رائے اعجاز کھرل تحریک انصاف چھوڑ کر تحریک لبیک میں شامل ہو گئے


سابق ایم پی اے رائے اعجاز کھرل نے ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ سے رکن صوبائی اسمبلی رہنے والی اعجاز کھرل نے چند ماہ قبل ہی پی ٹی آئی شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ حلقہ پی پی 103 سے پارٹی ٹکٹ کے امیدوار تھے۔ اب انہوں نے آئندہ انتخاب ایک مذہبی جماعت تحریک لبیک سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پی ٹی آئی کی طرف سے ٹکٹ نہ ملنے پر جڑانوالہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ٹکٹوں کی تقسیم پر عمران خان کی ناانصافی عیاں ہو گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے چند دن پہلے شامل ہونے والے ساہی خاندان اور ظہیر الدین کو ٹکٹ دے دیئے، اس لیے وہ اب تحریک لیبک کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).