عمران خان کا دورہ امریکہ: پُرجوش پاکستانی عوام کے مشورے اور توقعات

وزیراعظم پاکستان عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر ایک کمرشل فلائٹ کے ذریعے براستہ قطر امریکہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر امریکی عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ حکومت کی جانب سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق واشنگٹن پہنچنے پر وزیر اعظم کا استقبال امریکی دفتر خارجہ کے سینیئر اہلکاروں، پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد خان نے کیا۔ https://twitter.com/pid_gov/status/1152760232415772672 واشنگٹن میں سنیچر کے روز

Read more

گوری رنگت، مگر کس قیمت پر؟

جنوبی ایشیا میں بہت سی خواتین اپنا رنگ گورا کرنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کرتی ہیں شروما پریرا (فرضی نام) نے بھرائی ہوئی آواز میں کہا کہ ’میں اپنی شادی کے روز بہت بری لگ رہی تھی۔ اس دن میں انتہائی بدصورت نظر آ رہی تھی۔‘ وہ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے نزدیک رہتی ہیں۔ بہت ساری ایشیائی خواتین کی طرح انھوں نے بھی شادی کے دن سے قبل اپنی جلد کو نکھارنے کی ٹھانی۔ وہ امید کر

Read more

وزیر محمد کی یادیں: ’بھائی کا کیچ پکڑنے پر والدہ ناراض ہو گئیں‘

وزیر محمد برطانیہ میں برمنگھم شہر کی ہنگامہ خیزی سے دور سولی ہل کے پرسکون علاقے میں گذشتہ 45 برس سے مقیم ہیں پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد کے تعارف میں صرف یہ کہہ دینا کافی نہیں ہے کہ وہ لٹل ماسٹر حنیف محمد، مشتاق محمد اور صادق محمد کے بڑے بھائی ہیں۔ انھوں نے اپنے ان تین بھائیوں کے مقابلے میں بہت کم ٹیسٹ میچ کھیلے لیکن کھیل کی باریکیوں پر وہ اپنے بھائیوں سے زیادہ گہری

Read more

شاہد لطیف اینڈ کو: تجزیہ کار بھی، ٹھیکے دار بھی

پاکستان میں اس وقت ٹوئٹر پر شاہد لطیف صفِ اوّل کے ٹرینڈز میں شامل ہیں۔ اس ٹرینڈ کی وجہ پاکستان میں ہوابازی کے نگران ادارے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کے سامان کو پلاسٹک میں لپیٹنے کے لیے ایک کمپنی کو دیا گیا ٹھیکہ ہے جس کے سربراہ فضائیہ کے سابق سینیئر اہلکار ایئر وائس مارشل شاہد لطیف ہیں۔ جہاں لوگ اس فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں وہیں ایئر مارشل شاہد لطیف کی کمپنی کو

Read more

قبائلی اضلاع میں پہلے پرامن انتخابات: کون جیتا کون ہارا، حتمی نتائج کا انتظار

خواتین نے بھی پہلی بار ہونے والے انتخابات میں حصہ لیا خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں کی 16 نشستوں پر پہلی بار ہونے والے انتخابات کا پہلا مرحلہ پرامن طور پر اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ اس وقت ووٹوں کی گنتی کا مرحلہ جاری ہے اور غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج درجنوں ٹی وی سکرینوں پر نمودار ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ سیاسی مبصرین طویل عرصے سے فوجی آپریشنز، جنگی صورتحال اور شورش سے متاثرہ ان

Read more

کیا گیت گانے سے ہماری صحت بہتر ہو سکتی ہے؟

کمیونٹی طائفے میں نوجوان اور بوڑھوں سب کو گانے کی صلاحیتوں میں فرق کے باوجود اکٹھا گانے کا موقع ملتا ہے۔ موسیقی یا گانا روح کی غذا ہے اور بقول شاعر، ’ہر دل جو پیار کرے گا، گانا گائے گا‘۔ تاہم جدید تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ اس کے جسمانی اور ذہنی فائدے بھی ہو سکتے ہیں۔ گانا سانس کی شکایت والے افراد کے پھیپھڑے بہتر کرتا ہے اور یادداشت کی کمزوری کی بیماری یعنی ڈیمینشیا کی علامتوں سے نمٹنے

Read more

دولتِ اسلامیہ کے امریکی سنائپر رسلان مراٹووِچ ایسینوو کون ہیں؟

شام میں حراست میں لیے گئے امریکی شہری پر امریکی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے دولتِ اسلامیہ کے ایک گروہ کے لیے سنائپر کے فرائض سرانجام دیے۔ رسلان مراٹووِچ ایسینوو پر الزام ہے کہ انھوں نے دہشت گردوں کے گروہ کی مالی امداد کی ہے اور دہشتگردوں کو تربیت دی ہے۔ رسلان کا تعلق قزاقستان سے ہے اور انھوں نے بعد میں امریکہ کی شہریت حاصل کی تھی۔ انھیں کرد افواج نے پکڑ کر ایف بی

Read more

صوبائی انتخابات: ’آج کا دن قبائلی عوام کےلیے ایک تاریخی دن سے کم نہیں‘

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں ملکی تاریخ کے پہلے صوبائی انتخابات میں پولنگ کا عمل سخت سکیورٹی میں جاری ہے اور بیشتر اضلاع میں غیر معمولی گہما گہمی دیکھنے میں آرہی ہے تاہم خواتین کے پولنگ سٹیشنوں پر بظاہر زیادہ جوش وخروش نظر نہیں آیا۔ پشاور شہر سے متصل واقع ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں آج صبح ہی سے پولنگ سٹیشنوں پر راویتی گہما گہمی دیکھی گئی۔ شہر کا قریبی علاقہ ہونے

Read more

امریکہ، ایران کشیدگی: امریکہ کا سعودی عرب میں فوج تعینات کرنے کا اعلان

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے جمعرات کو سعودی عرب کا دورہ کیا امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ خطے میں امریکی مفادات کو ’درپیش قابلِ یقین خطرات’ کے پیشِ نظر امریکی افواج کو سعودی عرب میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام خلیج میں ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے دوران بحری راستوں کی حفاظت کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ سعودی عرب نے تصدیق کی ہے کہ شاہ سلمان نے علاقائی

Read more

پانچ سالہ افغان بچی کے ڈھائی کلو وزنی ٹیومر کا پاکستان میں کامیاب آپریشن

حبیبہ کا آپریشن 10 گھنٹے طویل تھا جس کے فوراً بعد پلاسٹک سرجری بھی کی گئی۔ (فائل فوٹو) پاکستان اور افغانستان میں اس وقت پاکستانی نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز، ان کے زیرِ تربیت افغان سرجن ڈاکٹر خالد خان زردان اور ان کے ساتھیوں کی پذیرائی ہو رہی ہے جنھوں نے ایک پانچ سالہ افغان بچی کے ڈھائی کلو وزنی ٹیومر کا 10 گھنٹے طویل، نازک اور پیچیدہ آپریشن کامیابی کے ساتھ کیا ہے۔ بچی اب صحت مند ہے اور

Read more

گلگت ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ، تمام مسافر محفوظ رہے

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا ایک اے ٹی آر طیارہ گلگت ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران پائلٹ سے بے قابو ہو کر رن وے پر نہ رکا اور رن وے سے آگے چلا گیا ہے۔ رن وے کے بعد طیارہ کچی زمین والے ایک میدان میں جا کر ایک طرف کو جھک کر جا رکا ہے۔ اس واقعے میں تمام مسافر محفوظ رہے اور انھیں باحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا ہے۔ طیارہ اسلام آباد سے گلگت پرواز کر

Read more

چاند پر انسانی کمند اور سازشی مفروضے: ’بغیر ہوا لہراتا امریکی پرچم اور ستاروں سے عاری آسمان‘

کچھ ’لوگوں‘ کے خیال میں اپالو 11 کا چاند پر اترنا محض ایک کہانی تھی

جولائی 1969 میں جب چاند کی سرزمین پر انسان نے پہلی مرتبہ قدم رکھا تو یہ منظر دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں نے براہ راست دیکھا تھا، لیکن آج بھی دنیا میں کئی ایسے لوگ موجود ہیں جن کا اصرار ہے کہ انسان نے چاند پر کبھی قدم نہیں رکھا۔

Read more

’ہماری سیاست کا محور اب پشاور بھی ہوگا’، قبائلی اضلاع میں صوبائی انتخابات سے کئی امیدیں وابستہ

ضم شدہ اضلاع میں انتخابات کے انعقاد کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں پاکستان میں کچھ عرضہ قبل ہی صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کیے گئے قبائلی اضلاع میں آج صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ کئی دہائیوں میں پہلی مرتبہ قبائلی اضلاع کے لوگ صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر لڑنے والے امیدواروں کو منتخب کرسکیں گے۔ ان 16 نشستوں میں سے پانچ مخصوص نشستیں ہیں، جن میں سے چار نشستیں خواتین کے لیے جبکہ

Read more

آبنائے ہرمز: ایران نے ایک برطانوی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا

برطانوی وزیر خارجہ جریمی ہنٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے خلیجِ فارس میں روکے جانے والے برطانوی آئل ٹینکر نہ چھوڑا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ دی سٹینا امپیرو نامی اس آئل ٹینکر کے مالکان کا کہنا ہے کہ اس آئل ٹینکر پر عملے کے 23 افراد سوار ہیں اور ان کا رابطہ جہاز کے عملے سے نہیں ہو پا رہا۔ مسٹر ہنٹ نے بتایا کہ بحری جہاز کو چار کشتیوں اور ایک ہیلی کاپٹر

Read more

ڈیرہ اسماعیل خان: ’پانچ لڑکے جہاد کے لیے گھر سے چلے گئے‘

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیر اسماعیل خان میں پانچ نوجوان لڑکے اچانک کہیں چلے گئے ہیں اور ان کے بارے میں ان کے والدین کو بھی کچھ معلوم نہیں ہے کہ وہ کہاں گئے ہیں۔ غریب والدین کے پانچ لڑکے اپنے اپنے گھروں میں چٹھی لکھ کر چھوڑ گئے ہیں کہ وہ جہاد پر جا رہے ہیں اور اب شاید اس زندگی میں ملاقات نہ ہوسکے اور وہ جنت میں ملیں گے۔ یہ واقعہ ٹانک روڈ پر چہکان کے علاقے

Read more

’پاکستانی میڈیا کے ہر میڈیم کو زور یا زر سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے‘

میڈیا اور میڈیا اونرشپ مانیٹر کے نام سے شائع کی گئی تازہ تحقیق میں پاکستان کو میڈیا پلورلزم کے حوالے سے ایک خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق پاکستانی میڈیا کے چار میں سے تین میڈیمز میں جو میڈیا ہاؤسز پچاس فیصد سے زیادہ ناظرین کو کور کرتے ہیں، وہ تینوں میڈیمز میں الگ الگ چار افراد تک محدود ہیں۔ جبکہ ایک میڈیم (ریڈیو) میں پہلے چار میڈیا ہاؤسز 35 فیصد ناظرین کو کور کرتے ہیں۔ اس

Read more

گاؤ رکھشا کے نام پر انتہا پسندوں نے تین افراد کو مار مار کر ہلاک کردیا

ہلاک ہونے والے تین مسلمانوں کے رشتے دار بہار کے ایک ہسپتال کے سامنے بین کر رہے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق انڈیا کی مشرق ریاست بہار کے ضلع ساران میں ایک ہجوم نے تین افراد کو گائیں چرانے کے الزام میں پکڑ کر مار مار کر ہلاک کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کی صبح ہلاک ہونے والوں کو چور کہہ کر ایک گاؤں کے مقامی لوگوں نے پکڑ لیا تھا جب وہ بھینسوں اور ایک بچھڑے

Read more

تندولکر، ڈونلڈ اور فٹزپیٹرک آئی سی سی کے ہال آف فیم میں شامل

کرکٹ کے کھیل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے مایہ ناز انڈین بلے باز کو بالآخر آئی سی سی کے ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے کرکٹ کے کھیل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے مایہ ناز انڈین بلے باز کو بالآخر آئی سی سی کے ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے جمعرات کے روز جن تین کھلاڑیوں کو ہال آف فیم میں شامل کیا ان میں انڈیا

Read more

انڈیا: تلنگانہ میں سکول چھوڑنے والے امتحان نے 23 طلبہ کی جان کیسے لے لی؟

انڈیا کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں اپریل میں سکول کے آخری سال کے امتحانات کے نتائج کے اعلان کے بعد کم سے کم 23 نوجوان خود کشی کر چکے ہیں۔ بی بی سی تیلوگو کی دپتی بھتانی نے جائزہ لینے کی کوشش کی کہ 12 ویں جماعت کے امتحانات کے نتائج متنازع کیوں ہو گئے؟ تھوڈا وینیلا کو کھانے بنانے، مزاحیہ شو دیکھنے اور ٹھیلوں پر ملنے والے کھانوں کا شوق تھا۔ ان کے بڑے بھائی 19 سالہ وینکٹیش نے

Read more

بین سٹوکس کے لیے ایک اور اعزاز، نیوزی لینڈ کے شہریوں نے انھیں بہترین کیوی کے ایوارڈ کے لیے نامزد کر دیا

بین سٹوکس کو اب بھی بہت سے نیوزی لینڈر ‘اپنا’ ہی سمجھتے ہیں کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں مین آف دی میچ قرار دیے جانے والے انگلینڈ کے کرکٹر بین سٹوکس کو نیوزی لینڈ کے باشندوں نے سال کے بہترین نیوزی لینڈر کے طور پر بھی نامزد کیا ہے۔ بہت سوں کو حیرت تو ضرور ہو گی کہ نیوزی لینڈ کو ہرا کر ان کا دل توڑنے والے کو ہی بہترین نیوزی لینڈر کے طور پر نامزد کیا

Read more

عمران خان کا دورۂ امریکہ: ’امریکہ کو باور کروانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان مثبت کردار ادا کر سکتا ہے‘

وزیر اعظم عمران خان 21 جولائی کو تین روزہ سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہو رہے ہیں جہاں 22 جولائی کو ان کی ملاقات صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہو گی۔ وائٹ ہاؤس سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اس ملاقات کے دوران امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی تاکہ خطے میں امن، استحکام اور معاشی آسودگی کی راہ ہموار ہو سکے۔ بی بی سی اردو کے پروگرام

Read more

مریم نواز کے خلاف جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر نیب کی درخواست احتساب عدالت نے خارج کر دی

‘ہڑبڑاہٹ میں جج اور نیب اپنا ہی تماشہ بنا بیٹھے’ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے میں داخل کی گئی درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے دیا ہے۔ جمعے کو احتساب عدالت نے اس معاملے کی سماعت کی تو مریم نواز بھی عدالت میں موجود تھیں۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مختصر سماعت کے بعد

Read more

’سگریٹ کے پیکٹ پر میری ٹانگ کی تصویر اور مجھے علم ہی نہیں‘

مشرقی فرانس میں ایک 60 سالہ معذور شخص اس وقت حیران رہ گیا جب اس نے سگریٹ کے پیکٹ پر اپنی کٹی ہوئی ٹانگ کی تصویر دیکھی۔ یہ تصویر تمباکو نوشی کے مضر صحت ہونے کے حوالے سے استعمال کی جانے والی تنبیہ کے طور پر شائع کی گئی تھی۔ تصویر کے ساتھ یہ پیغام لکھا گیا کہ ‘سگریٹ نوشی آپ کی شریانوں کو بند کر سکتی ہے۔’ تاہم اس تصویر کو استعمال کرنے سے قبل اس شخص سے اجازت

Read more

’لاپتہ افراد کے 10 برس سے جاری احتجاجی کیمپ کی اجازت لیں ورنہ غیر قانونی تصور ہو گا‘

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دفعہ 144 کا نفاذ تو کوئی نئی بات نہیں لیکن اس مرتبہ اس کی لپیٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دس برس سے قائم احتجاجی کیمپ بھی آ گیا ہے۔ کوئٹہ پولیس کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کو ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کیمپ لگانے کے لیے ڈسٹرکٹ مجسڑیٹ سے این او سی کا

Read more

سیکس ویڈیو صرف میرے نام پر کیوں وائرل ہے؟

تھیئٹر اور فلم اداکارہ رادھیکا آپٹے ہندی کے ساتھ ساتھ تمل، تیلگو، ملیالی، مراٹھی اور بنگالی فلموں میں کام کرتی رہی ہیں اور اب نیٹ فلیکس پر فلم ‘لسٹ سٹوریز’ اور ‘سیکرڈ گیمز’ جیسی سیریز کے بعد ہالی وڈ کا رخ کر چکی ہیں۔

Read more

سمیع چوہدری کا کالم: ’انضی بھائی! میری جوانی لوٹا دیں‘

فواد عالم ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگا رہے تھے، پورا میڈیا چیختا رہ گیا مگر انضمام بھائی ‘غیر ارادی طور’ پہ مستحق پلئیرز کو نظر انداز کرتے رہے کی مِرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا انضمام الحق چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ جاتے جاتے اور تو کافی کچھ کہا، یہ بھی کہہ گئے: ’میرے اس عہدے پہ ہوتے ہوئے، ہو سکتا ہے ٹیم کی پرفارمنس

Read more

ذہنی امراض اور خودکشیاں: پاکستانی نوجوان اپنی جانیں کیوں لے رہے ہیں؟

پاکستان میں خودکشی کے بارے میں سرکاری یا غیر سرکاری سطح پر اعدادوشمار موجود نہیں ہیں ‘ہمارے بیٹے کی موت پر ہمیں کہا گیا کہ اگر آپ سچ بتا دیں گے تو مولوی جنازہ نہیں پڑھائے گا۔ میرے شوہر نے جواب دیا کہ کہاں لکھا ہے کہ مولوی کو جنازہ پڑھانا ہے، میں اپنے بیٹے کا جنازہ خود پڑھا لوں گا-‘ 24 سالہ عماد نقوی، عطیہ اور اظفر نقوی کی پہلی اولاد تھے اور گذشتہ برس مئی میں عماد نے

Read more

’امریکہ نے ایرانی ڈرون مار گرایا‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں ایک ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یو ایس ایس باکسر شپ نے جمعرات کو اس وقت ’مدافعانہ کارروائی‘ کی جب یہ ڈرون بحری جہاز کے 1000 گز قریب آیا۔ ادھر ایران نے کہا ہے کہ اس کے پاس اپنے ڈرون کے تباہ ہونے کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں ہیں۔ اس سے پہلے تہران نے اتوار کو کہا تھا

Read more

فیس ایپ: تصاویر میں رد و بدل کرنے والی ایپ صارفین کی تصاویر کے ساتھ کیا کرتی ہے؟

آج کل ہر کوئی فیس ایپ کے بارے میں بات کر رہا ہے۔ یہ ایک ایسی ایپ ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے چہروں کو بوڑھا اور جوان دکھا سکتے ہیں۔ ہزاروں لوگ اس ایپ کے استعمال سے اپنے تجربے کی تصاویر سوشل میڈیا پر لگا رہے ہیں۔ لیکن کیونکہ یہ چہرے کی بناوٹ تبدیل کرنے والا فیچر پچھلے کچھ دنوں سے وائرل ہو چکا ہے تو کچھ لوگوں نے اس ایپ کی شرائط و ضوابط کے بارے میں

Read more

’پیاس نے ماں اور بچے کی جان لے لی‘

جن علاقوں میں پانی 70 سے 80 فٹ کی گہرائی پر ملتا تھا اب وہ تین سو سے چار سو فٹ نیچے چلا گیا شام پانچ بجے کا وقت تھا، طوفانی ہوا کے جھکڑ چل رہے تھے اور چاروں طرف ریت کا گرد و غبار تھا۔ دو بچے جو جنگل میں بکریاں چرانے گئے تھے محرم چانڈیو کے پاس آئے اور بتایا کہ جنگل میں ایک عورت اور بچے کی لاش موجود ہے۔ محرم چانڈیو ضلع دادو کے علاقے کاچھو

Read more

پاکستان کا کون سا وزیرِ اعظم کس کیس میں گرفتار ہوا

ذوالفقار علی بھٹو جن کی حکومت کا تحتہ الٹنے کے بعد جنرل ضیاالحق نے پھانسی پر لٹکا دیا۔ جمعرات کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کی درآمد کے سکینڈل میں گرفتار کر لیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے یہ دوسرے وزیرِ اعظم ہیں جنھیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مجموعی طور پر شاہد خاقان عباسی پاکستان کے چھٹے سابق وزیرِ اعظم ہوں گے جنھیں گرفتار کیا

Read more

کلبھوشن جادھو کیس: ’فیصلے کو انسانیت کی جیت کہا جائے تو زیادہ بہتر ہو گا‘

نریندر مودی نے عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کو ‘سچ اور انصاف کی فتح’ جبکہ عمران خان نے ‘قابلِ تحسین’ قرار دیا ہے مبینہ انڈین جاسوس کلبھوشن جادھو کیس میں عالمی عدالتِ انصاف کی جانب سے بدھ کے روز سنائے گئے فیصلے کے بعد سے انڈیا اور پاکستان میں اسے اپنی اپنی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔ انڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے ’سچ اور انصاف کی فتح‘ جبکہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے فیصلے کو ’قابلِ

Read more

ایران نے خلیج فارس میں ایک ’غیر ملکی ٹینکر‘ قبضے میں لے لیا

ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ کیا یہ متحدہ عرب امارات کا ریح نامی ٹیکر ہے جس نے اتوار کو آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے اپنا سگنل بھیجنا بند کر دیا تھا۔ ایران کا کہنا ہے کہ انھوں نے اتوار کے روز عملے کے بارہ اراکین سمیت ایک ’غیر ملکی‘ ٹینکر کو تیل سمگل کرنے پر قبضے میں لے لیا ہے۔ ایران کے ریاستی ٹی وی چینل نے پاسدارانِ انقلاب کے حوالے سے بتایا کہ یہ

Read more

اداکارہ شبنم : میں نے ہمیشہ اپنے کلچر کو ساتھ رکھنے کی کوشش کی

بنگلہ دیش کی اداکارہ شبم کو لکس سٹائل ایوارڈز میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ بی بی سی کی فیفی ہارون سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرے لیے یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ یہ ایوارڈ میری زندگی میں مجھے ملا ہے، جو کام میں نے کیا، جو کام مجھے ملا، اس کی خوشی میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی ہوں مگر یہ خوشی ہے کہ یہ ایوارڈ مجھے میری زندگی میں

Read more

اداکارہ شبنم : میں نے ہمیشہ اپنے کلچر کو ساتھ رکھنے کی کوشش کی

بنگلہ دیش کی اداکارہ شبم کو لکس سٹائل ایوارڈز میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ بی بی سی کی فیفی ہارون سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرے لیے یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ یہ ایوارڈ میری زندگی میں مجھے ملا ہے، جو کام میں نے کیا، جو کام مجھے ملا، اس کی خوشی میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی ہوں مگر یہ خوشی ہے کہ یہ ایوارڈ مجھے میری زندگی میں

Read more

کیا ہمارا دماغ پلاسٹ کی طرح ہے جو حالات کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال سکتا ہے، بڑھ سکتا ہے اور دوبارہ پیدا ہونے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے

کیا کچھ بدلنے کا امکان ہے کیا آپ کا دماغ پہلے سے معین شدہ ہے یا پلاسٹک کا ہے؟ کیا ہم ایک ایسی مربوط اور دیرپا مشین ہیں جو ان سرکٹس پر چل رہی ہے جن میں ہم کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے اور جس کی زندگی کی حد اس دماغ نے پہلے ہی مقرر کی ہوئی ہے جس کے ساتھ ہم پیدا ہوتے ہیں۔ یا ہم اس قابل ہیں کہ اپنے دماغ کے تار پھر بدلیں، اسے ری پروگرام

Read more

انڈیا کی وزیرِ خزانہ نے کیوں کہا کہ انڈیا عالمی منڈی سے قرضے لینے کا منصوبہ بنا رہا ہے؟

انڈیا نے 10 ارب ڈالرز کا قرضہ بیرونی کرنسی میں حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لوک سبھا میں 5 جولائی کو اپنا پہلا بجٹ پیش کرتے ہوئے انڈیا کی پہلی خاتون وزیرِ خزانہ نرملا سیتھارامن نےاعلان کیا تھا کہ انڈیا عالمی منڈی سے قرضے لینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ قرضے لینے کی حمایت میں انھوں نے یہ دلیل دی تھی کہ انڈیا مجموعی قومی پیداوار کے لحاظ سے سب سے کم قرضے لینے والے ممالک میں ہے۔ انڈیا

Read more

شاہد خاقان عباسی کو بھی قومی احتساب بیورو نے گرفتار کر لیا

نیب نے سابق وزیراعظم کو ایل این جی کی درآمد کے معاملے میں تحقیقات کے لیے جمعرات کو طلب بھی کیا ہوا تھا۔ پاکستان میں احتساب کے قومی ادارے نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی جماعت کے صدر شہباز شریف کی پریس کانفرنس میں

Read more

دیو قامت جیلی فش سے غوطہ خوروں کی ملاقات

Dan Abbott برطانیہ میں کورنوال کے ساحل کے قریب سمندر میں ایک بڑی جیلی فش کو دیکھنے والے غوطہ خوروں کا کہنا ہے کہ اس دیو قامت مخلوق سے ملاقات ایک عجیب تجربہ تھا۔ ڈین ایبٹ اور لزی ڈیلی زیرِ آب سمندری مخلوقات کے بارے میں ایک ہفتہ بھر طویل منصوبے پر کام کر رہے تھے کہ سمندر میں ان کا سامنا بیرل جیل فش سے ہوا۔ منصوبے کے تحت انھیں نیلی شارک مچھلیوں کی فلم بندی کرنی تھی لیکن

Read more

ایل چاپو: منشیات کی دنیا کے ‘گاڈ فادر‘ کے مقدمے کے 15 پریشان کن انکشافات

گوزمین سنہ 2015 میں ایک سرنگ کے ذریعے جیل سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے تھے امریکی عدالت نے منشیات کی دنیا کے بدنام ترین مجرموں میں سے ایک خواکین ’ایل چاپو‘ گوزمین کو 30 اضافی سال سمیت عمرقید کی سزا سنائی ہے۔ رواں برس فروری میں امریکہ کی وفاقی عدالت نے 62 سالہ گوزمین کو منشیات کی سمگلنگ کے مقدمے میں ان پر عائد کردہ تمام دس الزامات میں قصور وار قرار دیا تھا۔ منشیات کی دنیا کے نام

Read more

آسام میں ملک بدری کے خوف اور صدمے سے خودکشیاں

گزشتہ سال جولائئ میں حکومت نے ایک فائنل ڈرافٹ جاری کیا تھا جس میں چالیس لاکھ لوگوں کے نام شامل تھے انڈیا کی ریاست آسام کو ’غیر قانونی تارکین سے پاک کرنے کی مہم‘ کے دوران اب تک 40 چالیس لاکھ لوگوں کو ان کی انڈین شہریت سے محروم کیا جا رہا ہے۔ ان افراد کو ملک بدری کا سامنا ہے اور ان لوگوں کے رشتے داروں اور سماجی کارکنوں کا دعویٰ ہے کہ کچھ لوگوں نے تو اس خوف

Read more

آسام میں ملک بدری کے خوف اور صدمے سے خودکشیاں

AFPگزشتہ سال جولائئ میں حکومت نے ایک فائنل ڈرافٹ جاری کیا تھا جس میں چالیس لاکھ لوگوں کے نام شامل تھے انڈیا کی ریاست آسام کو ’غیر قانونی تارکین سے پاک کرنے کی مہم‘ کے دوران اب تک 40 چالیس لاکھ لوگوں کو ان کی انڈین شہریت سے محروم کیا جا رہا ہے۔ ان افراد کو ملک بدری کا سامنا ہے اور ان لوگوں کے رشتے داروں اور سماجی کارکنوں کا دعویٰ ہے کہ کچھ لوگوں نے تو اس خوف

Read more

آسام میں ملک بدری کے خوف اور صدمے سے خودکشیاں

AFPگزشتہ سال جولائئ میں حکومت نے ایک فائنل ڈرافٹ جاری کیا تھا جس میں چالیس لاکھ لوگوں کے نام شامل تھے انڈیا کی ریاست آسام کو ’غیر قانونی تارکین سے پاک کرنے کی مہم‘ کے دوران اب تک 40 چالیس لاکھ لوگوں کو ان کی انڈین شہریت سے محروم کیا جا رہا ہے۔ ان افراد کو ملک بدری کا سامنا ہے اور ان لوگوں کے رشتے داروں اور سماجی کارکنوں کا دعویٰ ہے کہ کچھ لوگوں نے تو اس خوف

Read more

چاند پر کمند:سنہ 1969 کا اپالو 11 مشن کیا تھا؟

تقریباً نصف صدی ہونے کو آئی ہے جب امریکہ چاند پر جانے والا پہلا ملک بنا تھا۔ ‘اپولو 11’ مشن امریکہ اور دنیا کی تاریخ میں ایک عظیم لمحہ تھا لیکن اس وقت واقعتاً کیا ہوا اور اس کی اتنی اہمیت کیوں ہے؟ آخر امریکہ چاند پر کیوں جانا چاہتا تھا؟ سنہ 1957 میں جب سویت روس نے اپنا پہلا ‘سویت سپوتنک’ سیٹلائٹ لانچ کیا تو امریکہ اور سویت یونین کے درمیان ایک خلائی مقابلہ شروع ہو گيا۔ جب جان

Read more

قبائلی اضلاع میں انتخابات: ’اب سرداروں کی جگہ نوجوان نمائندگی کریں گے‘

’پہلے دہشتگرد تھے، مسلح افراد کھلم کھلا گھومتے تھے، جو خود کو طالبان کہتے تھے، اب وہ تو نہیں ہیں۔ لیکن ان کی مچائی ہوئی تباہی اور ان کے خلاف ہونے والے آپریشن کے نتیجے میں ہونے والی تباہی آج بھی ویسے ہی موجود ہے۔ انھی مسمار شدہ علاقوں میں ہم انتخابی مہم چلانے جاتے ہیں۔‘ اورکزئی ایجنسی کے درہ منی خیل سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ احمد عباس کا یہ تبصرہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں قبائلی

Read more

آرمی پبلک سکول حملہ: ’مجھے چہرے پر چھ گولیاں لگیں، مگر میں بچ گیا‘

اس مضمون میں کچھ مواد ایسا ہو سکتا ہے جو قارئین کی طبعیت پر گراں گزرے۔ ولید خان، عمر 16 سال جب میں نے برمنگھم میں سکول میں داخلہ لیا تو میرے ساتھی طالب علموں کے پاس مجھ سے پوچھنے کے لیے کافی سوالات تھے۔ ‘آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟’ ‘آپ کو کیا ہوا ہے؟’ ‘آپ کے چہرے کو کیا ہوا ہے؟’ اور یہ سب میرے چہرے پر موجود زخموں کے رہ جانے والے نشانات کے سبب تھا۔ پاکستان

Read more

پاکستان کلبھوشن کی سزائے موت پر نظر ثانی کیسے کر سکتا ہے؟

عالمی عدالت انصاف نے مبینہ انڈین جاسوس کلبھوشن کی سزائے موت کی معطلی اور بریت کی انڈین اپیل رد کر دی ہے تاہم فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان نے کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی کی سہولت نہ دے کر ویانا کنونشن کی شق 36 کی خلاف ورزی کی ہے۔ بدھ کو ہیگ میں جاری ہونے والے فیصلے میں عالمی عدالت نے کہا کہ پاکستان مبینہ جاسوس کی سزائے موت پر نظر ثانی کرے اور مبینہ جاسوس کلبھوشن

Read more

جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو بنانے والا شخص گرفتار

میاں طارق پر الزام ہے کہ انھوں نے ہی جج ارشد ملک کی وہ ویڈیو بنائی تھی جس میں وہ یہ کہتے دیکھے جا سکتے تھے کہ نواز شریف کو سزا دینے کے لیے ان پر دباؤ تھا پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کے ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں مبینہ طور پر ویڈیو بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ میاں طارق پر الزام ہے کہ

Read more

سی ٹی ڈی نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کر لیا

جماعت الدعوۃ کے ذرائع کے مطابق انھیں بدھ کے روز لاہور سے گجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے محکمۂ انسدادِ دہشتگردی نے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کر لیا ہے۔ جماعت الدعوۃ کے ذمہ داران کے مطابق انھیں بدھ کے روز لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا ہے۔ حافظ سعید پر دہشت گردوں کی مدد کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات ہیں اور جماعت الدعوۃ کے

Read more

اپالو 11 کی 50ویں سالگرہ پر جزوی چاند گرہن

PA Mediaڈورسٹ، میڈفورڈ میں ایون ساحل سے جزوی چاند گرہن کا منظر دیکھا جا سکتا ہے چاند پر انسانی قدم رکھے جانے کے امریکی خلائی مشن کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان اور جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں ستاروں کا مشاہدہ کرنے والے افراد کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے منگل کی شب جزوی چاند گرہن کا منظر دیکھا۔ 16 جولائی 1969 میں خلاباز نیل آرمسٹرانگ، بز آلڈرِن اور مائیکل کولنز کو

Read more

بشر مراد: صنفی برابری اور قدامت پرستی پر نغمے بنانے والا فلسطینی گلوکار

‘میں خود سے مسلسل یہ سوال پوچھتا ہوں کہ کیا میں نے اپنی گلوکاری سے کوئی حد تو پار نہیں کر دی۔’ فلسطینی گلوکار بشر مراد خطروں سے کھیلنے کے عادی ہیں خواہ وہ شادی کے لباس میں پرفارم کر رہے ہوں یا پھر جنسی آزادی یا ایل جی بی ٹی کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے گا رہے ہوں۔ یروشلم میں ایک عرب ہوتے ہوئے وہ اپنے معاشرے کے قدامت پرست عناصر کے خلاف بات کرتے ہیں

Read more

کلبھوشن سے پہلے کتنے جاسوس

کلبھوشن پہلے بھارتی جاسوس تھے جو بلوچستان سے گرفتار ہوئے عالمی عدالت انصاف تخریب کاری اور دہشت گردی کے الزامات میں پاکستان کی ایک فوجی عدالت سے موت کی سزا پانے والے مبینہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو سے متعلق انڈیا کی درخواست پر بدھ کو فیصلہ سنا رہی ہے۔ عالمی عدالت انصاف نے رواں برس 18 سے 21 فروری تک کلبھوشن جادھو کی درخواست پر اس وقت عام سماعت کی تھی جب انڈیا اور پاکستان میں پلوامہ میں دہشت گردی

Read more

اپالو 11 مشن کی وہ چار باتیں جو آپ نہیں جانتے

انسان کو چاند تک لے جانے والے اپالو پروگرام کو اب 50 سال گزر چکے ہیں مگر یہ اب بھی انسان کی سب سے بڑی ٹیکنالوجیکل کامیابی ہے۔ 16 جولائی 1969 میں خلاباز نیل آرمسٹرانگ، بز آلڈرِن اور مائیکل کولنز کو سیٹرن فائیو راکٹ کے اوپر اپالو خلائی جہاز میں بٹھا کر صرف 11 منٹ کے اندر مدار میں پہنچا دیا گیا۔ چار دن بعد نیل آرمسٹرانگ اور بز آلڈرن چاند کی سطح پر قدم رکھنے والے پہلے انسان بنے۔

Read more

ایران نے میزائل پروگرام پر سودے بازی کا خیال مسترد کر دیا

ایران نے اس بات کو مسترد کر دیا ہے کہ وہ اپنے میزائل پروگرام پر امریکہ سے بات چیت کرنے کا خواہاں ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ میزائل پروگرام ‘کسی بھی شرط پر، کسی قسم کی سودے بازی نہیں ہو گی۔’ یہ تردید ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے اس انٹرویو کے بعد آئی ہے جس میں انھوں نے یہ عندیہ دیا تھا کہ اگر پابندیاں ہٹا لی جاتی ہیں تو میزائل پروگرام

Read more

ریل گاڑی کے ڈبے جب کینوس بن جائیں

کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے بیچ و بیچ جہاں ایک طرف ریل گاڑیاں اور ٹریک ویران پڑے ہیں تو وہیں ابھرتے ہوئے فنکار اپنے فن کی نمائش سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ مصروف سڑک سے چند میٹر کے فاصلے پر یہ سٹیشن اونچے درختوں اور بڑھی ہوئی گھاس سے ڈھکا ہوا ہے۔ گذشتہ ایک سال سے زائد عرصے تک یہ جگہ بم سکواڈ یا بی ایس کیو نامی سٹریٹ آرٹ گروہ کے پاس رہی ہے۔ گرافیٹی والی ریل

Read more

قبائلی اضلاع کی خواتین امیدوار: ’آپ کو کیا ضرورت ہے سیاست میں آنے کی، یہ تو مردوں کا کام ہے‘

‘کیا آپ نذرانہ کا انٹرویو نشر کریں گی؟ اگر نہ کریں تو۔ مخصوص نشست ہے ناں تو جلسے کی تو ضرورت نہیں۔ ویسے بھی یہاں عورتوں کا جلسہ جلوس کرنے کی روایت نہیں ہے۔ تصویر تو کوئی نہیں ہے، یہاں عورت کی تصویر نہیں نکالی جاتی۔ ابھی ہم گھر سے دور ہیں، بہن کو اسمبلی میں بھیج رہا ہوں تو فون پر آپ سے بات کیوں نہیں کرواؤں گا، ضرور کرواؤں گا۔’ یہ وہ باتیں ہیں جو مجھے ٹیلی فونک

Read more

کان میں پھنسے دس کان کنوں میں سے صرف ایک زندہ بچ سکا

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں کوئلے کی کان میں پھنس جانے والے دس کان کنوں میں سے صرف ایک بچ سکا۔ مزدور تنظیموں کے رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت موثرکاروائی کی جاتی تو شاید زیادہ کان کن بچ سکتے۔ یہ کان کن اس علاقے میں پاکستان منرل ڈویلیپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کی کوئلہ کان میں گذشتہ اتوار کو 11بجے پھنس گئے تھے۔ جائے وقوعہ پر موجود مزدرو رہنما اقبال یوسفزئی نے بتایا کہ

Read more

جیل کی سزا کے کلنک سے نبرد آزما مسلم خواتین

ناجیہ نے گھر اس لیے چھوڑ دیا کہ ان سے معاشرے میں روا سلوک برداشت نہیں ہو رہا تھا کہا جاتا ہے کہ مسلم خواتین کو جیل جانے کے داغ کے ساتھ جینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بعض کو تو ان کے اہل خانہ چھوڑ دیتے ہیں اور بعض اپنے اور اپنے بچے کا مستقبل سنوارنے میں ناکام نظر آتی ہیں۔ اب ان کے لیے آواز اٹھائی جا رہی ہے کہ انھیں زیادہ سے زیادہ توجہ اور

Read more

مون سون کی تباہی: کیا جنوبی ایشیا کے سیلابوں کے پیچھے ’سیاسی ریلے‘ ہیں؟

مون سون کے موسم میں آنے والے سیلاب سے ہر سال شمالی انڈیا اور نیپال کے کئی علاقے زیرِ آب آ جاتے ہیں جب بات پانی کے ذخائر کی ہوتی ہے تو انڈیا اور نیپال کے درمیان تعلقات اتنے آسان نہیں نظر آتے۔ لیکن حالیہ برسوں میں ان تعلقات میں مزید کشیدگی اس وقت آتی ہے جب مون سون کا موسم آتا ہے جو کہ جون سے ستمبر کے درمیان ہے۔ سیلابی ریلے ہمسایوں میں تناؤ بڑھا دیتے ہیں اور

Read more

’مذہب کے نام پر ہماری بیٹیوں کو اغوا نہ کریں ان کا ریپ نہ کریں‘

پاکستان میں ہندو لڑکیوں کے اغوا کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اور اقلیتی اراکین نے صوبائی اور قومی اسمبلی پر حکومتوں کو توجہ دلانے کی کوشش کی ہے۔

سندھ اسمبلی نے ہندو لڑکیوں کی مبینہ اغوا اور جبری مذہبی تبدیلی کے خلاف قرار داد منظور کرلی ہے جبکہ قومی اسمبلی میں سپیکر نے وزیر مذہبی امور کو فوری پارلیمانی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Read more

انڈیا میں ہر میچ پر اربوں کا دھندا کیسے ہوتا ہے

انڈیا کے بک میکر موبائل فون ایپس کے ذریعے شرطیں وصول کرتے ہیں۔ آئی سی سی کا کرکٹ ورلڈ کپ 2019 انگلینڈ کی فتح کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ نیوزی لینڈ کے گپٹل کا کریز سے فاصلہ اتنا ہی تھا جتنا کہ ان کے ملک کا پہلی مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے سے، مگر یہ نہیں ہوسکا۔ نیوزی لینڈ کی شکست پر ان کی ٹیم اور ان کی قوم تو سوگ میں ہے مگر کھلاڑیوں اور مداحوں سے

Read more

بدلتا سعودی عرب: عالمی سٹارز کی نئی منزل

اگرچہ سعودی عرب روایتی طور پر بین الاقوامی موسیقی کے دوروں کے لیے رکنے کی کوئی اہم جگہ نہیں ہے لیکن پھر بھی بڑے نامور موسیقار ادھر رکتے رہتے ہیں۔ گذشتہ جنوری میں ماریہ کیری وہاں رکنے والی مشہور گلوکارہ تھیں۔ اس کے بعد نکی مناج نے جدہ میں کنسرٹ کرنے کی حامی بھری لیکن بعد میں عورتوں اور ایل جی بی ٹی برادری کے حقوق کے حمایت میں وہاں جانے کا ارادہ بدل لیا۔ یہ بھی پڑھیئے سعودی عرب

Read more

پاکستان نے اپنی فضائی حدود تمام کمرشل پروازوں کے لیے کھول دی

پاکستان نے ساڑھے چار کی مکمل اور پھر جزوی بندش کے بعد اپنی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے کھول دی ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن کی جانب سے ہوابازوں کو جاری کیے گیے نوٹم یعنی مراسلے میں پاکستانی فضائی حدود کھولے جانے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ سول ایویشن کے نوٹم ونگ کے ایک اہلکار نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ 15 اور 16 جولائی کی درمیانی شب رات 12 بج

Read more

پاکستان نے اپنی فضائی حدود تمام کمرشل پروازوں کے لیے کھول دی

Getty Images </figure>&#1662;&#1575;&#1705;&#1587;&#1578;&#1575;&#1606; &#1606;&#1746; &#1587;&#1575;&#1681;&#1726;&#1746; &#1670;&#1575;&#1585; &#1705;&#1740; &#1605;&#1705;&#1605;&#1604; &#1575;&#1608;&#1585; &#1662;&#1726;&#1585; &#1580;&#1586;&#1608;&#1740; &#1576;&#1606;&#1583;&#1588; &#1705;&#1746; &#1576;&#1593;&#1583; &#1575;&#1662;&#1606;&#1740; &#1601;&#1590;&#1575;&#1574;&#1740; &#1581;&#1583;&#1608;&#1583; &#1705;&#1605;&#1585;&#1588;&#1604; &#1662;&#1585;&#1608;&#1575;&#1586;&#1608;&#1722; &#1705;&#1746; &#1604;&#1740;&#1746; &#1705;&#1726;&#1608;&#1604; &#1583;&#1740; &#1729;&#1746;&#1748; پاکستان سول ایوی ایشن کی جانب سے ہوابازوں کو جاری کیے گیے نوٹم یعنی مراسلے میں پاکستانی فضائی حدود کھولے جانے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ سول ایویشن کے نوٹم ونگ کے ایک اہلکار نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ 15 اور 16 جولائی کی درمیانی شب رات

Read more

سر جڑی پاکستانی بہنوں صفا اور مروہ کی علیحدگی کا کامیاب سفر

دھڑ جڑے جڑواں بچے نہایت نایاب ہوتے ہیں۔ اس حالت میں کہ دونوں کے سر ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں۔ بی بی سی کو یہ موقع ملا کہ وہ برطانیہ کے ایک ایسے ہسپتال کا جائرہ لیں جہاں کئی آپریشنز کے بعد باہم ملی دو جڑواں بہنوں کو الگ کیا گیا۔ آپریشن تھیٹر میں ایک ہجوم ہے لیکن 20 لوگوں کی ٹیم یک جان ہو کر کام کر رہی ہے۔ ان کی ہر حرکت نپی تلی ہے اور وہ

Read more

قبائلی اضلاع میں صوبائی انتخابات: ’وقت آگیا ہے کہ قبائلی عوام کو سہولیاتِ زندگی گھر کی دہلیز پر ملیں‘

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات منعقد ہو رہے ہیں اور مقامی افراد نے اس عمل سے کافی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔ 20 جولائی کو ہونے والے ان انتخابات کو سابق قبائلی علاقوں کے قومی دھارے میں شمولیت کا باقاعدہ آغاز قرار دیا جارہا ہے۔ سات قبائلی اضلاع اور ایک ایف آر ریجن سے کل 16 جنرل نشستوں پر انتخابات کا انعقاد کیا جارہا

Read more

نابینا افراد کو ٹیکنالوجی سیکھانے والا نابینا جوڑا

امجد نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں جیسے وہ سیکھ کر دوسروں کی مدد کر کے اُن کی زندگی آسان بنا رہے ہیں ویسے ہی اُن کے اس چینل سے سیکھنے والے آگے دوسرے نابینا افراد کی زندگی کو آسان بنانے میں مدد کریں ’آپ یہ نہ دیکھیے کہ کوئی بینائی والا شخص یا کوئی دوسرا نابینا شخص آپ کی مدد کرے بلکہ خود سے کوشش کریں، خود میں اعتماد پیدا کریں۔ اپنے کام خود کریں۔‘ یہ خیالات امجد سہیل

Read more

ایران کے لوگ امریکہ کے ساتھ تنازع پر کیا رائے رکھتے ہیں؟

ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمارے پاس کھانے کے لیے روٹی کا ایک ٹکڑا اور پنیر موجود ہے ایران کی امریکہ اور اس کے دیگر اتحادیوں کے ساتھ کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ اس صورتحال میں بی بی سی کو ایران کے اندرونی حالات کا جائزہ لینے کا منفرد موقع ملا ہے۔ ایران کے لوگوں میں اس بات پر سخت غصہ پایا جاتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ برس ایران امریکہ نیو کلیئر معاہدے سے

Read more

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے سنسنی خیز فائنل کے بعد ایک نئی بحث میدان میں آ گئی ہے: ’آئی سی سی سے بہتر تو گلی کرکٹ کے قواعد ہیں‘

کرکٹ کا عالمی کپ تو اتوار کی شب لارڈز کے تاریخی میدان میں اختتام پزیر ہو گیا لیکن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز میچ سے ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔ یہ کیسی جیت ہے؟ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں۔ ایمپائروں سمیت ہر کسی کو سکور بورڈ پر دونوں کا سکور بھی ایک ہی نظر آیا لیکن ایک نے ورلڈ کپ اٹھایا اور دوسری چپ چاپ چلی گئی۔ شاید یہی

Read more

سوشل میڈیا ٹرولنگ کے نشانے پر صرف مشہور شخصیات ہی نہیں۔۔۔

ایک زمانہ تھا جب لوگ اپنے پسندیدہ اداکاروں کی تصاویر صرف پوسٹ کارڈ کی شکل میں ہی دیکھتے تھے اور ان کے پوسٹ کارڈز جمع کرنا لوگوں کا پسندیدہ مشغلہ تھا۔ مگر پچھلی دو دہائیوں میں وقت نے ایسا پلٹا کھایا کہ انٹرنیٹ کی مدد سے لوگ اب ٹوئٹر، انسٹاگرام اور فیس بک پر ان ہی شخصیات کی زندگی کے ہر پل کی خبر رکھتے ہیں۔

Read more

قبائلی اضلاع میں ہونے والے انتخابات کوئی تبدیلی لا سکتے ہیں؟

قبائلی علاقوں میں تاریخ رقم کر دی گئی ہے، نظام میں تبدیلی اور انتظامیہ میں اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی ہے، لیکن ان علاقوں کے رہنے والے اکثر افراد کو اپنی زندگی اور علاقے میں کوئی بڑی تبدیلی نظر نہیں آئی۔ اب قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے سیاسی عمل شروع کرتے ہوئے پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات 20 جولائی کو ہونے جا رہے ہیں۔ ان میں 16 حلقوں پر براہ راست انتخاب ہو گا جبکہ

Read more

وادی نیلم میں بادل پھٹنے کے بعد ’فلیش فلڈ‘،22 افراد لاپتہ

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی وادی نیلم میں ’کلاؤڈ برسٹ‘ یعنی بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد آنے والے سیلابی ریلے کے نیتجے میں کم از کم 22 افراد لاپتہ جبکہ 50 زخمی ہو گئے ہیں۔ صحافی اورنگزیب جرال کے مطابق ‘کلاؤڈ برسٹ’ کا یہ واقعہ وادی نیلم کے گاؤں لیسوا میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بادل

Read more

انگلینڈ کی متنوع کرکٹ ٹیم: ‘اللہ بھی ہمارے ساتھ تھا’

بین سٹوکس، مورگن اور معین علی کے ساتھ جوفرا آرچر کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے اتوار کو کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا پل پل توازن بدلتا ہوا فائنل میچ اپنے سنسنی خیز عروج پر تھا جہاں کھیل سے زیادہ قسمت کا کھیل جاری تھا۔ اور اس ڈوبنے ابھرنے کے کھیل میں نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ فاتح قرار پایا۔ اس میچ کے بعد پریس کانفرنس میں جب انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن سے پوچھا گیا کہ آیا آئرش خوش

Read more

اپالو مشن کی آٹھ چیزیں جنھوں نے ہماری زندگی بدل دی

’انسانیت کی ایک بڑی پیشرفت‘ کا یہ مفہوم بھی لیا جاتاہے کہ اپالو مشن کے بعد انسانی زندگی میں بڑی مثبت تبدیلیاں آئیں۔ ‘یہ چھوٹا سا انسانی قدم انسانیت کے لیے ایک بہت بڑی چھلانگ ہے۔’ نیل آرمسٹرونگ کا یہ مشہور قول سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہونے والی ان کامیابیوں کی جانب اشارہ تھا جو 50 برس قبل جولائی 1969 میں پہلی مرتبہ انسان کے چاند پر اترنے کی شکل میں حاصل کی گئی تھیں۔ چاند پر انسان

Read more

ٹرمپ کا غیرسفید فام خواتین ارکان کو پیغام،’امریکہ چھوڑ دیں‘

صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹ سے تعلق رکھنے والی چار خواتین کو اپنی ٹویٹ میں تنقید کا نشانہ بنایا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین کے حوالے سے ٹویٹس کرنے پر ایک مرتبہ پھر نسل پرستی کا الزام لگ گیا ہے۔ انھوں نے اپنی ٹوئٹس میں ان خواتین کو ’واپس جانے‘ کا مشورہ دینے سے پہلے کہا تھا کہ یہ خواتین’ دراصل ان ممالک سے آئیں ہیں جن کی حکومتیں مکمل طور پر تباہی کا

Read more

مصر کے ’بینت اہرام‘ سیاحوں کے لیے کھل گئے

مصر میں حکام نے ملک میں سیاحت کے وسیع پیمانے پر فروغ کے لیے دارالحکومت قاہرہ کے نزدیک واقع ’بینت اہرام‘ کو سیاحوں کے لیے کھول دیا ہے۔ دہسر میں واقع ان اہرام کو تقریباً 2600 قبل مسیح میں فرعون کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔ درحقیقت ان اہرام کو 54 ڈگری زاویے کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا تھا لیکن یہ ایسی مٹی پر تعمیر کیے جا رہے تھے جس میں ٹھہراؤ اور استحکام کے مسائل کا سامنا تھا۔ لہٰذا

Read more

کیا عراق میں مردوں کو جنسی تشدد کا نشانہ زیادہ بنایا جاتا ہے؟

عرب دنیا میں بی بی سی کے ایک حالیہ جائزے میں ایک غیرمتوقع بات سامنے آئی اور وہ یہ کہ یہاں خواتین کی نسبت مردوں کی طرف سے یہ شکایت زیادہ سامنے آئی کہ انھیں زبانی اور جسمانی طور پر جنسی ہراس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیا واقعی یہ بات سچ ہے؟ سامی (فرضی نام) 13 برس کے ہیں۔ وہ اپنے سکول کے بیت الخلاء میں تھے کہ ان سے بڑے دو لڑکے آئے اور انھوں نے سامی کو

Read more

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں امپائرنگ کا معیار کیسا رہا؟

فائنل میں بھی امپائرنگ کا معیار اچھا نہیں رہا اور ریویو پر فیصلے تبدیل ہوئے کرکٹ میچ کے بعد اگر خبروں کی زینت کھلاڑی کے بجائے کوئی امپائر بن جائے تو تصور کر لینا چاہیے کہ امپائرنگ یا تو بہت عمدہ رہی یا بے حد ناقص۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 انگلینڈ کی فائنل میچ میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کی فتح کے علاوہ بدقسمتی سے ٹورنامنٹ کے دوران ناقص امپائرنگ کی وجہ سے بھی یاد رہے گا۔

Read more

خدا کے وجود کی بحث میں برٹرینڈ رسل کی ’کیتلی‘ کا کیا مقام ہے؟

آپ تصور کریں کہ آپ اپنی کسی دوست کے ساتھ چائے نوش کر رہے ہیں اور وہ آپ کو بتاتی ہے کہ کرّہِ ارض اور مریخ کے درمیان خلا میں ایک کیتلی سورج کے گرد گردش کر رہی ہے۔ عین ممکن ہے کہ آپ اپنی دوست سے کہیں گے کہ وہ اپنی اس بات کو ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت دے۔ لیکن آپ کی دوست کہے گی کہ کیتلی اتنی چھوٹی شے ہے کہ دنیا کی انتہائی طاقتور دوربین

Read more

کیا انڈیا چاند کی سطح پر محفوظ لینڈنگ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن پائے گا؟

انڈیا کے خلائی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ تیکنیکی مسائل کی وجہ سے انڈیا نے چاند کی جانب روانہ کیے جانے والا اپنا دوسرا مشن اس کی لانچنگ سے ایک گھنٹہ قبل روک دیا ہے۔ انڈیا کے خلائی تحقیقاتی ادارے ‘انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن’ کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’لانچنگ سے ایک گھنٹہ قبل خلائی گاڑی کے سسٹم میں ایک تیکنیگی مسئلہ دیکھا گیا ہے۔ حفظ ماتقدم کے طور پر چندرایان-2 (خلائی گاڑی کا نام) کی آج

Read more

کرکٹ ورلڈ کپ 2019: کیویز جیتتے جیتتے رہ گئے، انگلینڈ ہارتے ہارتے

جب پہلے بیس اوورز میں ہی انگلینڈ اپنے تین بہترین بلے بازوں سے محروم ہو گیا تو سبھی امکانات کا پلڑا نیوزی لینڈ کے حق میں جھکتا دکھائی دیا نیوزی لینڈ کی قسمت اچھی رہی یا بری، یہ سوال بھی اس یادگار میچ کی طرح ہمیشہ کے لئے ٹائی ہو گیا۔ کیونکہ کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جب کرکٹ بھی آفاقی قوانین کی طرح نہایت بے رحم سی دکھائی دیتی ہے۔ کرکٹ کے گھر ’لارڈز‘ کی پچ عموماً سپن کے

Read more

نوواک جوکووچ پانچواں ومبلڈن جیتنے میں کامیاب، فائنل میں فیڈرر کو کو شکست

ومبلڈن کی تاریخ کا یہ سب سے لمبے دورانیے والا فائنل مقابلہ تھا جو ریکارڈ چار گھنٹے اور 57 منٹ تک جاری رہا نوواک جوکووچ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد عالمی نمبر تین راجر فیڈرر کو آخری سیٹ میں ٹائی بریک پر شکست دے کر اپنا پانچواں ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا ہے۔ سربیا کے نوواک جوکووچ نے فیڈرر کو دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی اور اس کے ساتھ انھوں نے اپنا 16واں گرینڈ سلیم

Read more

‘کرتارپور راہداری پر پاک انڈیا مذاکرات: ‘ذرا موسم تو بدلا ہے۔۔۔ابھی کچھ دن لگیں گے’

پاکستان اور انڈیا کے درمیان تعمیر کی جانے والی کرتارپور راہداری کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر کتنے سکھ یاتری پاکستان میں واقع گرودوارہ دربار صاحب کرتارپور کے درشن کو آ پائیں گے؟ کیا اس کے لیے انہیں ویزا لینا پڑے گا یا ان کو بغیر ویزا کسی خصوصی اجازت نامے کے ذریعے داخلے کی جازت ہو گی؟ کرتارپور راہداری کے حوالے سے اس طرح کے سوالات کے بارے میں پاکستانی حکام نے مذاکرات کے دوسرے دور کے بعد بھی

Read more

منی لانڈرنگ کا الزام: شہباز شریف کا برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیلی میل کی خبر میں ان پر لگے الزامات وزیر اعظم عمران خان اور ان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے ایما پر لگائے گئے ہیں۔ شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’ڈیلی میل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خود ساختہ اور گمراہ کن خبر عمران خان اور شہزاد اکبر

Read more

ریکوڈک میں آئی ایم ایف کے قرض جتنا جرمانہ ہونے پر وزیر اعظم نے کمیشن بنانے کا حکم دے دیا

ریکوڈک منصوبے سے پاکستان کو 5 ارب97 کروڑ ڈالر بطورہرجانہ ادا کرنا پڑے گا ریکوڈک فیصلے کے نتیجے میں پاکستان کو آئی ایم ایف کے 6 بلین ڈالرز کے قرض جتنے حجم کے نقصان کی خبر موصول ہونے کے فوراً بعد اس نقصان ذمہ داروں کے تعین کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ایک انکوائری کمیشن بنانے کا حکم دیا ہے۔ پاکستان کے خلاف ہرجانے کا یہ فیصلہ ورلڈ بینک کے بین الاقوامی ثالثی فورم انٹرنشینل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف

Read more

‘ٹرمپ نے اوباما کو تکلیف پہنچانے کے لیے ایران سے معاہدہ ختم کیا’

امریکہ میں برطانیہ کے سابق سفیر کے لیک ہو جانے والے ایک میمو کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو سابق صدر براک اوباما کو تکلیف پہنچانے کے لیے ختم کیا۔ معروف اخبار میل آن سنڈے کے مطابق برطانوی سفیر سر کم ڈیروک نے صدر ٹرمپ کے اس قدم کو ‘سفارتی غارت گری’ کے عمل سے تعبیر کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یہ میمو سنہ 2018 میں اس وقت بھیجا گیا جب

Read more

’باجی‘ کی اصل کہانی

عمر میں بڑھتی ہوئی ایک فلم سپر سٹار جس کا ستارہ ماند پڑ رہا ہے اور ایک غریب گھرانے کی لڑکی جس نے فلم انڈسٹری میں حادثاتی طور پر پہلا پہلا قدم رکھا ہے لیکن جو زندگی میں آگے بڑھنا چاہتی ہے اور جس کا سورج چڑھ رہا ہے، ان دونوں کے بیچ ایک مرد ہدایتکار ہے جس سے دونوں کو امیدیں وابستہ ہیں۔

Read more

انڈیا: مزدور عورتیں اپنی بچے دانیاں کیوں نکلوا رہی ہیں؟

انڈیا میں حالیہ مہینوں میں کام کرنے والی خواتین اور ان کے مخصوص ایام سے متعلق دو نہایت پریشان کن اور تشویش ناک خبریں سامنے آئی ہیں۔

انڈین معاشرے میں مخصوص ایام سے گزرنے والی خواتین کے بارے میں منفی رویہ پایا جاتا ہے۔ ماہواری کے دوران ان کو ناپاک تصور کیا جاتا ہے اور ان کا سماجی اور خاص طور پر مذہبی تقریربات میں شریک ہونا منع ہے۔ حالیہ برسوں میں ان خیالات کی شدید مخالفت شروع ہو گئی ہے اور شہری علاقوں سے تعلق رکھنے والی پڑھی لکھی خواتین اس مخالفت میں پیش پیش ہیں۔

Read more

نیوزی لینڈ لارڈز میں انگلینڈ کو کس طرح ہرائے؟

انگلینڈ کی ٹیم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ گھریلو ماحول میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتی ہیں اور لارڈز کے میدان پر وہ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ ہو گی لیکن نیوزی لینڈ کس طرح اپ سیٹ کرے گی یہ بڑا سوال ہے۔ کرکٹ اور پیش گوئیاں ایک دوسرے کی بہترین ساتھی نہیں رہی ہیں۔ ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں 15 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست آنے والی انڈیا کی ٹیم سیمی فائنل میں نیوزی

Read more

’بچوں کو جنسی زیادتی سے بچانے کے لیے ان سے دوستانہ ماحول میں بات کریں‘

پاکستان میں کم عمر لڑکوں اور لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کے بڑھتے واقعات کے بعد ایک غیر سرکاری تنظیم نے اس سلسلے میں آگہی مہم شروع کی ہے۔ یہ مہم ملک کے چار شہروں میں شروع کی گئی ہے جس میں بچوں کو یہ بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنا تحفظ کیسے کر سکتے ہیں۔ گذشتہ سال پاکستان میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے تقریباً پونے چار ہزار واقعات پیش آئے۔ غیر سرکاری تنظیم ساحل کے مطابق

Read more

پاکستانی میڈیا مذہبی اقلیتوں کو کیسے رپورٹ کرتا ہے؟

پاکستان میں میڈیا مذہبی اقلیتوں کو مستحکم نہیں بلکہ متنازعہ گروہ، سیاسی مسئلہ اور مظلوم کے طور پر پیش کرتا ہے اس کے باوجود کے یہ لاکھوں کی تعداد میں ہیں اور اقلیت سے ہٹ کر بھی کوریج کے مستحق ہیں۔ انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ، ایڈووکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ نے ’پاکستانی میڈیا مذہبی اقلیتوں کو کیسے رپورٹ کرتا ہے؟‘ کے عنوان سے ایک رپورٹ میں میڈیا کا تحقیقاتی جائزہ لیا ہے، جس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مذہبی اقلیتوں

Read more

انڈیا، پاکستان ٹریک ٹو ڈپلومیسی: مذاکرات اور تجارت آگے بڑھنے کا واحد حل

’جب میرے رشتہ داروں اور دوست احباب کو خبر ہوئی کہ مجهے دو تین دن کے لیے پاکستان جانا ہے تو سبهی نے محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔ کچھ نے کہا کہ ضرورت ہی نہیں پاکستان جانے کی، ایک دوست نے کہا کہ پاکستان جانے کی صورت میں انڈیا والے بلیک لسٹ کر دیں گے، جبکہ کچھ نے یہ کہا کہ پاکستان پہنچنے پر آئی ایس آئی والے تنگ کریں گے اور واپس آنے پر اپنے ملک کی ایجنسیاں سوال

Read more

برطانیہ نے ایرانی تیل بردار ٹینکر چھوڑنے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی

’ایرانی تیل بردار بحری جہاز کو اس شرط پر چھوڑا جا سکتا ہے اگر برطانیہ کو اس بات کی ضمانت دی جائے کہ خام تیل شام نہیں لے جایا جا رہا‘ برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ جیریمی ہنٹ نے کہا ہے جبرالٹر سے تحویل میں لیے گئے ایرانی تیل بردار بحری جہاز کو اس شرط پر چھوڑا جا سکتا ہے اگر برطانیہ کو اس بات کی ضمانت دی جائے کہ خام تیل شام نہیں لے جایا جا رہا۔ چار جولائی کو

Read more

فائنل کے ’غیر سرکاری‘ ٹکٹ نہ خریدنے کی ہدایت

لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ پر فائنل کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں کرکٹ کے شائقین اور خاص طور پر انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے حامیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ لاڈرز کے میدان پر اتوار کو ہونے والے فائنل کے بلیک میں غیر سرکاری ویب سائٹس سےخریدے گئے تمام ٹکٹوں کو منسوخ کر دیا جائے گا۔ یہ تنبیہہ کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے ان تمام شائقین کرکٹ کو جاری کی گئی جو اتوار کو

Read more

انڈین آرمی چیف کی پاکستانی فوج کو دھمکی

انڈیا کی سرکاری نیوزی ایجنسی، پریس ٹرسٹ آف انڈیا’ کے مطابق جنرل راوت پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے ہر قسم کی طالع آزمائی کی سزا دی جائے گی اور کسی بھی طرح کی دہشتگردی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

Read more

امپائر علیم ڈار سیمی فائنلز کے بعد فائنل سے بھی باہر

علیم ڈار کئی مرتبہ بہترین امپائر کا ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں

آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کے بعد اب فائنل میں بھی امپائرنگ سے محروم رہیں گے۔

Read more

’جے شری رام‘: ایک مذہبی نعرہ جو موت کا پیغام بنتا جا رہا ہے

انڈیا کے کئی علاقوں میں ہندو دیوتا رام کا نام اکثر ایک دوسرے سے ملتے یا بغل گیر ہوتے وقت مثبت انداز میں استعمال ہوتا ہے، لیکن بی بی سی دہلی کی نامہ نگار گیتا پانڈے کے مطابق گذشتہ کچھ برسوں سے مشتعل ہندو گروہوں نے اس دیوتا کے نام کو قتل و غارت گری کا نعرہ بنا دیا ہے۔ گذشتہ ماہ ملک کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک سہمے ہوئے

Read more

کیا افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات تقریباً دو دہائی پرانی جنگ کا خاتمہ کر سکیں گے؟

18 سال میں پہلی مرتبہ لگ رہا ہے کہ امریکہ افغانستان سے اپنی فوجیں واپس لے جانے کے بارے میں سنجیدہ ہے اور اپنی تاریخ کی طویل ترین جنگ ختم کرنے والا ہے۔ گذشتہ اکتوبر سے اب تک امریکی حکام اور طالبان کے نمائندے سات مرتبہ براہِ راست مذاکرات کر چکے ہیں جن کا مقصد امریکی فوج کے انخلا کے بدلے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ افغان سر زمین پر غیر ملکی دہشت گردوں کو رہنے کی اجازت

Read more

’جے شری رام‘: ایک مذہبی نعرہ جو موت کا پیغام بنتا جا رہا ہے

انڈیا کے کئی علاقوں میں ہندو دیوتا رام کا نام اکثر ایک دوسرے سے ملتے یا بغل گیر ہوتے وقت مثبت انداز میں استعمال ہوتا ہے، لیکن بی بی سی دہلی کی نامہ نگار گیتا پانڈے کے مطابق گذشتہ کچھ برسوں سے مشتعل ہندو گروہوں نے اس دیوتا کے نام کو قتل و غارت گری کا نعرہ بنا دیا ہے۔

گذشتہ ماہ ملک کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک سہمے ہوئے مسلمان کو بجلی کے کھمبے کے ساتھ بندھا ہوئے ایک مشتعل ہندو ہجوم کے ہاتھوں مار کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Read more