گندم کا بحران: اسباب، وجوہات اور خدشات

صوبہ پنجاب میں گندم کا حالیہ بحران گزشتہ سال یعنی 2024 میں شروع ہوا جو ملک گیر بحران کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ حالانکہ 2024 میں ملک بھر کے کسانوں نے 31.4 ملین میٹرک ٹن بمپر کراپ پیدا کی، جس میں سب سے بڑا حصہ صوبہ پنجاب بلکہ سرائیکی وسیب کے کسانوں کا تھا۔ اس کے برعکس گزشتہ سال یعنی 2024 میں نون لیگ کی پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت تو 3900 روپے فی من مقرر کی،

Read more

ہم سب حیراں سرِ بازار

ریاستِ مدینہ کی اٹھتے بیٹھتے مثال دینے والا وزیراعظم دیگر ممالک کے سربراہان سے ملنے والے سرکاری تحائف سرِبازار فروخت کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا جاتا ہے، پھر بھی وہ مرید سے ترقی پاکر مرشد بن جاتا ہے! اکبر ایس بابر، ڈاکٹر شیریں مزاری، ڈاکٹر عارف علوی، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، علی محمد خان، حفیظ اللہ نیازی، سیف اللہ نیازی، عون عباس بپی، شبلی فراز جیسے پرانے کارکن ہاتھ ملتے رہ جاتے ہیں جب سال پہلے پاکستان پیپلز پارٹی سے

Read more

ارشاد امین۔ تیں بِن سُنج ویڑھے یار فرید وو

نوٹ: مضمون میں سرائیکی اشعار اور الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے 22 ستمبر 2023 کو اچانک ارشاد امین کا فون آیا کہ پیر کے روز اسلام آباد وارد ہونے والے ہیں انتظام کر کے رکھنا، مجھے اچانک راحت اندوری مرحوم کا وہ شعر یاد آ گیا۔ گلاب، خواب، دوا، زہر، جام کیا کیا ہے میں آ گیا ہوں بتا انتظام کیا کیا ہے تیس سال پہلے کی بات ہوگی کہ چند دوستوں کے ہمراہ ’سالانہ دو روزہ خواجہ غلام

Read more

سیاست سے دستبرداری کا موسم

آج کل نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی رونقیں عروج پہ ہیں، ڈی ایس این جی گاڑیوں اور انواع و اقسام کے یوٹیوبروں کا میلہ سا لگا ہوا ہے۔ وکٹیں دھڑادھڑ گر رہی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر تین چار پریس کانفرنسیں ہوتی ہیں۔ مگر اہم سوال یہ ہے کہیں پی ٹی آئی رہنماؤں کی پارٹی سے لاتعلقی اور سیاست سے دستبرداری (مستقبل کے لئے بچھایا جانے والا) کوئی نیا جال تو نہیں؟ کیونکہ سیاست سے دستبرداری اختیار کرنے

Read more

رمضان کی برکتیں۔ پھل خریدوں یا آٹا؟

آج کل ٹویٹر، فیسبک، واٹس ایپ، ٹک ٹاک اور سماجی رابطے کے دیگر پلیٹ فارمز پر جہاں پی ٹی آئی کے حق میں اور اس کی مخالفت میں، موجودہ حکومت کے حق میں اور اس کی مخالفت میں شد و مد سے دھواں دار بحث چل رہی ہے بلکہ درست معنوں میں لفظی اور بد لفظی جنگ چل جاری ہے، وہیں ایک چھوٹا سا ٹرینڈ فروٹ بائیکاٹ کے نام سے بھی کچھوے کی چال چل رہا ہے۔ سست روی کی

Read more

عفاف ڈیم: پانی کو محفوظ کرنے کی قابل قدر کاوش

گزشتہ بدھ کو دیرینہ دوست قدسیہ مہتاب کی تحریک پہ وادی سون کے ایک ایسے علاقے میں جانے کا سنجوک بنا جہاں کی مٹی سے محبت کی سوندھی سوندھی خوشبو پھوٹتی ہے اور وہاں خشک پہاڑوں کے دامن میں رہنے والے خالصتاً دیسی باشندوں کا رہن سہن آج کے اس سرمایہ دارانہ دور میں بھی مقامی دیسی روایات کا امین ہے۔ صحافتی زندگی کے پرخار میں پتہ ہی نہیں چلا کہ کب ہم بھول گئے کہ پو پھٹنے کا پرنور

Read more

کسی بلوچ کے مرنے پر بولا جا سکتا ہے؟

”رب کی قسم ہے، قرآن بادشاہ گواہ ہے، سردار عبدالرحمان نے ہمیں قید کر رکھا ہے، میرے بیٹوں کو بھی قید کر رکھا ہے۔ ہمیں آزاد کرو، ہمیں آزاد کرو“ ۔ یہ الفاظ اس بدقسمت ماں کے ہیں جو اپنے دو نوجوان بیٹوں سمیت ریاست کے سٹریٹیجک مفادات کی بھینٹ چڑھ گئی۔ کیونکہ انہیں قید میں قتل کرنے والا ریاست کا ایک سٹریٹیجک اثاثہ ہے۔ دیکھا جائے تو گراں ناز بی بی بھی آزادی مانگ رہی تھی، دیگر علٰیحدگی پسند

Read more

عمران خان نے زندگی کا سب سے بڑا یوٹرن کیوں لیا؟

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حسب ماضی ایک اور سیاسی یوٹرن لیتے ہوئے بڑا انکشاف کیا ہے کہ مارچ 2022 میں امریکہ نے ان کی حکومت گرانے کی سازش نہیں کی بلکہ یہ اس وقت کے چیف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کام تھا۔ انہوں نے یہ بات وائس آف امریکہ کی نمائندہ سارہ زمان خان کے ساتھ انٹرویو میں کہی۔ حالانکہ یہ سن سن کر ہمارے کان پک گئے کہ ان کی حکومت گرانے کی سازش امریکہ

Read more

روہیلوں کی پیاس اور محب فقیر کی جھات

صحراۓ ہند کا شمالی بھاگ جس کو عرف عام میں روہی چولستان کہا جاتا ہے, جب ازل کی خشک سالی ہو اور مئی جون کے مہینوں میں سوریا بادشاہ غصے میں آکے قہر برسا رہا ہو, جب ٹوبے خشک ہو چکے ہوں تب انسان تو انسان, گاۓ بھیڑ بکریوں حتیٰ کہ اونٹوں کے ہونٹوں پر بھی پپڑیاں جم جاتی ہیں۔ ایسے میں روہیلے (چولستان کے واسی) اپنے گوپے چھوڑتے نہیں, وہ نہری علاقوں کی جانب نقل مکانی کی بجاۓ محب

Read more

مسجد نبوی نہیں تو پھر کہاں امان ملے گی؟

افطاری کے بعد پریس کلب میں بیٹھا تھا کہ اتنے میں ایک پچپن سالہ انصافی ٹائپ صحافی آیا، ہاتھ میں آئی فون تھا، بولا کہ جس کو خدا رسوا کرنا چاہتا ہو تو چاہے وہ مسجد نبوی میں جائے یا خانہ کعبہ میں، اس نے رسوا ہونا ہی ہوتا ہے۔ اس میں شبہ نہیں کہ پچپن سالہ انصافی ٹائپ صحافی کے خیالات میں اس کے ادارے (ٹی وی چینل) کی پالیسی بھی چھلک رہی تھی۔ بہرحال یہ بات کافی حد

Read more

ریاست کا تحفہ: ریاست کا قانون چلے گا

بالآخر گزشتہ روز خدا خدا کر کے عدالت عالیہ اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ملنے والے غیر ملکی تحائف کی مکمل تفصیل فراہم کرنے کا حکمنامہ جاری کر ہی دیا، اسلام ہائیکورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے آرڈر لکھوایا کہ ”اس بابت عدالت عالیہ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے ( 27 جنوری 2021 کے ) فیصلے پر عملدرآمد روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں کر رکھا، سیکرٹری کابینہ ڈویژن

Read more

بوڑھے کامریڈ کی آزمائش کب ختم ہو گی؟

2016 میں بائیں بازو کے استاد حسن عارف اور کامریڈ مومن خاں مومن کا زیر عتاب متحدہ قومی موومنٹ کی باگ ڈور سنبھالنے کا فیصلہ جہاں آ بیل مجھے مار کے مترادف تھا وہیں مجھ سمیت پاکستان بھر کے بائیں بازو کی سوچ رکھنے والے سیاسی کارکنوں، صحافیوں و لکھاریوں کو ورطہ حیرت میں ڈالنے کا سبب بنا، کہ انہوں نے ایک لسانی تعصب کے زیر اثر پروان چڑھنے والی تنظیم میں کیوں شمولیت اختیار کی جو نہ صرف لسانی

Read more

توشہ خانہ کے تحائف کی اہم تفصیلات ابھِی تک پوشیدہ رکھی جا رہی ہیں

بلاشبہ آج کے کالم کا عنوان سابق وزیر اعظم عمران خان کا وہ موقف ہے جو انہوں نے غیر ملکی سربراہان سے اپنی وزارت عظمی کے دوران ملنے والے قیمتی تحائف کی فروخت کے حوالے سے بیان کیا ہے، اول یہ کہ عمران خان کے بیان سے واضح ہو گیا کہ انہوں نے خود کو ملنے والے قیمتی تحائف مارکیٹ میں فروخت کرنے کی تردید نہیں کی بلکہ انہوں نے اپنے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے موقف کی تائید

Read more

صاحب! سلیکشن کا معیار بہتر کیجیے

25 جولائی 2018 سے شروع ہونے والا تبدیلی کا (پونے چار سالہ سفر) بالآخر 10 اپریل کو تمام ہوا، پاکستان میں تبدیلی کی واپسی کو غیر ملکی سازش سے تعبیر کیا جائے یا پھر اس کو مصنوعی تبدیلی کا منطقی انجام کہا جائے، فی الحال اس حوالے سے پاکستانیوں کی رائے منقسم ہی رہے گی۔ تاہم یہ موقع ہے پیچھے مڑ کر دیکھنے کا، اس بات کا جائزہ لینے کا کہ پونے چار سالہ ’تبدیلی‘ پاکستانی معاشرے پر اپنے انمٹ

Read more

انصاف کے دیوتاؤں کی مجبوریاں (2)

گزشتہ کالم میں یہ بتانے کی کوشش کی تھی کہ انصاف کے دیوتاؤں کی بھی اپنی مجبوریاں ہوتی ہیں دراصل انہوں نے آئین کی حفاظت کا حلف لے رکھا ہوتا ہے، جبکہ کسی بھی لاڈلے کے لاڈ اٹھانے کی بھی ایک حد ہوتی ہے مگر جب بات آئین کی بقا کی ہو تو انصاف کے دیوتا بھی مجبور ہو جاتے ہیں، وہ مزید کسی کے لاڈ اٹھانے سے انکار کر دیتے ہیں چاہے اس کے نتیجے میں کسی کے بیانیے

Read more

انصاف کے دیوتاؤں کی مجبوریاں

گزشتہ اڑتالیس گھنٹے سے سوشل میڈیا پر چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی صاحبزادی محترمہ سحر زریں بندیال کے حوالے سے جو بے بنیاد افواہیں گردش کر رہی ہیں، ان کے ذریعے تاثر دیا جا رہا ہے کہ (خاکم بدہن) تحریک انصاف کی حکومت جاتے جاتے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو نوازنے کے لئے ان کی صاحبزادی محترمہ سحر زریں بندیال کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) میں کسی اہم عہدے پر تعینات کر

Read more

غیرت کے نام پر آئین کا قتل

بالآخر عمران خان نے آئین پر خود کش حملہ کر ہی ڈالا ہے، جیسا کہ ان کے وزرا عوامی اجتماعات میں کہہ رہے تھے کہ ان کا دل کرتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے والی پوری کی پوری اپوزیشن پر خود کش حملہ کر دیں۔ یہ الگ بات کہ نئی نسل والے کرکٹ کی زبان میں کہہ رہے ہوں گے کہ عمران خان نے یارکر پھینک کے اپوزیشن کو کلین بولڈ کر دیا بلکہ تینوں وکٹیں اڑا دی ہیں۔

Read more

مسٹر عمران خان غلطی آپ کی ہے

مسٹر عمران خان، آپ نے یہ کیونکر گمان کر لیا تھا کہ امریکی صدارتی انتخاب بھی شاید پاکستان کا الیکشن کمیشن کرواتا ہو گا، جس کو پونے چار سال تک آپ نے جوتے کی نوک پر رکھا، نہ صرف الیکشن کمیشن بلکہ آپ نے تو آئین اور قانون کو بھی اپنے جوتے کی نوک پر ہی رکھا۔ جہاں ہر انتخاب چاہے وہ گلگت بلتستان ہو یا کشمیر کا الیکشن، یا پھر کوئی ضمنی انتخاب بلکہ خیبر پختونخوا کا بلدیاتی انتخاب

Read more

عثمان بزدار کیلئے سرائیکی کارڈ

کہتے ہیں آدمی کو جب موت کا فرشتہ سامنے دکھائی دے رہا ہو تو دو کام لازمی کرتا ہے، اول یہ کہ اپنے گناہوں کی معافی مانگتا ہے، اور دوسرے، قرض داروں کو بلا کر قرض کی رقم واپس لوٹانے کی کوشش کرتا ہے۔ قریب المرگ شخص سمجھ رہا ہوتا ہے شاید یہ ٹونے ٹوٹکے موت کے فرشتے کو خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور کر دیں گے اور اس کی جان بخشی ہو جائے گی! بعینہ آج کل وسیم

Read more

توشہ خانہ کیس: تاریخ پہ تاریخ، تاریخ پہ تاریخ

توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل اورنگزیب نے 17 مارچ کو ایک مرتبہ پھر تاریخ دیدی، ان کا فرمانا تھا کیونکہ آپ وزیراعظم کو غیرملکی سربراہان سے ملنے والے تحائف کی تفصیل مانگ رہے ہیں لہٰذا حکومت کا موقف سنے بغیر کوئی آرڈر جاری نہیں کیا جاسکتا۔ حالانکہ میرے وکیل رانا عابد نذیر خاں ایڈووکیٹ نے انتہائی پروفیشنل انداز میں جج صاحب کو یاد دلایا کہ جناب اعلیٰ آپ نے خود ہی 8 دسمبر

Read more

اگر صادق و امین ہو تو توشہ خانہ کا حساب دو

خبر گرم ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے ایک روز قبل ڈی چوک، اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بقول شخصے وہ اپوزیشن کے کردار اور تحریک عدم اعتماد کے پس منظر پر ’روشنی‘ ڈالیں گے۔ توقع ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس کے ساتھ ساتھ خود کو ملنے والے غیرملکی تحائف کی تفصیل بھی عوام کو بتائیں گے، جس کے

Read more

مہنگائی بڑھائی کیوں جاتی ہے؟

اپوزیشن اور میڈیا صبح سے شام تک چیخ چیخ کر مہنگائی مہنگائی کرتا رہتا ہے، سب کو پتہ ہے اگر نہیں پتہ تو صرف وزیراعظم عمران خان اور ان کے مشیروں کو نہیں پتہ کہ ملک میں انتہا درجے کی مہنگائی نے درمیانے اور نچلے طبقات کو پیس کے رکھ دیا ہے، مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں، منشیات کا استعمال اور سٹریٹ کرائم خطرناک حد تک بڑھ چکے ہیں۔ اگر حکومتی مشیر مہنگائی کا اعتراف کر بھی لے تو یہ

Read more

تبدیلی کا جرمانہ سوا بارہ گنا

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تازہ ترین بیلنس آف پیمنٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ (جولائی 2021 تا جنوری 2022 ) کے دوران پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ( 2 ارب 28 کروڑ ڈالر کے سالانہ ہدف کے مقابلے میں ) 11 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ مالی سال ختم ہونے میں ابھی پانچ ماہ باقی ہیں۔ خال رہے کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے سات ماہ (جولائی

Read more

’رب ہک تریمت اے‘

سرائیکی وسیب کے مہان شاعر رفعت عباس کہتے ہیں ’رب ہک تریمت اے‘ ، مجھ جیسے کم علم کی دانست میں برصغیر کے شاید ہی کسی شاعر نے اپنی شاعری میں یہ اہم نکتہ اٹھایا ہو گا، بلاشبہ مغرب میں یہ نکتہ کئی دہائیاں قبل موضوع بحث بن چکا تھا کہ مذہبی کتابوں اور مذہب کی تشریح بیان کرنے والی کتابوں میں گوڈ کے لئے مذکر کا صیغہ کیوں استعمال کیا گیا ہے جبکہ مونث کا صیغہ کیوں استعمال نہیں

Read more

زرداری صاحب، چوہدری برادران سے کیا طے کر کے گئے!

گزشتہ کچھ دنوں سے ملکی سیاست کے منظرنامے پر (وزیراعظم عمران خان کے خلاف) تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے جو ہلچل مچی ہے، اس کا ڈراپ سین ہفتہ کے روز پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمٰن کی لاہور میں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی سے ہونے والی ملاقات میں ہو چکا۔ کیونکہ ملاقات کی جو اندرونی کہانی ذرائع نے بتائی وہ یہ ہے کہ چوہدری برادران نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مولانا فضل

Read more

حکومت بدمعاش ہے یا چور؟

اپنے گزشتہ کالم کے اندر میں نے انکشاف کی تھا کہ وفاقی سیکرٹری برائے کابینہ ڈویژن سردار احمد نواز سکھیرا نے توشہ خانہ کیس (وزیر اعظم عمران خان غیرملکی تحائف کیس) سے جڑے خود مختار ریاستی ادارے کے ایک اہم رکن کو دھمکی دی کہ ’وفاقی حکومت سے بڑا بدمعاش کوئی نہیں ہو سکتا‘، یہ الگ بات کہ انہوں نے اس دھمکی کو سنجیدہ نہیں لیا اور 20 جنوری 2022 کو پاکستان انفارمیشن کمیشن نے نوٹس جاری کر کے ڈپٹی

Read more

توشہ خانہ کیس میں حکومت کا نیا پینترا

وزیراعظم عمران خان کے لئے غیرملکی تحائف کیس (توشہ خانہ کیس) اس حد تک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے کہ میرے مستند ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ اتوار کو ’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ پروگرام میں عوام کی لائیو ٹیلیفون کالیں صرف اس لیے نہیں لی گئیں بلکہ اپنی جماعت کے قابل اعتماد کارکنوں کو لکھے ہوئے سوالات بھجوا کر من پسند لوگوں سے ٹیلیفون کالیں کروائی گئیں جن کے تحریری جوابات وزیراعظم عمران خان کے پاس پہلے سے

Read more

کرپشن: دل چھوٹا نہ کر وے ڈھولڑاں

بین الاقوامی کرپشن انڈیکس کے مطابق پاکستان میں کرپشن کا تاثر بڑھا ہے کرپشن تو نہیں بڑھی نا، میں خوامخواہ ہی ٹی وی چینلوں پر بریکنگ نیوز سے پریشان ہو گیا تھا۔ سچ کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان، کہ چند معصوموں کے علاوہ زیادہ تر صحافی نئے پاکستان میں عوام کے اندر مایوسی پھیلانے کے کام پہ مامور ہیں، ذرا سوچیں! ٹی وی چینلوں نے یہ تو بتایا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن رپورٹ 2021 کے مطابق دنیا کے

Read more

توشہ خانہ کیس۔ اہم پیشرفت

اس سے پہلے کہ نجی ٹی وی چینلوں کے عقابی نگاہ رکھنے والے رپورٹر حضرات بریکنگ نیوز کے چکر میں یہ خبر اچک لیں، آج میں ہم سب ڈاٹ کام کے (اپنے ) قارئین کو سب سے پہلے یہ اطلاع فراہم کرنے جا رہا ہوں کہ ’وزیراعظم عمران خان غیرملکی تحائف کیس‘ میں بالآخر میرے وکیل رانا عابد نذیر خاں کی ڈیڑھ ماہ کی محنت رنگ لائی، جبکہ انفارمیشن کمشنر زاہد عبداللہ (پاکستان انفارمیشن کمیشن) نے کمال جرات کا مظاہرہ

Read more

سوچو اگر، مری سندھ میں ہوتا تو کیا ہوتا!

تونسہ شریف سے ایک دوست نے فون کر کے بتایا ہے کہ  9 جنوری 2022 کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ہیلی کاپٹر جب مری کے اوپر پہنچا تو انہوں نے ساتھ بیٹھے صداقت عباسی (ایم این اے مری) سے نہایت معصومانہ سوال کیا، ”سئیں ایہا برف تونسے کیوں نیوھے پٹھیندے، اساں ویہہ روپے کلو گھندے کھڑوں“ ۔ دروغ برگردن راوی، اس وقت ڈپٹی کمشنر راولپنڈی برف کے طوفان میں پھنسنے والے سیاحوں کو نکالنے کے حوالے سے حکومتی انتظامات کے

Read more

خیبر پختونخوا میں 16 لاکھ 53 ہزار گھوسٹ ہیلتھ کارڈز کا انکشاف

وزیراعظم عمران خان نے فرمایا ہے کہ اب ہسپتال نہیں بنیں گے بلکہ ہیلتھ کارڈ بٹے گا، اسے عوام کے لئے خوشخبری جانیں یا پھر بد خبری پہ محمول کریں۔ کیونکہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے سے اب تک جو بھی فرمایا بظاہر تو خوش نما تھا لیکن اس کی تعبیر ہمیشہ الٹی نکلی، اگر ان کے اسی اعلان کو دیکھا جائے تو قبل ازیں عمران خان سابق حکومتوں پر دھواں دار تنقید کر چکے ہیں کہ

Read more

دسمبر ہر سال آیا کرے گا

نجانے دسمبر کا مہینہ ہر سال اپنے ساتھ سرد موسم کی ٹھنڈی آہیں اور تلخ یادیں لے کر کیوں چلا آتا ہے، کاش 2007 کا دسمبر نہ آتا یا پھر 2007 کے بعد آنے والے سال دسمبر کے بغیر ہی گزر جاتے تو پاکستان کے ان 80 فیصد محکوم و مجبور و مقہور عوام کو ہر سال اپنی کم مائیگی کا احساس نہ ہوتا، بار بار اپنی بے بسی کو یاد کر کے چپ رہنے کا زہر نہ پینا پڑتا،

Read more

توشہ خانہ کیس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کیوں ہوا؟

آج کل مجھے جو بھی ملتا ہے پہلا سوال یہ کرتا ہے، بتاؤ تو سہی توشہ خانہ کیس کا اصل معاملہ کیا ہے، کیا عمران خان نے تحفے بیچ دیے؟ اب میں کیسے بتاؤں کہ توشہ خانہ کیس کا معاملہ اصل میں ہے کیا، حالانکہ میں خود پچھلے تیرہ ماہ سے اس معاملے کی مسلسل کھوج میں ہوں کہ ریاست مدینہ میں کوئی تو مجھے بتائے کہ وزیراعظم عمران خان کو غیرملکی سربراہان نے کتنے اور کیا کیا تحائف دیے،

Read more