پیپلز پارٹی لاڑکانہ سے الیکشن کیسے ہاری؟

ایسے وقت میں جب آصف علی زرداری، فریال ٹالپر، خورشید شاہ سمیت کئی رہنما کرپشن کے کیسوں میں نیب کی تحویل مں ہیں اور تقریبا پوری پارٹی قیادت انہی کرپشن کیسز میں عبوری عدالتی ضمانتوں پر ہے پیپلز پارٹی کی طرف سے لاڑکانہ شہر کی صوبائی اسیمبلی کی سیٹ پی ایس 11 ہارنا کوئی اچھا…

Read more

عدالت میں ننگے پاؤں پہنچنے والی لڑکی

ہم نے اب تک دیکھا اور سنا تھا کہ لوگ پیروں اور مزاروں پر ننگے پاؤں جاتے ہیں مگر سندھ میں ایک نوجوان لڑکی نے انسداد دہشت گردی عدالت میں ننگے پاؤں آکر ایسا قدم اٹھایا ہے جیسے اس نے اپنے پاؤں سے اتارا ہوا جوتا ہمارے ملکی نظام پہ دے مارا ہو اور خود…

Read more

تحریک انصاف کے ضلعی صدر نے ملازم کے دہان زیریں میں سریا گھسیڑ دیا

مجھے نہیں معلوم کہ ڈرائیور اللہ رکھیو کا کیا قصور ہے؟ مگر میں اتنا جانتا ہوں قصور کتنا بھی سنگین ہو مگر اس سے سنگین تر جرم اس نوجوان وڈیرے کا ہے جس کا نام سردار افتخار لنڈ بتایا جا رہا ہے۔ گذشتہ رات سندھ کے میرپور ماتھیلو کے گاؤں علی آباد میں پی ٹی…

Read more

سندھ کا پہلا مسنگ پرسن۔ پیر پاگارہ سورہیہ بادشاہ

آج سید صبغت اللہ شاہ دوم پیر صاحب پاگارہ کی 76 ویں برسی ہے۔ ان کو سورہیہ بادشاہ اور پیر صاحب شہید بھی کہا جاتا ہے۔ انگریزوں کی برصغیر میں تقریبا چار سو سالہ دور حکومت میں صرف ایک علاقے میں مارشلا لگا اور وہ سندھ تھا۔ یہ مارشلا انگریزوں نے اپنے خلاف ہونے والی بغاوت کو کچلنے اور اس بغاوت کے بانی و لیڈر پیر پاگارہ سید صبغت اللہ شاہ سورہیہ بادشاہ کو سزائے موت دینے کے لئے لگایا تھا۔ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ بغاوت کتنی طاقتور ہوگی کہ اس کو کچلنے کے لئے سندھ میں مارشل لا لگایا گیا جو سندھ اسمبلی نے 20 مارچ 1942 کو حر ایکٹ کے نام سے بل پاس کرکے لگایا۔

Read more

سندھ کے شہر کنری کے چوک میں چار دن سے رکھی لاش اور پی ایس ایل

عمر کوٹ، تھرپارکر سندھ کے چھوٹے سے شہر کُنری میں ہونے والے ایک احتجاج نے پورے سندھ کی توجہ مبذول کرا لی ہے۔ لیکن حسب معمول اس احتجاج پر توجہ نہیں گئی تو ایک سندھ حکومت کی اور دوسرے اردو میڈیا کی۔ سندھ حکومت اور اردو میڈیا دونوں ہی پی ایس ایل میں مصروف ہیں…

Read more

پاکستانی دانشور جاوید بھٹو کو واشنگٹن میں قتل کر دیا گیا

آج پاکستان اور خاص کر سندھ کے اہل علم، اہل فکر، سیاسی، سماجی حلقوں پر یہ خبر بجلی بن کر گری ہے کہ نامور ترقی پسند، قوم دوست دانشور، فلسفی جاوید بھٹو کو گذشتہ رات واشنگٹن میں قتل کر دیا گیا۔ جاوید بھٹو کا تعلق سندھ کے شہر شکارپور سے تھا۔ وہ گذشتہ پندرہ برس سے امریکا میں رہائش پذیر تھے جہاں ان کی بیوی پاکستان کی مایہ ناز صحافی نفیسہ ہود بھائی وائیس آف امریکا میں جاب کرتی ہیں۔ جاوید بھٹو، ملک کے نامور سائنسدان پرویز ہود بھائی کے بہنوئی تھے۔

Read more

چرس اور شراب بیچنے والی لڑکیاں ۔ اصل کہانی

سندھ کے شہر حیدرآباد کی مارکیٹ پولیس اسٹیشن کا ایک کارنامہ اخبارات کی زینت بنا ہے، خبر یہ ہے کہ سرے گھاٹ کے علاقے سے دو نوجوان خوبصورت لڑکیوں کی ایک تصویر، چار شراب کی بوتلوں اور دو کلو چرس کے ساتھ پولیس نے میڈیا کو جاری کی ہے اور ساتھ ہی کہا گیا ہے…

Read more

اسپیکر سراج درانی کی گرفتاری پر سندھ میں رد عمل کیوں نہیں آیا؟

سندھ میں اسمبلی کے اسپیکر کی گرفتاری پر کوئی رد عمل سامنے آنے کے بجائے سوشل میڈیا پر لوگ خوشی کا اظہار کیوں کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ صرف ایک ہی ہے کہ باوجود ایک بہت بڑا بجٹ ملنے کے اور گیارہ سال بغیر کسی رکاوٹ کے حکومت کرنے کے پیپلز پارٹی نے سندھ میں میں جو کارکردگی دکھائی ہے اس سے یہ خطہ سو سال پیچھے چلا گیا ہے۔

انگریزی روزنامہ ڈان نے سندھ بھر سے اپنے نمائیندوں کی رپورٹس شایع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر کی گرفتاری پر سندھ بھر میں کہیں پر کوئی بھی احتجاج یا رد عمل نظر نہیں آیا۔

سوشل میڈیا کے ایک ایکٹوسٹ ماجد مقصود جو کہ پیپلز پارٹی کے حامی ہیں نے جب اپنی وال پر یہ سوال کیا کہ۔ کیا سندھ میں آغا سراج درانی کی گرفتاری پر کوئی رد عمل ہوا ہے؟ تو ان کے اس سوال پر نوے فیصد کمینٹس میں لکھا تھا ”خو شی ہوئی“

Read more

سندھ کے بخار سے دنیا بھر میں تباہی مچ سکتی ہے

حیدر آباد سندھ میں میں پائے جانے والے ایک نئے بخار نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر ملکوں نے اس معاملے پر بہت تشویش کا اظہار کیا ہے اوراگر کوئی پریشانی نہیں تو وہ سندھ حکومت کو یا وفاقی حکومت کو نہیں۔ یہ خطرناک ٹائفائیڈ تو سندھ میں ہونا ہی تھا، سندھ کے پینے کے پانی میں گٹر کا ملا پانی جو پورا صوبہ پی رہا ہے۔ اس کا آخر کوئی نہ کوئی نتیجہ تو نکلنا ہی تھا۔

Read more

ارشاد رانجھانی کے قتل پر سندھ میں غم و غصہ کی شدید لہر آئی ہوئی ہے

۔ 6 فروری 2019 کو کراچی کے علاقے ملیر میں شاہ لطیف پولیس اسٹیشن کی حد میں روڈ پر ہی ایک عدالت لگی۔ مگر یہ عدالت بڑی نرالی تھی اس عدالت کے جج یونین کاؤنسل کے چیئرمین رحیم شاہ بن بیٹھے، خود ہی وکیل، خود ہی پولیس، خود ہی قانون، خود ہی جلاد، روڈ پر ہی مقدمہ سنا نہ سنا ایک نوجوان ارشاد رانجھانی کو کرمنل قراردیکر گولیاں ماریں اور کسی کو اس زخمی کے پاس جانے سے، اس کی مدد کرنے سے، اس کو اسپتال پہنچانے سے، اس سے کچھ پوچھنے سے گن پوائنٹ پرروکا۔

یہ سب منظر وڈیو میں فلمبند ہیں اور سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ اس وڈیو میں پولیس کے ڈی ایس پی شوکت شاہانی کو بھی صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بھی زخمی کو طبی امداد فراہم کرنے کی کارروائی کرنے کے بجائے اس کو تڑپتا دیکھ رہا ہے اور رحیم شاہ کو پیٹھ پر تھپکی مارکر شاباش دے رہا ہے۔ حیرت اس بات پر بھی ہے کی مرنے والا ارشاد رانجھانی موٹرسائیکل پرتھا اورمارنے والا رحیم شاہ ویگو پر تھا اور اس کے پیچھے کھلی گاڑی میں گارڈ بھی تھے، بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ کوئی موٹر سائیکل والا، ایک ایسے ویگو والے سے کیا لُوٹے گا جس کی گاڑی پے پیچھے اس کئی مسلح گارڈ بیٹھے ہوں؟

Read more