خواجہ شیراز اور عثمان بزدار

زیادہ لوگ یہ نہیں جانتے کہ سال 2018 کے عام انتخابات سے قبل ڈی جی خان کے علاقے تونسہ سے تعلق رکھنے والے خواجہ شیراز نے صرف اپنے لیے ہی قومی اسمبلی کا ٹکٹ حاصل نہیں کیا بلکہ پنجاب اسمبلی کا ایک اضافی ٹکٹ بھی حاصل کیا تھا۔ یہ ٹکٹ بعد میں انہوں نے صوبائی حکومت کے ایک مقامی اور غیرمعروف امیدوارکو دے دیا۔ خواجہ شیرازنے اس شخص پراحسان کیا اسے صوبائی اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا۔عام

Read more

9 اپریل کو کیا ہوا تھا؟

9اپریل 2022ء رات 11بجکر9منٹ پر اس وقت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک اور تحریکِ انصاف کے عامر ڈوگر کے ہمراہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی بیسمنٹ میں گاڑی سے اترے تو انہیں دیکھتے ہی میں نے سوالوں کی بوچھاڑ کردی. اسپیکر صاحب آپ ووٹنگ کیوں نہیں کروا رہے؟ آپ بڑے کمزور واقع ہوئے کیا کچھ کہیں گے اس پر؟ آپ کی وجہ سے آئینی بحران پیدا ہوگیا؟ آپ نے اسپیکر آفس کو وزیراعظم آفس بنا دیا؟ جونہی

Read more

گھاتیں اور وارداتیں

وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ ہے نہ اسٹیبلشمنٹ سے تاہم اسٹیبلشمنٹ کی ایک طاقتورشخصیت پر سے اعتماد ختم ہو چکا ہے۔ اسی لیے وہ آج کل اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے دن رات سوچ بچار کر رہے ہیں۔ مسئلہ حل ہوگیا تو اپوزیشن ناکام اور اگر بڑھ گیا تو عمران خان حکومت ختم ہو جائے گی۔ شاید یہی وجہ ہے کہ وہ حال ہی میں اپنے ایک پرانے مگر بااعتماد دوست کے گھر چلے گئے

Read more

نور مقدم کیس: کمرہ عدالت کے ماحول کا آنکھوں دیکھا حال

 کم و بیش 30X30 کے چھوٹے سے کمرے میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی۔ جج کے لکڑی سے بنے روسٹرم کے سامنے وکلا،صحافیوں کے علاوہ مدعی مقدمہ اور ملزمان موجود تھے۔ جمعرات کے دن جب اس چھوٹے سے کمرے میں جج کی کرسی کے پیچھے دیوار پر لگی گھڑی نے ڈیڑھ بجایا تو کالے رنگ کے پینٹ کوٹ میں ملبوس ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد محمد عطا ربانی پر وقارانداز میں قدم اٹھاتے کمرے سے ملحق اپنے چیمبر سے

Read more

جھٹکا

عمران خان حکومت کا کڑا ناقد ہونے کے باوجود مجھے حکومت جاتی نظر آتی ہے نہ اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی کوئی صورت نظر آ رہی ہے۔ تاہم پاکستان کے سیاسی منظرنامے پر کچھ ایسے واقعات ضرور رونما ہوئے ہیں جن سے فضا میں ہلچل اور کھیل میں دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔ ان واقعات میں سب سے پہلے 5 فروری 2022 کو لاہور میں آصف علی زرداری کی لیڈر آف دی اپوزیشن میاں شہباز شریف

Read more

پاکستان میں ’خلافت‘ کے نام پر فوجی بغاوت کا منصوبہ کیسے ناکام ہوا

منصوبہ یہ تھا کہ آرمی چیف جنرل عبد الوحید کاکڑ اور کور کمانڈرز کانفرنس کے لیے آئے جرنیلوں کو ان کی رہائش کے لیے دیے گئے کمروں سے گرفتار کیا جائے گا اور راتوں رات میجر جنرل ظہیر الاسلام عباسی کو نیا آرمی چیف تعینات کر کے صدر مملکت فاروق احمد لغاری اور وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو گرفتار کر کے حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے۔

Read more

کمپنی یہی چلے گی؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دسمبر 2021 ء کے پہلے ہفتے میں حکومت کے گھر جانے کی افواہ گردش میں تھی۔ افواہ کی بنیاد یہ بتائی گئی کہ نواز شریف اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کر کے وطن واپس لوٹ رہے ہیں، لہٰذا اب حکومت کا جانا بس چند دن کی بات ہے۔ افواہ سازی کی اس فیکٹری میں ٹی وی اینکرز کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے سورما بھی سرگرم تھے۔ اس افواہ کا تاثر اتنا مضبوط تھا کہ کم ازکم

Read more

12 اکتوبر 99ء اور جنرل ستی کی ندامت

جنرل صاحب آپ نے تاریخ کو قریب سے دیکھا ہے، 12 اکتوبر1999ء کے واقعات آپ کوآج بھی یاد ہیں ، آپ کو کتاب لکھنی چاہئے۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ صلاح الدین ستی کی گفتگو سننے کے بعد میں نے ان سے درخواست کی۔ بات تو تم ٹھیک کہہ رہے ہو، لیکن کتاب کیا لکھوں کیا ہم نے کوئی قابلِ فخر کام کیا تھا جس پر کتاب لکھی جائے؟ صلاح الدین ستی نے جواب دیا۔ وہ اپنے اقدام پر نادم تھے۔ ستی

Read more

کالعدم جماعتوں کے استعمال کی سوچ (مکمل کالم)

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا، آرمی چیف اوران کے ساتھ بیٹھے سول و ملٹری انٹیلی جنس سربراہان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا "بتائیے، پنجاب میں جاری کالعدم جماعت کے احتجاج سے کیسے نمٹا جائے؟” وہ سعودی عرب سے واپسی کے بعد اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں سنجیدگی اور پریشانی حاوی تھی، حکومتی اجلاسوں کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ جب چیف ایگزیکٹو اجلاس کے شرکا سے رائے مانگے تو

Read more

لنڈی کوتل کی لالٹین اور پولیس مقابلے

ہماری پہلی ملاقات کب ہوئی ٹھیک سے یاد نہیں لیکن اتنا پتہ ہے کہ سجاد اظہرسے تفصیلی تعارف عامر رانا کے ساتھ نشستوں کے دوران ہوا ۔ سجاد مختلف قومی اخبارات کے ساتھ منسلک رہے ہیں۔ تجزیات نامی تحقیقی مجلے کی ادارت بھی کرچکے ہیں۔ ایک عرصہ امریکہ میں بھی رہے مگروہاں بھی دل نہ لگا تو وطن واپس لوٹ آئے۔ صاحب مطالعہ وتجربہ ہونے کے باعث ان سے جب بھی ملاقات ہوئی ہمیشہ سیکھنے کو ملا۔ ہم سال 2014-15

Read more

کابل دھماکوں کا آنکھوں دیکھا حال

کابل میں حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے علاقے میں پہنچا تو ایک بھگدڑ مچی ہوئی تھی۔ عورتوں، بچوں کے رونے چیخنے کی آوازیں، ٹریفک میں پھنسی ایمبولینس کے سائرن اور گاڑیوں کے ہارن مل کر خوف اور افراتفری کی ایک عجیب سی تصویر پیش کر رہے تھے۔ ائیرپورٹ کے داخلی دروازے سے کم و بیش سو ڈیڑھ سو فٹ کے فاصلے پر موجود میدان چوک پر ٹریفک جام ہو چکی تھی۔ ہر چہرے پر سنجیدگی اور خوف کے گہرے

Read more

افغانستان میں دو قومی نظریہ

جونہی میں طورخم کے راستے افغانستان میں داخل ہوا تو وہاں ڈھیلی ڈھالی شلوارقمیض اورکالی پگڑی میں ملبوس لمبی زلفوں والے طالب نے مسکراتے ہوئے استقبال کیا ۔ ماضی کے برعکس یہاں کسی قسم کی امیگریشن یا رجسٹریشن کا نظام موجود نہیں تھا۔ طالبان جگہ جگہ ہاتھوں میں بندوقیں اٹھائے موجود تھے جبکہ افغانستان کی بجائے اب کلمہ طیبہ پرمشتمل طالبان کاسفید پرچم جگہ جگہ لہرا رہا تھا۔ ہمیں مقامی طالب انچارج سے اجازت لے کر آگے جانے کی ہدایت

Read more

افغانستان، ایسے تیسے یا جیسے

اک گہری سرد آہ کے ساتھ بھرائی ہوئی نسوانی آواز آئی ”میں گھر میں محصور ہوں اور گھر والوں کے ساتھ ٹی وی پر تازہ صورتحال سے آگہی حاصل کررہی ہوں، ہم باہر نہیں جا سکتے، آپ کے پیغام کا شکریہ ہمارے لئے دعا کیجیے“ ۔ وٹس ایپ پر یہ وائس میسج کابل سے ایک 19 سالہ لڑکی زینیبہ کا تھا۔ یہ لڑکی شاید پیدا بھی نہیں ہوئی تھی کہ اس کے والدین کو افغانستان کے حالات کے پیش نظر

Read more

جنرل صاحب، معذرت کے ساتھ

اقتدار میں رہنے والوں کا ایک بڑا المیہ یہ ہوتا ہے کہ پہلے انہیں اقتدار حاصل کرنے اور پھر اس کے استحکام و دوام کے لئے اچھے برے کام کرنا پڑتے ہیں۔ اس سب کے بعد یہ فطری خواہش بھی ہوتی ہے کہ انہیں اچھے نام سے ہی یاد رکھا جائے۔ اسی خواہش کی تکمیل کے لئے سوانح عمریاں لکھی یا لکھوائی جاتی ہیں۔ اقتدار والوں کی سوانح عمریاں عمومی طور پر دو طرح کی ہوتی ہیں۔ پہلی وہ جن

Read more

افغانستان: ہمارے لئے سبق؟

یکم جولائی 2021 ء کو پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی سلامتی سے متعلق کمیٹی کو افغانستان کی تازہ صورتحال پر بند کمرے میں بریفنگ دی گئی۔ موضوع اتنا دلچسپ تھا کہ میں تمام مصروفیات کو بالائے طاق رکھ کر پارلیمنٹ میں موجود تھا۔ بریفنگ کے اختتام پر اجلاس میں موجود کچھ ارکان قومی اسمبلی نے اس کی تفصیلات بتائیں تو پتہ چلا کہ اس میں ماضی کی غلطیوں کے اعتراف کے ساتھ ساتھ اراکین پارلیمنٹ کو باور کرایا گیا کہ اس

Read more

کابل: ایک جاسوس سے ملاقات (مکمل کالم)

جونہی سیکورٹی اہلکار سونگھنے والے کتے کو ہمارے کیمرہ بیگ کے پاس لائے تو نجانے کیوں اس نے بیگ کو ٹٹولنا شروع کردیا اور ایک لمحے کے لئے اس پر بیٹھ بھی گیا۔ یہ اس بات کا اشارہ تھا کہ بیگ یا کیمرے میں کوئی دھماکہ خیزمواد موجود ہے۔ بیگ کی ایک بار پھر تلاشی لیتے ہوئے میرے کیمرہ مین شاہد احمد کو ہدایت کی گئی کہ وہ کیمرہ چلا کر دکھائے۔ شاہد نے ایسا ہی کیا۔ دوبارہ تلاشی لی

Read more

میں نے افغانستان کے حالیہ دورے میں کیا دیکھا؟

جمعہ، کابل افغانستان: وہ چھڑی کے سہارے اپنے دفتر کی سیڑھیاں اترا تو میں نے آگے بڑھ کراس سے مصافحہ کیا۔ کم و بیش چھ فٹ لمبا، بھرے ہوئے جسم اور ادھیڑ عمر کا یہ شخص سوویت یونین کے دور میں افغانستان کی خفیہ ایجنسی ”خاد“ کے لئے کام کرتا تھا وہی خاد جس کے سوویت خفیہ ایجنسی کے جی بی سے قریبی روابط تھے اور جس پر پاکستان میں دہشت گردی کرنے کے الزام بھی عائد کیے جاتے تھے۔

Read more

کابل کی گلیوں میں۔۔۔

جمعہ 2 جولائی 2021 کی صبح اسلام آباد سے افغانستان کے دارالحکومت کابل جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں صرف ایک دو ہی افغانی تھے باقی سب پاکستانی مسافر تھے۔ جب سے سعودی عرب نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں بند کی ہیں وہاں کام کاج کی غرض سے جانے والے پاکستانی افغانستان کا مفت ویزہ حاصل کرکے کابل میں 15 دن گزارتے ہیں اور یہاں سے سعودی عرب روانہ ہوجاتے ہیں۔ کم و بیش 45 منٹ کی

Read more

انتشار کی دستک

9/11 کے بعد امریکی افواج کی طرف سے افغانستان پرحملہ کیا گیا تو ملاعمرنے کہا کہ ’’امریکیوں کے پاس گھڑیاں ہیں اورہمارے پاس وقت لہٰذا یہ جنگ ہم جیتیں گے ‘‘۔ ٹھیک 20سال بعد ملاعمرکی یہ بات درست ثابت ہوتی نظرآرہی ہےکہ امریکہ کو تاریخ کی طویل ترین جنگ کے بعد واپس لوٹنا پڑ رہا ہے۔ 4جولائی تک افغانستان سے امریکہ کی ساری فوجیں نکل جائیں گی محض 650فوجیوں کا ایک دستہ رہ جائے گا جو کابل میں تعینات امریکی

Read more

انسانی حقوق حبس بے جا میں

تیز تیز قدم اٹھاتا پارلیمنٹ ہاؤس کے فرسٹ فلور پر واقع کمیٹی روم نمبر 1 میں داخل ہونے لگا تو دروازے پر ایستادہ سیکورٹی اہلکار نے مجھے ہاتھ کے اشارے سے روکتے ہوئے بتایا "سر اندر ان کیمرہ/ بند کمرہ اجلاس ہو رہا ہے، میڈیا کو شرکت کی اجازت نہیں”۔ ایک لمحے کے لئے مجھے یقین نہ آیا کہ انسانی حقوق کمیٹی کے بند کمرہ اجلاس کی کوئی ایسی خاص روایت موجود نہیں، اس لئے کہ اس میں حساس قومی

Read more

پاکستان کو طالبان کی دھمکی (مکمل کالم)

پاکستان میں داخلی سیاست اتنی ہنگامہ خیز اور دلچسپ ہے کہ ہم اکثر اردگرد رونما ہوتے واقعات نظرانداز کر دیتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ عالمی برادری ہمیں افغانستان کے تناظر میں دیکھتی ہے اور وہاں رونما ہوتے واقعات خطے اور پاکستان دونوں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ پاکستان میں مکمل جمہوریت نافذ نہیں ہے اس لیے خارجہ امور کے بارے میں بنیادی فیصلے پارلیمنٹ میں نہیں ہوتے۔ افغانستان کے امور میں سیکیورٹی ایک اہم جزو ہے لہذا اس پر پالیسی

Read more

پاکستان، طالبان اور افغانستان

تم بتائو تمہیں کیا مسئلہ ہے، پاکستانی؟ افغانستان کے شہر جلال آباد میں موجود انٹیلی جینس سینٹر کے لمبے تڑنگے انچارج منورشاہ نے چھوٹی سی کھڑکی سے سیل کے اندر موجود پاکستانی قیدی سے پوچھا’’میری کوئی شکایت نہیں ہے البتہ میں چاہتا ہوں مجھے میرے گھر بات کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ میں انہیں اپنی خیریت سے آگاہ کرسکوں‘‘ ۔ جواب سن کر افغان انٹیلی جنس سینٹر کا انچارج پھٹ پڑا اور بولا’’تم ان لوگوں میں شامل ہو جو

Read more

بھٹو اور عمران خان: کیا تاریخ خود کو دہرا رہی ہے؟ مکمل کالم

آپ آنکھیں بند کریں اور 70 کی دہائی میں چلے جائیں۔ آپ کو لگے گا کہ جیسے یہ 70 نہیں 2021 ہے۔ صرف شخصیات بدلیں اور چند واقعات کا جائزہ لیں تو آپ ششدر رہ جائیں گے لگے گا کہ تاریخ اپنے آپ کو دھرا رہی ہے یا کم ازکم نئے روپ میں پرانے درشن کرا رہی ہے۔ کہتے ہیں تاریخ کا سب سے بڑا سبق یہ ہے کہ تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھتا۔ ہم نے بھی نہیں سیکھا اسی لیے وہیں پر موجود ہیں جہاں برسوں پہلے کھڑے تھے۔ کوہلو کے اسی بیل کی طرح جس کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہے اور وہ دائرے میں برسوں سے چکر لگا رہا ہے۔

تاریخ کے طالبعلم کی حیثیت سے آج کل کے حالات کو دیکھتا ہوں تو لگتا ہے کہ ہم واپس کلاسیک 77 کی طرف گامزن ہیں۔ نجومی نہیں اس لیے مستقبل کے بارے میں کوئی حتمی رائے نہیں دے سکتا لیکن اتنا جانتا ہوں کہ سمت ٹھیک نہ ہو تو منزل تباہی کے سوا کچھ ہوہی نہیں سکتی۔

سنہ 1970 کے عام انتخابات کے دوران بھٹو پاکستان کے مقبول ترین لیڈر نہیں تھے بلکہ شیخ مجیب کو ان پر واضح برتری حاصل تھی جو انتخابی نتائج میں بھی سامنے آئی چونکہ یہ ملکی تاریخ کے پہلے انتخابات تھے اس لیے اس وقت کی فوجی جنتا قبل از وقت دھاندلی، بندے توڑنے یا غائب کرنے کی سیاست سے نابلد تھی۔ اسی لیے سرعام شکست کھا گئی۔ ملک بھر کے انتخابی نتائج میں دوسرے نمبر پر آنے والے بھٹو اس وقت کے فوجی ڈکٹیٹر جنرل یحییٰ خان اور جنرل گل حسن کی آنکھوں کا تارا تھے۔ اسی لیے جب پاکستان کو 71 کی جنگ میں بھارت نے شکست دی اور فوج کے اندر سے ردعمل آیا تو یحییٰ خان نے اقتدار بھٹو کو دینے میں ہی عافیت سمجھی۔ گل حسن کو اندرونی سازش کے انعام میں فوج کا کمانڈر انچیف لگایا گیا اور کچھ عرصے میں جب گل حسن نے پر پرزے نکالنے کی کوشش کی تو انہیں فارغ کر دیا گیا۔

Read more

بس اتنی سی کہانی ہے…

18 اگست 2018 کو عمران خان کی بطور وزیر اعظم تقریبِ حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے درمیان ایوان صدر میں تاریخی معانقہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن عمل کے لئے تو خوشگوارتھا ہی مگر یہ بھارت میں مقیم سکھ برادری کے لئے غیر معمولی اہمیت کا حامل تھا۔ دنیا کو اس معانقے کے بعد نوجوت سنگھ سدھو کے ذریعے ہی پتہ چلا کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر

Read more

حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کر کے پولیس کو کیسے تنہا چھوڑا؟

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے خلاف کارروائی سے قبل پالیسی سازوں کی طرف سے نہ تو پولیس کے اعلیٰ حکام سے مشاورت کی گئی اور نہ ہی انھیں اعتماد میں لیا گیا۔

Read more

بے نظیر کے جذبات اور جنرل ضیا کا مشورہ

جب بھٹو کو تختہ دار پر چڑھایا گیا تو ان کی اہلیہ نصرت بھٹو اور بیٹی بے نظیر بھٹو کو سہالہ کے ریسٹ ہاؤس میں نظربند رکھا گیا تھا۔ ماں بیٹی کو بھٹو کی تدفین سے قبل اور فوری بعد کی رسومات میں شرکت کی اجازت نہ دی گئی۔ خطرہ یہ تھا کہ دونوں ضیا حکومت کے خلاف کوئی عوامی احتجاج ہی شروع نہ کردیں۔

4 اپریل 1979 کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بھٹو کی پھانسی کے کم و بیش ایک ماہ بعد ضیا الحق کو نجانے کیا خیال آیا۔ انہوں نے اس وقت کے ڈپٹی کمشنر پنڈی سعید مہدی، مقامی چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر بریگیڈئیر راحت لطیف اور ایس ایس پی راولپنڈی جہانزیب برکی کو سہالہ ریسٹ ہاؤس میں نظربند نصرت بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے پاس ایک پیغام دے کر بھیجا۔

Read more

ایمپائر کی جیت

12 مارچ 2021 ء کی صبح پارلیمنٹ ہاؤس کی سینیٹ گیلری میں داخل ہوا تو ہال میں سینیٹرز مصطفیٰ نواز کھوکھر اور مصدق ملک سب کو یہ کہہ کر متوجہ کرتے دکھائی دیے کہ انہوں نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے نصب پولنگ بوتھ اور اس کے اطراف ( 4 ) خفیہ کیمرے برآمد کرلئے ہیں۔ دونوں سینیٹرز کو صبح پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے سینٹ ہال میں ممکنہ طور پر خفیہ کیمروں کی تنصیب کا جائزہ

Read more

عمران خان کے اقتدار کی سیڑھی

مرحوم پولیس افسر اسرار احمد نے مجھے یہ واقعہ اپنی وفات سے کچھ عرصہ قبل مارچ 2017 میں لاہور میں سنایا تھا جسے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں تاریخی فتح کے بعد قارئین کی دلچسپی کیلئے یہاں بیان کررہا ہوں۔ 21نومبر 2002کو پارلیمنٹ کا اجلاس جاری تھا۔ طاقتور فوجی ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے ملک میں عام انتخابات منعقد کروائے تھے اور اب نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کے ایوان میں کارروائی جاری تھی۔ مسلم لیگ ق

Read more

ڈینیئل پرل کیس میں کیا غلط ہوا؟

5 فروری 2002 کو جب ڈی آئی جی پولیس جاوید نور لاہور میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر تھے تو اس وقت کے صوبائی سیکرٹری داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے انہیں بتایا کہ ڈینئیل پرل اغواء کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور کیس کے مرکزی ملزم احمد عمر سعید شیخ نے گرفتاری دے دی ہے۔ اس وقت تک کوئی نہیں جانتا تھا کہ ڈینیئل پرل قتل کیا جا چکا ہے۔ بریگیڈیئر شاہ چاہتے تھے کہ ملزم کی

Read more

اپوزیشن کی کنفیوژن

آصف علی زرداری بولے، ’’میں نے فوجی ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف کو اقتدار سے نکالا اور اختیارات صدر سے لے کر پارلیمنٹ کو دیے، ’ان کی‘ مخالفت کے باوجود اٹھارہویں ترمیم منظور کروائی، میرے خیال میں اب ہمیں مرکز میں عمران حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنا چاہئے۔ میں اس سلسلے میں جوڑ توڑ کر سکتا ہوں‘‘۔ جب آصف علی زرداری نے جمعرات 4 فروری کو مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں اپوزیشن جماعتّوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ

Read more

مطیع اللہ جان، منگو کوچوان اور نیا قانون

سینئر صحافی مطیع ﷲ جان کا 21 جولائی 2020 کواسلام آباد میں اغوا ہوا۔ تو کچھ ہی دیر میں اغوا کی سی سی ٹی وی وڈیو منظر عام پر آگئی۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ کس طرح مطیع ﷲ جان کو وفاقی دارالحکومت میں سرعام تشدد کرتے ہوئے ایک گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔ واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا کہ اغوا کی اس کارروائی میں باوردی پولیس اہلکار اور سادہ کپڑوں میں

Read more

شیخ رشید کا اصل چیلنج

اِس وقت وزیر داخلہ شیخ رشید کو وزیراعظم عمران خان سمیت پوری کابینہ پر یہ منفرد فوقیت حاصل ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کام کرنے کا اتنا وسیع تجربہ رکھتے ہیں کہ اُن کے مقابلے کا پوری کابینہ میں کوئی دوسرا نہیں۔ وہ عام طور پر کوئی قدم اسٹیبلشمنٹ کی مشاورت کے بغیر نہیں اُٹھاتے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں کبھی برے دن نہیں دیکھتے۔ طاقتور حلقوں کے ساتھ وہ اپنے تعلقات کے

Read more

قاسم اور فیصل کہاں ہیں؟

وہ جیل سے رہا ہونے کے بعد میرے گھر آیا اور بولا، جناب میری زندگی تباہ ہوچکی، نوکری کرنا چاہتا ہوں۔ زندگی بدلنا چاہتا ہوں میری مدد کیجیے۔ چھریرے بدن کا یہ 22سالہ نوجوان اسلام آباد کا رہائشی قاسم ستی تھا۔ تقریبا پانچ فٹ قد، چہرے پرہلکی داڑھی اور گفتگو میں ایسی فصاحت کہ آپ حیران ہوجائیں۔ اس پر اسلام آباد پولیس نے سال2007 میں دھماکہ خیز مواد رکھنے اور پھر ایف ایٹ کچہری میں خودکش حملے کی معاونت کرنے

Read more

سیاست، طاقت اور اخلاقیات

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلق 16ستمبر 2020کو کیپٹل ٹیریٹری وقف املاک بل پر ووٹنگ ہوئی تو ابتدا میں اپوزیشن نے اس کی مخالفت کی۔ مشترکہ اجلاس کی کارروائی دیکھ کر میں حیران ہورہا تھا کہ وقف املاک بل پر اپوزیشن حکومت کی مخالفت کیوں کررہی ہے حالانکہ جب اس بل کو اگست کے تیسرے ہفتے میں ریاض فتیانہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں پیش کیا گیا

Read more

کیا عمران کو اقتدار سے نکالا جا سکتا ہے؟

سال 2018 کے عام انتخابات سے تھوڑا قبل عمران خان پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظورپشتین سے ملاقات کے بڑے خواہش مند تھے۔ ابتدا میں پشتین اس ملاقات سے گریزاں تھے مگر پھر کراچی کے ایک مشترکہ دوست نے منظور کو ملاقات پر آمادہ کر لیا۔ منظور پشتین اپنے رفقا کے ساتھ عمران خان سے ملاقات کے لیے ایک خفیہ راستے سے بنی گالہ پہنچے تو تحریک انصاف کے سربراہ نے ان کا دروازے پر آ کر استقبال کیا۔ ملاقات

Read more

مطیع اللہ جان کا اغوا اور اس سے ملنے والے اسباق

کلوز سرکٹ کیمرہ ریکارڈنگ کو ریورس کر کے دیکھنے کی کوشش کرنے لگا تو کسی نے آواز لگائی، اسے مت چھیٹریے، ان ثبوتوں کو پولیس ہی ہاتھ لگائے تو بہتر ہے۔ عرض کیا جناب! پولیس سے پہلے ہمیں ان کیمروں میں سے وہ فوٹیج نکالنا ہو گی، جس میں ممکنہ طور پر اغوا کار اپنی کارروائی کرتے دیکھے جا سکیں۔ یہ فوٹیج ٹی وی پر آ گئی تو شاید مطیع اللہ جان کی جان بچ جائے۔ یہ اکیس جولائی 2020ء

Read more

کس کے گھر جائِے گا سیلاب بلا ؟ (مکمل کالم)

نومبر 2019 میں ایک فارمولہ طے پا گیا تھا کہ مرکز میں عمران خان کو گھر بھیج کر مسلم لیگ ن کو ایک بار پھر موقع دے دیا جائے۔ شرط مگر یہ کہ مرکز میں شریف خاندان کے کسی فرد کی بجائے شاہد خاقان عباسی یا ایازصادق کو وزیراعظم بنایا جائے۔ غالبا ایاز صادق پر اتفاق بھی قائم کر لیا گیا تھا۔ پنجاب کی کمان عثمان بزدار سے لے کر گجرات کے چوہدریوں کے حوالے کرنا تھی۔ پرویز الہی ایک

Read more

جادوگروں کی جادوگرنی

پاکستان میں جادوگروں کا ایک ایسا طبقہ موجود ہے جس سے آپ جڑ جائیں توآپ کے لیے آسانیاں پیدا ہو جاتی ہیں لیکن اگر انہیں کسی کی ضرورت ہو یا وہ کسی کو استعمال کرنا چاہیں تو وہ اپنے بندوں کے لیے تمام جرائم معاف، قانون موم کی ناک، ضابطے پائوں کی جوتی اور روایات کاغذ کے ایسے ٹکڑے بنا دیتے ہیں جنہیں کسی بھی وقت کہیں بھی پھاڑ کر پھینکا جا سکتا ہے۔ اسی اصول کو مدنظررکھتے ہوئے ہماری

Read more

گھنٹی بج چکی…

وزیراعظم عمران خان کابینہ اجلاس کی کارروائی مکمل کرکے جانے لگے تو وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ وہ جانے سے پہلے ایک اہم بات سن لیں۔ عمران خان اسد عمر کی طرف متوجہ ہوئے تو وہ بولے کہ اُنہیں فواد چوہدری کے تازہ انٹرویو کے ذریعے پتا چلا ہے کہ میں سازشوں میں ملوث ہوں اور میں نے جہانگیر ترین کو نکلوانے یا پھنسانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اسد عمر کی گفتگو میں

Read more

ملٹری سیکرٹری یا پرنسپل سیکرٹری، وزیراعظم کے دفتر میں کون زیادہ طاقتور؟

’وزیراعظم کو بتا دیں کہ ہم ان کے وزیر کی ٹانگیں توڑ دیں گے۔ ان کے ساتھ بھی ایسی ہی بدسلوکی ہوگی جیسی ہمارے افسر کے ساتھ کی گئی۔‘

آرمی چیف جنرل عبدالوحید کاکڑ کی طرف سے یہ پیغام وزیراعظم بینظیر بھٹو کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر عبدالقیوم کو ملا تو وہ سٹپٹا اٹھے۔ پیغام رساں بھی کوئی عام آدمی نہیں بلکہ آرمی چیف کے ساتھ تعینات سینیئر فوجی افسر جاوید افضل تھے۔ یہ پیغام وزیراعظم تک پہنچا یا نہیں اور اس کے بعد کیا ہوا؟ اس کی تفصیل ذرا دیر میں۔

Read more

جنرل چشتی راز ضرور کھولیں گے

میرا آپ کے والد کی پھانسی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ سچ تو یہ ہے کہ جس روز آپ کے والد کو پھانسی دی گئی میں شمالی علاقہ جات کے دورے پر تھا۔ مجھے پھانسی کی خبر ہیلی کاپٹر پر وائرلیس کے ذریعے ملی۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی نے مبینہ طور پر یہ بات سینیٹر انور بیگ کے گھر پر بینظیر بھٹو کے ساتھ نومبر 2007کے تیسرے ہفتے ہونے والی ملاقات میں کہی۔ اس واقعے کے کم و

Read more

چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بال کس نے کھینچے؟

13مارچ 2007ء کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اپنی اہلیہ کے ہمراہ پیدل سپریم کورٹ جانے کی کوشش کر رہے تھے تاکہ 9مارچ کو جنرل پرویز مشرف کی طرف سے کی گئی اپنی برطرفی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست جمع کروا سکیں۔ گھر سے نکلتے ہی انہیں باوردی پولیس اہلکاروں کی مزاحمت کا سامنا تھا۔ کچھ دور چلنے کے بعد ایک لمحہ ایسا بھی آیا کہ ایک باوردی شخص نے چیف جسٹس کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور

Read more

نظریات پر سودے بازی کے نتائج

یہ پاکستان سے صرف پانچ ماہ بعد برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے والے برما (میانمار) کی ایک آہنی عورت کی کہانی ہے۔ اس کا باپ ملک کا پانچواں وزیراعظم تھا جسے برما کی آزادی سے صرف چھ ماہ قبل قتل کر دیا گیا۔ والد کاقتل ہوا تو وہ بمشکل دو سال کی تھی۔ نئی حکومت نے اس کی ماں کو بھارت میں سفیر نامزد کیا تو وہ اسے اور باقی بچوں کو لے کر دہلی چلی گئی۔ اس نے ابتدا

Read more

اعزاز سید کا ویڈیو فلم ریویو: بینڈٹ کوئین (پھولن دیوی)

کسی شعبے میں درجہ کمال کو پہنچنا ایک عمر کی ریاضت مانگتا ہے اور اس سفر میں بہت سے پڑاؤ آتے ہیں۔ ایسا کم ہوتا ہے کہ درجہ کمال پر پہنچنے والی شخصیت اکہری یا یک رخی ہو۔ بات یہ ہے کہ ہنر ذہانت کی جو سطح طلب کرتا ہے اس میں ممکن ہی نہیں رہتا کہ زندگی کی بوقلمونی زاویہ بدل بدل کر ذات میں منعکس نہ ہو۔ اعزاز سید ہی کو لیجئے۔ عام طور پر انہیں صف اول

Read more

مراد علی شاہ لیڈر بن کر ابھرے ہیں

”جناب آپ نے اجلاس تو بلا لیا ہے مگر یہ اجلاس غیر قانونی ہے“ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ یہ کہتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوئے تو اجلاس میں شریک باقی افراد انہیں حیرت سے دیکھنے لگے۔ یہ 25 اکتوبر 2018 کی بات ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں پانی کی تقسیم کے حوالے سے اسلام آباد میں اجلاس طلب کر رکھا تھا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے آکر اجلاس کی قانونی حیثیت کے حوالے سے ایک

Read more

عمران خان کا اقدام اور اقتدار کے ستون

31مارچ 2020 کو وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد کو ایف آئی اے کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔  وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو بتایا گیا کہ یہ چینی اور آٹے کے بحران کے دوران فائدہ اٹھانے والوں سے متعلق ابتدائی رپورٹ ہے۔  یکم اپریل کو دن تقریباً گیارہ بجے وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ان کے معاونِ خصوصی برائے داخلہ و احتساب امور بیرسٹر شہزاد اکبر کی ملاقات طے ہو گئی۔  ملاقات کا ایجنڈا ایف آئی

Read more

سائنس اور کلیسا

یہ 1633 کا غیر معمولی واقعہ ہے۔ روم میں عیسائیوں کے سب سے بڑے مرکز ویٹیکن سٹی میں اٹلی کے ایک شہری کے خلاف کیس کی سماعت جاری تھی۔ اسے گرفتار کرکے یہاں لایا گیا تھا۔ یہ کوئی معمولی آدمی نہ تھا بلکہ اٹلی کا مایہ ناز سائنسدان و ریاضی دان تھا جو نہ صرف جدید فزکس کا بانی تھا بلکہ اس نے ٹیلی اسکوپ کی ایجاد کو ایسی جدت سے متعارف کروایا تھا کہ اب اس کی مدد سے

Read more

امریکا طالبان معاہدہ اور ہمارا مستقبل

افغان طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی برادر سنجیدہ چہرے کے ساتھ ہال میں داخل ہوئے تو اکثر لوگوں کی نظریں ان پر جم گئیں، ان کے ساتھ ہوٹل کے المجلس ہال میں داخل ہوتے ہوئے کم و بیش دس کے قریب دیگر طالبان رہنما بھی تھے۔ کچھ طالبان پہلے ہی ہال میں دیگر ممالک کے مندوبین کے ہمراہ کرسیوں پر بیٹھے تھے۔ عبدالغنی برادر سر پر کالے رنگ کی پگڑی باندھے ہال میں موجود افراد کے درمیان سے گزرتے

Read more

وزیراعظم ناکام کیوں ہوتا ہے؟

پاکستان میں اب تک عمران خان سمیت 22کل وقتی وزرائے اعظم حکومت کر چکےہیں۔ کل وقتی وزرائے اعظم کی فہرست میں شامل رہنمائوں میں ایک قدرِ مشترک ہے کہ کسی ایک نے بھی وزارتِ عظمیٰ کے عہدے کے لیے مقررہ مدت پوری نہیں کی۔ وزیراعظم عمران خان ابھی اقتدار میں ہیں مگر اُن سے متعلق خدشات بھی ہمارے سامنے ہیں۔ تمام اکیس وزرائے اعظم مدت مکمل ہونے سے پہلے گھر بھیج دیے گئے۔ مدت پوری کرنے کی اس کسوٹی پر

Read more

موم کی ناک

پارلیمنٹ ہائوس میں قومی اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں چھ جنوری کی رات کافی گہما گہمی تھی۔ میڈیا کے نمائندے اسمبلی اجلاس ختم ہوتے ہی رفو چکر ہو چکے تھے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے اندر صرف سیکورٹی اہلکار اور اپوزیشن چیمبر کا ضروری عملہ موجود تھا اور باہر کہرآلود سیاہ رات کے سائے گہرے ہوتے جا رہے تھے۔ اپوزیشن چیمبر میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی سیکرٹری خواجہ آصف، چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز

Read more

نواز شریف کا جمہوری بیانیہ: تانگہ آ گیا کچہریوں خالی

میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے زیر صدارت 7 دسمبر 2019ء کو لندن میں مشاورتی اجلاس شروع ہوا تو تمام لیڈروں سے حلف دینے کا کہا گیا کہ اس اجلاس کی کہانی باہر نہ نکلے۔ نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز قرآن کریم لائے اور یوں مشاورتی اجلاس میں شریک ہر رہنما نے قرآن پر حلف دیا اور کارروائی شروع ہوئی۔ اس سے آگے راوی صرف اتنا ہی بتاتے ہیں کہ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے

Read more

عمران خان، پرویز مشرف اور فیصلہ

عمران خان خوشگوار موڈ میں بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد کے وی آئی پی لاؤنج میں داخل ہوئے تو وہاں موجود لوگوں کی اکثریت متوجہ ہوگئی۔ یہ دسمبر 2012 کی بات ہے کہ جب ان کی جماعت تحریک انصاف سیاسی افق پر لوگوں کو اپنی طرف تیزی سے مائل کر رہی تھی۔

عمران خان کو دیکھتے ہی ان کے ساتھ تصویر بنانے والوں کا رش لگا جو جلد ہی ایک قطار میں بدل گیا۔ قطار میں موجود ایک گھنگھریالے بالوں والے نوجوان نے اپنی باری آنے پر ہاتھ ملاتے ہوئے دھیمی آواز میں بتایا کہ وہ پرویز مشرف کا بیٹا ہے۔ عمران کو سمجھ نہ آئی تو نوجوان نے دوبارہ قدرے اونچی آواز میں اپنا تعارف کرایا کہ اس کا نام بلال مشرف ہے اور وہ پرویز مشرف کا بیٹا ہے۔

Read more

اقتدار اور تکبر

میں نے اپنی صحافتی زندگی میں ایک بات سیکھی ہے کہ جوشخص طاقتورہوکرجھکا، لوگوں کو عزت دی اورانکی آسانیوں کا سبب بنا دلوں میں امر رہا۔ مگرجوشخص اقتدارمیں آکر متکبر ہوا وقت آنے پربے یارومددگاراورذلیل ورسوا ہوا۔ آپ لوگوں کو پیار سے جیت سکتے ہیں تکبر یا اختیارکی لاٹھی سے نہیں۔ کارزارصحافت میں آئے بیس سال بیت گئے۔ نواز شریف کے 1999 کے اقتدار کے آخری دن دیکھے۔ پرویز مشرف کا عروج دیکھا۔ ریفرنڈم اورجنرل مشرف کی چھتری تلے منعقد

Read more

مولانا کا آزادی مارچ: کون کس کے ساتھ بلف کارڈ کھیل رہا ہے؟

2008ء کے عام انتخابات کے کچھ ہی روز بعد اس وقت کے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو رحمٰن ملک نے اپنی گاڑی میں بٹھایا اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی راولپنڈی رہائشگاہ جا پہنچے۔ یہ صرف چند ہی لوگوں کے علم میں تھا۔ یوں تو دونوں پہلے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے مگر آرمی چیف بننے کے بعد یہ جنرل کیانی کی آصف علی زرداری سے پہلی ملاقات تھی۔ اس ملاقات کے بعد باہمی

Read more

نئے طوفان کی تیاریاں – مکمل کالم

اقتدار کے کھیل میں ایک دوسرے سے لڑتے بھڑتے نظر آتے پیادے صرف مہرے ہیں اور اکثر ان کا بادشاہ کوئی اور۔ پاکستان میں لکیر کے ادھر اور ادھر تمام مہروں کا بادشاہ صرف ایک ہے جو کسی ایک پیادے کے ساتھ کھڑا ہوجائے تو باقیوں کو شکست ہوجاتی ہے مگر حالات اب تیزی سے بدل رہے ہیں۔ پیادے مل کر بادشاہ کو آنکھیں دکھانے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ اس کھیل میں بادشاہ کے ساتھ موجود پیادہ اور اس

Read more

عرفان صدیقی بتاتے ہیں کہ انہیں گرفتار کیوں کیا گیا

عرفان صدیقی کو کیسے گرفتار کیا گیا؟ ان کے گھر پولیس کی بھاری نفری کیسے پہنچی؟ انہیں گرفتار کرتے وقت ان کی بیٹی کو دھکا دیا گیا۔ عدالت اور جیل میں ان پر کیا بیتی؟ کون کون سے جرنیل ان کے شاگرد ہیں؟ لوگ شہباز شریف کے بیانیے کے ساتھ ہیں یا مریم کے؟

Read more

عرفان صدیقی سے اعزاز سید کی خصوصی گفتگو

معروف دانشور، صحافی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی نے اپنی ناروا قید سے رہائی کے کچھ دیر بعد سینئر صحافی اعزاز سید کے ساتھ اپنی گرفتاری کے پس منظر اور ممکنہ محرکات کے بارے میں گفتگو کی۔ یہ انٹرویو ذیل کے لنک پر حاضر خدمت ہے

Read more

مکمل کالم: چاچا صفدر ہمدانی اور اس کے شاگرد

وہ 1998 میں برطانیہ میں جلاوطنی کے دوران گمنامی کی موت مرا لیکن ٹھیک 20 سال بعد 20 مارچ 2019 کو اس کی شبہیہ اسلام آباد میں نیب کی عمارت کے سامنے موجود تھی۔ ۔ 60 کی دہائی میں گارڈن کالج کا طالبعلم تھا۔ وہیں سے اس کا نام صفدر ہمدانی سے چاچا صفدر ہمدانی پڑا جو مرتے دم تک اس کی شناخت رہا۔ گارڈن کالج کے بعد اس کا رخ قائد اعظم یونیورسٹی تھا۔ ابتدا میں اس کا زیادہ تعلق سیاست کی بجائے سماج سے تھا رجحان مگر پیپلز پارٹی کی جانب تھا۔ وہ نئے پرانے طالبعلموں کا ”چاچا“ تھا۔ جب بھٹو اقتدار آخری دنوں بحرانوں کے بھنور میں پھنسے تو چاچا صفدر ہمدانی کمر باندھ کر بھٹو کے دفاع میں میدان میں اترا۔

اقتدار کی کشتی بھنور میں ہو تو مسافر کشتی چھوڑ دیتے ہیں۔ روایت یہی ہے مگر یہ روایتوں کا باغی شخص تھا۔ ملک میں جنرل ضیا الحق نے مارشل لا لگا کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تو صفدرہمدانی بھٹو خاندان کے قریب ہوگیا۔ کتابوں اور انقلاب کے نعرے سے مسحور آدرشوں کا پیچھا کرتا یہ نوجوان جلد ہی اپنی متحرک شخصیت کے باعث پیپلز پارٹی کے برے دنوں میں ایک اچھی شناخت بن گیا۔ ضیا الحق سے بدلا لینے کے لیے مرتضیٰ بھٹو نے الذوالفقار نامی تنظیم بنائی جس کا مقصد ہر قانونی و غیر قانونی طریقے سے بھٹو کی رہائی تھا۔

Read more