مصطفیٰ کمال نے فاروق ستار کے ساتھ پریس کانفرنس میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کا اقرار کر لیا


 

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہر گھنٹے بعد قلابازیاں اور کامیڈی شو ہو رہا تھا، تاثر دیا جا رہا ہے فاروق ستار کو اغوا کر کے پریس کانفرنس کرائی گئی۔ فاروق ستار کی خواہش پر اسٹیبلشمنٹ نے ملاقات کرائی تھی۔ ذرا سی بات کر لیں تو ایم کیوایم  اسٹیبلشمنٹ سے شکایت کر دیتی ہے۔

پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے فاروق ستارکے ساتھ پریس کانفرنس کی، اس کا سب کو پتا ہے۔ کہا جا رہا ہے فاروق ستار کے ساتھ جو پریس کانفرنس کی وہ اسٹیبلشمنٹ نے کرائی۔

انہوں نے کہا ہے کہ آف دی ریکارڈ سب کوسب پتا ہے، سنجیدہ نوعیت کے ایشوز ہیں۔ ہم لوگ چیزوں کو لیک کرنے والے نہیں، چند حقائق عوام کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ فاروق ستار سچ تو بولتے نہیں، آدھا جھوٹ بولا ہے، پی ایس پی میری روزی روٹی نہیں، آج میں پورا سچ بتاؤں گا۔

پی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے کہہ دیا تھا کہ پی ایس پی ایم کیوایم میں شامل نہیں ہو گی۔ ہمارا موقف ہے متحدہ بانی ایم کیوایم کی تھی، ہے اور رہے گی۔ پی ایس پی ہماری ہے، آج یہ پاکستان کی برانڈ ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 22 اگست 2016 کو بانی ایم کیوایم نے اپنے اوپرخودکش حملہ کر دیا، جب بانی ایم کیوایم نے میڈیا اداروں پرحملے کا کہا تو کیا فاروق ستار اور دیگر نے روکا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیوایم را کے لیے کام کرتے ہیں، کیا فاروق ستارکو نہیں پتا کہ عمران فاروق کو کس نے قتل کروایا؟ فاروق ستار کو پتا ہےعمران فاروق کو بانی ایم کیوایم نے مروایا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی موجدگی میں درجنوں ملاقاتیں کی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ہمیں ملاقاتوں کے لیے بلاتی تھی۔ ملاقات میں خواجہ اظہار، کنورنوید، خواجہ سہیل، وسیم اخترموجود ہوتے تھے، جبکہ کامران ٹیسوری، عامرخان، فیصل سبزواری بھی ہوتے تھے، آخری ملاقات میں عامرخان نہیں تھے، وہ بیرون ملک تھے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ فاروق ستار نے شہدا قبرستان کا دروازہ کھول دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ملنے میں کیا ہرج ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کرکٹ میچ کروا رہی ہے ، کار ریلی  کروا رہی ہے ، فلمیں بنا رہی ہے، سب کو علم ہے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).