ماہرین کی رائے میں 16 بہترین سائنس فکشن فلمیں کون سی ہیں؟


جراسک پارک

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ویسے تو اسے سائنس فکشن قرار دینا آسان نہیں مگر اس کا خیال ضرور سائنسی تھا یعنی دنیا سے معدوم ہوجانے والے جانوروں کے کلونز کی مدد سے تھیم پارک جیسا پارک بنانا۔

اسٹار ٹریک

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

خلائی فلموں پر مشتمل سیریز ‘اسٹار ٹریک’ کے تو سب ہی حصے دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں تاہم 2009 میں آنے والا اس کا پارٹ کافی تاخیر کے بعد ریلیز ہوا جو اس کے پرستاروں کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں تھا کیونکہ ایکشن سے بھرپور ہونے کے ساتھ یہ جدید ویڑول ایفیکٹس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ماضی کے پارٹس سے کافی الگ تھا۔

گریویٹی

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

سائنس فکشن فلم کا ذکر ہو اور کسی کو ‘گریویٹی’ کا نام یاد نہ آئے ایسا ہو ہی نہیں سکتا، یہ دو خلاءبازوں کی کہانی تھی جو اپنے اسپیس اسٹیشن میں بھٹک جاتے ہیں اور پھر واپس آنے کی جدوجہد کرتے ہیں۔اس فلم کے ویژول ایفیکٹس اور سائنسی درستگی کمال کی تھی۔

مائینورٹی رپورٹ

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

مستقبل کا ایسا نقشہ جس میں ایک خصوصی پولیس یونٹ قاتلوں کو جرم سے پہلے ہی گرفتار کرنے کے قابل ہوتا ہے، اور اس کا ہی ایک آفیسر مستقبل میں قتل کے الزام کا ملزم بن جاتا ہے۔ اسٹیون اسپیلبرگ کی یہ فلم کمال کی تھی اور سائنسی لحاظ سے دنگ کردینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

بشکریہ ڈان اردو؛ https://www.dawnnews.tv/news/1034364/


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

صفحات: 1 2 3 4 5