امریکا کو مشورے اور حبس بے جا میں رکھا وزیر اعظم

وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور دونوں ملکوں کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔ امریکہ جیسی بڑی طاقت کا حکمران جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسا عاقبت نااندیش اور خود کو سپر ہیرو سمجھنے والا شخص ہو تو اسے کسی بھی ملک کے کسی قسم کے مشورہ کی حاجت نہیں ہوتی۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے احتیاط سے دیے گئے مشورہ

Read more

پارلیمنٹ پر مکمل اعتماد کے بغیر بحران سے نکلنا مشکل ہے

سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے قائمہ کمیٹی مالی امور کا چئیرمین منتخب ہونے کے بعد وعدہ کیا ہے کہ وہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد کمیٹی کو تفصیل سے بتائیں گے کہ انہوں نے کن امور پر آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں مراعات لینے کی کوشش کی تھی۔ یہ وعدہ ایک طرف حکومتی صفوں میں پڑنے والی دراڑوں کا پتہ دیتا ہے تو دوسری طرف

Read more

کیا مشرق وسطیٰ میں نئی جنگ چھڑنے والی ہے؟

یورپین یونین اور نیٹو نے امریکہ کو مشرق وسطیٰ میں ایک نئی جنگ کی تباہ کاری سے متنبہ کیا ہے اور مشورہ دیا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی میں تحمل سے کام لیا جائے۔ دوسری طرف امریکہ نے ایران کی طرف سے امریکی فوجوں اور مفادات کو لاحق خطرہ کے پیش نظر خلیج فارس میں اپنا بحری بڑا اور بی۔ 52 بمبار طیارے بھجوائے ہیں۔ اس کے علاوہ ایران کی طرف سے کسی بھی قسم کے حملہ کا مقابلہ

Read more

آئی ایم ایف سے معاہدہ عوام اور ریاست کا رشتہ کمزور کرے گا

حال ہی میں مالی امور کے مقرر ہونے والے مشیر عبدالحفیظ شیخ نے ایک اچھے ترجمان کے طور پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ہونے والے معاہدہ کو ایک مثبت اقدام اور حکومت کی کامیابی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ تاہم اس حوالے سے دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے ان عوامل پر براہ راست بات کرنے سے گریز کیا ہے جن کا اثر عام آدمی کے بجٹ اور روزمرہ مصارف پر پڑنے والا ہے۔

Read more

عمران خان کی بے بسی اور تاریخ کا بوجھ

بات سادہ اور آسان ہے۔ اسے پاکستان کا ہر شہری سمجھ سکتا ہے۔ صرف وزیر اعظم اور ان کی حکومت اسے سمجھنے سے انکار کرتے ہیں۔ کہ پاکستان سنگین صورت حال کا شکار ہے۔ اسے سقوط ڈھاکہ کے بعد سے ملکی تاریخ کا سب سے مشکل بحران کہا جاسکتا ہے۔ آئی ایم ایف سے چھے سات ارب ڈالر قرض لینے کے لئے چھے سات ماہ کی مدت صرف کردی گئی ہے لیکن ا س کے باوجود حکومت یہ سمجھنے کے

Read more

گوادر حملہ پاکستان کی سفارتی و معاشی مشکلات میں اضافہ کرے گا

ایک طرف بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مذاکرات انتہائی مشکل دور سے گزررہے ہیں اور ملک کے معاشی مستقبل کے بارے میں نت نئے اندیشے اور وسوسے سر اٹھا رہے ہیں تو دوسری طرف گوادر میں پرل کونٹی نینٹل ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملہ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے معیشت ہی نہیں ملکی سلامتی کی صورت حال بھی دگرگوں ہوئی ہے۔ دہشت گردی کا خاتمہ کردینے کے دعوؤں کے دوران

Read more

جب جج شہید ہوں گے اور سپریم کورٹ بند ہو جائے گی!

سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار احمد نے کراچی ماسٹر پلان پر عمل درآمد کرنے کے حکم کی تعمیل میں ناکامی پر وزارت دفاع، سندھ حکومت، پی آئی اے اور دیگر سرکاری اداروں کی سخت سرزنش کی ہے۔ گزشتہ روز اس حوالے سے جنوری میں دیے گئے حکم پر عمل درآمد کے معاملہ کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت میں یہ سوال بھی پوچھا گیا کہ اگر عدالت کے حکم پر عمل ہی نہیں کرنا تو کیا سپریم

Read more

لاہور میں خود کش حملہ اور مدرسوں کا سلیبس تبدیل کرنے کا عزم

داتا دربار میں پولیس وین کو نشانہ بنانے والے خود کش بمبار نے دس افراد کو شہید کردیا جن میں اکثریت پولیس اہلکاروں کی ہے۔ 25 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ درجن بھر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ آج ہی وفاقی کابینہ نے دینی مدارس اور سرکاری اسکولوں کا نصاب یکساں کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے۔ اگر مدرسے ہی دہشت گرد پیدا کرتے ہیں تو ان دو واقعات سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ دہشت گرد اور

Read more

فواد چوہدری کی سائنس اور عقیدت کا بیل

وزیر اعظم عمران خان نے بھلے فوا دچوہدری کو وزارت اطلاعات سے سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت میں ’ترقی‘ دے دی ہو لیکن ہردم میڈیا میں چھائے رہنے کے شوقین چوہدری صاحب نے بہر حال ایک ایسا راستہ نکال لیا ہے کہ وہ پھر سے خبروں میں چھا جائیں۔ فواد چوہدری نے رمضان اور عید کے موقع پر چاند کی رویت کے معاملہ پر نہ صرف چاند دیکھنے کے اصول بلکہ رویت ہلال کمیٹی کے چئیر مین مفتی منیب الرحمان

Read more

روحانیت کی سپر سائنس سے براہ راست منتخب بلدیاتی اداروں تک

ایک روز پہلے روحانیت پر تحقیق کرنے والی القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے روحانیت کو سپر سائنس قرار دینے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے آج پنجاب میں براہ راست انتخاب کی بنیاد پر بلدیاتی نظام متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے شہروں کے مئیر براہ راست انتخاب کے ذریعے چننے کا اعلان کرنے کے علاوہ بتایا ہے کہ 22 ہزار دیہی کونسلوں کے انتخابات بھی ڈائیریکٹ ووٹنگ کی بنیاد پر منعقد ہوں گے۔ وزیر

Read more

اسٹیٹ بنک کا نیا گورنر: غلام دوڑتے پھرتے ہیں مشعلیں لے کر

عمران خان بطور وزیر اعظم انتہائی عجلت میں ہیں لیکن 22 کروڑ آبادی کے ایک ایسے ملک میں جہاں وسائل محدود اور بدعنوانی عروج پر ہو، سب کچھ اکھاڑ کر ’نیا پاکستان ‘ تعمیر کرنے سے مزید خرابیوں کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔ یوں تو وزیر اعظم ہر دوسرے تیسرے دن کسی نئے تعمیراتی منصوبہ کا افتتاح کرکے اعلان کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ وہ پانچ برس کی مدت میں 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا وعدہ پورا کرکے

Read more

پاکستانی سیاست میں مسلم لیگ (ن) کا کردار

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع اور علاج کے لئے بیرون ملک روانگی کی درخواست مسترد ہونے کے فوری بعد مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں تبدیلیوں کی خبروں نے ایک بار پھر پاکستانی سیاست میں قیاس آارئیوں، اندازوں اور امکانات کا طوفان برپا کردیا ہے۔ مسلم لیگ کی قیادت میں تبدیلی کے فیصلے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب نواز شریف علالت کی وجہ سے العزیزیہ اسٹیل مل کیس میں ملنے والی 7 برس قید میں چھے

Read more

خوش گمان عمران خان اپوزیشن کی بد کلامی سے نالاں ہیں

چند گنے چنے سینئر صحافیوں سے ایک ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’اپوزیشن کی غیر مہذب زبان کی وجہ سے انہیں قومی اسمبلی میں بیٹھتے ہوئے شرم آتی ہے۔ پارلیمنٹ میں جو ہوتا ہے میں اسے سمجھنے سے قاصر ہوں۔ گزشتہ آٹھ ماہ میں وہاں سوائے تنازعہ کے کچھ نہیں ہؤا‘۔ سوچنا چاہئے کہ ملک کے وزیر اعظم پارلیمنٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں، موجودہ پارلیمانی نظام کے خلاف جاری مباحث کو تقویت

Read more

پی ٹی ایم کے بارے میں آرمی چیف کی وضاحت خوش آئند ہے!

سلامتی کونسل کی تعزیراتی کمیٹی نے بالآخر جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے اور امریکہ و چین کے علاوہ پاکستان اور بھارت بھی اسے اپنی اپنی سفارتی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ دوسری طرف پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے بعد اب وزیر اعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی پی ٹی ایم کے حوالے سے اظہار خیال

Read more

جمہوریت کے کھڑے پانی میں پیر افضل قادری کا علیل پتھر

لبیک تحریک کے سرپرست اعلیٰ پیر افضل قادری نے تحریک سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ماضی میں اپنی تقریروں پر معافی مانگی ہے اور اعلان کیا ہے کہ لبیک تحریک کی قیادت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس کے کارکن ملک کے قانون اور آئین پاکستان کا احترام کریں اور کسی قسم کی خلاف قانون کارروائی کی اجازت نہ دی جائے۔ پیر صاحب نے حکومت، پاک فوج اور عدلیہ سے بھی اپنی بدکلامی کی معافی مانگی

Read more

فوج کے علاوہ کون کون محب وطن ہے؟

پشتون تحفظ موومنٹ کے خلاف پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے بیان کی شدت ملک کی سیاست اور سماج میں محسوس کی جارہی ہے لیکن بلاول بھٹو زرداری کے ایک کمزور بیان اور مولانا فضل الرحمان کے مدرسوں کے سوال پر احتجاج کے علاوہ اس حوالے سے کوئی متبادل رائے سامنے نہیں آئی ہے۔ اس صورت حال میں سب سے اہم سوال تویہی ہے کہ اگر ملک میں پارلیمنٹ کا وجود ہے

Read more

پی ٹی ایم پر الزا م تراشی: تاریخ سے نابلد ہونے کی نشانی ہے!

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے آج دبنگ انداز میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی ہے جس میں اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو للکارا گیا ہے۔ اس پریس کانفرنس میں کی گئی باتوں میں کسی سیاسی جلسے کی تقریر جیسا جوش موجود تھا اور  آئی ایس پی آر کے ڈائیریکٹر جنرل نے کسی ماہر سیاسی قائد ہی کی طرح قوم کو درپیش مسائل کا تجزیہ کیا اور ان کا حل بھی پیش کردیا۔ تاہم نہ تو اس

Read more

ہوشیار باش! پاکستان میں جمہوریت داؤ پر ہے

پاکستان میں سیاست دانوں پر بداعتمادی نے جمہوریت کے بارے میں شبہات کو جنم دیا ہے۔  بداعتمادی کی اس فضا کو پیدا کرنے میں سیاست دانوں کا بھی کردار رہا ہوگا لیکن ملکی سیاست پر اثر انداز ہونے والے متعدد دوسرے عوامل بھی اس تاثر کو راسخ کرنے کی حتی الامکان کوشش کرتے رہے ہیں کہ عوامی نمائیندگی کے منصب پر فائز لوگوں کے بارے میں عوام کو یقین دلادیا جائے کہ ان عناصر ہی کی وجہ سے ملک میں

Read more

صدارتی نظام کی رادھا اور نو من تیل کی تلاش

لگتا ہے تحریک انصاف کے جیالوں کو ’نہ نو من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی‘ والا محاورہ ازبر کروایا جاچکا ہے۔ انہیں اس بات کا یقین ہو رہا ہے کہ اگر ان کے وکھری ٹائپ کے لیڈر عمران خان کو بطور صدر، ملک کے تمام اختیارات نہ سونپے گئے تو وہ نیا پاکستان بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ اسی لئے ’بقائے پاکستان۔ صدارتی نظام‘ کے عنوان سے تحریک انصاف کے مٹھی بھر حامی ملک میں صدارتی نظام

Read more

سری لنکا حملوں میں داعش کا حصہ: جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی

داعش نے ایسٹر سنڈے کو سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔  اس عالمی شہرت یافتہ گروہ نے اپنی خبررساں ایجنسی عماق کے ذریعے دہشت گرد حملہ آوروں کی ویڈیو اور تصاویر بھی جاری کی ہیں لیکن ان میں صرف ایک شخص ظہران ہاشم کی تصویر پہچانی جاسکتی ہے کیوں کہ باقی نوجوانوں کے چہرے ڈھانپے ہوئے ہیں۔  البتہ سری لنکن حکام نے حملہ آوروں کی شناخت کرلی ہے اور اب سرکاری

Read more

کیا عمران خان جانتے ہیں کہ وہ منتخب لیڈر ہیں؟

اب نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ وزیراعظم کے مداح گن گن کر ان غلطیوں کو یاد کروا رہے ہیں جو مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے دور میں کی جاتی رہیں۔ اور بہت معصومیت سے پوچھا جا رہا ہے کہ اگر ان ادوار میں اس سے بڑی غلطیاں ہوئیں تو اب عمران خان کی آنکھ کے بال کو شہتیر بنا کر پیش کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ اس سادہ سوال کا جواب بھی بہت سادہ ہے۔ ماضی

Read more

حفیظ شیخ: کامیابی کی کنجی یا ناکامی کا نیا نام

وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اپنے معتمد خاص اسد عمر کو ہٹا کر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر کے طور پر وزارت خزانہ کا چارج دینے کے بارے میں ہر نوع کے تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ کوئی اسے ایک حوصلہ مندانہ سیاسی فیصلہ قرار دے رہا ہے تو کوئی اسی غیبی قوتوں کی ہدایت کا نتیجہ قرار دیتا ہے۔ تاہم سب سے اہم سوال یہ ہے کہ نئے مشیر خزانہ کی سربراہی میں ملکی معیشت بحران سے نکل پائے

Read more

حصار بند ملک کی پا بہ زنجیر حکومت

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ 900 کلو میٹر سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع کردیا ہے۔ وزیر خارجہ نے یہ انکشاف اوماڑہ میں دو روز قبل بسوں سے اتار مسافروں کو شہید کرنے کے واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران میں قائم دہشت گردوں کے کیمپوں سے حملہ آوروں نے بلوچستان کے علاقے میں آکر 14 مسافروں کو ہلاک کیا تھا ۔ ان میں

Read more

سری لنکا میں دہشت گردی: تشویش کے چند پہلو

سری لنکا میں متعدد گرجا گھروں اور ہوٹلوں کو بم دھماکوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک 207 افراد ہلاک اور سینکروں زخمی ہوئے ہیں۔ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے مقامات دارالحکومت کولمبو کے علاوہ ملک کے دوسرے حصوں میں بھی واقع تھے۔ یہ حملے ایسٹر کے موقع پر کئے گئے ہیں۔ ہوٹلوں میں غیر ملکی سیاح مقیم تھے اور گرجا گھروں میں عیسائی اقلیت کے لوگ ایسٹرکے حوالے سے عبادات میں حصہ لے رہے تھے۔

Read more

کیا ملک میں سول مارشل لا نافذ ہو رہا ہے؟

اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد کابینہ میں تبدیلیوں اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی باری لگنے کی افواہوں کے عین بیچ وزیر اعظم عمران خان نے اورکزئی میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی کابینہ میں مزید تبدیلیاں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیوں کہ جو کام نہیں کرے گا اسے وزیر نہیں بنایا جاسکتا۔ وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان کے عوام کی مشکلات کے لئے خدا

Read more

 14لاشوں پر بھاری ایک وزارتی استعفیٰ

بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر دو درجن کے لگ بھگ نامعلوم افراد نے متعدد بسوں کو روکا اور شناختی کارڈوں کی پڑتال کرکے سولہ افراد کو بسوں سے اتارا اور تھوڑے فاصلے پر لے جاکر گولیوں سے بھون ڈالا اور خود فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ان سولہ افراد میں سے 14 جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد جان بچانے میں کامیاب ہوئے جو اب ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ شہید ہونے والوں میں پاک نیوی کے افسر

Read more

فیض آباد دھرنا کیس میں نظر ثانی درخواستیں : سپریم کورٹ کا امتحان

پاکستان تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن کے بعد اب پاک فوج نے بھی فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔  ان تینوں اپیلوں میں فیصلہ میں دیے گئے ریمارکس اور پیش کیے گئے نکات پر اعتراض کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان سے اداروں کی شہرت اور کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔  وزارت دفاع کے توسط سے پاک فوج نے جو اپیل دائر کی ہے اس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے

Read more

جناب عمران خان! کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا

وزیر اعظم اور ان کے وزرا کا بیشتر وقت سیاسی مخالفین کی کرپشن کا پردہ فاش کرنے کے علاوہ یہ یقین دلانے پر صرف ہوتا ہے کہ حالات پر قابو پا لیا گیا ہے اور اب ہم استحکام کی طرف جا رہے ہیں۔ خاص طور سے وزیر خزانہ اسد عمر نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اورمعیشت کے بارے میں نت نئی خبروں کے جلو میں تسلسل سے معیشت کو آئی سی یو سے نکال کر عام وارڈ میں داخل کرنے کی

Read more

پاکستان کے خلاف عالمی طاقتوں کی سازش کا انکشاف

حکومت عالمی مالیاتی فنڈ سے امدادی پیکیج لینے کے لئے سخت تگ و دو کررہی ہے اور اب اطلاع دی گئی ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم اس ماہ کے آخر تک اسلام آباد کا دورہ کرے گی تاکہ باقی ماندہ تحفظات دور کرتے ہوئے ملکی معیشت پر طاری بے یقینی کو ختم کیا جا سکے۔ حکومت کی ان کوششوں کے دوران وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن اور ماہر معیشت ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے پاکستان

Read more

حکومت کو اپوزیشن سے نہیں اپنی نا اہلی سے خطرہ ہے!

پاکستان کو اس وقت دو محاذوں پر سنگین صورت حال کا سامنا ہے۔ ایک آئی ایم ایف سے پیکیج لینے کا معاملہ ہے اور دوسرا ایف اے ٹی ایف کے ساتھ معاملات طے کرنے کی الجھن ہے۔ ان دونوں پہلوؤں پر وزیر خزانہ اسد عمر کی خوشگوار پیش گوئیوں کے باوجود ابھی تک کوئی مثبت اور حوصلہ افزا پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔ آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے اسد عمر

Read more

کوئٹہ سانحہ میں داعش کا نام سنگین چیلنج ہے

کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے لوگ گزشتہ روز کی دہشت گردی اور حکومت کی طرف سے سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکامی پر احتجاج کررہے ہیں جبکہ داعش نے اب اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس سے پہلے تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے بھی یہ پیغام سامنے آیا تھا کہ اس نے لشکر جھنگوی کے ساتھ مل کر یہ حملہ کیا ہے۔ البتہ خبروں کے مطابق داعش کا دعویٰ زیادہ مصدقہ ہے۔ اس بارے میں تفصیلات تو

Read more

کوئٹہ حملہ: کیا مذمت اور رپورٹ طلب کرنا کافی ہو گا؟

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی کی سبزی منڈی میں ایک دھماکہ میں 20 افراد جاں بحق اور پچاس کے لگ بھگ زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس حملہ کا ٹارگٹ بلوچستان کی ہزارہ اقلیت تھی۔ دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے نصف لوگوں کا تعلق بھی اسی نسلی و مسلکی اقلیت سے تھا۔ کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح میں ہزارہ کے خلاف دہشت گرد حملوں کا سلسلہ کئی برس سے جاری ہے، اس کے باوجود آج بلوچستان

Read more

عمران حکومت کا اصل دشمن کون ہے؟

 اس بارے میں اب دو رائے نہیں ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کی حرکیات کو سمجھنے اور اصلاح احوال کے لئے مناسب، ضروری اور ٹھوس اقدامات کرنے میں ناکام ہورہی ہے۔ یہ رائے صرف عمران خان اور ان کی حکومت کے سیاسی مخالفین کی طرف سے ہی سامنے نہیں آرہی بلکہ اس پارٹی کی شدت سے حمایت کرنے والے متعدد مبصر ین کے علاوہ اس کے حامیوں کی بڑی تعداد کو بھی اب تک حکومت کی کارکردگی

Read more

عمران خان، آسیہ بی بی اور مسعود اظہر

وزیر اعظم عمران خان نے بی بی سی کے نمائیندے جان سمپسن کے ساتھ انٹرویو میں توہین مذہب کے الزام میں سپریم کورٹ سے سزا پانے والی آسیہ بی بی کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ بہت جلد پاکستان چھوڑ دیں گی۔ جب سمپسن نے اصرار کیا کہ وہ کب تک پاکستان سے چلی جائیں گی تو وزیر اعظم نے کہا کہ وہ چند ہفتوں میں ملک چھوڑ دیں گی۔ اس سوال پر کہ ’کیا یہ آپ کا فیصلہ

Read more

نریندر مودی کی کامیابی جھوٹے نعروں کی فتح ہو گی

ایک روز بعد بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات شروع ہونے والے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگرس میں سخت مقابلے کی امید ہے لیکن بیشتر مبصر نریندر مودی کے دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے کی پیش گوئی کررہے ہیں۔ اگرچہ اس کے ساتھ ہی یہ اندازے بھی سامنے آرہے ہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی لوک سبھا میں شاید اپنی موجودہ قوت برقرار نہ رکھ سکے۔ اس کا اندازہ شاید نریندر مودی اور ان کے قریب ترین ساتھیوں کو بھی

Read more

عاجز و شریف ملزمان، دو سرکاری گواہ اور قومی منظر نامے کا گرداب

یہ سوال کرنا شاید غیر ضروری ہے کہ کیا تاریخ خود کو دہرا رہی ہے۔ کیوں کہ پاکستان کے ستر مختصر برسوں میں تاریخ نے خود کو مسلسل دہرایا ہے۔ اسے ترتیب دینے والوں نے اپنے گزرے ماہ و سال سے سبق سیکھنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ اسی لئے آنے والے وقت نے بھی اپنی شکل و صورت تبدیل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ پاکستانی سیاست پر اس وقت بے یقینی کا سایہ ہے۔ چہ میگوئیاں سر اٹھائے

Read more

شاہ محمود قریشی ہیجان کیوں پیدا کر رہے ہیں؟

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متنبہ کیا ہے کہ بھارت اس ماہ کے دوران پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے اس مبینہ حملہ کے بارے میں شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ 16 سے 20 اپریل کے دوران ہوسکتا ہے۔ شاہ محمود کا دعوی ہے کہ بھارتی مسلح افواج کے سربراہوں نے حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات میں متعین ٹارگٹس کے بارے میں معلومات

Read more

کیا سیاسی لیڈروں کے علاوہ اس ملک میں سب ایماندار ہیں؟

قومی احتساب بیورو گزشتہ کچھ عرصہ سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے لیڈروں کی گرفتاری کے ذریعے اپنی اتھارٹی اور قانون کی بالادستی ثابت کرنے کی ’کامیاب‘ کوشش کرتا رہا ہے۔ گزشتہ دو روز کے دوران نیب نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے لیڈر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کے لئے دھماچوکڑی مچائی ۔ تاہم لاہور ہائی کورٹ نے فی الوقت اس ہیجان کو ختم کرتے ہوئے نیب کو

Read more

نہ لات مارو، نہ جیل بھیجو، ملک کا بھلا چاہتے ہو تو ہاتھ ملاؤ!

جمرود میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف خاص طور سے جس غصہ کا اظہار کیا ہے اور جس طرح آصف زرداری کو جیل جانے کی دھمکی دی ہے، اس سے حکومت کے مستحکم ہونے سے زیادہ اس کی کمزوری اور پریشانی عیاں ہوئی ہے۔ حالات پر کنٹرول رکھنے والا کوئی بھی لیڈر سیاسی بیان بازی میں آپے سے باہر نہیں ہوتا۔ عمران خان اقتدار میں آنے کے بعد

Read more

اسد عمر کی باتیں: وہ کہیں اور سنا کرے کوئی

وزیر خزانہ اسد عمر نے ’خوش خبری‘ دی ہے کہ اگر حکومت نے آئی ایم ایف سے پیکیج نہ لیا تو ملک میں افراط زر کو قابو میں رکھنا اور ڈالر کی شرح کو روپے کے مقابلے میں کنٹرول کرنا ممکن نہیں رہے گا۔ سوشل میڈیا پر صحافیوں اور دیگر لوگوں کے براہ راست سوالات کے جواب دیتے ہوئے اسد عمر نے قوم کو البتہ یقین دلایا ہے کہ جلد ہی یہ پیکج لے لیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے

Read more

خبردار! حکومت بدلنا مسئلہ کا حل نہیں

گزشتہ چند دنوں سے ملک بھر میں موجودہ حکومت کو تبدیل کرنے کی پیش گوئیاں اور قیاس آرائیں کی جارہی ہیں۔ بظاہر ان اندیشوں کی کوئی وجہ موجود نہیں ہے۔ لیکن اس ملک میں اقتدار کی کشمکش اور حکومتیں پلانٹ کرنے کی تاریخ کو سامنے رکھتے ہوئے، قیاس آرائیوں کی ایسی مہم کو آسانی سے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ اس بات میں تو شبہ نہیں ہے کہ عمران خان کی سربراہی میں بننے والی حکومت نے غیروں کے علاوہ اپنوں

Read more

مہنگائی، غربت خاتمہ پروگرام اور فوج کی حمایت

ادھر یہ خبر آتی ہے کہ ملک میں افراط زر کی شرح گزشتہ پانچ برس میں بلند ترین سطح تک پہنچ چکی ہے ، تو اسی روز وفاقی کابینہ ملک سے غربت خاتمہ پروگرام کے لئے علیحدہ شعبہ قائم کرنے اور وزیر اعظم کے منصوبے ’احساس‘ کے تحت غریبوں کی اعانت کے نئے پروگرام کی منظوری دیتی ہے۔ بظاہر ان دو واقعات میں سوائے اس کے کوئی مماثلت نہیں ہے کہ یہ دونوں غریبوں سے متعلق ہیں۔ ایک میں ہوشربا

Read more

فوجی عدالتیں قبول ہیں تو فوجی حکمرانی میں کیا برائی ہے؟

30  مارچ سے ملک میں فوجی عدالتوں نے کام کرنا بند کر دیا ہے کیوں کہ 2017 میں آئینی ترمیم کے ذریعے ان عدالتوں کو دی جانے والی توسیع کی مدت پوری ہو چکی ہے۔ تاہم وفاقی حکومت کا اصرار ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کے لئے ایک بار پھر فوجی عدالتوں کو نئی توسیع دی جائے تاکہ ایسے خطرناک افراد سے نمٹنا آسان ہوجائے جو معاشرے میں انتشار، بدامنی اور خوف پیدا کرنے کا سبب

Read more

اٹھارویں ترمیم کا قضیہ اور عمران خان کی مجبوری

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز ملک کی مالی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے ایک طرف سابقہ حکمرانوں کے لتے لئے تو اس کے ساتھ ہی اٹھارویں ترمیم کو ملک کے مسائل کی بنیاد قرار دینے کی کوشش کی۔ بہت سے مبصرین کے نزدیک کرپشن، این آر او اور ’کسی قیمت پر نہیں چھوڑوں گا‘ کے نعروں کے درپردہ اٹھارویں ترمیم کا قضیہ ہے جو مرکز کے مالی اور انتظامی اختیارات کو محدود کرتی ہے۔ یہ ترمیم پیپلز پارٹی

Read more

جناب وزیراعظم ! کیا آپ اس عہدہ کے اہل بھی ہیں؟

عمران خان نے گھوٹکی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جو عامیانہ لب و لہجہ اختیار کیا ہے ، اس کے بعد انہیں خود سے سوال کرنا چاہئے کہ جس عہدہ جلیلہ پر وہ ربع صدی کی جدوجہد کے بعد پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں ، کیا وہ اس کے اہل بھی ہیں۔ وزیر اعظم کے طور پر 7 ماہ مکمل ہونے کے باوجود عمران خان ملک کو درپیش مسائل کو سمجھنے اور اپنی حکومت کی مجبوریوں کا ادراک

Read more

ہنی مون پیریڈ کا خاتمہ اور غریبوں کے لئے بے چین عمران خان

لگتا ہے تحریک انصاف کی حکومت کا ہنی مون پیریڈ اب پورا ہو چکا ہے۔ دو روز پہلے سپریم کورٹ کی طرف سے نواز شریف کو طبی بنیاد پر چھے ہفتے کی ضمانت ملنے کے بعد ایسی خبروں، تبصروں اور تجزیوں میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یوں لگنے لگا ہے کہ موجودہ حکومت کے چل چلاؤ کا وقت قریب آگیا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس تاثر کو قوی کرنے میں وہ تمام صحافی، اینکر اور

Read more

نواز شریف کی سیاست: ووٹ کی عزت سے ضمانت کی بھیک تک

طبی بنیاد پر نواز شریف کی چھے ہفتے کے لئے رہائی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور مریم نواز نے اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔ کل رات ہی کوٹ لکھپت جیل سے نواز شریف کو جاتی عمرہ ان کے گھر پہنچانے کے لئے رہائی کی عدالتی روبکار کو نجی طیارے میں اسلام آباد سے لاہور لانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اہل خاندان کی طرف سے اپنے ایک قیدی باپ، بھائی یا بیٹے کی رہائی

Read more

نواز شریف کی ضمانت: نظام کی فتح یا ناکامی

مسلم لیگ کے قائدین نے سپریم کورٹ سے میڈیکل گراؤنڈ پر نواز شریف کو ملنے والے مختصر ریلیف پر خوشی و اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ یہ ضمانت نواز شریف کی طرف سے قید کے دوران کسی ہسپتال جا کر علاج کروانے سے انکار کے بعد بے حد اہمیت حاصل کرگئی تھی۔  اگر سپریم کورٹ اس اپیل کو مسترد کرتی اور نواز شریف کی طبیعت مزید بگڑتی تو اس کا سارا بوجھ ملک کے عدالتی نظام پر ڈالا جاتا۔ تاہم

Read more

شاہ محمود قریشی قومی ایکشن پلان پر بلاول بھٹو کی رہنمائی کیوں چاہتے ہیں؟

پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے مشورہ مانگتے ہوئے وزیر خارجہ کے لہجہ کی لجاجت اور چہرے کی متانت دیدنی تھی۔ یہ ایک ایسے درد مند رہنما کی گفتگو لگتی تھی جو اپوزیشن کے ناجائز اور ناخوشگوار مطالبوں سے عاجز آنے کے باوجود جمہوریت کے نام پر ہر حد تک جانے پر آمادہ ہو۔ تاہم حیرت تو صرف اس بات پر ہے کہ حکمران پارٹی کا نائب چئیرمین اور ملک

Read more

نریندر مودی کا اظہار امن: اصل پیغام کیا ہے؟

بھارت نے سرکاری طور پر نئی دہلی کے پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقاریب کا بائیکاٹ کیا اور اس موقع پر مدعو کئے گئے مہمانوں کو سیکورٹی فورسز نے اس عذر پر سفارت خانہ جانے سے منع کردیا کہ حکومت اس تقریب کے خلاف ہے۔  گویا پاکستان کا معاملہ ہو تو بھارتی حکومت کی جمہوریت پسندی، آزادی قول و فعل اور بقائے باہمی کے دعوے بے معنی ہو جاتے ہیں۔ لوگ اپنی دیانت دارانہ رائے کا اظہار نہیں

Read more

قوموں کی تقدیر تیل کے ذخائر سے نہیں، نظام کی تبدیلی سے بدلتی ہے

وزیر اعظم عمران خان نے مدیران اور سینئر صحافیوں سے ملاقات میں قومی معاملات پر سیر حاصل تبصرہ کیا ہے لیکن ان کے لب و لہجہ کی تندی سے یہ اندازہ کرنا مشکل ہے کہ وزارت عظمی کی ذمہ داریوں نے انہیں زبان پر قابو رکھتے ہوئے، درپیش مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لئے اقدمات پر مائل کیا ہے۔ اس گفتگو میں دیگر باتوں کے علاوہ وزیر اعظم نے ملکی معیشت کو درپیش سنگین چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے،

Read more

بہاولپور میں ’اسلام دشمن‘ پروفیسر کا قتل اور نیوزی لینڈ پارلیمنٹ میں تلاوت قرآن

نیوزی لینڈ میں گزشتہ جمعہ کے سانحہ کے بعد حکومت نے متعدد ایسے اقدام کئے ہیں جن سے معاشرے میں باہمی احترام کو فروغ دینے کا اہتمام کیا جائے گا۔ کرائسٹ چرچ حملہ میں ایک سفید فام دہشت گرد نے پچاس مسلمانوں کو شہید کردیا تھا۔ فوری طور پر نیم خود کار ہتھیاروں پر پابندی لگانے کا قانون منظور کرنے کے علاوہ گزشتہ روز سانحہ کے بعد ملک کی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس منعقد ہؤا تو نیوزی لینڈ میں مقیم

Read more

امریکہ کے ’ڈو مور‘ پر تابعداری سے عمل کرتی تحریک انصاف کی حکومت

وزیر اعظم عمران خان کے نورتن پوری گرم جوشی سے مسلم لیگ کے مقید تاحیات قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی کردار کشی پر مامور ہیں۔ یہ کام میڈیا کی زینت بنے رہنے کے مرض میں مبتلا وزیر ریلوے شیخ رشید اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے علاوہ وزیر خزانہ اسد عمر بھی پوری تندہی سے انجام دینے میں مصروف ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں حال ہی میں ملک کی محبت سے

Read more

ہالینڈ میں دہشت گردی: نعرے بازی سے ہونے والا نقصان

یہ محض اتفاق بھی ہوسکتا ہے بلکہ شاید اتفاق ہی ہوگا کہ گزشتہ روز ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے نیوزی لینڈ کے دہشت گرد کی ویڈیو دکھا کر سفید فام لوگوں پر ترک دشمنی کا الزام لگایا تو آج ہالینڈ کے شہر اوٹریکٹ میں ایک 37 سالہ ترک نژاد شخص نے متعدد مقامات پر فائرنگ کرکے کم از کم تین افراد کو ہلاک کردیا۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک پولیس گوکمان تانیس نامی شخص کو ایک ٹرام پر

Read more

دہشت گردی اور اسلامو فوبیا کی بحث میں مسلمان لیڈروں کا کردار

نیوزی لینڈ میں ایک نسل پرست دہشت گرد کے ہاتھوں پچاس لوگوں کی ہلاکت کے بعد دہشت گردی کی توجیہ اور اسلامو فوبیا کی تفہیم کے بارے میں مباحث شدت اختیار کرچکے ہیں۔ مسلمان ملکوں کے علاوہ یورپ میں آباد مسلمانوں میں بھی یہ بحث ہورہی ہے کہ وہ جن ملکوں میں جاکر آباد ہوئے ہیں، وہاں وہ کس حد تک محفوظ ہیں۔ کیا ان کے بچوں کا مستقبل اور ان کی زندگیاں محفوظ ہیں یا دگرگوں معاشی حالات میں

Read more

دہشت گردی کا کوئی عذر قابل قبول نہیں: نیوزی لینڈ سے سیکھنے کا سبق

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد میں قتل عام کے اندوہناک واقعہ کے بعد دنیا بھر سے ہمدردی اور یک جہتی کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے مختلف شہروں میں ہزاروں لوگوں نے مرنے والوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے اجتماعات منعقدکیے ہیں۔ کرائسٹ چرچ میں پولیس نے اگرچہ ابھی تک لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کا مشورہ دیا ہے لیکن اس کے باوجود شہر کے لوگ بڑی

Read more

نیوزی لینڈ میں دہشت گردی: نفرت باہمی احترام سے ختم ہو گی

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر حملے اور ایک نسل پرست شخص کی وحشیانہ فائرنگ سے 49 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد دنیا بھر سے مذمت کے بیان جاریکیے جارہے ہیں۔ تمام مغربی ممالک میں مساجد کی حفاظت کے نقطہ نظر سے نگرانی سخت کردی گئی ہے اور نیوزی لینڈ کی پولیس نے ملک کی تمام مساجد سے کہا ہے کہ وہ صورت حال واضح ہونے اور اگلا پیغام ملنے تک مساجد بند رکھیں۔

Read more

کیا بھارت پاک چین دوستی میں دراڑ ڈال سکتا ہے؟

چین کی طرف سے موصول ہونے والے اشاریے برصغیر کے بارے میں بیجنگ کی پالیسی کو واضح کرتے ہیں۔ یہ اشارے پاکستان میں ’پاک چین بھائی بھائی‘ کے مزاج کے عکاس نہیں ہیں بلکہ یہ یہ بتا رہے ہیں کہ دو ملکوں کے تعلقات مفادات اور ضرورتوں پر استوار ہوتے ہیں۔ کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک کے معاملات میں صرف اتنی دلچسپی لے کر دست تعاون دراز کرتا ہے جو خود اس کی قومی ضرورتوں کو پورا کرتا ہو۔ یہ ایک حقیقت پسندانہ طریقہ کار ہے جو دنیا بھر کے تمام خود مختار ملکوں کے درمیان مروج ہے لیکن پاکستان میں بوجوہ خارجہ معاملات کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی نعرے بلند کیے جاتے ہیں۔ اس کا مظاہرہ سعودی عرب کے حوالے سے بھی ہوتا ہے اور چین کے بارے میں بھی یہ تاثر قومی کیا گیا ہے کہ چین ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

Read more

نواز شریف کی علالت اور اس کے مضمرات

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی علالت سنگین صورت اختیار کرچکی ہے اور حکومت پریشانی اور ہمدردی کا اظہار کرنے کے باوجود ان کے معاملے میں کسی حتمی فیصلے تک پہنچنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ یہ کہنا محال ہے کہ عمران خان بطور وزیر اعظم اپنے سیاسی مخالف اور سابق وزیر اعظم کوبہر صورت جیل میں بدترین حالت میں مقید رکھنا چاہتے ہیں۔ بظاہر نواز شریف کی صحت اور ان کے علاج معالجے کے حوالے سے ان کے ہاتھ بھی بندھے ہوئے ہیں اور وہ چاہنے کے باوجود بہتر سہولیات فراہم کرنے یا ہمدردی ظاہر کرنے کے علاوہ کچھ کرنے سے قاصر ہیں۔ نواز شریف کو نیب کے دائر ریفرنسز میں احتساب عدالتوں نے سزائیں دی ہیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ میڈیکل گراؤنڈ پر ان کی ضمانت لینے سے انکار کرچکی ہے۔ اب نواز شریف کی طرف سے اس فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔

Read more

انتہا پسندی کا مقابلہ: حکومت کے اقدامات قابل اعتبار کیوں نہیں؟

انتہاپسند گروہوں کے خلاف حکومت پاکستان کے اقدامات کے باوجود اس شبہ کا اظہار کیا جارہا ہے کہ کیاپاکستان واقعی ان گروہوں کو ختم کرنے کا مصمم ارادہ رکھتا ہے۔ حالانکہ وزیر اعظم عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان نہ تو اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک میں حملہ کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دے گا اور نہ یہ قبول کرے گا کہ کوئی دوسرا ملک پاکستان میں تخریب کاری کا سبب بنے۔ اس صورت حال پر تفصیل سے غور کرنے اور یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آخر پاکستانی حکومت پر عدم اعتبار کی وجہ کیاہے۔

سب سے پہلے تو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے اور دوسرے ملکوں کو بھی یہی اصول اپنانے کا مشورہ دینے کے حوالے سے یہ بات واضح ہونی چاہیے کہ اس بیان کا بنیادی ہدف بھارت اور افغانستان ہوتے ہیں۔ بھارت کو پاکستان سے شکایت رہتی ہے کہ پاکستان سے متحرک عسکری گروہوں نے نہ صرف یہ کہ مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندی اور فدائی حملوں کو فروغ دیا ہے بلکہ ان کے تیار کردہ دہشت گردوں نے بھارت میں بھی ہلاکت خیز کارروائیاں کی ہیں۔

Read more

جنگ کے خلاف شعور پیدا کرنے کی ضرورت

پاکستان اور بھارت میں جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کو دفاعی صلاحیت سمجھنے کی بجائے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ دونوں ملکوں کے لیڈر بھی اس معاملہ کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے استعمال کرتے ہیں اور عوام کی بڑی تعداد بھی اس بات پر فخر محسوس کرتی ہے کہ ان کے ایٹم بم دشمن کو ملیا میٹ کردیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ برصغیر میں جنگ کو تماشا بنا لیا گیا ہے۔ حالانکہ اگر جوہری ہتھیاروں کی تباہ کاری کے بارے میں بعض بنیادی معلومات بھی عام کی جائیں تو لوگوں کے جنگی جنون کو کم کیا جاسکتا ہے۔ تب ہی ان ملکوں کے لیڈر بھی یہ باور کرسکیں گے کہ وہ اپنی ایٹمی طاقت کا نام لے کر عوام کو تباہی اور کئی نسلوں تک جاری رہنے والی ممکنہ لاچارگی اور کسمپرسی کے راستے پر چلنے کا مشورہ نہ دیں۔پاکستان اور بھارت کے علاوہ ایٹمی صلاحیت کے حامل تمام ملکوں کی رائے عامہ ہی جوہری ہتھیاروں میں تخفیف کے لئے متحرک ہوتی ہے۔ مختلف پریشر گروپس، مباحث اور رپورٹس کی صورت میں حکومتوں پر ایسے ہتھیاروں سے گریز کرنے پر زور دیا جاتا ہے جو کسی تصادم کی صورت میں کرہ زمین پر مکمل تباہی اور نسل بنی نوع انسان کے خاتمہ کا سبب بن سکتے ہیں۔ اسی لئے مغربی ممالک کی حکومتیں ہمیشہ جوہری ہتھیاروں میں کمی کے ایجنڈے پر کام کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس بات کی کوشش بھی کی جاتی ہے کہ دوسرے ممالک بھی ان تباہ کن ہتھیاروں کی تیاری سے گریز کریں۔ ایٹمی ہتھیاروں میں تخفیف کا شعور ہی طاقت ور ملکوں کی حکومتوں کو اس بات پر آمادہ کرتا ہے کہ وہ دوسرے ملکوں کو یہ خطرناک صلاحیت حاصل کرنے سے روکیں۔

Read more

بھارت کی ہزیمت مودی کی ناکامی نہ بن سکی تو۔۔۔

بھارت سے آنے والی اطلاعات کے مطابق پلوامہ سانحہ کے تناظر میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی ناکام عسکری چپقلش کے بعد نریندر مودی کوسخت تنقید کا سامنا تو کرنا پڑ ا ہے لیکن سیاسی طور سے انہیں 14 فروری کو ہونے والے پلوامہ حملہ اور اس کے بعد رونما ہونے والے حالات سے فائدہ ہؤا ہے۔ انہیں اس وقت پاکستان کے خلاف قومی مفاد کا محافظ قرار دیا جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارتی فوج کے ساتھ تصویروں

Read more

آٹھ مارچ: ہم یہ دن کیوں منائیں؟

 یوں تو پاکستان اور اس سے ملتے جلتے معاشروں میں ہی خواتین کا عالمی دن منانے کی ضرورت ہے تا کہ معاشرے میں مسلسل زور زبردستی اور استحصال کا شکار ہونے والی نصف سے زیادہ آبادی کو مساوی حقوق دلوانے کے لئے حکمرانوں اور سماجی ٹھیکیداروں کی توجہ مبذول کروائی جا سکے۔ لیکن یہ بھی کوئی حیرت انگیز بات نہیں ہے کہ پاکستان جیسے ملکوں میں ہی اس دن اور اس قسم کے نیک مقصد کے لئے کسی بھی قسم

Read more

سہرا کس کے سر باندھا جائے؟

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خبر دی ہے کہ بھارت کے ساتھ تصادم کا خطرہ کم ہؤا ہے۔ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سفارتی کوششوں کی وجہ سے جنگ کا اندیشہ کم ہوسکا ہے۔ پاکستان نے صورت حال میں بہتری کو مزید تقویت دینے کے لئے اپنے سفیر کو نئی دہلی واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی نے یہ بھی بتایا

Read more

سرکاری کھیت کی انتہا پسندی پر امریکی سنڈی کا چھڑکاؤ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خبر دی ہے کہ بھارت کے ساتھ تصادم کا خطرہ کم ہؤا ہے۔ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سفارتی کوششوں کی وجہ سے جنگ کا اندیشہ کم ہوسکا ہے۔ پاکستان نے صورت حال میں بہتری کو مزید تقویت دینے کے لئے اپنے سفیر کو نئی دہلی واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی نے یہ بھی بتایا

Read more

مودی کا جنگی جنون: جمہوریت اور امن کے لئے خطرے کی گھنٹی

بھارتی نیوی نے ایک آبدوز کے ذریعے پاکستان کی بحری حدود کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق اس آبدوز کا پتہ لگانے کے علاوہ اسے نشانے پر لیا گیا۔ لیکن پاکستان نے جنگ نہ کرنے کی پالیسی کا اعلان کررکھا ہے اس لئے بحری حدود کی خلاف ورزی کرنے والی اس آبدوز کو تباہ کرنے کی بجائے، اسے وارننگ دے کر پاکستانی حدود میں داخل ہونے سے باز رکھا گیا۔ بالاکوٹ پر

Read more

جنگ کے اندیشے اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کے اقدامات

حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے انتہا پسند یا دہشت گرد قرار دی گئی تنظیموں اور افراد کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔  آج جاری ہونے والے حکم میں ایسے گروہوں اور لوگوں کے اثاثے اور املاک سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  حکومت کی طرف سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت کے ساتھ کشیدگی بدستور عروج پر ہے اور جنگ کے بادل برصغیر پر

Read more

کشمیر اٹوٹ انگ سے عمران خان کے لئے نوبل امن انعام تک کا سفر

اسلامی تعاون تنظیم نے ہفتہ کو پاکستان پر دہشت گردی کا سارا بار ڈالنے والی بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر سننے کے بعد اتوار کو متعدد قرارد ادوں میں عملی طور سے بھارتی مؤقف کو مسترد کیا ہے۔ ان میں سے ایک قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں مظالم ختم کرنے کی بات کی گئی ہے تو دوسری میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر دراصل پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل تنازعہ ہے۔ اس معاملہ کو حلکیے بغیر

Read more

دفاع ضروری ہے مگر جنگ آپشن نہیں ہے

پاکستان نے عملی طور سے اور اعلان کی صورت میں بھی یہ واضح کردیا گیا ہے کہ اس کی افواج اپنے ملک کا دفاع کرنے کے لئے مستعد بھی ہیں اور اس میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گی۔ بھارت سے بھی اسی قسم کے اعلانات سامنے آئے ہیں۔ تاہم ایک تو اس قسم کا پالیسی بیان دینے کے بعد اسے دہرانے کی ضرورت صرف اسی وقت پیش آتی ہے جب دشمن کو مرعوب اور اپنے لوگوں کے جذبات کو

Read more

پاک بھارت تنازعہ: خیرسگالی کا مثبت اظہار اور سفارتی ٹھوکر

پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق لائن آف کنٹرول کے قریب بدھ کوگرفتارکیے گئے بھارتی پائیلٹ ابھے نندن کو رہا کردیا ہے۔ اس دوران پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ابوظہبی میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت سے انکار کیا ہے۔ اب ایک کم تر درجے کا وفد اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کررہا ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے او آئی سی کے اجلاس میں شریک

Read more

جنگ مسئلہ کا حل نہیں تو جنگجوئی کی باتیں بھی بند کی جائیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہنوئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے بارے میں مثبت اور اچھی خبر موصول ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کئے بغیر امید ظاہر کی تھی کہ برصغیر میں جاری موجودہ تصادم جلد ہی اختتام پذیر ہوجائے گا۔ اس دوران پاک افواج سرحدوں پر چوکنا کھڑی ہیں اور ملک کی ائیر سپیس جمعہ تک کے لئے بند ہے۔ اس

Read more

مذاکرات اور امن کی خوشگوار پیش کش

وزیر عمران خان نے پاک فضائیہ کی طرف سے بھارت کے دو طیارے مار گرانے کے تھوڑی دیر بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کو ایک بار پھر پلوامہ سانحہ کی تحقیقات میں تعاون کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا اور ایک خود مختار ملک کے طور پر پاکستان خود اپنی سرزمین کوپیش آنے والے چیلنج کا جواب دینے پر مجبور تھا۔ عمران خان نے واضح کیا کہ ایک بار مسلح تصادم شروع ہوجائے تو پھر نہ میں اور نہ ہی نریندر مودی اس پر کنٹرول کرسکیں گے۔

Read more

اشتعال انگیزی سے گریز کی ضرورت ہے

آج صبح لائن آف کنٹرول پر بھارتی طیاروں کی نقل و حرکت کے بارے میں پاکستان اور بھارت کی طرف سے متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تاہم دونوں طرف سےکیے گئے دعوؤں میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ بھارتی ائیرفورس نے لائین آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں تین سے چار میل تک پرواز کی۔ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ پیغامات کے مطابق

Read more

کیا عمران خان واقعی پاکستان کو بدل سکتے ہیں؟

پاکستان میں تبدیلی کا چرچا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف اسے ’نیا پاکستان‘ کا نام دے کر اس کا سارا کریڈٹ خود لینا چاہتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ بدعنوانی کا جو منتر اسٹبلشمنٹ نے ساٹھ پیسنٹھ برس قبل سیاست دانوں کو نکیل ڈالنے کے لئے ایجاد کیا تھا، اب وہ اسی نعرے کو استعمال کرتے ہوئے اپنے اقتدار کو مستحکم کرسکتے ہیں۔ حالانکہ عمران خان کے لئے اقتدار کو مضبوط کرنا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ

Read more

انسانی حقوق کی بات چھوڑیں، ریاستوں کے مفادات بالادست ہیں

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چین کے دورہ کے دوران 46 ارب ڈالرسرمایہ کاری کے معاہدے کئے ہیں اور گزشتہ روز چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات میں ایغور مسلمانوں کے خلاف چین کی سرکاری پالیسی کی تائید کی ہے۔ چینی خبررساں ایجنسی کی اطلاع کے مطابق شہزادہ محمد نے چینی صدر کو بتایا دہشت گردی کے خطرے کے خلاف اقدامات کرنا چینی حکومت کا حق ہے۔ وہ اپنے ملک کے انتہا

Read more

پاک فوج: وزیر اعظم کی تابعدار یا ملک کی حکمران

گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے ایک طویل پریس کانفرنس میں بھارت کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں کا جواب دیا اور پاکستان کی پوزیشن واضح کی۔ انہوں نے ہمسایہ ملک کی فوج اور حکومت کو بتایا ہے کہ پاکستان مغربی سرحد پر مصروف ہونے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے باوجود مشرقی سرحد سے بے خبر نہیں ہے۔ اس لئے اگر بھارت نے حملہ کرنے یا کسی ایڈونچر کی

Read more

مودی سرکار کے نیچے سے سرکتی زمین

مقبوضہ کشمیر میں 14 فروری کو پلوامہ کے قریب شاہراہ پر ایک فوجی قافلہ پر حملہ کے بعد بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے اور جنگ مسلط کرنے کی کوششیں ناکام ہونے لگی ہیں۔ بھارت میں جنگ کا ماحول بنا دیا گیا ہے اور ملک کے میڈیا نے قوم پرستی کی آڑ میں غیر ناقدانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف ہر جھوٹ کو ہوا دینے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے جنگ جوئی کے

Read more

پاکستان بھارت کشیدگی میں بین الاقوامی سنجیدگی کے آثار

اسلام آباد سے موصول ہونے والی دو خبروں میں اگرچہ کوئی خبریت نہیں ہے لیکن قومی منظر نامہ پر ان کے دیرپا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم نے پاکستان کی مسلح افواج کو بھارت کی طرف سے کسی جارحیت کی صورت میں فوری کارروائی کرنے کا مکمل اختیار دے دیا ہے۔ گو کہ پاک فوج عملی طور سے کسی سویلین حکومت سے ’حکم‘ لینے کی پابند نہیں ہے لیکن چونکہ ملک میں جمہوریت

Read more

اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری: احتساب یا صوبائی خود مختاری پر حملہ

اسلام آباد میں قومی احتساب بیورو کے ہاتھوں سندھ اسمبلی کے اسپیکر کی گرفتاری اور احتساب عدالت کی طرف سے فوری طور پر تین روز کا ریمانڈ دینے کی کارروائی سے بنیادی نوعیت کے سوال سامنے آئے ہیں۔ اس معاملہ میں اگر ہوش مندی سے کام لیتے ہوئے معاملہ کو درست کرنے اور نیب کے اختیارات، طریقہ کار اور ہتھکنڈوں کے بارے میں اقدامات سے گریز کیا گیا تو اس کے ملک میں جمہوریت، سیاسی ماحول اور انسانی حقوق کی

Read more

بھارت کو وزیر اعظم کا مسکت جواب مگر اپنا آنگن بھی درست کرلیں

قوم کے نام ایک ویڈیو خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے پلوامہ سانحہ کے بعد بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح اور دوٹوک جواب دیا ہے۔  انہوں نے بھارت کی طرف سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ الزام تراشی اور اشتعال سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔  اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف مہم جوئی کی تو پاکستان کے پاس اس کا فوری جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہو

Read more

نریندر مودی کی بدحواسی اور ایم بی ایس کا مشورہ

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ چند روز کے دوران جس تسلسل سے پاکستان کے خلاف بیانات دیے ہیں اور غم و غصہ کا اظہار کیا ہے، اس سے ان کی بدحواسی ظاہر ہونے لگی ہے۔ ان بیانات سے یہ اندازہ بھی ہوتا ہے کہ ایک طرف نریندر مودی پلوامہ حملہ میں ہونے والی ہلاکتوں کو سیاسی طور پر استعمال کرتے ہوئے اپریل میں ہونے والے انتخابات میں اپنی ممکنہ شکست کو جیت میں بدلنا چاہتے ہیں تو دوسری

Read more

برادر شہزادہ ایم بی ایس کا دو دن پر محیط 20 گھنٹے کا دورہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان میں جس طرح استقبال کیا گیا ہے اور ان کے بیس بائیس گھنٹے کے قیام کو دو روزہ دورہ کے طور پر پراجیکٹ کرکے اپنی شان اور سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا اظہار کیا گیا ہے، اس کے بارے میں یہ سمجھنا نامناسب نہیں ہو گا کہ اس سے صرف پاکستانی حکومت کی مالی مجبوری و سفارتی مشکلات کی عکاسی ہوتی ہے۔  اس طرح ایک طرح سے مسائل سے

Read more

حملہ پر تلا ہوا بھارت: بچاؤ کا راستہ کیا ہے؟

بھارتی حکومت کی اطلاعات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر جان بولٹن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی قافلے پر حملہ کے بعد دو بار اپنے بھارتی ہم منصب اجیت ڈوول سے فون پر بات کی ہے۔ اور یہ واضح کیا ہے کہ امریکہ دہشت گرد حملہ کے بعد بھارت کے حق دفاع کو تسلیم کرتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں اس کا مطلب یہ ہے کہ بھارت اگر پاکستان پر پلوامہ حملہ کا الزام لگاتے ہوئے اس

Read more

پلوامہ حملہ: برصغیر میں امن کے لئے مایوس کن خبر

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے اندوہناک حملہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات تصادم کی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔ واشنگٹن میں مقیم ایک تبصرہ نگار کی رائے میں آئندہ اڑتالیس گھنٹے سخت مشکل ہوں گے کیوں کہ اس دوران کوئی بھی واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔ یہ انتباہ گزشتہ روز ضلع پلوامہ میں ایک شاہراہ پر فوجی قافلے پر خود کش حملہ کے بعد بھارتی قیادت کے سخت اور اشتعال انگیز بیانات کے بعد زیادہ معنی خیز

Read more

سعودی شاہی دورہ: اسلام آباد قید خانہ کیوں بن رہا ہے؟

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہفتہ کے روز دو رزہ سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ ان کی حفاظت کے نقطہ نظر سے پورے دارالحکومت کو ’قید خانہ‘ میں تبدیل کرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ عملی طور پر سعودی عرب کا حکمران ہونے کے باوجود شہزادہ محمد بن سلمان جو عام طور سے ایم بی ایس کے مخفف سے بھی پہچانے جاتے ہیں، بہر حال اپنے ملک کے سربراہ نہیں ہیں اور نہ ہی وہ

Read more

انتہاپسندی کے نام پر آزادی رائے کا گلا نہ گھونٹا جائے

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مین اسٹریم میڈیا کو کنٹرول کر لینے کے بعد سوشل میڈیا کی نگرانی کرنے اور اس میڈیم پر ’انتہا پسندانہ‘ خیالات کا اظہار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ حکومت کے ترجمان کی طرف سے یہ بات ایک ایسے وقت کہی جارہی ہے جبکہ ملک میں آزادی رائے کے حوالے سے شدید شبہات موجود ہیں اور میڈیا پر پابندیوں کے سبب خبروں کی ترسیل اور آزادانہ رائے کے اظہار پر قدغن

Read more

حقوق کی تحریک پر غداری کی تہمت نہ دھری جائے

ملتان میں دو بھائیوں کو پشتون تحفظ موومنٹ کے لیڈر منظور پشتین کی اپیل پر مظاہرہ کرنے پر ’بغاوت‘ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔  ان دو بھائیوں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں متعدد دوسرے لوگوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔  انہوں نے گزشتہ ہفتہ کے دوران ملتان کے نواں شہر چوک پر چند لوگوں کے ساتھ مل کر پی ٹی ایم کے رہنما ارمان لونی کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر احتجاج کیا

Read more

ہوشیار! عمران خان اصلاحات کے نام پر چھری پھیرنے والے ہیں

وزیر خزانہ اسد عمر نے پشاور میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈکی جانب سے قرضہ ملنے کے قوی امکانات پیدا ہو گئے ہیں اور آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ اب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ کیوں کہ آئی ایم ایف نے اب اپنے مؤقف میں لچک

Read more

’نئے بنگلہ دیش‘ کی باتیں اور آئی ایم ایف سے ملاقاتیں

دفاعی بجٹ میں پچاس فیصد اضافہ کی خبر عام ہونے کے ایک روز بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے معاون چئیرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ’ان کی ہمارے ساتھ لڑائی پاکستان کے وسائل کے سوال پر ہے۔ یہ صرف سندھ کے وسائل کا سوال نہیں ہے بلکہ پورے ملک کے وسائل کا معاملہ ہے۔ اسی لئے اٹھارویں ترمیم ختم کرکے صوبائی خودمختاری پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے‘۔ ٹنڈو آدم

Read more

دفاع پچاس فیصد مہنگا لیکن این آر او غداری ہے!

  ننکانہ صاحب میں وزیر اعظم عمران خان کی تقریر سن کر نہ جانے کیوں یوں محسوس ہؤا کہ کوئی استاد کلاس کے کسی شریر بچے کو شاگردوں کو مصروف رکھنے کا حکم دے کر خود سردیوں کی سنہری دھوپ میں دوسرے استادوں کے ساتھ چائے پینے چلا گیا ہو۔ استاد واپس آکر جب اس اناپ شناپ کا حساب کرے گا تو کلاس کے ساتھ اس مانیٹر نما شریر شاگرد کے ساتھ جو سلوک کرے گا اس کا اندازہ کسی

Read more

ملکی مسائل اور عمران خان کی گدڑی کا لعل

ملک میں رونما ہونے والے دو بڑے واقعات کے بیچ وفاقی وزیر اطلاعات فوا د چوہدری بڑے ’دبنگ‘ انداز میں اپنی حکومت کی ناکامیوں کو کامیابی بنا کر پیش کرنے کا کارنامہ سرانجام دے رہے ہیں۔ اس کے باوجود ان کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف کو ایک ذمہ دار اور واحد ایسی پارٹی سمجھا جائے جو ملک کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ لیکن جس حکومت کا وزیر اطلاعات ببانگ دہل اپنی لاعلمی، ناقص العقلی اور بے

Read more

افغان صدر کے بیان پر تشویش اور پشتون ہم وطنوں کے دکھ پر خاموشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر کی طرف سے پشتون تحفظ موومنٹ کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لئے جاری ہونے والے ٹوئٹر پیغام پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ اور پاکستان کے معاملات میں سنگین مداخلت قرار دیا ہے۔ اس سے قبل صدر اشرف غنی نے دو ٹویٹ پیغامات میں پرامن مظاہرین اور سول ایکٹویسٹوں کے خلاف تشدد پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ہر حکومت کی

Read more

سپریم کورٹ کا فیصلہ: ملک میں جمہوری اقدار کے لئے سنگ میل

تحریک انصاف کی حکومتوں کے لئے آج ایک برا دن تھا۔ اگرچہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی حراست کے بعد ان کی طرف سے سامنے آنے والے استعفیٰ کو ملکی سیاسی کلچر میں تبدیلی قرار دینے کی کوشش کی ہے لیکن ان کی یہ بات صرف اسی صورت میں قابل غور ہو سکتی ہے اگر حکومت نومبر 2017 میں فیض آباد دھرنا کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر حرف بہ حرف

Read more

جنرل باجوہ کے اشارے اور تحریک انصاف کا نوشتہ دیوار

پاک فوج کے سربراہ نے گزشتہ روز کور کمانڈرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ ملک میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے کے بعد اب سماجی و معاشی ترقی کی صورت میں عوام کو اس کا فائدہ ملنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اب فوج سرحدوں کی حفاظت اور آپریشن ردالفساد کے نتیجے میں پیدا ہونے والے استحکام کو قائم رکھنے کے علاوہ بیرونی ایجنسیوں اور دشمن قوتوں کی تخریب کاری کی

Read more

پشتون تحفظ موومنٹ کتنا بڑا خطرہ ہے؟

بلوچستان کے پشتون علاقوں میں آج مکمل ہڑتال رہی۔ بازار اور کاروبار بند رہے اور سڑکوں پر بہت کم ٹریفک دیکھنے کو ملی۔ یہ ہڑتال گزشتہ روز لورالائی میں پولیس تشدد میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما ابراہیم ارمان لونی کی ہلاکت پر احتجاج کے لئے کی گئی تھی۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ ارمان لونی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے جبکہ اہل خاندان اور دیگر گواہوں کا کہنا ہے کہ انہیں ایک دھرنا کے دوران پولیس

Read more

بلوچ کے دل میں آگ جلا کے آپ کو ٹھنڈک نہیں ملے گی

بلوچستان کا ایک شاعر مارا گیا۔ اس کی بہن لوگوں سے پر امن رہنے کی اپیل کررہی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ کیا ہؤا کہ آج اس کا بھائی پولیس کے نشانے پر تھا۔ یہ کام تو 70 برس سے ہورہا ہے۔ کسی نہ کسی کا بھائی، باپ یا بیٹا مارا جاتا ہے۔ اس حوصلہ مند بہن کا کہنا ہے کہ اس ظلم کے خاتمہ کی جد و جہد پر امن ہی ہوگی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے لیڈروں

Read more

معیشت ڈوب رہی ہے

مدینہ ریاست کے ہنگام میں خبر آئی ہے کہ ملک میں افراط زر کی شرح تمام تر معاشی اقدامات اور سختیوں کے باوجود خطرناک حدوں کو چھونے لگی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں یہ شرح سات اعشاریہ دو فیصد تھی جو حکومت کے مالی سال کے لئے تخمینہ سے ایک فیصد سے زیادہ ہے اور گزشتہ چار سال کی مدت میں بلندترین ہے۔ ایسے معاشی اشاریے سامنے نہیں آئے جن سے یہ امید باندھی جاسکے کہ آنے

Read more

حج کی ادائیگی بنیادی انسانی حق نہیں

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی اس بات سے اختلاف کی کوئی گنجائش نہیں کہ ’حج اور زکوٰۃ دو ایسی عبادات ہیں جو استطاعت رکھنے والوں پر واجب ہیں۔ سبسڈی کا مطلب یہ ہے کہ حکومت غریب لوگوں سے رقم لے کر حج کرائے۔ یہ حج عبادت کے بنیادی فلسفے سے ہی متصادم ہے‘ ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بات ایک ٹوئٹر پیغام میں کہی ہے۔ اس دوران سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈروں نے حکومت کی طرف

Read more

پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ: وزیر اعظم کی ایک اور خود فریبی

وزیر اعظم عمران خان نے خالی خزانے میں مزید ڈالر لانے کے لئے بیرون ملک پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے ’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ البتہ اس ذریعہ سے سرمایہ حاصل کرنے کا کوئی ہدف مقرر نہیں کیا گیا۔ اس لئے یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سرمایہ پاکستان لانے پر آمادہ کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ عمران خان نے وزیر اعظم کا

Read more

ریاست مدینہ کے نامکمل اشاریے

وزیر مملکت برائے داخلہ امور شہریار آفریدی نے بتایا ہے کہ پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کے مقصد میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اشرافیہ کے لئے بنے ہوئے کلبوں میں ملازمین کو ہمراہ لے جانے کی پابندی ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ شہریار آفریدی کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق یہ حکم مساوات قائم کرنے اور اور نوآبادیاتی ذہنیت کے خاتمہ کے لئے جاری کیا گیا ہے۔ اب اسلام آباد کلب یا جیم

Read more