انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دستی بم پھٹنے سے پولیس اہلکار زخمی


bomشہر قائد کے علاقے کلفٹن میں انسداد
دہشت گردی کی عدالت میں دستی بم حادثاتی طور پر پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
ڈی آئی جی ساوتھ جمیل احمد کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پراپرٹی سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے دوران دستی بم کیس پراپرٹی کے طور پر پیش کیا گیا۔
کیس کی سماعت ابھی جارہی ہی تھی کہ دستی بم حادثاتی طور پر عدالتی احاطے میں ہی پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
واقعے کے بعد عدالت میں بم ڈسپوزل سکواڈ، رینجرز اور پولیس کی نفری پہنچ گئی، جبکہ عدالتی کارروائی روک دی گئی۔


Comments

FB Login Required - comments