مہر گڑھ، بلوچستان کا عظیم تہذیبی ورثہ

ہمارے ہاں اکثر لوگ وادی سندھ کی تہذیب سے واقف ہیں۔ خاص طور پر موہنجوداڑو اور ہڑپہ جیسے پرشکوہ شہروں کی دریافت کے بعد ”انڈس سویلائزیشن“ کی گمشدہ عظمت کا شہرہ دور دور تک پھیل گیا۔ اس کے علاوہ ہم وادی ہاکڑہ کی ثقافت سے بھی کسی حد تک آشنا ہیں۔ لیکن بہت کم لوگ ہیں جو مہرگڑھ (بلوچستان) کی تہذیب کا علم رکھتے ہوں۔ مہر گڑھ وادی سندھ کی بھی پیشرو تہذیب ہے۔ بلکہ اب تو اسے دنیا کا

Read more

نہ بڑا نہ کوئی چھوٹا

پچھلے دنوں میرے دوست فیصل کی کال تھی، کہنے لگا، ملک یار وہ ماسی سارہ فوت ہو گئی ہے۔ مجھے سن کے بڑا دھچکہ لگا، میں نے کہا یار گزشتہ ماہ ہی وہ ہمارے گھر سے ہو کر گئی ہیں بالکل ٹھیک تھیں، کیا ہوا انہیں۔ بس یار اچانک ہی کوئی بہانہ بنا، آج کل تو جوان جہان آدمی کا پتا نہیں چلتا وہ تو پھر بزرگ خاتون تھیں، فیصل نے جواب دیا۔ بات تو فیصل کی ٹھیک تھی لیکن

Read more

وادی سندھ کا تہذیبی سفر

جب کوئی قوم کسی دوسری قوم پہ غلبہ حاصل کر لیتی ہے تو اکثر وہ اپنی ثقافت، زبان اور رسم و رواج کو مفتوحہ قوم پر مسلط کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ جس سے ایک نئی مگر زرخیز تہذیب وجود میں آتی ہے۔ یہی کچھ نارمن نے اینگلو سیکسون کی شکست کے بعد برطانیہ میں کیا تھا۔ اور یہی معاملہ وادی سندھ اور اس کے معاون دریاؤں کی قدیم تہذیب کے ساتھ پیش آیا جب آریاؤں نے قدیم دراوڑ قوم

Read more

فرینکسٹین، تخلیق کا المیہ

فرینکسٹین میری شیلی کا اکلوتا مگر شہرہ آفاق ناول ہے۔ یہ انگریزی ادب میں اپنی نوعیت کا پہلا سائنس فکشن بھی کہا جا سکتا ہے۔ میری شیلی مشہور برطانوی شاعر پی بی شیلی کی بیوی تھیں۔ ان کے والد ولیم گوڈون بھی ممتاز مفکر اور کالم نگار تھے۔ ان کی والدہ میری والسٹن کرافٹ ایک باغیانہ اور انقلابی سوچ کی حامل فیمینسٹ رائیٹر تھیں۔ میری شیلی پر اپنی والدہ کی قد آور شخصیت اور انقلابی فکر کا رنگ بھی نمایاں

Read more

وڈے میاں صاحب: ریاست بہاولپور کی شان

میاں شاہنواز پیرزادہ شہید ریاست بہاولپور کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت تھے۔ ان کی شخصیت اپنے آپ میں ایک مکمل حوالہ ہے اور انہیں کسی تعارف کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن نئی نسل کو بتاتا چلوں کہ وہ موجودہ وفاقی میاں ریاض حسین پیرزادہ صاحب کے والد تھے۔ وہ ضلع بہاولپور کے ایک بڑے جاگیردار گھرانے میں پیدا ہونے والے بارعب، باوقار اور عالی ہمت شخص تھے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک نفیس، انسان دوست، غریب پرور

Read more

تھنگز فال اپارٹ ایک عظیم ناول

”تھنگز فال اپارٹ“ نائجیرین رائیٹر چنووا ایچی بی کا بہت مشہور ناول ہے۔ یہ افریقہ کے ملک نائجیریا میں رہنے والے اگبو قبیلے کے لوگوں کی زندگیوں کا احاطہ کرتی ایک اہم ادبی دستاویز ہے۔ اس ناول میں مصنف نے اگبو قبیلے کے کلچر، عقائد، رسم و رواج اور ان کی زبان کے بارے اگاہی دینے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ اس کے بعد مصنف نے ان قبائل پر یورپی نو آبادیاتی قبضے اور اس کے تباہ کن اثرات کا

Read more

دریائے ہاکڑہ کی گمشدہ تہذیب

بہتے دریا زندگی کی علامت ہوتے ہیں۔ تاریخ میں بھی دنیا کے بڑے دریاؤں نے ہی عظیم انسانی تہذیبوں کو جنم دیا۔ جب تک یہ دریا رواں رہے یہ تہذیبیں جواں رہیں لیکن جیسے ہی کسی دریا نے رخ بدلا یا کوئی دریا خشک ہوا وہاں کی تہذیب بھی معدوم ہوتی چلی گئی۔ دنیا کی قدیم تہذیبیں بھی دریاؤں کے کنارے پر ہی آباد تھیں۔ ان تہذیبوں میں ایک میسوپوٹیمیا کی تہذیب اہم ہے جو دجلہ اور فرات کی وجہ

Read more

ڈاکو جگمال کی کہانی

انڈیا کا راجستھان اور پاکستان کا چولستان ایک ہی صحرا کے دو مختلف نام ہیں یہ کہانی اسی صحرا سے شروع ہوتی ہے۔ اس کہانی کے مرکزی کردار کا نام جگمال تھا۔ چھ فٹ سے اونچا قد، چوڑا سینہ، بڑی بڑی مونچھوں کے ساتھ بڑے بڑے بال اور پگڑی اسے ایک با رعب شخصیت بناتے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کے بازو غیر معمولی حد تک لمبے تھے۔ وہ راجستھان کے صحرا کا سب سے بڑا ڈکیت تھا۔ صحرا

Read more

جب مجھے ڈپریشن ہوا

اس سے پہلے کہ میں یہ تحریر شروع کروں مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں ہے کہ ڈپریشن کے بارے میں میرا علم انتہائی ناکافی ہے۔ ڈپریشن کی شدت، اقسام اور وجوہات مختلف ہو سکتی ہیں لیکن میں صرف اس پر بات کروں گا جو مجھ پہ بیتی ہے تاکہ لوگ ذہنی امراض پر کھل کر بات کر سکیں۔ ہمارا یہ المیہ ہے کہ ہمارے ہاں ایک تو ذہنی امراض کو سنجیدہ لیا نہیں جاتا دوسرا اس پر بات

Read more

پیاس سے بلکتا چولستان

بدقسمتی سے ہمارا یہ المیہ ہے کہ ہماری آنکھیں ہمیشہ کسی سانحے کے بعد ہی کھلتی ہیں اس سے پہلے ہم کبوتر کی طرح آنکھیں بند کیے وقت کے تھپیڑوں کو سہتے رہتے ہیں۔ اس کی تازہ مثال اس ہلاکت خیز گرمی میں چولستان میں پانی کی کمی کا بحران ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ پانی کی کمی نے قحط سالی کی شکل اختیار کر لی ہے جس سے متعدد مویشی

Read more

پاکستان کی تہذیب

اس سے پہلے کہ ہم پاکستان کی تہذیب پر بات کریں، ایک نظر دیکھ لیں کہ تہذیب ہے کیا؟ کسی معاشرے کی بامقصد تخلیقات اور سماجی اقدار کے نظام کو تہذیب کہتے ہیں۔ انگریزی زبان میں تہذیب کے لیے کلچر کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ کلچر لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں کاشت کرنا، پرورش یا افزائش کرنا، جسمانی یا ذہنی اصلاح کرنا یا کھیتی باڑی کرنا۔ اردو فارسی اور عربی زبانوں میں کلچر کے لیے تہذیب

Read more

دی کائٹ رنر: آپ کے لیے ہزار بار

افغانستان ایک جنگ زدہ ملک ہے ، جو گزشتہ نصف صدی سے اپنی اور غیروں کی لگائی ہوئی آگ میں مسلسل جل رہا ہے۔ یہ چونکہ پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے اس لیے وہاں جب بھی حالات بگڑے، پاکستان اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکا۔ چاہے وہاں روس کے خلاف جنگ ہو، خانہ جنگی کے حالات رہے ہوں یا نائن الیون کے بعد کی امریکہ افغان جنگ ہو، وہاں آنے والی ہر تبدیلی کا ردعمل پاکستان تک ضرور پہنچا۔ اس لیے عام پاکستانی بھی افغانستان میں جنگ اور اس کی تباہ کاری کی خبروں کو سنتا اور دیکھتا آیا ہے۔ تاہم عام پاکستانی افغان لوگوں کے خانگی حالات بارے واجبی سی آگاہی رکھتا ہے۔ مجھے بھی افغانستان بارے اتنی ہی جانکاری رہتی،  اگر میں انگریزی ناول ”دی کائٹ رنر“ نہ پڑھتا۔

Read more

وزیراعظم صاحب اور حلال ہارس ٹریڈنگ

زیادہ دن نہیں گزرے سینیٹ الیکشن میں ہم نے بڑا معرکہ دیکھا۔ جہاں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو سینیٹ کی سیٹ پر یوسف رضا گیلانی صاحب کی جیت کی صورت میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی وہاں اس الیکشن کے رزلٹ پر حکمران جماعت کو بھی بڑا جھٹکا لگا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس غیر متوقع نتیجے نے ہمارے وزیراعظم صاحب کو بھی یہ موقع عطا کر دیا کہ وہ ہماری قوم کے بگڑے اخلاق سدھاریں اور ہمیں یہ باور کروائیں کہ ہم اخلاقی لحاظ سے کس درجہ پست قوم بن چکے ہیں۔

Read more

جولیس سیزر کی آخری رسومات

ایمرسن نے کہا تھا، ”جب آپ کسی بادشاہ پر حملہ آور ہوں، تو اسے زندہ مت چھوڑیں“ بروٹس اور اس کے حواری سینیٹروں کی سازش کامیاب ہو چکی تھی۔ ایک بہادر اور جری جرنیل جس کی لازوال فتوحات پر آج بھی تاریخ کے اوراق فخر کرتے ہیں وہ ایک بزدلانہ سازش کی بھینٹ چڑھ چکا تھا۔ 15 مارچ 44 قبل مسیح کے دن جولیس سیزر قتل ہو چکا تھا لیکن ابھی اس کی تدفین باقی تھی۔ روم کے طاقتور حلقوں

Read more

کیا بہاولپور کے لوگ ریڈ انڈین ہیں؟

یہ چونکا دینے والے الفاظ بہاولپور سے رکن قومی اسمبلی میاں ریاض حسین پیرزادہ صاحب کے ہیں۔ جنہوں نے 19 جون 2020 کو اسمبلی اجلاس میں خطاب کیا اور اپنے خطاب میں بہاولپور کے رہائشیوں اور صحرائے چولستان کے باسیوں کا مقدمہ ایوان میں پیش کیا۔ ان کا کہا ایک ایک لفظ بہاولپور کے لوگوں کی بے بسی و کسمپرسی کا آئینہ دار تھا۔ اس خطاب میں انہوں نے کچھ طاقتور حلقوں کے بہاولپور اور چولستان کی زمینوں پر قبضے

Read more

اٹھارہویں ترمیم اور کٹھ پتلی سیاستدان

آمریت ایک بدترین طرز حکومت ہے اور ہماری ستم ظریفی ہے کہ ہم ایک ایسے نظام میں جی رہے ہیں جو آمریت کے چار بھیانک اور بدترین ادوار دیکھ چکا ہے۔ اور مکمل جمہوریت کی نعمت سے یہ ابھی بھی محروم ہے۔ یہ سب بھگت کر بھی ہم اپنی بیٹھکوں اور محفلوں میں بیٹھے آمریت کے فوائد گنتے رہتے ہیں اور تبدیلی کی امید سیاستدانوں سے رکھتے ہیں، کرپشن کے الزام بھی سیاستدانوں پہ دھرتے ہیں اور ملک لوٹنے کے

Read more

جان کیٹس شاعر جمال

اس نے کہا تھا، حسن سچائی ہے اور سچائی حسن سب کچھ یہی ہے، جو دنیا میں تمہیں جاننا چاہیے، اس سے زیادہ جاننے کی ضرورت نہیں۔ شاعر جمال جان کیٹس انگریزی ادب ہی نہیں بلکہ عالمی ادب کا بھی ہردلعزیز اور محبوب شاعر ہے۔ 1895 میں پیدا ہونے والا یہ البیلا شاعر اپنی زندگی کی محض 26 بہاریں ہی دیکھ سکا لیکن اس مختصر سی عمر میں اس نے کسی لافانی دیوتا کی طرح صدیاں اپنے نام کر لی

Read more

ٹڈی دل کا روہی میں حملہ

قدرتی آفات کبھی بھی کہیں بھی، کسی بھی امیر یا غریب ملک پر نازل ہوسکتی ہیں جنہیں ہم اپنے لئے آزمائش اور دوسروں کے لیے اللہ کا عذاب قرار دے کر خود کو مطمئن کرتے رہتے ہیں۔ ان کے آنے میں کسی حکومت کا کوئی قصور نہیں ہوتا لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ یہ کسی بھی حکومت کی بصیرت اور اہلیت کی قلعی ضرور کھول جاتی ہیں۔ جیسا کہ آج کل ریاست بہاولپور میں روہی کے علاقے

Read more

روہی کے لوگ کتنے مسافر نواز ہیں

سندھ کے ریگستان ”تھر“ کی خبریں گاہے گاہے میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ جہاں ایک طرف تو تھر کے باسیوں کی حالت زار دیکھ کے دکھ ہوتا ہے، وہیں سندھ حکومت کے کچھ اقدامات دیکھ کے طمانیت کا احساس بھی ہوتا ہے کہ وہاں اچھی یا بری حکومت تو ہے جو کچھ نہ کچھ ردعمل تو دیتی ہے۔ لیکن ہمارے چولستان (روہی) میں یہ دونوں باتیں ناپید ہیں۔ نا تو یہاں کی خبریں میڈیا میں جگہ بنا پاتی ہیں

Read more