نئی ٹرمپ حکومت کے فوری ممکنہ اقدامات اور قانون سازی کی ترجیحات

اب تک کے انتخابی نتائج کے مطابق ریپبلکن ایوان نمایندگان میں 219 نشستیں جیت چکی ہے جب کہ ڈیموکریٹس کی 210 نشستیں ہیں۔ ابھی چھ اور نشستوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔ یعنی اب 435 کے ایوان میں ریپبلکنز کو سادہ اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔ اور اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ ایوان میں اکثریت کے ساتھ ریپبلکنز اگلے سال وفاقی حکومت پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیں گے۔ سیاسی پنڈتوں کا خیال ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور

Read more

ٹرمپ ٹرائمف

پانچ نومبر کو ہونے والے امریکی انتخابات کے اب تک کے نتائج کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دو سو ستر سے زائد الیکٹورل ووٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ انتخابات میں اس جیت کے بعد ٹرمپ نے ایک شاندار سیاسی واپسی مکمل کر لی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی امریکہ غیر یقینی کے ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے۔ بلاشبہ پچھلے بیس سالوں میں ٹرمپ قومی مقبول ووٹ حاصل کرنے

Read more

امریکی انتخابات پہ ایک نظر

منگل پانچ نومبر کو امریکی عوام انتخابات میں اگلے چار سال کے لیے نئے صدر کا فیصلہ کر دیں گے۔ پوری دنیا اب اس بات کا انتظار کر رہی ہے کہ اگلے ہفتے ہونے والے صدارتی انتخابات میں امریکی کملا ہیرس کو منتخب کرتے ہیں یا ڈونلڈ ٹرمپ کو؟ دیکھنا یہ ہے کہ انتخاب کے بعد بیس جنوری 2025 کو کملا ہیرس اپنے یقین کے ساتھ بائیڈن کے نقش قدم پر چلتی ہوئی حلف اٹھائیں گی یا ڈونلڈ ٹرمپ، ”امریکنزم،

Read more

کوڑے کی حکومت اور ردی کے کباب

اخبار میں ملازمت کے دنوں میں دفتر کی طرف سے گھر میں روزانہ پانچ اخبار آتے تھے۔ یہ وہ دور تھا جب اردو اخبارات عام طور پہ سولہ سے بیس صفحات کے ہوتے تھے اور انگریزی اخبارات چوبیس یا اس سے زائد صفحات پہ مشتمل ہوتے تھے۔ اخبار کا سائز بھی آج کل کے اخبارات سے تقریباً ڈیڑھ گنا زیادہ چوڑا ہوتا تھا۔ یعنی آج کے اخبارات کے مقابلے میں اس وقت کا اخبار تقریباً ڈیڑھ گُنا زیادہ وزنی ہوتا

Read more

ابو کی یادیں

انسان اپنے تجسس یا شوق کی خاطر مشکل سے مشکل کام بھی کر گزرتا ہے۔ یہ انکشاف مجھ پر اُس رات دو بجے اُٹھ کر ہوا۔ تجسس مجھے تھا اور شوق میرے ابو کا، یعنی ”مچھلی کا شکار!“ صرف تجسس اور شوق ہی ایسی تحریک ہو سکتی ہے جو جاڑے کی سرد راتوں میں کسی کو گرم گرم بستر چھوڑ دینے پر مجبور کر سکتی ہے۔ چنانچہ دسمبر کی اس رات میں دھندلی سڑک پر نہر کنارے موٹر سائیکل پہ

Read more

ٹماٹر سبزی ہے یا پھل

آہا! ٹماٹر بڑے مزیدار واہ! ٹماٹر بڑے مزیدار ٹماٹروں کے بارے میں یہ نظم تو سبھی نے پڑھ یا سن رکھی ہو گی جس میں دلچسپ انداز میں بچوں کو ٹماٹر کھانے کے فائدے بتائے گئے ہیں۔ آج ٹماٹر ہمارے کھانوں کا اہم جزو ہے اور تقریباً ہر ترکاری یا سالن میں لازمی ڈالا جاتا ہے۔ اسے مختلف اقسام کی سلاد، سینڈوچ، پیزا، پاستا میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اور کیچپ کے طور پہ تو اس کا استعمال دنیا

Read more

ایک گم شدہ ترک دوست

Edit بات کرتے کرتے اچانک ایمراہ خاموش ہو گیا اور کچھ سوچنے لگا۔ اسی اثنا میں اس نے اپنے بیگ سے ایک کتاب نکالی۔ یہ ایک لغت تھی، جرمن۔ ترک، ترک۔ جرمن ڈکشنری۔ ہم ٹی وی پر خبریں دیکھ رہے تھے۔ یہ کوئی ترک چینل تھا اور وہ میرے لیے خبروں کا انگریزی میں ترجمہ کر رہا تھا۔ انٹرنیٹ سے پہلے کے زمانے میں ریڈیو یا ٹی وی پہ چلنے والی خبریں ہی اطلاعات اور معلومات کا واحد ذریعہ ہوتی

Read more

کیا ایران اکیلا رہ گیا ہے؟ ‎

مشرق وسطیٰ کے موجودہ تنازعے میں ایران کی پراسرار خاموشی ایک معمہ بن چکی ہے۔ قبل ازیں، یہ سوال بھی پیدا ہوا کہ ایران نے اپنے اعلیٰ عہدیداروں اور قریبی اتحادیوں پر حملوں کا اس قدر نرمی سے جواب کیوں دیا؟ یہ سلسلہ 2020 ء میں شروع ہوا، جب امریکہ نے ایک اعلیٰ ایرانی فوجی اہلکار کو ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا۔ پھر اس سال کے شروع میں اسرائیل نے شام میں ایران کے قونصل خانے پر بمباری کر

Read more

ایک منٹ ہولڈ کیجئے!

آپ فون پہ کسی سے مصروفِ گفتگو ہیں اور اسی دوران دوسری طرف سے آپ کو کوئی نمبر، ایڈریس یا کسی دوائی کا نام نوٹ کرنے کا کہا جاتا ہے، اس مقصد کے لئے آپ کو ایک عدد قلم اور کاغذ کے ٹکڑے کی ضرورت ہے۔ آپ فون ہولڈ کرواتے ہیں۔ آپ کی نظر سائیڈ ٹیبل پہ جاتی ہے جہاں آپ نے کچھ دیر پہلے ہی ایک عدد نوٹ بک اور بال پوائنٹ رکھا دیکھا تھا لیکن اب وہاں کچھ

Read more

خدا کہاں ہے؟

ماں کے پیٹ میں دو بچے تھے۔ ایک نے دوسرے سے پوچھا: ”کیا تم پیدائش کے بعد کی زندگی پر یقین رکھتے ہو؟“ دوسرے نے جواب دیا، ”کیوں، یقیناً۔ ڈیلیوری کے بعد کچھ تو ہونا چاہیے۔ شاید ہم یہاں اپنے آپ کو تیار کرنے کے لیے آئے ہیں جو ہم بعد میں ہوں گے۔“ ”بکواس،“ پہلے نے کہا۔ ”ڈلیوری کے بعد کوئی زندگی نہیں ہے۔ یہ کیسی زندگی ہوگی؟“ دوسرے نے کہا، ”میں نہیں جانتا، لیکن یہاں سے زیادہ روشنی

Read more

شاہراہ ریشم کا تہذیبی ارتقا میں حصہ

بہت سے لوگ شاہراہ قراقرم کو مشہورِ زمانہ شاہراہ ریشم سمجھتے ہیں۔ بلاشبہ شاہراہ قراقرم یا قراقرم ہائی وے تعمیر کی دنیا میں ایک عجوبہ مثال ہے۔ یہ ایک مشکل ترین کام تھا جسے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں چین اور پاکستان کے انجینئرز اور مزدوروں نے سالوں محنت کی اور لگ بھگ ایک ہزار کے قریب ورکرز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان میں ڈیڑھ سو کے قریب چینی اور تقریباً آٹھ سو پاکستانی ورکرز مختلف حادثات

Read more

دو پاگلوں کی ملاقات

”Você e maluco, você e maluco,“ (تم پاگل ہو، تم پاگل ہو) کوئی زور زور سے اپنی کشتی میں کھڑا چِلا رہا تھا اور بار بار یہ جملہ دُہرا رہا تھا۔ ووسے مالوکو۔ ووسے مالوکو! اس کے چہرے اور باڈی ایکشن سے ایک انجانی خوشی صاف چھلکتی دکھائی دے رہی تھی۔ اگرچہ وہ ایک چھوٹی کشتی میں کوئی ساٹھ فٹ نیچے تھا اور میں ”ایم وی المالک“ پر سٹار بورڈ سائیڈ پر کھڑا تھا۔ لیکن میں اتنی اونچائی سے اسے

Read more

راگ رنگ کا پروگرام

ایک زمانے میں پاکستان ٹیلی ویژن کی نشریات دن میں پانچ چھ گھنٹوں پہ مشتمل ہوتی تھیں اور ہفتے میں ایک دن (شاید سوموار کے دن) چھٹی ہوتی تھی۔ باقی اٹھارہ گھنٹے کسی قسم کی کوئی نشریات نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں ٹی وی سیٹ بند رہتا تھا۔ گویا ایک طرح امن و سکون ہوتا تھا۔ اس خالی وقت میں کچھ گھروں سے ریڈیو کی آوازیں آیا کرتی تھیں۔ جس میں چار پانچ منٹ کی خبروں کے علاوہ

Read more

دسترخوان اور پاکستان

میز کے اردگرد گھر کے چار لوگ بیٹھے، خاموشی سے کھانا کھا رہے ہیں۔ چھوٹے دونوں نے اپنے آگے رکھے پانی کے گلاس یا کسی اور برتن کے سہارے موبائل فون ٹکا رکھا ہے جس پہ کوئی فلم یا لکچر چل رہا ہے، کانوں میں وائرلیس ائر فونز ہیں جن کی وجہ سے دونوں کی مکمل توجہ اپنے سامنے رکھے موبائل کی سکرینوں پہ مرکوز ہے، اور وہ گھر میں موجود ہوتے ہوئے بھی کوئی گفتگو کر نے یا کسی

Read more

پاکستان کا منشیات زدہ پھتو کون؟

یہ ستر کی دہائی کے ابتدائی سالوں کی بات ہے۔ نام تو اس کا غالباً فتح محمد تھا لیکن محلے میں سب اسے پھتو ہی کہتے تھے۔ پھتو چائے کے ہوٹل میں کام کرتا تھا۔ زیادہ تر افیم کے نشے میں ہی غرق رہتا تھا اور اسی پینک میں گلی سے مہدی حسن یا نورجہاں کا کوئی فلمی گیت اونچی آواز میں گاتا ہوا ‏گزرتا تھا۔ ”تو جہاں کہیں بھی جائے، میرا پیار یاد رکھنا“ اس کے گلے میں خاصا

Read more

صدا کر چلے

”اوم بائی! چڑیا آئی ی ی! ” فجر کی نماز کے بعد جب مسجدوں سے تہلیل کی آوازیں آنا ختم ہو جاتیں اور گلیوں میں صبح کا ہلکا ہلکا اجالا پھیلنا شروع ہو جاتا تو ایسے میں کہیں سے ایک زور دار آواز گونجتی۔ ”اوم بائی! چڑیا آئی! ” یہ ایک خاصے عمر رسیدہ فقیر بابا تھے جو معلوم نہیں کیا کیا کہتے ہوئے گلی سے گزر جاتے تھے۔ سر پہ سفید لٹھے کی لکھنوئی ٹوپی پہنے ہوئے ہوتے۔ ان

Read more

بسکٹ کے ڈبے سے جڑی رومانویت

تقریباً ہر گھر میں گہرے نیلے یا جامنی رنگ کے ڈینش بسکٹ کا ایسا گول ڈبہ ضرور ہوتا ہے۔ کہیں کہیں احمد یا حافظ کے حلوے کے ڈبے بھی محفوظ ہوتے ہیں لیکن زیادہ تر ایسے ہی ڈبے ملتے ہیں جو زیادہ تر یورپی ممالک یا عرب ریاستوں سے آئے ہوئے کوئی عزیز، رشتہ دار یا دوست آپ کے لئے بطور تحفہ لے کے آیا ہو تا ہے۔ بسکٹ یا حلوہ تو زیادہ تر پہلے ہلے میں ہی ختم کر

Read more

برہنہ حالت میں واپسی

ارشمیدس نہانے کے لئے ٹب میں داخل ہوا اور اسی لمحے اس پہ ایک بڑا راز آشکار ہوا۔ اس نے دیکھا کہ جیسے ہی اس کا جسم ٹب میں داخل ہوا، ٹب میں موجود پانی کی سطح کچھ بلند ہو گئی وہ اسی حالت میں ’یوریکا، یوریکا‘ (میں نے پا لیا، میں نے پا لیا) کا نعرہ لگاتا ہوا گلی میں دور تک دیوانہ وار دوڑتا چلا گیا۔ خوشی کے عالم اسے بالکل احساس نہیں رہا کہ وہ مکمل طور

Read more

مصلی کا بیٹا اور دانشور

جب میں چھوٹا تھا تو گھر میں یہی سکھایا گیا تھا کہ ہم مسلمان ہیں، ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں، بڑائی صرف اللہ کی ہے اور حضرت محمدﷺ اللہ کے رسول ہیں۔ اور یہ کہ اللہ کے نزدیک سب انسان برابر ہیں۔ وہ تو جب سکول میں داخلہ ہوا اور محرم کی چھٹیاں ہوئیں تو معلوم ہوا کہ دراصل ہم سنی ہیں اور کچھ انسان ہم سے مختلف بھی ہوتے ہیں جنہیں شیعہ کہتے ہیں۔ غالباً گھر سے باہر

Read more

حساب بے باق

۔8 فروری 2024 ء پرچہ 1 مضمون ”حساب بے باق“ کل نمبر 100 (نوٹ: تمام سوالات کے نمبر یکساں ہیں۔ اختصار، مگر مدلل اور خوش خط جوابات پہ اضافی نمبر ہوں گے۔ ) سوال 1 :۔ اگر ایک وفاقی مخلوط حکومت 13 اتحادی جماعتوں کے ساتھ 16 مہینے چل سکتی ہے، تو بتائیے ویسی ہی ایک اور مخلوط حکومت 3 اتحادی جماعتوں کے ساتھ کامیابی کے ساتھ اور بغیر کسی اختلاف کے کتنا عرصہ گھسیٹی جا سکتی ہے؟ سوال 2

Read more

اچھے ٹائر کا انتخاب اور الیکشن

کسی بھی گاڑی کے لیے اچھی باڈی اور اچھے انجن کے ساتھ ساتھ اچھے ٹائرز بھی یکساں اہمیت کے حامل ہیں۔ اچھے ٹائرز کی خوبیوں میں سڑک کی مختلف سطحوں پر بہتر گرفت کا ہونا، اور ہر طرح کے موسمی حالات میں گاڑی کو سنبھالے رکھنے کی صلاحیت کا ہونا شامل ہے۔ بہترین ٹائر گاڑی کی ہینڈلنگ کو بہتر بناتے ہیں۔ چاہے سڑک گیلی ہو یا گاڑی تیز رفتاری سے چل رہی ہو اچھے ٹائرز سڑک پر بہتر گرفت کرتے

Read more

نگران حکومت اور اس سے وابستہ قباحتوں کا حل

دنیا بھر میں صرف پاکستان ہی ایک ایسا ملک ہے جہاں نگران حکومت قائم کی جاتی ہے۔ حالانکہ پاکستانی آئین کے اندر اس بارے میں کوئی بیان نہیں ہے۔ نگران حکومت کا تصور سابق مطلق العنان صدر جنرل ضیا الحق کی اختراع ہے جو انہوں نے ایک صدارتی حکم نامہ کے ذریعے پیش کیا۔ انوار الحق کاکڑ ملک کے آٹھویں نگران وزیراعظم بنے ہیں۔ وہ پانچویں سیاست دان ہیں جو نگران وزیراعظم کے عہدے پہ فائز ہوئے ہیں۔ ان سے

Read more

بلیک فرائیڈے اور کلیئرنس سیل میں کیا تعلق ہے؟

قارئین کو یاد ہو گا کچھ سال پہلے لاہور میں خواتین کے کپڑے کے ایک سٹور میں سالانہ کلیرنس سیل کے موقع پر کیسی دھینگامشتی ہوئی تھی اس کی ایک ویڈیو بھی بہت مشہور ہوئی تھی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خریدار خواتین من پسند کپڑے حاصل کرنے کے لئے سٹور پہ ایسے ٹوٹ پڑی تھیں جیسے ٹڈی دل کھیتوں میں کھڑی فضل پہ حملہ آور ہوتا ہے۔ بہت سے لوگ اس طرح کے سیل میلوں کا پورا

Read more