پاکستان میں کرونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق ہو گئی


وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کرونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق کر دی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ’ میں پاکستان میں کرونا وائرس کے پہلے دو کیسز کی تصدیق کرتا ہوں، دونوں مریضوں کی سٹینڈرڈ کلینیکل پروٹوکول کے تحت دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور دونوں ہی خطرے کی حالت سے باہر ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے خوف میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ سب چیزیں کنٹرول میں ہیں۔ میں جمعرات کو ایران کے شہر تفتان سے واپس آنے کے بعد پریس کانفرنس میں صورتحال سے آگاہ کروں گا۔ خیال رہے کہ کراچی میں ایران سے آنے والے ایک نوجوان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی تاہم اب ڈاکٹر ظفر مرزا نے دو کیسز کی تصدیق کردی ہے۔

قبل ازیں ترجمان محکمہ سندھ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 22 سالہ یحییٰ جعفری نامی نوجوان جو کہ 20 فروری کو ہوائی جہاز کے ذریعے ایران سے واپس آیا تھا اس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور اسے آغا خان ہسپتال میں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments