یوم یکجہتی کشمیر

فارسی کے مشہور شاعر شیرازی نے کہا تھا کہ اگر کوئی مردہ پرندہ وادی کشمیر آجائے تو وہ بھی زندہ ہو جاتا ہے۔ اگر آج ً 5 فروری 2020 کو کوئی شاعر یا فلسفی کشمیر بارے کچھ لکھنا چاہے تو اس کے قلم سے سیاہی نہیں لہو ابل پڑے گا۔ بہتر سالہ ظلم و ستم…

Read more

ٹیکس کا گورکھ دھندہ

جیسے شاعر اپنے محبوب کی یاد میں کھلی سڑکوں پر گرے خشک پتوں کی مانند بکھر جاتا ہے کچھ ویسے ہی بندہ ناچیزریاست مدینہ کے دعوے داروں کے پیش کیے گئے بجٹ میں بکھر گیا۔ اور بالکل ویسے ہی جیسے شاعر کو بکھرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا مجھے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ بہرحال…

Read more

سیرت النبی ﷺکی روشنی میں امن ِ عالم

یوں تو آج کے دور میں انسان کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے۔ عالمی امن کا فقدان انہی میں سے ایک اہم مسئلہ ہے۔ لسانی، ثقافتی، مذہبی تعصب، تنگ نظری اور نفرت نے انسان کو انسان کا دشمن بنا دیا ہے۔ عالمی امن کے ادارے بشمول اقوام متحدہ بڑی طاقتوں کے سامنے بے بس ہیں۔ ہر طرف جنگ و فساد کا عالم ہے۔ ایسی صورتحال سے نجات کا ذریعہ صرف اور صرف سیرت النبیؐ میں ہی مضمر ہے۔حضور ؐ کا طرز عمل اور آپؐ کے ارشادات آج کے دور میں امن کے بارے میں بہترین رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ مکہ کے تیرہ برس پر امن جدوجہد کا دور تھا۔ تکالیف، اذیتیں، تحقیر و تذلیل حتی کہ بعض ساتھیوں کا قتل بھی اس پر امن جدوجہد کو تصادم کی راہ پر نہ چلا سکا آپؐ کی ساری حیات مبارکہ امن سے عبارت ہے۔ خواہ وہ میثاق مدینہ ہو، صلح حدیبہ ہو، فتح مکہ ہو یا غزوات۔

Read more

شہر اقتدار میں کھلتے گلاب اور دوا سے محروم پاکستانی

میں کوئی ماہر نباتات تو نہیں جو یہ بتا سکوں کہ پورے ملک میں سب سے زیادہ خوبصورت گلاب کے پھول اسلام آباد میں ہی کیوں کھلتے ہیں۔ شاید آب و ہوا کا وجہ ہے۔ شہر اقتدار میں مارچ، اپریل کے مہینوں میں کھلے گلاب کمال خوب صورت ہوتے ہیں۔ ان پھولوں کے سحر میں…

Read more

یقین کیجئے! مرغی گندے انڈوں پر بیٹھی ہے

میرے دیس کے غریب ہم وطنوں کو ”چوالیسواں“ حکومتی وزیراور ”حکومت عمرانی“ کو سولہواں ”مشرفی وزیر“ مبارک ہو۔ موجودہ حکومت کا ہر قدم ماضی میں دکھائے گئے ”خوابوں“ کے برعکس ہے۔ چور چور اور تبدیلی کے نعروں کو جب مدنظر رکھتا ہوں توکہیں کہیں تبدیلی نظر آتی ہے۔ مثال کے طور پر ماضی میں ”چالیس چور“ ہوا کرتے تھے اور اب تبدیلی چالیس کے ہندسے میں ضرور آئی ہے۔ ماضی میں قاضی انصاف کرتے تھے پھر تبدیلی کا شکار ”قاضی“ ڈیم بنانے لگ پڑے۔

Read more