یہ یونیورسٹی ہے اسے کلب نہ بنائیں

حال ہی میں ایک نجی تعلیمی ادارے یونیورسٹی آف لاہور کے دو طلبہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں بظاہر وہ یونیورسٹی کے اندر ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یونیورسٹی آف لاہور نے فوری ایکشن لیا اور دونوں طلبہ کو یورنیورسٹی سے برخاست کر دیا۔

یونیورسٹی نے اپنے نوٹیفیکیشن میں کہا ہے کہ مذکورہ طلبا کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے کہا گیا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئے۔ نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ انہوں نے یونیورسٹی کے ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے ، جس کی بناء پر ان دونوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔

Read more

رکشے والے انکل کے آنسو

بازار سے گھر آ رہی تھی ، خاندان میں شادی کے سلسلے میں تیاریاں عروج پر تھیں ، بازار سے باہر آتے ہی رکشہ کو ہاتھ دیا ، وہ پاس آیا تو اس نے کہا جی بیٹا! کہاں جانا ہے ، میں نے کہا انکل نیازی چوک جانا ہے۔  انہوں نے کہا بیٹا! سو روپیہ لوں گا۔ والدہ نے کہا چلو بیٹھ جاؤ۔ ہم بیٹھ گئے راستے میں ہم پرسکون آ رہے تھے کہ اچانک رکشے والے انکل کے فون

Read more

ماہر نفسیات، بیٹی کا قتل اور خودکشی

ملتان میں باپ نے اپنی اکلوتی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا بیٹی تین بچوں کی ماں تھی ماہر نفسیات نے بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور اس کے بعد خود کو بھی گولی مار لی یہ واقع انتہائی افسوس ناک ہے جس کا ازالہ نہیں کیا جاسکتا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ماہر نفسیات جن کا نام ڈاکٹر اظہر حسین ہے انہوں نے گھریلو تنازع پر بیٹی کو قتل کیا ہے۔ اس واقعے

Read more

نوجوانوں میں اخلاقی زوال کی وجہ کیا ہے؟

اخلاقیات اقدار کے ایسے مجموعے کا نام ہے جو معاشرے میں بے راہ روی اور مادر پدر آزادی کی روک تھام کے لیے نہایت ضروری ہے۔ اخلاقی اقدار کی موجودگی ہی کسی معاشرے کو مہذب بناتی ہے۔ اخلاقیات سے وابستگی رکھنے والی قومیں ہی تاریخ کے اوراق میں اپنی جگہ بنا پاتی ہیں اور آئندہ آنے والی نسلیں ان کے طے کردہ اخلاقی ضابطوں کو نشان راہ سمجھتی ہیں۔ یہ اخلاقی اقدار سینہ بہ سینہ چلتی ہیں اور نسل در

Read more

ہوٹل والی دیسی انگریزی خواتین

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دو خواتین جو کہ خود کو ایک ریسٹورنٹ کی مالک بتاتی ہیں ، وہ اس ریسٹورنٹ کے مینیجر کو بلا کر اس کے ساتھ انگریزی میں بات چیت کرتی ہیں۔ مینیجر کی انگریزی اتنی اچھی نہیں ہوتی جس پر وہ اس کا مذاق بناتی ہیں اور ہنستی بھی ہیں۔ خواتین ویڈیو کے آغاز میں اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہتی ہے کہ میرا نام عظمیٰ ہے اور میرے ساتھ دیا ہے۔ ساتھ

Read more

پی ٹی وی یتیم ہوگیا

دیکھتی آنکھو اور سنتے کانو! طارق عزیز ہم میں نہیں رہے۔ ایک دوست کی پوسٹ پر لگی یہ خبر میرے لیے قیامت سے کم نہ تھی۔ میری آنکھوں کے سامنے نوے کی دہائی کے اواخر کا وہ منظر گھوم گیا جب رنگین ٹی وی محلے کے بس ایک گھر میں ہوتا تھا اور جمعرات کی رات اس گھر میں رونق ہی رونق ہوتی تھی۔ شام سے ہی انٹینے کی سمت درست کرکے چینل کو ٹھیک سے ٹیون کر لیا جاتا

Read more

کرونا کی وبا اور ہمارے دقیانوسی رویے

جب سے کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیلا ہے، ہر طرف ایک خوف اور دہشت سی مسلط نظر آتی ہے۔ دنیا کے 200 کے قریب ممالک میں اس وائرس کے متاثرین موجود ہیں۔ دنیا پر مشکل کی اس گھڑی میں مختلف علاقوں میں رہنے والے اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے مختلف طریقوں سے اس وبا کے خاتمے کے جتن کر رہے ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت اس بیماری کے خاتمے کے ممکنہ طریقے پر تحقیق ہورہی ہے

Read more

کرونا وائرس۔ ایک حیاتیاتی ہتھیار؟

گزشتہ کئی دنوں سے دنیا کے کئی ممالک میں ایک وبا پھیلی ہے اور ساری دنیا اس مسئلے کو لے کر تشویش کا شکار ہے۔ یہ وبا کرونا وائرس نامی ایک انتہائی خطرناک وائرس کے انفیکشن سے پیدا ہونے والی بیماری ہے جو تاحال ناقابلِ علاج ہے اور کئی ممالک خصوصاً چین میں ہزاروں لوگوں کو لقمہ اجل بناچکی ہے۔ اگر چہ پاکستان میں اس وائرس کی موجودگی کے کوئی واضح شواہد تاحال نہیں ملے مگر پاکستانی طلبہ کی ایک

Read more

پھر نئے سال کی سرحد پہ کھڑے ہیں ہم لوگ

عیسوی تقویم کی اکیسویں صدی کا انیسواں سال اختتام کو پہنچا، اکیسویں صدی نے ٹین ایجز سے نکل کر بلوغت میں قدم رکھ دیا اور بیس سال کی ہوگئی۔ ہر طرف چراغاں کیا گیا، نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا، تقریبات منعقد کی گئیں اور جشن منائے گئے مگر کہیں کوئی سنجیدہ مکالمہ نظر نہیں آیا کہ یہ سال کن متوقع تبدیلیوں کا سال ہوسکتا ہے یا اس سال میں کن باتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہم

Read more

طلبہ تنظیموں کا مستقبل

پچھلے دنوں فیض میلے کے موقع پر بائیں بازو کی ایک تحریک کے کچھ نوجوانوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک خاص انداز میں طلبہ کے حقوق کے لیے نعرے لگائے گئے اور انقلاب کی آمد کی نوید سنائی گئی۔ اس کے ایک ہفتے بعد ملکی سطح پر ترقی پسندوں نے شہر شہر احتجاج کیا اور طلبہ کے حقوق کی بات کی۔ اس کے ساتھ ہی طلبہ تنظیموں اور طلبہ سیاست پر ایک بھرپور بحث

Read more

ہماری زوال پزیر اخلاقیات

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر رابی پیرزادہ کی لیک شدہ اخلاق باختہ ویڈیوز کو لے کر جو طوفانِ بدتمیزی برپا کیاگیا اس کو دیکھ کے اس بات پر یقین پختہ ہوگیا کہ ہم اخلاقی لحاظ سے انتہائی پست معاشرہ بننے کی راہ پر بہت تیزی سے گامزن ہیں اور بھول چکے ہیں کہ وہ خوبصورت روایات اور اقدار کیا تھیں کہ جو مشرقی تہذیب کو پروقار اور اخلاقیات کی بلندی پر فائز تہذیب بناتی تھیں۔ اس

Read more

جنسی تعلیم کی ضرورت و اہمیت

بہت سی چیزیں ایسی ہیں جن پر گفتگو کرنا ہمارے ہاں شجرِ ممنوعہ سمجھا جاتا ہے اور اگر کوئی ان کو زیرِ بحث لائے تو اسے آڑے ہاتھوں لیا جاتا یے۔ دراصل ہم جس معاشرے میں رہ رہے ہیں وہاں کچھ ایسے نام نہاد معیارات قائم کردیے گئے ہیں جن پر پورا اترنا لازم کردیا گیا ہے اور ان مروجہ حدود سے باہر نکل کر کسی موضوع پر بات کرنا ناقابلِ قبول سمجھا جاتا ہے مگر حالات کے تناظر میں

Read more

پاکستان میں جمہوریت کو درپیش مشکلات

حکومت کی ایک ایسی حالت جس میں عوام کا منتخب شدہ نمائندہ حکومت چلانے کا اہل ہوتا ہے، جمہوریت کہلاتی ہے ”۔ یونانی مفکر ہیروڈوٹس نے جمہوریت کا مفہوم اس طرح بیان کیا ہے کہ جمہوریت ایک ایسی حکومت ہوتی ہے جس میں ریاست کے حاکمانہ اختیارات قانونی طور پر پورے معاشرے کو حاصل ہوتے ہیں۔ عرف عام میں جمہوریت کی رائج تعریف کے مطابق یہ عوام کے منتخب کیے ہوئے لوگوں کی حکومت ہے جس میں تمام فیصلے اکثریتی

Read more

اے اسیرانِ قفس منہ میں زباں ہے کہ نہیں؟

چند دن دن پہلے خبر آئی کہ آئی جی پنجاب نے تھانوں کے اندر موبائل فون لے کر جانے پر پابندی لگا دی ہے اور عوام کو تھانے کے اندر جانے سے پہلے موبائل کاؤنٹر پر جمع کروانے ہوں گے۔ اس کا جواز یہ بنایا گیا کہ موبائل اندر لے کر جانے سے تفتیش کے عمل پر اثر پڑتا ہے۔ یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور بعد میں پولیس کے سربراہ ہی جانب سے وضاحتی بیان

Read more

بچوں کی تربیت اور والدین کی ذمہ داریاں

کہتے ہیں کہ ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے اور وہ یہیں سے زندگی کی سیڑھیاں چڑھنے کے لیے ابتدائی تربیت حاصل کرتا ہے۔ اسی طرح باپ وہ پہلا مرد ہوتا ہے جو اس کی زندگی میں آتا ہے اور یوں ماں باپ مل کر کسی بچے کی زندگی کے ابتدائی خدوخال متعین کرتے ہیں جن کی بنیاد پر بچہ اپنی بقیہ تمام زندگی گزارتا ہے۔ اس کی شخصیت کی بنیادیں اس کے والدین ہی بناتے ہیں۔

Read more

کشمیر، شہ رگ یا اٹوٹ انگ؟

انگریز ہندوستان کو تقسیم تو کرگیا مگر اس تقسیم میں کچھ ایسی فاش غلطیاں کرگیا جس کی سزا آج بھی یہ خطہ بھگت رہا ہے۔ کہیں یہ غلطی پنجاب کی تقسیم میں کی گئی تو کہیں ریاستوں کے الحاق میں۔ ان غلطیوں کی وجہ سے بہت سے تنازعات نے جنم لیا جن میں سب سے بڑا اور گمبھیرتنازعہ کشمیر کا ہے۔ یہ وہ خطہ ہے جسے ہر دور کے شاعروں اور ادیبوں نے ہمیشہ جنت کا نام دیا اور اس

Read more

یہ لوگ فرشتے ہیں؟ خدا ہیں؟ کیا ہیں؟

اگر دنیا کی تاریخ کا بغور مطالعہ کیا جائے تو یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ تنگ نظر اور زمانے کے تقاضوں کو مدنظر نہ رکھ کر چلنے والی قومیں پسماندہ ہی رہتی ہیں۔ آج سے کچھ دہائیاں قبل یہ عالم تھا کہ مخلوط تعلیم کو ناجائز اور غیر شرعی کہا جاتا تھا مگر آج علماء کی اکثریت مخلوط تعلیم کو وقت کے تقاضوں کے مطابق جائز قرار دیتی ہے۔ اسی طرح کئی دیگر معاملات ہیں جن

Read more

عید کیسے گزاری جائے؟

رمضان کا بابرکت مہینہ اپنے اختتام کو ہے۔ عید سعید کی آمد آمد ہے۔ بازاروں کی رونقیں اپنے عروج پہ ہیں۔ ہر طرف ایک چہل پہل سی نظر آرہی ہے۔ جس کو دیکھو عید کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے خریداریوں میں مصروف ہے۔ گراں فروشی اپنے عروج پہ ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ مہینہ جس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں معمول سے کم ہونی چاہیں تھیں، اسی مہینے میں قیمتیں دوگنا تک پہنچی ہوئی ہیں۔

Read more

جنگل سے جو لاش ملی، ہم سب کی ہے

پندرہ مئی کو اسلام آباد سے ایک دس سالہ معصوم بچی ”فرشتہ مہمند“ غائب ہوئی۔ اس کے والد کی جانب سے پولیس سے رابطہ کیا گیا مگر پولیس نے ہمیشہ کی طرح کسی قسم کی کوئی سنجیدہ کارروائی نہ کی۔ 20 مئی کو اس معصوم کی جلی ہوئی مسخ شدہ لاش جنگل سے ملی۔ لاش کی حالت دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا تھا کہ اس معصوم فرشتہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے لاش

Read more

انتہا پسندی کے اسباب اور علاج

انتہاپسندی ایک معاشرتی ناسور ہے جو معاشرے کی اخلاقی اقدار اور امن و سکون کو غارت کردیتی ہیں۔ اسی انتہاپسندی کا نتیجہ ہے کہ آج ہمارے معاشرے میں شاگرد اساتذہ کو معمولی اختلاف پر قتل کرنے تک آگئے ہیں۔ کسی بھی معاشرے میں انتہا پسندی کے بڑھنے کی کئی ایک وجوہات ہو سکتی ہیں۔

Read more

کشمیر: فردوس بروئے زمیں مگر خون میں لت پت

ایبٹ آباد کراس کرتے ہی جیسے ہی پل کوہالہ آتا ہے تو وادی کشمیر کی ٹھنڈی اور مست ہوائیں ہر آنے والے کا استقبال کرتی ہیں۔ بل کھاتے دریائے نیلم کا بہاؤ اور بلند و بالا پہاڑ مل کر ایسا سحر انگیز منظر بناتے ہیں کہ دیکھنے والی آنکھ دنگ رہ جاتی ہے۔ ہر موڑ پر حیرتوں کا ایک جہان ہے جو سیاح کا استقبال کرتا ہے۔ یہ جنت نظیر وادی اپنی خوبصورتی میں بے نظیر و بے مثال ہے۔ اسی لیے کسی شاعر نے اس کے بارے میں کہا تھا
اگر فردوس بروئے زمیں است
ہمیں است و ہمیں است و ہمیں است

Read more

اکبر معصوم کی موت: اردو شاعری کے ایک عہد کا اختتام

بس خواب بیچتا ہوں بناتا نہیں ہوں میں لیکن یہ بات سب کو بتاتا نہیں ہوں میں دُنیا سے مجھ کو اِتنی محبت ضرور ہے بارش میں بھیگتا ہوں، نہاتا نہیں ہوں میں اب تیرا کھیل، کھیل رہا ہوں میں اپنے ساتھ خود کو پکارتا ہوں اور آتا نہیں ہوں میں (اکبر معصوم) دوستو غضب ہو گیا۔ اکبر معصوم ہم میں نہیں رہے۔ آپ میں سے اکثر لوگ شاید اکبر معصوم کے نام سے بھی واقف نہ ہوں گے۔ قصور

Read more

اہل حق ہوں تو بہتر بھی غضب ہوتے ہیں

عراق کے وسط میں واقع کربلا کے تپتے ہوئے ریگزار میں دوپہر کا وقت ہے۔ نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام اپنے بہتر جانثاروں کے ساتھ قہر برساتی دھوپ میں اپنے خیمے میں موجود ہیں، بچے بڑے چار دن سے پیاسے ہیں، اسی اثناء میں ایک فرشتہ آپ کی خدمت میں پیش ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ اگر آپ چاہیں تو ابھی اسی وقت آپ کو یہاں سے بخیروعافیت نکال لیا جائے۔ مگر جگر گوشہ بتول کہتے ہیں کہ

Read more

اپنے گریبان میں جھانکیے

15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے دوران ایک دہشت گرد نے انتہائی خطرناک اسلحے سے ایک مسجد پر دھاوا بولا اور بیسیوں نہتے اور معصوم مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ قاتل کو فوری گرفتار کرلیا گیا۔ اس معاملے پر پوری دنیا میں مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا اور ہر جگہ اس دہشت گردی کی مذمت کی گئی۔ نیوزی لینڈ کے لوگوں اور خصوصاً ان کی وزیراعظم جسینڈرا

Read more

یہ لوگ اپنے معلم کو مار کر خوش ہیں

خبر ہے کہ بہاولپور کے صادق ایجرٹن کالج میں خطیب نامی طالبعلم نے اپنے استاد اور کالج کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر خالد حمید (گولڈ میڈلسٹ) کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا۔ ماجرا یوں ہے کہ کالج میں ویلکم پارٹی کے سلسلے میں تیاریاں جاری تھیں اور مذکورہ استاد اس کی نگرانی کر رہے تھے۔ خطیب اور اس کے ساتھیوں کے بقول اس طرح کی تقریبات فحاشی کو فروغ دیتی ہیں اور غیر اسلامی ہیں۔ اسی بات پہ استاد

Read more

خدا کی شاعری ہوتی ہے عورت

خواتین کے عالمی دن پر اس سال کراچی میں عورت مارچ کے نام سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں خواتین نے کچھ نعروں پہ مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ان پلے کارڈز پر جو نعرے درج تھے وہ تاحال موضوعِ بحث بنے ہوئے ہیں اور مذہبی طبقوں کی جانب سے اس معاملے پر لبرلز اور فیمینزم کے حامیوں کی خاصی لے دے ہوئی ہے۔ ان پر ہماری نظریاتی شناخت کی پامالی کا الزام لگایا جا رہا ہے اور عورت مارچ کو ایک ڈھونگ اور واہیات جلسے کا نام دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس مارچ میں جو خواتین شامل تھیں ان کی اکثریت ڈیفنس اور بحریہ ٹاؤن کے محل نما گھروں میں رہتی ہے اور زندگی کی ہر وہ آسائش انہیں میسر ہے جس کا کوئی عام عورت تصور بھی نہیں کر سکتی۔ پلے کارڈز پہ جو نعرے درج تھے ان میں ”مجھے ٹائر بدلنا آتا ہے“، ”عورت بچے پیدا کرنے والی مشین نہیں ہے“، ”دوپٹہ اتنا ہی پسند ہے تو خود لے لو“ جیسے نعرے بھی درج تھے۔ یہ مارچ اسی تحریک کا تسلسل ہے جو ”میرا جسم میری مرضی“ سے شروع ہوئی تھی۔

Read more

ففتھ جنریشن وار

وہ دن گئے کہ جب جنگیں میدانِ جنگ میں روایتی ہتھیاروں سے لڑی جاتی تھیں. تین عظیم جنگوں میں 10 کروڑ انسانوں کو لقمہ اجل بنانے کے بعد بھی دنیا پر حکمرانی کی خواہش مند طاقتیں اپنے مقاصد میں جب کامیاب نہ ہو سکیں تو ان کے بڑے سر جوڑ کر بیٹھے اور کوئی ایسی ترکیب ڈھونڈنے لگے کہ ان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے. انہیں میں سے کسی نے ففتھ جنریشن وار فیئر کا تصور دیا. یہ غیر روایتی طرزِ جنگ کا ایک ایسا طریقہ ہے جس میں بغیر ہتھیار اٹھائے لاکھوں میل دور بیٹھی کسی قوم کو اپنا تابع بنایا جاسکتا ہے اور بجا طور پر اب تک ایجاد کردہ جنگ کے تمام تر طریقوں میں یہ سب سے مہلک ہے. اس جنگ کا سب سے بڑا ہتھیار میڈیا ہے جس کی مدد سے کسی قوم کو ذہنی طور پر اپنے من پسند نظریات اور خیالات ماننے پر مجبور کردیا جاتا ہے.ایک پاکستانی محقق کے بقول”اس قسم کے طرزِ جنگ میں میڈیا ایٹم بم اور ہائیڈروجن بم سے بھی زیادہ افادیت و اہمیت رکھتا ہے۔جسے جمہوریت کا چوتھا ستون سمجھا جاتا ہے دراصل وہی دشمن کا اہم ترین ہتھیار بن جاتا ہے”

Read more

جنگ تو خود ہی ایک مسئلہ ہے

برصغیر کی تقسیم کو ستر سال سے زیادہ عرصہ بیت چکا مگر پاکستان اور بھارت آج بھی نفرت کی دلدل سے نکل نہیں پائے۔ جب بھی حالات صحیح ڈگر پر چلنے لگتے ہیں تو پھر کوئی فسادی اٹھتا ہے اور امن کی ساری کوششوں کو نیست و نابود کردیتا ہے۔ جوابی ردعمل کے طور پر دونوں طرف کے عوام شدید جذباتی پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کو صفحہ ہستی سے مٹا دینے کے دعوے کرتے ہیں اور ہیجان

Read more

لوگ کیا کہیں گے؟

کہتے ہیں ایک گاؤں میں باپ بیٹا رہتے تھے۔ ان کے پاس ایک گدھا تھا۔ ایک دن وہ گاؤں سے باہر جارہے تھے۔ بیٹا گدھے پر سوار تھا جبکہ باپ ساتھ پیدل چل رہا تھا۔ ایک راہگیر نے انہیں روکا اور بیٹے سے کہنے لگا ”تم پاگل ہو؟ تمہارا باپ پیدل چل رہا ہے اور تم سواری کے مزے لے رہے ہو“۔ بیٹے کو شرمندگی ہوئی، وہ نیچے اتر آیا اور باپ کو گدھے پر سوار کردیا۔ تھوڑا اور آگے

Read more

ہمارے تعلیمی اداروں میں بڑھتا ہوا اخلاقی زوال

جو تعلیم باقاعدہ طور پر کسی تعلیمی ادارے یعنی سکول، کالج، مدرسہ یا یونیورسٹی میں حاصل کی جائے اسے رسمی تعلیم کہتے ہیں۔ ہر معاشرہ کچھ ایسے تعلیمی ادارے قائم کرتا ہے جہاں تعلیم ایک نصب العین اور نظریات کی روشنی میں تیار کردہ نصاب کے مطابق دی جاتی ہے۔ پاکستان کا تعلیمی نظام چار طرح کے تعلیمی اداروں پر مشتمل ہے جس میں پرائمری، مڈل، ثانوی و اعلی ثانوی اور یونیورسٹی سطح کی تعلیم شامل ہے۔ اس کے علاوہ

Read more

دیواریں چھوٹی ہوتی تھیں لیکن پردہ ہوتا تھا

بیسویں صدی کے اواخر میں جنم لینے والی نوجوان نسل وہ نسل ہے جس نے معاشرے کی اقدار، روایات اور بطور مجموعی تہذیب کو بدلتے دیکھا ہے۔ اس نسل نے ٹیکنالوجی اور جدت کو اپنی آنکھوں سے انسان کی معاشرتی زندگی کا ستیاناس کرتے دیکھا ہے۔ اسی نسل سے تعلق ہونے کے ناطے میں بھی ان لوگوں میں شامل ہوں جو اس تبدیلی سے گزرے اور خوبصورت مشرقی روایات کا جنازہ اٹھتے دیکھا۔ مجھے آج بھی یاد ہے کہ بچپن

Read more

ہمارے ملک میں عدم برداشت کیوں بڑھ رہی ہے؟

معاشرہ کئی اکائیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ ان اکائیوں کے باہم مربوط اور منظم رہنے سے ہی معاشرے کی بقا اور فروغ ممکن ہے۔ ان اکائیوں میں سب سے اہم اکائی اتحاد ہے اور اتحاد کے لیے سب سے اہم ضرورت ایک دوسرے کے نظریات کو برداشت کرنا ہے۔ یہ برداشت ہی قوموں کو مہذب بناتی ہے۔ جس معاشرے میں برداشت کی روایت دم توڑنے لگے وہاں فسادات پھوٹنا شروع ہو جاتے ہیں اور پھر یہ فسادات امن و امان

Read more