں۔ عران خان کیلئے یہ ایک بڑا امتحان ہے کہ جن خوابوں کی بنیاد پر اس نے سیاسی سرمایہ اکٹھا کیا ہے، انہیں کس طرح پایہ تکمیل تک پہنچائے۔ پاکستان کا نیا متوسط طبقہ چاہتا کیا ہے؟ اس کی تفصیل میں جانے سے پیشتر یہ جاننا ضروری ہے کہ اس نئے

Read more

بیگم کلثوم نواز کا ادبی اور سماجی شعور

شہید حسن ناصر اور ان کی والدہ بیگم علمبردار حسین کے خطوط کا میں نے گزشتہ کالم میں ذکرکیا تھا اور اس سیاہ تابوت کا بھی جو وہ حیدرآباد دکن سے ساتھ لائی تھیں کہ اس میں اپنے چہیتے بیٹے کا خستہ لاشہ لے کر واپس جائیں لیکن یہ ممکن نہ ہوسکا ، قبرکشائی کے بعد جو لاش انھیں دکھائی گئی، اسے انھوں نے اپنے بیٹے کا جسد خاکی ماننے سے انکارکر دیا ۔ اس مرتبہ مجھے حسن ناصر کے

Read more

کلثوم نواز، باؤ جی اور گڑیا

کسی نے کیا خوب کہا کہ کلثوم نواز نے ایک بار پہلے آمریت کے ہاتھوں جیل کی تاریک کوٹھڑی میں قید کئے گئے اپنے شوہر سابق وزیر اعظم نواز شریف کو باہر نکالا تھا اور اب دوسری بار بھی دو ماہ سے اڈیالہ جیل میں قید اپنے باؤ جی کو باہر نکالنے کی وجہ وہی بنی ہیں۔ تب تو وہ اپنے شوہر کو بچا کر اپنے ساتھ سعودی عرب لے گئی تھیں لیکن اس بار وہ اپنے باؤ جی اور

Read more

’مُدت ہوئی کتّے کا لیگ پیس کھایا نہیں‘

جیسے ہماری نسل کے بابا جات ویت نام کو ہوچی منہہ کے حوالے سے جانتے تھے اسی طرح کمبوڈیا کو ہم پرنس سہانوک کی صورت میں پہچانتے تھے۔ وہ ایک بہت محب وطن‘ متحرک اور ترقی پسند سوچ رکھنے والا لیڈر تھا۔ اس نے بہت کوشش کی کہ اپنے ملک کو اردگرد کے خطوں میں جنگ کے جو شعلے بھڑک رہے تھے‘ ان سے بچا کے رکھے۔ لیکن ہوچی منہہ ٹریل کمبوڈیا کے جنگلوں میں سے بس گزرتا تھا اور

Read more

کلثوم نواز کا آخری احسان

محترمہ کلثوم نواز لاہور کی بیٹی بھی تھیں اور بہو بھی۔ اسی شہر میں پیدا ہوئیں۔ یہیں نواز شریف جیسا دولہا نصیب ہوا اور یہیں مٹی کی چادر اوڑھ کر ہمیشہ کے لئے سو گئیں۔ لاہور ان کا میکہ تھا اور سسرال بھی۔ انھوں نے زندگی کا بہت بڑا حصہ یہیں گزارا۔ ان کے شوہر عروج و زوال کے عجب مرحلوں سے گزرے۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے طور پر یہاں جھنڈا گاڑا۔ تین بار وزیر اعظم بن کر اسلام

Read more

نواز شریف اور مریم نواز کا سیاسی مستقبل کیا ہے؟

کسی بھی عوامی شخصیت کے مقام اور منصب کا ایک پیمانہ یہ ہوتا ہے کہ کتنے لوگ اس سے ایک ذاتی اور جذباتی تعلق محسوس کرتے ہیں۔ پیروں اور مریدوں کے رشتے کا ایک روحانی زاویہ بھی ہوتا ہے لیکن سماجی اور سیاسی دائروں میں محبتوں اور مخاصمتوں کے انداز مختلف اور پیچیدہ بلکہ نرالے ہوتے ہیں۔ یوں تو ہر خاندان، ہر محلے، ہر قبیلے اور بستی کے اپنے اپنے ہیرو ہوتے ہیں مگرقومی سطح پر ہمارے جیسے الجھے اور

Read more

ہم زندہ قوم نہیں ہیں؟

سارا سال ہم یہ نعرے لگاتے نہیں تھکتے کہ ’’ ہم زندہ قوم ہیں‘‘۔ اس صراحت سے دروغ کو بیان کرتے ہیں کہ برسوں سے خود فریبی میں مبتلا رہتے ہیں۔ اس شدت سے ایک دوسرے کو اپنی زندگی اور تابندگی کا یقین دلاتے ہیں کہ خود فریبی کا احساس ہی نہیں ہوتا۔ ہم نے خود کو زندہ کرنے کے لئےکیا کیا جتن کئے ہیں یہاں تک کہ خود کو زندہ کہنے کے لئے بارہا اپنے آپ کو مار دیا

Read more

کلثوم نواز۔ ایک ادب نواز اور غریب پرور خاتون

لاہور کا ایک خاص طبقہ ہے۔”بارہ دروازوں اور ایک موری والے“پرانے شہر کے مجھ جیسے درمیانی طبقے سے اُٹھے لوگ انہیں ”ممی ڈیڈی“ کہا کرتے تھے۔ آج کل شاید وہ ”برگر“ کہلاتے ہیں۔ خیر اس طبقے کے چند لوگوں نے 80کی دہائی میں انگریزی اخبارات کے لئے کالم وغیرہ لکھنا شروع کردئیے۔ ان کی تحریروں سے اندازہ ہوا کہ وہ ”ترقی پسند“ ہوا کرتے ہیں۔ میرے بچپن اور جوانی کے دنوں میں ”ترقی پسند“ سوشلسٹ انقلاب کے پرچارک ہوا کرتے

Read more

شیریں مزاری، کیسے سناؤں درد بھرا افسانہ

میرا خیال ہے تم وہی شیریں مزاری ہو جوکہ ہمارے ساتھ 20برس تک سڑکوں پر نا انصافیوں، عورتوں کے ساتھ زیادتیوں اور جمہوری آزادی کے لئے، بھری دوپہروں میں احتجاج کرتی ہوئی چلتی تھیں، اس وقت بھی تم اپنے بالوں کو قوس قزح کے رنگ دے لیتی تھیں، ہم دوستوں کو یقین ہے کہ اس بے عدل معاشرے میں تم کچھ قوانین کو بدل پائو گی اور کچھ پر عملدرآمد کے لئے اس سفاک مردانہ بیورو کریسی کو نکیل ڈال

Read more

امریکی عزائم اور ہمارا طرز ِعمل

خدا جھوٹ نہ بلوائے، وزیر ِخارجہ شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس کا دورانیہ اُن کی امریکی وفد سے ملاقات کے دورانیے سے دوگنا تھا۔ امریکی وفد کی قیادت سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کررہے تھے۔ اسلام آباد کے واشنگٹن سے تعلقات میں افسوس ناک بگاڑ کو چھپانے کے لیے کیا کیا ملمع کاری کی جارہی ہے۔ اور ایسا اُس وقت ہورہا ہے جب ملک بیرونی تنازعات اور مخاصمت کا مطلق متحمل نہیں ہوسکتا۔ یہ حقیقت اتنی قوی ہے کہ

Read more

بیگم کلثوم نواز۔۔۔

سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر سب نے یہ رائے دی ہے کہ بیگم کلثوم نواز ایک بہت سلجھی ہوئی اور شائستہ خاتون تھیں۔ انہوں نے بڑی بہادری سے مہلک بیماری کا مقابلہ کیا۔ باوجود اس کے کہ ان کے شوہر نوازشریف کئی برس وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان رہے مگر کبھی بھی ان کے بارے میں چھوٹی سی بھی شکایت سامنے نہیں آئی کہ انہوں نے کسی قسم کی سرکاری امور میں مداخلت کی یا کسی کو فیور

Read more

روگ کٹے بیماروں کے

سوشل میڈیا پر جناب جبار مرزا کی ایک پوسٹ نظر سے گزری ہے… ”میں ایک ایسے معاشرے سے تعلق رکھتی ہوں، جہاں اپنی بیماری کا یقین دلانے کے لیے مرنا پڑتا ہے‘‘۔ یہ فکر انگیز جملہ ہماری مایہ ناز سنگدلی کی ارفع مثال ہے۔ آج بے نظیر بھٹو کی شہادت پر اپنے کالم ”کیا بے نظیر کے علاوہ کسی نے نہیں مرنا؟‘‘ سے چند جملے یاد آئے ہیں کہ گلوبل ویلیج کی مجبوریاں بڑی ظالم ہیں‘ ورنہ ہمارا بس چلے

Read more

کلثوم نواز یادآئیں

ان کی سرخ و سفید رنگت زرد پڑگئی ہے اور ہنستا مسکراتا چہرہ کملا گیا ہے۔ ان سے پہلی غائبانہ ملاقات 1996 یا شاید 1997 میں ہوئی، لیکن اس غائبانہ ملاقات کے تذکرے کے لیے مجھے انیسویں صدی میں جھانک کر دیکھنا ہوگا۔ 1824 کا زمانہ تھا جب لکھنو میں ایک کتاب ’’فسانہ عجائب‘‘ لکھی گئی۔ 1843 میں وہ پہلی مرتبہ شایع ہوئی تو ایک تہلکہ مچ گیا۔ میرامن کی ’’باغ و بہار‘‘ غالب کی شاعری اور خطوط اور رتن

Read more

’’قانون سب کے لئے برابر ہے،، کی گردان

عبید اللہ علیم کی محبتیں جب خیال وخواب ہوچکیں تو اسے لہو میں وحشتیں ناچنا نظر آنا شروع ہوگئیں۔ ’’لہو میں ناچتی وحشتوں‘‘ کا تصورکئی بار اس مطلع والی غزل کو سنتے ہوئے دھیان میں لانے کی کوشش کی۔ ہر مرتبہ ناکام رہا۔ دوش شاعر کے سرپر ڈال دیا کہ اس سے بات نہیں بنی۔ منگل کی سہ پہر سے مگر میں نے ’’لہو میں ناچتی وحشت‘‘ کو دریافت کرلیا ہے۔انسانیت ہمارے ہاں خیال وخواب ہوچکی ہیں۔اندھی نفرت اور عقیدت

Read more

جب لاد چلے گا بنجارا

مکان بنتے دیکھا۔ کل میں نے بھی بنانا ہوگا۔ خوب دلچسپی لی۔ ایک ایک بات پوچھی۔ نقشہ کہاں سے بنوایا؟ ٹھیکہ کسے دیا؟ کمروں کا سائز کیا ہے؟ غسل خانے پر کیا خرچ آیا؟ ٹائلیں لگوائیں یا فرش ماربل کا رکھا؟ سیوریج کے پائپ کون سے برانڈ کے بہترین ہیں؟ نقشہ پاس کیسے ہوگا؟ فلاں راج کی شہرت کیسی ہے؟ ایک ایک تفصیل، سوئچ تک، کنڈی تالوں تک کی۔ شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ مجھے بھی بیٹے کی شادی

Read more

انجلینا جولی کے’’ٹومب ریڈر‘‘ مندر میں

سو چہروں والے بایون مندر کی بھول بھلیوں میں میری لیلیٰ گم ہو گئی تھی اور میں ’’لیلیٰ لیلیٰ پکاروں میں بَن میں، پیاری لیلیٰ بسی میرے من میں‘‘۔ کی تصویر بنا اسے پکارتا پھرا اور میں ہرگز مبالغہ نہیں کر رہا جب یہ اقرار کرتا ہوں کہ اس کی یوں گمشدگی نے مجھے حواس باختہ کر دیا یہاں تک کہ میں نے پتھروں پر نقش دیویوں اور اپسرائوں کو بھی غور سے دیکھا کہ کہیں وہ ان میں منتقل

Read more

ڈیمیج مگر ہو چکا ہے

1986میں میرا ”آتش‘‘ جوان تھا۔ جس اخبار کا رپورٹر تھا اس کے مدیر مشاہد حسین سید ہوا کرتے تھے۔ امریکی اخبارات کے مدیران پر مشتمل ہماری کونسل آف نیوز پیپرز ایڈیٹرز (CNPE) جیسی ایک تنظیم تھی۔ اس نے تیسری دُنیا کے ممالک سے 12صحافیوں کو چن کر انہیں اپنے ایک مشہور تعلیمی ادارے فلیچرسکول آف لاء اینڈ ڈپلومیسی میں مزید صحافت سکھانے کا فیصلہ کیا۔ اس کورس کے لئے نامزدگی کے بعد میرا انتخاب بھی ہوگیا اور اس کورس کی

Read more

پاکستان کسی کی جنگ نہیں لڑے گا

چھ ستمبر یوم دفاع کی پروقار تقریب میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دوٹوک انداز میں کہا کہ اب پاکستان کسی دوسرے ملک کی جنگ نہیں لڑے گا۔ یہ بیان بظاہر ایک سیاسی لیڈر کی ماضی میں کی گئی تقریروں کا تسلسل لگتاہے لیکن حقیقت میں یہ وہ سبق ہے جو پاکستان نے سات دہائیوں کے تجربات اور مشاہدے سے حاصل کیا۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوستانہ تعلقات اور دفاعی معاہدوں کی اساس یہ تھی کہ پاکستان کیمونزم بلکہ

Read more

شہزاد اکبر جیسے ’’کشتہ فروش‘‘ اور عمران خان

وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھاتے ہی عمران خان صاحب نے جو کابینہ تشکیل دی اس میں شہزاد اکبر کا نام بھی سامنے آیا۔ موصوف قومی اسمبلی یا سینٹ کے رکن نہیں ہیں۔انہیں کبھی تحریک انصاف کے دھرنوں اور جلسوں میں بھی متحرک نہیں دیکھاگیا۔ٹی وی ٹاک شوز دیکھنے والے اگرچہ ان کو 2010ء سے پہچانتے ہیں۔ اس سال ان صاحب نے جو خود کو بین الاقوامی قوانین وغیرہ کا وکیل کہتے ہیں اسلام آباد میں تعینات سی آئی اے کے

Read more

پومپیو پاکستان کا پیغام لے کر بھارت پہنچے تھے

پچھلے ہفتے پاکستان کی نئی حکومت نے خطہ کے دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ مائیکل رچرڈ پومپیوکے ذریعے بھارت کو خیر سگالی کا پیغام پہنچانے کی کوشش کی۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی حکام کو باور کرانے کی سعی کی کہ انکی حکومت پڑوسی ممالک کے ساتھ امن اور اس خطے میں استحکام کی خواہاں ہے اور ان سے درخواست کی کہ چونکہ امریکی وفد اسلام آباد کے بعد براہ راست دہلی

Read more

خوابوں کے عذاب

ماہرخواب قبلہ طوطے شاہ اپنے تجربے کے زورپرخوابوں کی تعبیریں کھوجتے ہیں‘ جنہیں وہ خوابوں کے عذاب کہتے ہیں۔آپ کے خواب چاہے‘ رومانوی اورافسانوی ہوںیا نوکیلے اورکاٹ دار‘ ان کی تعبیریں بیان کرنا طوطے شاہ کے بائیں ہاتھ کاکھیل رہاہے؛ البتہ آج 11ستمبرکوعلی الصبح خودآپ نے ایک ایساخواب دیکھاہے‘ جس نے ان کے اوسان خطاکردیے ہیں۔دراصل ایک بہشتی رہنمانے اپنی برسی کے موقع پران کے خواب میں آکراپنے خواب کی تعبیرپوچھی ہے۔تادیررقت طاری رہنے کے بعدسرکارنے اپناتمام ترتجربہ ‘ہمت اورحوصلہ

Read more

وزیر اعظم سے مائیک پومپیو نے کیا مطالبہ کیا؟

امریکی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد سے چند دن قبل کی بات ہے کہ الطاف حسن قریشی نے امریکہ سے آئےپاکستانی اسکولوں کی حالت زار بہتر بنانے کی غرض سے قائم تنظیم ’’علم و ادب‘‘ کے طلحہ خان اور ان کے ساتھیوں کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کر رکھا تھا۔ ان پاکستانی امریکیوں سے اس موضوع پر گفتگو کا سلسلہ چل نکلا کہ آیا وہ کون سی وجوہات ہیں کہ جن کے سبب سے بھارتی اثرات تو امریکی پالیسی

Read more

ڈی ایم جی کا بیل اور عمران خان

نہیں! ہرگز نہیں! عمران خان صاحب اگر اُن پامال شدہ راستوں پر چلتے رہے جن پر اُن کے پیشرو چلے اور ناکام ہوئے تو عمران خان بھی ناکام ہوں گے کیونکہ اللہ کی سنت یہی ہے۔ وہ جو سعدی نے کہا تھا، سوچ سمجھ کر کہا تھا     ؎ ترسم نہ رسی بکعبہ اے اعرابی کیں رہ کہ تو می روی بہ ترکستان است ابے او بَدُّو! رُخ تیرا ترکستان کی طرف ہے۔کعبہ کیسے پہنچے گا! نواز شریف نے ایک

Read more

سفارتی محاذ پر امریکی جارحیت

زبردست جدو جہد کے بعد قائم ہونے والی نئی حکومت کو ہر کوئی کارکردگی دکھانے کیلئے وقت دینا چاہتا ہے۔ 3 سے 6 ماہ تک کی مدت کا ذکر زبان زد عام ہے۔ عمران خان کی سربراہی میں بننے والی پی ٹی آئی کی حکومت کو چاہیے کہ اس دوران واقعی کچھ نیا کر کے دکھائے۔ چھوٹی موٹی غلطیوں پر اعتراضات بھی معمولی نوعیت کے ہوں گے۔ ہاں مگر بلنڈر رونما ہوتے رہے تو اسی شدت سے تنقید ہو گی۔

Read more

عمران کے چاہنے والے بے تحاشہ معجزوں کے طلبگار

پاکستان کے مسائل یقینا ہمہ جہتی اور بہت گھمبیر ہیں۔ انہیں اچھی طرح سمجھ کر اپنی حکومت کی ترجیحات اور اہداف کے تعین کے لئے وزیر اعظم عمران خان صاحب وزیروں، مشیروں اور صلاح کاروں کے اجلاس پر اجلاس منعقد کئے چلے جارہے ہیں۔ نہایت خلوص اور محنت سے ہمہ جہتی مسائل کے حل کے لئے تیار ہوئی حکمت عملی کو بھرپور انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے نتائج دکھانے کو وقت درکار ہے۔ ہم مگر اپنی سرشت میں ایک

Read more

آؤ مل کر ڈیم بنائیں

وزیر اعظم عمران خان کے بیرون ملک پاکستانیوں کے نام خصوصی پیغام نے دیا میر باشا ڈیم کے لئے چیف جسٹس کی چندہ مہم میں نئی روح پھونک دی ہے۔ وزیر اعظم کے مطابق غیر ممالک میں مقیم تقربیا 80 لاکھ پاکستانی اگر ایک ایک ہزار ڈالر ڈیم فنڈ میں جمع کرائیں تو اس میں آٹھ ارب ڈالر آجائینگے جبکہ صرف دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا خرچہ ایک اندازے کے مطابق 16 ارب ڈالر ہے۔ وزیر اعظم کی یہ

Read more

سوکی اور اقتدار کی غلام گردش

چند دنوں پہلے کی بات ہے جب رنگون میں (برما) میانمار کے 2 نوجوان صحافیوں کو 7برس قید کی سزا سنائی گئی ۔ اس فیصلے نے بین الاقوامی برادری کے صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو ششدرکردیا۔ یہ دونوں صحافی دسمبر 2017ء میں گرفتار ہوئے تھے اور ان پر’’غداری‘‘ کا الزام ہے۔ ان پر یہ الزام اس لیے لگایا گیا ہے کہ انھوں نے رائٹرکے ذریعے دنیا کو یہ خبردی کہ میانمارکے فوجیوں نے 10روہنگیاؤں کو بے پناہ تشدد

Read more

زمیں گردش میں ہے‘ اس پر مکاں رہتا نہیں ہے

بچہ جو ماں کی گود میں پڑا سسک رہا تھا۔ سات آٹھ سال کا لگ رہا تھا مگر تھا پندرہ سولہ سال کا۔ اس کے جسم نے نشوونما نہیں قبول کی تھی۔ اس کا ڈائیلیسز ہورہا تھا۔ یعنی گردے کام نہیں کر رہے تھے اور خون کی صفائی کا کام جو گردے کرتے ہیں‘ مشین کے ذریعے ہورہا تھا۔ ایک اور بیڈ پر ایک خاتون کا ڈائیلیسز ہورہا تھا۔ ایک مریض سے پوچھا کہ کتنے عرصہ سے ڈائیلیسز پر ہے۔

Read more

چھ ستمبر سے تازہ ملاقات

53 سال پہلے ستمبر کی 6 تاریخ کو بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاکستانی قوم صدارتی انتخاب کی لگائی ہوئی چوٹوں کو سہلانے میں مصروف تھی۔ اس سال کے آغاز ہی میں محترمہ فاطمہ جناح کے مقابلے میں فیلڈ مارشل ایوب خان صدر منتخب ہوئے تھے۔ انتخابی مہم کے دوران تلخی عروج کو پہنچی ہوئی تھی۔ محترمہ کو اپوزیشن جماعتوں نے متحد ہو کر اپنا امیدوار چنا تھا۔ ان کی طرف سے قبولیت کے اعلان نے ایوان صدر

Read more

سب کا پاکستان ایک خواب

گوجرہ ہنگاموں‘ جن میں عیسائی برادری کو ٹارگٹ کیا گیا تھا‘ کے بعد کچھ مسلمان دانشوروں نے اس معاملہ پر قابو پانے کے لیے آئینی حدود میں رہتے ہوئے کوششوں کا آغاز کیا تھا۔ فیصل آباد واقعہ نے ملک کا بین الاقوامی سطح پر تاثر بری طرح متاثر کیا تھا۔ 2009ء تو ایسا سال تھا جس میں اقلیتوں پر سب سے زیادہ حملے ہوئے۔ ماہرین اس بات پر گہرائی سے غور و فکر کر رہے تھے کہ ایک ایسا ملک

Read more

’’میری لیلیٰ کمبوڈیا کے مندروں میں گُم ہو گئی‘‘

کمبوڈیا کے شہر سیم ریپ کے انگ کورٹ واٹ مندروں کی سلطنت کے بھید مفت میں ہاتھ نہیں آتے ان میں داخلہ کے ٹکٹ ایک وسیع ٹکٹ گھر میں حاصل کیجئے جہاں سینکڑوں سیاحوں کا ہجوم ہے۔ آپ کی تصویر اتاری جاتی ہے اور اس ٹکٹ پر عکس کر دی جاتی ہے۔ ایک دن کی مندر یاترا کے لیے باون ڈالر۔ دو دن کے لیے باسٹھ ڈالر اور پورے مہینے کے لیے ستر ڈالر۔ ہم دونوں نے تقریباً تیرہ ہزار

Read more

سالگرہ مبارک کے پیغامات کیا کیا یاد کرا گئے

خواتین وحضرات آپ کا شکریہ؛ جنہوں نے اس مرتبہ ایک بار پھر سالگرہ پر محبت بھرے پیغامات ارسال کرکے اس دن کو خاص ہی نہیں بلکہ چار چاند لگادیئے۔ سوشل میڈیا کی ایجاد سے قبل ہماری سالگرہ دبے پاوں آتی اور گزرجاتی۔کانوں کان خبر نہ ہوتی۔ بعض اوقات ہمیں خود بھی یاد نہ رہتا کہ آج ہمارا جنم دن ہے لیکن سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک نے ہماری زندگی میں ایک جل ترنگ پیدا کی۔ دوردیسوں سے دوست احباب یاد

Read more

قادیانی مسئلہ اور عاطف میاں

ای جی براؤن 1862ء میں انگلستان میں پیدا ہوا۔ باپ انجینئر تھا۔ براؤن کو ترکی اور ترکی کے باشندوں میں دلچسپی تھی اس لیے اس نے مشرقی زبانیں پڑھنا شروع کر دیں۔ 1882ء میں اس نے قسطنطنیہ کا سفر کیا۔ پھر اس کی توجہ ایران اور فارسی کی طرف ہو گئی۔ 1893ء میں اس نے اپنی مشہور کتاب“ایک برس ایرانیوں کے ساتھ“ شائع کی۔ پھر وہ فارسی ادب میں غرق ہو گیا۔ عمرِ عزیز کے بائیس برس لگا کر اس

Read more

عمران خان، یہ جنگ ہے اس جنگ میں طاقت لگائیے

تحریک انصاف آج کل بہت ہی بچت کرتی نظر آرہی ہے۔ بچت کا فلسفہ کیا ہے۔ بچت اصل میں اضافی آمدنی ہوتی ہے۔ پاکستان میں اصل مسئلہ آمدنی ہے۔ دوسری طرف اخراجات کی کوئی انتہا نہیں۔ ابھی تک بچت کا معاملہ مکمل طور پر اخراجات کے ساتھ منسلک نہیں ہے۔ کپتان عمران خان اپنی نجی زندگی میں بہت بچت کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کا یہ فعل سب کے لئے قابل عمل بھی ہے۔ ہمارے سابق وزیر اعظم نواز شریف

Read more

کانسٹیبل عمران اور نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

دوسرے ہفتے کی کاوش میں کامیابی نصیب ہوئی۔ پہلے ہفتے بغیر کسی کو کہے سنے اڈیالہ جیل پہنچنے کا تجربہ اتنا کامیاب نہیں رہا۔ چار گھنٹے دھوپ میں کھڑے رہنے کے بعد واپس جانا پڑا۔ اگلی جمعرات کے دن پھر ہمت پکڑی۔ اہم دوستوں کو فون کیا۔ کچھ عقل لڑائی کچھ سفارش کروائی اور اڈیالہ جیل میں داخلے کا اذن ملا۔ جو لوگ اس تجربے سے نہیں گزرے ان کو پتہ ہونا چاہیےیہ مرحلہ سہل نہیں ہے۔ اڈیالہ جیل کے

Read more

مخاصمت کا اعتراف کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں

امریکی صدر نکسن نے 1972میں چین کا دورہ کرتے ہوئے تاریخ بنائی تھی۔ کمیونسٹ بلاک کے سرخیل سوویت یونین کو دُنیا کے سب سے زیادہ آباد ی والے ”کامریڈ“ -چین- سے دور کردیا۔ اس دوری کے نتائج بالآخر ہمیں افغان جنگ کی بدولت کمیونسٹ نظام کی مکمل تباہی کی صورت دیکھنے کو ملے۔ نکسن نے کئی حوالوں سے اس تباہی کی بنیاد ڈالی تھی لیکن اپنے ہی وطن میں وہ ذلیل ورسوا ہوگیا۔ واشنگٹن پوسٹ کے رپورٹر باب ووڈورڈ نے

Read more

تبدیلی کے خدوخال سامنے لائیں

رات کو عمران خان صاحب کی تقریر سننے کے بعد صبح بڑی خوش و خرم میرے جوتے کا تلا اکھڑ گیا تھا، سوچا تھا مائی کو دے دوں گی ، نیا خرید لوں گی، فوراً سر میں نقارہ بجا ’’سادگی‘‘۔ گھر سے نکل کر موچی کے پاس گئی۔ جوتا سینے کو دیا، موچی سے چونکہ کوئی بیس، پچیس سال سے واقفیت تھی، مجھے دیکھ کر ہنس کر بولا، باجی اب اس کے تلے میں جان نہیں ہے۔ میں نے، تم

Read more

سابق صدر کی ڈائری، بر بوتل ہائے دو عدد

آج وطنِ لذیذ سے ایک گل گلاب رفیقۂ دیرینہ کی مختصر مگر جامع ای میل موصول ہوئی ہے۔ اس نے ایسا دلسوز کلام کیا ہے کہ تڑپ کر رہ گیا ہوں۔ لکھا ہے: ویراں ہے میکدہ، خم و ساغر اداس ہیں تم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے میں اہل وطن کے ان جذبات کی دل سے قدر کرتا ہوں۔ ملک کے طول و عرض سے ملنے والے جذباتی پیغامات سے مجھے خوب ادراک ہے کہ لوگ میری

Read more

مشرف کی 200 سے لیکر عمران کی 100 کرپٹ افراد کی فہرست

2000ء میں کرپشن کے خلاف مہم اپنے عروج پر رہی۔ بدعنوان عناصر کے خلاف رویہ ’’صفر برداشت‘‘ کا تھا۔ فوجی حکمراں پرویز مشرف کے دور میں احتسابی عمل کے ذمہ دار لیفٹیننٹ جنرل (ر) سیّد امجد حسین نے 200 پاکستانیوں کی فہرست پیش کی تھی۔ جن پر مبینہ طور پر عوام کا پیسہ لوٹ کر بیرون ممالک رکھنے کا الزام تھا۔ چوری کے ان اثاثوں کا کھوج لگانے کے لئے ایک غیرملکی فرم سے معاہدہ کیا گیا۔ جو اثاثے بازیاب

Read more

حبیب جالب کے زیر تربیت انقلابی کی گُم شدگی

سوشل میڈیا میں ’’تلاش گُم شدہ‘‘ کا ایک اشتہار نظر سے گزرا، جس میں لاپتہ فرد کو حبیب جالب کا ماننے والا اور خلائی مخلوق کا منکر بتایا گیا تھا۔ اگر شہباز شریف صاحب سے ہماری بے تکلفی ہوتی تو اس اشتہار کا مکمل متن آپ کی تفنن طبع کے لئے یہاں نقل کیا جاتا۔ سوشل میڈیا کی یہ دُرفنتنی برطرف مگر یہ حقیقت ہے کہ شہباز صاحب اپنے عدم تحرک کے باعث بہت جلد نظروں میں آ گئے ہیں۔

Read more

سابق صدر کی ڈائری: بر بوتل ہائے دو عدد

آج وطنِ لذیذ سے ایک گل گلاب رفیقۂ دیرینہ کی مختصر مگر جامع ای میل موصول ہوئی ہے۔ اس نے ایسا دلسوز کلام کیا ہے کہ تڑپ کر رہ گیا ہوں۔ لکھا ہے: ویراں ہے میکدہ، خم و ساغر اداس ہیں تم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے میں اہل وطن کے ان جذبات کی دل سے قدر کرتا ہوں۔ ملک کے طول و عرض سے ملنے والے جذباتی پیغامات سے مجھے خوب ادراک ہے کہ لوگ میری

Read more

تمام لوگوں کو ہمہ وقت بے وقوف بنانے کی کوشش

گزشتہ ہفتے دفتر ِخارجہ کے ترجمان اُس وقت بہت مشکل صورت ِحال سے دوچار دکھائی دئیے جب اُن سے واشنگٹن کی طرف سے سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو اور وزیر ِاعظم عمران خان کے درمیان ایک متنازع فون کال کے ٹرانسکرپٹ پر ردعمل دینے کا کہا گیا۔ وہ اس خبر کی تصدیق نہیں کرسکتے تھے کہ یہ بات اُن کے ادارے اور وزیر ِاعظم کے لیے شرمندگی کا باعث بنتی۔ لیکن وہ اس کی تردید بھی نہیں کرسکتے تھے کیونکہ

Read more

عمران خان، ماؤزے تنگ اور امام خمینی

یہ بات درست ہے کہ انقلاب کے ذریعے اقتدار میں آنے والے دیدہ ور غیر ملکی دورے نہیں کرتے۔ ملک ہی میں ٹک کر اپنی قوم کا ذہن بدلنے اور حالات کو سنوارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ چیئرمین ماؤنے فقط ایک بار سوویت یونین کے بے حد اصرار پر اس ملک کا دورہ کیا تھا۔ شاید اس دورے کی وجہ ہی سے وہ روس کے متعارف کردہ سوشلسٹ نظام سے متنفر ہوناشروع ہوئے۔ بالآخریہ فیصلہ کیا کہ ان کے ملک

Read more

راجہ ظفر الحق صاحب کے نام کُھلا خط

رومی نے ہزار افسوس کے ساتھ بتایا تھا کہ شیخ ہاتھ میں چراغ لیے سارے شہر میں گھوما کہ میں شیطانوں اور عفریتوں سے دل برداشتہ ہو گیا ہوں اور اب مجھے کسی انسان کی آرزو ہے! ایک ہاتھ میں کیا‘ دونوں ہتھیلیوں پر چراغ رکھ کر پوری نون لیگ میں گھوم چکے سوائے آپ کے کوئی رجل رشید نہیں نظر آ رہا جس سے گلہ کریں‘ جس کا دامن پکڑ کر کھینچیں‘ جس سے فریاد کریں! آپ کا نام

Read more

جمہوریت کی خاطر

یہ سطریں جب آپ کی نظر سے گزریں گی، اس وقت ہندوستانی سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے میں 24 گھنٹے رہ گئے ہوں گے ۔ ہمیں نہیں معلوم کہ سپریم کورٹ کیا فیصلہ کرے گی، لیکن اب تک ہندوستانی سپریم کورٹ جمہوریت اور جمہوری اداروں کی پشت پرکھڑی رہی ہے اور اس نے متعدد ایسے فیصلے کیے ہیں جو حکمران طبقے کے لیے ناگوار خاطر تھے۔ اسی لیے لوگوں کا خیال ہے کہ اس بار بھی سپریم کورٹ ہندوستانی پارلیمان کے تقدس

Read more

آزاد ی ٔاظہارِ رائے بنام اسلام و مسلمان…(2)

جب ان کی اس روش کے خلاف کوئی آواز اٹھاتا ہے تو ہمدردی بٹورنے کیلئے اظہار آزادی رائے کو آڑ بناکر مسلمانوں کے رویہ کو نشانہ بناتے ہیں۔ وہ ناموس رسالت ؐکے حق میں مسلمانوں کے ردعمل کو جمہوریت کے لئے خطرناک بتاتے ہیں۔ مگر یہی نام نہا ددانشور‘ ادیب ‘ مصنفین اور ٹی وی اینکر اپنے ملک کے اندر ہی اظہار رائے کی آزادی کا گلاگھونٹے جانے کے متعدد واقعات پر چپ سادھ لیتے ہیں ‘ گویا انہیں سانپ

Read more

ایک مذہبی راہنما کے عمران خان کے قتل کی سازش کرنے کی اطلاع

انسان خطا کا پتلا ہے اور کالم نگار کو اپنا سودا بیچنے کے لئے اکثر پھکڑپن کا سہارا بھی لینا پڑجاتا ہے۔ کالم فروشی کی مجبوری نے مجھے بھی ایک عرصے تک گمراہ رکھا۔ قبلہ زید حامد نامی دانشوراور ماہر دفاعی امورکو ”لال ٹو پی والا“ کہتے ہوئے ان کی متعارف کردہ 5th Generation Warکا مذاق اڑاتا رہا۔ قبلہ نے غضب ناک ہوکر مجھے ”اشتہاری مجرم“ بنادیا۔ میں گھبرا گیا۔ گھبراہٹ میں اپنی سوچ سے دوبارہ رجوع کیا تو احساس

Read more

ہنری موہاٹ اور کمبوڈیا کا انگ کور واٹ مندر

1860ء میں ایک فرانسیسی سیاح کمبوڈیا کے شہر سیم ریپ میں آ نکلا اور اس نے وہاں گھنے جنگلوں میں نیم پوشیدہ ایک عظیم معبد کو دیکھا، جسے مقامی لوگ انگ کور واٹ کہتے تھے۔ ہنری موہاٹ اس کی کھنڈر ہوتی شانداری کو دیکھ کر گنگ رہ گیا۔ وطن واپسی پر اس نے ان خطوں کا ایک سفر نامہ تحریر کیا جس کا نام ’’1860ء میں سیام کمبوڈیا اور لائوس کے سفر‘‘ تھا۔ موہاٹ نے انگ کور واٹ کو بیان

Read more

خالصتان تحریک کا احیا اور پاکستان کا کردار

پاکستانیوں پر باہمی عزت ذلت کے فتوے لگانے کے بعد اب اپنے گردو پیش کی خبر لینا مزید از حد ضروری ہو گیا ہے۔ انڈیا صرف کشمیر اور اس سے منسلک معاملات میں ہی پاکستان کے حوالے سے واویلا نہیں کر رہا بلکہ کینیڈا اور برطانیہ میں خاصلتان کے حامی سکھوں کے اقدامات کو پاکستان کی سازش قرار دے رہا ہے۔ تا کہ طاقت کے زور پر دبائے گئے مشرقی پنجاب اور اس سے جڑے ہوئے علاقوں میں موجود سکھوں

Read more

سماجی شعور بازار میں دستیاب نہیں

دارالحکومت میں دو روز پیشتر بھیڑ بکریوں اور گایوں بھینسوں کا ایک انبوہ دیکھا اور اس نتیجے پر پہنچا کہ اس قوم کو قائد اعظم ٹھیک کر سکے نہ عمران خان کر سکتا ہے۔ مہاتیر آ جائے تب بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ چرچل سے لے کر ڈیگال تک اور اتاترک سے لے کر لی کوان یوتک سب قبروں سے اٹھ کر آ جائیں تب بھی بھیڑ بکریوں گایوں بھینسوں کا یہ ریوڑ انسانوں میں نہیں بدل سکتا!

Read more