اسلام آباد کی شاہراہ سے کالعدم تنظیم داعش کا جھنڈا اتار دیا گیا


اسلام آباد میں تھانہ کھنہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے داعش کا جھنڈا لگا دیا جسے پولیس نے اتار لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے تھانہ کھنہ کی حدود میں نامعلوم افراد نے کالعدم تنظیم داعش کا جھنڈا لہرا دیا۔ داعش کا جھنڈا دیکھتے ہی ایک شہری نے ون فائیو پر پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جھنڈا اتار لیا۔ ذرائع کے مطابق داعش کے جھنڈے کی اطلاع دینے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب وزیرداخلہ احسن اقبال نے کالعدم داعش کے جھنڈوں کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).