امریکہ: کانگریس پر چڑھائی کے الزام میں مزید 100 افراد کی گرفتاری کا امکان

ویب ڈیسک — امریکہ میں جنوری میں کانگریس کی عمارت پر چڑھائی کے حوالے سے ​پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ چڑھائی کے الزام میں مزید 100 افراد کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔

Read more

مریم نواز ریاستی اداروں پر حملے کر رہی ہیں، ضمانت منسوخ کی جائے؛ نیب کا عدالت سے رجوع

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی طرف سے دائر کردہ درخواست پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

Read more

پشاور: کم سن بچی سے زیادتی کرنے والے شخص کو سزائے موت

صوبہ خیبر پختونخوا میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قائم عدالت چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے کم سن بچی سے جنسی زیادتی کرنے والے ایک شخص کو سزائے موت سنائی ہے۔

خیبرپختونخوا میں چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کی جانب سے بچوں کے خلاف تشدد میں ملوث کسی بھی ملزم کو یہ پہلی سزا ہے۔

Read more

افغانستان میں ایک اور کار بم دھماکہ، ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت 8 افراد ہلاک

افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں جمعے کو رات گئے ہونے والے کار بم دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک اور 47 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارتِ داخلہ کے ترجمان رفیق شیر زائی کے مطابق بم دھماکے میں افغان سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور 11 اہلکار زخمی ہوئے۔ جب کہ دھماکے کی زد میں آنے والوں میں کئی عام شہری بھی شامل تھے۔ جن میں خواتین اور بچے بھی تھے۔

امریکی خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے چند زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Read more

منی ایپلس: جارج فلائیڈ کے اہلِ خانہ کو دو کروڑ 70 لاکھ ڈالر بطور تصفیہ ادائیگی ہو گی

امریکہ کے شہر منی ایپلس کی شہری حکومت نے گزشتہ برس پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کے ایلِ خانہ کی جانب سے سول مقدمے کے تصفیے کے لیے دو کروڑ 70 لاکھ ڈالر دینے کی حامی بھری ہے۔

گزشتہ برس 25 مئی کو جارج فلائیڈ ایک پولیس اہلکار کی حراست میں اس وقت ہلاک ہوئے تھے جب دورانِ حراست اہلکار نے ان کی گردن اپنی ٹانگ سے نو منٹ تک مسلسل دبائے رکھی تھی۔

Read more

سات سینیٹرز نے ووٹ خراب نہیں کیے تو ڈپٹی چیئرمین کو سات ووٹ زائد کیسے مل گئے؟

سینیٹ انتخابات کے بعد چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی منتخب ہوگئے لیکن سات سینیٹرز کا عدد حزبِ اختلاف کے لیے مشکل کا سبب بن گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ان کے کسی سینیٹر نے دھوکہ نہیں دیا۔ دوسری جانب مبصرین یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ اگر سات سینیٹرز نے ووٹ جان بوجھ کر خراب نہیں کیے تو ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں مرزا آفریدی کو سات ووٹ زائد کیسے مل گئے؟

سینیٹ انتخابات کے دوران یوسف رضا گیلانی کے سات ووٹ مسترد ہوئے۔ ان سات بیلٹ پیپرز پر یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہر لگائی گئی اور پریذائیڈنگ افسر سید مظفر شاہ کی رولنگ کے مطابق ساتوں ووٹ مسترد قرار پائے جس کی وجہ سے عددی اکثریت اور 49 ووٹ اپنے نام کرنے کے باوجود یوسف رضا گیلانی صرف منظور ہونے والے 42 ووٹ لے سکے اور الیکشن ہار گئے۔

Read more

21 مارچ کو سال کا سب سے بڑا سیارچہ زمین کے نزدیک سے گزرے گا، ناسا

ویب ڈیسک — امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ اتوار 21 مارچ کے روز 2001 FO32 نامی ایک چھوٹا سیارچہ زمین سے بیس لاکھ کلومیٹر دور سے گزرے گا۔ یہ اس سال کا سب سے بڑا سیارچہ ہوگا جو زمین سے اتنی نزدیک سے گزرے گا۔

Read more

سیکیورٹی، کرونا اور ماحولیات کے چیلنج سے نمٹنے کا عزم ، ‘کواڈ’ اجلاس کا اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک — صدر بائیڈن نے جمعہ کے روز چار ملکوں پر مشتمل کواڈ نامی فورم کے سربراہی اجلاس کا آغاز ایک آزاد ایشیا بحرالکاہل خطے کی ضرورت پر زور دے کر کیا۔ کرونا وائرس کی وجہ سے کواڈ میں شامل ملکوں امریکہ، جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کے رہنماوں نے اس اجلاس میں ورچوئیل انداز سے شرکت کی۔اجلاس میں ایشیا بحرالکاہل خطے میں چین کے بڑھتے اثر کو کم کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

Read more

نیٹ فلکس کا پاس ورڈ شئیرنگ محدود کرنے کے فیچر کا آزمائشی تجربہ

ویب ڈیسک — نیٹ فلیکس نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی ایک ایسے فیچر کی آزمائش کر رہی ہے جس میں سروس کے استعمال کرنے والے سے اس بات کی تصدیق کی جائے گی کہ وہ اکاؤنٹ ہولڈر، یعنی جس کے نام پر یہ سروس خریدی گئی ہے اس کے گھر سے تعلق رکھتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس سے پاس ورڈ شئیرنگ کے عمل کو محدود کرنا چاہتی ہے۔

Read more

افغانستان میں لڑکیوں کے قومی ترانہ پڑھنے پر پابندی کا میمو ، عوامی رد عمل کیا ہے؟

اسلام آباد/ویب ڈیسک — افغانستان کی وزارت تعلیم کو 12 سال سے زیادہ عمر کی لڑکیوں کو مخلوط اجتماعات میں قومی ترانہ پڑھنے پر پابندی عائد کرنے کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 6 مارچ کا یہ حکم اس وقت منظر عام پر آیا جب کسی نے وزارت تعلیم کی طرف سے جاری کئے گئے سرکاری میمو کی تصویر لے کر اسے تعلیمی اداروں اور سوشل میڈیا پر جاری کر دیا۔

Read more

عورت مارچ، جعلی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تنازع

اسلام آباد — خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان میں پچھلے چند برسوں سے آٹھ مارچ کو منعقد کیا جانے والا عورت مارچ مختلف تنازعات کی زد میں ہے۔

اس سال بھی عورت مارچ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری تنقید اس وقت سنجیدہ صورت اختیار کر گئی جب گزشتہ روز میڈیا کے کچھ ارکان کی جانب سے ایک وڈیو ری ٹویٹ کی گئی جسے اسلامی اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس کے کچھ حصوں کو ‘توہین مذہب’ قرار دیا گیا۔

Read more

امریکہ کی تمام بالغ آبادی یکم مئی سے ویکسین لگوانے کی اہل ہوگی، صدر بائیڈن

ویب ڈیسک — امریکی صدر جو بائیڈن نےامریکہ کی پچاس ریاستوں کی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ یکم مئی تک ملک کی تمام بالغ آبادی کرونا ویکسین حاصل کرنے کی اہل ہوگی۔ صدر بائیڈن اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد جمعرات کی رات پہلی مرتبہ امریکی قوم سے براہ راست خطاب کر رہے تھے۔

Read more

اسپوٹی فائے کی پاکستان آمد؛ اب میوزک کا کیا سین ہوگا؟

کراچی — پاکستان میں موسیقی سننے والوں کے لیے ‘اسپوٹی فائے’ کی پاکستان آمد ایک اچھی خبر ہے۔ نہ صرف اس ڈیجیٹل میوزک سروس کے ذریعے سننے والوں کو بہترین ریکارڈنگ میں اپنے پسندیدہ گانے سننے کو ملیں گے بلکہ موسیقی کے مداحوں کو نئے گانے دریافت کرنے میں بھی آسانی ہو گی۔

Read more

مسی سپی: خواتین اسپورٹس ٹیموں میں خواجہ سراؤں کے کھیلنے پر پابندی

ویب ڈیسک — امریکہ کی ریاست مسی سپی نے خواجہ سرا ایتھلیٹس کے خواتین کی اسپورٹس ٹیم میں کھیلنے یا خواتین سے مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی ہے۔ مسی سپی یہ پابندی لگانے والی پہلی امریکی ریاست بن گئی ہے۔

Read more

پاکستان میں کرونا وائرس کی نئی لہر آ چکی ہے: ڈاکٹر فیصل سلطان

پاکستان کے وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں واضح طور پر کرونا وائرس کی ایک نئی لہر آ چکی ہے۔ پنجاب کے بڑے شہروں سمیت پورا پاکستان کرونا وائرس کی نئی لہر کی زد میں ہے۔

ایک ویڈیو بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوڑا تو یہ لہر پورے پاکستان میں بری طرح پھیل سکتی ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی نئی اقسام آ چکی ہیں۔ دیکھا گیا ہے کسی بھی وائرس کی نئی اقسام بہت تیزی سے پھیلتی بھی ہیں۔

Read more

کرونا کو عالمی وبا قرار دینے کا ایک سال، نئی رپورٹ میں برطانوی وائرس سب سے مہلک قرار

اقوام متحدہ کی جانب سے کرونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیے ہوئے ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ اسی موقع پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں سامنے آنے والی کرونا وائرس کی نئی قسم دیگر تمام اقسام سے زیادہ مہلک ہے۔

‘برٹش میڈیکل جرنل’ میں بدھ کو شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی نئی برطانوی قسم کا نشانہ جو افراد بنے ہیں، ان میں دیگر اقسام سے متاثر ہونے والوں کے مقابلے میں موت کا امکان 64 فی صد زیادہ ہے۔

Read more

صادق سنجرانی اور یوسف رضا گیلانی کون ہیں؟

پاکستان کے ایوانِ بالا (سینیٹ) کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے حکومتی اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی اور حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلہ ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا جہاں سیاست کا وسیع تجربہ ہے وہیں صادق سنجرانی بھی سینیٹ کے امور پر مہارت رکھتے ہیں اور وہ بطور چیئرمین سینیٹ خدمات انجام دے چکے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کی دوڑ میں شامل دونوں سیاست دانوں کے کریئر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

Read more

سینیٹ: صادق سنجرانی چیئرمین، مرزا محمد آفریدی ڈپٹی چیئرمین منتخب

ویب ڈیسک — پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) کے چیئرمین کا انتخاب حکومتی اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب مرزا محمد آفریدی نے جیت لیا ہے۔

صادق سنجرانی نے اپنے مدِ مقابل حزبِ اختلاف کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی جب کہ مرزا محمد آفریدی نے عبد الغفور حیدری کو شکست دی۔

Read more

پی ایس ایل 6 کے بقایا میچز جون میں کرانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقایا میچز جون میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی نے جمعرات کو ایونٹ میں شریک فرنچائز مالکان سے ورچوئل میٹنگ کی جس کے دوران ایونٹ کے دوبارہ انعقاد پر تبادلہ خیال کیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام چھ فرنچائز مالکان نے ایونٹ کے جون میں انعقاد پر متفقہ طور پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

Read more

پشاور ہائی کورٹ کا حکم، پاکستان میں ٹک ٹاک پر ایک بار پھر پابندی عائد

پشاور ہائی کورٹ نے خاتون وکیل کی دائر کردہ درخواست کو منظور کرتے ہوئے جمعرات کو ٹک ٹاک کو 14 دن کے لیے بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان اور جسٹس محمد ناصر محفوظ پر مشتمل بینچ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ہدایت کی کہ وہ ٹک ٹاک کی انتظامیہ سے رابطہ کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز پوسٹ نہ ہوں۔ بصورت دیگر ٹک ٹاک پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔

Read more

ایم کیو ایم سے وابستہ امریکی خاتون شہری پر ٹارگٹ کلرز کی ‘سرپرستی’ کا الزام

سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ چند سالوں سے ٹارگٹ کلرز کی سرپرستی کرنے والی ایک پاکستانی نژاد امریکی خاتون شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس کی رہائشی خاتون کے حوالے سے ٹھوس شواہد ملے ہیں کہ وہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروہوں کی معاشی سرپرستی کرتی رہی ہیں۔

Read more

اہم مقامات کے سیکیورٹی کیمرے بھی ہیک ہو جائیں تو کیا ہو گا؟

ہیکرز کی جانب سے نگرانی کے لیے لگائے جانے والے کیمروں کے نظام کو ہیک کرنے کی کوششوں اور بعض مقامات پر ان کی کامیابی سے سرویلنس کیمروں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

ہیکرز اسپتالوں، تعلیمی اداروں، کارخانوں، جیلوں اور دفاتر میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی نگرانی کے لیے لگائے کیمروں کے نظام سے رسائی حاصل کر رہے ہیں۔

Read more

امریکہ میں زندگی ستمبر تک معمول پر آ سکتی ہے: ڈاکٹر فاؤچی

امریکہ میں متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ شہریوں کو ویکسین لگائے جانے کی حالیہ رفتار سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اگست کے آخر یا ستمبر کے شروع میں عالمی وبا سے پہلے کی معمول کی زندگی پر واپس لوٹ سکتا ہے۔

ڈاکٹر فاؤچی نے ان خیالات کا اظہار وائٹ ہاؤس کووڈ نائنٹین رسپانس ٹیم کی جانب سے ہرڈ امیونیٹی سے متعلق آن لائن بریفنگ کے دوران کیا۔

Read more

بائیڈن کی سربراہی میں ‘کواڈ’ کا اجلاس: خطے پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

امریکہ کے صدر جو بائیڈن جمعے کو جاپان، بھارت اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم کے ساتھ ایک ورچوئل اجلاس کی سربراہی کے دوران خطے میں چین کے اثرو رسوخ کے مقابلے سمیت دیگر علاقائی اُمور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

امریکی انتظامیہ ٹرمپ دور میں بھی ان چار ملکوں کے اتحاد کو، جسے ‘کواڈ’ بھی کہا جاتا ہے فعال بنانے کے لیے کوشاں رہی ہے اور اب بائیڈن انتظامیہ بھی ان کوششوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔

Read more

ملائیشین عدالت نے غیر مسلموں کو لفظ ‘اللہ’ کے استعمال کی اجازت دے دی

ملائیشیا کی ایک عدالت نے اپنے ایک حکم نامے میں کہا ہے کہ غیر مسلم بھی لفظ ‘اللہ’ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ مسلم اکثریتی ملک میں اس معاملے پر معاشرہ عرصۂ دراز سے تقسیم کا شکار رہا ہے۔

ملائیشیا کی قدامت پسند مذہبی جماعتوں نے عدالتی حکم نامے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے یہ فیصلہ اعلٰی عدلیہ میں چیلنج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Read more

ترکی سے ہیلی کاپٹروں کی فراہمی معطل: ‘پاکستان کے پاس چین کا آپشن موجود ہے’

ترکی نے پاکستان کو لڑاکا ہیلی کاپٹروں کی فراہمی امریکی حکومت کے اعتراض کے بعد روک دی ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے متاثر ہونے سے پاکستان کو نقصان تو ہو گا لیکن پاکستان کے لیے دوسرا آپشن چینی ساختہ زیڈ-10 ہیلی کاپٹرز کی صورت میں موجود ہیں۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان جولائی 2018 میں ہونے والے ڈیڑھ ارب ڈالر کے معاہدے کے تحت استنبول کی جانب سے اسلام آباد کو 30 عدد اے ٹی اے کے ٹی- 129 گن شپ ہیلی کاپٹر فراہم کیے جانے تھے۔

Read more

امریکہ: سینیٹ کے بعد ایوانِ نمائندگان سے بھی 19 کھرب ڈالر کا کرونا ریلیف پیکج منظور

امریکہ کے ایوانِ زیریں ہاؤس آف ریپریزنٹیٹو (ایوانِ نمائندگان) نے صدر جو بائیڈن کے 19 کھرب ڈالر کے کرونا ریلیف پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

بیس جنوری کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کرونا پیکج کی کانگریس سے منظوری بائیڈن انتظامیہ کی پہلی بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔ کیوں کہ امریکی سینیٹ پہلے ہی اس بل کو منظور کر چکی ہے اور اب بل کو حتمی منظوری کے لیے صدر بائیڈن کے پاس بھیج دیا جائے گا۔

Read more

گیلانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کی استدعا مسترد، اب کون بنے گا چیئرمین سینیٹ؟

اسلام آباد — پاکستان کے الیکشن کمیشن نے حزب اختلاف کے چیئرمین سینیٹ کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کی حکمراں جماعت کی استدعا مسترد کر دی ہے۔

Read more

امریکی صدر کے کتے ‘میجر’ نے ملازم کو کاٹ لیا

ویب ڈیسک — ‘برا کتا’ یہ وہ اجتماعی ڈانٹ ہے جس کا سامنا امریکی صدر جو بائیڈن کے دو جرمن شیفرڈ کتوں میں سے ایک ‘میجر’ کو ہے جس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ اس نے وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کو کاٹ لیا تھا۔

Read more

میانمار: آنگ سان سوچی کی جماعت کے ایک اور رہنما دورانِ حراست ہلاک

ویب ڈیسک — میانمار کی معروف رہنما آنگ سان سوچی کی جماعت ‘نیشنل لیگ فور ڈیموکریسی (این ایل ڈی)’ کے ایک اور رہنما دورانِ حراست انتقال کر گئے ہیں۔ دوسری جانب میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد نئی حکومت کے خلاف احتجاج بھی جاری ہے۔

Read more

لیفٹننٹ جنرل نگار: ‘فوج میں خواتین کے لیے بھی راہیں کھلی ہیں’

اسلام آباد — "میں اپنے آفس میں معمول کی میٹنگ میں مصروف تھی کہ اچانک میرے پرسنل اسسٹنٹ نے فون پر اطلاع دی کہ جنرل قمر جاوید باجوہ ہم کلام ہونا چاہتے ہیں۔ فون پر جنرل باجوہ نے کہا کہ جنرل صاحبہ بہت بہت مبارک ہو۔ ہم نے میرٹ پر متفقہ فیصلہ کر کے آپ کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔”

Read more

امریکہ: ریاست آرکنسا میں اسقاطِ حمل پر پابندی کا قانون منظور

ویب ڈیسک — امریکہ کی ریاست آرکنسا نے ایسے قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت اسقاطِ حمل پر ہر طرح کی پابندی عائد ہو گی، حتیٰ کہ ریپ کے بعد حاملہ ہونے والی خواتین بھی حمل ضائع نہیں کرا سکیں گی۔

Read more

برطانوی شاہی محل کا ہیری اور میگھن کے انٹرویو پر ‘تشویش’ کا اظہار

ویب ڈیسک — برطانوی شاہی محل نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے حالیہ انٹرویو پر خاموشی توڑ دی ہے اور ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہی خاندان کو اس انٹرویو پر ‘تشویش’ ہے اور ان مسائل پر نجی طور پر بات چیت کی جائے گی۔

Read more

پاکستان میں کرونا کیسز میں اضافے پر متعدد پابندیاں پھر نافذ، کئی شہروں میں تعلیمی ادارے بند

لاہور — پاکستان کی حکومت نے ملک میں کرونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث مخصوص شہروں میں ایک مرتبہ پھر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جب کہ ملک بھر میں کئی پابندیاں دوبارہ نافذ کی گئی ہیں۔

Read more

دنیا کی ایک تہائی خواتین کو جنسی اور جسمانی تشدد کا سامنا ہے، عالمی ادارۂ صحت

ویب ڈیسک — عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک مطالعے کے مطابق دنیا بھر میں ہر تین میں سے ایک خاتون اپنے پارٹنر یا قریبی رشتے داروں کے ہاتھوں جسمانی اور جنسی تشدد کا سامنا کرتی ہے۔ خواتین کی یہ تعداد 73 کروڑ کے لگ بھگ بنتی ہے۔

Read more

اسلام آباد، تہران اور استنبول مال بردار ٹرین منصوبہ کتنا قابل عمل ہے؟

پاکستان سے براستہ ایران، ترکی تک مال بردار ٹرین کی بحالی کا منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔ اب اس ٹرین کے رواں ہفتے جمعرات کے بجائے مارچ کے آخر میں چلنے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

پاکستان، ایران اور ترکی نے حال ہی میں اسلام آباد سے تہران اور پھر استنبول تک مال بردار ٹرین سروس کی بحالی کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ سروس پہلی مرتبہ 2009 میں شروع کی گئی تھی۔ تاہم گزشتہ نو برس سے اس روٹ پر کوئی بھی ٹرین نہیں چلی۔

Read more

گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

پاکستان کے ہمسایہ ملک چین کے ساتھ ملحقہ علاقے گلگت بلتستان کی اسمبلی نے ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے اس علاقے کو عبوری صوبہ قرار دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

منگل کو ڈپٹی اسپیکر نذیر احمد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ خالد خورشید اور قائدِ حزبِ اختلاف امجد حسین نے متفقہ طور پر گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد پیش کی جو اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی۔

Read more

فروری 2021 پاکستان کی تاریخ کا تیسرا خشک ترین مہینہ، 84 فی صد کم بارشیں ہوئی: رپورٹ

پاکستان کے محکمۂ موسمیات نے ماہانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں برس کا دوسرا ماہ پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ گرم اور خشک ترین فروری کے مہینوں میں سے ایک رہا ہے۔

رواں سال فروری 1961 کے بعد ملک کا تیسرا سب سے خشک ترین مہینہ تھا۔ فروری 2021 میں پاکستان میں اوسطاََ 84 فی صد بارشیں کم ریکارڈ کی گئیں۔ اور اس میں ملک کے تمام چھ انتظامی علاقے (صوبے) شامل ہیں۔

Read more

میدان سے خاندان تک: کرکٹروں کے آپس میں ‘رشتوں’ پر ایک نظر

پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی صاحبزادی اقصٰی اور نوجوان فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کے رشتے کی بات سوشل میڈیا پر کیا وائرل ہوئی لوگوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔

آفریدی خاندان میں قربت کی قیاس آرائیوں نے اُس وقت حقیقت کا روپ دھارا جب شاہد آفریدی نے شاہین کے اہلِ خانہ کی جانب سے رشتے کے سلسلے میں رابطوں کی تصدیق کی۔

Read more

ملالہ کا ‘ایپل’ کے ساتھ ڈرامے اور دستاویزی فلمیں بنانے کا معاہدہ

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے معروف ٹیکنالوجی کمپنی ‘ایپل’ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے ڈرامے، اینی میٹیڈ اور دستاویزی فلمیں اور بچوں کی سیریز تیار کی جائیں گی۔

تیئس سالہ ملالہ یوسف زئی کی نئی پروڈکشن کمپنی ‘ایکسٹرا کریکولر’ نے ‘ایپل ٹی وی’ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ملالہ کی کمپنی کی جانب سے تیارکردہ مواد ‘ایپل ٹی وی’ پر دستیاب ہو گا۔

Read more

امریکہ کی فوج میں دو اعلیٰ عہدوں کے لیے خواتین جنرلز نامزد

صدر جو بائیڈن نے امریکہ کی فوج کی قیادت میں دو اعلیٰ عہدوں کے لیے خواتین کو نامزد کیا ہے۔ یہ امریکہ میں دوسری اور تیسری خواتین ہوں گی جو کہ فوج میں اس قدر اعلیٰ درجے پر ذمہ داریاں انجام دیں گی۔

امریکہ کی فضائیہ کی جنرل جیکولین وین اووسٹ کو ٹرانسپورٹیشن کمانڈ (یو ایس ٹرنس کام) کے سربراہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ جنرل جیکولین وین اووسٹ امریکہ کی فوج میں واحد فور اسٹار جنرل ہیں۔ فور اسٹار جنرل امریکی فوج میں اعلیٰ ترین جنرل شمار ہوتا ہے۔

Read more

افغان مشن سے متعلق تمام آپشنز زیرِ غور ہیں: امریکہ

امریکہ کی جانب سے یہ بات ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے افغان صدر اشرف غنی کو ایک خط میں خبردار کیا تھا کہ امریکہ یکم مئی کو افغانستان سے تمام افواج کے انخلا پر غور کر رہا ہے جب کہ دیگر آپشنز بھی زیرِ غور ہیں۔​

خط میں اینٹنی بلنکن نے افغان صدر اشرف غنی پر زور دیا تھا کہ وہ امن عمل کو تیز کرنے کے لیے امریکہ کی تجاویز پر غور کریں۔ بصورتِ دیگر افغان حکومت کو طالبان سے تنہا ہی نمٹنا ہو گا۔

Read more

ہیری میگھن کے انٹرویو کی گونج: ‘شاہی خاندان نسل پرست نہیں’

برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے تازہ ترین اور انکشافات سے بھرپور انٹرویو پر دنیا بھر میں بات ہو رہی ہے۔ انٹرویو پر جہاں عوامی حلقوں میں بحث جاری ہے وہیں کئی اہم شخصیات نے بھی اس پر ردِ عمل دیا ہے۔

ہیری اور میگھن کے اس انٹرویو سے لوگوں کو معلوم ہوا کہ برطانوی شاہی خاندان میں واضح اختلافات موجود ہیں۔ تقسیم کی جڑیں اتنی گہری ہیں کہ گزشتہ سال محل چھوڑنے والے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن نے اب برملا اس کا اظہار کیا ہے۔

Read more

جسٹس فائز عیسیٰ کیس: ‘سماعت براہِ راست دکھانے کا اختیار صرف عدالت کے پاس ہے’

صدارتی ریفرنس کو کالعدم قرار دیے جانے سے متعلق سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی نظرِثانی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ کوئی بھی عدالتی سماعت براہِ راست دکھانے کا اختیار وفاقی حکومت نہیں بلکہ عدالت کے پاس ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کی سماعت براہِ راست دکھانے سے متعلق بھی عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Read more

بھارتی کشمیر: روہنگیا پناہ گزین پولیس کی پکڑ دھکڑ سے خوف کا شکار

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے حکام نے جموں کے مضافات میں واقع کچی بستیوں میں مقیم 150 سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو حراست میں لے کر جیل بھیج دیا ہے۔ جس سے علاقے میں موجود لگ بھگ چھ ہزار روہنگیا پناہ گزینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کو فارنرز ایکٹ کی دفعہ تین کی ذیلی شق دو کے تحت ہفتے کو حراست میں لیا گیا ہے جنہیں جموں سے 56 کلو میٹر جنوب میں واقع ہیرا نگر کے مقام پر قائم کیے گئے ایک ‘ہولڈنگ سینٹر’ میں رکھا گیا ہے۔

Read more

بلنکن کا غنی کو خط، ‘پالیسی بدلیں ورنہ تنِ تنہا طالبان کے حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا’

امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے افغانستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر صدر غنی نے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے نئی تجاویز پر غور نہ کیا تو اسے تنِ تنہا طالبان کے بڑے حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ کی جانب سے افغان صدر کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ امریکہ یکم مئی کو افغانستان سے تمام افواج کے انخلا پر غور کر رہا ہے جب کہ دیگر آپشنز بھی زیرِ غور ہیں۔

خط میں صدر غنی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ "جنابِ صدر میں آپ پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ واشنگٹن میں ہماری پالیسی پر غور ہو رہا ہے اور امریکہ کسی بھی آپشن کو مسترد نہیں کر سکتا۔ ہم یکم مئی کو امریکی فوج کے مکمل انخلا کے علاوہ دیگر آپشنز پر بھی غور کر رہے ہیں۔”

Read more

سوئٹزرلینڈ: عوامی مقامات پر برقعے پر پابندی کا فیصلہ، مسلم تنظیموں کی مذمت

سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے ریفرنڈم میں معمولی اکثریت سے عوامی مقامات پر برقعے یا چہرہ ڈھانپنے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسلمان تنظیموں نے اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مسلمان کمیونٹی میں عدم تحفظ کے احساس میں اضافہ ہو گا۔

سوئٹزرلینڈ میں اہم قومی معاملات یا تنازعات پر رائے کے لیے عوامی ریفرنڈم کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

Read more

شاہی محل میں اتنا دباؤ تھا کہ خودکشی تک کا سوچا: میگھن

برطانوی شاہی خاندان کے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے اتوار کو نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں اپنے بچے کی جلد کی رنگت پر تکلیف دہ باتوں سے لے کر شاہی خاندان کے اعزاز سے محروم ہونے اور اس طرح کے دباؤ والے ماحول کی وضاحت کی ہے۔

سابق شاہی جوڑے نے شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد پہلی مرتبہ انٹرویو دیا ہے۔

امریکی ٹی وی میزبان اوپرا ونفری کے ساتھ دو گھنٹے کے اس طویل انٹرویو میں دونوں میاں بیوی نے کئی انکشافات کیے۔

Read more

اچھی تصویروں کے لیے پوز کیسے بنائیں؟ ویتنام میں منفرد کورس متعارف

نئے دور کے بھی نئے اور منفرد مسائل ہیں۔ جیسے کہ کبھی آپ نے سیلفی تو لی ہوگی۔ اپنی تصویر کھینچتے یا کھنچواتے ہوئے یہ بھی سوچا ہوگا کہ تصویر کے لیے کیسا پوز دیا جائے؟ مسکراہٹ کیسی ہو؟ چہرے کے تاثرات کیسے ہوں؟ ہاتھ کہاں رکھیں؟ چہرہ کس سمت میں ہو؟

اکثر لوگ تصویر کھنچواتے ہوئے یہ سوال اس لیے ذہن میں لاتے ہیں کیوں کہ وہ دوسروں سے منفرد اور خوب صورت دکھنا چاہتے ہیں۔ مشہور شخصیات کی تصویریں کھینچتے ہوئے تو فوٹوگرافرز پوز بنوا دیتے ہیں۔ لیکن وہ سوشل میڈیا صارفین کیا کریں کہ جو خوب صورت اور منفرد پوز میں اچھی تصویر لینا چاہتے ہیں لیکن انہیں پوز بنانا نہیں آتا۔

Read more

عالمی یومِ خواتین: ‘اب زندگی بہت بدل گئی، مستقبل خود بنا سکتی ہوں’

پاکستان کی 63 فی صد آبادی آج بھی دیہادت میں بستی ہے۔ ایسے میں اس مفروضے کو یکسر مسترد نہیں کیا جا سکتا کہ دیہات میں رہنے والی خواتین آج بھی شہر میں رہنے والی خواتین کے مقابلے میں اس رفتار سے ترقی نہیں کر رہیں جیسے اُنہیں کرنی چاہیے۔ یہ جاننے کے لیے اعدا و شمار دیکھے جاسکتے ہیں لیکن عملی طور پر حالات کیا ہیں یہ جاننا مشکل ضرور ہے لیکن نا ممکن نہیں۔

اسلام آباد سے دو گھنٹے کی مسافت پر ضلع چکوال کا ایک چھوٹا سا گاؤں ‘ناڑاں مغلاں’ ہے جہاں کی خواتین گزشتہ 10 برسوں سے بھی زیادہ عرصے سے خود انحصاری، تعلیم اور معاشی خود مختاری کے لیے محنت کر رہی ہیں۔

Read more

پی ایس ایل تو مکمل نہ ہوسکا، بھارت آئی پی ایل کے کامیاب انعقاد کے لیے پر امید کیوں؟

کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کو حال ہی میں ملتوی کرنا پڑا۔ لیکن اب بھارتی کرکٹ بورڈ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے کامیاب انعقاد کے لیے پرامید ہے۔

بورڑ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) نے اتوار کو آئی پی ایل 2021 کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 9 اپریل کو ہو گا اور فائنل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

Read more

گوادر: نیوی کی گاڑی پر حملے میں اہلکار کی ہلاکت، ‘بی ایل اے’ نے ذمے داری قبول کر لی

پاکستان کے سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کو صوبہؐ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نیوی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کے حملے میں ایک اہلکار ہلاک جب کہ دو شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

بلوچستان کے صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے گھات لگا کر خود کار ہتھیاروں سے نیوی کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ ساحلی قصبے جیوانی میں ہفتے کی شام پیش آیا۔

Read more

پہلی ٹوئٹ کی نیلامی، ٹوئٹر کے بانی کو 20 لاکھ ڈالرز کی آفر

ٹوئٹر کے بانی جیک ڈورسی کی 2006 میں کی گئی دنیا کی سب سے پہلی ٹوئٹ کی نیلامی کے دوران اُنہیں 20 لاکھ ڈالرز کی پیش کش ہوئی ہے۔

21 مارچ 2006 کو کی گئی سب سے پہلی ٹوئٹ میں ڈورسی نے لکھا تھا کہ "میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی سیٹنگ کر رہا ہے۔”

Read more

پوپ فرانسس کا تاریخی دورۂ عراق، دہشت گردی سے متاثرہ مسیحیوں سے ملاقات

مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عراق کے تاریخی دورے کے دوران اتوار کو شدت پسند گروپ دولتِ اسلامیہ (داعش) کے مظالم سہنے والے مسیحی برادری کے افراد سے ملاقات کی۔

جمعے کو سخت سیکیورٹی میں عراق پہنچنے والے پوپ فرانسس نے دورے کے آخری روز اتوار کو تاریخی شہر موصل کا بھی دورہ کیا جہاں اُنہوں نے مسیحی برادری سے ملاقات کی۔

Read more

یمن: حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 90 ہلاکتیں

یمن میں حکومت کی حامی فورسز اور ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے درمیان صوبہ مارب میں جھڑپوں کے دوران دونوں اطراف کے کم از کم 90 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق تیل سے مالا مال اس صوبے میں ہونے والی لڑائی میں حکومت کی حمایت یافتہ فورسز اور وفادار قبیلوں کے 32 جنگجو مارے گئے۔ جب کہ اتحادی فوج کی فضائی کارروائیوں میں 58 حوثی باغیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

Read more

ویمن آف کریج ایوارڈ 2021: سات افغان خواتین بعد از مرگ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل

امریکی محکمہِ خارجہ کی جانب سے اس سال باہمت خواتین کی خدمات کے اعتراف میں دیے جانے والے ‘ویمن آف کریج ایوارڈ’ حاصل کرنے والی خواتین کی فہرست میں پاکستان اور بھارت سے کسی خاتون کا نام شامل نہیں ہیں۔ افغانستان، سری لنکا، نیپال، ایران، میانمار، ترکی اور چین سمیت لاطینی امریکہ اور افریقہ کی خواتین ایوارڈ وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ جب کہ افغانستان سے تعلق رکھنے والی سات خواتین کو بعد از مرگ اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن، آٹھ مارچ کو دنیا بھر سے خواتین کو ان کی غیر معمولی جر ات اور بہادری کے اعتراف میں سالانہ انٹرنیشنل ویمن آف کریج ایوارڈ دیں گے۔ امریکہ کی خاتونِ اول ڈاکٹر جل بائیڈن ان خواتین کی جرات مندانہ خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے افتتاحی کلمات ادا کریں گی۔

Read more

امریکہ: سینیٹ کے منظور کردہ 19 کھرب ڈالر کے کرونا ریلیف بل میں کیا ہے؟

امریکی سینیٹ نے صدر جو بائیڈن کے تجویز کردہ 19 کھرب ڈالرز کے کرونا ریلیف بل کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رقم کرونا وبا اور امریکیوں کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لیے خرچ کی جائے گی۔ ری پبلکن پارٹی نے اس بل کی مخالفت کی ہے۔

ہفتے کو کئی گھنٹوں کی بحث کے بعد سو رُکنی سینیٹ نے 49 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے بل کی منظوری دی۔ ایوانِ نمائندگان پہلے ہی اس بل کی منظوری دے چکا ہے۔

Read more

افغان امن عمل: امریکہ اور طالبان کے دوبارہ مذاکرات، کابل حکومت کے تحفظات

افغان طالبان نے تصدیق کی ہے کہ اُنہوں نے افغانستان سے امریکہ اور اس کی اتحادی افواج کے انخلا سے متعلق امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ضمن میں جمعے کو امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر کے سربراہ ملاعبدالغنی برادر سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات بھی ہے۔

ادھر افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ وہ ملکی آئین سے کسی صورت انحراف نہیں کریں گے جب کہ افغانستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ عالمی برادری کی نگرانی میں ہونے والے آزاد اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے ہی ہو گا۔

Read more

تین سو ڈالر لے کر امریکہ آنے والی ناسا کی ایئرو اسپیس انجنئیر

ویب ڈیسک — امریکہ کے خلائی ادارے ‘ناسا’ کے مریخ پر بھیجے جانے والے روبوٹ ‘پرسیورنس​’ کی دھوم ساری دنیا میں ہے۔ وہیں اس روبوٹ کی کامیابی کے پیچھے کام کرنے والی ناسا کی ٹیم پر بھی سب کی نظریں ہیں۔

Read more

پشاور: مصالحتی کونسل کی رکن بننے والی ثوبیہ خان خواجہ سراؤں کے مسائل کے حل کے لیے پر عزم

پشاور — ثوبیہ خان کا شمار خیبر پختونخوا کے انتہائی متحرک اور تعلیم یافتہ خواجہ سراؤں میں ہوتا ہے۔ اسی بنیاد پر اُنہیں ضلعی مصالحتی کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔

ضلعی مصالحتی کونسل کے ذریعے پشاور کے تمام تھانوں کی حدود میں لوگوں کے مابین تنازعات کو مشاورت سے حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

Read more

درجہ بندی میں تنزلی، بھارت نے فریڈم ہاؤس کی حالیہ رپورٹ کو مسترد کر دیا

سرینگر — بھارت نے امریکہ کے ادارے ‘فریڈم ہاؤس’ کی حالیہ رپورٹ میں، جس میں اسے شہری آزادیوں کے لحاظ سے آزاد ملکوں کی فہرست سے نکال کر جزوی طور پر آزاد ملکوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، کو مسترد کر دیا ہے۔

Read more

عمران خان اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب، الیکشن کمیشن کو ایجنسیز سے بریفنگ لینے کی تجویز

ویب ڈیسک — پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے ایوانِ زیریں (قومی اسمبلی) کے 178 ارکان کی حمایت کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ تاہم حزبِ اختلاف کی جماعتیں اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں۔

Read more

افغانستان: برفانی تودے گرنے سے کم ازکم 14 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں برفانی تودوں کے گرنے اور برفشار یا Avalanche سے کم ازکم 14 افراد ہلاک اور بہت سے زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ جمعرات کو پیش آیا۔

برفشار کا نشانہ صوبے بدخشاں میں ضلع راغستا بنا ہے۔ یہ علاقہ طالبان کے کنٹرول میں ہے، جس کی وجہ سے امدادی کوششوں میں رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں۔

Read more

‘ہم ایسی دنیا بنائیں گے، جہاں ہر لڑکی پڑھ لکھ کر لیڈر بن سکے’

ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ وہ اپنے ادارے ملالہ فنڈ کے ذریعے یہ یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، کہ دنیا بھر میں تعلیم سے محروم 13 کروڑ لڑکیوں کو سکول بھیجا جا سکے اور جو لڑکیاں سکول جا رہی ہیں، انہیں اعلیٰ تعلیم کے لئے محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی واشنگٹن کے ایک تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر ایک ورچوئل تقریب میں گفتگو کر رہی تھیں۔

Read more

میر واعظ عمر فاروق پر عائد تازہ پابندی کے خلاف سری نگر میں احتجاج

کشمیری سیاسی اور مذہبی راہنما میر واعظ عمر فاروق کو پولیس کی جانب سے سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں وعظ و تبلیغ کرنے سے روکنے کے خلاف اُن کے حامیوں نے جمعے کو شہر کے پرانے حصے میں ایک مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے جن کے ہاتھوں میں کتبے اور میر واعظ عمر کی تصویریں تھیں، حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور مذہبی اور سیاسی راہنما کی نقل و حرکت پر گزشتہ 19 ماہ سے جاری پابندیوں پر احتجاج کیا۔

Read more

امریکی محکمہ خارجہ کا کشمیر پر بیان خطے کی متنازع حیثیت کے برعکس ہے، پاکستان

پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کے جموں و کشمیر سے متعلق اس بیان کو خطے کی متنازع حیثیت کے برعکس قرار دیا ہے جس میں بھارتی زیر انتظام کشمیر کے لیے ‘بھارت کا وفاقی علاقہ’ کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے۔

یادر ہے کہ بدھ کو معمول کی بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کا حوالہ ‘بھارتی وفاقی علاقے’ کے الفاظ سے دیا، لیکن ساتھ ہی یہ واضح کیا کہ اس خطے کے بارے میں امریکہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

Read more

بھارتی کسان نئے زرعی قوانین کو اپنی بقا کے لیے خطرہ کیوں قرار دے رہے ہیں؟

بھارت میں متعارف کرائے گئے تین نئے متنازع زرعی قوانین پر شمالی بھارت کے ہزاروں کسانوں نے گزشتہ تین ماہ سے زیادہ عرصے سے احتجاجی تحریک چلا رکھی ہے۔ کسان اِن قوانین کو زراعت سے حاصل ہونے والی اپنی پہلے سے ہی کم آمدن کیلئے ایک خطرہ قرار دے رہے ہیں، کیونکہ یہی ان کا واحدذریعہ معاش ہے۔

وائس آف امریکہ کی نمائندہ انجنا پسریچہ کی رپورٹ کے مطابق، بھارت میں اب تک کی سب سے بڑی کسان تحریک میں پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش ریاستوں کے کسانوں نے بھارت کے دارالحکومت کو جانے والی شاہراہ کے کناروں پر ٹریکٹر ٹرالیاں کھڑی کر رکھی ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ان قوانین کو ختم کیا جائے۔

Read more

عمران خان اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب، الیکشن کمیشن کو ایجنسیز سے بریفنگ لینے کی تجویز

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے ایوانِ زیریں (قومی اسمبلی) کے 178 ارکان کی حمایت کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ تاہم حزبِ اختلاف کی جماعتیں اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت ہفتے کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے عمران خان پر اعتماد کی قرار داد پیش کی۔

حزبِ اختلاف کے بائیکاٹ کی وجہ سے ایوان کی کارروائی کے دوران اپوزیشن بینچز خالی رہیں۔ حکومتی ارکان نے اسپیکر کی ہدایت کے مطابق ایک لابی میں جا کر وزیرِ اعظم پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Read more

امریکہ نے میانمار کے ایک ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیے

میانمار کی فوج نے اقتدار حاصل کرنے کے بعد نیویارک میں امریکی فیڈرل ریزرو بینک سے اپنے ملک کے ایک ارب ڈالر کے اثاثے نکالنے کی کوشش کی ہے جسے امریکی حکام نے ان کے فنڈ منجمد کر کے ناکام بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میانمار کے سینٹرل بینک کی طرف سے 4 فروری کو کی گئی ایک ٹرانزیکشن کو فیڈرل ریزرو بینک نے روکا ہے۔ اس کے بعد امریکی حکام نے اس ٹرانزیکشن پر تب تک رکاوٹیں کھڑی کیں جب تک امریکی صدر جو بائیڈن کا صدارتی حکم نامہ نہیں آ گیا، جس کے بعد انہیں اس ٹرانزیکشن کو روکنے کا قانونی اختیار مل گیا۔

Read more

شکست تسلیم کرنے کا جذبہ ہونا چاہیے: تنقید پر الیکشن کمیشن کا جواب

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیرِ اعظم عمران خان کی سینیٹ انتخابات سے متعلق تنقید مسترد کر دی ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ ہر سیاسی جماعت اور شخص میں شکست تسلیم کرنے کا جذبہ ہونا چاہیے۔

سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست پر شکست کے بعد وزیرِ اعظم اور حکومتی وزرا کی جانب سے الیکشن کمیشن پر تنقید کی جا رہی تھی۔

کمیشن نے جمعے کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اراکین اور وزیرِ اعظم کا خطاب سن کر دکھ ہوا۔ ہر سیاسی جماعت اور شخص میں شکست تسلیم کرنے کا جذبہ ہونا چاہیے۔

Read more

کشمیری نژاد سمیرا فاضلی کی وائٹ ہاؤس میں تقرری، ‘ہوگا وہی جو امریکہ چاہتا ہے’

کشمیری نژاد امریکی خاتون سمیرا فاضلی کی وائٹ ہاؤس میں ایک اہم عہدے پر تقرری نے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے عوام کے لیے ایک نئی امید پیدا کر دی ہے۔

متنازع خطے میں پائی جانے والی سیاسی اور سیکیورٹی صورتِ حال کے پس منظر میں اکثر مقامی لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وائٹ ہاؤس میں سمیرا فاضلی کی موجودگی جو بائیڈن انتظامیہ کے مسئلہ کشمیر اور اس سے جڑے دیگر امور کو بہتر طور پر سمجھنے اور کشمیری عوام کے نقطۂ نظر کو جاننے میں مدد گار ثابت ہو گی۔

Read more

نیوزی لینڈ: آٹھ اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ

جنوبی بحرالکاہل میں حالیہ تاریخ کے شدید ترین زلزلے کے بعد سمندر میں سونامی کا اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا جس کے بعد نیوزی لینڈ میں ہزاروں افراد جمعے کو ساحلی علاقے خالی کرنے پر مجبور ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے دو مرکزی جزیروں سے 100 کلو میٹر کے فاصلے پر کرمادک جزیرے میں ریکٹر اسکیل پر 8.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ جب کہ یکے بعد دیگرے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Read more

ممبئی کی مشہور کراچی بیکری کی ‘جبری’ بندش، بھارت میں کوئی خوش تو کوئی خفا

ویب ڈیسک — بھارت کے معاشی مرکز ممبئی میں مشہور ‘کراچی بیکری’ مالکان نے دھمکیاں ملنے پر یہ بیکری بند کر دی ہے۔ بیکری کی بندش پر بھارتی شہریوں نے اپنے ردِ عمل میں شدید غصے کا اظہار کیا ہے جب کہ بعض افراد خوش دکھائی دیتے ہیں۔

بھارت میں دائیں بازو کی سیاسی جماعت مہاراشٹرا نونرمن سینا (ایم این ایس) کے ورکر حاجی سیف شیخ نے ‘کراچی بیکری’ کا نام تبدیل کرنے کے لیے ایک مہم چلائی تھی اور اس سلسلے میں کئی بار بیکری کے باہر احتجاج بھی کیا گیا۔

حاجی سیف ایم این ایس کے نائب صدر ہیں اور انہوں نے بیکری کے نام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے پاکستانی نام قرار دیا تھا۔

Read more

پی ایس ایل 6 غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی، مگر ذمہ دار کون؟

پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن جس شور و ہنگامے سے شروع ہوا تھا، اتنی ہی سرعت سے التوا کا شکار ہو گیا ہے۔ وہی پاکستان کرکٹ بورڈ جو کرونا وبا کے دوران کامیاب ڈومیسٹک سیزن کے انعقاد کا تمام کریڈٹ لے رہا تھا اسے اب فرنچائز لیگ کے ملتوی ہونے کا اصل ذمہ دار ہونے کے الزامات کا سامنا ہے۔

پی ایس ایل 6 کا مکمل نہ ہونے کا واحد ذمہ دار کیا پی سی بی ہی ہے یا اس میں کھلاڑی اور فرنچائز مالکان بھی برابر کے شریک ہیں۔ ایونٹ کے التوا کے معاملے پر ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔

Read more

اسلام آباد ہائی کورٹ کا جنرل اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل (ر) اسد درانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈ کے مطابق اسد درانی کے خلاف کوئی انکوائری نہیں چل رہی۔ حکومت کے پاس کھلی چھوٹ نہیں کہ کسی کو بھی ای سی ایل میں ڈال دے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس اطہر من اللہ نے جمعرات کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق ان کی درخواست پر سماعت کی۔

Read more

کون بنے گا چیئرمین سینیٹ؟ حکومت سنجرانی اور پیپلزپارٹی گیلانی کے لیے سرگرم

پاکستان کے سینیٹ انتخابات میں گو کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) ایوان بالا کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ تاہم اب بھی حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے اراکین کی تعداد ایوان میں اس سے زیادہ ہے۔

سینیٹ انتخابات کے ہنگامہ خیز نتائج کے بعد اب سیاسی جماعتوں کی نظریں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر مرکوز ہو گئی ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کی اسلام آباد سے کامیابی کے بعد تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے بھی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا۔

Read more

اسپیس ایکس، اسٹارشپ راکٹ کامیاب لینڈنگ کے بعد تباہ

خلائی گاڑیاں اور راکٹ بنانے والی امریکی کمپنی ‘اسپیس ایکس’ کا اسٹارشپ راکٹ کامیاب قرار دی جانے والی پرواز کے زمین پر اترنے کے کچھ ہی دیر بعد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس سے قبل بھی ‘اسپیس ایکس’ کی دو آزمائشی پروازیں کامیاب لینڈنگ نہیں کر سکی تھیں۔

دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے ایلن مسک کی کمپنی ‘اسپیس ایکس’ کی یہ آزمائشی پروازیں اس منصوبے کا حصہ ہیں جس کے تحت مستقبل میں چاند اور مریخ پر انسانی بستیاں بسائی جائیں گی۔

Read more

مارکل کا برطانوی شاہی محل پر اپنے خلاف جھوٹی مہم چلانے کا الزام

سابق امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے الزام عائد کیا ہے کہ برطانوی شاہی محل ‘بکنگھم پیلس’ اُن سے اور اُن کے شوہر ہیری سے متعلق مستقل جھوٹ سے کام لے رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار مارکل نے امریکی ٹی وی شو کی میزبان اپرا وینفری کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ اس انٹرویو کا کچھ حصہ بدھ کو ‘سی بی ایس’ ٹی وی پر دکھایا گیا تھا۔

Read more

افغانستان: خواتین صحافیوں کے بعد خاتون ڈاکٹر قتل

افغانستان میں رواں ہفتے تین خواتین صحافیوں کے قتل کے بعد اب ایک خاتون ڈاکٹر کو قتل کر دیا گیا ہے۔

افغان حکام کے مطابق ملک کے مشرقی شہر جلال آباد میں ایک ڈاکٹر کو گھات لگا کر بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ڈاکٹر کے قتل کے تازہ ترین واقعے سے متعلق جلال آباد کے گورنر آفس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون ایک رکشے میں سوار تھیں جس کے نیچے بم نصب کیا گیا تھا۔

Read more

کھلاڑیوں کے مزید کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پی ایس ایل 6 ملتوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات کو مزید تین کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔

پی ایس ایل 6 میں شریک چھ کھلاڑیوں اور ایک سپورٹنگ اسٹاف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ متاثرہ کھلاڑیوں میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

بائیو ببل کے باوجود کرونا کیسز میں اضافے کے باعث پی سی بی نے جمعرات کو ایونٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے پی سی بی نے تمام فرنچائز مالکان کو ورچوئل اجلاس میں اعتماد میں بھی لیا ہے۔

Read more

کیپٹل ہل پر حملے کا خدشہ، ایوانِ نمائندگان کا جمعرات کو ہونے والا اجلاس ملتوی

امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر حملے کے خدشے کے باعث ایوانِ نمائندگان کا جمعرات کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

کیپٹل پولیس نے بدھ کو خبردار کیا تھا کہ ملیشیا گروپ کی جانب سے کانگریس کی عمارت پر حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

ایوانِ نمائندگان میں جمعرات کو پولیس ریفارمز بل پر بحث اور ووٹنگ ہونا تھی۔ تاہم کیپٹل پولیس کے انتباہ کے بعد یہ اجلاس اب جمعرات کو نہیں ہو سکے گا۔

Read more

کانگریس پر 6 جنوری کی ہنگامہ آرائی اندرونی دہشت گردی تھی: ایف بی آئی

امریکہ کے وفاقی تفتیشی ادارے (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے کہا ہے کہ رواں برس چھ جنوری کو کانگریس کی عمارت پر ہونے والی ہنگامہ آرائی اندرونی دہشت گردی کا واقعہ تھا۔ اُس روز کانگریس میں جو بائیڈن کی صدارتی انتخاب میں جیت کی توثیق کے لیے اجلاس جاری تھا۔

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر نے سینیٹ کے ایک پینل کو بتایا کہ کانگریس کا گھیراؤ ایک مجرمانہ رویہ تھا۔

Read more

افغانستان: تین خواتین صحافیوں کے قتل کے بعد خواتین میڈیا ورکرز میں خوف کی لہر

افغانستان میں منگل کو تین خواتین صحافیوں کے قتل کے بعد صحافی برادری خصوصا صحافتی شعبے میں کام کرنے والی خواتین کارکنان عدم تحفظ کا شکار ہے۔ صحافتی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے واقعات کے ذمے داروں کا تعین کر کے اُنہیں قرار واقعی سزا دے۔

افغانستان میں حالیہ چند ماہ کے دوران صحافیوں کو نشانہ بنا کر قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ طالبان ان واقعات سے لاتعلقی کا اظہار کر رہے ہیں ۔۔ماضی میں اس نوعیت کے واقعات کی زمہ داری دولتِ اسلامیہ (داعش) بھی قبول کرتی رہی ہے۔

Read more

نوالنی کو زہر دینے کا الزام، امریکہ نے کئی روسی عہدے داروں پر پابندیاں عائد کر دیں

امریکہ نے روس میں حزبِ اختلاف کے اہم رہنما الیکسی نوالنی کو مبینہ طور پر زہر دینے کی سازش کے الزام میں روس کے بعض حکومتی عہدے داروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

بائیڈن انتظامیہ نوالنی کے قتل کی سازش کا الزام روسی صدر پر عائد کرتی رہی ہے تاہم امریکہ نے اُن پر پابندی عائد نہیں کی۔

Read more

بھارتی کشمیر: میر واعظ عمر فاروق کی نظر بندی 19 ماہ بعد ختم

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی پولیس نے 19 ماہ سے گھر تک محدود علیحدگی پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق کی نظر بندی ختم کر دی ہے۔

وائس آف امریکہ کے نمائندے یوسف جمیل سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے میر واعظ عمر فاروق نے نظر بندی کے خاتمے کی تصدیق کی ہے۔

میر واعظ عمر فاروق اُن سینکڑوں کشمیری سیاست دانوں، سول سوسائٹی کے کارکنوں اور تاجروں میں شامل تھے جنہیں پانچ اگست 2019 کو کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم کر کے نظر بند کر دیا گیا تھا۔

Read more

سری لنکا نے بھارت اور جاپان کو کولمبو بندرگاہ پر ٹرمینل تعمیر کرنے کی اجازت دے دی

ویب ڈیسک — سری لنکا میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بھارت اور جاپان کو اپنی مرکزی بندرگاہ پر کنٹینر ٹرمینل کی تعمیر کی اجازت دے دی ہے۔ اس سے قبل، سری لنکا نے دونوں ملکوں کے ساتھ اسی بندرگاہ پر ٹرمینل بنانے کے سمجھوتے کو 2019 میں ٹریڈ یونینوں اور حزب مخالف کی جانب سے ہفتوں تک جاری رہنے والے احتجاج کے بعد ختم کر دیا تھا۔

Read more

بائیڈن انتظامیہ میں مختلف اقلیتی کمیونٹیز کی نمائندگی کیا معنی رکھتی ہے؟

واشنگٹن — گزشتہ ہفتے جب سر پر اسکارف اوڑھے ایک مسلمان خاتون سمیرا فاضلی نے وائٹ ہاؤس سے امریکی صدرجو بائیڈن کی اقتصادی پالیسی پر ایک پریس بریفنگ سے خطاب کیا تو نئی امریکی انتظامیہ میں مسلمانوں سمیت اقلیتی برادریوں کو نمائندگی دینے سے متعلق امریکہ ہی نہیں، دنیا بھر میں مختلف انداز سے تبصرے کیے گئے۔

Read more

جسٹس فائز عیسیٰ: ‘سانحۂ مشرقی پاکستان پر بات کریں تو خاموش کرا دیا جاتا ہے’

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اگر کوئی سانحۂ مشرقی پاکستان پر بات کرے تو اسے خاموش کرا دیا جاتا ہے۔ صحافیوں کو اسلام آباد سے اغوا کیا جاتا ہے تو وزیرِ اعظم کہتے ہیں کہ مجھے کچھ معلوم نہیں۔ لگتا ہے کہ ہم پاکستان میں نہیں بلکہ گٹر میں رہتے ہیں۔

منگل کو صدارتی ریفرنس پر نظرثانی اپیل کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی عیسیٰ نے خود عدالت میں دلائل دیے۔

جسٹس عیسی کے ان دلائل پر کیس کی سماعت کرنے والے بینچ میں شامل جج جسٹس منظور احمد ملک نے ریمارکس دیے کہ ہر بات ہر جگہ کرنا مناسب نہیں ہوتا، قاضی صاحب جذباتی نہ ہوں۔

Read more

افغان امن عمل، خلیل زاد کی اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں

امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد ایک پھر خطے کے دورے پر ہیں۔ خلیل زاد نے پیر کو کابل میں افغان صدر اشرف غنی اور افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبدللہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔

خلیل زاد ایسے وقت میں خطے کے ممالک کا دورہ کر رہے ہیں جب بین الافغان مذاکرات میں تاحال کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوئی جب کہ امریکی انتظامیہ نے بھی امن معاہدے پر نظرِ ثانی کا عندیہ دے رکھا ہے۔

Read more

بلوچستان میں سینیٹ کا جوڑ، بلامقابلہ سینیٹرز منتخب کرانے کی کوششیں ناکام

آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے چھوٹے صوبے بلوچستان میں بھی تین مارچ کو سینیٹ کی 12 نشستوں پر انتخاب ہو رہا ہے۔ پنجاب کی طرح بلوچستان میں بھی بلامقابلہ سینیٹر منتخب کرانے کی کوششوں میں بظاہر ناکامی کے بعد بدھ کو بلوچستان اسمبلی میں پولنگ ہو گی۔

گزشتہ ایک ہفتے سے بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ملاقاتوں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری رہا اس دوران حکمران جماعت اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل اپوزیشن کی جماعتیں اپنے اُمیدواروں کی کامیابی کے لیے سرگرم رہیں۔

Read more

سینیٹ انتخابات: کیا اس بار بھی خیبر پختونخوا میں کوئی ‘اپ سیٹ’ ہو سکتا ہے؟

خیبرپختونخوا میں 2018 میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو اور بعض اُمیدواروں کے غیر متوقع طور پر منتخب ہونے کے بعد اس بار بھی سب نظریں یہاں ہونے والے انتخابات پر مرکوز ہیں۔

انتخابات خفیہ رائے شماری سے ہی کرانے کے فیصلے کے بعد صوبے کی 12 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں کامیابی کے لیے سیاسی جماعتیں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔ ایسے میں تین آزاد اُمیدواروں کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف پراُمید ہے کہ وہ 12 میں سے 11 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ اس مقصد کے لیے حکمراں جماعت نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد کر کے ایک نشست پر اُن کے اُمیدوار کو کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Read more

عالمی سطح پر کرونا کیسز میں پھر اضافہ

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ گزشتہ سات ہفتوں کے دوران پہلی مرتبہ عالمی سطح پر کرونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ حکام نے کرونا کیسز میں ایک بار پھر بڑی تعداد میں تیزی آ سکتی ہے۔

کرونا وائرس پر ڈبلیو ایچ او کی تکنیکی ٹیم کی سربراہ ماریا وین کرخوو نے پیر کو ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ "ہمیں سخت احتیاط کی ضرورت ہے، اگر وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں احتیاط نہ کی گئی یہ دوبارہ پھیل سکتا ہے۔”

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس گیبراسس کا کہنا ہے کہ کرونا کیسز میں حالیہ اضافہ چار خطوں میں سامنے آیا ہے جن میں امریکہ، مشرقی بحیرہ روم، یورپ اور جنوب مشرقی ایشیا شامل ہیں۔

Read more

الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات ماضی کی طرز پر کرانے کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے صدارتی ریفرنس پر رائے کے بعد الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات ماضی کی طرح کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کی وجہ وقت کی کمی بتائی جاتی ہے۔

سینیٹ انتخابات کے لیے اراکینِ صوبائی و قومی اسمبلی تین مارچ کو پولنگ میں حصہ لیں گے۔

سینیٹ انتخابات سے متعلق اعلیٰ عدالت نے پیر کو صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے میں کہا تھا کہ سینیٹ انتخآبات آئین و قانون کے مطابق ہوں گے اور بیلٹ پیپر کا خفیہ رکھنا حتمی نہیں ہے۔

Read more

چرچل کی بنائی گئی پینٹنگ ایک کروڑ ڈالر سے زائد میں نیلام

ہالی وڈ کی نام ور اداکارہ اینجلینا جولی کی زیرِ ملکیت ایک ‘تاریخی پینٹنگ’ ایک کروڑ 15 لاکھ ڈالر سے زائد میں نیلام ہو گئی ہے۔

یہ پینٹنگ برطانیہ کے سابق وزیرِ اعظم ونسٹن چرچل نے بنائی تھی جس میں انہوں نے مراکش کی کتبیہ مسجد کے مینار اور اس کے ارد گرد کے علاقے کی منظر کشی کی تھی۔

یہ پینٹنگ پیر کو لندن کے ایک میوزیم میں ہونے والی نیلامی کے دوران 82 لاکھ 85 ہزار پاؤنڈ میں فروخت کی گئی۔ نیلامی سے قبل تصویر کی مالیت کا تخمینہ 15 سے 25 لاکھ پاؤنڈ لگایا گیا تھا۔ تاحال اس پینٹنگ خریدنے والے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

Read more

پاکستان میں سینیٹ الیکشن ہوتا کیسے ہے؟

پاکستان میں ان دنوں سینیٹ انتخابات کا شور ہے اور سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا سینیٹ آف پاکستان میں برتری کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہیں۔ رُکن اسمبلی تو عوام کے براہ راست ووٹوں سے منتخب ہوتے ہیں تاہم صوبوں سے سینیٹ کے اُمیدواروں کا انتخاب وہاں کی صوبائی اسمبلی کے اراکین جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے سینیٹر کا انتخاب اراکین قومی اسمبلی کرتے ہیں۔

سینیٹ کی 48 نشستوں پر اس مرتبہ انتخابات ہو رہے ہیں۔ پنجاب سے 11 سینیٹرز بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ سندھ کے 11 جب کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے 12، 12 سینٹرز کے انتخاب کے لیے بدھ کو پولنگ ہو گی۔

Read more

پی ایس ایل 6: مزید 2 غیر ملکی کھلاڑی کرونا کا شکار، منتظمین ایونٹ مکمل کرنے کے لیے پرامید

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 6 کے لیے بائیو ببل کا حصہ رہنے والے مزید تین افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پی ایس ایل کے مستقبل کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے منگل کو نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ آسٹریلوی کھلاڑی فواد احمد کے بعد مزید دو غیر ملکی کھلاڑیوں اور ایک سپورٹنگ اسٹاف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

Read more

امریکہ، طالبان معاہدے کا ایک سال: مایوسیوں میں بدلتی اُمیدیں

انتیس فروری 2020 وہ دن تھا جب دنیا نے دیکھا کہ امریکہ اور طالبان کے نمائندے ایک ہی مقام پر جمع ہیں اور خوشگوار ماحول میں امن معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں۔ جب قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد اور طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر نے تاریخی امن معاہدے پر دستخط کیے تو دنیا کو اُمید ہوئی کہ اب افغان تنازع حل ہو جائے گا۔

اس روز دوحہ کے شیرٹن ہوٹل میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی۔ باہر سے آئے ہوئے مندوب، صحافی، میڈیا ورکر اور سفید شلوار قمیض اور کالی پگڑیاں پہنے طالبان سے ہال کچھا کھچ بھرا ہوا تھا۔

Read more

جسٹس فائز عیسیٰ: ‘دو سال سے تضحیک ہو رہی ہے، معاملہ صرف احتساب اور شفافیت کا ہے’

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا ہے وہ مئی 2019 سے بہت کچھ بھگت رہے ہیں۔ یہ معاملہ اُن کی ذات کا نہیں بلکہ احتساب اور شفافیت کا ہے۔

پیر کو صدارتی ریفرنس پر نظرثانی اپیل کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی عیسیٰ نے خود عدالت میں دلائل دیے۔

جسٹس عیسی نے درخواست کی کہ اُن کی نظرِثانی درخواست کی سماعت کو براہ راست نشر کرنے کے لیے اُن کی درخواست پہلے سنی جائے۔

Read more