اخبار بینی اور ہم

نوٹ: یہ میری دو عشروں سے زیادہ پرانی تحریر ہے۔ دیکھ لیں جب میں اور اب میں کیا فرق ہے۔ وطنِ عزیز میں اخبار بینی ایک عوامی عادت ہی سمجھیں۔ پڑھے لکھوں کی تو بات الگ ہے لیکن جومعمولی پڑھے لکھے ہیں اور انہیں بھی اگر کہیں سے پڑھنے کے لئے اخبار مل جائے تو وہ بھی اس موقع سے پورا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ہم نے یہاں کچھ پاکستانی کینیڈینز سے اخبار بینی کے بارے میں بات کی

Read more

پاکستان کو فلاحی ریاست کیسے بنایا جا سکتا ہے؟

فلاحی ریاست سے کیا مراد ہے؟ کیا پاکستان فلاحی ریاست ہے؟ اگر نہیں تو کیا یہ ایک فلاحی ریاست بن سکتا ہے؟ ایک فلاحی ریاست کے خدو خال کیسے ہونے ہونے چاہئیں؟ پاکستان کے موجودہ جمہوری نظام میں رہتے ہوئے پاکستان کو ایک فلاحی ریاست کیسے بنایا جا سکتا ہے؟ اس تحریر میں ہم ان تمام سوالوں اور اس موضوع سے متعلق دیگر سوالوں کا جواب دینے کی کوشش کریں گے کوئی بھی معاشرہ مثالی اور ہر لحاظ سے یکساں

Read more

حیاتِ مابعد۔ معلوم دنیا سے نامعلوم دنیا کی طرف سفر

ہمارے اطراف میں ایسی معلومات، مثالیں یا لوگوں کے ذاتی تجربات تو موجود ہیں جو موت کے تجربے کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور ہمارے لئے رہنمائی کا سامان کرتے ہیں لیکن حیاتِ مابعد ایک ایسا موضوع ہے جس پر سوشل ورک، سائنس اور دیگر مغربی علوم سیر حاصل معلومات مہیا کرنے سے قاصر ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ حیاتِ مابعد کی کوئی حقیقی یا حتمی تصویر نہ تو کسی کے سامنے ہے اور نہ

Read more

کیا آپ نے اپنے بڑھاپے کی تیاری کر لی ہے؟

کیا آپ نے اس کی تیاری کر لی ہے؟ جب میں نے یہ سوال ایک قریبی دوست سے کیا جو ماشا اللہ ساٹھ کے پیٹے میں ہیں تو وہ گھبرا سے گئے اور کہنے لگے۔ ” بھائی آپ ڈرائیں نہیں۔ پہلے ہی زندگی میں بہت مسئلے ہیں۔ آپ نے اب بڑھاپے کی تیاری کا معاملہ چھیڑ دیا“ مجھے اپنے سوال کا جواب مل گیا۔ بڑھاپا زندگی کی اٹل حقیقتوں میں سے ایک ہے۔ اگر لمبی زندگی ہے تو آپ کو

Read more

ہم اور ہماری انا

بعض دفعہ انسان کی کامیابیاں اور اکثر اوقات اس کی اچھائیاں بھی اس کی ذات میں ایک خاص قسم کا زعم اور تکبر پیدا کر دیتی ہیں اور وہ خود کو دوسروں سے بہتر اور ممتاز سمجھنے لگتا ہے۔ اسے ایگو کہا جاسکتا ہے۔ ایک سرکاری ملازم کی جو ماشا اللہ ایک بہت اچھے اور اہم عہدے پر فائز ہیں۔ ہر شخص اس بات کو مانتا ہے کہ وہ بہت ایماندار اور دیانتدار شخصیت ہیں۔ لیکن وہ خود اپنی ایمانداری

Read more

روحانیت۔ ایک اٹل حقیقت

بظاہر روحانیت ہماری زندگی کی ناگزیر ضروریات کا حصہ نہیں ہے۔ خاص طور سے ان لوگوں کے لئے جو اس دنیا کو ایک ایسی جگہ سمجھتے ہیں جہاں انہیں ہر طرح کی آسانیاں میسر ہیں۔ نہ تو فی الحال انہیں کسی قسم کے مشکل مسائل کا سامنا ہے اور نہ ہی مستقبل میں وہ کسی قسم کے چیلنج کا خدشہ محسوس کرتے ہیں۔ وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ لوگوں کو وہی ملتا ہے جس کے لئے وہ محنت کرتے

Read more

خواہشات ِ انسانی

انسان اپنی ذات میں ایک مکمل دنیا ہے جس میں بے شمار مختلف قوتیں ہیں۔ خواہشیں، جذبات اور احساسات ہیں۔ ہمارے جذبات اور احساسات کا براہ راست تعلق ہماری خواہشات سے ہوتا ہے۔ خواہش پوری ہو جائے تو ہم مثبت جذبات کا اظہار کرتے ہیں، ورنہ ہمارے جذبات منفی ہوتے ہیں۔ انسانی خواہشات کی حوالے سے مازلو اور ولیم گلاسر کے ماڈل بہت مشہور ہیں۔ مازلو ماڈل: ابراہام مازلو ( 1970 ء) ایک ماہر ِ نفسیات تھا۔ اس نے انسانی

Read more

ہیوبرس (Hubris): انا پرستی کی بدترین قسم

ہیوبرس یونانی زبان لفظ ہے جس کا مطلب ایک پر غرور اور تکبرانہ عمل جس سے دیوتا ناراض ہوتے ہیں۔ ڈیوڈ اوون 1980 ء میں برطانیہ کی سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی کا لیڈر رہ چکا ہے۔ پیشہ کے اعتبار سے میڈیکل ڈاکٹر اور نفسیات اس کا شعبۂ خصوصی ہے۔ اس نے ڈیوک میڈیکل سنٹر نارتھ کیرولینا کے ایک ماہرِ نفسیات جوناتھن ڈیودسن کے ساتھ مل کر ایک میڈیکل جرنل ”برین“ میں ایک مضمون لکھا کہ ہیوبرس با اقتدار لوگوں اور

Read more

انسانی فطرت: مجھے آپ کی توجہ چاہیے

بچہ، نوجوان، بوڑھا، عورت ہو یا مرد، غرض کہ ہم سب بلا تخصیص کسی نہ کسی شکل میں دوسروں کی توجہ چاہتے ہیں کہ یہ انسانی فطرت ہے۔ کچھ جانوروں کے بچے پیدائش کے دو چار گھنٹے کے بعد ہی اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جاتے ہیں، نہ صرف کھانا پینا شروع کر دیتے ہیں بلکہ اپنی خوراک بھی ڈھونڈنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔ جانور کا بچہ ایک خاص ”پروگرام“ کے ساتھ پیدا ہوتا ہے جس میں درج ہوتا

Read more

کامیاب زندگی

اچھی اور کامیاب زندگی کا نسخہ صرف ایک لفظ سے عبارت ہے اور وہ ہے ”توازن“ ۔ اگر آپ اپنی زندگی کے مختلف شعبوں میں توازن قائم کر سکیں تو پھر آپ ایک اچھی اور کامیاب زندگی گزارنے کی امید کر سکتے ہیں۔ کوکا کولا کے سابق سی ای او برائن ڈائسن نے اپنی مختصر تقریر میں کامیاب زندگی کے کلیے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ”زندگی کو ایک کھیل تصور کرو جس میں تم مداری کی طرح

Read more

کراچی یاترا۔ (آخری قسط)

برنس روڈ کا پھیرا اب سے چند سال پہلے میں جب بھی کراچی جاتا تھا تو برنس روڈ کا کم از کم ایک پھیرا ضرور لگاتا تھا اور یہ پھیرا گھر کی گاڑی یا ٹیکسی میں نہیں ہوتا تھا بلکہ پبلک بس میں ہوتا تھا۔ اس پھیرے کی کئی وجوہات تھیں۔ پہلی بات تو یہ تھی کی میں کراچی کی بسوں میں لٹک کر سفر کرنے کی اپنی پرانی روایات کو چیک کرتا تھا کہ کیا میں اب بھی دوڑ

Read more

کراچی یاترا۔ قسط2 قبرستان کی حالت زار

ہمیشہ کی طرح اس بار بھی کراچی یاترا میں کئی مساجد میں نماز پڑھنے کا موقع ملا۔ ماشاءاللہ تمام مساجد بہت صاف ستھری اور نمازیوں کی کثرت۔ دل بہت خوش ہوا۔ لیکن یہ ساری خوشی اس وقت خاک ہو گئی جب مجھے پاپوش نگر کے قبرستان جانے کا موقع ملا۔ کراچی آمد کے بعد پاپوش نگر کے قبرستان میں بزرگوں اور دیگر رشتہ داروں کی قبروں پر فاتحہ پڑھنا ہمیشہ کی طرح میری اولین ترجیحات میں تھا۔ اس دفعہ بھی

Read more

کراچی یاترا قسط نمبر۔ ایک

ماسی چپراسی کلچر سے آ گاہی ماسی چپراسی کلچر سے ذاتی طور پر آگاہی ہو رہی ہے۔ اپ کو کھانے کی میز پر بیٹھنا ہے، کھانا ہے اور کھا کر اٹھ جانا ہے۔ آپ پلیٹیں وغیرہ خود سے کچن سینک میں رکھیں گے تو اپ کو ٹوکا جائے گا اور طعنہ بھی مل سکتا ہے کہ یہ کینیڈا نہیں ہے۔ ناشتے میں پراٹھے بہت زبردست تھے۔ بالکل ایسے پراٹھے جو میں بچپن سے اپنے گھر میں پکتے اور کھاتے آیا

Read more

کینیڈا میں نوکری کیسے ملتی ہے؟

میں نے ابھی تک کسی روزی روزگار سے متعلق صلاح کار (ایمپلائمنٹ کونسلر) سے مشورہ نہیں لیا تھا۔ لیکن اب خیال تھا کہ کسی سے انٹرویو کا وقت لے لوں، خود سے وقت ضائع کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ویسے بھی سنا تھا کہ ایمپلائمنٹ کونسلر کے آجروں سے بہت اچھے تعلقات ہوتے ہیں، ان کے پاس کافی پیشہ ورانہ نوکریاں بھی موجود ہوتی ہیں، جہاں وہ اہل لوگوں کو لگوا کرا دیتے ہیں۔ مجھے اپنی اہلیت اور تجربے

Read more

کینیڈا کے لوگ کیسے رہتے ہیں؟

کینیڈا ایک کثیر الثقافتی (ملٹی کلچرل) ملک ہے۔ ایک جائزہ کے مطابق یہاں کے 95 فیصد لوگ یا تو خود امیگرنٹ ہیں یا ان کے باپ دادا امیگرنٹ تھے۔ مختلف ممالک سے ترکِ وطن کر کے آنے والے لوگ یقیناً مختلف رسم و رواج اور عادات و خصائل رکھتے تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ لوگ آپس میں اس طرح گھل مل گئے کہ اب کینیڈین معاشرے کا اپنا ایک علیحدہ اور مجموعی تشخص قائم ہو چکا ہے۔ بطور

Read more

میں کہ ایک انجینئر ہوں

تم بڑے ہو کر کیا بنو گے انجینئر یا ڈاکٹر؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جو وطن عزیز میں طلباء سے یا نوجوانوں سے کم و بیش ہر جگہ کیا جاتا تھا اور اب بھی کیا جاتا ہے کہ ان پیشوں سے وابستہ لوگوں کا مستقبل محفوظ سمجھا جاتا ہے وطن عزیز میں اس زمانہ میں ان دو پیشوں کے علاوہ دیگر پیشوں میں بوجوہ لو گوں کی دلچسپی کم تھی اور اب بھی کم و بیش ایسا ہی ہے۔

Read more

بوتل، ڈھکن، ڈبہ، سکڈ اور میں

اپنے شعبہ میں بلکہ کہیں بھی نوکری ملنے کے آثار نظر نہیں آ رہے تھے، اب کیا کیا جائے؟ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنے کا وقت نہیں تھا، اس لئے یہی سوچا کہ فیکٹریوں کا رخ کیا جائے اور وہاں قسمت آزمائی جائے۔ کافی نئے امیگرنٹ بلکہ پرانے بھی یہی کر رہے ہیں، مجھ میں کوئی سرخاب کے پر تو لگے نہیں تھے۔ بڑی سادگی سے زمانہ کہانی کا رخ موڑتا ہے یہ سب کچھ سوچ کر میں نے اخبارات

Read more

کینیڈا: دو چار ہاتھ جب کہ لب بام رہ گیا

کینیڈا آنے کے بعد اکثر عمر رسیدہ لوگوں (جنہیں پیار سے سینئر سیٹیزنز کہتے ہیں ) کے میگزین اور رسائل دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ تصویروں میں دیکھا کہ بوڑھے لوگ آرام دہ سینئرز ہوم میں مقیم ہیں، ٹی وی دیکھ رہے ہیں، چہل قدمی کے لئے جا رہے ہیں، علاج معالجے کی سہولت موجود ہے، بچوں کی کوئی محتاجی نہیں ہے۔ بڑھاپا، بڑھاپا نہیں بلکہ کوئی لطف اندوز ہونے کی چیز ہے۔ میرا خیال تھا کہ اگر زندگی رہی اور

Read more

خیر پور ٹامیوالی

”کیا مصیبت ہے۔ ایک تو اس بجلی کی آنکھ مچولی نے تنگ کر دیا ہے۔ ڈھنگ سے ٹی وی بھی نہیں دیکھ سکتے۔ “ میرے بیٹے نے جھنجھلا کر کہا ” ہاں، انٹرنیٹ بھی بار بار مسئلہ کر رہا ہے“ بیٹی نے بھی لقمہ دیا۔ تم لوگوں کو سکھ روگ لگ گیا ہے، اس لئے ایسی باتیں کر رہے ہو۔ میں نے کہا نہیں صرف دل میں سوچا۔ صبر شکر تو اس نئی نسل میں ہے نہیں۔ مجھے اپنا بچپن

Read more

کینیڈا میں ہماری پہلی عید

کینیڈا میں یہ ہماری پہلی عید تھی۔ یہاں ہر سال عید کی نمازوں کا اہتمام مختلف مساجد اور دینی تنظیمیں کراتی ہیں، اور اس طرح شہر کے مختلف حصوں میں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوتے ہیں۔ ہم مقامی اردو اخباروں میں پڑھ رہے تھے کہ اس دفعہ مساجد اور دینی تنظیمیں کچھ اس طرح کا اہتمام کر رہی تھیں کہ تمام مسلمان ایک جگہ جمع ہو کر مثلاً سکائی ڈوم (موجودہ نام راجرزسینٹر) میں عید کی نماز پڑھیں تو ایک بڑا

Read more

کینیڈا میں ہمارا پہلا کرسمس

کرسمس کی آمد آمد ہے۔ ہر طرف سیل لگی ہوئی ہے۔ اخبار اشتہاروں سے بھرے ہوئے ہیں۔ لوگ تن، من دھن سے خریداری میں لگے ہوئے ہیں۔ دھن کیا سارا زور کریڈٹ کارڈ پر ہے۔ بازاروں کے اوقاتِ کار میں بھی خاصا اضافہ ہو گیا ہے۔ اب یہ رات کو دیر تک کھلے رہتے ہیں۔ کرسمس یہاں کا واحد تہوار ہے جسے آپ فیملی تہوار کہہ سکتے ہیں۔ سنا ہے اس موقع پر دور اور نزدیک کے عزیز و اقارب

Read more