کشمیر کی بھارت نواز لیڈر شپ کی پریشانی اور گپکار ڈیکلریشن

مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز عناصر پر مشتمل لیڈر شپ ان دنوں واضح طور پر پریشانی، تشویش اور خوف کا شکار دکھائی دے رہے ہیں، کیونکہ مودی حکومت اجیت دوگل فارمولے کے تحت ان کو ماضی کی کانگریسی حکومت کی پالیسی کے برخلاف، کسی قسم کی کوئی اہمیت دینے پر تیار نظر نہیں آتی مسئلہ کشمیر کے بارے میں مودی حکومت کی طرف سے اپنائی جانے والی نئی جارحانہ حکمت عملی کے مطابق کشمیر پالیسی میں اب پہلے کی روایتی

Read more

ملکیت اور استحصال کا رشتہ

جس طرح بہت سی عادات طویل دورانیہ تک استعمال کی وجہ سے ہمارے جینز میں شامل ہو جاتی ہیں، جیسے بھوک کے بارے میں ہمارا قدیم عدم تحفظ ہمارے معاشرے میں تقریبات کے دوران بوقت طعام ہمیں اچھے بھلے خوشحال لوگوں کے رویے میں آج تک نظر آتا ہے، بقول ایک کالم نگار کہ یہ صدیوں کی بھوک ہے، جو ہمیں آج کوئی کمی، تنگی یا احتیاج کے نہ ہوتے ہوئے بھی کھانے کے بارے میں عریاں بلکہ فحش، استحصالی

Read more

ذہنی مریض کی ذہنی مریضوں کے ہاتھوں سنگساری

افغانستان کا کوئی علاقہ ہے اور ایک پتھروں سے بھرا میدان، جس کے درمیان ایک شخص کو گھٹنوں کے بل بٹھایا گیا ہے، ایک بڑے دائرے کی شکل میں سینکڑوں کا ہجوم ہے اور اس بیٹھے ہوئے شخص پر پتھر پھینکے جا رہے ہیں، بہت سے پتھر لگتے ہوئے وہ شخص اسی طرح بیٹھا رہتا ہے، اور پھر کچھ دیر کے بعد پتھروں کی بارش میں آگے کو گر جاتا ہے، ہجوم بدستور اس پر پتھراؤ کرتا رہتا ہے، اس

Read more

مستقبل کے عالمی نظام کے بارے میں ایک مکالمہ

میرے ایک دوست نے یہ سوال اٹھایا کہ دنیا کے کسی ملک میں اس وقت سوشل ازم بحیثیت ایک کامیاب نظام کے کیوں قائم نہ رہ سکا؟ اس سوال کے جواب میں میں نے اپنا موقف اپنی ناقص فہم کے مطابق پیش کیا ہے، نتیجہ اخز کرنا ہم قاری پر چھوڑ دیتے ہیں دو وجوہات کی بنا پر۔ ایک تو سرمایہ دارانہ خون آشام نظام اتنا طاقتور ہو چکا ہے کہ وہ دوسرے حربوں کی طرح میڈیا کو بھی ایک

Read more

روحانی دنیا اور عملی یا حقیقی دنیا

اس بحث کی تصدیق کے لیے دور جانے یا فوت ہونے اور پھر فوت ہونے کے بعد دنیا میں واپس، ابلاغ ڈھونڈنے کی مطلق ضرورت نہیں ہمیں دنیا میں ماننے والوں اور نہ ماننے والوں کی زندگیوں میں پاے جانے والے (اگر کوئی ہو تو ) فرق کو پہلے تلاش اور پھر اس کا موازنہ کرنا پڑے گا، اور اس بات کا غیر متعصبانہ اور بے لاگ مشاہدہ اور تجزیہ کرنا پڑے گا کہ زیادہ خوش، خوشحال، کامیاب اور خود انحصار (دنیاوی اور زندگی کی حد تک ) کون ہے؟

رہی بات فلسفیانہ تاویلات کی تو کسی جانور کو دیکھ کر انڈے کا تصور کر لینا غلط ہو گا کیونکہ یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ وہ جانور بچے دیتا ہو، یا اس کی افزائش نسل کا کوئی اور طریقہ کار ہو جیسے بعض یک خلوی جانداروں، بیکٹیریا اور وائرسز میں ہوتا ہے لہذا صرف قیاس کو کسی تجربے کی بنیاد اور عمل، تصور کر لینا درست نہ ہو گا۔ اسی طرح آپ نے روح کے دائمی قرار کو تصور، قیاس اور اینٹی تھیوری سے ثابت کرنے کی جو کوشش فرمائی ہے، مجھے اس سے اتفاق نہیں میری نظر میں اس تمام فنامنا کو ایک نئے اور مختلف نقطہ نظر سے دیکھے جانے کی ضرورت ہے۔

Read more

مسمار ہونے والا میرج ہال اور بوڑھے کی سرخ آنکھیں

میر پور کے نزدیکی قصبہ چکسواری میں چند روز قبل ایک شاندار کئی منزلہ میرج ہال کے اچانک مسمار ہو جانے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا، جس میں اس میرج ہال کے مالک اور ان کا جواں سال بیٹا بھی حاں بحق ہو گئے۔ اس افسوسناک واقعے نے جہاں میر پور اور گردو نواح کے عوام کو بوجوہ خوفزدہ بھی کر دیا اور عوام میں اس اچانک مسمارگی کے بارے میں طرح طرح کی افواہیں بھی گردش کرنے لگیں، کیونکہ

Read more

دفاعِ پاکستان اور اس کے تقاضے

چین اور ہندوستان، دونوں ممالک نے اپنے اپنے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے، اور ایک دوسرے کی طاقت کو مدنظر رکھتے ہوئے، قدم پیچھے ہٹانے اور کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ اور ادھر یہ پوزیشن ہے کہ اس کے باوجود کہ ہم یک طرفہ طور پر امریکہ کا ہر مطالبہ تسلیم کر رہے ہیں، امریکہ کا واضح جھکاؤ اور حمایت ہمیں بھارت کے ساتھ نظر آ رہی ہے اور امریکہ علانیہ طور پر بھارت کو اپنا ”سٹریٹیجک

Read more

ہمارے عظیم دفاعی مفکرین: زید حامد اور اوریا مقبول جان اینڈ کو

ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی و اقتصادی حالت پر عوام کی خاموشی نے پاکستان میں ماضی میں اٹھی تمام سیاسی اور احتجاجی تحاریک پر سوال کھڑا کر دیا ہے، ثابت ہوا کہ ماضی کی سب تحاریک ”فرمائشی“ تھیں اورمقتدرہ جیسے چاہتی، جس کے خلاف چاہتی تحریک کھڑی کروا دیا کرتی، آج بھی مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے کے پیچھے بھی مقتدرہ کے ہی چند ناراض عناصر کا ہاتھ تھا اسی وجہ سے اس تحریک کو جعلی ضمانتیں دیں گئیں اور

Read more

ہماری سرزمین کے آثارِ قدیمہ اور قدیم باشندے

جیسا کہ عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ انسانی باقاعدہ تہذیب کا آغاز تقریباً سات ہزار برس قبل ہوا لیکن درحقیقت سات ہزار نہیں نو سے دس ہزار سال کی تاریخ تقریباً معلوم شدہ ہے کیونکہ تحریر کے علم کی شروعات بابل کی تہذیب میں تقریباً سات ہزار سال قبل ہوئی تھی تو اس وقت اس سے تقریباً دو تین ہزار سال پہلے کی سینہ بہ سینہ زبانی تاریخ جو وقت گزرنے کے ساتھ ”دیو مالائی“ صورت اختیار کر

Read more

بھارت کی طرف سے روسی اسلحہ کی حالیہ خریداری اور امریکی کردار

پاکستان اور امریکہ کا تعلق دھونس، دباؤ اور سازش کا تعلق ہے امریکہ پاکستان سے اپنے سیاسی اور عسکری مطالبات عالمی مالیاتی اداروں سے امداد دلوا کر یا یہ امداد روک کر پورے کروا رہا ہے۔ اس مقصدکے لیے امریکہ نے پاکستان میں اپنے قابل اعتبار ترین افراد کو تعینات اور مامور کروایا ہے اور ان افراد پر امریکی سرپرستی واضح طور پر محسوس کی جا رہی ہے۔ اس ہی ”ٹیم“ کے ذریعے امریکہ پاکستان سے سی پیک پر تیز

Read more

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ مظفر آباد اور آزاد کشمیر کے عوام

ماضی میں جب بھی پاکستان کے وزراے اعظم آزاد کشمیر تشریف لاتے، تو نہ کوئی سڑک بند کی جاتی اور نہ ہی عوام کی نقل و حرکت پر کوئی ناجائز قدغن لگائی جاتی، بلکہ یہ لیڈرز، چاہے وہ محمد خان جونیجو ہوں، راجہ پرویز اشرف ہوں یا نواز شریف ہوں، وہ کھلے عوامی اجتماعات سے بڑے بڑے جلسوں میں خطاب کرتے اور ان کی سیکیورٹی کے لیے کوئی سڑک، کوئی راستہ کبھی بند نہیں کیا جاتا رہا۔ آج وزیر اعظم

Read more

میرا کشمیر کہاں چلا گیا

میرے ایک دوست نے اپنی وال پر ایک سوال کیا کہ کشمیر متنازعہ یعنی ڈسپیوٹڈ ہے یا مقبوضہ یعنی آکوپائڈ، تو میرا تبصرہ یہ تھا۔۔۔ بھارت پاکستان کے لیے یہ سٹیٹ ”ڈسپیوٹڈ“ یعنی متنازع ہے اور ہم کشمیریوں کی نظر میں ”آکوپائڈ“ یعنی مقبوضہ ہے۔ ہم کشمیرہوں کے لیے بہت افسوسناک بلکہ خطرناک دور آ رہا ہے کہ ہم دن بدن قومی اتحاد سے دور ہوتے جا رہے ہیں اور دنیا بھی قابض ممالک کے موقف کی طرح اس مسئلہ

Read more

سکندر اعظم کا پنجاب پر حملہ (325 – 326قبل مسیح )۔

سکندر جب دریائے سندھ پر پہنچا تو اس نے اپنے لشکر کا ایک حصہ بڑی بڑی سات کشتیاں تیار کر کے دریائے سندھ کے راستے روانہ کیا، اور خود دریا پار کر کے ٹیکشاشیلا کی ریاست میں داخل ہوا جہاں کا راجہ ”امبھی“ تھا جس کی حکومت درہ خیبر سے لے کر دریائے جہلم تک کے علاقے پر تھی، راجہ امبھی نے سکندر کی طاقت دیکھتے ہوئے اس کی اطاعت اختیار کی، اور سکندر کی بہت مہمان نوازی بھی کی تب سکندر نے اس کو اس ریاست کے حکمران کے طور پر برقرار رکھا، یہاں ایک قابل ذکر واقعہ پیش آتا ہے کہ ٹیکشاشیلا کی درسگاہ کے سات اساتذہ نے سکندر پر اس کی ملک گیری کی ہوس کی بابت بھرے دربار میں سخت تنقید اور مخالفت کی جس پر سکندر نے ناراض ہو کر ان کے قتل کا حکم دے دیا اور ان اساتذہ کو کلمہ حق کی پاداش میں قتل کر دیا گیا۔ یعنی روشن ضمیری اور حق گوئی بنیادی طور پر علم کی ہی خاصیت ہے۔

Read more

سندھ میں کوسٹل ڈیم کی تعمیر کی ضرورت

سندھ میں سمندر سے ملحقہ علاقوں میں تبدیل ہوتے ہوئے ماحول، ۔ اور دریاے سندھ کے بہاؤ میں کمی کی وجہ سے چند مسائل پیدا ہو رہے ہیں جو شدید طور پر ان علاقوں کے ماحول اور یہاں کے باسیوں کی زندگیوں پر بہت منفی اثرات ڈال رہے ہیں، جن پر سنجیدگی سے توجہ دینا اور ان مسائل کو اس طریقے سے حل کرنا کہ یہ حل سندھ اور خصوصاً ملحقہ علاقوں کے مسائل کو نہ صرف کم کرے بلکہ

Read more

کشمیر پر سازشوں کے منڈلاتے سائے

انیق ناجی ممتاز صحافی نزیر ناجی کے صاحب زادے ہیں اور اپنے والد کی طرح ہی کل وقتی طور پر صحافت کے پیشہ سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے آج کے تقاضوں کے مطابق جب کہ پرنٹ میڈیا کا دور اختتام پذیر ہے اور صحافت الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر تیزی سے منتقل ہو رہی ہے۔ انیق ناجی نے ایک ویب نیوز چینل جاری کیا ہے جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور صحافی مرتضیٰ

Read more

کشمیر ایک مسلسل انسانی المیہ

کتنا بڑا المیہ ہے کہ ہم کشمیریوں کو کس ظالمانہ طریقے سے تقسیم کر دیا گیا ہے، ہم اپنے پیاروں کے ساتھ خوشی تو کیا، غم میں بھی شریک نہیں ہو سکتے۔ یوں تو مسئلہ کشمیر کا ہر زاویہ، ہر پہلو ہی ہم کشمیریوں کے لئے دردناک اور دل شکن و دل دوز ہے لیکن یہ خالصتاً انسانی پہلو تو ہمارے لئے ایک ایسے زخم کی حیثیت رکھتا ہے جس میں سے مسلسل خون بہہ رہا ہو اور وہ زخم

Read more

انسانیت کا خواب

کارل مارکس کے فلسفے کے نامکمل سے نفاذ نے روس کو چند دہائیوں میں ہی علم کی ترقی دی اور روس کو تلوار سے خلائی راکٹ کے دور تک پہنچا کر ایک سپر طاقت بنا دیا۔ آج بھی ہم مغرب کے جن ’سکینڈے نیوئین‘ ممالک کے فلاحی نظام کی مثالیں دیتے ہیں وہاں بھی سوشل ازم کے جزوی نفاز کی وجہ سے ہی یہ ممکن بنایا جا سکا۔ جبکہ اسلامی نظام آنحضور کی رحلت کے بعد صرف تیس سال تک

Read more

مادر سری معاشرے سے پدر سری سماج تک

لاکھوں سال تک بنی نوع انسان صرف شکار پر ہی گزر اوقات کرتے رہے۔ یہی وہ دور تھا جب انسانوں کے گروہ شکار کے پیچھے پیچھے سفر کرتے ہوئے دنیا کے مختلف علاقوں میں پھیل گئے۔ ان دنوں بودو باش کا نظام کچھ اس طرح ہوتا کہ مردوں کے گروہ شکار کی تلاش میں دور دور تک پھرا کرتے، جبکہ عورتیں، بچے اور بوڑھے، ڈیرہ یا کیمپ میں قیام کرتے، دن بھر عورتیں چھوٹے بچوں کو ساتھ لٹکائے، کیمپ کے

Read more

عورت مارچ اور عورت کی حیثیت

جو باتیں کسی نے نہیں کہی ہوتیں ان کا خود ساختہ مطلب نکال کر اپنے اخذ کردہ فرضی اعتراضات پر تنقید کرنا، بلکہ اپنے خیالی اعتراضات کو ہی سب کے سامنے مخالف فریق کا موقف بنا کر پیش کرنا، علمی لحاظ سے کچھ درست بات نہیں۔ مجھے ذاتی طور پر اس عورت کانفرنس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے لیکن جس طرح کسی میٹنگ یا اجلاس کی کارروائی کی حتمی رپورٹ وہ اعلامیہ سمجھا جاتا ہے جو کہ کارروائی کے

Read more

اس قوم کی تباہی کے لئے۔ ایک نہیں، کئی آسیب مسلط کیے گئے ہیں

دونوں نے کارندے رکھے ہوئے ہیں۔ ان کو امریکہ کی پوری حمایت حاصل ہے۔ اسی آسیب نے کشمیر کا سودا کیا اب اس کے دوسرے فیز کے طور پر جیسے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی سٹیٹس ختم کیا ہے۔ اسی طرح آزاد کشمیر کا بھی باقی ماندہ تشخص ختم کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے اور سب سے پہلے آزاد کشمیر کے باشندوں کے نئے بننے والی شناختی کارڈز پر آزاد کشمیر کی شناخت ختم کر دی گئی

Read more

کیا "ہم سب” میں ہر طرح کی تحریر شائع ہونی چاہیے؟

۔ ۔ ۔ یہ بڑی پراسرار سی بات ہے کہ لکھنا کیا ہے اور کیوں ہے؟ کیا یہ ایک شخصیت کا اظہار ہے، کوئی نظریاتی بات ہے، کوئی فن ہے یا یہ پیشہ ہے، اگر تو یہ ایک شخصیت کے اظہار کی عکاسی کرتا ہے تو جس طرح ہر مہذب انسان دوسرے کی شخصیت کو احترام دیتا ہے اسی طرح اس کے اظہار ذات سے شاز ہی اختلاف کیا جاتا ہے گویا لکھنے والوں کی یہ قِسم بے ضرر ہے

Read more

پاکستان کو درپیش دفاعی چیلینج اور اس کا موثر جواب

یہ جنگ ابھی ختم ہونے والی نہیں ہے۔ ویسے بھی پاکستان کے دشمنوں کے لئے موجودہ سیٹ اپ اور اصل مقتدرہ نے انتہائی موافق حالات پیدا کر رکھے ہیں جس کا اظہار ہمارے دشمنوں کے مختلف اقدامات سے ہوتا ہے۔ کمزوری چاہے کتنی بھی ہو بے وقوف سے بے وقوف انسان اس کمزوری کو کھلے عام دشمن کے سامنے تسلیم نہیں کرتا لیکن ہمارے ہاں بات ہی آخری گولی اور خون کے آخری خطرے سے ہی شروع کی جاتی ہے

Read more

آتش چنار

راولپنڈی میں انیس سو اڑتالیس سے اکاون، انیس سو پینسٹھ کی جنگوں کے نتیجے میں اپنے وطن سے جبری طور پر جلا وطن کئیے گئے کشمیری بھی بڑی تعداد میں رہتے ہیں بلکہ اگر تاریخی اعتبار سے دیکھا جاے تو پرانا راولپنڈی راجہ بازار سے سیدپوری گیٹ تک ہی تھا راجہ بازار کو اسی وجہ سے راجہ بازار کہا جاتا تھا کہ یہ سارا بازار اور اس کے ملحقہ کئی علاقے مہاراجہ کشمیر کی ملکیت تھے صدر میں چھاونی کو

Read more

ایاز امیر، جرات رندانہ کو بدنام نہ کر!

معروف قلمکار ایازمیر نے اپنا نیا کالم ”مہنگائی اپنی جگہ، باقی کاموں سے کس نے روکا ہے؟ “ کے عنوان سے لکھا ہے۔ ایاز میر جیسے دانشور بھی جب اپنی تحریروں کے ذریعے قوم کو گمراہ کرنے کا ہی کام کریں تو دانش بدنام نہیں ہوتی کہ بصیرت تو اکثر برائے فروخت ہی رہی ہے، بلکہ رندی کا نام بدنام ہوتا ہے، رند تو کم از کم سچ بولنے کا استعارہ سمجھے جاتے تھے۔ ایاز میر کے نقطہ نظر نے اس اصطلاح کی حرمت بھی داغدار کر دی ہے۔ ایاز میریورپ اور امریکہ کی تاریخ یقینا ہم سے زیادہ جانتے ہیں تو کیا وہاں سب کچھ کسی چمتکار کی طرح فورا ہو گیا تھا، جس کی توقع آپ یہاں رکھے ہوئے ہیں۔

Read more