مہک

ندیم تھکے ہوئے قدموں سے ایک نجی کمپنی کی بس میں بیٹھنے کے لیے ٹرمینل کی طرف جا رہا تھا۔ وہ رات اچھی نیند نہیں لے سکا تھا۔ سفر سے پہلے اسے ہمیشہ ایک بے چینی ہوا کرتی ہے۔ اور ایسا بچپن سے ہی ہے اسے سفر کا ہمیشہ خوف ہوتا ہے، مگر سواری میں بیٹھ کر وہ آہستہ آہستہ نارمل ہو جاتا ہے۔ آج بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ اسے اسلام آباد ایک میٹنگ میں جانا تھا۔ ویسے تو

Read more

ہم کہ ٹھہرے اجنبی

ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی مداراتوں کے بعد پھر بنیں گے آشنا کتنی ملاقاتوں کے بعد کب نظر میں آئے گی بے داغ سبزے کی بہار خون کے دھبے دھلیں گے کتنی برساتوں کے بعد تھے بہت بے درد لمحے ختم درد عشق کے تھیں بہت بے مہر صبحیں مہرباں راتوں کے بعد فیض صاحب کی یہ غزل بچپن میں، میں نے نیرہ نور کی خوبصورت آواز میں سنی تھی اپنے بڑے بھائی طاہر سعید کے کمرے میں، ان دنوں

Read more

اس بازار سے سوشل میڈیا تک

لاہور ہمیشہ سے مغلوں کا پسندیدہ شہر رہا ہے۔ ظہیر الدین بابر نے 1524 میں لاہور پر قبضہ کیا اور یہ قبضہ بہت عرصے تک رہا، جہانگیر اور شاہجہاں کا دور لاہور کا سنہری دور کہلاتا ہے۔ 1768 تک لاہور مغلوں کے قبضے میں رہا اور اس کے بعد لاہور سکھوں کی رعیت میں آ گیا اور رنجیت سنگھ پنجاب کا فرمانروا بن گیا۔ مغلوں نے لاہور میں بہت ساری تعمیرات کیں جس میں شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، شالا مار

Read more

ناصر کاظمی کا لاہور اور زہر آلود فضا

پھولوں کا شہر لاہور اور پنجاب کے کچھ اضلاع شدید ماحولیاتی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔ سانس لینا بھی دوبھر ہو چکا ہے سانس لینا بھی سزا لگتا ہے اب تو مرنا بھی روا لگتا ہے کہتے ہیں کہ لاہور میں رہنے والوں کی عمریں سات سے آٹھ سال تک کم ہو جائیں گے اگر آلودگی کی یہی صورتحال رہی۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے 2016 میں پہلی بار لاہور آلودگی کی لپیٹ میں آ یا تھا، مگر آلودگی

Read more

اعلیٰ تعلیم کا بدلتا ہوا منظر نامہ

برسوں پہلے ہمارے زمانے میں ہم میٹرک پاس کرنے کے بعد مزید دو سال تعلیم حاصل کرتے تھے تو ہماری تعلیم انٹرمیڈیٹ کے برابر گنی جاتی تھی اور پھر اس کے بعد دو سال کا بی اے یا بی ایس سی مکمل کرنے کے بعد کہا جاتا تھا کہ ہم نے گریجویشن مکمل کر لی ہے۔ اس کے بعد دو سالہ ماسٹرز پروگرام تھے جن میں ہم داخلہ لیتے تھے اور اپنی ڈگریاں حاصل کر لیتے تھے، زیادہ تر پروگرام

Read more

سوشل میڈیا: چیلنجز، مضمرات اور ان کا سدباب

پچھلی دہائی سے اب تک، سوشل میڈیا ایک طاقتور قوت کے طور پر ابھرا ہے جس نے لوگوں کے باہمی روابط، بات چیت کرنے اور معلومات کے استعمال کے طریقے کو از سر نو تشکیل دیا ہے۔ فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام، ٹِک ٹِک اور لنکڈ اِن جیسے پلیٹ فارمز نے لوگوں کے ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے، اپنی ذاتی معلومات دوسروں پر عیاں کرنے اور عالمی واقعات کے بارے میں باخبر رہنے کے طریقے کو تبدیل کر دیا

Read more

سوشل میڈیا اور ہماری ذمہ داری

ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ کسی انسان کے جھوٹا ہونے کے لیے اتنا کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات بغیر تحقیق کے بیان کر دے۔ آج کل کے سوشل میڈیا کے دور میں اس حدیث پر عمل کرنا تو ہمارے لیے از حد ضروری ہے۔ ہم ہر وقت کوئی نہ کوئی سوشل میڈیا ایپ استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ فیس بک، یوٹیوب، ٹک ٹاک، انسٹاگرام ٹویٹر، واٹس ایپ اور ان جیسی سینکڑوں ایپس کسی بھی پیغام کو

Read more

ڈاکٹر نوید ملک : پاکستان میں جدید فاصلاتی تعلیم کے بانی

فاصلاتی تعلیم کی تاریخ سو برس سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ پاکستان میں فاصلاتی تعلیم کا پہلا ادارہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہے جو کہ 1974 میں قائم کی گئی تھی۔ یہ ایشیا کی پہلی فاصلاتی تعلیم کی یونیورسٹی تھی، جبکہ دنیا میں دوسری تھی۔ یو کے اوپن یونیورسٹی دنیا کی پہلی اوپن یونیورسٹی تھی۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خط کتابت سے تعلیم کو پھیلایا اور اپنی کتب بذریعہ ڈاک طالب علموں تک پہنچائیں۔ پھر ویڈیو لیکچرز جو پی

Read more

بھٹو صاحب کی پھانسی اور کچھ یادیں

یہ اپریل 1979 کی ایک صبح تھی، فیض آباد کالونی، خیر پور میرس، سندھ میں جب میں اپنے سکول پہنچا تو میرے سندھی استاد محترم جن کا نام ’محمد عرس‘ تھا بڑے مغموم، پریشان اور خاموش بیٹھے ہوئے تھے۔ ان کی آنکھیں بھیگی ہوئی تھیں اور وہ خلاف معمول خاموش تھے۔ کسی کو ڈانٹ نہیں رہے تھے، کسی کو مار نہیں رہے تھے، اور کچھ پڑھا بھی نہیں رہے تھے۔ ہمارے چھوٹے سے اسکول میں جو کہ ایک پرائمری سکول

Read more

ایمن آباد، الکھ نگری اور ممتاز مفتی

جیسا کہ میں نے اپنے پچھلے مضمون میں آپ کو بتایا تھا کہ احمد بشیر سے میرا تعارف ممتاز مفتی کی کتاب الکھ نگری سے ہوا، الکھ نگری میں بہت سارے صفحات صرف ایمن آباد پر مذکور ہیں۔ جن میں ممتاز مفتی کا ایمن آباد میں قیام اور ایمن آباد سے تعلق واضح کیا گیا ہے۔ ممتاز مفتی کی زوجہ اقبال بیگم کا تعلق بھی ایمن آباد ہی سے تھا۔ تقسیم کے دنوں میں ممتاز مفتی لاہور میں قیام پذیر

Read more

ایمن آباد، احمد بشیر اور بشریٰ انصاری

پچھلے سال فروری میں لاہور کے الحمرا ہال میں ’لاہور لٹریری فیسٹیول‘ کا انعقاد کیا گیا۔ میں بھی ہمدم دیرینہ کے ہمراہ جا پہنچا۔ فیسٹیول میں ایک سیشن بشریٰ انصاری کے ساتھ تھا جس کا نام تھا ’احمد بشیر کا کنبہ‘ ۔ احمد بشیر صاحب کی بیٹیاں اور نواسی زارا بھی موجود تھیں۔ مجھے ممتاز مفتی یاد آ گئے جنہوں نے احمد بشیر کا ذکر اپنی تحریروں میں بڑی محبت کے ساتھ کیا ہے۔ مفتی صاحب احمد بشیر کو پیار

Read more

ایمن آباد، چندراوتی اور قدرت اللہ شہاب

لاہور سے گوجرانوالہ بذریعہ جی ٹی روڈ سفر کریں تو تقریباً 70 کلومیٹر کے فاصلے پر جی ٹی روڈ سے دائیں جانب تقریباً چار کلومیٹر اندر جائیں تو ایک تاریخی قصبہ ہمیں ملتا ہے جس کا نام ’ایمن آباد‘ ہے۔ ایمن آباد اور اس کے گرد و نواح کا علاقہ شاندار چاول پیدا کرنے کے لیے مشہور ہے۔ کبھی ایمن آباد انتہائی سرسبز و شاداب ہوا کرتا تھا، مگر پھر سرمایہ داروں نے یہاں فیکٹریاں لگا کر سارے سبزے کو

Read more

مصنوعی ذہانت۔ مشتری ہوشیار باش

آج کل ہر طرف مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کا چرچا ہے۔ جسے دیکھو کوئی نہ کوئی اے آئی ٹول استعمال کرنے میں لگا ہے۔ طلبہ اپنی اسائنمنٹس اور پروجیکٹس بنانے میں استعمال کر رہے ہیں تو احباب تدریسی نصاب اور تحقیق میں اس پر بے دھڑک اعتماد کر رہے ہیں۔ مزید بات کرنے سے پہلے میں اپ کو اے آئی ٹولز کی مختصر سی تاریخ بتا دینا چاہتا ہوں۔ 2022 کے آخر میں ہم نے چیٹ جی پی ٹی

Read more

سرکاری جامعات اور مالی بحران

ملک کی معاشی صورتحال سے پاکستان کی سرکاری جامعات بھی محفوظ نہیں ہیں پاکستان کی جامعات اس وقت مالی بحران کا شکار نظر آتی ہیں اور بڑی بڑی جامعات بھی اپنے ملازمین کو وقت پہ تنخواہ دینے میں دقت محسوس کر رہی ہیں۔ اور ظاہر ہے یہ صورتحال ایک دن میں پیدا نہیں ہوئی اس کے پیچھے بہت سارے عوامل اور اسباب ہیں۔ جن میں سرفہرست منصوبہ بندی کا فقدان اور جامعات کا مالی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا نہ

Read more