آرمی ایکٹ میں ترمیم پر حکومتی حمایت کا فیصلہ ن لیگ میں دوبارہ زیر غور ہے: عمر چیمہ


صحافی عمر چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے اندر کی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جنگ جاری ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمر چیمہ نے کہا کہ پارٹی کے اندر واقع اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جدو جہد اب تک کی اطلاعات کے مطابق جاری ہے، کیے گئے فیصلے دوبارہ زیر غور ہیں۔

عمر چیمہ نے دعویٰ کیا کہ عام تاثر کے برعکس میاں نواز شریف اور مریم نواز کے موقف میں کوئی واضح تبدیلی نہیں آئی ۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔ خواجہ آصف کے مطابق لندن میں پارٹی میٹنگ کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی تھی کہ آرمی ایکٹ کا معاملہ آئے تو اس کی مخالفت کی بجائے حمایت کی جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments