بالآخر نیاگرا دیکھ آئے مگر وہاں نہیں، جہاں ربن بندھے تھے

واشنگٹن سے ٹورنٹو کا فاصلہ پانچ سو میل ہے۔ جاتے ہوئے ہم صبح چھ بجے گھر سے نکل گئے تھے۔ راستے میں ایک گیس اسٹیشن پر رکے، کار کی ٹنکی بھری، اپنی ٹنکی خالی کی اور چائے پی کر روانہ ہوگئے۔ سرحد پار کرنے میں پانچ منٹ بھی نہیں لگے۔ امیگریشن افسر نے سلیوٹ کیا اور پاسپورٹس پر مہر لگا کر الوداع کہا۔ شام پانچ بجے تک ہم منزل پر پہنچ چکے تھے۔ واپسی کی چاند رات بیوی اپنی امی

Read more

واشنگٹن کے بدلتے موسم

ستمبر وارد ہوچکا ہے۔ درختوں سے پتے گر رہے ہیں۔ ٹہنیاں سوکھنے لگی ہیں۔ پودے پیلے پڑے ہوئے ہیں۔ پھول کملا گئے ہیں۔ امریکا آنے کے بعد میں چند ماہ میں پانچواں موسم دیکھ رہا ہوں۔ سخت سردی میں آمد ہوئی تھی۔ زندگی میں پہلی بار برف باری دیکھی۔ بلکہ برفانی طوفان میں دفتر گیا اور آیا۔ بہار تاخیر سے آئی لیکن ایسے کہ باغوں کے شہر لاہور کے عاشقوں کو حیران کردیا۔ پھول ہی نہیں، گھاس، پتے، پودے اور

Read more

اگر شاعر صرف پانچ ہیں تو جون ایلیا کا کیا ہو گا؟

انھوں نے میرا قلم لیا اور کورے کاغذ پر ایک لکیر کھینچنا شروع کی۔ لکیر خاکے میں ڈھلی، خاکہ تصویر میں۔ کمال یہ ہوا کہ قلم نے کاغذ نہیں چھوڑا۔ ان کے ایک اسٹروک سے کاغذی پیرہن والی حسینہ کا ظہور ہوا۔ میں حیرت سے یہ کمال دیکھتا رہا۔ ’’سیکڑوں نہیں، ہزاروں تصویریں بنائیں۔ قلم کو کاغذ سے اٹھائے بغیر تصویر مکمل کرتا۔ میں اس فن کا موجد تھا۔‘‘ فن کار نے دعویٰ کیا، ’’پھر ایک دن اسی سڑک پر،

Read more

کینیڈا میں سارے درخت الٹے لگے ہیں

بیوی سے نوک جھونک چلتی رہتی ہے۔ طنز کرنا ہمارا پیشہ ہے۔ وہ بھی حاضر جواب ہے اور ٹِکا ٹِکا کے جملے مارتی ہے۔ میں پہلے اعتراف کرچکا ہوں کہ میری بہت سی کہانیوں نے بیوی کے ساتھ گفتگو کے درمیان جنم لیا۔ ہم کل صبح چلے اور دس گھنٹے کی ڈرائیو کرکے ٹورنٹو پہنچے جہاں بیوی کا بھائی رہتا ہے بلکہ اس کی امی بھی پاکستان سے آئی ہوئی ہیں۔ ورجینیا، میری لینڈ، پنسلوانیا، نیویارک اس قدر خوب صورت

Read more

اول گردن، دوجے سینہ، تیجے پُٹھ، نہیں تو اُٹھ

خانیوال میں 1980 کے عشرے میں ایک قصاب ضیا الدین کی دکان ہوتی تھی۔ اور قسائی بھی ہوتے ہوں گے لیکن میں ہمیشہ ضیا الدین کی دکان پر جاتا تھا۔ ان کی دکان پہلے بلاک نمبر دس میں اس گلی میں تھی جس کے اختتام پر ڈاکٹر امین کا کلینک تھا۔ بعد میں وہ دکان بلاک نمبر چھ میں منتقل ہوگئی۔ اس دکان سے کچھ آگے پرانی سبزی منڈی شروع ہوجاتی تھی۔ میں دس گیارہ سال کا تھا جب وہاں

Read more

پیپلز پارٹی کی مجبوریاں اور صدارتی انتخاب

واشنگٹن — وزیراعظم کا انتخاب قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت کی بنیاد پر ہوتا ہے لیکن صدر کے انتخاب میں سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان بھی ووٹ ڈالتے ہیں۔ اس لیے خیال تھا کہ اپوزیشن متحد ہو کر صدارتی انتخاب میں تحریک انصاف کے لیے مشکلات پیدا کرے گی۔ لیکن پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن اور اپوزیشن کی دوسری جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا جس کے بعد تحریک انصاف کے امیدوار عارف

Read more

دیوانوں، نادانوں اور فرزانوں کے بے لباس ناچ کا افسانہ

فرزانوں کی اس محفل میں کچھ دیوانے تھے، ہوش و حواس سے بیگانے تھے، افسوس کرنے کے بہانے تھے، عبرت انگیز افسانے تھے۔ اسی محفل میں کچھ نادان تھے، جہل کا نشان تھے، علم اور سچائی سے انجان تھے، اپنی بے عقلی پر نہ حیران تھے نہ پریشان تھے۔ اسی محفل میں کچھ سمجھ دار تھے، علما کے دلدار تھے، فن کاروں کے یار تھے، سچ کہیے تو وہاں بس وہی ہوشیار تھے۔ پھر یوں ہوا کہ ہوش مندوں کی

Read more

مجھے شاہ ولی اللہ یاد آ جاتے ہیں

ہمارے دوست، مہربان بلکہ استاد سعید ابراہیم صاحب نے کل اور آج کئی اہم اور دلچسپ سوال کیے ہیں۔ میں نے وہاں جواب دینے کے بجائے سوچا کہ سوالات جمع کرکے ایک ساتھ ان کا جواب دیا جائے۔ ممکن ہے کہ اس بارے میں سوچنے سے ہم اپنے بچوں کی تعلیم اور تربیت کا بہتر خیال رکھ سکیں۔ سوال: دوران تعلیم کون سا سبجیکٹ آپ کا فیورٹ تھا؟ جواب: اردو میرا پسندیدہ سبجیکٹ تھا لیکن یہ بات مجھے روایتی تعلیم

Read more

ایک کراچی والا واشنگٹن میں

کراچی میں رہنے والے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو زندگی میں کبھی کراچی سے باہر نہیں گئے۔ بلکہ انچولی میں رہنے والے ایک صاحب نے مجھے بتایا کہ وہ زندگی میں کبھی صدر بھی نہیں گئے۔ وہ ایک پلمبر تھے۔ ایک بلاک میں انھیں اتنا کام مل جاتا تھا کہ باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑتی تھی۔ کبھی بہت زیادہ کام نکل آیا تو واٹرپمپ تک چلے گئے جو ایک میل دور تھا۔ ایک تو کراچی بہت بڑا ہے،

Read more

قصہ دبئی کی ایک لفٹ اور ایک بھلکڑ دوست کا

لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں لفٹ میں سوار ہونے کیوں خوف کھاتا ہوں۔ میں کھسیانی ہنسی ہنس دیتا ہوں۔ ہر ایک کو کیا کہانی سناؤں۔ لیکن کب تک طعنے سنوں؟ اچھا! آج یہ قصہ سن لیں۔ دبئی میں ہم تینوں روم میٹ تھے۔ ہم یعنی میں، عاطف اعوان اور اسداللہ خالد۔ میں اور عاطف جیونیوز کے پروڈیوسر اور اسداللہ خالد نیوز اینکر تھا۔ دفتر نے اپنے ہوٹل سے ہمیں نکال باہر کیا تھا اور ابھی ہم نے اپنی

Read more

چودہ اگست کی دو یادیں

چودہ اگست کی پہلی یاد کو آج پورے چالیس سال ہوگئے۔ اس روز میری منجھلی بہن پیدا ہوئی تھی۔ مجھے وہ دن اچھی طرح یاد ہے حالانکہ میں تب چھ سال کا تھا۔ پی ٹی وی پر قائداعظم کی بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو چل رہی تھی اور پڑوس کے پپو بھائی اسکول کی چھٹی کی وجہ سے کھیلنے کے لیے ہمارے گھر آئے ہوئے تھے۔ بابا کو گھر پر ہونا چاہیے تھا لیکن وہ نہیں تھے۔ 1978 میں خانیوال جیسے

Read more

ایک لفظ لکھنے اور بولنے پر پابندی لگ گئی ہے

میں پہلے بھی اسماعیل کاردے کے ناول پیلس آف ڈریمز یعنی خوابوں کے محل کا تذکرہ کرچکا ہوں۔ یہ ایک دلچسپ کہانی ہے۔ ایک بادشاہ کے دور میں خواب جمع کرنے والا محکمہ تشکیل دیا جاتا ہے۔ رعایا سے کہا جاتا ہے کہ اپنے خواب اس محکمے کے اہلکاروں کو سنائیں۔ اہم خواب اہم افسروں تک منتقل کیے جاتے ہیں اور زیادہ اہم خواب زیادہ اہم افسروں تک۔ ضعیف الاعتقاد معاشروں میں خوابوں کو الہام جیسا رتبہ حاصل ہوتا ہے،

Read more

ڈرائیونگ

“آپ کا پسندیدہ مشروب؟” میں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا۔ میں اس سوال کی خاص تیاری کر کے گیا تھا۔ میں نے سوچا تھا کہ شرابیں سو طرح کی ہوتی ہیں، چناں چہ بہت سے برینڈز اور کاک ٹیلز کے نام یاد کیے۔ ایسا نہ ہو کہ ٹرمپ کوئی نام لیں اور مجھے معلوم نہ ہو۔ لیکن انھوں نے عجیب جواب دیا، “مجھے ڈائٹ سافٹ ڈرنک پسند ہے۔” میں نے حیرت سے پوچھا، “کیا آپ شراب نہیں پیتے؟”

Read more

ٹی وی والو، ڈیم کے لیے چندہ مانگو

پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی یعنی پیمرا نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈ جمع کرنے کی خاطر مفت اشتہارات چلائیں اور طویل دورانیے کی خصوصی نشریات کا اہتمام کریں۔ اپنی نوعیت کی اس انوکھی اور غیر معمولی ہدایت کے بارے میں پیمرا کا کہنا ہے کہ اسے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم اور اٹارنی جنرل کا خط ملنے کے بعد جاری کیا جا رہا ہے۔ آٹھ

Read more

پروکسی: سو لفظوں کی کہانی جو چھپ نہیں سکی

“اکیسویں صدی پروکسیز کا زمانہ ہے۔” ڈوڈو نے بتایا۔ “پروکسیز کیا ہوتی ہیں؟” میں نے جاننا چاہا۔ “ماسٹر ہوتا ہے مالک، پروکسی ہوتا ہے غلام۔ ماسٹر پردے میں رہتا ہے اور اپنے پروکسی کو ہدایت دے کر کام کرواتا ہے۔” ڈوڈو نے آگاہ کیا۔ “اس کی کوئی مثال؟” میں نے پوچھا۔ “ہیکرز پروکسی کمپیوٹر کے ذریعے اپنی شناخت چھپاتے ہیں۔ ریاستیں بھی پروکسیز کے ذریعے جنگ لڑتی ہیں۔” ڈوڈو نے انکشاف کیا۔ “کیا مستقبل میں پروکسیز کے ذریعے حکومت بھی

Read more

ڈالر ٹری، کنچے اور جھلمل آنکھیں

کل ڈالر ٹری گیا تو وہاں شیشے کے کنچے دیکھ کر آنکھیں جھلملا گئیں۔ ماضی کی یادوں نے اپنی گرفت میں لے لیا۔ حقیقت کی دنیا میں واپس آنے میں کچھ دیر لگی۔ دقّت بھی ہوئی۔ ڈالر ٹری امریکا میں ایک اسٹور چین ہے۔ یہاں ہر مال ایک ڈالر ملتا ہے۔ آپ نے الف لیلوی کہانیوں میں اشرفیوں کی تھیلی کا ذکر سنا ہوگا۔ مجھے ایک ڈالر میں کنچوں کی تھیلی مل گئی۔ میں نے ستر اور اسی کی دہائی

Read more

زبان……

’’کیا آپ میرے منہ میں ایک نئی زبان لگا سکتے ہیں؟‘‘ میں نے پلاسٹک سرجن سے فرمایش کی۔ ’’کیوں نہیں! کوے کی زبان لگوا لیجیے۔ اس سے آپ سارا دن شور مچا سکتے ہیں۔‘‘ سرجن نے کہا۔ ’’کوئی اور آپشن؟‘‘ ’’جی ہاں، ڈوگی کی لمبی زبان موجود ہے۔ جی چاہے بھونکیں، جی چاہے جوتے چاٹتے رہیں۔‘‘ ’’کوئی اور آپشن؟‘‘ ’’کوبرا کی دو شاخہ زبان بھی دستیاب ہے۔ اس سے آپ دوسروں کو ڈس سکتے ہیں۔‘‘ ’’مجھے یہی زبان چاہئے۔‘‘ میں

Read more

عمران خان ہی کو ووٹ دیں

اگر آپ عمران خان کو پسند کرتے ہیں تو انھیں ضرور ووٹ دیں۔ اگر عمران خان پسند نہیں لیکن تحریک انصاف سے امیدیں ہیں تب بھی اسے ووٹ دیں۔ اگر عمران خان اور تحریک انصاف دونوں پسند نہیں لیکن اپنے حلقے میں ان کا امیدوار پسند ہے تو پھر اسے ووٹ دیں۔ میں آپ کی رائے کا احترام کرتا ہوں اور آپ سے بھی یہی توقع رکھتا ہوں۔ میری رائے یہ ہے کہ عمران خان ہر اعتبار سے بداخلاق شخص

Read more

الیکٹ ایبل……

’’چار سال نو مہینے کوئی نہیں پوچھتا۔ عام انتخابات سے تین ماہ پہلے احتساب کا آغاز ہو جاتا ہے۔ پولیس ایف آئی آر کا رجسٹر کھول لیتی ہے۔ ایف آئی اے کو تفتیش یاد آ جاتی ہے۔ نیب اچانک چھان بین شروع کر دیتا ہے۔ پر اسرار لوگ گلی کے نکڑ پر کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ گاڑیاں تعاقب کرنا شروع کر دیتی ہیں۔ رونگ نمبرز سے کالز آنے لگتی ہیں۔‘‘ انتخابی امید وار ڈوڈو نے بتایا۔ ’’ان سب سے بچنے

Read more

’’آپ اپنی کار میں دفتر جایا کریں۔‘‘

’’آپ اپنی کار میں دفتر جایا کریں۔‘‘ میری بیوی تقریباََ ہر روز یہ کہتی تھی۔ میں ہنس کر ٹال دیتا تھا۔ کبھی وہ زیادہ اصرار کرتی تو کہتا، ’’واشنگٹن میں پارکنگ نہیں ملتی۔ پیڈ پارکنگ کا نرخ برداشت سے باہر ہے۔ ٹرین سستی بھی ہے اور اس کا اسٹیشن دفتر کے بالکل سامنے ہے۔‘‘ وہ میری سن لیتی تھی لیکن اگلے دن پھر وہی بات کرتی تھی۔ ہم چھ مہینے سے امریکا میں ہیں۔ اس دوران میری بیوی نے ٹرین

Read more

فیصلہ غیر متوقع نہیں ہوگا

میاں نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ عام انتخابات سے صرف تین ہفتے پہلے سابق وزیراعظم کے خلاف عدالتی فیصلے کو بہت سے لوگ سیاسی قرار دے رہے ہیں۔ تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ فیصلہ جو بھی آئے، اس کے اثرات عام انتخابات کے نتائج پر نظر آئیں گے۔ لیکن کیا یہ کوئی غیر متوقع فیصلہ ہو گا؟ مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی اور اب اس

Read more

میرے ناپسندیدہ سنجو کی باکمال فلم

بیشتر لڑکے ویسے ہی ہوتے ہیں، جیسا میں تھا، جیسے آپ ہوں گے۔ ہم سب کے کچھ دوست ہوتے ہیں جو بری صحبت میں بگڑ چکے ہوتے ہیں اور جن کی صحبت ہمیں بگاڑنے کے لیے کافی ہوتی ہے۔ ہم سب کا ایک دوست ایسا ہوتا ہے جو برے وقت میں کام آتا ہے، راز چھپاتا ہے اور خفا ہوجائے تو کہیں دل نہیں لگتا۔ ہمارے اپنے والد سے تعلقات کشیدہ ہوتے ہیں جن کے اصول، طبعیت اور تجربات ہمیں

Read more

بحریہ ٹاون کی کشتی بھنور میں

واشنگٹن — پاکستان کے قومی احتساب بیورو یعنی نیب نے ملک کے سب سے بڑے پراپرٹی ڈیلر بحریہ ٹاؤن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ سپریم کورٹ نے چار مئی کو فیصلہ دیا تھا کہ بحریہ ٹاؤن کے کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں منصوبوں کے لیے زمین غیر قانونی طور پر الاٹ اور ٹرانسفر کی گئی چنانچہ انھیں کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ہدایت کی ہے کہ عدالتی حکم کی روشنی

Read more

ﻣﮩﻨﮕﺎ ﺧﺪﺍ

ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻣﻠﺤﺪ ﮨﻮﮞ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﻣﯿﺮﯼ ﺷﺎﺩﯼ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ۔ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﮩﺘﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺳﺐ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺧﺪﺍ ﮨﮯ، ﮨﻤﺎﺭﮮ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ؟ تو ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﭼﮭﺎ ﺳﺎ ﺧﺪﺍ ﺩﮐﮭﺎ ﺩﻭ۔۔ ” ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﺳﮯ ﻓﺮﻣﺎﺋﺶ ﮐﯽ۔ “ ﮐﻮﻥ ﺳﮯ ﻣﺬﮨﺐ ﮐﺎ ﺧﺪﺍ ﭼﺎﮨﯿﮯ؟ ﯾﮩﻮﺩﯾﺖ، ﻣﺴﯿﺤﯿﺖ، ﮨﻨﺪﻭﻣﺖ، ﺍﺳﻼﻡ؟ ” ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﯿﺎ۔ “ ﮐﯿﺎ ﺍﻥ ﺳﺐ ﮐﺎ ﺧﺪﺍ ﺍﻟﮓ ﺍﻟﮓ ﮨﮯ؟ ” ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺳﺮ ﮐﮭﺠﺎ ﮐﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ۔ “ ﮨﺎﮞ، ﮨﺮ ﻣﺬﮨﺐ ﮐﺎ، ﺑﻠﮑﮧ ﮨﺮ

Read more

ملکہ سیدہ الزبتھ کے پوتے کی شادی خانہ آبادی

سیدہ الزبتھ کا فون آیا تھا۔ پوچھ رہی تھیں کہ ان کے پوتے کی شادی کا دعوت نامہ ملا یا نہیں؟ میں نے بتایا کہ ہاں، مل گیا تھا۔ لیکن کچھ مصروفیت ہے۔ کل شادی میں نہیں پہنچ سکوں گا۔ ولیمے میں شرکت کا ارادہ ہے۔ تس پر انھوں نے یہ کہہ کر مجھے حیران کردیا کہ ولیمہ شلیمہ کرنے کا ارادہ نہیں۔ پیسے بچانے کے لیے بس ایک ہی تقریب کررہے ہیں۔ ملکہ معظمہ، جیسا کہ آپ جانتے ہیں،

Read more

جون ایلیا سے ڈاکٹر عبدالکلام تک

دستخط شدہ بہت سی کتابیں جمع کرلی تھیں لیکن چند نام ایسے تھے جن کے آٹوگراف میرے پاس نہیں تھے۔ شاید صبر آجاتا لیکن دوستوں کے پاس ان کی کتابیں دیکھ کر طلب بڑھ گئی۔ میرے ایک دوست ہیں احمد حسین۔ مخلص اور بہت خوش اخلاق۔ ایک دن انھیں معلوم ہوا کہ میرا تعلق امروہے سے ہے تو انھوں نے بتایا کہ وہ جون ایلیا کے بیٹے کو ٹیوشن پڑھا چکے ہیں۔ جون ایلیا کی زندگی میں ان کا صرف

Read more

اے حمید کا عینک والا جن امریکہ میں

ابوالحسن نغمی بزرگ ادیب ہیں۔ سعادت حسن منٹو سے ان کی قربت رہی۔ ریڈیو پاکستان کے ملازم رہے۔ پھر واشنگٹن آگئے۔ کچھ عرصہ وائس آف امریکا میں کام کیا۔ کئی کتابیں لکھیں جن میں داستان جاری ہے، یہ لاہور ہے اور بتیس سال امریکا میں شامل ہیں۔ نغمی صاحب نے واشنگٹن میں سوسائٹی آف اردو لٹریچر کے نام سے دس سال پہلے ایک انجمن قائم کی۔ اس کا مخفف سول بنا جو ان کی کری ایٹی وٹی کا ثبوت ہے۔

Read more

فکشن، نان فکشن، تماشا اور مداری

اکتوبر 2013 کا ذکر ہے، میں حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے ایک پرائیویٹ گروپ کے ساتھ مکہ مکرمہ میں تھا۔ اتفاق سے میرے روم میٹ ایک سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے تھے۔ وہ خود ایک بینک میں اعلیٰ عہدے پر کام کرتے ہیں۔ ایک دن انھوں نے بہت پُرجوش ہوکر مجھے مطلع کیا کہ ملالہ یوسف زئی کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے اور ڈان نے یہ رپورٹ چھاپ دی ہے کہ وہ مغرب کی ایجنٹ ہے۔ میں نے

Read more

برائے مہربانی طبیعات کے طالب علموں کو کچھ نہ کھلائیں

کسی نئے شہر جاکر جب میں بچوں سے پوچھتا ہوں کہ یہاں کیا دیکھنا چاہتے ہو تو بیٹا کہتا ہے، لائبریری؛ بیٹی کہتی ہے، یونیورسٹی۔ اس ویک اینڈ پر ہم نے جارج ٹاؤن یونیورسٹی دیکھی۔ صبح سویرے ہم کار میں لد کر جارج ٹاؤن پہنچ گئے لیکن دریائے پوٹومیک پار کرتے ہی رش دیکھ کر پریشانی ہوئی۔ ایسا لگا کہ سردی جاتے ہی لوگوں نے گرم نرم سب کپڑے اتار پھینکے اور ناچتے گاتے باہر نکل آئے۔ سیاحوں کا ایک

Read more

تربیت کو ترسا ہوا صحافی

میں نے جرنلزم یا ماس کمیونی کیشن یا میڈیا سائنسز میں نہیں، ادب میں ماسٹرز کیا تھا۔ جرنلزم اٹکل پچو سیکھی۔ پہلی کہانی گیارہ سال کی عمر میں چھپ گئی۔ رسالے پڑھ پڑھ کر لکھنا آگیا تھا۔ لیکن صحافت میں اور بہت کچھ کرنا پڑتا ہے۔ وہ یونیورسٹی سکھاتی ہے یا عمل کی دنیا۔ میں نے رسالوں میں لکھا۔ کہانیاں مسترد یا شامل اشاعت ہونے سے موضوعات کا انتخاب اور ایڈیٹنگ سیکھی۔ ڈائجسٹ میں کام کیا جہاں پروف ریڈنگ سیکھی۔

Read more

امریکہ میں معذور یا بوڑھا شہری بھی زندگی جیتا ہے

ہمارے ہاں پچاس سال کی عمر میں لوگ خود کو بوڑھا سمجھ لیتے ہیں۔ ساٹھ سال والے کے لیے سٹھیانے کی ترکیب گھڑی گئی ہے۔ اس عمر کے بعد سوائے جج کے، سب ریٹائر ہوجاتے ہیں۔ ساٹھ سے اوپر کے جج سپریم کورٹ بھیج دیے جاتے ہیں۔ پینسٹھ کے بعد کی عمر ایسی سمجھی جاتی ہے جیسے کوئی زبردستی اوورٹائم لگارہا ہو۔ بندے کو خود سمجھ نہیں آتا کہ کیا کروں؟ کوئی اس سے بات کرنے کو تیار نہیں ہوتا

Read more

واشنگٹن اور میری سچی محبت

اپریل کا دوسرا ہفتہ ہے لیکن واشنگٹن سے سردی جانے کا نام نہیں لے رہی۔ کل بارش ہوئی اور ہفتے کو کچھ دیر روئی کی دھول جیسی برفباری بھی۔ آج صبح درجہ حرارت دو ڈگری تھا اور فیل لائیک صفر۔ آج کل درجہ حرارت کم لوگ جاننا چاہتے ہیں۔ فیل لائیک دیکھتے ہیں اور وہی محسوس کرتے ہیں۔ سچ یہ ہے کہ مجھے ٹھنڈ اچھی لگ رہی ہے۔ کراچی میں سردی بھی کم پڑتی ہے اور بارش بھی کم ہوتی

Read more