یہ تصویر تو قابل داد ہے!

ہمارے ملک پاکستان میں کیا کچھ نہیں ہوتا، ہر چڑھتے سورج کے ساتھ کئی عجیب و غریب خبریں بھی نمودار ہوتی ہیں جنہیں سن کر الامان الحفیظ کا ورد کرتے ہوئے حیرت کے جزیروں میں غرق ہونا پڑتا ہے کہ آخر کیوں یہ سماج یہ معاشرہ اس نہج پر آں پہنچا ہے کہ جہاں جھوٹ، بے ایمانی، دھوکہ دہی اور یہاں تک کہ کسی غریب آرٹسٹ کے فن پاروں کی چوری جیسے عمل کو بھی غلط یا گناہ نہیں سمجھا

Read more

"بھلے” ملک کو کہاں لے جائے گا

پاکستان کے مشہور نجی انٹرٹینمنٹ چینل ہم ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ڈرامہ سیریل ’عشق مرشد‘ کے چرچے آج کل نہ صرف ملک کے طول و عرض میں ہو رہے ہیں مگر سرحد پار بھی ناظرین اسے بہت پسند کر رہے ہیں، با الخصوص نامور مزاحیہ فنکار علی گل ملاح کے ڈائیلاگ ’بھلے‘ کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے اور مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ بھلے سندھی زبان ایک لفظ ہے جو عموماً کسی بھی بات،

Read more

بے خبری کی تاریخ

’مبینہ مملکت خداداد‘ کے صدر مملکت نے اچانک مہا انکشاف کر کے سیاست میں ایک نئی ہلچل سی پیدا کردی ہے، جس کے بعد اب آفیشل سیکریٹ ترمیمی بل 2023 ء اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 ء پر صدر نے دستخط کیے ہیں یا نہیں والا سوال اہمیت اختیار کر گیا ہے اور موضوع بحث بھی بنا ہوا ہے، بہرحال تمام چیزیں اپنی جگہ پر اہمیت رکھتی ہیں مگر صدر عارف علوی نے یہ انکشاف کرنے میں اتنی دیر

Read more

ڈیجیٹل مردم شماری، سندھ کے تحفظات کون دور کرے گا؟

یکم مارچ سے پاکستان میں ساتویں مردم شماری کا عمل شروع ہو چکا ہے اور 6 برس کی قلیل مدت کے بعد ایک سیاسی جماعت کے مطالبے یا پھر فرمائش پر ہونے والی مردم شماری کو پہلی ڈجیٹل مردم شماری کا نام دیا گیا ہے اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ہمارے ملک میں آدھے سے زائد آبادی سمارٹ فون کا استعمال نہیں جانتی جبکہ بڑی تعداد میں پڑھے لکھے افراد بھی سمارٹ فونز کے استعمال کو ایک جھنجھٹ

Read more

سقوط ڈھاکہ کے 51 سال اور ہم

16 دسمبر 1971ء کو پاکستان کی تاریخ میں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اس سیاہ ترین باب سے شتر مرغ کی طرح آنکھیں چرا کر مسائل حل ہونے کی امید کی جا سکتی ہے کیوں کہ 15 اگست 1947ء کو وجود میں آنے والی اسلامی مملکت محض 24 برس کے قلیل عرصہ تک ہی متحد رہ سکی تھی اور متحدہ پاکستان کی 54 فیصد بنگالی آبادی جو مشرقی پاکستان کے نام سے مملکت کا حصہ تھی

Read more

سیلاب: اخلاقیات کا اس حد تک فقدان کیوں ہے؟

”جب روم جل رہا تھا، نیرو بانسری بجا رہا تھا“ یہ بات تو ہم کافی عرصے سے سنتے آرہے ہیں، لیکن سندھ میں حالیہ موسلا دھار بارشوں سے جو سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی ہے اس میں ”ڈوبا ہوا سندھ دیکھ کر مجھے اٹلی کے شہر وینس کے نظارے یاد آ رہے ہیں“ جیسا ایک جدید اور اخلاقیات کی دھجیاں بکھیرنے والا محاورہ تخلیق ہوا ہے۔ سندھ کی موجودہ تکلیف دہ صورتحال کے دوران صوبے کے سیاستدان، منتخب نمائندے، حکمران

Read more

شیخ ایاز: سندھی اور اردو زبان کے عظیم شاعر

2 مارچ 1923 ء کو سندھ کے پیرس کہلانے والے تاریخی شہر شکارپور میں غلام حسین شیخ کے گھر میں جنم لینے والے بچے کا نام مبارک علی رکھا گیا جو آگے چل کر شیخ ایاز کی صورت میں 5 ہزار برس قدیم سندھی زبان کے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے بعد سب سے بڑے شاعر بن گئے۔ شیخ ایاز کا ادبی سفر محض گیارہ برس کی عمر میں شروع ہوتا ہے جب ان کا پہلا سندھی گیت بعنوان خانہ بدوشو

Read more

لتا منگیشکر: میری آواز ہی پہچان ہے گر یاد رہے

جو درجہ، مان اور سنمان آئن اسٹائن کو سائنس، رابندر ناتھ ٹیگور، خلیل جبران کو ادب، سقرط، ارسطو کو فلسفہ، نیلسن منڈیلا، ابراہم لنکن کو سیاست اور عبدالستار ایدھی و مدر ٹریسا کو خدمت انسانیت کے شعبے میں ادا کی گئی خدمات کے نتیجے میں حاصل ہوا بلکل وہ ہی مقام گلوکاری اور سروں کے میدان میں بلبل ہند لتا منگیشکر المعروف لتا دیدی کو ملا، جن کی آواز تقریبن 80 برس پر محیط طویل عرصے تک سرحد کے دونوں

Read more

سندھ کے منصف سے نا انصافی کیوں؟

اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ قرارداد پاکستان کس نے اور کب منظور کی تھی تو میرا جواب ہوگا آل انڈیا مسلم لیگ نے 23 مارچ 1940 میں پر اگر کوئی مجھ سے یہ سوال کرے کہ قیام پاکستان کو آئینی بنیاد کب اور کس نے فراہم کیا تھا تو میرا جواب ہوگا 1943 میں صوبہ سندھ کی آئین ساز اسمبلی کی منظور کردہ اس تاریخی قرارداد نے جو جیئے سندھ ہلچل کے بانی سائیں جی ایم سید نے ایوان

Read more

المیہ تو یہ ہے!

ہمارے ملک پاکستان المعروف مملکت خداداد کو قائم ہوئے 74 برس ہو گئے ہیں اور کسی بھی ریاست یا قوم کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں لا کھڑا کرنے کے لیے یہ کوئی کم عرصہ نہیں ہے پر صد افسوس کہ اس ملک کو چلانے والی قوتوں نے کبھی کبھی درست سمت کا تعین نہیں کیا اور ہمیشہ لیبارٹری سمجھ کر نئے نئے تجربے کرتے گئے، نتیجتا آج اس نہج پر پہنچا دیا گیا ہے کہ پرائم منسٹر سے

Read more

اندھی، بہری اور گونگی صحافت!

بحریہ ٹاؤن کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے مقامی افراد کے گاؤں، گوٹھ اور گھر مسمار کرنے کے لئے آئے روز بلڈوزرز اور لاؤ لشکر کے ساتھ غریبوں اور مسکینوں پر یلغار کی جا رہی ہے پر اس برننگ ایشو پر قومی میڈیا کا کردار بہت مشکوک دکھائی دے رہا ہے، چھوٹے چھوٹے مسائل پر چیخنے والے معروف اینکرز حضرات نے بھی چپ سادھ سی لی ہے جو صحافتی اقدار کے بالکل منافی ہے کیوں کہ جرمنی کے ڈکٹیٹر ہٹلر

Read more

آسو بائی کی آواز سنو!

، ادا! سیاستدان اور سماجی تنظیموں کے رہنما مڈل اسکول کی تعمیر کے حوالے سے جو وعدے کرکے گئے تھے 5 سال گزرگئے پر ابھی تک وفا نہیں ہوئے ہیں، میں بچوں کی تعلیم کو لے کے بہت پریشان ہوں، کیوں کہ یہی اول و آخر میرا مقصد حیات ہے، آپ کی مہربانی ہوگی اگر میری آواز، میری صدا ان تمام شخصیات تک پہنچائیں جو میرے (جھونپڑی اسکول) میں آکر فوٹو سیشن کے ساتھ ساتھ اسکول کی عمارت تعمیر کرانے

Read more

سندھ کے ان پڑھ عوام اور پڑھا لکھا گورنر!

حال ہی میں کورونا سے متاثرہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے (اندرون سندھ) کے ان پڑھ عوام سے یہ عالمی وبا انہیں لگ جانے کی بات کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ملک اور خاص طور پر سندھ میں موصوف گورنر کا یہ تکراری اور عقل سے کوسوں دور بیان موضوع بحث بنا ہوا ہے، جبکہ لوگ ان کی اپنی کوالیفکیشن کے بارے میں بھی تواتر کے ساتھ سوال کر رہے ہیں، جن سوالوں کا جواب قرنطینہ سے ابھی

Read more

40 برس انتظار کے بعد بھٹو صاحب کا خط

می لارڈ! میں ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کا پہلا منتخب وزیراعظم اور اس ملک کے عوام کو اپنے حقوق کا شعور دینے والا لیڈر، ایک بار پھر آپ کی عدالت میں اپنا مدعا بیان کرنے کی جسارت کر رہا ہوں، یور آنر! مجھے آج مورخہ 4 اپریل 2019ء کو گڑہی خدابخش کے آبائی قبرستان میں اپنی قبر کے اندر انصاف کا انتظار کرتے پورے چالیس برس بیت گئے ہیں پر نہایت ہی ادب و احترام اور حیرت کے ساتھ کہنا

Read more

23 مارچ: حقائق سے انحراف کیوں؟

آج 23 مارچ یعنی یوم پاکستان ہے، ٹھیک نواسی برس پہلے 1940 میں برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے اپنے لیے علیحدہ ریاست کے قیام کا باضابطہ مطالبہ کیا تھا، یہ مطالبہ آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس منعقد کردہ منٹو پارک لاہورمیں قرارداد لاہور منظور کرکے گیا تھا، مسلم لیگ کا یہ تاریخی اجلاس قائداعظم محمد علی جناح کے زیر صدارت 22 سے 24 مارچ تک جاری رہا، اجلاس کے دوسرے روز یعنی 23 مارچ کو شیر

Read more

یہ داغ داغ تبدیلی ۔۔۔

یہ وہ تبدیلی نہیں جس کی توقع کی جا رہی تھی، یہ وہ حکومت نہیں جس کی ملک کے عوام کو امید تھی یہ وہ سرکار نہیں جس کے آسرے پر لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف المعروف پی ٹی آئی کو اکثریتی پارلیمانی جماعت بننے کی راہ ہموار کی تھی۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ تبدیلی سرکار آئے اور مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگے، یہ کیسے ممکن ہے کہ کرپشن سے پاک حکمران آئے ہوں اور عوام کا

Read more

خاتون اول کے حیرت انگیز انکشافات

ہمیں تو پتہ ہی نہیں تھا کہ اپنے پیارے کتے موٹو کو جہاز اور ہیلی کاپٹر پر سفر کرانے والا شخص (عمران خان) اس حد تک سادہ ہے، قوم بشمول کارکنان و ہمدردان تحریک انصاف بھی میرے خیال میں اس حوالے سے وزیراعظم پاکستان کی بہت سی باتوں سے انجان ہی تھے جو خاتون اول کے پہلے ٹی وی انٹرویو کے توسط سے ان تک آں پہنچی ہیں۔ اپنے ٹی وی اسکرین پر بشریٰ بی بی کا انٹرویو دیکھتے وقت

Read more

سندھ میں یہ سب کیا ہو رہا ہے؟

جمعرات کو سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیاں صوبائی بجٹ اور وسائل کی تقسیم کے معاملے پر کشیدگی نظر آئی ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی محمد حسین نے پیپلز پارٹی کے گذشتہ حکومتوں پر شدید تنقید کی جس کے ردعمل میں صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے بھی سیر پر سوا سیر والا کام کیا۔ دونوں فریقین کی جانب سے جو زبان استعمال کی گئی وہ کسی (سندھی و اردو بولنے والوں) کے لیے

Read more

صدر پاکستان عزت مآب عارف علوی کی سادگی کو سلام۔۔۔

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد چہار سو تبدیلی موضوع بحث رہتی آئی ہے، کپتان سرکار نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کیا وزیراعظم ہائوس کی لگزری گاڑیاں،کھٹارہ ہیلے کاپٹرز اور 8 بھینسیں بھی نیلامی و فروخت کے لیے پیش کی گئیں، سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا کہ غریب ملک کے حکمراں کیسے عیاشیاں کر رہے تھے، عین اس دوراں بنی گالا سے وزیراعظم ہائوس تک عمران خان کی

Read more

اکہتر برس: وہ سپنے سارے کدھر گئے؟

مملکت خداداد پاکستان کو وجود میں آئے خدا خدا کرکے 71 برس بیت گئے، اکہتر سال بغیر کسی شک و شبہ کے ایک طویل عرصہ ہوتا ہے وعدوں کی تکمیل، قوم کی تشکیل اور ایک مثالی معاشرے کے قیام کے لیے، ایک ایسا معاشرہ جس کا وعدہ برصغیر کے 10 کروڑ مسلمانوں کے ساتھ کیا گیا تھا، ایک ایسا وعدہ جو 1940ء کی تاریخی قرارداد میں محفوظ ہے، ایک ایسی قوم جسے کرہ ارض پر موجود دیگر اسلامی ممالک کی

Read more

رسول بخش پلیجو کیا چاہتے تھے؟

عوامی تحریک کے بانی و مایہ ناز وکیل،سیاستدان و ادیب رسول بخش پلیجو اب ہم میں نہیں رہے، سندھ اپنے عظیم فرزند سے محروم ہوگیا،پاکستان میں جب مزاحمتی سیاست اور محکوم و محروم طبقات کے حقوق پر مبنی جدوجہد کی تاریخ لکھی جائے گی تو مورخ رسول بخش پلیجو کے لافانی و لاثانی کردار کو کبھی فراموش نہیں کر پائے گا، رسول بخش پلیجو 1930ع میں ٹھٹھہ کے چھوٹے سے شہر جنگ شاہی میں پیدا ہوئے سندھ کے اس سپوت

Read more

اور بات دہلی تک پہنچ گئی ۔۔۔

  بات سے بات بننا اور بنتے بنتے بتنگڑ بن جانا پھر اس کا چاروں اطراف پھیل جانا یہ تو ایک عام سی بات ہے برصغیر کے معاشرے میں پر مملکت خداداد کے کئی اہم راز جو کئی سالوں سے ڈھانپ کر رکھے گئے تھے ان تمام رازوں کا یوں باآسانی افشا ہوجانا اور دہلی تک پنہچ جانا یہ بات ذرا نہیں بہت حیرتناک سی لگتی ہے کیوں کہ ماضی میں اگر دیکھا جائے تو ایسی یا پھر اس سے

Read more