پاکستان کے سرپرائز کا انتظار کریں: فوج کا جواب

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ انڈین طیارے تین مقامات پر پاکستانی ریڈار میں نظر آئے جبکہ ایک مقام مظفر آباد سیکٹر سے انھوں نے سرحد عبور کی اور فضا میں موجود پاکستانی فضائی ٹیم نے انھیں بروقت چیلنج کیا۔ اپنی پریس کانفرنس کے آغاز میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ’بیوقوف دوست سے عقل مند دشمن بہتر ہوتا ہے کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارا ہمسایہ بھارت دشمنی میں بھی

Read more

بالاکوٹ حملہ: ’پاکستان اپنے جواب کی جگہ اور وقت کا تعین خود کرے گا‘

پاکستان نے انڈیا کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر کالعدم شدت پسند تنظیم جیشِ محمد کے ٹھکانے کو نشانہ بنائے جانے کے دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ یہ بات منگل کو قومی سلامتی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں کہی گئی ہے۔ وزیرِ اعظم نے بدھ کو نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا ہے جبکہ

Read more

عینی شاہدین نے کیا دیکھا: ’پہلے آواز آئی ڈھز ڈھز، پھر خاموشی چھا گئی‘

’میں نے ڈھز ڈھز کی آواز سنی، جیسے کوئی راکٹ کے ساتھ فائر کر رہا ہو۔ ایسی تین آوازیں سنیں، پھر خاموشی چھا گئی۔‘ خیبر پختونخوا کے گاؤں جابہ کے رہائشی واجد شاہ نے ان الفاظ میں منگل کی صبح ہونے والی انڈین فضائی کارروائی کا حال بتایا۔ پاکستانی فوج کے مطابق انڈیا کے جنگی طیاروں نے منگل کو علی الصبح پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور پاکستانی طیاروں کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں وہ جلد

Read more

یہ بالاکوٹ کون سا ہے؟

انڈیا کی جانب سے پاکستان پر کیے جانے والے مبینہ فضائی حملے کے بعد حسبِ معمول دونوں ممالک کے درمیان سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی اور کئی صارفین نے یہ سوال اٹھایا کہ اگر انڈین طیارے واقعی خیبر پختونخوا کے شہر بالاکوٹ یا اس کے نزدیک پہنچ گئے تھے تو یہ ایک سنگین اقدام ہے۔ یاد رہے کہ اب تک یہ لڑائی صرف سوشل میڈیا اور روایتی میڈیا تک ہی محدود تھی۔ صحافی اور تجزیہ کار مشرف زیدی نے

Read more

پاکستانی فوج کا انڈین فضائیہ پر ایل ای سی کی خلاف ورزی کا الزام

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ انڈیا کے جنگی طیاروں نے منگل کو علی الصبح پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں بتایا کہ انڈین فضائیہ کے طیاروں نے مظفر آباد کے پاس لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، لیکن پاک فضائیہ کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں وہ واپس چلے گئے۔ میجر جنرل آصف غفور نے یہ دعویٰ

Read more

’گتکا ہماری ثقافت ہے اور ہم نے اسے قائم رکھنا ہے‘

پرانی کہاوت ہے کہ ایک باغ میں جنگجو ہونا بہت بہتر ہے بجائے اس کے کہ آپ جنگ میں باغبان ہوں۔ پرانے زمانے میں شمشیرزنی میں مہارت ہی جنگ میں جیت کا سبب بنتی تھی اور اس میں مہارت حاصل کرنا بھی اتنا آسان نہیں جتنا آج کے دور میں ٹریگر دبا کر گولی چلایا۔ یہ بھی پڑھیے شیر گڑھ کا قلعہ: ’ایسا لگا کہ ہم واپس اپنی جڑوں میں آ گئے‘ شمشیر زنی سیکھنے کے لیے لوگوں کو بہت

Read more

محمد جواد ظریف: ایرانی وزیر خارجہ کا عہدے سے استعفیٰ کا اعلان

جواد ظریف نے استعفی کا اعلان کر دیا ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر جاری کیے گئے پیغام میں اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفی دے رہے ہیں۔ انھوں نے اپنے پیغام میں دوران حکومت کی گئی کوتاہیوں پر معافی بھی مانگی۔ ‘میں اپنے عہدے پر کام جاری نہ رکھنے اور اس دوران کی جانے والی تمام کوتاہیوں اور غلطیوں پر معافی مانگتا ہوں۔’ https://www.instagram.com/p/BuUTD0CBv73 چار سال قبل

Read more

طالبان مذاکراتی ٹیم میں کون کیا ہے؟

افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد اور افغان طالبان کے ایک بانی رہنما ملا عبدالغنی برادر کی قطر میں مذاکرات کے نئے دور سے پہلے ملاقات ہوئی ہے۔ یہ ان دونوں کی پہلی ملاقات تھی۔ افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات کا پانچواں دور خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہورہا ہے۔ افغان طالبان کی طرف سے گذشتہ دنوں جاری کردہ ایک اعلامیہ میں امریکہ سے بات چیت کے لیے

Read more

لیڈی گاگا: ’اصل بات جیتنا نہیں بلکہ کبھی ہار نہ ماننا ہے‘

https://twitter.com/AMENARTPOP/status/1100012706415833088 امریکی گلوگارہ لیڈی گاگا کے ‘شیلو’ نامی گانے کو آسکر2019 میں بہترین نغمے کا ایوارڈ ملا۔ یہ گانا لیڈی گاگا کی زندگی پر بننے والی فلم ‘اے سٹار اِز بارن’ کا ہے۔ ایوارڈ وصول کرنے پر لیڈی گاگا نے جذباتی تقریر میں کہا کہ ’اصل بات جیتنا نہیں بلکہ کبھی ہار نہ ماننا ہے، اگر آپ ایک خواب رکھتے ہیں تو اس کو پورا کرنے کے لیے کوشش کرتے رہیں۔‘ سوشل میڈیا پر صارفین اور لیڈی گاگا کے فینز

Read more

’پلوامہ حملہ:قومی سلامتی مشیر کو حقیقت معلوم ہے‘: راج ٹھاکرے

انڈیا کی ہندو قوم پرست جماعت مہاراشٹرنو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر پلوامہ کے حملے کے بارے میں قومی سلامتی کے مشیراجیت ڈووال سے پوچھ گچھ کی جائے تو اس حملے کی پوری حقیقت عیاں ہو جائےگی۔ راج ٹھاکرے نے ہلاک ہونے والے انڈین سیکورٹی اہلکاروں کو ‘سیاسی مظلوم’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہر حکومت اس طرح کی صورتحال تخلیق کرتی ہے لیکن مودی کی حکومت میں یہ کچھ زیادہ ہی

Read more

ٹرمپ: ’شمالی کوریا جوہری ہتھیار ترک کر کے معاشی طاقت بن سکتا ہے‘

دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اہیمت کے حامل پہلے مذاکرات گذشتہ سال جون میں سنگاپور کے شہر میں ہوئے تھے۔ اس سے پہلے دونوں رہنما صرف ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرتے تھے۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیار ترک کر دے تو وہ دنیا کی ‘عظیم معاشی طاقت’ بن سکتا ہے۔ انھوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ شمالی کوریا کے ترقی کرنے کے امکانات دیگر ممالک سے زیادہ ہیں۔ جبکہ صدر

Read more

صحیفہ جبار خٹک: ’سیٹ پر کچن میں کام کرنے کے پیسے، گھر میں پیار ملتا ہے‘

’سیٹ پر کچن میں کام کرنے کے پیسے ملتے ہیں جبکہ گھر میں کچن میں کام کرنے سے پیار ملتا ہے۔‘ یہ کہنا ہے پاکستانی ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کا جو ڈرامہ سیریل ’بیٹی‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ بی بی سی کی فیفی ہارون سے بات کرتے ہوئے صحیفہ نے بتایا کہ ان کے والد کو ہمیشہ ایسا لگتا تھا کہ وہ شادی کے بعد اپنا گھر صحیح سے نہیں چلا پائیں گی کیونکہ وہ

Read more

آئس کے نشے کے عادی افراد کے علاج کا مرکز: ’میری حالت اتنی خراب ہو جاتی کہ بہنیں بے بس ہوجاتیں‘

’پہلے میں کسی سنٹر نہیں جانا چاہتا تھا، لیکن نشے کی وجہ سے میری نوکری بھی چلی گئی۔ پھر میرا ایک قریبی دوست مجھے اس سنٹر میں لے آیا تھا۔‘ پینتالیس سالہ نور محمد کی چار بیٹیاں اور چار بیٹے ہیں۔ وہ 12 سال تک نشے کی عادت میں مبتلا رہے، لیکن اب وہ پشاور میں واقع منشیات کے عادی افراد کے لیے قائم کیے جانے والے علاج و بحالی مرکز میں زیرِ علاج ہیں۔ نور محمد کا کہنا ہے

Read more

نواز شریف کی العزیزیہ ریفرینس میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست مسترد

نواز شریف اس وقت لاہور کے جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں اسلام آباد ہائی کورٹ العزیزیہ سٹیل مل ریفرینس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ نواز شریف کی جانب سے یہ درخواست طبی بنیادوں پر دی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ انھیں علاج اور مناسب دیکھ بھال کے لیے ضمانت پر رہا کیا جائے۔ اس بارے میں مزید پڑھیے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس

Read more

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں جنگ کی افواہوں سے لوگ خوفزدہ

بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں علیحدگی پسند گروپوں کے خلاف بڑے پیمانہ پر کریک ڈاون میں سینکڑّوں رہنماوں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس دوران انڈیا کی حکومت نے بیس ہزار نیم فوجی اہلکاروں کی اضافی نفری بھی وادی میں تعینات کردی ہے۔ ریاست کو آنڈیا کے آئین میں حاصل خصوصی اختیارات کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سپریم کورٹ کی سماعت کو لے کر وادی میں پہلے ہی خدشات موجود ہیں، تاہم حکومت کے تازہ آپریشن

Read more

ایسکوباریس: دنیا کے امیر ترین ملک کا غریب ترین شہر

مردم شماری بیورو کے مطابق ایسکوباریس، ٹیکساس کی 62.4 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارتی ہے امریکی ریاست ٹیکساس میں ایسکوباریس نامی شہر دنیا کے سب سے امیر ملک کا غریب ترین شہر ہے۔ تاہم درجہ بندی کے لحاظ سے اس شہر کا شمار امریکہ کے غریب ترین شہروں میں اس لیے نہیں ہوتا کیونکہ اس شہر کی کُل آبادی 2512 ہے، جسے بہت کم ہونے کے باعث اعداد و شمار میں گِنا ہی نہیں جاتا۔ مردم

Read more

آسکرز 2019 کی تصاویر: کون کون جیتا اور کس نے کیا پہنا؟

آسکرز 2019 کی تقریب میں پہلی ایوارڈ کیٹگری میں ’بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس‘، یعنی ’بہترین معاون اداکارہ‘ کا ایوارڈ ریجینا کنگ کے نام ہوا۔ ان کو یہ ایوارڈ فلم ’اف بِیل سٹریٹ کُڈ ٹاک‘ میں دی گئی پرفارمنس کی بنیاد پر دیا گیا۔ 2019 کا پہلا آسکر ایوارڈ جیتنے والی ریجینا کنگ کو ’بہترین معاون اداکارہ‘ کا ایوارڈ ملا ریجینا کنگ اپنی والدہ کو اپنے ہمراہ تقریب میں لائیں تھیں جن کو انھوں نے ایوارڈ جیتنے کے بعد اپنی تقریر میں

Read more

ساڑھے نو ارب روپے کا کیا کریں؟

میں سادہ لوح نہیں بلکہ لالچی ہوں، لہذا کوئی بھی ڈبل شاہ میرے پیسے دوگنے کرنے کا جھانسہ دے سکتا ہے۔ میں بے وقوف نہیں بلکہ طفلانہ متجسس ہوں، لہٰذا کوئی بھی اچھی ڈگڈگی بجانے والا مجھے اپنے پیچھے لگا کے کہیں بھی عین جنگل میں چھوڑ کے چمپت ہو سکتا ہے۔ مگر میں خود کو پھر تسلی دے لیتا ہوں کہ کوئی اور مسیحا آئے گا اور سارے دلدر لے جائے گا

Read more

شیر گڑھ کا قلعہ: ’ایسا لگا کہ ہم واپس اپنی جڑوں میں آ گئے‘

پاکستان کے ضلع مانسہرہ میں واقع شیر گڑھ کا قلعہ مسلمانوں اور سکھوں کے درمیان دو دہائیوں تک ہونے والی جنگوں کا شاہد رہا ہے۔ تاہم وہ قلعہ جہاں ماضی میں مسلم اور سکھ افواج کی تلواریں ٹکرانے کی آوازیں گونجا کرتی تھیں کچھ دن قبل وہیں مسلمان بیرونِ ملک سے آنے والے سکھوں کی میزبانی میں مصروف دکھائی دیے۔ یہ بھی پڑھیے ’والد مظفر آباد کی وادیوں کو یاد کرتے تھے‘ ستر سال بعد گرودوارے کی بحالی شیر گڑھ

Read more

آتشزدگی، جعلی کتب، مٹی کی تختیاں اور اونٹ: کتب خانوں سے متعلق حیران کن حقائق

ورجینیا ووُلف نے ایک بار کہا تھا ’عوامی کتب خانوں کی چھان بین کرنے پر میں انھیں آنکھوں سے اوجھل خزانے سے بھرا ہوا پاتا ہوں۔‘ ساتھی مصنف جورگ لوئس بورجز نے بھی ان سے کافی حد تک اتفاق کرتے ہوئے کہا ’میں نے ہمیشہ یہ تصور کیا ہے کہ جنت ایک قسم کی لائبریری ہوگی۔` آج کل کے ڈیجیٹل دور میں کچھ لوگوں کے خیال میں شاید یہ کتب خانے فرسودہ ہو چکے ہوں لیکن سچ تو یہ ہے

Read more

پاکستانی ممبر پارلیمنٹ کی بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات

انڈیا اور پاکستان کے درمیان پلوامہ حملے کے بعد جہاں ایک طرف کشیدگی بڑھ رہی ہے وہیں پاکستان کے ایک ممبر پارلیمان نے انڈیا میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے رمیش کمار وانکوانی انڈیا میں جاری کمبھ میلے میں شرکت کے لیے وہاں موجود ہیں۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے رمیش کمار وانکوانی

Read more

حیاتیاتی تنوع میں زوال سے انسانی خوراک کی کمی کا خطرہ

اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایسے پودے، جانور، مکھیاں اور کیڑے مکوڑے جو انسانی خوراک پیدا کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں، وہ زوال کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ’اگر پودوں، جانوروں اور ننھی حیات کی ایسی اہم اقسام ختم ہو جاتی ہیں، تو اس سے ہماری خوراک کو شدید خطرہ لاحق ہو جائے گا۔‘ رپورٹ کے مصنفین کا کہنا ہے کہ حیاتیاتی تنوع یا بائیو ڈائیورسٹی میں اس کمی

Read more

’طالبان کے بانی رکن ملا برادر امریکہ سے مذاکرات کے لیے قطر روانہ‘

ذرائع کے مطابق اس معاہدے کے تحت غیر ملکی افواج ایک مقررہ مدت (18 ماہ) کے اندر افغانستان سے نکل جائیں گی۔ طالبان ذرائع نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ تنظیم کے بانی اراکین میں سے ایک، ملا عبدالغنی برادر پیر کے روز امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے قطر جا رہے ہیں جس سے ممکنہ امن معاہدے کے طے پانے کے امکان میں اضافہ ہوگا۔ ملا عبد الغنی برادر آٹھ سال تک پاکستانی تحویل میں رہے اور

Read more

پی ایس ایل: کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

شارجہ میں جاری پاکستان سپر لیگ کے 15 ویں میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدِمقابل ہیں۔ کنگز نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز شین واٹسن اور احسن علی نے کیا ہے۔ دوسرے اوور کے اختتام پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنائے ہیں۔ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں سرفراز احمد کی کپتانی میں گلیڈی ایٹرز

Read more

کراچی: پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ میں ہلاک ہونے والی طالبہ نمرہ بیگ کے لواحقین انصاف کے منتظر

22 سالہ طالبہ نمرہ بیگ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ڈاکٹر آف پیتھالوجی کی فائنل ائیر کی طالبہ تھیں دو روز قبل کراچی میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والی 22 سالہ طالبہ نمرہ بیگ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ڈاکٹر آف پیتھالوجی کی فائنل ائیر کی طالبہ تھیں۔ سندھ حکومت نے ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم صادر کیا ہے جبکہ

Read more

بنگلہ دیش: ہائی جیک کی کوشش کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

بیمان بنگلہ دیش ائیرلائنز کا شمار بنگلہ دیش کی بڑی ائیر لائنز میں ہوتا ہے بنگلہ دیش سے دبئی جانے والے بیمان ائیرلائنز کے ایک جہاز کو ہائی جیک کرنے کے کوشش کے بعد ہنگامی لینڈنگ کر کے اتار لیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص نے زبردستی کاک پٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جس کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ڈھاکہ سے دبئی

Read more

امریکہ میں سعودی عرب کی پہلی خاتون سفیر کی تعیناتی، قدامت پسند معاشرے میں ایک مثبت قدم ہے

شہزادی ریما کئی کاروباری عہدوں پر تعینات رہی ہیں۔ وہ ریاض میں موجود معروف برطانوی لگثری ڈپارٹمنٹ سٹور ہاروی نکولس کی سی ای او رہ چکی ہیں۔ سعودی عرب نے شہزادی ریما کو امریکہ میں سعودی سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شہزادی ریما اتنے بڑے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔ شہزادی ریما بنت بندر سلطان طویل مدت تک امریکہ میں تعینات رہنے والے سابق سفیر بندر بن سلطان ال سعود کی بیٹی ہیں۔ ان

Read more

’ویٹیکن ایک ہم جنس پرست ادارہ ہے‘: فرانسیسی مصنف کا دعویٰ

مختل کے مطابق ویٹیکن میں اکثریت ہم جنس پرستوں کی ہے ’اطالوی دارالحکومت رومن کیتھولک فرقے کے ہزاروں پادری دعائیہ اجتماعات کے انعقاد کے بعد اپنے لبادے اتار کر ہم جنس مناظر سے محضوظ ہوتے ہیں۔‘ یہ دعویٰ فرانس کے صحافی فیڈرک مختل نے اپنی کتاب ‘ان کے کلوزٹ آف دی ویٹیکن’ میں کیا ہے جو گزشتہ جمعرات کو شائع ہوئی۔ اسی دن روم میں چرچ نے ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا جس میں اغلام بازی کے خلاف حکمت عملی

Read more

سنہ 1989 کی آسکر ایوارڈز کی تقریب اکیڈمی اور موشن پکچر کی انڈسٹری کے لیے باعث ندامت بنی

Randy Leffingwellروب لو نے ایلین بومین (جو سنو وائٹ کا کردار نبھا رہی تھیں) کے ہمراہ گانا گایا۔ سنہ 2019 کی آسکر ایواڈز کی تقریب میزبان کی عدم موجودگی میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔ سنہ 1989 کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہو گا کہ اس تقریب کا کوئی میزبان نہیں ہو گا۔ تین دہائیوں کے بعد دوبارہ ایسا ہونے جا رہا ہے اور اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ماضی میں اس تقریب نے بدترین اکیڈمی ایوارڈز کی

Read more

پی ایس ایل: زلمی کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

شارجہ میں جاری پاکستان سپر لیگ کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی مدِمقابل ہیں۔ زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ملتان سلطانز دو پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ یہ بھی پڑھیے قلندرز کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد سلطانز کو شکست زلمی نے کنگز کو 44 رنز سے شکست دے دی پی ایس ایل ٹرافی

Read more

فواد احمد کی پاکستان سپر لیگ ٹرافی کے ساتھ صوابی جانے کی خواہش

پاکستانی نژاد آسٹریلوی لیگ سپنر فواد احمد دوبارہ پاکستان جانے کا سوچ کر بہت خوش ہیں اور کیوں نہ ہوں انھیں مشکل ترین حالات میں اپنا گھر بار چھوڑ کر آسٹریلیا میں سیاسی پناہ لینی پڑی تھی۔ اب حالات بہتر ہونے کے بعد وہ اپنے خاندان اور دوستوں سے نہ صرف ملنے کا پروگرام بنا رہے ہیں بلکہ چاہتے ہیں کہ پی ایس ایل کی ٹرافی کے ساتھ اپنے آبائی شہرصوابی بھی جائیں۔ 33 سالہ فواد احمد پاکستان سپر لیگ

Read more

دوستی جرم نہیں دوست بناتے رہیے!

سیاسی ماہرین آج کل جنگ کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کو تو جنگی جہاز سنائی اور دکھائی بھی دے گئے۔ جنگ کے باقی شائقین کے لیے سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا نے بھی خوب اہتمام کر رکھا ہے۔ بقول شخصے ‘رونق’ لگی ہوئی ہے اور ‘شغل میلہ’ جاری ہے۔

یہ سارا قضیہ، پلوامہ میں ہونے والے خود کش حملے اور اس کے نتیجے میں مارے جانے والے انڈین سپاہیوں کی موت کے بعد شروع ہوا۔

انڈیا سے لمحہ بھر کی تاخیر کے بغیر پاکستان پر الزام لگا دیا گیا۔ عقل کہتی ہے کہ ایسے وقت میں جب پاکستان، سعودی ولی عہد کے استقبال کی تیاری کرنے اور خود پر لگے، مختلف طرح کے داغ دھونے میں مصروف تھا، یہ حملہ کرانا کوئی دانش مندی نہیں تھا۔

اس حملے سے اگر کسی کو فائدہ ہوتا ہے تو وہ مودی حکومت ہے۔

Read more

سعودی عرب کا امریکی سفیر کے طور پر پہلی خاتون کا انتخاب

ریما اپنے والد کے نقشِ قدم پر چل رہی ہیں جو سنہ 2005 تک امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر رہے سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ شہزادی ریما بنتِ بندر ال سعود امریکہ میں اس کی نئی سفارت کار ہوں گی۔ وہ سعودی مملکت کی طرف سے پہلی خاتون ہیں جنھیں اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کا اعلان سنیچر کو ایک شاہی فرمان کے ذریعے کیا گیا۔ شہزادی ریما نے اپنے بچپن

Read more

بے ریاست ہونے کا کیا مطلب ہے؟ دنیا میں ایسا کہاں ہوتا ہے؟

شمیمہ بیگم ۔ جنہوں نے لندن سے فرار ہو کر دولتِ اسلامیہ میں شمولیت اختیار کر لی تھی، اب واپس پرطانیہ آنا چاہتی ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق، بے ریاست ایسا شخص ہوتا ہے جسے ’کسی بھی ریاست کے قوانین کے تحت شہری تسلیم نہیں کیا جاتا۔‘ دوسرے الفاظ میں، ایسا شخص جو کسی ملک کی شہریت نہیں رکھتا۔ زیادہ تر افراد کو، جہاں وہ پیدا ہوئے ہوں ان کی پیدائش کے ساتھ ہی شہریت مل جاتی ہے یا والدین

Read more

’ہسپتال پہنچا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچے نہیں رہے‘

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے ہلاک ہونے والے پانچ کم سن بچوں کے والد فیصل کاکڑ کا کہنا ہے کہ زیادہ طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں سب سے زیادہ فکر اہلیہ کی تھی، لیکن جدائی کا غم بچے اور بہن د ے کر گئے۔ بلوچستان میں اپنے آبائی علاقے، خانوزئی، میں بچوں کی تدفین کے بعد واقعے کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان

Read more

آسکر 2019: سنیماٹوگرافی میں نامزد تصاویر

آکیڈمی آف موشن پیکچرز، آرٹس اینڈ سائنسز نے حالی میں اعلان کیا ہے کہ 24 فروری کو ہونے والی تقریب کے دوران، سنیماٹوگرافی، ایڈیٹنگ، لائیو ایکشن شاٹ، میک اپ اور بالوں کے لئے آسکر پریزینٹیشنز کو ٹی وی پر نہیں دکھایا جائے گا۔ 40 سے زائد ہدایات کاروں اور سنیماٹوگرافرز نے ایک خط کے ذریعے اکیڈمی کو اس فیصلے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ چار کیٹیگریز کو ٹی وی نشریات میں دکھائے جانے سے قبل، آن لائن لائیو سٹریم

Read more

’ہم تو گھر والوں سے پڑھوا کر ہی چلتے ہیں‘

’ہم تو پڑھوا کر ہی آتے ہیں، کوئی مانے یا نہ مانے ہم تو گھر والوں سے پڑھوا کر ہی چلتے ہیں۔‘ پاکستان سپرلیگ میں لاہور قلندر کے خلاف میچ کی آخری گیند پر چھکا لگا کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت سے ہمکنار کرنے والے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ کرکٹ اسی کا نام ہے۔ ’لاہور قلندر نے کل چھکا مارا تھا آج کھایا ہے۔‘ شارجہ میں آخری گیند پر چھکے کی شاندار روایت رہی ہے جس کی

Read more

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

شارجہ میں جاری پاکستان سپر لیگ کے 13 ویں میچ میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز مدِمقابل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت کریز پر بابر اعظم اور اویس ضیا موجود ہیں۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک دوسرے اوور کے اختتام پر کراچی کنگز نے 16 رنز بنائے تھے اور ان کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا۔ کراچی کنگز کی جانب سے پہلے آؤٹ ہونے والے

Read more

کراچی: طالبہ کی ہلاکت، تحقیقات شروع

’پولیس کو اپنی طاقت کا مناسب استعمال کرنا چاہیے۔ گولی چلانا ان کا آخری حربہ ہونا چاہیے، پہلا نہیں۔‘ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ شب کراچی میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کی زد میں آ کر 22 سالہ میڈیکل کی طالبہ نمرہ بیگ کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب کراچی پولیس کے سربراہ امیر شیخ نے واقعے کے بعد انکوائری کمیٹی تشکیل

Read more

انڈیا: زہریلی شراب پینے سے 99 لوگ ہلاک، 100 سے زیادہ زیر علاج

انڈیا میں حکام کے مطابق ملک کے شمالی مشرقی علاقے میں زہریلی شراب پینے سے کم سے کم 99 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے اور 100 سے زائد لوگوں کو علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ متاثرین میں متعدد خواتین شامل ہیں جو آسام کی ریاست میں چائے کے کھیتوں پر کام کر رہی تھیں۔ ان اموات سے دو ہفتے قبل بھی شمالی ریاست اترپردیش اور اتراکھنڈ میں ملاوٹ شدہ شراب سے تقریباً 100 لوگوں کی موت واقع

Read more

خیبر پحتونخوا میں ایک اور اداکارہ لقمہ اجل بن گئیں

خیبر پختونخوا کے شہر مردان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ لبنیٰ عرف گلالئی کی لاش دو روز پہلے گنے کےکھیت سے ملی ہے۔ گلالئی پشتو ڈراموں فلموں اور سٹیج شوز میں کام کرتی تھیں اور ان دنوں شوہر سے روٹھ کر بہن کے گھر میں رہ رہی تھیں۔ گلالئی پہلی اداکارہ نہیں ہیں جو ’ذاتی رنجش یا تنازعے‘ کا شکار ہوئی ہیں، حالیہ چند برسوں میں خیبر پختونخوا میں ایک درجن کے قریب اداکارائیں ہلاک کر دی گئی ہیں۔ لبنیٰ

Read more

دنیا کی سب سے بڑی شہد کی مکھی زندہ مل گئی

انڈونیشیا میں سائنسدان شہد کی اس مکھی کو عشروں بعد ایک بار پھر ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئے جس کے بارے میں خیال پایا جاتا تھا کہ شائد اب وہ ناپید ہو چکی ہے۔

سائنسدانوں نے اس مکھی کو انتہائی مطلوب مکھی قرار دیا تھا۔

بلیک بی کے نام سے مشہور اس مکھی کی جسامت انسانی انگوٹھے کے برابر ہے اور اس کے پروں کا گھیر اڑھائی انچ تک ہے۔ اس مکھی کا ایک اور نام میگاکائل پلوٹو بھی ہے اور اسے ماہرِ حشرات رسل ویلس کے نام پر ’ویلس جائنٹ بی‘ بھی کہا جاتا ہے لیکن اس کا سادہ نام بلیک بی ہے۔

Read more

انڈیا: گائے کے نام پر ہجومی تشدد میں اضافہ

انڈیا میں گائے کے تحفظ کی بات محض ہندوؤں کا ووٹ حاصل کرنے کے ایک نعرہ رہا ہو لیکن یہ گذشتہ سالوں میں مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ہجومی حملے کا ایک بڑا ذریعہ بن گیا ہے۔ حقوق انسانی کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے امریکہ میں جاری کی گئی اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ پانچ برس میں گائے کے نام پر نفرت اور ہجومی تشدد میں خاصہ اضافہ ہوا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ’گئو

Read more

پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

شارجہ میں جاری پاکستان سپر لیگ کے 12 ویں میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کوئٹہ کی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں چھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے خلاف میچ کھیلے ہیں جن میں وہ کامیاب رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے قلندرز کی سنسنی

Read more

ہدیٰ موتہانہ: دولتِ اسلامیہ کی دلہن کے والد کا ان کی امریکہ واپسی کے لیے مقدمہ

الابامہ ریاست کی کالج سٹوڈنٹ جنہوں نے امریکہ سے فرار ہو کر دولتِ اسلامیہ میں شمولیت اختیار کر لی تھی، ان کے والد ان کی امریکہ واپسی کے حق کے لیے امریکی حکومت کے خلاف عدالت پہنچ گئے ہیں۔ احمد علی موتہانہ نے جمعرات کے روز ایک مقدمہ درج کروایا ہے جس میں ٹرمپ انتظامیہ پر ہدیٰ موتہانہ کی شہریت منسوخ کرنے کے لیے ’غیر قانونی کوششوں‘ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اپنی واپسی پر ہدیٰ موتہانہ، فیڈرل چارجز

Read more

اگر کلبھوشن کو سفارتی رسائی دی جاتی تو کیا وہ اپنا دفاع بہتر طریقے سے کر پاتے؟

بین الاقوامی عدالتِ انصاف کی نیدرلینڈز میں جاری مبینہ انڈین جاسوس کلبھوشن جادھو کے مقدمے کی سماعت 21 فروری کو اختتام پذیر ہوئی ہے۔ انڈیا نے بین الاقوامی عدالتِ انصاف سے استدعا کی تھی کہ پاکستان میں جاسوسی کے الزام میں موت کی سزا پانے والے کلبھوشن جادھو کی سزا معاف کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت میں اس کیس کی سماعت دونوں ملکوں کے میڈیا نے کور کی تاہم اس معاملے پر وہ اپنے اپنے ملک کے انفرادی نقطہ نظر پر

Read more

کرکٹ ورلڈ کپ 2019: ’پاکستان اور انڈیا میچ کا فیصلہ مودی نہیں، مرڈوخ کریں گے‘

پلوامہ حملے کے بعد نریندر مودی نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کر دیں گے۔ گو سیاسی طور پر تو اس بیان کے اثرات سامنے آنا ابھی باقی ہیں لیکن انڈین کرکٹ بورڈ نے جھٹ پٹ اس ڈھول کو گلے میں ڈال کر پیٹنا شروع کر دیا ہے۔ جہاں کئی سابق کرکٹرز اس بحث میں کود پڑے ہیں کہ آیا انڈیا کو ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کرنا چاہیے یا نہیں،

Read more

پاکستان میں انسانی آبادی والے علاقوں میں تیندوے کے حملے کیوں بڑھ رہے ہیں؟

تیندووں کے انسانی آبادی پر حملوں کے واقعات پاکستان کے علاوہ انڈیا میں بھی پیش آ رہے ہیں پاکستان میں رواں برس تیندووں کی جانب سے جنگلوں سے نکل کر انسانوں اور مویشیوں پر حملہ کرنے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں اور دوردراز دیہات کے ساتھ ساتھ اب تو دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے سے بھی ایسی کارروائیوں کی خبریں ملی ہیں۔ تیندووں کے ان حملوں کا ردعمل ایسی کارروائیوں کا نشانہ بننے والی آبادی کے ہاتھوں جانور

Read more

جماعت الدعوۃ پر پابندی: حکومت بلیکٹ لسٹ ہونے سے تو شاید بچ جائے لیکن باقاعدہ کارروائی ایک امتحان ہوگی

پاکستان کی حکومت نے دو سال سے زائد عرصے تک واچ لسٹ پر رکھی گئی دو تنظیموں جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت کو کالعدم تنظیموں میں شامل تو کرلیا ہے لیکن حکام کا کہنا تھا کہ ابھی تک ان تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنے کے بارے میں واضح ہدایات جاری نہیں کی گئیں ہیں۔ ان دونوں تنظیموں کا زیادہ تر اثر و رسوخ آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ہے۔ دہشت گردی سے نمٹنے

Read more

پی ایس ایل: محمد سمیع کے کریئر کی ساتویں ہیٹ ٹرک

ہیٹ ٹرک کے لیے مہارت کے ساتھ ساتھ قسمت کا عمل دخل بھی بہت اہم ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو دنیا کے ہر بولرنے ہیٹ ٹرک کی ہوتی۔ محمد سمیع اس لحاظ سے خوش قسمت واقع ہوئے ہیں کہ وہ اپنے کریئر میں ایک یا دو نہیں بلکہ سات ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائٹڈ کی طرف سے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف شارجہ میں مسلسل تین گیندوں پر وہاب ریاض، عمید آصف

Read more

زہریلا کھانا: کراچی کے ریستوان سے بریانی کھانے کے بعد ایک ہی خاندان کے پانچ بچے ہلاک

متاثرین نے صدر کے ایک ریستوران سے بریانی لے کر کھائی پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں زہریلا کھانا کھانے سے بچوں کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے۔ گذشتہ چار ماہ کے دوران کراچی میں اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ حالیہ واقعے میں مرنے والے پانچوں بچے بہن بھائی تھے، جبکہ ان کی والدہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ متاثرہ خاندان کا تعلق بلوچستان کے پشین ضلع سے بتایا جارہا ہے۔ کراچی پولیس چیف ڈاکٹر

Read more

پی ایس ایل: پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے گیارویں میچ میں دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مدِمقابل ہیں۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں اب تک ہونے والے میچوں کے نتیجے میں پشاور زلمی دوسری بہترین ٹیم بن کر ابھری ہے اور تین میچ کھیلنے کے بعد اس کے چار پوائنٹس ہیں۔ پشاور زلمی کو پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی تاہم دوسرے

Read more

جیش محمد کے مدرسے کا کنٹرول پنجاب حکومت نے سنبھال لیا

مولانا مسعود اظہر کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں مقیم ہیں پاکستان کے صوبہ پنجاب میں حکام نے بہاولپور میں واقع کالعدم تنظیم جیشِ محمد کے مرکزی مدرسے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ صوبائی وزارت داخلہ کے ایک ترجمان کے مطابق پنجاب حکومت نے جیش محمد کا ہیڈکوارٹر سمجھے جانے والے مدرستہ الاصابر اور جامع مسجد سبحان اللہ کے مدرسے کا انتظام سنبھالا ہے اور اس سلسلے میں وہاں

Read more

پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار،آئی او سی کا انڈیا کو’تنہا‘ کرنے کا فیصلہ

انڈیا کی جانب سے دو پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہ کرنے پر انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے انڈیا کی کھیلوں کے مختلف مقابلوں کی میزبانی کی تمام درخواستیں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دو کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستانی شوٹرز کی ٹیم نے انڈیا میں شوٹنگ ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 25 میٹر پسٹل مقابلے میں شرکت کرنا تھی۔ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے انٹرنیشنل سپورٹس فیڈریشن پربھی زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی مقابلے کا انعقاد انڈیا میں

Read more

انڈیا: عالمی کپ سے پاکستان کو باہر کرنے کی کوشش

پاکستان اور انڈیا کے شائقین میں کرکٹ کے لیے بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے اگرآپ انڈین ذرائع ابلاغ کا مشاہدہ کریں تو آپ کو یہ تاثر ملے گا کہ اس سال مئی میں شروع ہونے والے عالمی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف گروپ مرحلے میں انڈیا 16 جون کو ہونے والا میچ کھیلنے سے انکار کر دے گا۔ یہ رد عمل انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں اس ماہ ہونے والے دہشت گردی

Read more

پاکستانی فوج کے دو اعلیٰ افسران جاسوسی کے الزامات میں گرفتار، آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کا کورٹ مارشل

پاکستان فوج کے ترجمان نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے دو اعلیٰ افسروں کے خلاف جاسوسی کے الزامات کی تحقیقات ہو رہی ہے۔

پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ میں آنے والی ا ن خبروں کی تصدیق کی ہے کہ پاکستانی فوج کے دو سینیئر افسران کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Read more

ایف اے ٹی ایف:’پاکستان دہشت گرد تنظیموں سے لاحق خطرات کو پوری طرح سمجھنے میں ناکام‘

بین الاقوامی تنظیم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے معاملے میں ’محدود بہتری‘ دکھائی ہے تاہم وہ دولتِ اسلامیہ اور القاعدہ سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں سے لاحق خطرات کو پوری طرح سمجھنے میں ناکام رہا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو اس سلسلے میں فوری اقدامات کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق

Read more

گھر سے بھاگنے والی سعودی بہنیں ہانگ کانگ میں پھنس گئیں

بہنوں کے مطابق وہ ’اغوا ہونے’ کے ڈر سے ہانگ کانگ کا ہوائی اڈا چھوڑنے پر مجبور ہوئیں سعودی عرب میں اپنے خاندان سے بھاگ کر آسٹریلیا جانے کی خواہشمند دو بہنوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی حکام نے انھیں ہانگ کانگ کے ہوائی اڈے پر روک لیا ہے۔ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی بہنوں نے ریم اور روان کے فرضی ناموں کے ساتھ اپنے وکیل کے ذریعے جاری کیے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے

Read more

فائبر: وہ صحت بخش غذا جو ہماری خوراک کا حصہ نہیں رہی

سائنسدانوں کے مطابق لوگوں کی خوراک میں روزانہ کم از کم 25 گرام فائبر شامل ہونا چاہیے اگر ہم آپ کو ایسی معجزاتی خوراک کے بارے میں بتائیں جسے کھانے کے بعد آپ کی عمر دراز ہو جائے گی تو کیا آپ اس میں دلچسپی ظاہر کریں گے؟ یہ قدرتی طور پر دل کے دورے، فالج اور ذیابیطس جیسی بیماریوں کے خطرے کو بھی کم کر دیتی ہے اور یہ آپ کے وزن، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول لیول کو بھی

Read more

دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرنے والی شمیمہ بیگم کا خاندان برطانوی حکومت کے فیصلے کو چیلنج کرے گا

شمیمہ بیگم کا کہنا ہے کہ وہ دولت اسلامیہ کی ‘پوسٹر گرل’ نہیں بننا چاہتی تھیں 15 برس کی عمر میں انگلینڈ سے شام جا کر شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرنے والی شمیمہ کے خاندان نے برطانوی وزیر داخلہ کو ایک خط کے ذریعے بتایا ہے کہ وہ ان کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔ گذشتہ روز برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے دولت اسلامیہ میں شمولیت کے لیے برطانیہ چھوڑنے والی شمیمہ بیگم کو برطانوی

Read more

شوبز ڈائری: ملائیکہ نے طلاق کیوں لی اور بالی وڈ میں دیش بھگتی کا مقابلہ

ملائیکہ کا نام آج کل اداکار ارجن کپور کے ساتھ جوڑا جاتا ہے تاہم دونوں ہی اپنے رشتے کو قبول تو نہیں کرتے ملائیکہ اروڑہ خان نے ارباز خان کے ساتھ طلاق کے کافی عرصے بعد پہلی مرتبہ اپنی طلاق کی وجوہات اور اس فیصلے پر اپنے بچوں کے ردِعمل پر پہلی بار بات کی۔ ملائیکہ اپنی دوست کرینہ کپور خان کے چیٹ شو میں بات کر رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کی سب سے بڑی وجہ

Read more

گرے ہاؤنڈ کتوں کی دوڑ: ’ریڈ فاکس کے ساتھ میرا خاندانی وقار جڑا ہے‘

دبلی پتلی مگر مضبوط جمسامت والا بھورے رنگ کا ’ریڈ فاکس‘ پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی کے نسبتاً نئے تعمیر شدہ نیزہ بازی کے میدان پر 276 گز لمبائی پر مشتمل کتوں کی دوڑ کا ٹریک بنایا گیا ہے۔ پھر اس ٹریک پر ریڈ فاکس کو میدان میں لایا جاتا ہے اور چند مداح دوڑتے ہوئے اسے گھیر لیتے ہیں۔ ریڈ فاکس کو یہیں دوڑنا ہے۔ وہ اپنے سامنے ٹریک کو دیکھ سکتا ہے۔

Read more

یہ نیم برہنہ مرد کیا تلاش کر رہے ہیں؟

ایک قدیم جاپانی تہوار میں حصہ لینے والے ہزاروں نیم برہنہ مرد قسمت پانے کے لیے ہجوم میں پھینکی گئیں دو مقدس چھڑیاں تلاش کرتے ہیں۔ ہزاروں مرد دو چھڑیوں کی تلاش میں اکھٹے ہوتے ہیں خیال کیا جاتا ہے کہ حالیہ دنوں میں اوکایاما کے کِن ریوزان سائدائجی بدھ مندر میں ہونے والی تقریب میں 10000 مردوں نے سفید لنگوٹی پہن کر حصہ لیا۔ ہجوم میں پھینکی جانے والی چھڑیوں کی تلاش میں نکلنے سے پہلے تقریب میں حصہ

Read more

پی ایس ایل بہترین کھلاڑیوں کا بڑا ٹورنامنٹ ہے: سر ویوین رچرڈز

ماضی کے شہرۂ آفاق بیٹسمین سر ویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کرکٹرز پاکستان سپر لیگ میں کھیل رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے۔ سرویوین رچرڈز پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے وابستہ ہیں۔ سرویوین رچرڈز نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں بی بی سی اردو کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ قدر کی نگاہ سے دیکھا جانے والا

Read more

سام سنگ: چھ کیمروں والے گیلیکسی فولڈ کی رونمائی

سام سنگ نے فولڈ ہونے والے سمارٹ فون دا گلیکیسی فولڈ، گیلیکسی ایس 10 فائیو جی اور تین گیلیکسی ایس 10 موبائلز کی رونمائی کی ہے۔ گیلیکسی فولڈ دو ماہ کے اندر ہی مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہو گا جو توقع سے بہت پہلے ہے۔ گیلیکسی ایس 10 فائیو جی کے فیچر فرم کے سب سے بڑے نان فولڈنگ فون کے ہیں اور اس میں یہ یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ نیٹ ورک کی موجودگی میں ڈیٹا

Read more

صفر سے لامحدودیت تک، ہندوستانی ریاضی دانوں نے دنیا کو کیا دیا

انڈیا کے ریاضی دانوں نے زیرو ایجاد کیا جس سے ریاضی کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں آئیں چین کی طرح انڈیا بھی بہت عرصہ پہلے اعشاری نظام کے استعمال کے فوائد کو جان چکا تھا اور وہ ریاضی کے موجودہ نظام کو تیسری صدی عیسوی سے استعمال کر رہا ہے۔ ہمیں یہ معلوم نہیں کہ اعشاری نظام کب ایجاد ہوا لیکن یہ یقینی ہے کہ چین اور انڈیا کے ریاضی دانوں نےاس نظام کی غلطیوں کو دور کیا اور اس

Read more

پاکستان: جماعت الدعوة اور فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم قرار دے دیا گیا

پہلے بھی جماعت الدعوة اور فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی لگائی جا چکی ہے پاکستان کی وزارتِ داخلہ نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے جماعت الدعوة اور فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم تنظیمیں قرار دے دیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کے ایک ترجمان کے مطابق وزیرِ اعظم کے دفتر میں ہونے والی ایک میٹنگ میں نیشنل ایکشن پلان کا از سرِ نو تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیوں

Read more

’انڈیا اپنے حصے کا پانی پاکستان نہیں جانے دے گا‘

انڈیا نے کہا ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو ملنے والے تین دریاؤں میں سے انڈیا کے حصے کا پانی پاکستان میں بہنے نہیں دے گا اور اس پانی کو کشمیر اور پنجاب کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ انڈیا کی وفاقی کابینہ کے ایک رکن نتن گڈکری کے دفتر نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ ایک ہنگامی فیصلہ ہے اور اس کا سندھ طاس معاہدے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انڈیا

Read more

شارجہ: کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہیں۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ پی ایس ایل میں اب تک پشاور زلمی اور کراچی کنگز آٹھ مرتبہ مدِمقابل آئی ہیں۔ چھ بار فتح پشاور زلمی کے نام رہی جبکہ صرف دو بار کراچی کنگز جیتی ہے۔ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں اب تک دو، دو میچ کھیل چکی ہیں

Read more

مادری زبانوں کا عالمی دن: کیا ماں بولی کے لیے بھی چیخنا پڑے گا؟

آج مادری زبانوں کا عالمی دن ہے جسے انگریزی میں ’مدر لینگویج ڈے‘ کہتے ہیں۔ انگریزی میں اس لیے لکھا کہ یہ شاید دنیا کہ ہر ملک میں تھوڑی بہت بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ سب سے زیادہ کون سی زبان بولی جاتی ہے یہ ایک الگ بات ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی چین کی زبان مندرین ہے جسے تقریباً ایک ارب لوگ بولتے ہیں۔ اس کے بعد دوسرا نمبر ہسپانوی

Read more

موٹر بائیک رائڈ: ‘مردوں کو بتانا ہے اب ہم آپ سے نھیں ڈرتے‘

Minahil Baloch’میں عام طور پر بس سے سفر کرتی تھی۔ اگر ٹیکسی سے جاؤں تو مجھے 900 روپے دینے پڑتے ہیں، لیکن اگر موٹر سائیکل سے جاؤں تو کرایہ 300 روپے سے بھی کم بنتا ہے‘ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا بحران معمول کی بات ہے جس سے ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات متاثر ہوتی ہیں۔ پاکستانی معاشرے میں خواتین کے موٹر سائیکل چلانے کی قبولیت نہ ہونے کے باعث، جنوبی ایشیا کے دیگر

Read more

فواد چوہدری اور نعیم الحق کے درمیان ٹویٹس کا تبادلہ، اختلاف رائے کا اظہار سب کے سامنے کیوں؟

پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے گذشتہ روز پی ٹی وی کے بارے میں چند ٹویٹس کیں جس پر وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے غالب کا شعر لکھ کر تبصرہ کیا۔ ایسا کیا ہے کہ حکومت کے دو مرکزی اراکین پبلک میں ایک معاملے پر ایک دوسرے سے الجھ رہے ہیں؟ یہ بھی پڑھیے فواد چوہدری پر پریس کلبوں کے دروازے بند سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی نعیم الحق کا تھپڑ،’پی ٹی آئی

Read more

شارجہ کرکٹ سٹیڈیم پاکستانی کھلاڑیوں کا پسندیدہ گراؤنڈ کیوں ہے؟

پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ ٹیموں نے کھیلنے سے انکار کیا تو شارجہ وہ پہلا سٹیڈیم تھا جس نے پاکستانی ٹیم کے بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کی۔ سنہ 2002 میں ویسٹ انڈیز وہ پہلی ٹیم تھی جس نے شارجہ کے میدان میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے کھیلے تھے جس کے بعد سے یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم ہمیشہ سے پاکستانی کرکٹرز کے دلوں کے قریب رہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ

Read more

پی ایس ایل: لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کو پہلے بلے بازی کی دعوت

پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدِمقابل ہیں اور لاہور کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عمر صدیق اور جیمز وینس نے اننگز کا آغاز کیا ہے۔ جمعے کو شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ کے لیے ملتان کی ٹیم میں چار جبکہ لاہور کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ’لاہور قلندرز کو کوئی اور

Read more

کانگریس پارٹی کی نریندر مودی پر کڑی تنقید: ’جب ملک شہیدوں کے ٹکڑے چن رہا تھا تو وزیرِ اعظم اپنے نعرے لگوا رہے تھے‘

کانگریس کے ترجمان نے الزام لگایا ہے کہ مودی ’ووٹ لینے کے لیے شہیدوں کے کفن کے ساتھ تصویریں اور سیلفیاں لیتے‘ ہیں انڈیا میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھی وہ اپنی تشہیری مہم میں مگن تھے۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سورجیوالا نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد وزیراعظم نے قومی سوگ کا اعلان اس

Read more

شیشپر گلیشئیر کے سرکنے سے آبادی کو خطرہ، شاہراہ قراقرم کے قریب واقع آبادی کو خالی کروانے کا حکم

گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ میں ایک گلیشئیر کے سرکنے سے لاحق خطرے کے باعث حکام نے شاہراہ قراقرم کے قریب واقع آبادی کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم دیا ہے۔ شیشپر نامی یہ گلیشیئر گلگت بلتستان کے ان 36 گلیشیئرز میں سے ایک ہے جو کہ مختلف وجوہات کی بنا پر خطرے کا شکار ہیں۔ گلگت بلتستان کی حکومت کی جانب سے بدھ کو جاری کیے گئے الرٹ کے بعد احسن آباد کے رہائشیوں نے

Read more

دولت اسلامیہ سے منسلک کتنے غیرملکی جنگجو اب بھی عراق اور شام میں ہیں؟

دولت اسلامیہ کے منظر عام پر آنے سے پہلے ہی ہزاروں کی تعداد میں جہادیوں نے القائدہ میں شمولیت اختیار کر لی تھی خیال کیا جاتا ہے کہ ہزاروں غیر ملکی باشندوں نے دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے عراق اور شام کا سفر کیا تھا۔ اب جب دولت اسلامیہ کی ’خلافت‘ کا خاتمہ قریب دکھائی دیتا ہے امریکہ میدانِ جنگ سے پکڑے گئے سینکڑوں مردوں، عورتوں اور بچوں کو واپس ان کے ملکوں میں بھیجنے کے لیے

Read more

میک اپ، بیوٹی انڈسٹری میں انفلوئنسرز کا کیا کردار ہے؟

مشہور شخصیت کائیلی جینر نے اپنے برانڈ کائیلی کاسمیٹکس سے لاکھوں ڈالر کمائے ہیں کئی شعبوں میں فروخت کی کمی کے باوجود خوبصورتی کی صنعت میں اضافہ ہو رہا ہے اور ایسا لگ رہا ہے ہم میک اپ اور جلد کی دیکھ بھال سے محبت کرنے والوں کا سیارہ بنتے جا رہے ہیں۔ لیکن بڑے بیوٹی انفلوئنسرز کون ہیں؟ ‘کورئین بیوٹی‘ کیا ہے؟ مائیکرو انفلوئنسرز حقیقتاً کتنا کما لیتے ہیں؟ اور دکانوں سے ہاتھوں ہاتھ بکنے والی اہم مصنوعات کون

Read more

سری لنکا کی حکومت کو منشیات سے لڑنے کے لیے ’اخلاقی جلاد‘ کی تلاش

سری لنکا میں تقریباً 1300 مجرم موت کی سزا کاٹ رہے ہیں ڈرگ سمگلنگ پر کریک ڈاؤن کرنے کے لیے سری لنکا نے دو ’مضبوط اخلاقی کردار‘ کے حامل جلاد کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ریاستی روزنامے میں 203 امریکی ڈالرز ماہانہ تنخواہ کی اس ملازمت کا اشتہار دیا گیا۔ سری لنکا کے آئین میں سزائے موت کا قانون موجود ہے مگر 1976 سے کسی مجرم کو پھانسی نہیں دی گئی۔ پانچ سال پہلے ملک کے آخری جلاد کے

Read more

ڈھاکہ: کیمیائی گودام میں آتشزدگی، 60 افراد ہلاک

بدھ کی شام ایک ایسی رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جسے کیمیائی گودام کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا تھا بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ کے ایک تاریخی علاقے میں لگنے والی آگ میں اب تک کم از کم ساٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بدھ کی شام ایک رہائشی عمارت، جسے جزوی طور پر کیمیائی گودام کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا، میں آگ بھڑک اٹھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق آگ نے قریبی عمارتوں

Read more

’ایک طبلہ نہ بجے تو 14 بندے بھوکے رہ جاتے ہیں‘

’قوالوں کے ساتھ 14 بندے ہوتے ہیں ،ایک طبلہ نہ بجے تو چودہ کے چودہ بندے بھوکے رہ جائیں گے۔‘ یہ کہنا ہے 67 سالہ حاجی اختر علی کا جو طبلہ بنانے کے فن میں مہارت رکھتے ہیں۔ ان کے لیے طبلہ ایک محبوب کی حیثیت رکھتا ہے۔ حاجی اختر علی کا تعلق وزیر آباد کے نواحی گاوں دھونکل سے ہے جس کی وجہ شہرت وہاں بننے والے طبلے ہیں۔ یہاں تیار شدہ طبلے ملک کے طول و عرض میں

Read more

برطانیہ میں دمے کا شکار نوجوانوں کے مرنے کا امکان زیادہ

برطانیہ میں بلوغت کو پہچنے والے اٹھارہ فیصد نوجوان ذیابیطس ٹو جیسی کسی بیماری کا شکار ہو چکے ہوتے ہیں: تحقیق برطانیہ میں ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ برطانیہ میں نوجوان افراد کے دمے سے مرنے کے امکانات دوسرے امیر ملکوں کی نسبت زیادہ ہیں۔ اسی تحقیق میں سامنے آیا ہے برطانیہ میں اٹھارہ فیصد یعنی تقریباً ہر پانچواں نوجوانوں بلوغت کی عمر کو پہنچتے وقت کسی بیماری میں مبتلا ہو چکا ہوتا ہے۔ اس تحقیق میں سامنا

Read more

شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے آخری گڑھ سے شہریوں کا انخلا شروع

اقوام متحدہ نے باغز میں پھنسے 200 سے زائد خاندانوں کی قسمت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا شام میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے زیر قبـضہ آخری علاقے سے بسوں کے ذریعے لوگوں کا انخلا شروع ہو گیا ہے۔ سرحد پر موجود صحافیوں نے عراقی سرحد کے قریب باغز کے گاؤں سے کم از کم دس گاڑیوں کو لوگوں کو نکالتے دیکھا ہے۔ امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) اتحاد کے ترجمان، جس کے

Read more

پی ایس ایل 4: شارجہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز مدِمقابل

PCBکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم تاحال پی ایس ایل 4 میں ناقابلِ شکست ہے متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ 4 میں دو روز کے وقفے کے بعد بدھ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہو رہا ہے۔ دبئی میں میچوں کے پہلے مرحلے کے بعد آج سے پی ایس ایل کا میلہ شارجہ میں سج رہا ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ

Read more

پلوامہ حملے کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی خواتین کی مہم: نفرت کے خلاف چیلنج

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں حملے کے بعد پاکستانی خواتین کے ایک گروپ نے سوشل میڈیا پر متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک آن لائن مہم کا آغاز کیا ہے۔ ’اینٹی ہیٹ چیلنج‘ نامی ہیش ٹیگ پاکستانی صحافی اور امن کے لیے کام کرنی والی سماجی کارکن سحر مرزا نے شروع کیا۔ انھوں نے فیس بک پر ایک تصویر لگائی جس میں ایک بینر پر لکھا تھا ‘میں پاکستانی ہوں اور میں پلوامہ میں دہشت

Read more

دہشتگردی کےخلاف سعودی عرب انڈیا کے ساتھ ، پاکستان کا کوئی ذکر نہیں

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محد بن سلمان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف سعودی عرب انڈیا کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کے خلاف لڑائی میں ہر ممکن تعاون دے گا۔ انہوں نے یہ بات انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پلوامہ حملے کا ذکر کیے جانے کے پس منظر میں کہی۔ شہزاہ سلمان دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو فرغ دینے کےلیے انڈیا کے دورے پر ہیں۔ دلی میں ولی عہد شہزادہ محمد

Read more

انڈیا: راجستھان جیل میں پاکستانی قیدی کا قتل

جے پور کی سینٹرل جیل میں ایک پاکستانی قیدی اور بعض مقامی قیدیوں کے درمیان جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر کئی قیدیوں نے مل کر ایک پاکستانی قیدی کو قتل کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں چار قیدیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اے این آئی ایجنسی کے مطابق مارے جانے والے پاکستانی قیدی کا تعلق سیالکوٹ سے تھا۔ وہ سنہ 2011 سے جے پور کی جیل میں تھے۔ جے پور کی

Read more

پی ایس ایل: ’کیا کریں، یہ کرکٹ جو نہیں ہے‘

وسیم اکرم پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کی انتظامیہ میں شامل ہیں سنہ 1952 سے سنہ 2017 تک پاکستان کرکٹ نے عروج و زوال کے کئی ادوار دیکھے ہیں۔ کئی کپتان آئے اور گئے۔ ہر ایک نے اپنا کرکٹنگ کلچر متعارف کروایا۔ کچھ ایسے تھے کہ جب ڈریسنگ روم سے رخصت ہوئے تو اپنا کلچر بھی ساتھ ہی سمیٹ لے گئے اور کچھ ایسے بھی کپتان ہوئے کہ جن کا وضع کردہ کلچر ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد

Read more

پاکستانی سیاست اور شاہی دورہ

یہ بات تو طے ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورۂ پاکستان قطعاً غیر سیاسی تھا مگر اس کے سیاسی اثرات بہرحال مرتب ہوئے ہیں۔ چاہے وقتی طور پر ہی سہی عمران خان کو ذاتی طور پر اور تحریک انصاف کی حکومت کو سیاسی سہارا ملا ہے۔ معاشی گرداب اور بری طرز حکمرانی کی شکار حکومت کو سات ماہ بعد پہلی بار سر اٹھانے کا موقع ملا ہے۔ سیاسی مخالف، سعودی ولی عہد کے احترام، شان و

Read more

نیب نے آغا سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار کر لیا

NABآغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے بارے میں نیب تحقیقات کر رہا تھا جبکہ اس ضمن میں ریفرنس ابھی تک کراچی کی احتساب عدالت میں دائر نہیں کیا گیا قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ اسمبلی کے سپیکر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کو آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ سندھ اسمبلی کے سپیکر کو بدھ کو اسلام آباد کے ایک فائیو سٹار ہوٹل سے گرفتار کیا گیا

Read more

سرفراز احمد کو سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کرنے والے شخص پر دس سال کی پابندی

سرفراز احمد نے فوری طور پر ٹیم منیجمنٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس واقعے کی رپورٹ کر دی تھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کرنے کا الزام ثابت ہونے پر عرفان انصاری نامی شخص پر دس برس کی پابندی عائد کر دی ہے۔ عرفان انصاری پر الزام تھا کہ انھوں نے اکتوبر 2017 میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی گئی ون ڈے

Read more

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی انجینئر کی ڈائری: ’اب یہ ملک ہمارے لیے سمٹ رہا ہے‘

سعودآئزیشن پر گذشتہ تین سال سے تیزی سے عملدرآمد ہو رہا ہے اور 70 سے زیادہ فیصد دکانیں اور کاروبار سعودیوں کے ہاتھ میں ہیں سعودی عرب کا شمار بیرونِ ملک نوکریوں کے متلاشی پاکستانیوں کے پسندیدہ ممالک میں ہوتا رہا ہے۔ اس وقت بھی لاکھوں پاکستانی سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں تاہم اب ’سعودآئزیشن‘ کی وجہ سے اس تعداد میں کمی آ رہی ہے اور وہاں مقیم پاکستانی مشکلات کا شکار ہیں۔ پڑھیے ایسے ہی

Read more

پاکستان اب انڈیا کے لیے ’پسندیدہ ترین ملک‘ نہیں رہا، تو کیا ہوا؟

نریندر مودی نے پاکستان کو دیے گئے ‘موسٹ فیورڈ نیشن’ کے درجے سے ہٹا دیا ہے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد انڈیا پاکستان پر معاشی دباؤ بڑھا رہا ہے۔ گذشتہ ہفتے نریندر مودی نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے قوانین کے تحت 1996 میں پاکستان کو دیے گئے ’موسٹ فیورڈ نیشن‘ (ایم ایف این) یعنی تجارت کے لیے سب سے پسندیدہ ملک کے درجے سے

Read more

دولتِ اسلامیہ: شمیمہ بیگم کو برطانوی شہریت سے محروم کرنے کا فیصلہ

شمیمہ بیگم کا کہنا ہے کہ وہ دولت اسلامیہ کی ‘پوسٹر گرل’ نہیں بننا چاہتی تھی 15 برس کی عمر میں انگلینڈ سے شام جا کر شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرنے والی شمیمہ بیگم کو ان کی برطانوی شہریت سے محروم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وائٹ ہال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شمیمہ بیگم سے جو اب 19 برس کی ہیں، ان سے برطانوی شہریت واپس لینے کا فیصلہ اس لیے کیا

Read more

برطانوی فوٹو گرافر باغیچوں کی تصاویر کے سالانہ مقابلے کی فاتح قرار

برطانوی فوٹو گرافر جل ویلہم کو رواں برس ’انٹرنیشل گارڈن فوٹو گرافر آف دی ائیر کمپی ٹیشن‘، یعنی باغیچوں کی تصاویر بنانے والے فوٹو گرافروں کے سالانہ مقابلے کی فاتح قرار پائی ہیں۔ شمالی یاک شائر سے تعلق رکھنے والی فوٹو گرافر نے 50 ممالک کے 19 ہزار لوگوں کو شکست دے کر پچھتر سو برطانوی پاؤنڈ کا اول انعام حاصل کیا۔ انکی تصویر کا عنوان ’فائر ورک‘ یعنی آتش بازی ہے۔ اس تصویر میں انھوں نے اپنے باغیچے میں

Read more

’میری گرل فرینڈ مجھ پر تشدد کرتی تھی، مجھے ڈر تھا کہ وہ مجھے جان سے نہ مار دے‘

BBC Three/Century Filmsایلیکس سکیل انتباہ: اس کہانی میں بیان کی گئی باتیں آپ کو پریشان کر سکتی ہیں۔ ایلیکس سکیل، 22 میں وہ لمحہ کبھی نہیں بھول سکتا جب میری گرل فرینڈ جورڈن نے پہلی مرتبہ مجھ پر کھولتا ہوا پانی پھینکا تھا۔ ہم بیڈفورڈ شائر کے ایک گھر میں تین سال سے ساتھ رہ رہے تھے۔ ایک دن اس نے مجھے کمرے کے کونے میں لے جا کر گھیر لیا۔ اس کے ہاتھ میں ابلتے ہوئے پانی سے بھری

Read more

وائٹ ہاؤس کی جانب سے سعودی عرب میں امریکی جوہری منصوبے کی تحقیقات

امریکی کانگرس کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کو حساس جوہری ٹتکنالوجی منقتل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک ڈیمو کریٹ پینل نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ آیا وائٹ اؤس واقعی سعودی عرب میں ایک جوہری ری ایکٹر تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ اس حوالے سے خبردار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مشرق وسطی میں عدم استحکام پیدا ہوگا اور جوہری

Read more

کشمیر کے معاملے میں انڈیا کا سچا دوست ایران ہے یا سعودی عرب؟

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان منگل کی رات انڈیا کے دو روزہ دورے پر دلی پہنچ رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ پاکستان کے دورے پر تھے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ دورے کے لیے انڈیا سے پہلے پاکستان جانے کا انتخاب یہ ظاہر کرتا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو زیادہ ترجیح دیتا ہے۔

سعودی عرب اور پاکستان کا تعلق تاریخی رہا ہے۔ کشمیر سے لےکر طالبان تک کے معاملے پر سعودی عرب پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا آیا ہے۔ سنہ 2016میں انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ اور اس کے بعد سعودی عرب نے کشمیر کے مسئلے کے حل کے طور پر کشمیریوں کے فیصلے کو ترجیح دینے کی حمایت کی تھی۔ سعودی عرب نےاو آئی سی کے اجلاس میں یہ بات کہی تھی۔

Read more

فرانس میں یہودی قبروں کی بے حرمتی

یہودی مخالفت اس ملک میں ایک زہر کی طرح’ پھیل رہی ہے۔ وزیرِ داخلہ کرسٹوفر کاسٹانر مشرقی فرانس میں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ایک یہودی قبرستان میں تقریباً 80 قبروں کی بے حرمتی کر گئی ہے۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب فرانس میں آئندہ چند روز میں یہودیوں کو نشانہ بنانے والے حملوں کی تعداد میں اضافے کے پیشِ نظر قومی سطح پر متعدد مظاہرے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ فرانس انفو نامی ویب

Read more

’سعودی عرب سے پیسے آنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں‘

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان پچھلے دو روز میں آٹھ یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں جن کی مالیت 20 ارب ڈالرز سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ لیکن یہ سرمایہ کاری پاکستان کے لیے کتنی کارگر ثابت ہوگی؟ سعودی عرب ایک ایسے وقت میں پاکستان میں سرمایہ لگا رہا ہے جب پاکستان کو معاشی معاونت کی سخت ضرورت ہے اور دوسری جانب انڈیا پاکستان کو بین الااقوامی سطح پر تنہا کرنا چاہتا ہے۔ لیکن اقتصادیات کے ماہرین اور اس

Read more