مساجد اور مدارس کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان نہ کرنا حکومتی بے حسی کی انتہا ہے: علامہ زبیر احمد ظہیر


اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ اور معروف عالم دین علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ مساجد اور امدارس کی انتظامیہ کیلئے کسی قسم کے ریلیف پیکج کا اعلان نہ کر نا بدترین حکومتی بے حسی ہے۔ کیا پوری قوم کو اللہ اور اس کے رسولﷺ کا راستہ بتانے والے علمائے کرام اور مداس کے اسا تذہ موجودہ حالات میں کسی حکومتی امداد کے مستحق نہیں؟ کیا یہ لوگ پاکستانی شہری نہیں؟ کیا ان کے انسانی  و بنیادی حقوق نہیں؟ کیا کورونا بحران کی وجہ سے یہ لوگ مشکلات کا شکار نہیں ہوئے؟ انہوں نے کہا کہ مساجد اور مدارس کو بجلی اور گیس کے بلوں میں رعایت نہ دینا بھی حکمرانوں کے اصل چہرے کو بے نقاب کر رہا ہے۔

اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ علماء انبیاء اکرام کے وارث اور مر کز علم وعبادت میں کام کر نیوالے معز زترین لوگ ہیں جنہوں نے ہر موقع پر حب الوطنی کا بے مثال مظاہرہ کیا ہے۔ جب سے کورونا کی وبا پاکستان میں داخل ہوئی ہے اس کے خلاف بھی مدار اس اور مساجد کےانتظامیہ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ حکومت کے ہر اچھے کام کا ساتھ دینا ہمارا دینی ایمانی اور اخلاقی فر یضہ ہے مگر حکمرانوں کا ایجنڈہ بے نقاب ہو رہا ہے۔

موجود حکمران کورونا بحران سے متاثر ہونیوالے ہر شعبہ زندگی کے لوگوں کو ریلیف دے رہے ہیں مگر مساجد اور مدارس کے عملے کو حکومت نے ایک دھیلا دیا ہے اور نہ ہی دینے کا کوئی اعلان کر رہی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں حکومت نہ صرف مساجد اور مدارس کیلئے راشن کی فراہمی کا فوری آغاز کر ے بلکہ مساجد اور مدارس کے بجلی اور گیس کے بھی کم ازکم 3 ماہ کے بل معاف کیے جائیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments