اللہ کی مرضی یا پھر انسانی نا اہلی کی بنا پر ذمہ داریوں سے فرار؟

حالیہ سیلاب کی وجہ سے وسیب، سندھ اور بلوچستان میں بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے بعد مختلف مشہور سوشل میڈیائی، سیاسی اور مذہبی شخصیات کی جانب سے عجیب و غریب تحریریں اور بیانات پڑھنے و سننے میں آ رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیائی شخصیت لکھتے ہیں کہ سیلاب سے قبل ہی متاثرین کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے بروقت نقل مکانی نہیں کی جس کی وجہ سے انہیں تباہی اور نقصانات کا سامنا

Read more

وسیب ڈوب گیا

وسیب ڈوب گیا۔ ماؤں کے لعل بہہ گئے، بہنوں کے ویر بہہ گئے، سہاگنوں کے سہاگ اجڑ گئے، باپوں کی کمریں ٹوٹ گئیں، بھائیوں کے بازو کندھے سے اکھڑ گئے، خواب ملیا میٹ ہو گئے، فصلیں تباہ ہو گئیں، آشیانے صفحہ ہستی سے مٹ گئے، بھوک نے پیٹوں پر قبضہ جما لیا، پیاس نے ہونٹوں پر پپڑیاں جما دیں اور وسیب ڈوب گیا۔ جن کے پاس وقت اور وسائل ہیں وہ ڈوبے ہوئے وسیب میں سیلاب سے بچ گئی زندہ

Read more

شہاب نامہ، شہاب بیتی سے لوح ایام تک ( 2 )

شہاب الدین رحمت اللہ کی کتاب شہاب بیتی پڑھنے سے جہان حیرت کے نئے نئے در وا ہوتے جا رہے ہیں۔ اس کتاب کو پڑھنے سے ایک تو ہمارے ہیروز کی حقیقت سامنے آتی جا رہی ہے۔ کل تلک جو پلکوں پر بیٹھنے کے حق دار تھے آج وہ تشکیک کے کٹہرے میں کھڑے ہیں۔ دوسرا اس کتاب سے موجودہ حالات اور عوام کی ذہنی جہات و نفسیات کی سمجھ بھی آتی جا رہی ہے کہ ہم اس وقت اس

Read more

شہاب نامہ اور شہاب بیتی سے لوحِ ایام تک

مختار مسعود پاکستان کے ایک اعلی ترین سفارتکار تھے جو امام خمینی کی قیادت میں بپا کردہ انقلاب ایران کے وقت ایران میں سینئر سفیر تعینات تھے۔ انہوں نے ایک کتاب لکھی تھی ”لوح ایام“ ۔ ان کی اس کتاب میں انقلاب ایران اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی سیاستدانوں اور ملک کے حالات کا جو احوال اور تجزیہ درج ہے وہ یقیناً بصیرت افروز ہے۔ خان عبدالغفار باچا خان، خان عبدالولی خان، مختار مسعود اور شہاب الدین رحمت اللہ

Read more

با شعور با اختیار مائیں، با شعور با اختیار نسلیں

گزشتہ چند دنوں سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ایک نوجوان بچی پی ایس او کے ایک پٹرول پمپ پر سیل گرل کی نوکری کر رہی ہے اور پٹرول پمپ پہ نصب ڈسپنسر مشین کی نوزل ہاتھ میں پکڑے گاڑیوں میں تیل بھر رہی ہے۔ جیسا کہ روایت ہے کہ سوشل میڈیا پر اس تصویر کو لے کر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔ بعض افراد اس بچی کی مشکلات غیب سے حل ہونے

Read more

نفسیات پر روشنی ڈالتی بالی ووڈ فلم: فرانزک

مثال کے طور پر بابائے نفسیات سگمنڈ فرائڈ کو ہی لے لیں۔ انہوں نے جب پہلی بار ہسٹیریا کے متعلق اپنی تحقیق پیش کی کہ ہسٹیریا میں مبتلا خواتین کا ماضی خاص کر بچپن کوئی خوشگوار تاثر لیے نہیں ہوتا اور جب زیادہ گہرائی میں جا کر انہوں نے تحقیق کی تو ان کو پتہ چلا کہ ہسٹیریا میں مبتلا خواتین زیادہ تر وہ ہیں جن کو بچپن میں ناپسندیدہ جنسی عمل کا تکلیف دہ تجربہ ہو چکا ہوتا ہے۔

Read more

ٹیکنالوجی، کتاب اور مہنگائی

لاہور میں پینتیسواں عالمی کتاب میلہ اختتام پذیر ہوا۔ سننے میں آیا ہے کہ لاہور کتاب میلے میں ساٹھ ہزار روپے پاکستانی، سکہ رائج الوقت، ایک بک سٹال کا کرایہ تھا اور بک سٹال کی جگہ انتہائی قلیل تھی سو بڑے پبلشرز کو ایک سے زیادہ سٹالز بک کروانے پڑے اور چھوٹے اور نسبتاً کم معروف پبلشرز کو انتہائی مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔ اس صورتحال سے غیر معروف اور نو آموز پبلشرز کی مشکلات، دل شکنی اور حوصلہ شکنی

Read more

اَلطَّہُورُ شَطْرُ الْاِیْمان

ہم چھوٹے تھے، تھوڑے بڑے ہوئے تو سکول بھیجا گیا۔ پھٹے پرانے کپڑے اور میلے گچ پاؤں اور دانت تھے۔ دیہاتی علاقے کے رہائشی تھے سو کسی نے دانت باقاعدگی سے صاف کرنا سکھایا ہی نہیں تھا۔ نانی اماں اپنے لیے مساگ (دنداسہ) لیتی تھیں تو کبھی کبھار ہمیں بھی پکڑ دھکڑ کر دانتوں پر مل رگڑ دیتی تھیں۔ پہلے ہی دن استاد نے میلی کچیلی حالت دیکھ کر ہمیں جو اخلاقی سبق پڑھایا وہ یہی تھا ”الطہور شطر الایمان۔“

Read more

ہم ہی وہ لوگ ہیں جو شیطان کی خواہش تھے

مری میں ایک فیملی نے ہوٹل میں کمرہ لینے کے لیے زیور رہن رکھے۔ الحمدللہ اسلامی ریاست ہے اور بھاری سے بھی بھاری اکثریت مسلمان ہے، کلمہ گو ہے، نمازی ہے، دیندار ہے، مسلمان ہے، بعض حاجی ہیں، بعض زوار ہیں، بعض عمرے کر چکے ہیں، ہر سال قربانیاں دیتے ہیں، بڑھ چڑھ کر صدقہ و خیرات کرتے ہیں، رمضان کے روزے رکھتے ہیں، باجماعت تراویح کا اہتمام کیا جاتا ہے، اعتکاف میں بیٹھنے والوں کو باقاعدہ دھوم دھام سے

Read more

چندی گڑھ کرے عاشقی۔ ایک اچھوتا موضوع

کہیں پڑھا تھا کہ "جتنی ذہانت بات کہنے کے لیے درکار ہوتی ہے اس سے دوگنی ذہانت اگلے شخص کی بات کو سننے اور سمجھنے کے لیے درکار ہوتی ہے۔” ممکن ہے کسی کو اس موضوع میں دلچسپی نہ ہو مگر اس موضوع کی اہمیت اتنی ہی ہے جتنی کسی انسان کی زندگی قیمتی ہوتی ہے۔ تسلیم شد کہ ہم، ہمارا وسیب (میں سرائیکی وسیب سے ہوں جہاں جہالت اپنے قطب مینار پر چڑھ کر ننگا ناچ رہی ہے)، ہمارا

Read more

کتاب، قلم اور فلم

آج کل خوش قسمتی اپنے عروج پہ ہے۔ ایک طرف تو ”سپائیڈر مین نو وے ہوم“ اور ”دی میٹرکس ریسرکشن“ جیسی فلمیں دیکھنے کو مل رہی ہیں اور دوسری طرف ”ڈاکٹر غلام جیلانی برق“ کی کئی شہرہ آفاق تصانیف ہاتھ لگ چکی ہیں۔ ”ڈاکٹر غلام جیلانی برق“ گزشتہ صدی کے بہت بڑے نامور عالم ہو گزرے ہیں جنہوں نے اسلام میں داخل ہونے والے اوہام و اباطل کو درایت و روایت کی رو سے غلط ثابت کر کے دکھایا ہے

Read more

معصوموں کی معصومیت اور ہماری بے حسی

 پروردگار صرف بنا دینا ہی کافی نہیں۔ تخلیق کر کے بھیج مگر دیکھ بھال کر۔ ہم لوگ تیری کُن کا بھرم رکھنے آئے ہیں۔ پروردگار! یار! ہمارا خیال کر۔ آج صبح دیہاتی طرز کے باورچی خانے میں بیٹھ کر بیگم صاحبہ ناشتہ پکا رہی تھیں اور میں لکڑی کی چوکی پر بیٹھا ناشتہ کر رہا تھا کہ باہر کا دروازہ زور سے کھٹکھٹایا گیا۔ میں نے بڑے بیٹے سمیر کو باہر دیکھنے کے لیے بھیجا تو واپسی میں اس کے

Read more

مشرقی پاکستان سے اے پی ایس تک: نااہلی اور بے حسی

سولہ دسمبر انیس سو اکہتر کو پاکستان کی تاریخ میں جو کچھ رونما ہوا یا اس سے پہلے کئی مہینوں سے یا اس سے بھی پہلے کئی سالوں سے مشرقی پاکستان میں جو کچھ ہو رہا تھا وہ ایک نہایت ہی اذیت ناک باب ہے۔ اس سے زیادہ اذیت ناک یہ امر ہے کہ اتنے بڑے سانحے کی ذمہ داری آج تک کسی نے قبول نہیں کی۔ حکومتوں کی نااہلی سمجھیے یا خود غرضانہ مقاصد کی تکمیل کے سلسلے میں عقابی

Read more

عظیم سانحات اور ہمارا دوغلا پن

سیالکوٹ میں انتہائی المناک وقوعہ ہوا، بلاسفیمی یا توہینِ مذہب کے الزام میں ایک غیر ملکی باشندے کو انتہائی بدترین تشدد کے بعد جلا دیا گیا۔ بتایا تو یہ بھی جاتا ہے کہ جس وقت اس مظلوم کو جلایا جا رہا تھا اس وقت اس میں زندگی کی ہلکی سی رمق باقی تھی۔ ریسکیو ادارے کے اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار موقع پر موجود تھے مگر کسی میں ہمت نہیں ہوئی کہ جا کر اس مظلوم کی جان

Read more

ڈینگی سے ڈریں نہیں، احتیاط برتیں۔

آج کل موسم تبدیل ہو رہا ہے، پہاڑی علاقوں میں سردی آ چکی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں ابھی سردی بتدریج آہستہ آہستہ پڑ رہی ہے۔ موسم کے تبدیل ہوتے ہی بہت سی موسمی بیماریاں پھیل رہی ہیں خاص کر مچھروں کی کثرت سے ڈینگی بخار بہت پھیل رہا ہے۔ چند احتیاطی تدابیر سے آپ خود کو اور اپنی فیملی کو اس موذی اور خطرناک مرض سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ یاد رکھیں! ڈینگی سے بجائے گھبرانے کے یا ڈرنے

Read more

عزم عشق اور محرومی کی لازوال داستان

ایک ایسا شخص جو سادہ اتنا ہے کہ کرسی پر بیٹھنے کا طریقہ نہیں آتا مگر دلیر اور بلند حوصلہ اتنا کہ بائیس سال تک پہاڑ توڑتا رہا اور بالآخر دور حاضر کے مجنوں، جدید دور کے فرہاد نے پہاڑ توڑ دیا اور راستہ بنا ڈالا۔ نام ہے دشرت مانجھی جن کو ”دی ماؤنٹین مین“ کہا جاتا ہے۔ دشرت مانجھی برٹش انڈیا میں گلہور کے مقام پر پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ایک نچلی ذات والے خاندان سے تھا جو

Read more

ریلیف پیکج اور ناقص پالیسی

قبلہ عمران خان صاحب نے گزشتہ دنوں اپنے خطاب میں فرمایا کہ مستحق افراد کو اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مستحق افراد کا تعین کیسے ہو گا؟ کیسے پتہ چلے گا کہ سبسڈی لینے والا واقعی مستحق ہے یا کسی مستحق کے حق پر ڈنڈی مار رہا ہے۔ ؟ اس مسئلے پر غور کرنے کے لیے میرے پاس ایک بڑی واضح اور ٹھوس مثال موجود ہے۔ عمران خان صاحب نے اقتدار

Read more

ہالی ووڈ، بالی ووڈ اور لالی ووڈ

چند روز قبل پاکستانی فلم ”نگار“ دیکھنے کا حسین و خوشگوار اتفاق ہوا۔ یہ فلم لیفٹیننٹ جنرل ”نگار جوہر“ کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔ کہانی میں کتنی حقیقت اور کتنا مبالغہ ہے یہ تو اصل واقفان حال ہی بتا سکتے ہیں مگر چند ایک باتوں کو چھوڑ کر جن پر مجھے یا کسی بھی اہل خرد کو اعتراض ہو سکتا ہے تمام واقعات حقیقت سے قریب تر لگتے ہیں۔ اس فلم میں زیادہ ڈرامہ پیش نہیں کیا گیا نہ

Read more

مظاہرین کے بیچ پھنسی پولیس

پاکستان میں پولیس وہ واحد محکمہ ہے جسے مجھ سمیت ہر شخص بآسانی تنقید کا نشانہ بنا سکتا ہے بلکہ میں تو پولیس کا بہت بڑا ناقد ہوں۔ کوئی چھوٹا سا واقعہ ہو، چوری ہو، ڈکیتی ہو، قتل ہو، لڑائی جھگڑا ہو، کسی قسم کے احتجاج کے دوران ناخوشگوار واقعات ہوں الغرض کچھ بھی ہو، ہر حال میں پولیس ہی کسی نہ کسی صورت مطعون ٹھہرتی ہے۔ دو ہزار چودہ میں نواز حکومت کے دوران عمران خان کا اسلام آباد

Read more

ہاؤس آف دی سیکریٹس: مشرق میں ذہنی صحت کے حوالے سے ترجیحات

(یہ تحریر ایسے مواد پر مبنی ہے جو آپ کو جذباتی طور پر متاثر کر سکتا ہے لہذا احتیاط برتیں۔ یہ ایسا موضوع ہے جس کو جاننے کی ہر خاص و عام کو اشد ضرورت ہے۔ ) جولائی 2018 میں انڈیا میں ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد نے ایک ہی جگہ پر، ایک ہی کمرے میں خود کشی کر لی تھی۔ اس خاندان میں تین نسلیں موجود تھیں، سب سے ضعیف العمر فرد ایک خاتون تھیں جن کی عمر

Read more