کرکٹ ورلڈکپ 1992 کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی ان دنوں کیا کر رہے ہیں؟

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج سے ٹھیک 29 برس قبل میلبرن کے مقام پر کرکٹ کا سب سے بڑا معرکہ ورلڈ کپ جیتا تھا۔ 1992 میں عمران خان کی قیادت میں گرین شرٹس نے وہ کچھ کر دکھایا تھا جس کی توقع کم ہی کی جا رہی تھی۔

ایونٹ کے فائنل میں ان فارم انگلش کرکٹ ٹیم کی شکست نہ صرف پاکستان ٹیم کی سب سے بڑی فتح ثابت ہوئی بلکہ فاتح ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے مستقبل کے لیے بھی کارآمد ثابت ہوئی۔

گو کہ عمران خان نے ورلڈ کپ کی جیت کے بعد ریٹائرمنٹ لے لی تھی لیکن ایونٹ میں شامل کھلاڑی کئی برس تک ٹیم کے لیے اہم ذمہ داریوں کے ساتھ کھیلتے رہے۔

Read more

مذاکرات کے راستے میں شرائط کی دیوار، پاکستان اور بھارت کیسے آگے بڑھیں گے؟

پاکستان اور بھارت کی قیادت کی جانب سے گزشتہ چند روز سے ماضی کو بھلا کر تعلقات کو ازسرنو بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا جا رہا ہے جس کے بعد جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی قوتوں کے تعلقات میں بہتری کی اُمید پیدا ہوئی ہے۔

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے چند روز قبل ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو ماضی کو دفن کر کے آگے بڑھنا ہو گا۔

پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی بھارت سے کہا تھا کہ پاکستان مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم بھارت کو پہل کرنا ہو گی۔

Read more

ایشیائی امریکیوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم میں کون لوگ ملوث ہیں؟

اس ہفتے امریکی ریاست کولوراڈو کے ایک گروسری سٹور میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے سے چند روز قبل امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں بھی فائرنگ کے واقعے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ہلاک شدگان میں چھ ایشیائی امریکی خواتین تھیں۔ اس حملے کے الزام میں اکیس برس کے سفید فام رابرٹ لانگ کو گرفتار کیا گیا ہے، اور اسے ایشیائی امریکی کمیونٹی کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ تاثر گمراہ کن بھی ہوسکتا ہے۔

Read more

فلم ‘نومیڈ لینڈ’ نے پروڈیوسرز گِلڈ آف امریکہ ایوارڈ اپنے نام کر لیا

فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکرز سے قبل ڈرامہ فلم ‘نومیڈ لینڈ’ کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔ گولڈن گلوب کے بعد اس فلم نے پروڈیوسرز گِلڈ آف امریکہ (پی جی اے) ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

کلووی ژاؤ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘نومیڈ لینڈ’ کو بدھ کو منعقدہ 32ویں سالانہ پی جی اے ایوارڈ میں موشن پکچر کے بہترین پروڈیوسر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

Read more

امریکہ میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا ڈاکٹر کی اہم عہدے پر تعیناتی کی توثیق

امریکی سینیٹ نے ریاست پینسلوینیا کی سابق سیکریٹری صحت ڈاکٹر ریچل لوین کی بطور اسسٹنٹ سیکریٹری صحت نامزدگی کی توثیق کر دی۔ وہ اس وفاقی عہدے پر تعینات ہونے والی پہلی خواجہ سرا ہیں۔

صدر جو بائیڈن نے لوین کو جنوری میں اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔ بدھ کو ہونے والی ووٹنگ میں سینیٹ نے 48 کے مقابلے میں 52 ووٹوں سے اُن کی نامزدگی کی توثیق کی۔

Read more

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر مسلسل کیوں بڑھ رہی ہے؟

گزشتہ کئی ہفتوں سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکسانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ اگست 2020 سے اب تک پاکستانی روپے کی قدر میں 7 فی صد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اگست 2020 میں ایک ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت 168 روپے 43 پیسے تھی جو اب گھٹ کر 155 روپے تک آگئی ہے۔ ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں آئندہ دنوں میں بھی پاکستانی کرنسی کی قیمت میں مزید اضافہ ممکن ہے۔

Read more

امریکہ میں پانچ برس کے دوران فائرنگ کے بڑے واقعات

امریکہ میں گزشتہ کچھ برس میں وقتاً فوقتاً ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں اب تک سیکڑوں لوگ ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔

فائرنگ کا حالیہ واقعہ ریاست کولوراڈو کی ایک سپرمارکیٹ میں پیر کو پیش آیا۔ جس میں ایک پولیس افسر سمیت دس افراد ہلاک ہوگئے۔

اس واقعے کے بعد امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے قومی سطح پر مہلک ہتھیاروں پر پابندی لگانے پر زور دیا ہے۔

تاہم کولوراڈو واقعہ امریکہ میں بڑے پیمانے پر ہونے والی فائرنگ کا کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل بھی اس طرح کے مختلف واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

Read more

لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو مریم نواز کو 12 اپریل تک گرفتاری سے روک دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے جاتی امرا اراضی کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالتِ عالیہ لاہور سے 12 اپریل تک عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ نے مریم نواز کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے نیب کو 12 اپریل تک مریم نواز کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

Read more

ٹیسلا کی گاڑیاں اب بٹ کوائن سے بھی خریدی جا سکیں گی

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی معروف امریکی کمپنی ٹیسلا نے اعلان کیا ہے کہ اب صارفین بٹ کوائن نامی ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے ان کی تیار کردہ گاڑیاں خرید سکیں گے۔

ٹیسلا کے بانی ایلن مسک نے بدھ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ "اب صارفین بٹ کوائن کے ذریعے ٹیسلا کی گاڑیاں خرید سکتے ہیں اور یہ بٹ کوائن روایتی کرنسی میں تبدیل نہیں ہوں گے۔”

Read more

کولوراڈو فائرنگ: صدر بائیڈن کا مہلک ہتھیاروں پر پابندی لگانے پر زور

امریکہ کی ریاست کولوراڈو کی ایک سپر مارکیٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد کی ہلاکت کے بعد صدر بائیڈن نے قومی سطح پر مہلک ہتھیاروں پر پابندی لگانے پر زور دیا ہے۔

فائرنگ کے اس واقعے میں پولیس افسر سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Read more

اسرائیل: انتخابات میں نیتن یاہو کی جماعت کو سبقت حاصل، غیر حتمی نتائج

اسرائیل میں منگل کو ہونے والے انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ پارٹی کو اپوزیشن کی دیگر جماعتوں پر سبقت حاصل ہے۔ تاہم کوئی واحد جماعت واضح اکثریت حاصل کرنے کی پوزیشن میں دکھائی نہیں دے رہی۔

ایگزٹ پولز کے مطابق نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی 30 سے 31 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ کی جماعت یش عتید 17 سے 18 پارلیمانی نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔​

Read more

مودی نے اپنے خط میں عمران خان کو کیا پیغام دیا ہے؟

پاکستان کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اپنے ہم منصب عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں خیر سگالی کا پیغام دیا گیا ہے۔

مودی نے اس خط میں لکھا ہے کہ پڑوسی ملک کی حیثیت سے بھارت پاکستان کے عوام کے ساتھ قریبی تعلقات کا خواہش مند ہے۔ البتہ دونوں ملکوں کے لیے دہشت گردی و دشمنی سے پاک اعتماد کی فضا ضروری ہے۔

Read more

شہزادہ ہیری کو ذہنی صحت کے امریکی ادارے میں نوکری مل گئی

برطانیہ کے شاہی خاندان کو خیر باد کہنے والے شہزادہ ہیری اب امریکہ میں ذہنی صحت کے ادارے میں ملازمت کریں گے۔

گزشتہ برس شاہی ذمے داریوں سے دست بردار ہونے والے ڈیوک آف سسیکس ہیری اب ذہنی صحت سے متعلق ایک امریکی ادارے ‘بیٹر اپ’ میں چیف امپیکٹ آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن نے گزشتہ سال شاہی خاندان کے فرد کی حیثیت سے دست بردار ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں ملکۂ برطانیہ کی جانب سے ملنے والے فنڈز کا اجرا روک دیا گیا تھا۔

Read more

پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے آثار کیا خلیجی ممالک کی وجہ سے ہیں؟

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد حالیہ دنوں میں بہتری کے آثار دکھائی دینے لگے ہیں۔ دونوں ملکوں کے انڈس واٹر کمشنر کے درمیان دو سال کے التوا کے بعد 23 مارچ کو نئی دہلی میں بالمشافہ ملاقات ہونے جا رہی ہے۔

آبی مسائل پر بات چیت کی بحالی کو دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کی بحالی کی ابتدا کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روایتی حریف ممالک کے تعلقات میں یہ بہتری سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے پس پردہ کردار کے باعث پیدا ہوئی ہے۔

Read more

اسرائیل میں دو سال میں چوتھی بار انتخابات، نیتن یاہو کا مستقبل کیا ہو گا؟

اسرائیل میں دو سال میں چوتھی بار پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔ منگل کو ہونے والے انتخابات کو وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کے لیے ریفرنڈم بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کی رپورٹ کے مطابق عوامی رائے عامہ کے جائزوں میں سامنے آیا ہے کہ اسرائیل کے سب سے طویل عرصے تک وزیرِ اعظم رہنے والے بن یامین نیتن یاہو اور ان کے مخالفین کے مابین سخت مقابلہ ہے۔

Read more

افغان وزیرِ خارجہ کا دورۂ بھارت، کیا امن عمل میں نئی دہلی کا کردار بڑھ رہا ہے؟

بھارت کے وزیرِ خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت پرامن، خوشحال اور متحد افغانستان کے لیے افغان حکام کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار بھارتی وزیرِ خارجہ نے اپنے افغان ہم منصب حنیف اتمر سے پیر کو نئی دہلی میں ملاقات کے دوران کیا جو تین روزہ دورے پر بھارت پہنچے تھے۔

Read more

ڈینئل پرل کیس کے مرکزی ملزم احمد عمر شیخ کو لاہور کیوں منتقل کیا گیا؟

کراچی میں 2002 میں قتل ہونے والے امریکی صحافی ڈینئل پرل کیس میں ملوث مرکزی ملزم احمد عمر شیخ کو پاکستانی حکام نے لاہور منتقل کر دیا ہے۔

کراچی سینٹرل جیل کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وائس آف امریکہ کو بتایا کہ انہیں پیر کی شام بذریعہ جہاز لاہور منتقل کیا گیا جہاں انہیں سخت سیکیورٹی حصار میں ایک گھر میں رکھا جائے گا۔ تاہم اس بارے میں مزید معلومات سامنے نہیں آ سکیں کہ انہیں لاہور میں کہاں رکھا جائے گا۔

Read more

بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ: تمیم اقبال کے کیچ پر تنازع

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں اس وقت تنازع سامنے آیا جب اوپننگ بلے باز تمیم اقبال کا کیویز بالر کیل جیمیسن نے کیچ پکڑا۔

منگل کو کھیلے جانے والے میچ کے پندرہویں اوور میں بنگلہ دیش کے کپتان تمیم اقبال نے جیمیسن کی گیند پر وکٹ کے سامنے شارٹ کھیلا اور بالر کیچ پکڑنے میں کامیاب رہے۔

Read more

پاکستان میں مقبول ہونے والے سدا بہار ملی نغموں پر اب بھی انحصار کیوں؟

کہتے ہیں کہ موسیقی دل کی دھڑکن کی طرح ہے جو کبھی نہیں رکتی، دہائیاں گزر جانے کے باوجود کئی دھنیں آج بھی ویسے ہی مقبول ہیں جیسے کہ اس وقت تھیں جب انہیں کمپوز کیا گیا تھا۔

قیام پاکستان کے بعد پاکستان کے موسیقاروں نے کئی ایسے ملی نغمے کمپوز کیے جو کئی سال گزر جانے کے باوجود آج بھی مقبول ہیں۔

ہر سال 23 مارچ، 14 اگست اور چھ ستمبر کو پاکستانی ‘جیوے جیوے پاکستان’، ‘اے وطن پیارے وطن’ اور ‘میں بھی پاکستان ہوں ‘ جیسے ملی نغموں کو جوش، ولولے اور جذبے کے ساتھ سنتے ہیں۔

Read more

افغانستان سے فوج کے انخلا پر نیٹو کے ساتھ مل کر کام کریں گے: امریکی وزیرِ خارجہ

امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے نیٹو ممالک کو یقین دلایا ہے کہ امریکہ نیٹو اتحاد کی تشکیل نو اور افغانستان سے افواج کے ممکنہ انخلا کے معاملے پر رُکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

برسلز میں واقع نیٹو ہیڈ کوارٹرز کے پہلے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اینٹنی بلنکن نے کہا کہ نیٹو ممالک کا اتحاد دنیا کو درپیش خطرات اور آب و ہوا کی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے نہایت اہم ہے۔

Read more

‘کراچی کا غیر محفوظ اور مہنگا ٹرانسپورٹ نظام خواتین کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ’

سلمیٰ کریم کراچی کے ایک نجی بینک میں ملازمت کرتی ہیں اور انہیں روز اپنے گھر سے دفتر کا سفر پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے کرنا پڑتا ہے۔ 50 منٹ سے زائد کے سفر کے لیے انہیں بعض اوقات رکشے یا آن لائن ٹیکسی پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ لیکن جب مہینے کے آخر میں بجٹ سے اخراجات نکالنا مشکل ہو جاتا ہے تو انہیں پیسے بچانے کے لیے منی بس اور کوچز پر بھی سفر کرنا پڑتا ہے۔

سلمیٰ کا کہنا ہے کہ انہیں کام کے دوران اس قدر مشکلات کا سامنا نہیں ہوتا جس قدر بسوں اور ویگنوں کے دھکے کھانے سے کوفت ہوتی ہے۔ بسوں میں سفر سستا تو ہے مگر بسوں کے لیے لمبا انتظار غیر محفوظ ہے۔ اسی طرح رکشوں اور ٹیکسیوں میں سفر بھی خطرے سے خالی نہیں ہوتا۔

Read more

امریکہ: ریاست کولوراڈو کی سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست کولوراڈو کی ایک سپر مارکیٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔

فائرنگ کا واقعہ پیر کو ریاست کولوراڈو کی بولڈر کاؤنٹی میں پیش آیا ہے۔ پولیس نے فائرنگ کے شبہ میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ تاہم اس کی شناخت اور فائرنگ کے واقعے سے متعلق مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔

Read more

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا معاملہ، کیا مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں دُوریاں بڑھ رہی ہیں؟

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے الائنس پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں پارلیمنٹ سے استعفوں کے معاملے پر اختلافِ رائے کے بعد ایوانِ بالا سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کے عہدے پر بھی اختلاف رائے سامنے آ رہا ہے۔

سینیٹ میں دوسری بڑی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کا یہ مؤقف ہے کہ سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کا عہدہ اس کا حق ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کا مؤقف ہے کہ معاہدے کے تحت اس عہدے پر مسلم لیگ (ن) کا حق ہے۔

Read more

بھارتی کشمیر: ایل او سی پر سکوت مگر شوپیاں میں جھڑپ، تین افراد ہلاک

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائر بندی پر اتفاق کے بعد فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا جب کہ اس دوران اُن کے بقول سرحد پار سے دراندازی بھی نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز نے فروری میں اتفاق کیا تھا کہ دونوں ممالک 2003 میں طے پانے والے سیز فائر لائن معاہدے پر مکمل عمل درآمد کریں گے۔

Read more

ٹرمپ اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، سابق مشیر

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر جیسن ملر کا کہنا ہے ٹوئٹر، فیس بک اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز کی جانب سے پابندی کے بعد ٹرمپ اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے ‘فوکس نیوز’ کو دیے گئے انٹرویو میں ملر نے کہا کہ اُن کا خیال ہے ٹرمپ آئندہ دو سے تین ماہ تک سوشل میڈیا پر متحرک ہوں گے۔

Read more

امریکی وزیرِ دفاع کا دورۂ افغانستان، ‘صدر غنی کے تحفظات سمجھنے آئے ہیں’

امریکہ کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن اتوار کو اپنے پہلے دورۂ افغانستان پر کابل پہنچے جہاں اُنہوں نے صدر اشرف غنی سمیت دیگر اعلٰی حکام سے امن عمل سمیت دیگر اُمور پر تبادلۂ خیال کیا۔

امریکی وزیرِ دفاع کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب افغان امن معاہدے کے تحت امریکی اور اتحادی افواج کے یکم مئی تک افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن قریب آ رہی ہے۔ یہ معاہدہ امریکہ اور طالبان کے درمیان گزشتہ برس طے پایا تھا۔

Read more

کرکٹ کے وہ کھلاڑی جن کا فیصلہ امپائر کے بجائے عدالت نے دیا

کرکٹ کا کھیل بھی عجیب ہے۔ ایک طرف یہاں اچھی کارکردگی پر داد ملتی ہے تو دوسری جانب بری کارکردگی پر الزامات بھی لگتے ہیں۔ لیکن دنیا میں کچھ ایسے بھی کرکٹرز ہیں جنہیں ان کی ‘آف دی فیلڈ’ سرگرمیوں کی وجہ سے کافی رسوائی اٹھانا پڑی اور ان کی جیت یا ہار کا فیصلہ امپائر نے نہیں بلکہ عدالت نے کیا۔

ان دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی کچھ ایسے ہی حالات سے گزر رہے ہیں۔

لاہور کی ایک عدالت نے گزشتہ ہفتے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو حکم دیا تھا کہ وہ بابر اعظم کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے اور بلیک میلنگ کے الزام میں مقدمہ درج کرے۔

Read more

آسٹریلیا کو دہائیوں کے بدترین سیلاب کا سامنا، ہزاروں افراد بے گھر، اسکول بند

آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ سیلاب نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا ہے جب کہ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے سیکڑوں اسکول بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

کئی دنوں سے جاری موسلا دھار بارشوں سے ملک کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے ساحلی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں جب کہ سڈنی کے بھی کچھ علاقوں کو سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ کئی دہائیوں میں آنے والا یہ سب سے بڑا سیلاب ہے۔

Read more

افغان تنازع: طالبان کا 90 روز تک تشدد میں کمی کی تجویز دینے کا دعویٰ

افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اُنہوں نے بین الافغان مذاکرات کو آگے بڑھانے اور سازگار ماحول کے لیے 90 روز تک تشدد میں کمی کی تجویز دی ہے۔ طالبان نے یہ بھی​ دعویٰ کیا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ یہ تجویز امریکہ نے دی تھی۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ "ہم نے ایک منصوبہ پیش کیا ہے جس کے تحت تمام فریق تشدد میں کمی کریں۔ تاہم اُنہوں نے واضح کیا کہ یہ مکمل سیز فائر نہیں ہو گا۔”

Read more

اٹلانٹا: مساج پارلرز پر حملوں کے خلاف سیکڑوں افراد کی ریلی

امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں منگل کو مساج پارلرز پر ہونے والے حملوں میں آٹھ افراد کی ہلاکت پر لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ہفتے کو اٹلانٹا میں سیکڑوں افراد نے ان حملوں کے خلاف ریلی نکالی اور نسلی تعصب کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔

خیال رہے کہ منگل کی شام اٹلانٹا کے مساج پارلرز پر ہونے والے حملوں میں کم سے کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں سے زیادہ تر ایشیائی نژاد خواتین تھیں۔

Read more

امریکہ: جارجیا کے تین مساج پارلروں پر فائرنگ سے 8 افراد ہلاک، مشتبہ شخص گرفتار

امریکہ کی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا اور ایک مضافات میں تین مساج پارلروں میں فائرنگ کے واقعات میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر ایشیائی خواتین ہیں جب کہ حکام نے فائرنگ کے شبہے میں 21 سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔

منگل کی شام کو ہونے والے حملوں سے متعلق چیروکی کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے ترجمان کیپٹن جے باکر نے بتایا کہ فائرنگ کا پہلا واقعہ شام پانچ بجے اس وقت پیش آیا جب اٹلانٹا کے شمال میں واقع دیہی علاقے اکورتھ کے قریب ایک مال میں ‘ینگ ایشین مساج پارلر’ کو نشانہ بنایا گیا جہاں موجود پانچ افراد کو گولیاں ماری گئیں۔

Read more

ٹوکیو اولمپکس: کرونا کے باعث غیر ملکی شائقین کی آمد پر پابندی کا اعلان

ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وبا کے سبب رواں سال ہونے والے اولمپکس میں غیر ملکی شائقین کو آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

منتظم کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو توشیرو موتو کا ہفتے کو صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ غیر ملکی شائقین کی جانب سے خریدے گئے چھ لاکھ ٹکٹس ری فنڈ کر دیے جائیں گے۔

Read more

امریکہ: بعض پناہ گزین گھرانوں کو حراستی مراکز کے بجائے ہوٹلز میں رکھنے کا فیصلہ

غیر منافع بخش تنظیموں کے تعاون سے امریکہ میں داخلے کے خواہش مند پناہ گزینوں کو حراستی مراکز میں رکھنے کے بجائے ہوٹلز میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ حکمراں جماعت ڈیمو کریٹک پارٹی اور ماہرینِ صحت ان افراد کو حراستی مراکز میں رکھنے پر ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

پیش رفت سے آگاہ دو ذرائع نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ ریاست ٹیکساس کے شہر سین انٹونیو سے تعلق رکھنے والی ایک این جی او ‘اینڈیورز’ دیگر رفاہی تنظیموں کی معاونت سے ان معاملات کی نگرانی کرے گی جن کے تحت ریاستوں ٹیکساس اور ایری زونا میں قائم ہوٹلز میں ان خاندانوں کو اُن کے کیسز کے فیصلوں تک ٹھیرایا جائے گا۔

Read more

سندھ میں صحافی کا مبینہ قتل، عالمی تنظیم کا شفاف تحقیقات کا مطالبہ

صحافیوں کی عالمی تنظیم "کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس” (سی پی جے) نے پاکستان کے صوبۂ سندھ کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رواں ہفتے مقامی صحافی کے مبینہ قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔

پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق 31 سالہ اجے کمار لالوانی کو بدھ کو اس وقت نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا جب وہ سندھ کے شہر سکھر میں ایک حجام کی دکان پر بیٹھے تھے۔

Read more

بنجر پہاڑوں کو سرسبز و شاداب خطے میں بدلنے والے کو پاگل کیوں کہا جاتا تھا؟

صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے یا محنت میں عظمت ہے۔ ایسی کہاوتوں پر عمل کرنے والے اس زمانے میں ویسے تو کم لوگ ہی ملتے ہیں۔ البتہ آج کے افراتفری کے دور میں بھی چند مثالیں ان کہاوتوں کو سچا ثابت کرتی ہیں۔

ایشیائی ملک انڈونیشیا کے ایک گاؤں میں مخبوط الحواس سمجھے جانے والے ماحول دوست سادیمن نے 24 برس کی انتھک محنت اور لگن سے بنجر پہاڑوں کو سرسبز و شاداب خطے میں بدل دیا ہے جس کی وجہ سے قحط سالی کے شکار ان کے علاقے میں پانی دستیاب ہو گیا ہے۔

Read more

طالبان غیر ملکی افواج کے ڈیڈ لائن کے مطابق انخلا کے لیے پر امید

طالبان نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر افغانستان سے امریکہ اور نیٹو کی افواج کا دوحہ معاہدے کے مطابق انخلا نہیں ہوتا تو طالبان کے حملوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ طالبان کی طرف سے یہ تنبیہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں جمعے کو پریس کانفرنس کے درمیان سامنے آئی۔ جو کہ بین الاقوامی مندوبین کی موجودگی میں افغان امن عمل سے متعلق ہونے والے مذاکرات میں سست روی کو ختم کرنے کے لیے منعقدہ ماسکو

Read more

یورپ کے کئی ممالک میں ایسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال دوبارہ شروع

یورپی ممالک فرانس، جرمنی اور اٹلی نے کرونا وائرس کی ایسٹرازینیکا کی بنائی گئی ویکسین کا استعمال دوبارہ سے شروع کر دیا ہے۔ اس ویکسین کا استعمال خون جمنے کی مبینہ شکایات کے بعد روک دیا گیا تھا۔

یورپی میڈیسنز ایجنسی (ای ایم اے) کی ایسٹرازینیکا اور یونیورسٹی آف آکسفرڈ کی بنائی گئی ویکسین کو ’محفوظ اور موثر‘ قرار دینے کے بعد یورپی ممالک کی جانب سے ویکسین کے دوبارہ استعمال کا عمل شروع کیا گیا۔

Read more

موٹروے گینگ ریپ کیس کا فیصلہ، ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے موٹروے گینگ ریپ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں مرکزی ملزمان عابد ملہی اور شفقت علی کو ایک ایک بار پھانسی کی سزا سنائی ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیمپ جیل لاہور میں ہفتے کو کیس کا فیصلہ سنایا۔

Read more

وزیرِ اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کرونا وائرس سے متاثر، قرنطینہ میں چلے گئے

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ جب کہ وزیرِ اعظم کے معاونین نے ان کے قرنطینہ میں سرکاری امور انجام دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ جب کہ وزیرِ اعظم کے معاونین نے ان کے قرنطینہ میں سرکاری امور انجام دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

Read more

امریکہ اور بھارت کے وزرائے دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات کو آگے بڑھانے کا عزم

امریکہ کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے ​بھارت کے دورے کے دوران ہفتے کو بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ سے دو طرفہ امور پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے باہمی دفاعی تعلقات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ‘انڈو پیسیفک خطے’ کی صورتِ حال اور دہشت گردی کے مسئلے پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔لائیڈ آسٹن کا یہ دورہ امریکہ، بھارت، آسٹریلیا اور جاپان پر مشتمل گروپ ‘کواڈ’ کے سربراہ اجلاس کے بعد ہو رہا ہے۔

Read more

مشرقی افریقی ملک تنزانیہ میں پہلی بار مسلمان خاتون صدر بن گئیں

مشرقی افریقہ کے ملک تنزانیہ میں پہلی بار ایک مسلمان خاتون سمیعہ صولوہو حسن نے صدارت کا حلف اٹھایا ہے ۔ تنزانیہ کے سابق دارالحکومت دارالسلام سے، جہاں تنزانیہ کے کئی اہم سرکاری اداروں کے دفاتر موجود ہیں، وائس آف امریکہ کے نمائندے چارلز کومبے نے خبر دی ہے کہ حلف برداری کی تقریب کو دیکھنے والوں میں تنزانیہ کی کابینہ کے وزراٗ اور سابق صدور شامل سٹیٹ ہاوس میں موجود تھے.

Read more

ایران پر بائیڈن انتظامیہ کی تنقید ٹرمپ دور سے مختلف ہے، خصوصی امریکی مندوب برائے ایران

بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کی ایران کے انسانی حقوق سے متعلق خراب ریکارڈ پر تنقید، ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران پر کی جانے والی تنقید سے مختلف ہے۔ ایک سینئر امریکی سفارت کار کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ ایران پر اپنی تنقید میں وزن پیدا کرنے کے لیے، خود اپنے ملک میں انسانی حقوق سے متعلق مسائل کو حل کرنے پر بھی زور دے رہی ہے۔

ایران کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے رابرٹ میلی نے بدھ کے روز وائس آف امریکہ کی فارسی سروس سے ایک انٹرویو میں کہا کہ صدر بائیڈن نے واضح کر دیا ہے کہ ایران اور پورے خطے میں انسانی حقوق کا احترام ان کی انتظامیہ کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک زیادہ اصولی موقف کو اپناتے ہوئے، پوری دنیا میں انسانی حقوق کے احترام پر زور دیا ہے، جس میں خود امریکہ بھی شامل ہے۔

Read more

ٹوکیو اولمپکس میں غیر ملکیوں کی آمد پر پابندی کا اعلان متوقع

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور جاپانی منتظمین سرکاری طور پر اعلان کرنے والے ہیں کہ زیادہ تر غیر ملکی شائقین اولمپک مقابلوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ اولمپک مقابلوں کا آغاز چار ماہ بعد ہونے والا ہے۔ یہ اعلان، ہفتے کے روزانٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی)، مقامی منتظمین، جاپان کی حکومت ، ٹوکیو میٹروپولیٹن گورنمنٹ اور انٹرنیشنل پیرالمپک پر مشتمل پانچ فریقی بات چیت کے بعد متوقع ہے۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق آرگنائزنگ کمیٹی کی صدر، سیکو ہاشی موٹو نے جمعہ کوایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ وہ جلد ہی کسی فیصلے پر پہنچ جائیں گے۔

Read more

بائیڈن کے پہلے 100 روز، ویکسین کی 100 ملین خوراکوں کا ہدف وقت سے پہلے مکمل

امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے حلف برداری کے بعد پہلے سو دن میں دس کروڑ ویکسین کی خوراکیں دینے کا ہدف اپنی مطلوبہ مدت سے 42 دن پہلے پورا کر لیا ہے۔ امریکہ میں روزانہ ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں لگائی جا رہی ہیں۔

صدر جو بائیڈن نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اگلے سو روز کے لیے ویکسین کا نیا ہدف آئندہ ہفتے دیں گے، اور خیال ہے کہ وہ یہ ہدف بڑھا کر 200 ملین خوراکوں تک لے جا سکتے ہیں۔

Read more

خوش ملکوں کے عالمی انڈیکس میں فن لینڈ سرفہرست، پاکستان 39 درجے نیچے گر گیا

اقوام متحدہ کے سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ سلوشن نیٹ ورک کی جاری کردہ ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے مطابق دنیا میں پچھلے ایک سال کے دوران خوشی کا تناسب کم ہوا ہے اور اس کی وجہ کرونا وائرس کی وجہ سے پھیلنے والی بے یقینی اور خوف کی کیفیت ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے نے دنیا کے 149 ملکوں میں شہریوں کی انفرادی آمدنی، متوقع صحت مند عمر اور رائے عامہ کے جائزوں سے اپنی سالانہ رپورٹ مرتب کی ہے۔

Read more

سندھ میں صحافیوں کے خلاف دہشت گردی اور غداری کے مقدمات کیوں درج ہو رہے ہیں؟

کراچی — عاشق جتوئی سندھ کے ضلع سکھر کی تحصیل پنو عاقل میں صحافی ہیں۔ اور گزشتہ 15 برس سے صحافت سے وابستہ ہیں۔ اس دوران انہوں نے کئی اردو اور سندھی اخبارات کے علاوہ نیوز چینلز کے لیے بھی کام کیا ہے۔ عاشق جتوئی کا کہنا ہے کہ انہیں 31 جولائی 2019 کو پنو عاقل پریس کلب کے باہر سے پولیس نے گرفتار کیا۔ بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر ان پر اغوا برائے تاوان کا مقدمہ قائم کیا۔

Read more

کیا لڑکی کسی لڑکے کو شادی کی پیشکش نہیں کر سکتی؟ یونیورسٹی سے نکالے گئے طلبا کے معاملے پر بحث جاری

اسلام آباد — پاکستان میں حالیہ دنوں میں ایک نجی یونیورسٹی کے احاطہ میں ایک لڑکی کے لڑکے کو شادی کی پیشکش کرنے اور پھول پیش کرتے ہوئے اظہارِ محبت کا معاملہ پر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔

Read more

‘لاپتا افراد کے بارے میں کچھ نہ بتانے پر مایوس ہیں’

ویب ڈیسک — پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے بلوچ مسنگ پرسنز کے تین رکنی وفد کا کہنا ہے کہ اُنہیں اس بات کی خوشی ہے کہ وزیرِ اعظم نے ان کی بات سنی۔ لیکن اُنہیں مایوسی ہے کہ ملاقات میں کسی بھی لا پتا فرد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

Read more

ماسکو کانفرنس: کیا طالبان حملے روک دیں گے؟

اسلام آباد — روس کے دارالحکومت ماسکو میں جاری امن کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے پر مبصرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکہ کی تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی نظر آ رہی ہے۔ عبوری حکومت کا قیام بہترین تصور ہے۔ البتہ اس پر افغان حکومت کو رضامند کرنا اہم ہو گا۔

Read more

ایوانِ نمائندگان سے دو بل منظور: امریکہ میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے لیے آسانی کا امکان

ایوانِ نمائندگان میں تمام ڈیموکریٹس ارکان کے ساتھ ساتھ 11 ری پبلکن ارکان نے ‘امریکن ڈریم اینڈ پرامس ایکٹ’ کی منظوری کے حق میں ووٹ دیے۔ اس طرح یہ قراردار 197 کے مقابلے میں 228 ارکان کی حمایت سے منظور ہوئی۔

Read more

پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود اجناس درآمد کرنے پر مجبور کیوں؟

کراچی — راشدہ خان ایک گھریلو خاتون ہیں جن پر گھر کا بجٹ بنانے اور اس کے مطابق خرچ کرنے کی ذمہ داری ہے۔ گزشتہ برس کرونا وائرس سے ان کے شوہر کا پرنٹنگ پریس کا کام بھی کافی حد تک متاثر ہوا تھا۔ البتہ ان کا کہنا ہے کہ اب ایک بار پھر کاروبار میں بہتری کے اثرات نظر آ رہے ہیں۔

Read more

آسکرز میں بہترین اداکار کی نامزدگی حاصل کرنے والے رز احمد کون ہیں؟

کراچی — پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رز احمد کو ریکارڈز بنانے کا بہت شوق ہے، چاہے وہ میوزیکل نوعیت کے ہوں یا پھر ریکارڈ ساز نوعیت کے۔ حال ہی میں فلم ‘ساؤنڈ آف میٹل’ میں بہترین اداکاری پر انہیں اکیڈمی ایوارڈ نے بہترین اداکار کی کیٹیگری میں نامزد کیا ہے۔ اس طرح انہوں نے دنیا کے سب سے بڑے شوبز ایوارڈز کی تاریخ میں جگہ بنالی ہے۔

Read more

امریکہ اور چین کی ایک دوسرے کی پالیسیز پر سخت نکتہ چینی، الزامات عائد

ویب ڈیسک — امریکہ اور چین کے حکام کے درمیان منعقد ہونے والے اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کے دوران دونوں وفود کے درمیان تلخ کلامی اور الزامات کا تبادلہ ہوا ہے۔

صدر جو بائیڈن کے دورِ صدارت میں چین کے ساتھ یہ پہلا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہے جس کی میزبانی امریکہ ہی کر رہا ہے۔

Read more

افغان امن کانفرنس: طالبان سے موسمِ بہار میں کارروائیاں ترک کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک — امریکہ، روس، چین اور پاکستان نے افغانستان میں قیامِ امن کے لیے تمام فریقین سے تشدد میں کمی لانے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ طالبان سے کہا گیا ہے کہ وہ موسمِ بہار میں اپنی کارروائیوں کو ترک کر دیں تاکہ امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے۔

Read more

پاک بھارت تعلقات: وقت آ گیا ہے کہ ماضی کو دفن کر کے آگے بڑھیں، جنرل باجوہ

پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حل طلب مسائل پورے خطے کو غربت میں دھکیل رہے ہیں۔ پاکستان اپنے جارح پڑوسی سے سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوا۔

جمعرات کو اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ سیکیورٹی اخراجات بڑھانے کے لیے انسانی ترقی کی قربانی دینا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ماضی کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھا جائے۔

Read more

امریکہ کو سب سے بڑا خطرہ داخلی انتہا پسندی سے ہے: انٹیلی جنس رپورٹ

امریکی خفیہ اداروں نے خبردار کیا ہے کہ ملک کو سب سے بڑا خطرہ داخلی انتہا پسندی سے ہے۔ مقامی انتہا پسند دیگر شہریوں اور حکومت پر حملوں کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔

بدھ کو جاری کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ بندی انفرادی سطح پر یا چند افراد پر مشتمل گروہوں کی جانب سے ہو سکتی ہے جو پرتشدد نظریات رکھتے ہیں اور انہیں حالیہ سیاسی کشیدگی اور بعض واقعات کے بعد تقویت ملی ہے۔

Read more

پہلی جنگِ عظیم کے بعد آسٹریلیا کی آبادی کے تناسب میں ریکارڈ کمی

فائل فوٹو ویب ڈیسک — آسٹریلیا میں گزشتہ سو برسوں کی نسبت 2020 میں آبادی کا تناسب کم ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے ادارہ برائے شماریات کے ڈائریکٹر فل براؤننگ کے مطابق "آخری بار دسمبر 1916 میں پہلی جنگِ عظیم کے دوران آسٹریلیا کی آبادی میں کمی دیکھی گی تھی۔” ڈھائی کروڑ سے زیادہ نفوس پر مشتمل آبادی والے ملک آسٹریلیا میں تارکینِ وطن کی بڑی تعداد آبادی میں اضافے کی وجہ بنتی ہے۔ تاہم کرونا

Read more

مریخ پر پانی تھا تو اب کہاں گیا؟

ویب ڈیسک — مریخ کی سطح پر اس طرح کی نشانیاں ملی ہیں کہ یہاں کبھی پانی ہوا کرتا تھا۔ لیکن اربوں سال پہلے ڈرامائی انداز میں صورتِ حال تبدیل ہو گئی اور پھر سب کچھ بنجر ہو گیا۔ ایسے میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر پانی کہاں چلا گیا؟ سائنس دانوں نے اس بارے میں ایک جرنل میں نئے مفروضے پیش کیے ہیں۔ محقیقین نے اس ہفتے بتایا کہ پانی کا 30 سے 99 فی صد مریخ میں موجود

Read more

افغانستان: کابل بم حملے میں چار سرکاری ملازم، ہیلی کاپٹر کریش میں نو فوجی ہلاک

بم دھماکے میں سرکاری ملازمین کو لے جانے والی ایک گاڑی نشانہ بنی۔ ویب ڈیسک — افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعرات کی صبح بم دھماکے میں چار سرکاری ملازم جب کہ ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں نو افغان فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ کابل میں سرکاری ملازمین کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب کہ ملازمین گھروں سے دفتر جا رہے تھے۔ دھماکے میں چار ملازم ہلاک جب کہ نو زخمی ہوئے ہیں۔ افغانستان کی وزارت انفارمیشن اینڈ

Read more

ماسکو میں افغان امن کانفرنس، ‘اتفاقِ رائے کے لیے فریقین کو لچک دکھانا ہو گی’

اسلام آباد — افغانستان میں قیامِ امن اور سیاسی تصفیے کے لیے کی جانے والی عالمی کوششوں کے تحت روس کی میزبانی میں جمعرات سے افغان امن کانفرنس شروع ہو رہی ہے۔ افغان تنازع کے پرامن حل اور تشدد کے خاتمے کے لیے اس کانفرنس کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے افغان حکومت اور طالبان کے وفود بھی ماسکو پہنچ گئے ہیں جب کہ پاکستان، امریکہ اور چین کے وفود بھی کانفرنس میں شریک ہو

Read more

دورۂ جنوبی افریقہ سے قبل پاکستان ٹیم پر پھر کرونا کی تلوار لٹکنے لگی

ویب ڈیسک — پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے قبل ایک کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کرکٹ بورڈ نے مزید سخت اقدامات اٹھا لیے ہیں۔

Read more

حکومت کا الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ، معاملہ کس طرف جائے گا؟

اسلام آباد — حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر مسلسل دباؤ بڑھایا جا رہا ہے اور کمیشن کے چیئرمین سمیت دیگر ذمہ داران سے مستعفی ہونے کے مطالبات میں شدت آ گئی ہے۔

Read more

بائیڈن کے بیان کے بعد روس نے اپنا سفیر واپس بلا لیا

ویب ڈیسک — روس نے امریکہ کے ساتھ بگڑتے دو طرفہ تعلقات سے متعلق مشاورت کے لیے امریکہ میں موجود اپنے سفیر کو واپس ماسکو بلا لیا ہے۔

روس کی وزارتِ خارجہ نے بدھ کو واشنگٹن میں تعینات سفیر اناطولی انتونوو کی عارضی واپسی سے متعلق واضح کیا کہ سفیر کی واپسی کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے راستوں کی نشاندہی کرنا ہے جو اس وقت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔

Read more

روس کی میزبانی میں افغان امن کانفرنس، حکومتی اور طالبان وفود ماسکو پہنچ گئے

روس کی میزبانی میں 18 مارچ کو ہونے والی افغان امن کانفرنس میں شرکت کے لیے افغان حکومت اور طالبان کے وفود بدھ کو ماسکو پہنچ گئے۔ کانفرنس کا مقصد افغانستان میں قیامِ امن کی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔

افغان حکومت کے وفد میں اعلیٰ مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ، سابق صدر حامد کرزئی اور اعلٰی مذاکرات کار معصوم ستنکزئی سمیت دیگر کئی افغان سیاسی رہنما شامل ہیں۔

Read more

ترکی: سلجوقوں اور دیگر جنگجو قبائل کا روایتی کھیل ‘سرت’ دوبارہ فروغ پانے لگا

صدیوں پرانے کھیل ‘سرت’ کے مقابلے ‘سلجوق’ اور ‘ہن’ قبائل کا خاصا رہے ہیں۔ (اے پی) ویب ڈیسک — موسمِ سرما میں مشرقی ترکی کے کئی علاقوں میں صدیوں پرانے کھیل ‘سرت’ کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں جو ‘سلجوق’ اور ‘ہن’ قبائل کا خاصہ رہے ہیں۔ حال ہی میں مشرقی شہر ارض الروم میں برف سے ڈھکے میدان میں دو مقامی کلبز کے درمیان ایک میچ کھیلا گیا۔ میچ میں دو ٹیمیں ‘کامریڈز’ اور ‘ایکسپرٹس’ آمنے سامنے تھیں۔ ہزار سال

Read more

میشا شفیع کو تین سال قید کی ‘فیک نیوز’؛ فیصلہ عدالت کا یا میڈیا کا؟

کراچی — پاکستانی گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کی عدالتی جنگ میں گزشتہ دنوں ایک ڈرامائی موڑ اس وقت آیا جب بھارتی ذرائع ابلاغ نے گلوکارہ میشا شفیع کو تین سال قید کی سزا دیے جانے کی غلط خبر دے دی۔

حیران کن طور پر اس پیش قدمی کے بارے میں نہ علی ظفر کو پتا تھا اور نہ ہی میشا شفیع اس بارے میں کچھ جانتی تھیں۔ سن 2018 میں میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا جس کے جواب میں علی ظفر نے میشا کے خلاف ہتکِ عزت کا کیس دائر کیا تھا جو تاحال زیرِ سماعت ہے۔

Read more

روس اور ایران نے امریکی صدارتی انتخاب پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، چین خاموش رہا: رپورٹ

ویب ڈیسک — امریکی خفیہ اداروں کی حالیہ رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ روس اور ایران نے چند دیگر ممالک اور گروپس کے ساتھ ساتھ تین نومبر 2020 کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی تھی جب کہ چین اس معاملے میں خاموش رہا۔

Read more

پاکستان میں بجلی سے چلنے والی کاریں عام آدمی کو کب تک دستیاب ہوں گی؟

کراچی — کراچی کے متمول علاقے گلشن اقبال کے رہائشی ارسلان احمد، ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جو اکثر بہتر سے بہتر گاڑی کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں۔

مارکیٹ میں الیکٹرک کار کی بازگشت سنائی دی اور انٹرنیٹ پر اس کے کئی فیچرز دیکھنے کے بعد ان کا دل چاہا کہ اس کی خریداری کریں۔ لیکن بات جب قیمت پر آئی تو معلوم ہوا کہ بہتر آمدن رکھنے کے باوجود بھی وہ اس پوزیشن میں نہیں کہ لگ بھگ ڈیڑھ کروڑ روپے کی گاڑی خریدیں اور پھر اس کی درآمد پر آنے والا خرچہ بھی برداشت کریں۔

Read more

بھارت: 26 قرآنی آیات حذف کرنے کی درخواست پر مسلم تنظیمیں سراپا احتجاج

نئی دہلی — بھارت کی مسلم تنظیموں نے ملک کی سپریم کورٹ سے قرآن سے 26 آیات حذف کرنے کی اپیل کرنے والے درخواست گزار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ درخواست ریاست اترپردیش کے شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے دائر کی ہے جو اس سے قبل بھی تنازعات کی زد میں رہے ہیں۔

Read more

امریکہ: جارجیا کے تین مساج پارلروں پر فائرنگ سے 8 افراد ہلاک، مشتبہ شخص گرفتار

ویب ڈیسک — امریکہ کی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا اور ایک مضافات میں تین مساج پارلروں میں فائرنگ کے واقعات میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر ایشیائی خواتین ہیں جب کہ حکام نے فائرنگ کے شبہے میں 21 سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔

Read more

لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان، کیا پی ڈی ایم کی تحریک کمزور پڑ گئی ہے؟

پاکستان میں حزبِ اختلاف کی نو جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اسلام آباد کی جانب اعلان کردہ لانگ مارچ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لانگ مارچ کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کا اعلان پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حزبِ اختلاف جماعتوں کے درمیان پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کے فیصلے پر اتفاق رائے نہ ہونے پر کیا ہے۔

Read more

عامر خان کا سوشل میڈیا کو بائے بائے، وجہ کیا ہے؟

شوبز سے وابستہ کئی نامور شخصیات مداحوں سے رابطے میں رہنے کے لیے سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں لیکن بالی وڈ اسٹار عامر خان نے ان پلیٹ فارمز کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

عامر خان فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر سرگرم تھے لیکن اب انہوں نے ان تینوں پلیٹ فارم سے اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

Read more

عرب ممالک میں فیڈرز میں مشروبات کی فروخت پر تنازع

ویب ڈیسک — عرب ممالک میں حالیہ ہفتوں میں کئی کیفے کافی اور دیگر مشروبات بچوں کو دودھ پلانے والی بوتلوں یعنی فیڈرز میں مشروبات پیش کر رہے ہیں۔ ایک جانب جہاں اس نئے ٹرینڈ کو پذیرائی ملی وہیں کئی لوگ حیرت کا بھی شکار ہوئے اور کہیں تنقید کے باعث اس عمل کو روکنا پڑا۔

Read more

مریم نواز کی جان کو کس سے اور کیوں خطرہ ہے؟

لاہور — انسانی حقوق کی غیر سرکاری تنظیم ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے حزبِ اختلاف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو ملنے والی مبینہ دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایچ آر سی پی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ماضی میں عام شہریوں، سیاسی قیادت، درس وتدریس سے جُڑے افراد، سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کی آواز بلند کرنے والے افراد سمیت دیگر کی حفاظت کو یقینی نہیں بنا سکا۔ اس صورتِ حال میں مریم نواز کے الزامات کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

Read more

برقعے پر مجوزہ پابندی پر غور کے لیے وقت درکار ہے: سری لنکا

ویب ڈیسک — سری لنکا کی حکومت نے کہا ہے کہ برقع پہننے پر مجوزہ پابندی پر غور کے لیے اسے وقت درکار ہو گا۔

سری لنکا کے وزیرِ پبلک سیکیورٹی سارتھ وراسکیرا نے ہفتے کو کہا تھا کہ انہوں نے کابینہ سے مسلمان خواتین کے برقع پہننے پر پابندی کی منظوری چاہی ہے کیوں کہ ان کے بقول اس کا قومی سلامتی پر براہِ راست اثر ہو گا۔

Read more

پاکستان اسلحہ درآمد کرنے والے ٹاپ ٹین ممالک میں شامل، بھارت سے خطرہ یا کوئی اور وجہ؟

اسلام آباد — عالمی امن پر تحقیق کرنے والے ادارے اسٹاک ہوم انٹرنیشل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سپری/SIPRI) کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت ہتھیاروں کے سب سے بڑے خریداروں میں شامل ہیں۔

Read more

سندھ لٹریچر فیسٹیول میں بلوچستان پر سیشن کیوں نہ ہوسکا؟

کراچی — کراچی کے آرٹس کونسل میں اتوار کو سندھ لٹریچر فیسٹیول کا آخری روز تھا۔ تین روزہ فیسٹیول کے تمام سیشنز پروگرام کے مطابق ہوئے جن میں تاریخ، ڈرامہ، خواتین، معاشرتی مسائل، شاعری، میڈیا، موسیقی اور فنون لطیفہ کے علاوہ مختلف سیاسی موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ ان مباحثوں میں سندھی، اردو اور بلوچی زبان کے کئی نامور ادیب، شعرا، لکھاریوں اور فن کاروں نے شرکت کی اور تبادلۂ خیال کیا۔

Read more

کیپٹل ہل حملہ: دو ملزمان پر کیمیائی اسپرے کرنے کا الزام عائد

ویب ڈیسک — امریکی محکمۂ انصاف نے دو ملزمان پر چھ جنوری کو کانگریس کی عمارت پر حملے کے دوران پولیس افسران پر پیپر اسپرے کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ حملے کے روز تین پولیس افسران پر کیمیائی اسپرے کیا گیا تھا جن میں سے ایک بعدازاں ہلاک ہو گیا تھا۔

Read more

افغانستان سے پاکستان نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟

پشاور — حالیہ عرصے میں افغانستان میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد پاکستان کا رُخ کرنے والے افغان شہریوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق ہر روز اوسطًا نو ہزار افغان باشندے پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں اس سے پہلے یہ تعداد سات ہزار تھی۔

Read more

آسکرز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان، فلم ‘منک’ سرِفہرست

ویب ڈیسک — ہالی وڈ کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکرز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد بھی بہترین اداکار کی کیٹیگری میں نامزدگی حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

Read more

حفاظتی خدشات: یورپ کے کئی ملکوں نے ایسٹرازینیکا ویکسین کا استعال روک دیا

ویب ڈیسک — یورپ کے کئی ملکوں نے حفاظتی خدشات کے باعث برطانوی دوا ساز کمپنی ایسٹرازینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی مشترکہ طور پر تیار کردہ ویکسین کا استعمال روک دیا ہے۔

Read more

بائیڈن کی سربراہی میں ‘کواڈ گروپ’ کا اجلاس، چین کو ‘درپردہ’ کیا پیغام دیا گیا؟

نئی دہلی — امریکہ، بھارت، آسٹریلیا اور جاپان پر مشتمل ممالک کے اتحاد جسے ‘کواڈ گروپ’ بھی کہا جا رہا ہے کہ حالیہ ورچوئل اجلاس کو خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Read more

روس کی میزبانی میں افغان کانفرنس، تنازع کے حل کے لیے عالمی کوششیں کتنی سود مند؟

اسلام آباد — افغانستان میں قیامِ امن کے لیے روس کی میزبانی میں 18 مارچ کو افغان کانفرنس کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں افغان حکومت، طالبان، امریکہ، چین اور پاکستان کے نمائندوں کو شرکت کی بھی دعوت دی گئی ہے۔

یہ کانفرنس ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب امریکہ کی نئی انتظامیہ بھی افغان تنازع کے حل کے لیے اقوامِ متحدہ کے تحت افغان امن کانفرنس بلانے پر زور دے رہی ہے۔

Read more

میدان سے اسکرین تک کا سفر کرنے والے نامور کھلاڑی

کراچی — دنیا بھر میں کھیلوں کے شعبوں سے وابستہ کئی ایسے کھلاڑی گزرے ہیں جنہوں نے اپنے کریئر کے دوران یا ریٹائرمنٹ کے بعد اداکاری میں طبع آزمائی کی اور وہ کامیاب بھی رہے۔ میدان سے اسکرین کا سفر طے کرنے والے کئی کردار اب کھیل کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی اداکاری کی وجہ سے پہنچانے جاتے ہیں۔

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم بھی نئے میدان میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔ وہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس کی ویب سیریز ‘خودکش محبت’ میں جلوہ گر ہوں گے۔

Read more

پشاور: پولیس حراست میں طالبِ علم کی ہلاکت، عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

پشاور — پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں مبینہ طور پر پولیس حراست میں کم سن طالبِ علم کی ہلاکت پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے مذمت کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Read more

میانمار: ینگون کے کئی علاقوں میں مارشل لا نافذ، مزید 38 مظاہرین ہلاک

ویب ڈیسک — میانمار میں حکمران فوجی جنتا نے ملک کے سب سے بڑے شہر ینگون کے مختلف حصوں میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔ اتوار کو سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 38 افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

Read more

گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد، خطے کی حیثیت پر پھر بحث چھڑ گئی

کراچی — گلگت بلتستان اسمبلی کی جانب سے علاقے کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کے مطالبے پر مبنی قرارداد کی متفقہ منظوری کے بعد اس علاقے کی متنازع حیثیت پر ایک بار پھر بحث کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

نو مارچ کو گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک قرارداد کے ذریعے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس علاقے کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کے لیے درکار قانون سازی کرے۔ تاکہ پارلیمنٹ اور دیگر وفاقی اداروں میں بھی اس علاقے کو نمائندگی مل سکے۔

Read more

گریمی ایوارڈز: امریکی گلوکار بیونسے اور ٹیلر سوئفٹ نے نئی تاریخ رقم کر دی

ویب ڈیسک — امریکی گلوکارہ بیونسے اور ٹیلر سوئفٹ نے 63 ویں گریمی ایوارڈز میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

گریمی ایوارڈ کو موسیقی کی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ قرار دیا جاتا ہے۔ اتوار کو امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں گریمی ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف کیٹیگریز میں نامزد فن کاروں میں سے فاتحین کا اعلان کیا گیا۔

Read more

پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین پر مبینہ حملے کی اطلاعات، ساتھیوں پر ہوائی فائرنگ کا الزام

پشاور — پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین پر خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر حملہ کیا جس میں وہ ساتھیوں سمیت محفوظ رہے۔ دوسری جانب ان کے ساتھیوں پر ہوائی فائرنگ کرنے کا الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے۔

Read more

میانمار میں احتجاج میں شریک خواتین پر تشدد، اقوامِ متحدہ کا اظہارِ تشویش

ویب ڈیسک — اقوامِ متحدہ نے میانمار میں جاری پُر امن احتجاجی مظاہروں میں شریک خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ رپورٹس سے واضح ہوتا ہے کہ حوالات میں قید خواتین کو جنسی طور پر ہراساں بھی کیا جا رہا ہے۔

Read more

پاکستان اور افغانستان میں دو طرفہ تجارت میں کمی کی وجوہات کیا ہیں؟

پشاور — پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تجارت ناقص انتظامات اور سرحدی و تجارتی پابندیوں کے باعث شدید متاثر ہو رہی ہے۔ اس کمی کے نتیجے میں ایک طرف تو تجارتی خصارے سے اقتصادی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اور دوسری طرف پاکستان سے افغانستان سامان لے جانے والے ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ شعبوں سے وابستہ افراد ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

Read more

امریکی فوج کے جلد بازی میں انخلا سے دنیا کو خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: افغان وزیرِ داخلہ

افغان وزیر داخلہ مسعود اندرابی ویب ڈیسک — افغانستان کے وزیرِ داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ طالبان کے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے ساتھ تعلقات ابھی بھی برقرار ہیں اور ان کے جنگ سے دو چار ملک سے امریکی افواج کے جلد بازی میں کیے گئے انخلا سے دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کو ہفتے کو دیے جانے والے انٹرویو میں مسعود اندرابی کا کہنا تھا کہ

Read more

آئی ایم ایف سے ملنے والی اگلی قسط سے مہنگائی میں کتنا اضافہ ہو گا؟

اسلام آباد — عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پاکستان کے لیے چھ ارب ڈالرز کے پروگرام کی اگلی قسط کے حصول کے لیے اسلام آباد کی کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف رواں ماہ مکمل کرنے کی تیاری کر لی ہے جس کے بعد امکان ہے کہ 24 مارچ کو اس پروگرام کے تحت 50 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہو جائے گی۔

Read more

امریکہ کے ایشیائی ممالک سے تعلقات چین سے نمٹنے میں مددگار ہوں گے: وزیرِ دفاع

ویب ڈیسک — امریکہ کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ ان کا ایشیا کے ممالک کے دورے کا مقصد امریکہ کے اتحادیوں کے ساتھ فوجی تعاون کو آگے بڑھانا اور چین کے مقابل قابل اعتماد طریقہ کار اپنانا ہے۔

Read more

کرکٹ کی تاریخ کا ایک اور انوکھا آؤٹ جس نے نئی بحث چھیڑ دی

ویب ڈیسک — سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں اس وقت دلچسپ صورتِ حال پیدا ہوئی جب سری لنکا کے اوپننگ بیٹسمین دنوشکا گوناتھیلاکا نے ویسٹ انڈین بولر کیرن پولارڈ کی گیند پر رن لینے کی کوشش کی۔ مگر پولارڈ، دنوشکا کو رن آؤٹ کرنے کے لیے فوراً ہی گیند کی طرف لپکے۔ لیکن پولارڈ گیند دنوشکا کے پاؤں سے لگنے کے باعث وہ اسے پکڑ نہ سکے جس کے نتیجے میں پولارڈ نے فیلڈ میں رکاوٹ ڈالے جانے پر امپائر سے آؤٹ کی اپیل کی۔

Read more

سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری، تفریح کے لیے اڑائے جانے والے ڈرونز بھی ریگولیٹ ہوں گے

اسلام آباد — وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں ‘سول ڈرون اتھارٹی’ کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اتھارٹی کے سربراہ سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن ہوں گے جب کہ دیگر ممبران میں ایئر فورس، سول ایوی ایشن، دفاعی پیداوار، داخلہ اور وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اعلیٰ افسران شامل ہوں گے۔ تمام وفاقی اکائیوں بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی ایک ایک نمائندہ اتھارٹی میں شامل ہوگا۔ اس کے علاوہ شعبے کے تین ماہرین بھی اتھارٹی کا حصہ ہوں گے۔

Read more

پاکستان میں خواتین کو دستیاب معاشی مواقع بہتر ہونے کی وجہ کیا ہے؟

کراچی — پاکستان سے تازہ سبزیاں اور پھل بیرون ملک برآمد کرنے کے کام سے شازیہ متین گزشتہ چار برس سے وابستہ ہیں اور ان کا کاروبار مشرق وسطیٰ سے لے کر مشرقِ بعید، یورپ اور امریکہ تک پھیلا ہوا ہے۔

Read more

پاکستانی طالبان کے حملوں میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟

کراچی — پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے سابق قبائلی اضلاع میں تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حالیہ حملوں کے بعد ان علاقوں میں دہشت گرد تنظیم کی جانب سے دوبارہ قدم جمانے کے خدشات جنم لے رہے ہیں۔

Read more