ماحولیاتی تبدیلی اور پاکستان

ہماری زمین کا موسم پچھلے کچھ سالوں سے تبدیل ہو رہا ہے، تکنیکی الفاظ میں اسے ”ماحولیاتی تبدیلی“ کا نام دیا جاتا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کا مطلب ہے، موسمی پیٹرن میں تبدیلی آنا، نہ صرف موسم کا انتہائی گرم ہونا بلکہ بہت ٹھنڈا ہونا، خشک سالی، سیلاب، اور طوفان باد و باراں بی اس میں شامل ہیں۔ ہماری فضا سانس لینے کے قابل نہیں رہی، 2 سال کے بچے سے لیں کر 65 سال کے بوڑھے تک، الرجی، دمہ اور متعدد سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ ہمارے پانی کے ذخائر میں نہ صرف سال با سال کمی آتی جا رہی ہے، بلکہ موجودہ ذخائر آلودہ ہونے کی وجہ سے پینے کے قابل نہیں رہے، شہروں میں سموگ کاروبار زندگی کو متاثر کر رہی ہے۔

Read more

موسمیاتی تبدیلی: ہمالیہ کے گلیشیئرز پر برف انتہائی تیزی سے پگھل رہی ہے

سرد جنگ کے زمانے میں جاسوسی کرنے والی سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر کے مطابق ہمالیہ گلیشیئرز کی برف خطرناک حد ک پگھل گئی ہے جس سے گلوبل وارمنگ کے اثرات اب اور نمایاں ہو گئے ہیں۔

ایک نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے امریکہ کی جانب سے فوجی حکمتِ عملی کے مشاہدے کے لیے تیار کردہ پُرانی تصاویر کا موازنہ حال ہی میں خلائی جہازوں سے لی گئی تصاویر سے کیا تو معلوم ہوا کہ گذشتہ 40 برسوں میں ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے پر واقع گلیشیئرز میں برف کے پگھلنے کی رفتار دگنی ہو گئی ہے۔

Read more

گریٹا تھونبرگ اور پاکستان کے طالب علم

سولہ سالہ سویڈش اسکول کی طالبعلم گریٹا تھونبرگ ایک ماحولیاتی کارکن ہیں جو سیاستدانوں کو موسمیاتی تبدیلی سے نپٹنے کی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیتی ہیں۔ ان کی شہرت کی ابتدا اگست 2018 میں عالمی حدت کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لئے اسٹاک ہولم میں سویڈش پارلیمان (ریککگگ) کے باہروہ ہر جمعہ کو اکیلے اپنے مخصوص احتجاج سکولسٹریج فرکار کلیٹیٹیٹ (ماحولیات کے لیے سکول سے ہڑتال) کی شروعات سے ہوئے۔ ان کا مطالبہ بہت ہی چھوٹا مگر دور رس اور طاقتور تھا، وہ سویڈن کی حکومت کو پیرس معاہدہ پر مکمل عمل درآمد کروانا تھا۔

Read more

زمین سے بڑے پیمانے پہ زندگی کا خاتمہ ہو نے کا خطرہ

جسمانی طور پر جدید انسان کو زمین پر زندگی گزارتے تقریباً سوا تین لاکھ سال کا عرصہ ہو نے کو ہے۔ زرعی انقلاب تقریباً دس ہزار سال پہلے وقوع پذیر ہوا اور سائنسی دریافتوں اور ایجادات کے ساتھ سرمایہ دارانہ صنعتی انقلاب اٹھارہویں صدی عیسوی میں شروع ہوا۔ جس کا تسلسل آج انسان کو زمین کی طنابیں توڑ کر خلاؤں کی خاک چھاننے کے قابل بنا چکا ہے۔ ایک طرف جہاں سائنس اور تکنیک کی ترقی نے زندگی کو سہل بنایا وہیں دوسری طرف سرمائے کی ہوس نے وحشت اور بربریت کی تمام حدیں توڑ دیں۔ لیکن آج سرمائے کی ہوس صرف انسانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ پورے کرہ ارض کی حیات کے لئے خطرے کا سبب بن چکی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیاں آج اس نہج تک پہنچ چکی ہیں کہ اگر جلد ان کو روکا نہ گیا تو زمین سے بڑے پیمانے پہ زندگی کا خاتمہ ہو نے کا خطرہ ہے۔

Read more

کاغان اور ناران کی تباہی

جنت نظیر وادِی کاغان جو سرسبز پہاڑوں، گھنے جنگلات، برفیلی چوٹیوں، متعدد گلیشیئر اور شفاف جھیلوں کی وجہ سے مشہور ہے تقریباً 155 کلومیٹر طویل ہے۔ یہ خیبرپختونخواہ کے ضلع مانسہرہ کے شمال میں واقع ہے۔ اس وادی کے دائیں طرف آزاد کشمیر کی خوبصورت وادی نیلم جبکہ بائیں جانب وادِی کوہستان واقع ہے۔ پاکستان کے جنوبی علاقوں سے وادی میں داخل ہونے کے دو راستے ہیں۔ ایک براستہ ایبٹ آباد، مانسہرہ سے بالاکوٹ۔ اور دوسرا راستہ براستہ مری، مظفر

Read more

کیا آپ میری طرف بڑھتے دستِ قضا کو روک سکتے ہیں؟

ایک زوردار ضرب نے میرے پورے وجود کو ہلا ڈالا۔ ضرب کی شدت اتنی تھی کہ مجھے اپنا پورا وجود شل ہوتا محسوس ہوا۔ تکلیف کے ساتھ ساتھ مجھےحیرت بھی محسوس ہو رہی تھی اور اپنے وجود کے اندر گرتے آنسوووں کا نمکین ذائقہ بھی میرے اندر گھلتا جا رہا تھا۔ مجھے سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا، میں نے کسی کا کیا بگاڑا تھا کہ مجھ پر اچانک ایسا جان لیوا حملہ کر دیا گیا۔ ہر چند کہ ابھی

Read more