وزیراعظم عمران خان نے قبائلی عوام کے جلسۂ عام میں پی ٹی ایم کے بارے میں جن خیالات کا اظہار کیا ہے، اس نے بھی اس اَمر پر مہر تصدیق ثبت کردی کہ پی ٹی ایم کے مطالبات اپنے اندر وزن رکھتے ہیں اور وہ ان حقائق کا کھلم کھلا اظہار ہیں جو اہل وطن سے پوشیدہ ہیں یا ان کو دانستہ پوشیدہ رکھا گیا ہے۔ عمران خان نے مقہور و مظلوم پشتونوں کی ترجمانی کرنے والی جماعت ”پشتون تحفظ موومنٹ“ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ: ”پی ٹی ایم پشتونوں کی تکلیف کی بات کرتی ہے، قبائلیوں کی تکلیف کی بات کرتی ہے، وہ ٹھیک بات کرتی ہے، یہ وہی باتیں ہیں جو میں پندرہ سال سے کر رہا ہوں۔ “
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ”بات وہ ٹھیک کرتے ہیں لیکن جس طرح کا لہجہ وہ اختیار کر رہے ہیں، وہ ہمارے ملک کے لئے ٹھیک نہیں ہے، جو لوگ تکلیف سے گزرے ہیں، انھیں اپنی فوج کے خلاف کرنا ٹھیک نہیں۔ “ انھوں نے مزید ارشاد فرمایا کہ ”میں پوچھتا ہوں لوگوں کو فوج اور پاکستان کے خلاف کرنے سے کیا فائدہ ہوگا، اصل چیلنج یہ ہے کہ لوگوں کو بحال کرنا ہے نہ کہ ان کے زخموں پر نمک چھڑکنا اور کوئی حل نہ پیش کرنا۔ “
Read more