قلات میں آپریشن کے دوران 34 دہشت گرد ہلاک


opretaionکالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت چونتیس شدت پسند ہلاک جبکہ سانحہ مستونگ میں ملوث دہشت گرد بھی مارے گئے۔ اسلحہ اور بارودی مواد برآمد۔
بلوچستان کے علاقے قلات میں امن دشمنوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی۔ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 34 دہشت گر د ہلاک جبکہ سانحہ مستونگ میں ملوث دہشت گرد بھی مارے گئے۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دہشت گردوں کے خلاف “جوان”کے علاقے میں 3 روز سے آپریشن جاری تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں اہم کمانڈر عبدالنبی بنگلزئی بھی شامل ہے جبکہ سانحہ مستونگ میں ملوث دہشت گرد اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا ہلاک دہشت گردوں کے کیمپ سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارود پکڑا گیا۔ آپریشن کے دوران ایک ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔


Comments

FB Login Required - comments