شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی کی سزائے موت عمرقید میں تبدیل

شاہ رخ جتوئی اور ان کے ساتھیوں نے دسمبر 2012 میں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر کے شاہ زیب خان کو قتل کر دیا تھا سندھ ہائی کورٹ نے سات برس قبل کراچی میں شاہ زیب نامی نوجوان کے قتل کے مقدمے میں مجرمان شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی بریت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ان کی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کر دیا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں عدالتی بینچ نے یہ

Read more

سول سسٹرز پاکستان کی بانی کنول احمد: ’اتنے فالوورز ہوں تو درست مواد کی فراہمی ذمہ داری بن جاتی ہے‘

سکول میں اپنی ہی کتابوں کو دقیانوسی کہہ کر بہتر سکول میں داخلہ لینا، ڈگری مکمل کیے بغیر پسند کی شادی اور بعد میں ڈگری مکمل کرنا، سوشل میڈیا پر گروپ بنانا اور پھر دن کے چودہ گھنٹے اُس پر صرف کرنا اور اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزارنے کی زندہ مثال ہیں کنول احمد، جو ’سول سسٹرز‘ (Soul Sisters) نامی فیس بُک پیج کی بانی ہیں۔ اِس فیس بُک گروپ کے ممبران کی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار ہے

Read more

سعودی آئل ٹینکرز کو خلیج عمان میں سبوتاژ کرنے کی کوشش

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے پانیوں میں ’سبوتاژ‘ کیے جانے والے آئل ٹینکرز میں سے دو کا تعلق سعودی عرب سے ہے اور ان دونوں بحری جہازوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ متحدہ عرب امارت نے اتوار کو کہا تھا کہ بحیرۂ عرب میں خلیج عمان کے علاقے میں چار کشتیوں کو مبینہ طور پر ’سبوتاژ‘ کرنے کی کوثشش کی گئی ہے تاہم حکام نے نہ ہی اس بارے میں مزید تفصیلات دی تھیں اور

Read more

آئی پی ایل میں پیسے کی ریل پیل، کسے کتنے ملے؟

انڈین کرکٹ بورڈ دنیا میں سب سے امیر کرکٹ بورڈ ہے اور جب سے انڈین پریمیئر لیگ یعنی آئی پی ایل کا قیام عمل میں آیا ہے انڈیا میں کرکٹ کے کھیل میں پیسے کی ریل پیل ہے۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب آئی پی ایل کا 12ویں سیزن سنسنی خیز مقابلے کے بعد اختتام پزیر ہوا۔ ڈیڑھ ماہ سے جاری اس ٹورنامنٹ میں جیت کا سہرا ممبئی انڈینز کے سر آیا۔ فائنل میں انھوں نے چنئی سپر کنگز

Read more

گیم آف تھرونز کے سپوائلر: انٹرنیٹ سے پہلے بھی ہم سپوائلرز سے گھبراتے تھے

کہانیوں کو خفیہ رکھنا بہت بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے ‘اور پھر فلم کے آخری لمحات میں ناگزیر طور پہ شہنشاہ کا خفیہ ہتھیار تباہ ہو جاتا ہے، شہزادی کو رہائی مل جاتی ہے اور باطل کی طاقتوں کو جنگِ عظیم دوئم کی طرز پر کی جانے والی لڑائی میں شکست ہو جاتی ہے۔ بلیک نائٹ کو چپکے سے کھسک جانے کا موقع دے دیا جاتا ہے تاکہ بعد میں فلم کا دوسرا حصہ بنایا جا سکے’۔ اگر آپ

Read more

راولپنڈی کے ویلڈر کی ہینڈ میڈ کار: ’خواہش ہے کہ اسے پورے پاکستان میں گھماؤں‘

پاکستان میں نئی گاڑی کا مالک بننا کس کا خواب نہیں لیکن گاڑیوں کی قیمتوں میں آئے روز ہونے والے اضافے نے اس خواب کو تعبیر دینا بہت مشکل بنا دیا ہے۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے مرزا عبدالمجید کا معاملہ ذرا مختلف ہے کیونکہ انھوں نے اس کا حل اپنی جیب کی بجائے اپنے ہنر پر بھروسہ کر کے نکال لیا ہے۔ مرزا عبدالمجید 25 برس سے ویلڈنگ کا کام کرتے آ رہے ہیں۔ ڈھوک چراغ دین میں واقع

Read more

آئی ایم ایف سے تقریباً چھ ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے پا گیا : حفیظ شیخ

خزانہ امور کے لیے وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے، آئی ایم ایف نے پاکستان کو تین سال میں چھ ارب ڈالر قرض دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اتوار کو سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ڈاکٹرعبد الحفیظ شیخ نے بتایا کہ پاکستان کو تین سال میں چھ ارب ڈالر ملیں گے اور عالمی بنک اورایشیائی ترقیاتی بنک سے کم شرح سود پر دو سے تین ارب ڈالرکی اضافی رقم بھی ملنے کی

Read more

بچوں کو پارلیمنٹ سے دور رکھیں

گذشتہ ہفتے بلوچستان اسمبلی کی ایک رکن ماہ جبین شیران اپنی گود میں بچہ لے آئیں۔ کچھ ارکانِ اسمبلی نے ایوان میں ایک غیر رکن یعنی بچے کی موجودگی پر اعتراض کیا چنانچہ قانون کے مطابق ماہ جبین کو اجلاس چھوڑنا پڑ گیا۔ماہ جبین نے بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس لیے بچے کو ساتھ لے آئیں کیونکہ وہ فوری طور پر اسے کہیں نہیں چھوڑ سکتی تھیں اور کام پر توجہ کے لیے ضروری تھا کہ بچہ ان کے ساتھ رہے۔

Read more

مانچسٹر سٹی ایک بار پھر پریمیئر لیگ کی فاتح

مینچسٹر سٹی برائٹن کو ہرا کر پریمیئر لیگ کے چیمپیئن بنے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی نے صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے پریمیئر لیگ ٹائٹل جیت لیا ہے۔ اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے لیگ کے آخری میچ میں مانچسٹر سٹی نے برائیٹن کے خلاف 4 گول کیے جو جواب میں صرف ایک گول کر سکی۔ اس جیت کے ساتھ مانچسٹر سٹی کو 98 پوائنٹس حاصل ہوئے۔ گو کہ پچھلے بار سٹی نے 100 پوائنٹس حاصل کر کے لیگ

Read more

لندن میں مقابلے کے دوران سلور کنگ ہلاک

لندن میں ایک پروفیشنل ریسلر اور اداکار سلور کنگ مقابلے کے دوران گرے اور ہلاک ہوگئے۔سیزر بیرن جنہیں سلور کنگ کے نام سے پہچانا جاتا تھا اپنے ملک میکسیکو میں بہت مقبول تھے اور 2005 میں بننے والی فلم ناچو لیبرے میں ہالی ووڈ کے اداکار جیک بلیک کے ہمراہ نظر آئے۔اکیاون سالہ سیزر بیرن لندن کے علاقے کیمڈن میں راؤنڈہاؤز میں اپنے گُر دکھا رہے تھے جب وہ رنگ میں گرے۔

Read more

’ایران پابندیوں کی وجہ سے سخت دباؤ میں ہے’

ایران میں تواتر کے ساتھ امریکہ مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ملک ایسے سخت دباؤ کا شکار ہے جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ ایرانی صدر کے مطابق امریکہ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں نے معاشی صورتحال کو 1980-88 میں عراق کے ساتھ جنگ کے دوران معاشی حالات سے بھی ابتر بنا دیا ہے۔ صدر روحانی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ

Read more

برطانیہ: امیرترین افراد میں ہندوجا برداران سرفہرست

اخبار دی سنڈے ٹائمز کے اندازوں کے مطابق شری چند اور گوپی چند کی کُل دولت 22 بلین پاؤنڈ ہے بھارتی نژاد برطانوی ارب پتی ہندوجا برداران ملک میں امیر ترین افراد کی فہرست سنڈے ٹائمز رچ لسٹ میں تیسری بار پہلے نمبر پر آئے ہیں۔ پچھلے سال شری اور گوپی ہندوجا کی دولت میں 1.356 ارب برطانوی پاؤنڈ کا اضافہ ہوا اور اخبار کے اندازوں کے مطابق اُن کی کل دولت 22 ارب پاؤنڈ ہے۔ ہندوجا گروپ نامی خاندانی

Read more

گوادر کا پرل کانٹینیٹل ہوٹل، سب سے بڑی سرمایہ کاری

پرل کانٹینیٹل ہوٹل گوادر چین پاکستان اقتصادی راہداری کی شہہ رگ گوادر میں پرل کانٹینیٹل ہوٹل نجی شعبے کی پہلی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے، جس کو ریکارڈ ڈھائی سال کے عرصے میں مکمل کیا گیا تھا اور جنرل پرویز مشرف نے اس کا افتتاح کیا۔ گوادر میں جب سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل اور خاص طور پر قیام اور سیکورٹی کی بات ہوئی تھی تو اس وقت کے فوجی صدر پرویزمشرف نے صدرالدین ہاشوانی کو ہوٹل کی تعمیر

Read more

کاکیبو: جاپانی تکنیک جو آپ کی آمدنی کا 35 فیصد حصہ بچا سکتی ہے

مشکل دن کے لیے پیسے بچا کے رکھنا ایسی تجویز ہے جو سنی سب نے ہے لیکن اس پر عمل ہر کوئی نہیں کرتا۔ ایشیا واحد براعظم ہے جہاں 50 فیصد لوگ پیسے بچانے کی نیت رکھتے ہیں۔
سنہ2016 میں کی گئی نیلسن انسٹیٹیوٹ کی تحقیق کے مطابق لاطینی امریکہ میں 30 فیصد لوگ ایسا کرتے ہیں اور اس ایشیائی ترکیب کی وجہ سے اب مغربی ممالک کے لوگوں میں بھی پیسے بچانے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔
کاکیبو نامی 115 سالہ پرانی جاپانی تکنیک کے لیے نظم و ضبط کے ساتھ صرف ایک کاغذ اور قلم کی ضرورت ہے۔
کاکیبو کو استعمال کرنے والے کہتے ہیں کہ وہ اپنی آمدنی کا 35 فیصد بچا سکتے ہیں۔

Read more

بچوں کو سوشل میڈیا پر نقصان دہ مواد سے کیسے بچایا جا سکتا ہے؟

سوشل میڈیا پر نقصان دہ مواد کے بچوں پر اثرات سے متعلق خدشات بڑھ رہے ہیں، آئیے اس طریقہ کار پر نظر ڈالتے ہیں جس کے ذریعے سے والدین نہ صرف بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر نظر رکھ سکیں گے بلکہ اس بات کا بھی تعین کرپائیں گے کہ ان کے بچے انٹرنیٹ پر کتنا وقت گزارتے ہیں۔ اپنے بچوں کو آن لائن پر گذاری جانے والی زندگی سے دور رکھنا ایک ایسی جدوجہد ہے جس سے اس

Read more

انڈیا الیکشن 2019: پارلیمان میں مسلمانوں کی نمائندگی نہ ہونےکے برابر

انڈیا میں مسلمانوں کی سیاسی قیادت سکڑ رہی ہے انڈیا میں مسلمانوں کی آبادی دو ہزار گیارہ میں ہونے والی مردم شماری کے مطابق سترہ کروڑ ہے لیکن قانون سازاداروں میں ان کی نمائندگی کا تناسب اچھا نہیں ہے۔ بی بی سی کی پریانکا پاٹھک نے مسلمان برادری کی پارلیمان میں سکڑتی ہوئی نمائندگی کے بارے میں یہ رپورٹ تیار کی ہے۔ حال ہی میں انڈیا کی مشرقی ریاست بہار کے حلقے مدھوبانی میں ایک گرم صبح ایک تنگ گلی

Read more

امریکی جریدے ٹائم میگزین کے سرورق پر مودی کی تصویر کے ساتھ لکھی گئی سرخی پر سوشل میڈیا پر بحث

معروف امریکی جریدے ٹائم ميگزین نے اپنے مئی کے تازہ ترین شمارے کے سرورق پر انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کو جگہ دی ہے اور ان کی تصویر کے ساتھ ‘انڈیاز ڈیوائیڈر اِن چیف’ یعنی ’انڈیا کو منقسم کرنے والا سربراہ‘ لکھا ہے۔اس سرورق پر سوشل میڈیا پر شدید بحث جاری ہے۔یہ شمارہ ابھی بازار میں دستیاب نہیں ہے اور 20 مئی سنہ 2019 کو جاری کیا جائے گا۔

Read more

بالاکوٹ حملہ: سوچا بادلوں میں پاکستانی ریڈار کو طیارے دکھائی نہیں دیں گے

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے بالاکوٹ میں انڈین فضائيہ کی سٹرائک سے پہلے کی روداد کیا سنائی سوشل میڈیا ان کے پیچھے پڑ گیا۔انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بادل اور بارش کی وجہ سے انڈیا کے فائٹر طیارے پاکستان کے ریڈار سے بچ جائیں گے اور انھوں نے ايئر سٹرائک کی اجازت دے دی۔اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر ‘انٹائر کلاؤڈ کور’ یعنی پوری طرح بادل کے پردے میں ٹرینڈ کرنے لگا اور مرزا غالب سے مشابہ مرزا کلاؤڈی نام کا ایک شاعر بھی پیدا ہوگیا جس کا ایک شعر واٹس ایپ گروپ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

Read more

وہ جھوٹے ہیں بندوق جھکا لیں

 صدر مملکت عارف علوی کی نجی رہائش گاہ کے باہر دیے گئے دھرنے کے نتیجے میں 19 افراد کی واپسی ہوئی ہے وہیں ممتاز حسین کے اہلخانہ اب بھی ان کی راہ دیکھ رہے ہیں انسان غائب کیوں ہو جاتے ہیں اور ان کے لواحقین ان کے غائب ہونے پہ دکھی کیوں ہوتے ہیں؟ یہ سوال بہت سال پہلے اس وقت ذہن میں اٹھا جب ایک بار نانی اماں کو ‘میلادِ اکبر’ کی ایک دعا رو رو کے پڑھتے ہوئے

Read more

انڈیا: پارلیمانی انتخابات کے چھٹے مرحلے کی پولنگ جاری

انڈیا کے پارلیمانی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں اتوارکی صبح سات ریاستوں کے 59 حلقوں میں پولنگ شروع ہو گئی ہے۔ آج جن ریا ستوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے ان میں اترپردیش کی 14، مدھیہ پردیش کی آٹھ، دلی کے سبھی ساتوں حلقے، ہریانہ کی دس، بہار کی آٹھ، جھارکھنڈ کی چار اوربنگال کی آٹھ سیٹیں شامل ہیں۔ گذشتہ انتخابات میں بی جے پی نے ان میں سے 45 نشستیں حاصل کی تھیں۔ آج دلی کی سبھی سات سیٹوں

Read more

افغانستان کی نامور صحافی مینا مانگل کا قتل اور انصاف کا مطالبہ

افغانستان کی پارلیمان میں ثقافتی امور سے منسلک مشیر مینا مانگل جو کہ اس سے قبل صحافت کے پیشے سے بھی منسلک رہی ہیں کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔ بی بی سی افغان سروس کے مطابق مینا مانگل جو کہ ماضی میں ٹی وی سے منسلک رہی ہیں کی ہلاکت کی تصدیق افغان وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انھیں سنیچر کو دارالحکومت کابل میں اس وقت

Read more

’ایسا ممکن نہیں کہ پاکستان ہار گیا ہو‘

کرکٹ میں کبھی کبھی ایسے میچ بھی ہو جاتے ہیں جو افسانے سے لگتے ہیں۔ جہاں منطق سمجھنے سے قاصر رہ جاتی ہے کہ آخر کیوں خوشگوار اختتام سے صرف دو گام پہلے ہیرو تھک کر گر پڑا۔ دو اننگز ہیں جو اس میچ کو زندہ رکھیں گی۔ پہلے جوس بٹلر کی بے باک اننگز، جس میں چھکوں کی برسات دیکھنے کو ملی۔ اور پھر دوسری اننگز شروع ہوئی۔ دوسری اننگز میں جو ہوا، انگلینڈ ہی کیا پاکستان نے خود

Read more

مشن چاند 2024: کیا ایمازون کے خلائی طیارے سے 2024 تک چاند آباد ہو جائے گا؟

‘چاند پر واپس جانے کا وقت آ گیا ہے، اس بار مستقل طو پر’ ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس نے ایک نئے خلائی طیارے کا ماڈل افشا کیا ہے جو کہ انسانوں اور ضروری آلات کے ساتھ سن 2024 تک چاند پر جائے گا۔ انسانی دخل کے بغیر چلنے والا ’بلو مون‘ طیارہ سائنسی آلات، سیٹلائیٹس اور گاڑیوں کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہو گا۔ اس میں ’بی ای 7‘ نام کا ایک نیا راکٹ انجن ہے جو

Read more

گوادر کے پیرل کانٹینینٹل ہوٹل پر شدت پسندوں کا حملہ

گوادر میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ پیرل کانٹینینٹل ہوٹل پر مسلح شدت پسندوں نے حملہ کیا ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے تصدیق کی ہے کہ پرل کانٹینینٹل ہوٹل کی عمارت میں شدت پسند موجود ہیں اور ان کے مطابق پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ان کے مطابق شدت

Read more

سعودی عرب: سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے خصوصی اقامہ

سعودی عرب کی شُوریٰ کونسل نے سرمایہ کاروں کو سعودی عرب کی طرف راغب کرنے کے لیے گرین کارڈ کی طرز کا رہائشی پرمٹ متعارف کروایا ہے۔ حال ہی میں شوریٰ کونسل کے 76 ارکان نے اس اقدام کو سعودی عرب کے معاشی مستقبل کے لیے مفید سمجھتے ہوئے منظور کیا جبکہ شوریٰ کے 55 ارکان نے اس کی مخالفت کی۔ یہ پرمٹ کن لوگوں کے لیے ہے؟ اس نئے پرمٹ کے ذریعے سعودی عرب تمام تجربہ کار سرمایہ کاروں

Read more

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین آٹھ مئی کو کھیلا گیا اس سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج ساؤتھیمپٹن میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ پاکستان کی ٹیم میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں اور محمد عامر کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا

Read more

مردوں میں کاسمیٹک سرجری کا بڑھتا رحجان اور خطرات

مردوں پر بھی ظاہری طور پر اچھا دِکھنے کے لیے اتنا ہی دباؤ ہوتا ہے جتنا خواتین پر۔ یہ کہنا ہے کہ سیو فیس نامی ادارے کا جو ان ماہرین کی فہرست مرتب کرتا ہے جو فلرز اور بوٹوکس (کاسمیٹک سرجری کے طریقے) اپلائی کرتے ہیں۔ بی بی سی کی جانب سے کئے گئے سروے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ اٹھارہ سے تیس سال کی عمر کے تقریباً 50 فیصد مرد شاید ان طریقوں پر غور کرتے ہیں۔

Read more

پاکستان کا سب سے پرانا پولیس سٹیشن ’پرانی انارکلی‘

پاکستان کی تاریخ کے سب سے پرانے پولیس سٹیشن پرانی انارکلی کے مال خانے کے ریکارڈ سے ایک شخص کا عدالتی ریکارڈ بھی ملا ہے جسے 65 سال قبل اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ اشتہاری قرار دیے جانے والے شحص کا نام عبد الرحمن ہے جو کہ پہلے مشرقی پاکستان اور موجودہ بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ کا رہائشی ہے۔ مقامی پولیس نے اشتہاری ملزم کو غیرملکی شہری قرار دے کر اس مقدمے کو داخل دفتر کردیا۔ اس اشہتاری ملزم

Read more

نوجوانوں پر سوشل میڈیا کے اثرات ’نہایت کم‘ ہوتے ہیں

برطانیہ میں کیے جانے والے ایک جائزے کے مطابق نوجوانوں کی زندگی پر سوشل میڈیا کے اثرات شاید ’نہایت کم‘ ہوتے ہیں۔ بیس سال کے 12 ہزار نوجوانوں پر کیے جانے والے اس مطالعے کے نتائج کے مطابق اس عمر میں آپ کتنے مطمئن ہیں، اس کا انحصار آپ کے خاندان، دوستوں اور سکول کی زندگی پر زیادہ ہوتا ہے۔ یونیورسٹی آف آکسفورڈ کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے ماضی میں اس حوالے سے جو تحقیق کی تھی، اس کے

Read more

پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات: معاشی مشکلات سے چھٹکارا یا مہنگائی کا ایک نیا طوفان؟

جمعہ کے روز پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ایک ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کو احساس ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے تاہم انھوں نے عوام کو یقین دلایا کہ قرض اتارنے کے لیے ہمیں تھوڑا مشکل وقت گزارنا پڑے گا۔ اسی روزدارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفود کے مابین مزید قرض حاصل کرنے کے معاہدے کو حتمی

Read more

پولیو ویکسین مخالف مہم: درجنوں اکاؤنٹس بند، فیس بک کی تعاون کی یقین دہانی

PAفیس بک کا کہنا ہے کہ وہ پولیو کے بارے میں منفی معلومات کی تشہیر روکنے میں پاکستان کی مدد کرے گی پاکستان میں حالیہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران پھیلنے والی افواہوں سے اس مہم پر بہت منفی اثر پڑا اور اب یہ تعطل کا شکار ہے۔ ان افواہوں کے پھیلاؤ میں بڑا ہاتھ سوشل میڈیا کا بھی تھا اور اب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا پر انسدادِ پولیو مہم کے خلاف مواد شائع

Read more

پاکستان میں میڈیا کی صنعت کی ترقی کے لیے ’ڈیجیٹائزیشن‘ کتنی ضروری ہے؟

اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو 38 نئے چینلز کو لائسنس جاری نہ کرنے کے حکم کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے لائسنس جاری کرنے کا فائدہ اُس وقت تک نہیں ہوگا جب تک ملک میں رائج کیبل سسٹم کو ڈیجیٹائز نہیں کیا جاتا۔ عدالت نے پیمرا کو یہ حکم پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کی طرف سے دائر کی گئی درخواست پر دیا جس میں استدعا

Read more

انڈیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے کھلونوں کی سب سے پرانی دکان ’ہیملیز‘ خرید لی

ہیملیز دنیا میں کھلونوں کی سب سے پرانی اور بڑی دکان ہے انڈیا کے امیر ترین انسان مکیش امبانی نے کھلونوں کی معروف برطانوی کمپنی ہیملیز خرید لی ہے۔ مکیش امبانی کی کمپنی ریلائینس برانڈز لمیٹیڈ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے چینی کمپنی سی بینر سے اس سودے کا معاہدہ طے کیا ہے۔ ریلائینس برانڈز کے سربراہ درشن مہتا کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘دنیا بھر میں

Read more

کراچی سے دِلی جانے والا طیارہ جے پور میں اتار لیا گیا

انڈین فضائیہ کے جنگی طیاروں نے اے این-12 ساخت کے جارجیا کے ایک مال بردار طیارے کو جے پور میں اترنے پر مجبور کیا ہے۔ یہ طیارہ مبینہ طور پر کراچی سے انڈیا میں شمالی گجرات کی فضائی حدود میں غیر مقررہ راستے پر پرواز کر رہا تھا۔ طیارے کے عملے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ انڈیا کی وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ طیارہ ائیر ٹریفک سروسز کے راستوں پر نہیں اڑ

Read more

امریکہ-ایرن کشیدگی: B-52’ بمبار طیارے قطر پہنچ گئے‘

امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشدگی کے دوران اطلاعات کے مطابق امریکی فوج کے چار بمباری کرنے والے B-52 طاقت ور طیارے قطر میں امریکی فوجی اڈّے پر اُتر گئے ہیں۔اس سے قبل ایک طیارہ بردار امریکی بحری جہاز ابراہم لنکن (USS Abraham Lincoln (CVN-72 کو بھی خطے میں پہنچنے کا حکم دیا جا چکا ہے۔ اس وقت یہ بحری جہاز بحیرہِ احمر میں داخل چکا ہے۔

Read more

چین سے واپس لائی جانے والی پاکستانی لڑکیوں کی کہانیاں

آئے دن پاکستانی خواتین کی چینی مردوں کے ساتھ شادیاں کروا کر انھیں چین لے جانے اور ان کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والے تشدد، جسم فروشی اور انسانی اعضا نکالنے کی خبریں آ رہی ہیں۔ پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے مطابق ان کے پاس ایسے سیکڑوں کیس آ چکے ہیں۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں اس حوالے سے روزانہ دو، تین متاثرہ خواتین یا ان کے عزیزواقارب کی درخواستیں

Read more

کیا کوانٹم فزکس ’روح‘ کے راز کو سمجھ جائے گی؟

Gettyبرقی مقادیر یا کوانٹم کی دنیا اس دنیا سے مختلف ہے جسے ہم دیکھتے ہیں۔ تصور کریں کہ آپ ایک آسیب زدہ جگہ میں ہیں۔ یہ ایک تاریک، سرد اورغیرآباد حویلی ہے۔ جب آپ اس میں داخل ہوتے ہیں تو پہلے آپ کو یہ گھر خالی لگتا ہے لیکن فوراً آپ غور کرنے لگتے ہیں کہ کچھ اشیاء اچانک ظاہر ہوتی ہیں اور پھر اچانک غائب ہو جاتی ہیں۔ اس گھر پر مکمل خاموشی چھائی ہوئی ہے، لیکن آپ ذرّات

Read more

لاپتہ شیعہ افراد: ’دروازے بند نہ کرو نجانے کب میرا بیٹا آ جائے‘

’میری ساس گھر کے دروازے بند نہیں کرنے دیتیں کہ کہیں ان کا بیٹا واپس نہ آ جائے۔‘ یہ کہنا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والی معصومہ ممتاز کا جن کے شوہر انجینیئر ممتاز حسین ڈیڑھ برس سے لاپتہ ہیں۔ جہاں گزشتہ 13 دن میں صدر مملکت عارف علوی کی نجی رہائش گاہ کے باہر دیے گئے دھرنے کے نتیجے میں 19 افراد کی واپسی ہوئی ہے وہیں ممتاز حسین کے اہلخانہ اب بھی ان کی راہ دیکھ رہے

Read more

کراچی میں شیعہ برادری کا دھرنا 19 لاپتہ افراد کی بازیابی کے بعد ختم

وائس فار شیعہ مسنگ پرسنز کے مطابق پورے پاکستان سے 80 شیعہ نوجوان لاپتہ تھے پاکستان کے شہر کراچی میں لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لیے دیا جانے والا دھرنا 19 افراد کی بازیابی اور حکام کی جانب سے مزید افراد کی بازیابی کی یقین دہانیوں کے بعد ختم کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دھرنے کے دوران حراست میں لیے جانے والے 17 افراد کی رہائی بھی عمل میں آ چکی ہے۔ وائس فار مسنگ شیعہ پرسنز

Read more

ایورسٹ پر بسا ’خیموں کا شہر‘

PHURBA TENJING SHERPA آج کل ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں ایک ‘خیموں کا شہر’ آباد ہے۔ اس موسم بہار میں 375 کوہ پیماؤں اور ان کے گائیڈوں سمیت تقریباً دو ہزار افراد ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں اکٹھے ہوئے ہیں۔ یہ بیس کیمپ ایورسٹ چوٹی کے جنوب میں سطح سمندر سے 5380 میٹر کے بلندی پر واقع ہے۔ Kenton Coolموسم بہار میں سیکڑوں کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ کا رخ کرتے ہیں TSHIRING JANGMU SHERPA TSHIRING

Read more

غلط چھپائی والا 50 ڈالر کا نوٹ اور املا کی دیگر مشہور غلطیاں

جب آسٹریلیا نے 50 ڈالر کے نئے نوٹ چھاپے تو انتہائی چھوٹے حروف میں لکھی عبارت میں ایک بڑی غلطی ہو گئی۔آسٹریلیا کے مرکزی بینک کی طرف سے جاری کیے والے لاکھوں نئے نوٹوں پر غلطی سے ‘responsibility’ کی جگہ ‘responsibilty’ چھپ گیا۔آسٹریلیا کے مرکزی بینک نے جمعرات کو اس غلطی کی تصدیق کی اور کہا کہ مستقبل میں چھپنے والے نوٹوں میں یہ غلطی درست کر لی جائے گی۔ لیکن فی الحال ملک بھر 50 ڈالر کے لگ بھگ چار کروڑ 60 لاکھ نئے نوٹ استعمال کیے جا رہے ہیں۔

Read more

داتا دربار کے محافظ رفاقت علی جو ’پاکستان کے لوگوں کی حفاظت کرتے ہوا مارے گئے‘

رفاقت علی کے خاندان کے مطابق ان کو سیکورٹی کمپنی کی جانب سے گذشتہ پانچ ماہ کی تنخواہ نہیں ملی تھی ’وہ اس دن دو دفعہ بچیوں سے ملے تھے۔ انھیں پیار کر کے اور دو دفعہ بائے بائے کر کے ہنستے ہوئے گھر سے نکلے تھے۔ ہمیشہ کی طرح جاتے ہوئے کہا اپنا خیال رکھنا۔‘ ایک نجی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ کی نوکری کرنے والے رفاقت علی کی نتخواہ صرف 8000 روپے تھی اور بچیوں کے سکول کی فیس

Read more

میشا شفیع کا فیفی ہارون کے ساتھ انٹرویو: ’اب خاموش رہنے کا رواج ختم ہوگیا ہے‘

’ایسا نہ ہو کہ میرا کیس ایسی مثال بن جائے جس سے جنسی ہراس جیسے مسائل کا سامنا کرنے والی باقی خواتین، لڑکیاں اور لڑکے پہلے سے زیادہ مایوس ہو جائیں۔ (یہ نہ ہو کہ) وہ اس کیس سٹڈی کو دیکھیں اور سوچیں کہ یہ سب تو فضول، بے کار اور وقت کا زیاں ہے۔ ہراساں کرنے سے متعلق جو قوانین بن گئے ہیں وہ کوئی پتھر پر لکیر تو نہیں، ان میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے۔‘ یہ کہنا

Read more

شوبز ڈائری: سنی دیول کا بالاکوٹ پر معصومانہ جواب، اکشے کمار کا کنیڈین پاسپورٹ اور ملائکہ اروڑہ کی ’دبنگ 3‘ سے رخصتی

اپنی فلموں میں پاکستان میں گھس کر وہاں کا کھمبا اکھاڑنے والے سنی دیول اب بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر انڈین پنجاب کے حلقے گرداس پور سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ان کی پیٹھ تھپتھپائی ہے۔ اپنی انتخابی مہم پر نکلنے سے پہلے سنی پاجی کو شاید یہ اندازہ نہیں تھا کہ یہ ان کی کسی فلم کی پروموشن نہیں، بلکہ ملک کے عام انتخابات ہیں اور شاید اسی لیے

Read more

داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو پکڑنا اتنا مشکل کیوں ہے؟

پانچ برس بعد بغدادی کی کوئی ویڈیو سامنے آئی ہے ابوبکر البغدادی، نام نہاد دولت اسلامیہ کے مفرور ’خلیفہ‘ دنیا کے مطلوب ترین شخص ہیں اور امریکہ کی حکومت نے ان کے سر کی قیمت دو کروڑ 50 لاکھ ڈالر رکھی ہے۔ وہ تین سال سے زیادہ عرصے سے گرفتاری سے بچ رہے ہیں اور اپنی حفاظت کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ آج تک وہ صرف ایک دفعہ نظر آئے ہیں جب سنہ 2014 میں انھوں نے موصل میں ایک

Read more

ایونجرز اینڈ گیم: دو ہفتے میں دو ارب ڈالر سے زیادہ کمائی، ’ایواٹار‘ کا عالمی ریکارڈ خطرے میں

ایوینجرز اینڈ گیم مارول سٹوڈیوز کی 22ویں اور اب تک کی سب سے کامیاب فلم ہے تاریخ میں سب سے زیادہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم ‘ٹائی ٹے نک’ کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے ٹوئٹر پر مارول سٹوڈیوز کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایوینجرز: اینڈ گیم کی معرکتہ الآرا کامیابی پر مبارک باد دی ۔ ایوینجر سیریز کی چوتھی اور آخری فلم اپریل کے آخر میں دنیا بھر میں ریلیز ہوئی تھی اور صرف دو ہفتوں میں اس

Read more

چیمپیئنز لیگ کی تاریخی فتوحات کی ایک جھلک

بدھ کو بی بی سی پر ہونے والی رائے دہی میں آپ نے لیورپول کی بارسلونا کے خلاف جیت کو چیمپیئنز لیگ کی سب سے تاریخی واپسی قرار دیا۔ لیکن کیا ٹوٹنہیم کی ناقابل یقین فتح نے آپ کی رائے بدل دی ہے؟ ٹوٹنہم اور لیورپول نے اس ہفتے فٹبال کے مداحوں کو اس وقت حیران کردیا جب دونوں ہی ٹیمیں تمام اندازوں کے بر عکس چیمپیئنز لیگ کے فائنل تک پہنچ گئیں۔ لیورپول نے پہلے راؤنڈ میں 3-0 کی

Read more

امریکہ چین کی شدت اختیار کرتی تجارتی جنگ

امریکہ اور چین کے مابین تجارتی جنگ جو بظاہر خاتمے کی جانب بڑھ رہی تھی ، ایک بار پھر اچانک شدت اختیار کر گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعہ کے روز 200 ارب ڈالر کی مالیت کی چینی مصنوعات پر اضافی محصولات لگائیں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ چینی مصنوعات پر مزید محصولات بعد میں نافذ کی جائیں گی۔ ان تمام دھمکیوں کےباوجود امریکہ اور چین تجارتی جنگ کے خاتمے کے لیے

Read more

سندھ میں بورڈ امتحانات: ’نقل مافیا ایک سرطان ہے جو کسی کے بس میں نہیں‘

حال ہی میں کراچی اور اندرون سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے پیپرز سوشل میڈیا پر لیک ہونے کا معاملہ والدین، اساتذہ اور میڈیا کے درمیان زیر بحث رہا ہے۔ والدین کہتے ہیں کہ اعلیٰ تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں نقل مافیا کی بڑھتی ہوئی بدعنوانی خطرے کی گھنٹی ہے جو اس جانب بھی توجہ دلاتی ہے کہ سندھ میں تعلیمی اور تدریسی نظام شدید بگاڑ کا شکار ہے۔ دوسری جانب سٹوڈنٹس کا کہنا ہے کہ فیس بک پہ مختلف چیٹنگ گروپس

Read more

ویکسین ٹھکرانے والے امریکی طالب علم میں چکن پاکس کی تشخیص

پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں سوشل میڈیا پر ویکسین سے جڑے خدشات اور خطرات کو لے کر کافی گرما گرم بحث چلتی رہتی ہے لیکن حال ہی میں امریکہ میں ایک ایسا کیس سامنے آیا جس نے ویکسینیشن کی افادیت اور اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ گذشتہ ماہ حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے کی وجہ سے سکول میں داخلے پر پابندی کا سامنا کرنے والے ایک امریکی نوجوان نے اپنے سکول کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی تھی۔ سکول

Read more

پشتو گلوکارائیں اپنے ہی گھروں میں عدم تحفظ کا شکار

پولیس کا کہنا ہے کہ مینہ خان اور ان کے شوہر کے مابین رقم کا کوئی تنازعہ چل رہا تھا پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں تقریباً ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے فنکار برادری بالخصوص خواتین گلوکارائیں خاندانی یا معاشرتی دباؤ کا نشانہ بنتی رہی ہیں اور ان میں سے کئی کو جان سے ہاتھ بھی دھونے پڑے ہیں۔ خواتین فنکاروں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کے باعث یہ معاملہ اب سنگین صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے

Read more

مریم جی کی واپسی!

جب میاں نواز شریف چھ ہفتے کی میڈیکل ضمانت کے بعد پھولوں کے ہار سجائے نعروں کی گونج میں منگل کو رات گئے جیل واپس پہنچے تو ن لیگ میں کئی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔ریلی میں شہباز شریف کا بیانیہ کہیں نظر نہ آیا بلکہ شہباز شریف نے الٹا اپنے بیان کے ذریعے نواز بیانیے کو تقویت دینے کی کوشش کی اور ساتھ ہی اپنے لخت جگر حمزہ کو ڈرائیو کرنے پر مامور کیا کہ کوئی کسر نہ رہ جائے۔

Read more

برطانوی افراد کے درمیان سیکس کی شرح پہلے کی نسبت کم ہو گئی

برطانیہ میں قومی سطح پر کیے گئے ایک سروے کے مطابق برطانوی افراد کے درمیان سیکس کرنے کی شرح پہلے کی نسبت کم ہو گئی ہے۔برطانوی میڈیکل جریدے میں شائع ہوئے نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ تقریباً ایک تہائی مرد اور خواتین نے گذشتہ مہینے کے دوران جنسی تعلق نہیں رکھا۔

Read more

رمضان 2019: آپ کا روزہ کتنا طویل ہے؟

دنیا بھر میں مسلمان ماہِ رمضان کے آغاز کے بعد روزے رکھ رہے ہیں۔ ان روزوں کا دورانیہ دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف ہے۔ کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں اس برس روزے کا دورانیہ 20 گھنٹے تک ہے۔ آپ کے ملک میں کیا صورتحال ہے جاننے کے لیے دیکھیے بی بی سی کا انٹرایکٹو نقشہ۔

Read more

ایران کے جوہری معاہدے کے لیے حتمی لڑائی شروع

ایران کے صدر حسن روحانی نے جوہری معاہدے کو قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ایران نے سنہ 2015 میں چھ عالمی طاقتوں امریکہ، روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ امریکہ ایک برس پہلے یکطرفہ طور پر اس معاہدے سے دستبردار ہو چکا ہے۔ جس کے بعد سے امریکہ اور ایران کے سفارتی تعلقات میں سرد مہری جاری ہے۔ امریکہ کے معاہدے سے علیحدہ ہونے

Read more

پاکستانی لڑکیوں کو جسم فروشی کے لئے چین کیسے سمگل کیا جاتا تھا؟

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں خصوصاً صوبہ پنجاب میں ایسے چینی باشندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے جن پر پاکستانی لڑکیوں کو شادی کے نام پر چین لے جا کر ان سے جسم فروشی کروانے کے الزامات ہیں۔ فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی یعنی ایف آئی اے کے مطابق لاہور، فیصل آباد اور دیگر علاقوں سے ایسے منظم گروہوں سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن

Read more

ایران کے ساتھ کشیدگی: عراق امریکی فوجیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے: مائیک پومپیو

امریکی وزیر خارجہ نے عراق کے صدر براہم صالح سے ملاقات کی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو جرمنی کا طے شدہ دورہ منسوخ کر کے عراق کا دورہ کیا جہاں انھوں نے عراقی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ عراق میں امریکی فوجیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ یہ دورہ ایسے وقت ہوا جب امریکہ نے اپنے بحری بیڑے، یو ایس ایس ابراہم لنکن کو خطے میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ مائیک پومپیو نے عراق کے وزیراعظم عادل عبدل

Read more

تیز رفتار کبوتر جرمانہ کب ادا کرے گا

جرمنی کے مغربی قصبے بسولٹ میں یہ ایک پرسکون سہہ پہر تھی جب ایک تیز رفتار کبوتر کی پھڑپھڑاہٹ نے سڑک پر چھائے ہوئے سکوت کو توڑ دیا۔کبوتر رہائشی علاقے میں 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر اڑ رہا تھا حالانکہ سڑک کے کنارے صاف لکھا ہوا ہے کہ آپ یہاں تیس کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے گاڑی نہیں چلا سکتے۔

Read more

صدرِ پاکستان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے کا گھیراؤ

شیعہ مسنگ پرسنز کے دھرنے کا پولیس نے گھیراؤ کرلیا ہے(فائل فوٹو) پاکستان کے شہر کراچی میں صدر مملکت عارف علوی کی نجی رہائش گاہ کے باہر جاری شیعہ مسنگ پرسنز کے دھرنے کا پولیس نے گھیراؤ کرلیا ہے، تنظیم کا کہنا ہے کہ حکومت اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی پر پولیس ایکشن میں آگئی ہے۔ بہادر آباد تھانے میں دھرنے کے شرکاء کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس میں مدعی اے

Read more

رمضان میں انڈیا بھر سے روح افزا غائب؟

انڈیا میں سوشل میڈیا پر برصغیر کے مقبول ترین مشروبات میں سے ایک کا نام آج کل ٹرینڈ کر رہا ہے۔’مشروبِ مشرق‘ روح افزا نسلوں سے بہت سے لوگوں کا پسندیدہ مشروب رہا ہے اور رمضان کے مہینے میں اس کی مانگ میں ہمیشہ اضافہ دیکھا گیا ہے، کیونکہ اکثر لوگ افطاری اس کے ساتھ کرنا پسند کرتے ہیں۔رمضان کی آمد پر جہاں اس کی مانگ میں اضافہ ہوا وہیں، یہ بات بھی سامنے آئی کہ روح افزا اگر بازار میں نایاب نہیں تو کمیاب ضرور ہو گیا ہے۔سوشل میڈیا پر بعض اسے مشروب بنانے والے ادارے ہمدرد کے اندر جاری بحران کا نتیجہ قرار دے رہیں، تو کچھ اسے مسلمانوں کے لیے رمضان میں بحرانی صورت حال کہہ رہے ہیں۔

Read more

پاکستان انگلینڈ پہلا ون ڈے، بارش کی وجہ سے تاخیر

بارش دن بارہ بجے کے قریب تھم گئی، تاہم گراؤنٹ گیلی ہونے کی وجہ سے کھیل مقررہ وقت پر شروع نہیں ہو سکا پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج جنوبی لندن میں اوول کے میدان میں کھیلا جا رہا ہے، اور بارش کی وجہ سے اوورز کی تعداد محدود کر دی گئی ہے۔ اب یہ میچ 47 سینتالیس اوورز کا کر دیا گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عملے نے

Read more

ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی: تہران کا عالمی جوہری معاہدے سے ’جزوی دستبرداری‘ کا اعلان

ایرانی صدر حسن روحانی اور ایران کے جوہری اثاثوں کے نگران علی اکبر صالحی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ 2015 میں طے پانے والے عالمی جوہری معاہدے سے یکطرفہ دستبرداری کے ایک سال بعد تہران نے اعلان کیا ہے کہ وہ معاہدے کے کچھ اہم نکات سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ تہران افزودہ یورینیئم کے ذخائر ملک میں رکھے گا، تاہم ان کو کسی

Read more

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: ’یہ سورج انگلینڈ میں ہی ڈوب تو نہ جائے گا‘

محمد عامر ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی سکواڈ کا حصہ نہیں تاہم یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ان کا کارکردگی کی بنیاد پر اس بارے میں حتمی فیصلہ ہو گا بسا اوقات کچھ ضمنی مباحث ایسے ہوتے ہیں کہ وسیع تر بیانیے سے بھلے براہِ راست جڑے ہوئے نہ ہوں، مگر دل پذیری کچھ ایسی ہوتی ہے کہ وسیع تر بیانیے سے کہیں زیادہ توجہ سمیٹ لیتے ہیں۔ ورلڈ کپ کے سکواڈ کا

Read more

آسیہ بی بی نے توہینِ مذہب کے مقدمے میں بریت کے بعد پاکستان چھوڑ دیا

آسیہ بی بی رہائی کے بعد سے پاکستان میں ہی اپنے شوہر کے ہمراہ ایک نامعلوم مقام پر موجود رہیں پاکستانی حکام کے مطابق توہین مذہب کے مقدمے میں سپریم کورٹ سے باعزت بری ہونے والی مسیحی خاتون آسیہ نورین پاکستان سے چلی گئی ہیں۔ پاکستانی دفترِ خارجہ اور وزارتِ اطلاعات کے ذرائع نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے آسیہ بی بی کی روانگی کی تصدیق کی تاہم یہ نہیں بتایا کہ ان کی منزل کیا ہے اور

Read more

لیورپول کی بارسلونا پر چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنل میں یادگار فتح

برطانوی فٹبال کلب لیورپول اور ہسپانوی کلب بارسلونا کے درمیان گذشتہ شب کھیلے گئے چیمپینز لیگ کے سیمی فائنل کو کلب فٹبال کی تاریخ کے یاد گار ترین میچوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔ لیورپول کے مداحوں کے لیے یہ میچ کسی فلم کی کہانی سے کم نہیں تھا۔ چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنل دو میچوں پر مشتمل ہوتے ہیں جو کہ مدِمقابل دونوں ٹیموں کے ہوم گراؤنڈز پر کھیلے جاتے ہیں۔ آخر میں دونوں ٹیموں کے

Read more

لاہور: داتا دربار کے باہر دھماکہ، تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی

پاکستان کے دوسری بڑے شہر لاہور میں صوفی بزرگ داتا گنج بخش کے مزار کے باہر بدھ کی صبح ایک پولیس کی گاڑی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ نامہ نگار عمر دراز کے مطابق لاہور پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز محمد اشفاق نے بتایا کہ دھماکے میں داتا دربار کے باہر سکیورٹی پر مامور پولیس کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ انھوں نے بتایا

Read more

دنیا بھر سے ماہِ رمضان کے رنگ، تصاویر میں

دنیا بھر میں ماہ رمضان جلوہ فگن ہے اور مسلمان جہاں کہیں بھی بستے ہیں اس مبارک مہینے کو عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔ ماہِ رمضان اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے اور روایات کے مطابق خدا نے اسی ماہ میں قرآن نازل فرمایا تھا۔ نمازیوں کو ہالینڈ کے شہر یوٹریخٹ کی ایک ترک مسجد میں عبادت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے افغانستان کے شہر ہرات میں ایک حلوائی افطار کے لیے مٹھائیاں تیار کرتے ہوئے انڈونیشیا میں

Read more

رمضان 2019: پاکستان میں مہنگائی، برطانیہ میں سستے پیکج، ماجرا کیا ہے؟

پاکستان میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی بنیادی اشیائے خورد و نوش بالخصوص پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آتا ہے جبکہ برطانیہ میں جہاں مسلمان ملک کی کل آبادی کا صرف پانچ فیصد ہیں وہاں بڑے بڑے سٹورزمیں بہت سی اشیا سستی کر دی جاتی ہیں۔ رسد اور طلب میں عدم توازن، ذخیرہ اندوزی، گراں فروشی اور متعلقہ حکومتی اداروں کی صورتحال پر قابو رکھنے میں مکمل ناکامی پاکستان میں اشیائے ضروریات کی قیمتوں

Read more

پورشے پر 33 ارب ڈالر کے جرمانے، معاوضے اور نقصان

جرمنی میں حکام نے گاڑیاں بنانے والی کمپنی پورش کو ڈیزل انجنوں سے مقررہ حد سے زیادہ مضر صحت گیسوں کے اخراج کے سکینڈل پر ساٹھ کروڑ ڈالر کا جرمانہ کیا ہے۔ جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ میں سرکاری وکلا کا کہنا تھا کہ سنہ دو ہزار نو سے کمپنی یہ بات یقینی بنانے میں غفلت سے کام لیتی رہی ہے کہ اس کی بنائی ہوئی ڈیزل گاڑیوں سے نائٹروجن آکسائڈ کا اخراج مقررہ حد سے تجاوز نہ کرے۔ پورش کمپنی

Read more

’نواز شریف کے پاس ریلیف لینے کے قانونی راستے اب بھی موجود ہیں‘

سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس مقدمے میں مشروط ضمانت کی مدت مکمل ہونے کے بعد دوبارہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے تاہم بعض قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پاس طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا حق موجود ہے۔ نواز شریف کو بد عنوانی کے ایک مقدمے میں سات سال قید بامشقت، 25 ملین ڈالرز جرمانہ اور دس سال نااہلی کی سزا کا سامنا ہے۔ یاد رہے

Read more

ایف بی آر بلند ترین شارٹ فال کے دہانے پر، نئے چیئرمین کی تقرری کی مخالفت پر حکومت مشکل میں

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ایف بی آر کے چیئرمین کی تعیناتی پر کوئی تنازع کھڑا ہوا ہو فیڈرل بورڈ آف ریوینیو یعنی ایف بی آر اپنی تاریخ میں بلند ترین شارٹ فال کے دہانے پر ہے۔ ایف بی آر کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ شارٹ فال اس معاشی سال کے پہلے دس ماہ میں تقریبا 348 ارب روپے کو پہنچ چکا ہے۔ ایسے موقع پر نئے چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کے

Read more

سابق وزیر اعظم نواز شریف ایک بار پھر کوٹ لکھپت جیل کے راستے میں، لیگی کارکنان کی بڑی تعداد ہمراہ

پاکستان کے تین دفعہ منتخب ہونے والے وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد محمد نواز شریف العزیزیہ سٹیل ملز کیس میں چھ ہفتے کی ضمانت ختم ہونے کے بعد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ رات آّٹھ بجے کے بعد نواز شریف اپنی رہائش گاہ جاتی امرا سے اپنی بیٹی مریم نواز اور بھتیجے حمزہ شہباز کے ہمراہ روانہ ہوئے اور جیل جانے کے سفر میں ان کے ساتھ لیگی کارکنان کی ایک

Read more

چیمپئنز لیگ: روزہ رکھ کر میچ کھیلنے پر کوچ برہم

حکیم زائیخ اور نصیر مزروئی آییکس کا شمار آئیکس کے اہم ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے چیمپیئنز لیگ اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور ساتھ ہی رمضان کا مہینہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ ایسے میں ڈچ ٹیم آئیکس اور برطانوی ٹیم لیورپول کے صوم و صلاۃ کے پابند کھلاڑیوں کو کرنچ میچوں سے پہلے چیلنج کا سامنا ہے۔ لیورپول اور آئیکس کے فٹنس کوچز نے کھلاڑیوں کو تنبیہ کی ہے کہ اتنے بڑے میچوں سے قبل روزہ رکھنے

Read more

پاکستان میں دفاعی خرچ ميں گیارہ، انڈیا میں تین فیصد کا اضافہ

بغیر کسی جنگ کے جنوبی ایشیا کے دو ممالک انڈیا اور پاکستان کا دفاعی خرچ بڑھتا جا رہا ہے۔ سنہ 2018 میں پاکستان کے دفا‏عی اخراجات میں گیارہ فیصد کا اضافہ ہوا جو تقریـباً ساڑھے گیارہ ارب ڈالرتک پہنچ گیا ہے جبکہ انڈیا میں تین اعشاریہ ایک فیصد کے اضافے کے بعد سالانہ دفاعی خرچ ساڑھے 66 ارب ڈالر پر پہنچ چکا ہے۔ یہ اعداد و شمار سویڈین میں واقع دفاعی اخراجات کی تحقیق کے موقر ادارے ،سٹاک ہوم انٹرنیشنل

Read more

مسیحی برادری کی اپیل: ’ہمارے بچوں کو سکولوں میں انجیل پڑھائی جائے‘

’جس طرح مسلمانوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے اسی طرح خود دین اسلام اور پاکستان کا آئین غیر مسلموں کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دیتا ہے‘ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم مسیحی طالب علموں کو اسلامیات کے بجائے ان کی مقدس کتاب بائبل (انجیل) کو بطور مضمون پڑھایا جائے۔ نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق درخواست

Read more

استنبول میں چوروں نے بیلٹ باکس کے ذریعے عوامی امنگوں کو لوٹ لیا تھا: صدر اردوعان

استنبول میں دوبارہ انتخابات سے ترکی میں جمہوریت مضبوط ہو گی: صدر رجب طیب اردوعان ترکی کے صدر رجب طیب اردوعان نے انتخابی بورڈ کی جانب سے استبنول کے میئر کے دوبارہ الیکشن کرانے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ’چوروں‘ نے بیلٹ باکس کے ذریعے قومی امنگوں کو چوری کرلیا تھا۔ صدر اردوعان نے حکمران جماعت اے کے پی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ہمیں یقین ہے کہ ان انتخاب میں منظم بدعنوانی اور بے قاعدگیاں ہوئیں۔‘

Read more

رمضان 2019: روزے کا انسانی جسم پر کیا اثر پڑتا ہے؟

تکنیکی طور پر آپ کا جسم روزہ شروع کرنے کے آٹھ گھنٹے تک معمول کی حالت میں رہتا ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب معدے میں پڑی خوراک مکمل طور پر ہضم ہو جاتی ہے ہر سال کروڑوں مسلمان سحری سے لے کر سورج ڈھلے تک روزہ رکھتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں دنیا کے کرۂ نصف شمالی میں رمضان گرمیوں کے موسم میں آتا ہے، جب دنیا کے کئی علاقوں میں گرمی پڑتی ہے اور دن لمبے ہوتے ہیں۔ ناروے

Read more

پاک چینی ’غیر قانونی شادیاں ‘: چینی کی وارننگ

چین کی وزارت خارجہ نے پاکستان اور چین کے شہریوں کو رشتہ کروانے والے’غیر قانونی اداروں’ سے ہوشیار رہنے کی تاکید کی ہے۔ گذشتہ ماہ پاکستانی ذرائع ابلاغ میں ایسی خبریں شائع ہوئیں کہ پاکستانی خواتین کو شادی کے نام پر چین سمگل کیا جا رہا ہے اور وہاں انھیں جسم فروشی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ان اطلاعات کے مطابق کچھ عرصے سے پاکستان کے صوبے پنجاب میں چینی باشندے شادی کی غرض سے آ رہے ہیں اور شادی کر کے لڑکیوں کو چین لے جا رہے ہیں جس کا مقصد ازدواجی تعلقات قائم کرنا نہیں ہے بلکہ یہ مبینہ طور پر بین الاقوامی سطح پر جسم فروشی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

Read more

ڈیل اور ڈھیل ختم۔۔۔

یہ سچ ہے کہ 1999 میں فرار ہو جانے کے طعنے آج بھی نواز شریف کا پیچھا کرتے ہیں۔

نہ تو اب 1999 ہے کہ ڈیل ہو، اور نہ ہی اس وقت ملک میں مارشل لا نافذ ہے۔

لنگڑی لولی ہی سہی، ایک عدد جمہوری حکومت موجود ہے۔ نہ ہی عدلیہ پی سی او کی پیداوار ہے، نہ ہی میڈیا پر بظاہر کوئی پابندی ہے۔ کم از کم اپوزیشن پر تنقید کرنے کی تو بالکل کوئی پابندی نہیں ہے، پھر نواز شریف باہر جاتے تو کیسے جاتے؟

Read more

ناصر خان جان کے ساتھ جانبدارانہ سلوک: ’ہر شاخ پہ اینکر بیٹھا ہے انجام صحافت کیا ہو گا‘

پاکستانی ٹوئٹر پر ناصر خان جان اس وقت ٹاپ ٹرینڈ ہے، جس کی وجہ ان کی نجی ٹی وی چینل سما کے پروگرام نیا دن میں شرکت اور پروگرام کے اینکرز کی جانب سے نہ صرف ان کے ساتھ ہتک آمیز سلوک بلکہ ان کی تضحیک ہے۔

ناصر خان جان سوشل میڈیا پر مشہور ہیں اور فیس بُک اور یوٹیوب پر ان کی مزاحیہ ویڈیوز بہت دیکھی جاتی ہیں۔

پروگرام کے کلپ سما نیوز کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ہیں جن میں مرد میزبان انتہائی جانبداری سے ناصر خان جان پر رکیک جملے کستا ہے، جس پر سوشل میڈیا پر لوگ مرد میزبان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Read more

رمضان 2019: کیا ناشتہ ترک کرنا آپ کی زندگی کا دورانیہ کم کر سکتا ہے؟

اس تحقیق کے لیے 6000 امریکیوں کے ناشتے کے مینو کا تجزیہ لیا گیا ناشتے کو عام طور پر دن کا سب سے اہم کھانا کہا جاتا ہے اور ماہِ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا بھر میں کروڑوں مسلمانوں کے لیے ناشتے کی جگہ سحری لے لیتی ہے۔ سحری ہو یا ناشتہ، صبح کا یہ کھانا کتنا اہم ہے اس بارے میں امریکن کالج آف کارڈیالوجی کی حالیہ تحقیق کے مطابق یہ زندگی لمبی بھی کر سکتا ہے

Read more

میانمار: روہنگیا قتل عام پر رپورٹ کرنے والے روئٹرز کے دونوں صحافی رہا

وا لون اور کیاو سو او کو میانمار کے صدر کی جانب سے معافی دیے جانے پر رہائی ملی ہے میانمار میں روہنگیا کے بحران کی رپورٹرنگ پر قید کیے جانے والے خبررساں ادارے روئٹرز کے دو صحافیوں کو رہا کر دیا گيا ہے۔ 33 سالہ وا لون اور 29 سالہ کیاو سو او کو میانمار کے صدر کی جانب سے معافی دیے جانے پر رہائی ملی ہے۔ انھوں نے دارالحکومت یانگون (رنگون) کے مضافات کے جیل میں 500 دن

Read more

میٹ گالا 2019 میں آنے والے ستاروں کے عجیب و غریب ملبوسات

نیو یارک کے میٹروپالیٹن میوزیم آف آرٹ کے زیرِ انتظام منعقد ہونے والے میٹ گالا کا شمار دنیائے فیشن کے سب سے بڑے شوز میں ہوتا ہے۔ میٹ گالا کے مہمانوں کی فہرست پر صرف گنے چنے نام ہی ہوتے ہیں اور اس کا ٹکٹ اتنا مہنگا کہ بس! اس میلے کی خاص بات یہ ہے کہ ہر سال اس کی ایک الگ تھیم ہوتی ہے، جس کے حساب سے بڑے بڑے فنکار نت نئے اور عجیب و غریب لباس

Read more

انڈین انتخابات کے بدلتے رنگ، انتخابی مہم کے اخراجات کی حد مقرر

انڈین انتخابات کی مہم میں گذشتہ چند برسوں میں کئی اہم تبدیلیاں آئیں ہیں انڈین انتخابات کا شمار جمہوریت کی رنگا رنگ اور پرشور مشقوں میں کیا جاتا ہے۔ لیکن صحافی شیوم وِج کے مطابق گذشتہ چند برسوں میں انتخابی مہم کے سخت قوانین اور اخراجات پر حد قائم کرنے کی وجہ سے اب یہ ماحول بدل چکا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے قافلے نے جب عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے سات کلومیٹر کا فاصلہ اڑھائی گھنٹے میں

Read more

فیس بک کا سیلز بڑھانے کے لیے ’سٹارز‘ پر انحصار

Georgie Clarkeانسٹاگرام پر فعال گورجی کلارک کہتی ہیں کہ کسی پراڈکٹ کی صرف توثیق سے صارفین کی دلچسپی کم ہو جاتی ہے۔ عنقریب انسٹاگرام پر فالوؤرز کے جوق در جوق والی نامور شخصیات مخلتف کمپنیوں کی مصنوعات کی سیل بڑھانے کے لیے ان کے ایپس کے ذریعے ان کی توثیق کریں گی۔ فیس بک نے جو کہ انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا بھی مالک ہے، کہا ہے کہ اس ہفتے سے کسی بھی کمپنی کی سیل بڑھانے کا انحصار اس

Read more

ترکی: حکمراں جماعت کی شکست کے بعد استنبول کے مقامی انتخابات دوبارہ کرانے کا اعلان، حزب اختلاف کی شدید تنقید

ترکی میں انتخابات کے نگراں ادارے نے فیصلہ سنایا ہے کہ استنبول میں ہونے والے حالیہ بلدیاتی انتخابات دوبارہ منعقد کیے جائیں جس میں حزب اختلاف کی جماعت کو حیران کن کامیابی ملی تھی۔ ملک کے صدر رجب طیب اردوغان کی جماعت اے کے پی نے مارچ میں ہونے والے انتخابات کے نتائج پر سوالات اٹھائے تھے اور کہا تھا کہ حزب اختلاف سی ایچ پی کی قلیل فرق سے کامیابیکی وجہ ‘کرپشن اور قواعد میں بے ضابطگی’ ہے۔ کامیابی

Read more

اقوام متحدہ رپورٹ: انسانی سرگرمیوں سے دس لاکھ سے زائد نسل کے جانوروں اور نباتات کی نسل کے معدوم ہونے کا شدید خطرہ

زمین ہو، سمندر ہو یا آسمان، انسانوں کی وجہ سے ہونے والی بدترین تباہی کے مضر اثرات ہر جگہ موجود ہیں اور اس کی وجہ سے دس لاکھ سے زائد نسل کے جانوروں اور نباتات کی نسل کے معدوم ہونے کا شدید خطرہ ہے۔ تین سال کے عرصے کی تحقیق اور 1800 صفحات پر مبنی اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی انتہائی جامع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زمین پر قدرتی چرند پرند کی نسل میں بہت

Read more

ہبل خلائی دوربین جس نے کائنات کے بہت سارے راز فاش کیے

وزیرِ سائنس اور ٹیکنالوجی مقامی فواد چودھری کو سوشل میڈیا پر پھر تنقید کا سامنا ہے۔ وہ ایک مقامی چینل کے ایک پروگرام میں چاند کی شہادتوں کے تنازعے پر قمری کیلینڈر سے متعلق اپنا موقف دے رہے تھے جس میں انھوں نے کہا کہ چاند کو دیکھنے کے مختلف طریقے ہیں ایک زمین پر نصب سو سال پرانی دوربینوں کی ٹیکنالوجی ہے اور ایک طریقہ ’ہبل‘ دوربین کا بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیے ’یہ وزارت تو سزا کے طور

Read more

شہزادہ ہیری اور میگن کے ہاں بیٹے کی ولادت

برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے اعلان کیا ہے کہ ان کی بیگم ڈچز آف سسیکس میگن مارکل نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔ شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی زوجہ بہت زیادہ خوش ہیں۔ انھوں نے دورانِ حمل لوگوں کی طرف سے نیک تمناؤں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ شہزادے نے مزید کہا کہ بیٹے کا کیا نام رکھا جائے وہ ابھی اس بارے میں سوچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹے کی ولادت

Read more

ڈمنشیا: دنیا میں صحت کا سب سے بڑا چیلنج

بڑھتی عمر کے ساتھ ڈمنشیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے برطانیہ کے ایک خیراتی ادارے الزائمر رسرچ نے کہا ہے کہ آج کے دور کا سب سے بڑا چیلنج ڈمنشیا کی بیماری ہے۔ ڈمنشیا کی پہلی بار تعریف ایک جرمن ڈاکٹر الوا الزائمر نے 1906 میں ایک ایسی عورت کے پوسٹمارٹم کے بعد کی جو بڑی حد تک اپنی یاداشت کھو چکی تھی۔ انہوں نے دیکھا کہ اس عورت کا دماغ سکڑ چکا تھا اور اس کے اعصابی خلیوں پر

Read more

کشمیر: پلوامہ میں صرف چند لوگ ہی ووٹ ڈالنے پر تیار

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں لوک سبھا کی نشت کے ووٹنگ جاری ہے انڈیا میں انتخابی عمل اپنے عروج پر ہے۔ گیارہ اپریل سے شروع ہونے والے انتخابات میں پیر کے روز پانچویں مرحلے میں ووٹ ڈالے گئے۔ ابھی انتخابات کے دو مراحل باقی ہے جو انیس مئی تک مکمل ہو جائے گا۔ پانچویں مرحلے میں لوک سبھا کی جن اکاون نشتوں کے لیے جن حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے ان میں ایک حلقہ بھارت

Read more

علی وزیر: بغاوت پر اکسانے، ملکی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے الزامات پر ایف آئی آر درج

پشتون تحفظ موومنٹ کے لیڈر اور آزاد رکن قومی اسمبلی علی وزیر نے اپنے خلاف بغاوت اور ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے جیسے الزامات کے رد عمل میں کہا ہے کہ انھوں نے شمالی وزیرستان میں کسی غیر قانونی اجتماع میں نہیں بلکہ مقامی لوگوں کے ایک جرگے میں شرکت کی جہاں ریاست مخالف نہیں بلکہ مقامی لوگوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کی بات کی گئی۔ یاد رہے کہ پانچ مئی (اتوار) کو پاکستان کے صوبہ خیبر

Read more

مقتول افضل کوہستانی کے بھائی کو ’پولیس سے جان کا خطرہ‘

بن یاسر نے کہا کہ پولیس نے ان کی اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے جو اہلکار دیے ہوئے ہیں وہ نہ ہونے کے برابر ہیں خیبر پختونخوا کے علاقے کوہستان میں شادی پر چار لڑکیوں کے ڈانس کی ویڈیو منظر عام پر لانے والے مقتول افضل کوہستانی کے بھائی نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اُنھیں پولیس سے جان کا خطرہ ہے اس لیے اُنھیں اور

Read more

گیم آف تھرونز کا جادو: پراسرار قوّتیں، آسیبی مخلوقات اور ’انسیسٹ‘ جیسے متنازع موضوعات

آج کل ایسے لگتا ہے کہ ہر کسی پر ’گیم آف تھرونز‘ کا جنون سوار ہے۔مصنف جارج آر آر مارٹن کی تخلیق ٹی وی پر ہر قسم کے ریکارڈ توڑتی نظر آتی ہے اور نئی سیریز کی تیسری قسط امریکی نیٹ ورک ایچ بی او کی تاریخ میں سب سے زیادہ سٹریم کی جانے والی قسط تھی۔آخر اس ڈرامے کی جادوئی دنیا کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

Read more

شاہد آفریدی ’گیم چینجر‘ میں کیا غلطیاں کر بیٹھے ہیں؟

اگر کوئی کرکٹر یہ کہے کہ اس نے کوئی اننگز کھیلنے کے بعد دوبارہ اسے ٹی وی پر نہیں دیکھا تو یہ حیران کن بات نہیں۔ لیکن اگر کوئی کرکٹر یہ کہہ دے کہ وہ اپنی ہی سوانح حیات کو تقریبِ رونمائی میں پہلی بار دیکھ رہا ہے تو یہ ضرور حیران کن بات ہے۔شاہد آفریدی نے یقیناً اپنی سوانح حیات ’گیم چینجر‘ کا مسودہ لکھے جانے کے بعد اسے ایک نظر ضرور دیکھا ہو گا یا کم از کم مصنف سے یہ استفسار تو کیا ہو گا کہ انھیں پڑھ کر سنا دے کہ اس میں کیا کچھ ہے۔اگر ایسا ہے تو پھر ان کی اس کتاب میں حقائق کی غیرمعمولی غلطیاں کیسے رہ گئیں جس سے نہ صرف اس کتاب بلکہ خود ان کی اپنی ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Read more

ایران-امریکہ کشیدگی کے پیش نظر امریکی جنگی بیڑہ خلیج میں تعینات

امریکی جنگی بحری بیڑے ابراہم لنکن کو پہلے بھی خلیجِ فارس میں تعینات کیا جا چکا ہے (فائل فوٹو) امریکہ نے ایران کو ایک ’واضح اور بے مغالطہ پیغام‘ بھیجنے کے لئے مشرق وسطی میں اپنا ایک جنگی بحری بیڑہ تعینات کیا ہے۔ امریکہ کے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کا کہنا یہ اقدام ایران کی جانب سے ’متعدد دھمکیوں اور اکسانے والے بیانات‘ کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک امریکی سرکاری اہلکار کا

Read more

یابا: ایک سستا نشہ جو بنگلہ دیشی قوم کو کھائے جا رہا ہے

بنگلہ دیش میں ہزاروں افراد کو یابا نامی ایک نشہ آور گولی کی لت لگ چکی ہے۔ یابا میتھ ایمفیٹامین اور کیفین کے مرکب سے تیار کی جاتی ہے جسے لال اور گلابی رنگ کی گولیوں کی صورت میں سستے دام فروخت کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے سرکاری ردعمل سخت رہا ہے جس کے باعث سینکڑوں لوگ مبینہ طور پر فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے ہیں۔’میں سات، آٹھ حتی کہ 10 دن تک جاگتا رہا۔ میں صبح، دوپہر، شام اور دیر رات کو بھی یابا کا استعمال کرتا، جس کے بعد ساری رات کام کرتا رہتا۔‘

Read more

انڈیا میں انتخابات: کیا یہ الیکشن انڈیا کو نیا وزیراعظم دے گا؟

بی جے پی نے 2014 کے انتخابات میں مودی کی مقبولیت کی لہر میں اتر پردیش اور شمالی انڈیا کی چند سیٹوں کو چھوڑ کر باقی سبھی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی انڈیا کے پارلیمانی انتخابات کے پانچویں دور کی پولنگ شروع ہو چکی ہے۔ اس مرحلے میں سات ریاستوں کی 51 نشستوں کے لیے پولنگ ہو رہی ہے۔ ان میں اتر پردیش کا لکھنؤ حلقہ بھی شامل ہے جہاں سے بی جے پی کے سینئر رہنما اور وزیر

Read more

کشمیر: ووٹنگ سے دو روز قبل بی جے پی رہنما غلام محمد میر قتل

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سنیچر کے روز مشتبہ شدت پسندوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما غلام محمد میر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ وہ وادی کے اننت ناگ ضلع میں بی جے پی کے نائب صدر تھے اور انھیں علاقے میں لوگ اٹل بہاری واجپئی کے تعلق سے ‘اٹل’ کہتے تھے۔ انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر ان کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر

Read more

’کوئی ہے جو مورگن کو آوٹ کر دے؟‘

کرکٹرز جب کچھ تعطل کے بعد کھیل کی جانب لوٹتے ہیں تو ڈریسنگ روم میں قدم جماتے دو چار دن لگ ہی جاتے ہیں مگر سرفراز کے لیے ایسا معاملہ نہیں ہے۔ سرفراز احمد پچھلے دو سال سے نمبر ون ٹی ٹونٹی کپتان ہیں۔ ان کی ٹیم ان پر اعتماد کرتی ہے۔ صرف اعتماد ہی نہیں، انھیں بہت ’مِس‘ بھی کرتی ہے۔ اس کا عملی مظاہرہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ہو بھی چکا ہے۔ جب سرفراز

Read more