سات دہائیوں تک ہالی ووڈ پر راج کرنے والے کرسٹوفر پلمر چل بسے

کراچی — بیاسی برس کی عمر میں بہترین معاون اداکار کا ‘اکیڈمی ایوارڈ’ جیتنے والے کرسٹوفر پلمر سات دہائیوں تک فلمی پردے پر اپنا جادو دکھانے کے بعد رواں ماہ 6 فروری کو 91 سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو افسردہ چھوڑ گئے۔ تاہم اس عظیم اداکار کی فلمز، ٹی وی شوز اور اسٹیج پرفارمنسز انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گی۔

Read more

بین الاقوامی فوجداری عدالت: ‘فلسطینی علاقے ہمارے دائرہ کار میں شامل ہیں’

ویب ڈیسک — بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والے جنگی جرائم اور ظالمانہ کارروائیاں اس کے دائرہ کار میں آتی ہیں۔ بین الاقوامی عدالت کو ان کی سماعت کرنے کا اختیار ہے۔

Read more

امریکہ کا یمن کے حوثی باغیوں کو دہشت گرد قرار دینے کا اقدام واپس لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے بھوک و افلاس سے شدید متاثرہ ملک یمن میں حوثی باغیوں کو ‘غیر ملکی دہشت گرد تنظیم’ قرار دیے جانے کے ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

بھارتی کشمیر میں 18 ماہ بعد تیز رفتار انٹرنیٹ بحال، صارفین کی نگرانی کے لیے رضا کاروں کی بھرتی

سرینگر — بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی پولیس نے ایسے رضا کاروں کو بھرتی کرنے کا آغاز کیا ہے جو انٹرنیٹ صارفین کی نگرانی کریں گے اور حکام کو سائبر کرائم سے متعلق آگاہ کریں گے۔

Read more

سابق صدر ٹرمپ کا مواخذہ، واشنگٹن ڈی سی کی سیکیورٹی کے اعلیٰ سطح پر اقدامات

ویب ڈیسک — امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی آئندہ ہفتے شروع ہو رہی ہے جس کی وجہ سے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کی سیکیورٹی کے لیے پولیس فورس اعلیٰ سطح کی تیاری میں مصروف ہے۔

Read more

کرونا کے باعث افغانستان، شام اور عراق میں شدت پسند گروہوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے: اقوام متحدہ

اسلام آباد — اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے تنازعات کے شکار علاقوں بشمول افغانستان، شام اور عراق میں شدت پسند گروہوں داعش اور القاعدہ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ جب کہ متعدد حملوں کے باوجود یہ خطرہ یورپ میں نسبتاً کم ہے۔

Read more

امریکہ میں بے روزگاری کی سطح میں معمولی کمی، روزگار کے 49 ہزار نئے مواقع

ضنوری کے مہینے کے دوران امریکہ میں روزگار کے صرف 49 ہزار نئے مواقع پیدا ہوئے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی معیشت کرونا وائرس کے آغاز کے تقریباً ایک سال بعد بھی اس کی گرفت سے باہر نہیں نکل سکی ہے۔

دسمبر کے مہینے میں امریکہ میں دو لاکھ 27 ہزار افراد کو اپنے روزگار سے محروم ہونا پڑا تھا، جو گزشتہ سال اپریل کے بعد ایک بڑا نقصان تھا۔

Read more

انسان کے پیدا کردہ شور سے آبی حیات بھی محفوظ نہیں رہی

بے ہنگم شور ہر ایک کو ناگوار گزرتا ہے کہ انسان کا دل چاہتا ہے کہ وہ یا تو اسے بند کر دے یا اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لے، یا پھر کہیں بھاگ جائے۔ شور صرف انسان کو ہی نہیں، حیات کی اکثر اقسام کو متاثر کرتا ہے، اب تو اس شور سے مچھلیاں اور آبی حیات پر بھی منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

اب آپ پوچھیں گے کہ زیر آب شور کہاں سے آیا؟ تو اس کا جواب ہے کہ انسانی سرگرمیوں سے۔ انسان سمندر میں تیل، گیس اور دیگر خزانوں کی تلاش میں بڑی بڑی مشینیں استعمال کر رہا ہے، جو بڑی پیمانے پر شور پیدا کرتی ہیں۔

Read more

اگر امریکہ امن معاہدے سے پیچھے ہٹا، تو پھر بڑی جنگ ہو گی:طالبان

طالبان نے اپنے تازہ حملوں میں کم از کم 21 افغان فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے، جب کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امریکی ثالثی میں ہونے والے امن مذاکرات میں تعطل جاری ہے۔ اسی دوران، طالبان نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ گزشتہ سال 29 فروری کو طے پانے والے امن معاہدے سے پیچھے ہٹا، تو اس سے افغان جنگ میں خطرناک تیزی آئے گی۔

یہ لڑائی ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب امریکہ سن 2020 میں طالبان سے کئے گئے وعدے پر نظر ثانی کر رہا ہے، جس کے تحت امریکی اور دیگر اتحادی افواج کو اس سال مئی تک افغانستان سے انخلا کرنا ہے۔

Read more

میانمار: فیس بک پر پابندی، فوج کے خلاف ایک بڑا مظاہرہ

میانمار کی فوجی حکومت نے ملک میں فیس بک اکاؤنٹس کو بند کر دیا ہے جب کہ فوج کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے خلاف مزاحمت شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ جمعے کے روز ینگون میں سینکڑوں مظاہرین نے اقتدار پر فوج کے قبضے کے خلاف احتجاج کیا۔

پیر کے روز فوج کی بغاوت کے بعد سے یہ میانمار میں ہونے والا سب سے بڑا عوامی مظاہرہ ہے۔

اس احتجاج میں یورنیورسٹی آف ینگون اور شہر کے سرگرم کارکنوں نے حصہ لیا اور فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ اقتدار عوام کے منتخب نمائندوں کو سونپ کر واپس چلے جائیں۔ دوسری جانب فوجی عہدے دار پکڑ دھکڑ کی اپنی کارروائیوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔

Read more

صدر بائیڈن کا 19 کھرب ڈالر کا کرونا امدادی بل امریکی سینیٹ سے منظور

امریکی سینٹ نے ڈیموکریٹس کی پیش کردہ بجٹ قرار داد کو منظور کر لیا ہے جس میں صدر جو بائیڈن کا 19 کھرب ڈالر کا کرونا وائرس امدادی بل بھی شامل ہے۔

بجٹ قرارداد پر نائب صدر کاملا ہیرس نے ٹائی بریکر ووٹ ڈالا۔ ڈیموکریٹس اب اس بل کو امریکی ایوان ِ نمائندگان میں منظوری کے لئے پیش کریں گے۔

Read more

چین میں چمگادڑوں کی غاروں کا کرونا وائرس سے کیا تعلق ہے؟

چین کی چمگادڑیں کرونا وائرس کے آغاز کا کھوج لگانے والے سائنس دانوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔ اور چین کے شہر ووہان کا دورہ کرنے والی عالمی ادارہ صحت کے سائنس دانوں اور ماہرین کی ٹیم کے ایک رکن نے کہا ہے کہ یہ بہتر طور پر سمجھنے کے لیے کہ کرونا وائرس کا آغاز کیسے ہوا، ہمیں چین میں چمگادڑوں کے غاروں کو دیکھنا چاہئے۔

کرونا وبا کے آغاز کے بعد کئی ماہرین نے یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کرونا وائرس چمگادڑ یا اسی طرح کے کسی جنگلی جانور سے انسانوں کو منتقل ہوا ہے۔

Read more

کیا پاکستان اور بھارت میں تنازع کشمیر مذاکرات سے حل کرنے کا وقت آ گیا ہے؟

نئی دہلی نے کہا ہے کہ ​بھارت پاکستان سے کشمیر پر مذاکرات دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے ایک آلے کے طور پر استعمال کرنے سے باز آنے کی صورت ہی میں ممکن ہے۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان انوراگ سری واستوا نے نئی دہلی میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ بھارت کا مؤقف سب پر واضح ہے۔ نئی دہلی پاکستان کے ساتھ دہشت، دشمنی اور تشدد سے پاک ماحول میں معمول کے تعلقات رکھنے کا خواہاں ہے۔ اس طرح کا ماحول پیدا کرنا پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

Read more

توہینِ مذہب کا الزام، بھارتی سپریم کورٹ سے کامیڈین منور فاروقی کی عبوری ضمانت

بھارت کی سپریم کورٹ نے مسلم اسٹینڈ اپ کامیڈین 30 سالہ منور فاروق کی درخواستِ ضمانت جمعے کو منظور کر لی۔ وہ گزشتہ 35 دن سے مدھیہ پردیش کے شہر اندور کی جیل میں قید ہیں۔

منور فاروقی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے شو میں ہندو دیوی دیوتاؤں کا مذاق اڑایا اور ان کی توہین کی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق جس شو کے فوراً بعد انہیں گرفتار کیا گیا اس میں انہوں نے ایسا کوئی لطیفہ نہیں سنایا تھا جس میں ہندو دیوی دیوتاؤں کا مذاق اڑایا گیا ہو یا ان کی توہین کی گئی ہو۔

Read more

سپریم کورٹ میں میڈیا کی آزادی پر رائے شماری کی بازگشت ملک بھر میں جاری

پاکستان کی سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مقبول باقر کے بینچ میں میڈیا کی آزادی کے حوالے سے ہونے والے رائے شماری پر ملک بھر میں تبصرے جاری ہیں۔

صحافی اس معاملے پر سپریم کورٹ کے ریمارکس کی حمایت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ جب کہ سوشل میڈیا پر جسٹس فائز عیسیٰ کی مخالفت اور حمایت میں بیانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Read more

حزب اختلاف کا 26 مارچ کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان

اسلام آباد —پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے میں 26 مارچ کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

Read more

عراق میں داعش کے خلاف کارروائیوں میں تیزی

ویب ڈیسک —عراق اور اس کے مغربی اتحادیوں نے بظاہر داعش کے عناصر کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اور وہ اس دہشت گرد گروپ کے اہم رہنماؤں کو ہلاک کر رہے ہیں۔ امریکہ کی زیر قیادت داعش مخالف اتحاد نے بغداد کے مغرب میں ایک اہم فضائی حملے میں بدھ کے روز ابو حسن الغریبوی اور تین دیگر جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

Read more

تکون اولم، بے گھر امریکیوں کی زندگی پر پاکستانی نژاد فلم میکر کی ایک منفرد فلم

وا شنگٹن —امریکہ کے کچھ شہروں میں بے گھر افراد کا مسئلہ اتنا عام سا دکھائی دیتا ہے کہ روزانہ کے معمول میں ہم میں سے کم ہی لوگ شہروں کے پارک یا گلی کے کنارے پر بیٹھے ایسے کسی فرد کو رک کر اس کا حال پوچھتے ہیں۔

Read more

ووہان کی لیبارٹری سازشی نظریات کا موضوع کیوں بنی؟

ویب ڈیسک — ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی عالمی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے بدھ کے روز چین کے شہر وہان میں اس وائرولوجی لیبارٹری یا ریسرچ سینٹر کا دورہ کیا۔ جس کے بارے میں قیاس آرائی کی جاتی ہے کہ کرونا وائرس کا جنم یہیں ہوا۔ وائرولوجی سے مراد وائرس کا مطالعہ اور ان سے پیدا شدہ امراض کے بارے میں بحث کرنے والی طب کا شعبہ ہے۔

Read more

ٹرمپ کا مواخذے کی کارروائی میں شہادت کے لیے پیش ہونے سے انکار

امریکہ کی کانگریس میں ڈیموکریٹس ارکان نے درخواست کی ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سینیٹ میں اپنے مواخذے کے ٹرائل میں حلف اٹھاتے ہوئے شہادت کے لیے پیش ہوں۔ دوسری جانب ٹرمپ کے مشیر نے بتایا ہے کہ سابق صدر نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

سابق صدر ٹرمپ کے خلاف عوام کو بغاوت پر اکسانے کے الزامات کے تحت آئندہ ہفتے سینیٹ میں کارروائی شروع ہو گی۔ اس سے قبل اس کارروائی کے مرکزی پراسیکیوٹر جیمی راسکن نے جمعرات کو ای میل کے ذریعے بھجوائے گئے ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹرائل شروع ہونے سے پہلے یا اس ٹرائل کے دوران شہادت کے لیے پیش ہوں۔

Read more

صدر بائیڈن کا یمن جنگ میں امریکی حمایت ختم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کی قیادت میں جاری یمن کی پانچ سالہ جنگ کی حمایت ختم کر رہا ہے۔

صدر بائیڈن نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں سفارت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی نئی خارجہ پالیسی کا اعلان کیا اور کہا کہ امریکہ عالمی سطح پر غیر حاضر رہنے کا متحمل نہیں ہو سکتا اور سفارت کاری ہماری خارجہ پالیسی کا مرکز ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن میں جاری جنگ نے انسانی بنیاد پر اور حکمت عملی کے لحاظ سے ایک تباہی کو جنم دیا ہے اور ان کے بقول، اس جنگ کو ختم ہونا چاہیے۔

Read more

حکومت اور حزبِ اختلاف میں محاذ آرائی جاری، 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمان میں پیش

اسلام آباد — پاکستان کی پارلیمنٹ میں حکومت اور حزبِ اختلاف کے درمیان جاری محاذ آرائی کے ماحول میں 26 ویں آئینی ترمیم پیش کر دی گئی ہے۔ تحریکِ انصاف کی حکومت کے متعارف کردہ اس ترمیمی بل میں سینیٹ کے ارکان کے طریقۂ انتخاب کو تبدیل کرنا تجویز کیا گیا ہے۔

Read more

گیس کا بحران، پاکستان برآمدات میں اضافے کا رُجحان برقرار رکھ سکے گا؟

کراچی — وزیرِ اعظم پاکستان کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے اور ایسا آٹھ سال میں پہلی بار ہوا ہے۔

Read more

افغانستان سے فوج کے انخلا کو التوا میں ڈال دینا چاہیے، کانگریس میں رپورٹ پیش

امریکہ کی کانگریس میں پیش کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن کو افغانستان سے اپنے تمام فوجیوں کو نکالنے کے لیے یکم مئی کی ڈیڈ لائن میں توسیع کر دینی چاہیے اور بین الافغان امن مذاکرات میں پیش رفت کا بھی جائزہ لینا چاہیے۔

افغان امور سے متعلق کانگریس کی ایک کمیٹی نے بدھ کو پیش کردہ اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ کو افغان امن عمل کو ترک نہیں کرنا چاہیے۔ لیکن اس کے لیے عائد کردہ شرائط یکم مئی تک پوری ہوتی دکھائی نہیں دیتیں۔

Read more

امریکہ کی خارجہ پالیسی کیا ہو گی؟ بائیڈن جمعرات کو اہم خطاب کریں گے

امریکہ کے صدر جو بائیڈن جمعرات کو محکمۂ خارجہ کے دورے کے موقع پر خارجہ پالیسی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے خطاب میں امریکہ کی مخالف قوتوں بشمول چین، شمالی کوریا، روس اور ایران سے متعلق امریکہ کی نئی حکمت عملی کے بارے میں مفصل خاکہ پیش نہیں کریں گے۔ تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ وہ عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کریں گے۔

Read more

میانمار: فوجی بغاوت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک، 70 اسپتالوں میں کام بند

میانمار میں فوجی بغاوت اور ملک کی معزول کردہ سربراہ آنگ سان سوچی کی گرفتاری کے بعد سول نافرمانی کی تحریک شروع ہو گئی ہے۔ تحریک میں نوجوان، طلبہ اور طبی عملہ پیش پیش ہے۔

میانمار کے 70 اسپتالوں کے عملے نے فوج کے اقتدار پر قبضے کے خلاف احتجاجاً کام کاج چھوڑ دیا ہے۔

فوجی بغاوت کے خلاف حال ہی میں قائم ہونے والی سول نافرمانی کی تحریک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے 30 ٹاؤنز میں موجود اسپتالوں کے عملے نے فوجی قیادت کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ اس تحریک میں چار ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔ تاہم وہ اپنا نام ظاہر کرنا نہیں چاہتے۔

Read more

امریکی گلوکارہ ریحانہ کا بھارتی کسانوں کے حق میں ٹوئٹ، بھارت کا شدید ردِ عمل

امریکہ کی نامور گلوکارہ ریحانہ نے بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے حق میں ایک بیان دیا ہے جس کے بعد نئی دہلی نے اس پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

گلوکارہ ریحانہ نے منگل کو بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق ایک خبر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم اس بارے میں بات کیوں نہیں کر رہے۔

Read more

وزیرستان کی کم سن فٹ بال پلیئر مستقبل میں ڈاکٹر بننے کی خواہش مند

جنوبی وزیرستان کی رہائشی عاصمہ حافظ کی فٹ بال کو کک مارنے کی تصویر کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی ہے۔ وہ تیسری جماعت کی طالبہ ہیں اور اسکول میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیتی ہیں۔

جنوبی وزیرستان کے مرکزی انتظامی علاقے وانا کے نواحی گاؤں تنائی سے تعلق رکھنے والی عاصمہ حافظ کی ایک تصویر، جس میں وہ فٹ بال کو کک مارتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں، ان دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر گردش کر رہی ہے۔

Read more

گلالئی اسماعیل کے والد تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی خاتون رہنما گلالئی اسماعیل کے والد پروفیسر اسماعیل کو پشاور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بدھ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

منگل کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پروفیسر اسماعیل کی درخواست قبل از گرفتاری خارج کر دی تھی جس کے بعد اُنہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Read more

تشدد میں اضافہ، امن معاہدے پر شبہات، افغانستان کا مستقبل کیا ہو گا؟

افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کے اہلکاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ امن معاہدے کے تحت مئی میں انخلا کی ڈیڈ لائن کے بعد بھی نیٹو افواج افغانستان میں رہیں گی۔ اس دعوے کے بعد یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیوں کہ طالبان غیر ملکی افواج کا مکمل انخلا چاہتے ہیں۔

ایک نیٹو اہلکار نے نام خفیہ رکھتے ہوئے چند روز قبل ‘رائٹرز’ کو بتایا تھا کہ اپریل کے آخر تک اتحادی فوجوں کا انخلا مکمل نہیں ہو گا کیوں کہ معاہدے کی شرائط پور ی نہیں ہوئیں۔

اہلکار نے بتایا کہ "امریکہ میں اب ایک نئی انتظامیہ ہے اور پالیسی میں ردو بدل ہو گا جب کہ کسی بھی جلد بازی کے بجائے معروضی حالات کو دیکھ کر ہی فوج کا انخلا ہو گا۔”

Read more

"اسلام آباد حادثے نے مجھ سے میرے سب دوست چھین لیے”

"پورے خاندان کو سنبھالنے والا ایک انیس ہی تھا۔ اب وہ اس دنیا سے چلا گیا تو باقی خاندان کا کیا بنے گا؟” یہ الفاظ ہیں اسلام آباد ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے انیس راجپوت کے کزن عثمان قیوم کے جو غم سے نڈھال ہیں۔

انیس راجپوت اپنے دوستوں کے ساتھ انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) میں بھرتی کے لیے انٹرویو دینے اسلام آباد آ رہے تھے کہ سیکٹر جی الیون کے قریب سگنل پر حادثے کا شکار بن گئے۔

خواتین کو ہراسان کیے جانے سے متعلق واقعات کی تحقیقات کے کمشن کی محتسب کشمالہ طارق کی گاڑی نے انیس کی گاڑی کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں چار افراد انیس راجپوت، فاروق احمد، حیدر علی اور ملک عادل ہلاک ہو گئے۔

Read more

اسپیس ایکس کی اسٹارشپ کی آزمائشی پرواز دوسری بار بھی گر کر تباہ

اسپیس ایکس کی اسٹارشپ کی دوسری آزمائشی پرواز بھی ناکام ہو گئی ہے اور اس کا گولی نما راکٹ بھی پرواز کے کچھ دیر بعد زمین پر دوبارہ اترتے ہوئے تباہ ہو گیا۔

دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے ایلن مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے منگل کو امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں اسٹار شپ کے پروٹو ٹائپ راکٹ کی پرواز کا تجربہ کیا۔

دو ماہ قبل بھی اسپیس ایکس نے ایسا ہی تجربہ کیا تھا تاہم اس وقت بھی اسے کامیابی نہیں مل سکی تھی۔

Read more

سینیٹ میں ٹرمپ کا ٹرائل شروع ہونے سے قبل فریقین کے دلائل پیش

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں آئندہ ہفتے شروع ہونے والے ٹرائل سے قبل اُن کے وکلا اور مواخذے کے منتظمین ڈیموکریٹک ارکان نے علیحدہ علیحدہ اپنے دلائل پیش کیے ہیں۔

منگل کو سینیٹ میں ڈیموکریٹک پراسیکیوٹر نے سابق صدر کے خلاف 77 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ پیش کی جس میں ٹرمپ پر مختلف الزامات عائد کیے گئے۔ تاہم سابق صدر کے وکلا نے ڈیموکریٹک ارکان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے سینیٹ میں کارروائی کی آئینی حیثیت پر سوالات اٹھائے ہیں۔

Read more

ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کا خاتمہ، بائیڈن نے ایک اور ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اپنے پیش رو ڈونلڈ ٹرمپ کی پابندیوں کی حامل امیگریشن پالیسیوں کے خاتمے کے لیے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ان خاندانوں کو ملانے کی ایک کوشش بھی ہے جو امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر ایک دوسرے سے الگ کر دیے گئے تھے۔

نئے امریکی صدر نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیا قانون نہیں بنا رہے بلکہ ان کے بقول وہ ناقص پالیسی کو ختم کر رہے ہیں۔

Read more

میانمار میں مارشل لا لگانے والے جنرل من آنگ لینگ کون ہیں؟

میانمار میں مارشل لا لگانے والے جنرل من آنگ لینگ نے یوں تو ایک سال بعد ملک میں دوبارہ انتخابات کرا کر اقتدار سول قیادت کے سپرد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ تاہم جولائی میں ریٹائر ہونے والے آرمی چیف کے مستقبل کے ارادوں کے حوالے سے تجزیہ کار مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

میانمار کے آرمی چیف کو رواں سال جولائی میں 65 سال کی عمر تک پہنچنے کے بعد ریٹائر ہو کر کمان دوسرے فوجی جرنیل کو سونپنی تھی۔ تاہم پیر کو میانمار کی نو منتخب پارلیمان کے پہلے اجلاس سے قبل جنرل لینگ نے خود اقتدار سنبھال کر ملک کی سربراہ اور نوبیل انعام یافتہ آنگ سان سوچی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔

Read more

لاہور کے پارک کے مالیوں کی محنت ضائع، سوشل میڈیا ردِ عمل پر علامہ اقبال کا مجسمہ ہٹانے کا حکم

لاہور کے گلشنِ اقبال پارک میں قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے مجسمے پر سوشل میڈیا پر ردِعمل سامنے آنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے مجسمہ فوری ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

پاکستان کے سوشل میڈیا پر منگل کی صبح سے ٹوئٹر پر #AllamaIqbal کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرتا رہا جس میں کئی صارفین نے اعتراض کیا کہ پارک میں نصب کیا جانے والا مجسمہ قومی شاعر سے بالکل بھی مماثلت نہیں رکھتا۔

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کی ترجمان نادیہ طفیل نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ یہ مجسمہ گلشنِ اقبال پارک کے مالیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بنایا تھا۔ تاہم سوشل میڈیا پر ردِعمل سامنے آنے کے بعد اسے منگل کی رات تک ہٹا دیا جائے گا۔

Read more

ادریس خٹک کے اہلِ خانہ کا ریلیف کے لیے سپریم کورٹ سے رُجوع کا فیصلہ

پشاور — انسانی حقوق کے کارکن ادریس خٹک کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمے کی سماعت روکنے کی درخواست پشاور ہائی کورٹ سے مسترد ہونے کے بعد اُن کے اہل خانہ اور وکلا نے سپریم کورٹ سے رُجوع کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

امریکہ میں سرمائی طوفان: کرونا ویکسی نیشن مہم بھی متاثر

ویب ڈیسک — امریکہ میں سرمائی طوفان سے نیویارک شہر میں شدید برف باری ہوئی ہے جس سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ سرمائی طوفان نے اب شمالی علاقوں کا رُخ کر لیا ہے جہاں کے شہریوں کو حکام کی جانب سے انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔

Read more

برطانیہ میں کرونا کی جنوبی افریقی قسم کے 105 کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک — برطانیہ میں کرونا وائرس کی جنوبی افریقی قسم کے 105 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 11 کیسز ایسے ہیں جن کا بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Read more

کراچی کو پانی فراہمی کے منصوبے کی اونرشپ وفاق کو منتقل، مزید دو سال تاخیر کا ذمہ دار کون؟

کراچی — پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو پانی فراہم کرنے کا بڑا منصوبہ ‘گریٹر کراچی بلک واٹر سپلائی اسکیم’ یعنی کے-فور مزید تاخیر کا شکار ہو گیا ہے اور اب اس منصوبے کا پہلا مرحلہ جولائی 2023 تک مکمل ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

Read more

میانمار میں فوجی بغاوت: امریکہ کا ‘مناسب اقدام’ کا عندیہ

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے میانمار میں فوج کی بغاوت اور اقتدار پر قبضے کے بعد خبردار کیا ہے کہ امریکہ میانمار پر پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔

Read more

ڈینئل پرل قتل کیس: سپریم کورٹ کا ملزمان کو سرکاری ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد — سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈینئل پرل قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کیس کے مرکزی ملزم احمد عمر شیخ اور دیگر کو جیل سے سرکاری ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

Read more

کرونا وائرس: پاکستان میں ماسک لازمی مگر پہننے والے کم

پشاور شہر میں اشرف روڈ کی مصروف ترین فوڈ اسٹریٹ میں رات کے 10 بجے کا وقت ہے۔ لگ بھگ 55 سالہ رحمت اللہ فٹ پاتھ پر ایک بند دکان کے سامنے کڑاہی گوشت کا ڈھابہ چلا رہے ہیں۔

ان کے آس پاس لوگ جمع ہیں، لیکن ماسک کسی نے بھی نہیں پہنا۔ خود رحمت اللہ نے ماسک اس لیے پہنا ہے کہ دھویں سے بچ سکیں۔

رحمت اللہ کہتے ہیں کہ "میں کئی سالوں سے یہاں کام کر رہا ہوں۔ یہاں لوگوں کی آمد کم نہیں ہوئی ہے۔ کرونا کے دنوں میں لوگوں کا رش مزید بڑھ گیا ہے۔”

Read more

بھارت میں کسانوں کا احتجاج، داخلی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

چھبیس جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ پر ہزاروں کسانوں کی دہلی کے لال قلعے پر چڑھائی اور ہنگامہ آرائی کے بعد بھارت میں یہ خدشات جنم لے رہے ہیں کہ کئی ہفتوں سے جاری اس مسئلے کا حل نہ نکالا گیا تو یہ بھارت کی داخلی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے گزشتہ سال منظور کیے گئے متنازع زرعی قوانین کے خلاف ہریانہ اور اتر پردیش سے متصل دارالحکومت دہلی کی سرحدوں پر ہزاروں کسانوں کے احتجاجی دھرنوں کو دو ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے۔ لیکن اب بھی اس مسئلے کے حل کی بظاہر کوئی امید نظر نہیں آ رہی ہے۔

Read more

عالمی ادارۂ صحت، الیکسی نیوالنی اور گریٹا تھون برگ نوبیل امن انعام کے لیے نامزد

ویب ڈیسک — سال 2021 کے امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزدگیوں کا سلسلہ اتوار کو اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ نوبیل امن انعام 2021 کے لیے نامزد افراد اور اداروں میں عالمی ادارۂ صحت، روس میں حزبِ اختلاف کے رہنما الیکسی نیوالنی اور ماحولیات کی بہتری کے لیے سرگرداں کارکن گریٹا تھون برگ بھی شامل ہیں۔

Read more

کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، پہلے ہیلتھ ورکرز کو لگے گی

لاہور — کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی جسے اسلام آباد میں مرکزی اسٹوریج سینٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ویکسین لگانے کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع ہو گا۔

Read more

برطانیہ نے ہانگ کانگ کے شہریوں کے لیے دروازے کھول دیے، چین کی سخت تنقید

ویب ڈیسک — ہانگ کانگ کے وہ رہائشی جو چین کی جانب سے نئے سیکیورٹی قوانین کے نفاذ کے بعد علاقے سے نکلنا چاہتے ہیں، اب برطانیہ میں سکونت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

Read more

امریکہ کے کئی حصے سرمائی طوفان کی لپیٹ میں، واشنگٹن ڈی سی میں برفباری

ویب ڈیسک — امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی اور اس سے ملحقہ ورجینیا اور میری لینڈ کی ریاستوں میں برف باری جاری ہے جب کہ موسمِ سرما کا شدید طوفان اگلے کچھ دنوں تک وسط مغربی علاقے میں شدید برف باری کا سبب بنے گا۔

Read more

میانمار کی فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا، آنگ سان سوچی سمیت متعدد رہنما زیرِ حراست

ویب ڈیسک — میانمار کی فوج نے ملک کی سربراہ اور نوبیل انعام یافتہ آنگ سان سوچی اور اُن کی جماعت کے دیگر رہنماؤں کو تحویل میں لیتے ہوئے اقتدار پر سنبھال لیا ہے۔

Read more

ڈینئل پرل قتل کیس: سپریم کورٹ نے ملزمان کی رہائی ایک دن کے لیے روک دی

عدالت نے سندھ حکومت کو ملزمان کو مزید حراست میں رکھنے کا کوئی حکم نامہ جاری کرنے سے بھی روک دیا۔ دورانِ سماعت اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کی رہائی کا فیصلہ معطل نہ ہوا تو نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔

Read more

جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان، حفیظ ڈراپ

پاکستان کے دورے پر آئی جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز میں شان دار کارکردگی دکھانے والے محمد حفیظ کو بروقت ‘بائیو سیکیور ماحول’ کا حصہ نہ بننے پر ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اتوار کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کیا جس کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔

Read more

روس: اپوزیشن رہنما نوالنی کے حق میں احتجاج، دو ہزار سے زائد مظاہرین گرفتار

روس کی پولیس نے اتوار کو حکومت مخالف سیاست دان الیکسی نوالنی کے حق میں مظاہرے میں شریک دو ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر بھی نوالنی کے حق میں مظاہرہ کرنے والے سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

نوالنی کے حامیوں کی طرف سے منگل کو اُن کے خلاف مقدمے کے آغاز پر بھی ملک بھر میں مظاہروں کی کال دی گئی ہے۔

Read more

بھارت: کانگریس رہنما ششی تھرور اور چھ صحافیوں کے خلاف غداری کے مقدمات

بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما اور رکنِ پارلیمنٹ ششی تھرور اور چھ سینئر صحافیوں کے خلاف پانچ ریاستوں میں غداری کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان افراد پر رواں ماہ کسانوں کی لال قلعے پر چڑھائی کے دوران ‘گمراہ کن’ ٹوئٹس کرنے کا الزام ہے۔

صحافیوں کی متعدد تنظیموں نے پولیس کی ان کارروائیوں پر سخت احتجاج کیا ہے اور موجودہ ملکی حالات کو مبینہ طور پر غیر اعلانیہ ایمرجنسی سے تعبیر کیا ہے۔

Read more

پاکستان میں ہراسانی سے متعلق قوانین: ‘یہاں الزام لگانے والے کو اپنا دفاع کرنا پڑتا ہے’

چار سال قبل ہالی وڈ کے پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹائن کے خلاف خواتین کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد شروع ہونے والی ‘می ٹو’ تحریک اب پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق پاکستان میں ہتکِ عزت کے دعووں اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث متاثرہ افراد سامنے آنے سے اب بھی کتراتے ہیں۔

‘می ٹو’ تحریک کے دوران بہت سی خواتین نے جنسی حملوں اور جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے متعلق اپنی کہانیاں آن لائن بیان کیں تو بہت سے مردوں کو ایسے الزامات کی وجہ سے اپنی ملازمتوں سے بھی محروم ہونا پڑا۔

Read more

جوہری معاہدہ: ایران نے مذاکرات اور سعودی عرب کو شامل کرنے کی تجویز رد کر دی

ایران نے فرانس کے صدر کی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے جس میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں مزید ممالک کے اضافے اور مذاکراتی عمل میں سعودی عرب کو بھی شامل کرنے پر زور دیا گیا تھا۔

ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے کا ہفتے کو کہنا تھا کہ جوہری معاہدہ ایک کثیر الجہتی بین الاقوامی معاہدہ ہے جس کی منظوری اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے دی تھی۔

Read more

مواخذے کی کارروائی، سینیٹ ٹرائل سے قبل اہم وکلا ٹرمپ کی ٹیم سے الگ

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے سینیٹ میں ٹرائل سے چند روز قبل ہی ٹرمپ کی قانونی ٹیم میں شامل دو اہم وکلا الگ ہو گئے ہیں۔

ریاست ساؤتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے وکیل بچ باورز اور ڈیبرا باربیئر بھی سابق صدر کی وکلا کی ٹیم میں شامل تھے۔ تاہم ہفتے کو سامنے آنے والی میڈیا رپورٹ کے بعد فریقین کی رضا مندی سے یہ دونوں وکلا ٹیم سے الگ ہو گئے ہیں۔

Read more

‘امریکہ کی خارجہ پالیسی ہی داخلہ پالیسی ہے’

ویب ڈیسک — امریکہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے روایتی پالیسیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی سلامتی کے سلسلے میں داخلی اور خارجی معاملات کے امتزاج کے ساتھ چلنے کا عندیہ دیا ہے۔

Read more

نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر دھماکہ، تحقیقات موساد کرے گی

نئی دہلی — بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیل کے سفارت خانے کے باہر ہونے والے دھماکے کے بعد اسرائیل کی خفیہ ایجنسی ‘موساد’ تحقیقات کے لیے نئی دہلی آ رہی ہے۔

Read more

کراچی میں مسیحی نرس کے خلاف توہینِ مذہب کا مقدمہ درج

کراچی — کراچی پولیس نے ساتھی نرس کی شکایت پر مسیحی خاتون نرس کے خلاف توہینِ مذہب کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق کیس پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Read more

گلگت بلتستان: سوست میں آبی ذخائر منجمد، خواتین کے مسائل میں اضافہ

اسلام آباد — چین کی سرحد سے ملحقہ پاکستان کے علاقے اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ سرحد سے 87 کلو میٹر دور واقع سوست گاؤں میں درجہ حرارت منفی 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے سے پانی کے ذخائر منجمد ہو چکے ہیں۔

Read more

اینٹنی بلنکن کا پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کو فون، اہم امور پر تبادلۂ خیال

ویب ڈیسک — امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے جنوبی ایشیا کے دو بڑے ممالک پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے ساتھ مشترکہ امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

Read more

منگل باغ کا قتل: افغانستان میں پاکستانی طالبان کو نشانہ کون بنا رہا ہے؟

کراچی — طالبان رہنما منگل باغ کی رواں ماہ افغانستان میں بم دھماکے میں ہلاکت سے یہ بحث دوبارہ شروع ہو گئی ہے کہ افغانستان میں موجود پاکستان کے شدت پسند گروہوں، خصوصاً تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے رہنماؤں کی ہلاکتوں کے پیچھے کون ہے؟

Read more

صدر بائیڈن کا صحت کی دیکھ بھال کے پروگرام میں توسیع کا منصوبہ

امریکی صدر جو بائیڈن جمعرات کے روز صحت سے متعلق ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے، جس میں صحت کی انشورنس کے پروگرام میں خصوصی اندراج کیلئے مدت شامل کی گئی ہےتا کہ کم آمدنی والے افراد اپنے لیے صحت کی انشورنس حاصل کر سکیں۔ اس پروگرام سےان لوگوں کی مدد ہو سکے گی جن کے پاس اب ہیلتھ انشورنس نہیں ہے۔

امریکیوں کیلئے اپنے آجر کے ذریعے ہیلتھ انشورنس حاصل کرنا سب سے عام طریقہ ہے، لیکن کرونا وائرس سے پھیلنے والی عالمی وبا کے دوران بہت سے افراد کی نوکریاں جاتی رہیں، جس کی وجہ سے ان کی ہیلتھ انشورنس بھی ختم ہو گئی۔

Read more

امریکہ کی شام میں داعش کے ہاتھوں دو مقامی خواتین کے قتل کی مذمت

امریکہ نے دو مقامی خواتین افسران کے قتل کی مذمت کی ہے جنہیں داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے اغوا کر لیا تھا۔

امریکہ کے شام میں سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کو صدا الفیصل اور ہند لطیف الخضر کی ہلاکتوں پر گہرا دکھ ہے۔”

سفارت خانے نے مزید کہا کہ “ہم داعش کے ہاتھوں ان کے قتل پر افسوس کرتے ہیں اور ان کے خاندانوں سے تعزیت کرتےہیں۔”

Read more

طالبان کا بائیڈن انتظامیہ سے دوحہ معاہدے کی پاسداری کرنے کا مطالبہ

طالبان کا جمعے کے روز کہنا تھا کہ فروری 2020میں امریکہ کے ساتھ کئے گئے معاہدے کا مطلب، امریکی افواج کو افغانستان سے نکلنے کا ایک محفوظ راستہ فراہم کرنا تھا۔ طالبان نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ معاہدے پر نظر ثانی سے اس کے مندرجات میں تبدیلی نہیں ہو گی۔

طالبان کے نائب مذاکرات کار، شہر محمد عباس ستنک زئی نے یہ بیان ماسکو کے دورے کے موقع پر دیا ہے، جہاں ان کا وفد، چوٹی کے روسی عہدیداروں سے ملاقات کر رہا ہے۔

Read more

چین کی متنازع پانیوں میں فوجی مشقیں

جنوبی بحیرہ چین کے متنازع پانیوں میں چین کی فوجی مشقوں کا مقصد، بقول دفاعی تجزیہ کار،بائیڈن انتظامیہ کی چین سے متعلق پالیسیوں کا امتحان ہے۔

ان تین روزہ مشقوں کا آغاز بدھ کے روز سے ہوا تھا۔ یو ایس اِنڈو پیسیفک کمان کے مطابق، اِس سے چند روز قبل امریکہ نے سمندروں میں آزادی کے فروغ کیلئے اپنی معمول کی کارروائیوں کے تحت متنازع پانیوں میں اپنا ایک طیارہ بردار بحری بیڑہ گروپ روانہ کیا تھا۔

Read more

کیا صدر ٹرمپ کا مواخذہ آئینی ہے؟

صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اس ماہ دوبارہ تاریخ رقم کی، اور وہ یوں کہ وہ پہلے صدر ہیں جن کا دو بار مواخذہ کیا گیا۔ اس بار ان کا مواخذہ، چھ جنوری کو اپنے حامیوں کو یو ایس کیپیٹل پر چڑھائی کیلئے اکسانے کے الزام پر کیا گیا تا کہ صدر جو بائیڈن کی انتخابی فتح کی کانگریس سےتوثیق کو روکا جا سکے۔

ایوانِ نمائندگان نے 13 جنوری کو نئے مواخذے کی منظوری دے دی، اور اس سے ٹھیک ایک ہفتے بعد، صدر ٹرمپ اپنی مدتِ صدارت مکمل کر کے اپنے عہدے سے الگ ہو گئے۔ تاہم اب 9 فروری کو سینیٹ میں صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی باضابطہ کاروائی کا آغاز ہو گا۔، مگر اس کے ساتھ ہی ایک آئینی اختلاف اور تنازع بھی سامنے آیا کہ کیا سینیٹ سابق صدر کے خلاف کاروائی کر کے اِنہیں مجرم ٹھہرا سکتی ہے۔؟

Read more

بھارتی معیشت رواں مالی سال کے دوران سات اعشاریہ سات فی صد سکڑے گی

بھارتی معیشت ، موجودہ مالی سال برائے 2020 تا 2021 کے دوران 7 اعشاریہ 7 فی صد تک سکڑ جائے گی۔ جمعہ کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معیشت کو کرونا وائرس سے پھیلنے والی عالمی وبا سےنقصان پہنچا ہے۔

معیشت کی صورت حال سے متعلق بھارتی حکومت کے سروے میں یہ اندازہ لگایا گیا ہے، ماضی میں تیز رفتاری سے افزائش پانے والی معیشتوں میں شامل بھارتی معیشت اس سال اپریل میں شروع ہونے والے مالی سال میں دوبارہ بحال ہو کر 11 فی صد کی رفتار سے نمو پائے گی۔

Read more

ایمنسٹی کی آن لائن امتحانات کے لیے احتجاج کرنے والے طلبہ کی گرفتاری پر تشویش

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں طلبہ کی گرفتاری پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا گیا کہ طلبہ آن لائن امتحانات کے اپنے حق کے لیے پُر امن مظاہرہ کر رہے تھے۔

گرفتار ہونے والے طلبہ کے حوالے سے بیان میں کہا گیا کہ انہیں فوری طور پر غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے۔

Read more

سندھ میں جبری تبدیلیٔ مذہب کے تدارک کے لیے ہندو کونسل اور علما میں معاہدہ

سندھ میں ہندو اقلیتی برادری کی مبینہ زبردستی مذہب کی تبدیلی کو روکنے کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ تبدیلی مذہب کے حوالے سے سرکردہ سمجھے جانے والے بعض علما اور پاکستان ہندو کونسل کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے تحت فریقین میں اتفاق ہوا ہے کہ ایسے واقعات سے متعلق پیشگی اطلاع فراہم کی جائے گی۔ دوسرے فریق کو مطمئن کرنے کے لیے وقت بھی دیا جائے گا۔

پاکستان ہندو کونسل کے پیٹرن انچیف، رکن قومی اسمبلی اور پاکستان اقلیتی کمیشن کے رکن رمیش کمار وانکوانی اور گھوٹکی کی مشہور درگاہ بھرچنڈی شریف سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی میاں عبدالحق عرف میاں مٹھو، سجادہ نشین گلزار خلیل عمرکوٹ پیر محمد ایوب جان سرہندی اور جامع بنوریہ کراچی کے مہتمم مولانا نعمان نعیم کے دستخطوں سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔

Read more

پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی، لیکن بہتری کی گنجائش باقی

کبھی خوشی کبھی غم جیسی غیر یقینی صورتِ حال کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے بالآخر جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میں سات وکٹ سے شکست دے دی۔

یوں نہ صرف کپتان بابر اعظم نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی بلکہ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے نعمان علی نے ایک اننگز میں پانچ کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا۔ وہ نہ صرف یہ کارنامہ انجام دینے والے 12ویں پاکستانی بالر بنے بلکہ ساتھی لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ہمراہ انہوں نے اس جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

Read more

امریکہ میں کرونا وائرس کی جنوبی افریقی قسم بھی سامنے آ گئی

امریکہ کی ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں دو ایسے مریض سامنے آئے ہیں جن میں جنوبی افریقہ میں پائی جانے والی کرونا وائرس کی ایک قسم کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ میں رپورٹ ہونے والے اس نوعیت کے یہ پہلے کیسز ہیں۔

Read more

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو کراچی ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان نے کراچی ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 245 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس کے نتیجے میں پاکستان کو جیت کے لیے صرف 88 رنز کا ہدف ملا۔

Read more

کرونا وائرس کی نئی قسم کا خوف، امارات سے برطانیہ کے لیے براہِ راست پروازوں پر پابندی

برطانیہ جمعے سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے براہِ راست مسافر طیاروں کی آمد پر پابندی عائد کر رہا ہے جس سے دبئی سے لندن کا دنیا کا مصروف ترین فضائی روٹ بند ہو جائے گا۔

برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات، برونڈی اور روانڈا کو کرونا وائرس سے احتیاط کے لیے سفری پابندیوں والے ممالک کی فہرست میں شامل کر رہا ہے۔ کیوں کہ اسے مزید تیزی سے پھیلنے والے اور ممکنہ طور پر ویکسین کے خلاف بھی مدافعت رکھنے والے وائرس کے پھیلاؤ سے پریشانی کا سامنا ہے جو سب سے پہلے جنوبی افریقہ میں پایا گیا تھا۔

Read more

ڈینئل پرل قتل کیس کے مرکزی ملزم کے خلاف امریکہ میں مقدمہ چلانے کی پیشکش

امریکہ نے ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی سے متعلق عدالتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کیس کے مرکزی ملزم احمد عمر سعید شیخ کے خلاف اپنے ملک میں مقدمہ چلانے کے لیے تیار ہے۔

امریکہ کے محکمۂ خارجہ نے پاکستان کی حکومت سے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اعلیٰ عدالت کے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے ایسے تمام قانونی راستے اختیار کرے گی جس سے انصاف کا حصول ممکن ہو۔

پاکستان کی سپریم کورٹ نے جمعرات کو ڈینئل پرل قتل کیس کے مرکزی ملزم احمد عمر شیخ اور دیگر ملزمان کی رہائی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے تمام ملزمان کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔

Read more

کرونا وائرس کے آغاز کی تحقیقات: عالمی ماہرین کی چینی سائنس دانوں سے ملاقات

عالمی ادارۂ صحت کے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم کرونا وائرس کے آغاز کی تحقیقات کے سلسلے میں چین کے شہر ووہان میں موجود ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے جمعے کو چین کے سائنس دانوں سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں کرونا وائرس کی ابتدا اور اس کے پھیلاؤ سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

تحقیقاتی ٹیم میں شامل نیدر لینڈز سے تعلق رکھنے والی وبائی امراض کی ماہر میریون کوپمینس نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ "یہ پہلا موقع ہے جب ہم نے اپنے چینی ساتھیوں کے ساتھ براہِ راست ملاقات کی اور اس دوران چین آمد کے پروگرام پر بات چیت ہوئی۔”

Read more

زلمے خلیل زاد، بائیڈن انتظامیہ کا بھی اعتماد جیتنے والے متحرک سفارت کار

امریکہ کی نئی انتظامیہ نے افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد کو اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

بدھ کو واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے تصدیق کی کہ انہوں نے خلیل زاد سے وہ اہم کام جاری رکھنے کا کہا ہے جو وہ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے لیے خلیل زاد کو افغان طالبان سے بات چیت کے لیے امریکہ کا نمائندۂ خصوصی مقرر کیا تھا جس کے نتیجے میں 29 فروری 2020 کو امریکہ اور طالبان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن معاہدہ طے پا گیا تھا۔

Read more

کراچی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کی مزاحمت کے بعد پاکستان کی میچ میں واپسی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے ہیں جس کے بعد اسے پاکستان پر 29 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 127 رنز کی پارنٹرشپ قائم کی۔

Read more

آسکر اور ایمی ایوارڈ یافتہ کلورس لیچمن کا 94 برس کی عمر میں انتقال

آسکر ایوارڈ اور دو بار ایمی ایوارڈ اپنے نام کرنے والی نامور امریکی اداکارہ کلورس لیچمن کا 94 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔

کلورس لیچمن کی تشہیر کی معاون مونیک موس کے مطابق اداکارہ کا انتقال کیلی فورنیا میں ان کے گھر میں طبعی طور پر ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس وقت کلورس لیچمن کا انتقال ہوا اُس وقت ان کی بیٹی دانیہ انگلنڈ ان کے ہمراہ موجود تھیں۔

Read more

سال 2020 میں کس کمپنی کے اسمارٹ فون سب سے زیادہ فروخت ہوئے؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور کمپنی ‘ایپل’ 2020 کی آخری سہ ماہی میں سب سے زیادہ اسمارٹ فون فروخت کرنے والی کمپنی بن گئی ہے۔ دوسری جانب چینی کمپنی ہواوے کے کاروبار پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

بدھ کو سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق ایپل کے اسمارٹ فون کی فروخت میں 2020 کی آخری سہ ماہی کے دوران 22 فی صد اضافہ ہوا اور یہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

Read more

سینیٹ انتخابات: وفاقی کابینہ کا اوپن بیلٹ کے لیے آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ

حکومتِ پاکستان نے ایوانِ بالا (سینیٹ) کے انتخابات خفیہ رائے شماری کے بجائے اوپن بیلٹ سے کرانے کی آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت سینیٹ انتخابات کے مروجہ طریقۂ کار کو بدلنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس مقصد کے لیے کابینہ نے آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ حکمران جماعت کی سیاسی کشیدگی میں شدت برقرار ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ سادہ اکثریت رکھنے والی حکومت کے لیے حزبِ اختلاف کی حمایت کے بغیر آئینی ترمیم منظور کرانا ممکن نہیں ہے۔

Read more

ڈینئل پرل کا قتل تاحال معمہ، 19 سال پرانے مقدمے میں کب کیا ہوا؟

سندھ ہائی کورٹ نے 2009 میں ایک سماعت کے دوران کراچی میں قتل ہونے والے امریکی صحافی ڈینئل پرل کے مقدمے کے مرکزی ملزم احمد عمر شیخ کی سزائے موت اور دیگر ملزمان کو دی گئی عمر قید کے خلاف اپیلوں کو التوا میں ڈال دیا تو امریکہ کو کسی حد تک اطمینان ہو گیا کہ پاکستانی عدالتیں ملزمان کو بری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔

اس وقت پاکستان میں امریکی سفیر این پیٹرسن نے واشنگٹن کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا کہ کیس کے حوالے سے گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے کیوں کہ عدالتوں کا عمر شیخ کی سزائیں ختم کرنے کا کوئی ارادہ نظر نہیں آتا۔

Read more

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی پر ‘را’ کے ساتھ رابطوں کا الزام

پاکستان کی وزارتِ دفاع نے ملک کے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی پر بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے ساتھ رابطوں کا الزام عائد کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسد درانی کی طرف سے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکلوانے کے لیے دائر پٹیشن پر وزارتِ دفاع نے اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا ہے۔

Read more

امریکہ بھر میں ہنگاموں کا خدشہ ہے: سیکیورٹی اداروں کا انتباہ

امریکہ کے سیکیورٹی حکام نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ صدارتی انتخابات کے نتائج پر لوگوں میں بدستور غصہ موجود ہے جس کی وجہ سے آئندہ چند ہفتوں یا مہینوں میں ملک بھر میں ہنگامے ہو سکتے ہیں۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی یعنی اندرونی سلامتی کے ادارے نے بدھ کو ‘نیشنل ٹیررازم ایڈوائزری سسٹم بلیٹن’ جاری کیا ہے جس میں متنبہ کیا گیا ہے کہ سخت خطرے والا ماحول اپریل کے آخر تک جاری رہ سکتا ہے۔

Read more

ڈینئل پرل قتل کیس: سپریم کورٹ کا عمر شیخ سمیت دیگر ملزمان کی رہائی کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈینئل پرل قتل کیس کے مرکزی ملزم احمد عمر شیخ اور دیگر ملزمان کی رہائی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے تمام ملزمان کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے احمد عمر شیخ کی سزا میں اضافے کے لیے ڈینئل پرل کے لواحقین کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔

جمعرات کو سپریم کورٹ کے تین رُکنی بینچ نے جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں پرل کیس سے متعلق درخواستیں نمٹاتے ہوئے ملزمان کی فوری رہائی کا حکم دیا۔

Read more

کرونا پر قابو پانے والے 100 ملکوں میں نیوزی لینڈ سرِ فہرست، امریکہ اور برطانیہ نچلے نمبروں پر

کرونا وائرس سے کامیابی سے نمٹنے والے 100 ملکوں کی فہرست میں نیوزی لینڈ، ویتنام اور تائیوان سب سے آگے ہیں جب کہ امریکہ اور برطانیہ آخری نمبروں پر ہیں۔

آسٹریلین تھنک ٹینک ‘لووی انسٹی ٹیوٹ’ نے ایسے 100 ملکوں کی فہرست مرتب کی ہے جو کامیابی سے عالمی وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ اس فہرست میں ریسرچرز نے ہر ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز، دس لاکھ میں کیسز کی شرح، مصدقہ اموات، ہر دس لاکھ افراد میں اموات کی شراح اور کرونا ٹیسٹ کی شرح کی بنیاد پر یہ ڈاٹا ترتیب دیا ہے۔

Read more

عطاالرحمٰن نے ڈینئل پرل کو قتل کیا، ملزم عمر شیخ کا عدالت کے نام خط میں الزام

امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے مرکزی ملزم احمد عمر شیخ نے الزام لگایا ہے کہ ڈینئل کے اغوا اور قتل میں عطاالرحمٰن نامی شخص ملوث ہے۔

بدھ کو پاکستان کی سپریم کورٹ میں ڈینئل پرل کیس کی سماعت کے دوران احمد عمر شیخ کے وکیل محمود اے شیخ نے عدالت میں ایک خط پیش کیا جس میں احمد عمر شیخ نے لکھا ہے کہ عطاالرحمن نامی شخص ڈینئل پرل کے اغوا اور قتل کیس میں ملوث ہے۔

عدالت میں پیش کے گئے خط کے مطابق عطاالرحمٰن پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کی تحویل میں ہے اور اسے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

Read more

امریکہ: سینیٹ سے انٹنی بلنکن کی وزیرِ خارجہ کے طور پر نامزدگی کی توثیق

امریکہ کی سینیٹ نے انٹنی بلنکن کی وزیرِ خارجہ کے طور پر نامزدگی کی توثیق کر دی ہے۔

سینیٹ نے انٹنی کے تقرر کی منظوری ایک ایسے وقت میں دی ہے جب بائیڈن انتظامیہ کے لیے سابقہ حکومت کی تنہائی پر مبنی پالیسیوں کے خاتمے کے لیے انٹنی بلنکن کو راہ ہموار کرنی ہو گی۔

انٹنی بلنکن امریکہ کے 71 ویں سیکریٹری آف اسٹیٹ مقرر کیے گئے ہیں۔ سینیٹ کے 72 ارکان نے اُن کی حمایت اور 22 نے مخالفت میں ووٹ دیے۔

Read more

کراچی ٹیسٹ: فواد عالم کی سینچری سے پاکستان کی پوزیشن مستحکم

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کی شاندار سنچری کی بدولت میزبان ٹیم نے جنوبی افریقہ پر 88 رنز کی سبقت حاصل کر لی۔

کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز کے اختتام تک پاکستان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنا لیے ہیں۔

Read more

بائیڈن انتظامیہ اسرائیل فلسطین تنازعے میں دو ریاستی حل کی خواہاں

فائل فوٹو ویب ڈیسک — اقوامِ متحدہ میں امریکہ کے قائم مقام سفیر رچرڈ ملز نے بائیڈن انتظامیہ کے اس عزم کو دُہرایا ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی انتظامیہ امید رکھتی ہے کہ فریقین کے درمیان متزلزل اعتماد آہستہ آہستہ بحال ہو گا۔ امریکی سفیر رچرڈ ملز نے منگل کو سلامتی کونسل کے آن لائن اعلیٰ سطح کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی انتظامیہ

Read more

ملائیشیا میں طیارہ ضبطی کا معاملہ، پی آئی اے کو جہاز واپس مل گیا

ترجمان پی آئی اے کے بقول طیارے کو مسافر پرواز کے طور پر آپریٹ کر کے ملائیشیا سے واپس لایا جائے گا۔  اسلام آباد — ملائیشیا میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے طیارے کو ضبط کیے جانے کا معاملہ حل ہو گیا ہے۔ پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کے درمیان معاملات طے ہونے کے بعد ملائیشیا کی عدالت نے مقدمہ خارج کر دیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے طیارے کی حوالگی کی

Read more

امریکہ کرونا ویکسین کی مزید 20 کروڑ خوراکیں خریدے گا: صدر بائیڈن

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کرونا وبا سے بچاؤ کی مزید 20 کروڑ خوراکیں خریدے گا تاکہ موسمِ خزاں سے قبل ملک کی 30 کروڑ آبادی کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہو سکے۔امریکہ نے ‘فائزر’ اور ‘موڈرنا’ ویکسینز کی 10، 10 کروڑ خوراکیں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے جن کی ترسیل کا عمل موسمِ گرما کے اختتام یا

Read more

بائیڈن اور پوٹن کا ٹیلی فونک رابطہ، روس کے ‘رویے’ پر تحفظات کا اظہار

فائل فوٹو ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور روسی ہم منصب ولادی میر پوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف امور پر بات چیت کی۔ جو بائیڈن نے بدھ کو روسی ہم منصب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے روسی اپوزیشن رہنما الیکسی نیوالنی کی گرفتاری، روس کی جانب سے سائبر جاسوسی کی مہم اور افغانستان میں امریکی فوجیوں کے سر کی قیمت رکھنے سے متعلق خبروں پر تحفظات کا

Read more