ملا جنید جمشید کے مرنے پر میں خوش نہیں ہوں

چترال سے آتی ہوئی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 661 شام ساڑھے پانچ بجے اسلام آباد ایئر پورٹ میں اترنا تھی مگر چار بجے کے قریب ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں کے نزدیک اس کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ ٹی وی نیوز کے مطابق جہاز کے کیپٹن صالح جنجوعہ کا آخری پیغام کنٹرول روم میں ‘مے ڈے’ کا سنائی دیا۔ ایویشن سے جن کا تعلق نہ بھی ہو انھیں بھی معلوم ہے کہ اس پیغام کا مطلب انتہائی خطرہ ہوتا ہے۔ اس ابتدائی خبر کے موصول ہونے کے بعد ٹی سکرینوں میں ایک آگ لگ گئی اور ہر سکرین ایک دوسرے سے پہلے گمشدہ جہاز کی قسمت کا فیصلہ ڈھونڈنے میں لگ گئی۔ ہر ٹکر اور ہر نیوز فلیش پہلے سے مزید سنسنی پھیلانے میں مصروف ہوگئی۔ شام پانچ کے ارد گرد اس بات کی تصدیق عینی شاہدین کی جانب سے موصول ہوچکی تھی کہ یہ بد قسمت طیارہ حویلیاں کے قریب بودلہ گاؤں کے نزدیک گر کر تباہ  ہوگیا ہے۔ اس میں عملے سمیت 47 لوگ شامل تھے۔

Read more

راجا داہر سے ارطغرل تک

کرونا کی وبا کے علاوہ آج کل سوشل میڈیا پر دو ہی ایشو ہیں۔ راجا داہر اور محمد بن قاسم میں سے اصل ہیرو کون اور ترک ڈراما ارطغرل۔ اس بہ ظاہر انتہائی معمولی اور مکمل طور پر غیر ضروری بحث کے باعث لبرل اور مذہبی حلقوں کے نقطہ نظر میں ایک واضح اور پریشان کن تقسیم دکھائی دے رہی ہے۔ رہی سہی کسر ارطغرل کی ہیروئن اسرا بلیگچ کی سوشل میڈیا پر جاری تصاویر نے پوری کر دی اور مضحکہ خیز اور لا حاصل بحث کو نیا رخ دے ڈالا۔

Read more

میں لبرل ہوں، غدار نہیں

میں ایک لبرل پاکستانی شہری ہوں۔ پاکستان کو ایک لبرل معاشرے اور لبرل ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہوں۔ میں لبرل ازم کا پرچار کرتا ہوں۔ میرا پرچار کرنے کا طریقہ بھی لبرل ازم کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔ میں اپنی رائے مسلط نہیں کرتا۔ میں پر امن مکالمے کا قائل ہوں۔ میں کسی چیز کو بھی مکالمے سے بالاتر نہیں سمجھتا۔ مکالمہ ترقی اور بہتری کی ضمانت ہے۔ مکالمے میں قلم کا راج ہوتا ہے۔ کمزور دلیل

Read more

سوشل میڈیا میں لبرلوں کو اسلامسٹوں پر برتری کیوں حاصل ہے؟

سوشل میڈیا پر بمشکل چند فیصد افراد ہی ہوں گے جو ایک دوسرے کو براہ راست جانتے ہیں۔ عام طور پر لوگ آپ کے خیالات سے متاثر ہو کر آپ کے حلقہ احباب میں شامل ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا اور بلاگنگ ویب سائٹس پر ایک ٹرینڈ مسلسل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ لبرل خیالات کے حامل افراد اور بلاگنگ ویب سائٹس کی مقبولیت اسلامسٹس کی ویب سائٹس سے کہیں زیادہ ہے۔ ’ہم سب‘ آزادی اظہار کے حق کی قائل ویب

Read more