افغان عوام کو افغان طالبان سے علیحدہ کر کے دیکھا جائے: عمران خان کا امریکہ کو پیغام

پاکستان کی میزبانی میں چالیس سال بعد منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکہ کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو چار کروڑ افغان عوام اور طالبان کی حکومت کو الگ کرکے دیکھنا ہوگا۔

Read more

امیر فرانسیسی بیوہ اور مراکش کا مالی: ایک پراسرار قتل کیس 30 سال بعد دوبارہ زندہ کیوں ہو گیا؟

عمر الرعداد کے ہاتھوں 1991 میں 65 سالہ خاتون کے قتل کے مقدمے نے فرانس کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ مقتولہ گشلین مارشل ناصرف ایک بیوہ تھی بلکہ امیر خاندان سے تعلق رکھتی تھی جب کہ 29 سالہ تارک وطن ملزم عمر الرعداد کا تعلق مراکش سے تھا جو بطور مالی مقتولہ کے گھر میں کام کرتا تھا۔

Read more

کم جونگ ان: جلا وطنی اختیار کرنے والے دس شہری شمالی کوریا میں گذشتہ ایک دہائی کے اقتدار کو کیسے دیکھتے ہیں؟

شمالی کوریا میں کم جونگ ان کے اقتدار کو دس برس مکمل ہو چکے ہیں۔ ان کے اقتدار سے متعلق عوامی رائے کیا پائی جاتی ہے۔

Read more

افغانستان کے معاملے پر دلی میں انڈیا کا وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ اجلاس، کیا یہ او آئی سی اجلاس کا جواب ہے؟

جہاں افغانستان میں بحران کی صورتحال پر پاکستان او آئی سی کے ایک غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے تو وہیں اسی دن انڈیا میں اسی موضوع پر ایک ڈائیلاگ ہو رہا ہے جس میں پانچ او آئی سی اراکین کے وزرا خارجہ شرکت کر رہے ہیں۔

Read more

پاکستان اور دیگر ملکوں کے مصنفین کے مقالے مسترد ہونے کی وجوہات کیا ہوتی ہیں؟

ایک بین الاقوامی ڈیٹا بیس کے مطابق چھ دسمبر 2021 تک دنیا کے مختلف جرنلز میں شائع ہونے والے پاکستانی مصنفین کے ایسے مقالے جنھیں مختلف وجوہات کی وجہ سے واپس لیا گیا، ان کی تعداد 254 ہو چکی ہے۔

Read more

سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل میں ’توہین آمیز حرکت‘ کے الزام میں ایک شخص قتل

انڈیا کے شہر امرتسر کی پولیس کا کہنا ہے کہ سکھوں کے مقدس مقام پر ایک شخص کو توہین آمیز حرکت کے الزام میں وہاں موجود لوگوں نے مار پیٹ کر ہلاک کر دیا ہے۔

Read more

اومیکرون: کورونا وائرس کی نئی قسم کہاں سے آئی، سائنسدانوں کو یہ پتا لگانے سے کیا فائدہ ہو گا؟

سائنسدانوں اور صحتِ عامہ کے ماہرین کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ وائرس کی نئی قسم کہاں اور کیسے وجود میں آئی کیونکہ اس سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی بہتر کوششیں کی جا سکتی ہیں۔

Read more

جنرل ضیا الحق کا اقتدار کو طول دینے کے لیے کروایا گیا ریفرینڈم جس نے خود اُن کو ہی کمزور کر دیا

اس ریفرینڈم کا بائیکاٹ کر کے لوگوں نے یہ پیغام دیا کہ وہ ملک میں فوجی حکومت چاہتے ہیں نہ اس کا اسلامی نظام بلکہ وہ اپنی پسندیدہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہیں اور ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں۔

Read more

نیٹ فلکس اور ایمازون پرائم پر اوریجنل پاکستانی ڈرامے اور فلمیں کیوں نہیں؟

کوئی پاکستانی اگر نیٹ فلکس یا ایمازون پرائم کا رُخ کرے تو اسے دنیا جہاں کے ڈرامے اور فلمیں مل جاتے ہیں۔ بس ویرانی ہے تو پاکستان کے خانے میں۔ جو کچھ ہے وہ یا تو پرانا ہے یا اوریجنل کونٹینٹ نہیں۔ مگر ایسا کیوں ہے؟

Read more

شہزاد اشرف: سنگا پوری جہاز کے پاکستانی کپتان جو سمندر میں پھنسے انڈونیشین ماہی گیروں کو بچانے پہنچ گئے

پاکستان سے تعلق رکھنے والے کیپٹن شہزاد اشرف کو جب وائرلیس پر پیغام ملا کہ انڈونیشین ماہی گیر موت سے لڑ رہے ہیں تو اُنھوں نے فوراً مدد کا فیصلہ کیا لیکن سامنے کئی چیلنجز تھے۔

Read more

افغانستان میں معاشی بحران: ’لوگ مرجائیں گے، ہم انھیں مرتا ہوا دیکھ رہے ہیں‘

بین الاقوامی امدادی تنظیم آئی سی آر سی کے ڈائریکٹر جنرل رابرٹ ماردینی نے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال تباہی کی طرف جارہی ہے۔ ان کے مطابق ‘ہم سمجھ سکتے ہیں کہ یہاں (اسلام آباد میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں) آنے والے ممالک اور ڈونرز کے سیاسی مقاصد اور مفادات بھی ہیں۔ لیکن سیاسی مقاصد انسانی بحران پر غالب نہیں آسکتے کیونکہ لوگ مرجائیں گے۔

Read more

رنجیت سنگھ کے راج سے انگریزوں کے ہاتھوں شکست تک: برصغیر کے سکھوں کی صفوں میں غداری کی داستان

کھڑک سنگھ معزول ہونے کے بعد 10 ماہ تک زندہ مگر اندرون لاہور کی ایک حویلی میں نظربند رہے۔ نومبر 1840ء کے ابتدائی ایام میں کھڑک سنگھ کے بار بار بلانے پر نونہال سنگھ صرف ایک بار انھیں ملنے آئے مگر بدتمیزی سے اپنے باپ سے گفتگو کی، انھیں سکھ قوم کا غدار اور انگریزوں کا وفادار کہا۔ وہاں جوالا سنگھ نام کا ایک حکیم مقرر کیا گیا جو دھیان سنگھ کا ایک خاص آدمی تھا۔ اُس نے معزول مہاراجہ کو زہر دیا جس کے نتیجے میں وہ پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو کر پانچ نومبر 1840 کو وفات پا گئے۔

Read more

جدہ سینٹرل: سعودی عرب میں 20 ارب ڈالر سے تیار ہونے والے منصوبے ’وسط جدہ‘ کا ماسٹر پلان جاری

سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان نے جدہ سینٹرل منصوبے (وسط جدہ) کی تعمیر کا افتتاح کیا ہے۔ اس کے ماسٹر پلان میں بیچ ریزارٹ، ’ورلڈ کلاس‘ میرینا اور اوپرا ہاؤس شامل ہے۔

Read more

فائیو جی سے ’بچانے‘ والے ہار میں تابکاری کی موجودگی کا انکشاف

ایسی کئی اشیا مارکیٹ میں دستیاب ہیں جو ہمیں جدید فائیو جی موبائل نیٹ ورک سے ‘محفوظ رکھنے’ کا دعویٰ کرتی ہیں۔ تاہم ان میں سے بعض ہار اور دیگر چیزوں میں تابکاری کی صلاحیت ہوسکتی ہے۔

Read more

بیرون ملک قید پاکستانیوں کا غم: ’خدا کے نام پر دھوکہ دینے والے رحم نہیں کرتے'

حکومتِ پاکستان کے مطابق، پچھلے چند سالوں میں غیر ملکی جیلوں سے تقریباً 16000 پاکستانی رہا کروائے گئے تاہم پاکستانی قیدیوں کے لواحقین کی شکایت ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ اپنے قیدیوں کے لیے تگ و دو نہیں کرتا۔

Read more

سری لنکا میں چینی سفیر جافنا میں ہندو مندر پہنچ گئے، انڈیا کے لیے کیا پیغام ہے؟

جنوبی ایشیا میں چینی اثر و رسوخ گذشتہ برسوں سے انڈین حکمت کاروں کے لیے ایک بڑی تشویش کا باعث رہا ہے۔ پاکستان اور چین کی قربت کے بعد اب سری لنکا اور مالدیپ میں چین کی موجودگی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

Read more

انڈیا: ریاستی اسمبلی کے رکن کو ریپ سے متعلق مذاق کرنے پر معافی مانگنا پڑی

ریاست کرناٹک کی اسمبلی کے سپیکر وِشویشور کاگیری کے اسمبلی میں افراتفری سے متعلق ریمارکس کے جواب میں کانگریس کے رہنما کے آر رمیش کمار نے کہا تھا کہ ‘جب آپ ریپ ہونے سے نہیں بچ سکتے تو لیٹ جائیں اور اس کا مزہ لیں۔’

Read more

پروین رحمان قتل: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چار ملزمان کو دو, دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی

13 مارچ 2013 کو سماجی کارکن پروین رحمان کو اپنے دفتر جاتے ہوئے ایک موٹر سائیکل پر سوار دو اسلحہ برادر افراد نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ یہ واقع کراچی کی منگھو پیر روڈ پر پیش آیا تھا۔ پروین رحمان کی بہن عقیلہ اسماعیل جو کہ اس مقدمے میں مدعیہ ہیں کے وکیل صلاح الدین پنہور نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ اس فیصلے سے مطمئن ہیں۔

Read more

گوادر میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ویڈیو: پیسوں کی تقسیم پر تبصرے لیکن اصل معاملہ ہے کیا؟

گوادر میں وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے چند افراد میں پیسوں کی تقسیم کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی ماضی میں فیض آباد دھرنے کے دوران ایک مذہبی جماعت مظاہرین میں پیسوں کی تقسیم کے واقعے سے مماثلت کے ساتھ ہی ساتھ یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ یہ پیسے کس کو اور کیوں دیے جا رہے ہیں۔

Read more

چینی تعمیراتی کمپنی کو دھوکا، ویلتھ مینیجر 31 کروڑ ڈالر لے کر رفوچکر

رواں ماہ کمپنی نے اربوں ڈالر کے بانڈز کی ادائیگی نہ کرنے پر اپنے قرضوں کی ری سٹرکچرنگ کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا اور کمپنی کو توقع تھی کہ سال کے اختتام تک وہ سالانہ سات سے 10 فیصد تک منفع جمع کر لے گی۔

Read more

امریکی پابندیوں کا توڑ کیا ہے؟ ایرانی ’مخبر‘ سے راز فاش ہو گیا

محمد مخبر کے مطابق ایران پر عائد پابندیوں کے باعث رقم کی ٹرانسفر میں درپیش مشکلات کا حل اس طرح نکالا گیا کہ ایرانی سفارت کار نے اس سامان کو اپنے گھر کا فرنیچر بتایا اور اس طرح وہ اسے ایران لانے میں کامیاب ہو گئے۔

Read more

بلوچستان میں فشنگ ٹرالر کہاں سے آتے ہیں اور مقامی ماہی گیروں کو کیا اعتراض ہے؟

پاکستان میں ماہی گیروں کی تنظیم فشر فوک فورم کے رہنما سعید بلوچ کا کہنا ہے کہ سندھ کا سمندر تباہ ہوچکا ہے اور اب ان ٹرالرز کی یلغار بلوچستان کی طرف ہے کیونکہ وہاں زیادہ تر ماہی گیر چھوٹے پیمانے پر شکار کرتے ہیں۔

Read more

سقوطِ ڈھاکہ کے 50 برس: پاکستان اور بنگلہ دیش میں معافی پر سیاست، آگے کیسے بڑھا جائے؟

پاکستان محققین اور صحافیوں کے لیے 1971 کے واقعات کے بارے میں لکھنا آسان نہیں ہے۔ اس موضوع پر جتنا بھی مواد موجود ہے، یا عوامی طور پر 1971 کے بارے میں جو بیانیہ مقبول ہے، اس میں انڈیا کی سازشوں اور مکتی باہنی کی زیادتیوں کو مورد الزام ٹھیرایا جاتا ہے۔ لیکن یہ طرز عمل انسانی تکلیف اور المیے کے متعلق اُن اہم سوالات کو نظر انداز کر دیتا ہے جو ان لاکھوں، کروڑوں پاکستانیوں اور بنگالیوں کے ذہنوں پر ابھی بھی نقش ہیں۔

Read more

لاہور میں دھند: جدید نظام موجود ہونے کے باوجود پروازیں لاہور ایئرپورٹ پر کیوں نہیں اتر پا رہیں؟

رواں ہفتے بدھ اور جمعرات کے درمیان صرف پی آئی اے کو لاہور سے 17 پروازوں کے لیے رستہ بدلنا پڑا حالانکہ یہاں پروازوں کو دھند میں اتارنے کے لیے جدید

Read more

کم جونگ اُن کا اقتدار میں ایک عشرہ: کیا جنوبی کوریا کے رہبرِ اعلی اپنے باپ، دادا کے سائے سے نکل پائے ہیں؟

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے جب دس برس پہلے اقتدار سنبھالا تو کِم خاندان کے اقتدار کے خاتمے کی پیش گوئیاں کی جا رہی تھیں۔

Read more

شی جن پنگ اور پوتن کے ویڈیو کال: روس اور چین کی قربت کا انڈیا اور مغرب کے لیے کیا مطلب ہے؟

یوکرین اور تائیوان میں کشیدگی کے دوران چین اور روس کی گہری ہوتی ہوئی دوستی میں دنیا اور انڈیا کے لیے کیا پیغامات چھپے ہو سکتے ہیں۔

Read more

پیٹرول سمیت تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ صارفین تک کیوں نہیں پہنچ رہا؟

حکومت نے ڈیزل و پٹرول کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔ تاہم قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں اور کھانے پینے کی چیزوں میں کمی یا تو نہیں ہوتی یا پھر بہت کم کی جاتی ہے۔

Read more

انڈیا میں ہر سال ہزاروں گھریلو خواتین خودکشی پر مجبور کیوں ہو رہی ہیں؟

خبروں میں اکثر گھریلو خواتین کی خودکشی کی وجہ ’خاندانی مسائل‘ یا ’شادی سے متعلق مشکلات‘ کو قرار دیا جاتا ہے۔ مگر ماہرین کے مطابق اس کی ایک بڑی وجہ گھریلو تشدد ہوسکتی ہے۔

Read more

گوادر: دھرنا ختم مگر حق دو تحریک جاری، بلوچستان حکومت اور مولانا ہدایت کے درمیان کیا معاہدے طے پایا؟

حکومت بلوچستان اور حق دو تحریک کے درمیان جو معاہدہ ہوا ہے اس کے مطابق بلوچستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اس کی روک تھام کے لیے محکمہ ماہی گیری اور ماہی گیر مشترکہ پیٹرولنگ کریں گے۔

Read more

ویسٹ انڈیز کا ون ڈے سیریز کھیلے بغیر وطن واپس جانے کا فیصلہ ، اب یہ سیریز جون میں ہوگی

ویسٹ انڈیز نے چھ کھلاڑیوں کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلے بغیر وطن واپس جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Read more

بنگلہ دیش کے 50 سال: جب ’ادھر ہم، ادھر تم‘ کی باتیں ہو رہی تھیں تو نیوز روم میں کیا ماحول تھا؟

بی بی سی نے تین ایسے صحافیوں سے بات کی جو 1971 میں مختلف نیوز رومز میں کام کر رہے تھے اور ان سے جاننے کی کوشش کی کہ اس وقت کس طرح کا ماحول تھا اور انھیں کس قسم کے دباؤ کا سامنا تھا۔

Read more

آرمی پبلک سکول پر حملے کے سات سال: ’کیا شہید بچوں کے والدین آپ سے انصاف کی مزید امید لگائیں؟‘

پشاور کے آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) میں جب 16 دسمبر 2014 کو حملہ آوروں نے گھس کر 144 بچوں کو ہلاک کر دیا تو ہر سال اس تاریخ کو پاکستانی سوشل میڈیا پر صرف اے پی ایس کا ہی موضوع ٹرینڈ کر رہا ہوتا ہے۔ لیکن جہاں ایک جانب دعائیہ کلمات اور پیغامات کی بھرمار ہے، وہیں کئی ایسے صارفین ہیں جو حکومتی بیانیے پر تنقید کرتے نظر آئے ہیں۔

Read more

بلی ایلیش: ’کم عمری میں پورن دیکھنے سے ذہن تباہ ہو گیا اور ڈراؤنے خواب آنے لگے‘

گلوکارہ بلی ایلیش نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں پورن اور حقیقی جنسی تجربات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے جس میں اُنھوں نے پورن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Read more

ترینہ شکیل: گھریلو زندگی سے ناخوش برطانوی خاتون کو دولتِ اسلامیہ میں شمولیت پر ’شدید پچھتاوا‘

ترینہ شکیل کا کہنا ہے کہ شدت پسند خیالات ترک کرنا ‘ایک طویل سفر‘ تھا اور انھیں اب امید ہے کہ ان کا کیس انتہا پسندی کے خطرات کے بارے میں ایک انتباہ کے طور پر دیکھا جائے گا۔

Read more

آرمی پبلک سکول حملہ: ‘بچے تو ہمارے مرے ہیں، معاف کرنے والے وہ کون ہوتے ہیں؟‘

حکومت کی حالیہ پالیسی اور کلعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان سے مذاکرات کے بارے میں ان کا سوال ہے کہ ایک حکومت اُن لوگوں سے کیسے مذاکرات کر سکتی ہے جو ملک کے ہزاروں لوگوں کو مارنے کے ذمہ دار ہوں۔ تاہم متاثرہ خاندانوں کے مطابق حکومت معافی دینے کا حق نہیں رکھتی کیونکہ ‘بچے ہمارے مرے ہیں، ہم نے لاشیں اٹھائی ہیں۔‘

Read more

بھوپال: کتابیں خریدنے کے لیے گٹر میں جانے پر مجبور طالب علم جو کبھی واپس نہیں آئے

بھوپال کے ایک مین ہول میں جانے والے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ میونسپل حکام کے مطابق ان کی موت بظاہر زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے باعث ہوئی اور انھیں حفاظتی سامان میسر نہیں تھا۔

Read more

راج کپور: فلمی دنیا کا حاکم کپور خاندان، جس کے فن کا آغاز فیصل آباد کی گلیوں سے ہوا

کپور خاندان پانچ پشتوں سے فلمی صنعت سے وابستہ ہے، یوں یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس خاندان کا فلم سے تعلق اتنا ہی پرانا ہے جتنی کہ فلم کی تاریخ۔

Read more

لینا نائر: انڈین نژاد خاتون لگژری فیشن برانڈ شینیل کی عالمی چیف ایگزیکٹیو بن گئیں

اگر آپ کا فیشن کی دنیا سے کوئی تعلق ہے تو آپ نے لگژری فیشن برانڈ شینیل کا نام ضرور سنا ہوگا اور اب انڈین نژاد لینا نائر فرانسیسی کمپنی شینیل کی عالمی سی ای او بن گئی ہیں۔

Read more

ویسٹ انڈیز کے مزید تین کرکٹرز کووڈ میں مبتلا، دورے پر سوالیہ نشان

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ بدھ 15 دسمبر کو پاکستان کے دورے پر موجود ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے پی سی آر ٹیسٹ ہوئے تھے جن کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین شائی ہوپ، لیفٹ آرم اسپنر اکیل حسین اور آل راؤنڈر جسٹن گریوز کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

Read more

مشرقی پاکستان سے بنگلہ دیش: چار سے 16 دسمبر کے دوران ڈھاکہ میں بی بی سی کے نمائندے نے کیا دیکھا؟

دنیا بھر کے صحافیوں کے ہمراہ بی بی سی کے نمائندے ایلن ہارٹ بھی دسمبر 1971 میں ڈھاکہ میں جنگ کے آغاز سے موجود تھے اور انھوں نے بی بی سی کے فلیگ شپ پروگرام پینوراما کے لیے ‘دا برتھ آف بنگلہ دیش’ کے نام سے تقریباً 40 منٹ طویل فلم بنائی جس میں جنگ کی صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ کے علاوہ مشرقی پاکستان کے فوجی کمانڈر لیفٹینٹ جنرل امیر عبداللہ خان نیازی سمیت اہم فوجی افسران سے گفتگو بھی کی گئی۔

Read more

افغان بچوں کو غذائی قلت اور خسرے کا سامنا: ’عالمی امداد نہ ملی تو ڈر ہے کہ ہسپتال بھی بند ہو جائے‘

افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد عالمی امداد کی بندش سے افغان بچوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے اور اقوام متحدہ نے خِبردار کیا ہےکہ آنے والے مہینوں میں افغانستان میں ایک ملین بچے بھوک سے مر سکتے ہیں۔

Read more

ویرات کوہلی کی روہت شرما سے اختلاف کی خبروں کی تردید، مگر کیا سب واقعی ٹھیک ہے؟

ویرات کوہلی نے بتایا کہ ٹیم کے اعلان سے صرف ایک گھنٹہ قبل انھیں بتایا گیا کہ وہ اب انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان نہیں ہوں گے۔ انھوں نے روہت شرما سے اختلافات کی تردید کی ہے۔

Read more

جنید صفدر کی شادی: مریم نواز کے جوڑے اور دلہے کی شیروانی کس نے تیار کی؟

اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی پر مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز نے زیادہ تر ملبوسات پاکستانی ڈیزائنرز کے بنائے پہنے۔ تاہم ایک جوڑا ایسا بھی تھا جو ایک انڈین ڈیزائنر نے تیار کیا۔

Read more

کیا انڈیا میں کنڈوم کے استعمال نے خواتین سے خاندانی منصوبہ بندی کا بوجھ کم کر دیا؟

پنجاب، اتراکھنڈ، دہلی اور گوا کچھ ایسی انڈین ریاستیں ہیں جہاں کنڈوم کے استعمال میں اوسطاً 20 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اسی دوران، آسام اور مغربی بنگال میں خواتین کی تعداد میں مانع حمل گولیاں استعمال کرنے میں اضافہ ہوا ہے۔

Read more

سٹار ہوبسن کی موت: خاتون پر اپنی پارٹنر کی ڈیڑھ سالہ بچی کو قتل کرنے پر فرد جرم عائد

سواناہ بروک ہل کو سٹار ہوبسن نامی بچی کو شدید چوٹیں پہنچانے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور بچی کی والدہ پر بھی اس صورتحال کا سبب بننے پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

Read more

الہان عمر: ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس کا اسلاموفوبیا کے خلاف بل منظور، وائٹ ہاؤس نے حمایت کر دی

اس بل کا نام ’بین الاقوامی اسلامو فوبیا کا مقابلہ‘ ہے جس کا مقصد ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے تحت ایک خصوصی نمائندے کا تعین کیا جائے جو دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کے واقعات کو رپورٹ کر کے امریکی محکمہ خارجہ کے علم میں لائے۔

Read more

اومیکرون: وائرس کی نئی قسم غیر معمولی رفتار سے پھیل رہی ہے، عالمی ادارہ صحت کی تنبیہ

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم امیکرون دنیا بھر میں غیر معمولی رفتار سے پھیل رہی ہے اور اپنی جنیاتی شکل تبدیل کرنے والی کورونا کی اس قسم کے مریضوں کی 77 ممالک میں تصدیق کی جا چکی ہے۔

Read more

بنگلہ دیش کے قیام کے 50 سال: پاکستان کے ’بنگالی‘ اور بنگلہ دیش کے ’بہاری‘، پچاس سال سے شناخت کے منتظر بے نام لوگ

آج کچھ لوگ بنگلہ اکثریتی زبان والے ملک میں اُردو بولنے والوں کے نام سے جانے جاتے ہیں تو کچھ کی پہچان اُردو کو قومی زبان کے طور پر اپنائے ملک میں بنگالی بولنے والوں کے طور پر کی جاتی ہے لیکن دونوں ہی ملک انھیں اپناتے نہیں۔ یہ ایسے ہی کچھ لوگوں کی کہانی ہے۔

Read more

بنگلہ دیش کے قیام کے 50 برس: جب کلمہ نہ سنا سکنے پر انڈین پائلٹ کو پاکستان میں قیدی بنا لیا گیا

1971 کی انڈیا پاکستان جنگ میں انڈیا کے فلائٹ لیفٹیننٹ جواہر لال بھارگؤ طیارہ تباہ ہونے کے بعد پاکستان کے علاقے میں اترے اور سرحد سے صرف 15 کلو میٹر دور پکڑے گئے۔

Read more

’آوٹ سوئنگ‘: ان لڑکیوں کی کہانی جو خاندان کی کفالت کے ساتھ کرکٹ میں بھی آگے بڑھ رہی ہیں

سماجی کارکن ثمر من اللہ کی فلم ’آؤٹ سوئنگ‘ اسلام آباد میں مقیم خیبر پختونخوا کی اُن لڑکیوں اور ان کے کوچ کی حقیقی کہانی ہے جو غربت کے باعث انتہائی مشکل حالات میں کرکٹ میں نام پیدا کر رہے ہیں۔

Read more

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں پولیس کی بس پر عسکریت پسندوں کا حملہ

جموں و کشمیر پولیس کے مطابق پیر کو سری نگر میں تین عسکریت پسندوں نے پولیس کی بس پر حملہ کیا جس میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے تھے۔ مرنے والوں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام حسین بھی شامل ہیں۔

Read more

ظہور احمد: خفیہ معلومات بیچنے کے الزام میں گرفتار پولیس اہلکار جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

ایک غیر ملکی سفیر یا ایجنٹ کو خفیہ معلومات لیک کرنے کے الزام میں گرفتار پولیس اہلکار کو عدالت نے پیر تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔

Read more

شاہ محمود قریشی: ’پاکستان امریکہ کے ساتھ لین دین کے نہیں بلکہ کثیر الجہتی تعلقات چاہتا ہے‘

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ ’لین دین کے تعلقات نہیں بلکہ کثیر الجہتی تعلقات چاہتا ہے۔

Read more

بنگلہ دیش کے قیام کے 50 سال: ’مشرقی پاکستان کے سبز کو سرخ کر دیا جائے گا‘ کس نے اور کیوں کہا تھا؟

بنگلہ دیش میں ہر سال 14 دسمبر کو ’شہید بدھی جیبی دبوش‘ منایا جاتا ہے جس کا سلیس اردو میں ترجمہ ہوگا ’شہید کیے گئے دانش وروں کا دن۔‘ یہ دانش ور کون تھے اور ان کا قتل عام کس نے کیا؟

Read more

پاکستانی ڈارموں میں خودکشی کا موضوع: ’یہ کیسا تفریحی مواد ہے اور یہ کس قسم کا پیغام دیا جا رہا ہے‘

دنیا بھر میں خود کشی کی حوصلہ افزائی کرنا درست نہیں سمجھا جاتا ہے۔ تاہم پاکستان میں نجی ٹیلی ویژن چینلز اپنے ڈراموں میں ایسے مکالمے شامل کرتے ہیں جن سے خود کشی کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ کیا اس طرح کے مکالموں کو روکنا پیمرا کی ذمہ داری نہیں؟

Read more

کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ٹائی ٹیسٹ: ’وننگ رن جو آسٹریلیا کی قسمت میں نہ تھا‘

اس میچ کے آخری لمحات کی سنسنی خیزی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وکٹ کیپر والی گراؤٹ کی جب بیٹنگ آئی تو وہ اس قدر نروس تھے کہ انھیں اپنے بیٹنگ گلووز نہیں مل رہے تھے جو ان کے پیڈ کے اندر گر گئے تھے اسی طرح آخری بیٹسمین کلائن کو بھی اپنے گلووز کی تلاش تھی۔ پتہ چلا کہ وہ انہی گلووز کے اوپر بیٹھے ہوئے تھے۔

Read more

ناگالینڈ میں انڈین فوج کا مقامی افراد پر حملہ: ’اب میری دیکھ بھال کون کرے گا؟‘

میانمار کی سرحد کے نزدیک انڈین ریاست ناگالینڈ کے ضلع مون میں رہنے والے مقامی افراد حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ انڈین فوج کی جانب سے 14 شہریوں کو ہلاک کرنے کے واقعے پر تحقیقات کر کے ملزموں کو سزا دے۔

Read more

نفتالی بینٹ کا یو اے ای کا دورہ: اسرائیل متحدہ عرب امارات کی دوستی سے کیا حاصل کرنا چاہتا ہے؟

اسرائیلی وزیراعظم نفٹالی بینیٹ متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی رہنما بن گئے ہیں۔ نفٹالی بینیٹ ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Read more

سیدت پیکر: ترکی کے جرائم پیشہ شخص کی ڈاکیومنٹری میں دلچسپی کیوں؟

ترکی میں اس ڈاکیومنٹری کے بارے میں خاصی دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے جس میں ایک جرائم پیشہ تنظیم کے سابق سربراہ اور سزا یافتہ مجرم ماضی کے کئی واقعات کے حوالے سے ریاستی اداروں اور مافیا کے تعلقات کا ذکر کر رہے ہیں۔

Read more

’برا‘ خواتین کو کب اور کیسے پہنائی گئی؟

’لڑکیاں، براہ مہربانی ‘جلد کے رنگ’ کا برا یا انگیا پہنیں اور اس کے اوپر شمیض بھی پہنیں۔‘ کچھ دن قبل مبینہ طور پر دہلی کے ایک معروف سکول میں نویں سے بارہویں کلاس کی طالبات کے لیے یہ نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ ان کا مقصد کیا تھا؟ جلد کے رنگ کی ہی زیر جامہ کیوں؟ اور دہلی کے اس شدید موسم گرما میں برا پر شمیض پہنے کے حکم کیا مطلب ہے؟ ویسے سکول میں لڑکیوں کی لباس کے متعلق یہ فرمان نئے نہیں ہیں۔

Read more

میلکم مکلین: وہ شخص جس نے شپنگ کنٹینر سے عالمی تجارت کو بدل دیا

کنٹینر کے ساتھ پہلا کمرشل سفر اپریل 1956 میں طے کیا گیا۔ آئیڈیل ایکس نامی فوجی جہاز میں 58 کنٹینرز کو نیو جرسی سے ٹیکساس منتقل کیا گیا جہاں 58 ٹرک ان اشیا کو لے جانے کے منتظر تھے۔ اس سفر کے پیچھے میلکم مکلین کا ہاتھ تھا جنھوں نے جدید کنٹینرز کے ذریعے کمرشل شپنگ سسٹم کو تشکیل دیا۔

Read more

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز پر سمیع چوہدری کا کالم: ’یہ ویسٹ انڈیز کے بس کی بات ہی نہیں تھی‘

پاکستان جیسی مسابقتی ٹیم سے اس کے ہوم گراؤنڈز پہ مقابلہ کسی بھرپور الیون کے لیے بھی نہایت کڑا ہوتا اور یہاں تو ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے اولین انتخاب سے بھی محروم تھی۔ پڑھیے سمیع چوہدری کا تجزیہ۔

Read more

بنگلہ دیش کے 50 برس: مشرقی پاکستان میں پاکستانی فوج کا آپریشن اور ایک فوجی کی یادیں

کرنل (ر) نادر علی نے سنہ 1971 میں مشرقی پاکستان میں پاکستانی فوج کے آپریشن میں اپنے تجربات کا ذکر بی بی سی اردو کے لیے اپنی یادداشتوں میں کیا تھا۔ پہلی بار دسمبر 2006 میں شائع ہونے والی یہ تحریر اب دوبارہ شائع کی جا رہی ہے۔

Read more

لندن کے ایک سٹیشن کے باہر کھڑے ہو کر'ڈریم جاب' ملی اور اب دوسرے نوجوانوں کی 'مدد کی خواہش

مشرقی لندن سے تعلق رکھنے والے حیدر ملک نے جب لندن کے ایک سٹیشن کے باہر کھڑے ہوکر لوگوں میں اپنے سی وی بانٹے تو تین گھنٹوں کے اندر انہیں اپنی ’ڈریم جاب‘ کے لیے انٹرویو کی کال آگئی۔

Read more

ایکسپلینر: تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے کے ایک برس بعد اسرائیل اور مراکش کے رابطوں میں مزید بہتری

اسرائیل اور مراکش نے گذشتہ برس ڈونلڈ ٹرمپ کے زمانے میں سفارتی تعلقات بحال کیے تھے، جن میں ایک برس بعد مزید تیزی دحیکھی گئی ہے۔ اگرچہ سرکاری میڈیا اور سرکار کے حامی میڈیا میں اس پر مثبت کوریج کی گئی ہے، لیکن غیر سرکاری میں اسرائیل سے تعلقات کی بحالی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

Read more

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی 63 رنز سے جیت

نیشنل سٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے پانچواں میچ جیتا ہے جن میں چار کامیابیاں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہیں۔

Read more

غیر منقسم پنجاب سے پہلی عالمی جنگ میں لڑنے والے تین لاکھ 20 ہزار سپاہیوں کا ریکارڈ پہلی مرتبہ آن لائن

ہاتھ سے تحریر کی گئیں یہ دستاویزات 26 ہزار صفحات پر مشتمل ہیں اور ان میں غیر منقسم پنجاب کے ہر دیہہ سے جنگ میں حصہ لینے والے سپاہیوں اور ان کی پینشنز کے بارے میں ڈیٹا موجود ہے۔

Read more

کیا تحریک طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے خاتمے کا مقصد حکومت پر دباؤ بڑھانا ہے؟

کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے ایک ماہ کی جنگ بندی کے یکطرفہ خاتمے کے بعد گذشتہ چند دنوں میں سکیورٹی فورسز، پولیس اور انسداد پولیو ٹیم کے ساتھ تعینات اہلکاروں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Read more

پی ایس ایل 7: ڈرافٹ مکمل لیکن کامران اکمل نے کھیلنے سے انکار کیوں کیا؟

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ٹورنامنٹ کے لیے فرنچائز نے سکواڈز کو حتمی شکل دے دی ہے لیکن کامران اکمل نے کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ کامران اکمل پاکستان سپر لیگ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں میں بابراعظم کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔

Read more

صحافی و بلاگر مدثر نارو لاپتہ کیس پر عدالت کے ریمارکس: ’سارے چیف ایگزیکیٹوز پر آرٹیکل چھ کیوں نہ لگا دیں؟‘

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے صحافی اور بلاگر مدثر نارو کے لاپتہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ’یا تو چیف ایگزیکٹوز ذمہ داری لیں، یا پھر ان کو ذمہ دار ٹھہرائیں جو ان کے تابع ہیں۔ ہمیں ایک فیصلہ تو لکھنے دیں۔ کسی کو تو ذمہ دار ٹھہرائیں۔‘

Read more

ویسٹ انڈیز کے دورۂ پاکستان پر سمیع چوہدری کا کالم: 'کہ وہ کرکٹ کے لیے محفوظ ملک ہے'

ویسٹ انڈیز امید کرے گا کہ کریبئین پریمیر لیگ سے چنا گیا یہ نیا ٹیلنٹ کئی ایک شائقین کو حیران کر چھوڑے اور مسابقتی کرکٹ کھیلے جبکہ بابر اعظم یہ توقع رکھیں گے کہ ان کی قیادت میں یہ ٹی ٹونٹی ٹیم بھی ویسا ہی فاتحانہ ریکارڈ بنائے جو اس سے پیشتر سرفراز کی ٹیم کا خاصہ رہا تھا۔ پڑھیے سمیع چوہدری کا تجزیہ۔

Read more

سات لڑکیوں کی فوجی میں بھرتی ہونے کی کہانی صنف آہن: ’پہلی بار گن چلائی تو دل دھک دھک کر رہا تھا‘

ڈرامہ سیریل صنف آہن کی کہانی ایسی خواتین کے گرد گھومتی ہے جنھیں بارہا یہ جتایا جاتا ہے کہ وہ کچھ نہیں کر سکتیں لیکن وہ ایسے تمام لوگوں کو غلط ثابت کر دیتی ہیں جو انھیں قابل نہیں سمجھتے۔

Read more

افغانستان میں منشیات کا دھندا عروج پر: ’جب سے طالبان نے ملک آزاد کیا، ھم بھی آزاد ہو گئے‘

کچھ عرصہ پہلے تک پوست کی کاشت اور ہیروئن کی برآمد کے لیے اہم سمجھے جانے والے ملک میں اب ایک نئے اور خطرناک نشے کے دھندے کا اضافہ ہو چکا ہے جس کا نام کرسٹل میتھ ہے۔

Read more

سقوط ڈھاکہ: ’جب اطلاعات کا بہاؤ رک گیا اور مغربی پاکستان والوں نے کہا، شیخ مجیب غدار ہے‘

سقوط ڈھاکہ کے موقع پر پاکستان کے حکمراں طبقات اور ذرائع ابلاغ نے جو طرز عمل اختیار کیا تھا، اس کی ابتدا اس بہت بڑی فوجی ہزیمت کے موقع پر نہیں ہوئی تھی بلکہ اس کے آثار مارچ 1971ء کے بعد سے دکھائی دینے لگے تھے جب یحییٰ خان نے اس ماہ کی 25 تاریخ کو مشرقی پاکستان میں فوجی آپریشن کا اعلان کیا۔

Read more

امریکہ: درجنوں جانیں لینے والے طوفانی بگولوں سے ہونے والی تباہی کے مناظر

رواں ہفتے کے اختتام پر آنے والا طوفانی بگولہ شمال مشرقی آرکنساس میں وجود میں آیا اور وہاں سے یہ میزوری، پھر ٹینیسی اور پھر کینٹکی میں داخل ہوا اور حکام کے مطابق کینٹکی اس بگولے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست ہے۔

Read more

کوئٹہ ویڈیو سکینڈل میں ایک اور ایف آئی آر: متاثرہ لڑکیوں کی بازیابی کے لیے حکومت کا ’افغان حکام سے رابطہ‘

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کے نوٹس اور احتجاجی مظاہروں کے باوجود خواتین پر جنسی تشدد کے ایک ویڈیو سکینڈل میں دو متاثرہ لڑکیوں کی بازیابی تاحال ممکن نہیں ہوسکی ہے۔ جبکہ اب ایک مزید خاتون نے ان ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

Read more

گوادر مظاہروں پر عمران خان کی ٹویٹ، ’سمندر میں ٹریلرز کے ذریعے غیر قانونی فشنگ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا‘

صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر میں گذشتہ 28 روز سے جاری مظاہروں پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب اس تحریک کا نوٹس لیتے ہوئے ٹوئٹر پر کہا گیا کہ گوادر کے محنت کش مچھیروں کے انتہائی جائز مطالبات پر کارروائی کی جائے گی۔ اور ’سمندر میں ٹریلرز کے ذریعے غیر قانونی فشنگ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔‘

Read more