جنوبی افریقہ کی 14 برس بعد دورۂ پاکستان کی تصدیق

جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس جنوری میں دورۂ پاکستان کی تصدیق کی ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم 14 برس بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جس کے لیے مہمان ٹیم 16 جنوری کو کراچی پہنچے گی۔

Read more

برطانیہ: کرونا ویکسین کے استعمال کا آغاز، طبی عملہ اور بزرگ پہلی ترجیح

برطانیہ میں شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا عمل منگل سے شروع کر دیا گیا ہے جب کہ حکام نے اس دن کو ‘وکٹری ڈے’ قرار دیا ہے۔

منگل کی صبح 90 سالہ معمر خاتون مارگریٹ کینن کو سب سے پہلے کرونا ویکسین لگائی گئی جب کہ صبح سویرے پرُخطر ماحول میں خدمات جاری رکھنے والے ہیلتھ ورکرز اور سماجی خدمت کے شعبے سے وابستہ اسٹاف کے 80 سے زیادہ افراد ویکسین لگوانے کے لیے قطار میں کھڑے نظر آئے۔

Read more

سانحہ کرائسٹ چرچ انکوائری رپورٹ: خامیوں کی نشان دہی پر آرڈرن کی معافی

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے سانحہ کرائسٹ چرچ کی انکوائری رپورٹ میں بعض خامیوں کی نشان دہی پر معافی مانگ لی ہے۔

واقعے کے بعد قائم ہونے والے رائل کمیشن آف انکوائری کی حال ہی میں جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی اداروں کی تمام تر توجہ ممکنہ ‘اسلامی دہشت گردی’ روکنے کی طرف مرکوز تھی۔ تاہم اسی دوران سفید فام بالادستی کا نعرہ لگاتے ہوئے ایک شخص نے 51 افراد کو ہلاک کر دیا۔

Read more

غلطی سے ایل او سی پار کرنے والی بہنیں پاکستانی حکام کے حوالے

بھارت کے حکام نے اُن دو پاکستانی بہنوں کو پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے جو ہفتے کو غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کر گئیں تھیں۔

لائبہ زبیر اور ثنا زبیر جن کی عمریں بالترتیب 17 اور 13 سال بتائی جاتی ہیں، کا تعلق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے عباس پور سے ہے۔

Read more

اسمبلیوں سے استعفے یا احتجاجی تحریک: اپوزیشن جماعتیں اب کیا کریں گی؟

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے پر غور کر رہی ہے۔

احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے کے احتتام پر اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں نے اسمبلیوں سے استعفوں کا آپشن استعمال کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

Read more

بھارت: دلہن میں کرونا کی تشخیص کے باوجود قرنطینہ سینٹر میں شادی

بھارتی ریاست راجستھان میں شادی کی تقریب سے چند گھنٹے قبل دلہن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر شادی ملتوی کرنے کے بجائے قرنطینہ سینٹر میں ہی جوڑے نے شادی رچا لی۔

اتوار کو دلہن کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر ملتے ہی راجستھان کے نواحی گاؤں باران کے ایک قرنطینہ مرکز کے صحن میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ دلہا، دلہن نے روایتی عروسی ملبوسات کے بجائے کرونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی لباس زیبِ تن کر رکھا تھا۔

Read more

چینی خلائی جہاز نے چاند سے نمونے اکھٹے کر لیے، واپسی کے سفر پر تیار

چین کی جانب سے چاند پر بھیجا جانے والے خلائی جہاز نے چاند کے پتھروں کے نمونے لے کر پیر کے روز زمین کی جانب واپسی کی تیاری شروع کر دی۔

چانگے 5 خلائی جہاز نے اتوار کے روز چاند سے دو کلوگرام کے قریب پتھروں کے نمونے لیے اور اب وہ چاند کے گرد چکر لگا رہا ہے۔

Read more

عالمی ادارۂ صحت نے امریکہ میں کرونا کی صورتِ حال کو خطرناک قرار دے دیا

ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی رسپانس ڈائریکٹر مائیک ریان نے پیر کو بریفنگ کے دوران امریکہ میں رپورٹ ہونے والے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کا ایک تہائی امریکہ میں رپورٹ ہو رہا ہے۔

Read more

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورۂ نیوزی لینڈ، مشکل وقت گزر گیا لیکن ذمہ دار کون؟

نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے سفر کا تکلیف دہ مرحلہ اب ختم ہو گیا ہے۔ تقریباً دو ہفتے آئسولیشن یعنی قرنطینہ میں رہنے کے بعد کھلاڑیوں کو ٹریننگ کا پروانہ مل گیا جس کے بعد 53 میں سے 52 ارکان کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن منتقل ہو جائیں گے جہاں اُن پر ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گے۔

Read more

بین الافغان مذاکرات میں پیش رفت: طالبان مزید قیدیوں کی رہائی کے خواہش مند

اسلام آباد — افغانستان میں امریکہ کے قائم مقام سفیر راس ولسن نے کہا ہے کہ طالبان یہ توقع کر رہے ہیں کہ دسمبر کے وسط تک افغان حکومت ان کے مزید سات ہزار قیدی رہا کر دے گی۔

امریکی سفیر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغان حکومت اور طالبان کے دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور فریقین مذاکرات کے ایجنڈے پر متفق ہو گئے ہیں۔

افغانستان کے

Read more

بھارت: اتر پردیش میں ‘لو جہاد مخالف قانون’ کے تحت 10 افراد گرفتار

نئی دہلی — بھارتی ریاست اتر پردیش میں جبری تبدیلیٔ مذہب یا مبینہ ‘لو جہاد’ کے خلاف قانون وضع کیے جانے کے بعد پہلے ہفتے میں ہی ریاستی پولیس نے چھ ایف آئی آرز درج کرتے ہوئے 29 افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔ پولیس نے 10 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

یہ قانون مبینہ طور پر لالچ، زبردستی یا دھوکے سے مذہب کی تبدیلی اور ‘جبراً’ بین المذاہب شادیوں کے واقعات روکنے کے لیے منظور کیا گیا ہے۔ مذکورہ قانون کے تحت کی جانے والی کارروائی میں ضمانت بھی نہیں ہوتی۔

Read more

بائیڈن کابینہ میں ہاویئر بسیرا کا وزیرِ صحت کے لیے انتخاب

ویب ڈیسک — امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے اپنی کابینہ میں وزیرِ صحت کے عہدے کے لیے کیلی فورنیا کے اٹارنی جنرل ہاویئر بسیرا کا انتخاب کیا ہے۔

بسیرا ہیلتھ کیئر ایکٹ کے حامی ہیں جنہیں بائیڈن انتظامیہ میں کرونا وائرس کے خلاف کوششوں کے لیے اہم منصب دیا جا رہا ہے۔اگر امریکی سینیٹ 62 سالہ بسیرا کی تقرری کی توثیق کر دیتی ہے تو وہ پہلے لاطینی امریکی ہوں گے جو ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ ہیومن ریسورسز کے سربراہ ہوں گے۔

Read more

بھارتی کشمیر میں بلدیاتی انتخابات: ٹرن آؤٹ سے متعلق متضاد دعوے، اپوزیشن کے تحفظات

سرینگر — بھارت کی جانب سے گزشتہ سال پانچ اگست کو اس کے زیرِ انتظام کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم کرنے کے بعد مختلف مراحل میں بلدیاتی انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا مقصد بھارتی حکومت کے پانچ اگست کے اقدامات کے بعد اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کے ذریعے کشمیری عوام کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش ہے۔

Read more

اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے بعد سائبر حملوں کا سامنا ہوا: متحدہ عرب امارات

ویب ڈیسک — متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ اُسے اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے پر سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیورٹی کے سربراہ محمد حماد الکویتی نے اتوار کو دبئی میں ایک کانفرنس کے دوران کہا کہ مخالفین کی جانب سے اُس وقت متحدہ عرب امارات کو سائبر حملوں کا سامنا رہا جب اُن کا ملک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے جا رہا تھا۔

Read more

کیا پاکستان میں ‘رائٹ ٹو انفارمیشن’ قانون کا مؤثر استعمال ہو رہا ہے؟

اسلام آباد — پاکستان کا شمار دنیا کے ان 130 ممالک میں ہوتا ہے جہاں معلومات تک رسائی کا قانون موجود ہے جس کے تحت کوئی بھی پاکستانی شہری سرکاری اداروں سے متعلق معلومات حاصل کر سکتا ہے۔

قانون کے تحت پاکستانی شہری سرکاری اداروں کی کارکردگی، ملازمین کی تنخواہوں اور انہیں حاصل مراعات سمیت اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں پر کیے گئے اخراجات سے متعلق معلومات بھی حاصل کر سکتا ہے۔

Read more

امریکہ: جارجیا کے الیکشن حکام نے صدر ٹرمپ کا دھاندلی کا دعویٰ مسترد کر دیا

امریکہ کی ریاست جارجیا کے الیکشن حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تین نومبر کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیے ہیں۔

الیکشن حکام نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں جارجیا سے ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے تمام 16 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

Read more

پشاور: آکسیجن نہ ملنے سے مریضوں کی اموات، اسپتال کے سات افسران معطل

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث سات مریضوں کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات مکمل ہو گئی ہے۔ تحقیقات کی روشنی میں ہسپتال کے ڈائریکٹر سمیت سات افسران و اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پیش آنے والے سانحے کی تحقیقات کے لیے ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کردہ کمیٹی نے تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ صوبائی حکومت کے حوالے کر دی ہے۔

Read more

کیا بنگلہ دیش اور پاکستان کے تعلقات واقعی بہتر ہو رہے ہیں؟

بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر نے رواں ہفتے بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کی ہے۔ تجزیہ کار اس ملاقات کو دونوں ملکوں کے درمیان سرد مہری کے شکار تعلقات میں بہتری کی ایک کوشش قرار دے رہے ہیں۔ بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ خطے کی بڑی معاشی طاقت چین دونوں ملکوں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ ڈھاکہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے رواں ہفتے بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کی تھی۔

Read more

جنوبی افریقہ: انگلش کرکٹ اسکواڈ کے دو اراکین کے کرونا ٹیسٹ مثبت

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڑ نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی افریقہ میں موجود کرکٹ ٹیم کے دو اراکین کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ تاہم بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ مزید تصدیق کے لیے کھلاڑیوں کے دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق برطانوی کرکٹ بورڈ کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ بیان میں وبا سے متاثر ہونے والے دو افراد کے نام ظاہر نہیں کیے گئے اور یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ یہ دونوں اراکین کھلاڑی ہیں یا ٹیم آفیشلز۔

Read more

صدارتی ریفرنس: جسٹس فائز عیسیٰ کی اضافی نظرِ ثانی درخواست میں کیا ہے؟

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کے فیصلے کے تناظر میں اضافی نظر ثانی درخواست دائر کردی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ ان کا استعفیٰ چاہتے تھے۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنی درخواست میں وزیراعظم عمران خان اور اپنا موازنہ کرتے ہوئے اپنی جائیدادوں کی تفصیل دی ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں شامل وزرا فیصل واوڈا، زلفی بخاری، شہزاد اکبر، چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، اور دیگر کی جائیدادوں پر سوال اٹھایا ہے۔

Read more

برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدے کے لیے کوششیں تیز

برطانیہ اور یورپی یونین کے نمائندے برسلز میں برطانیہ کی یورپی یونین سے الگ ہونے کی آخری حتمی تاریخ سے پہلے تجارتی معاہدے پر اتفاق رائے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور یورپی کمیشن کی صدر اُرسلا وان دیر لیین نے ہفتے کو اپنے مذاکرات کاروں سے بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا کہا تھا۔

Read more

جارجیا: صدر ٹرمپ کی ری پبلکن سینیٹرز کے حق میں انتخابی ریلی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو ریاست جارجیا سے سینیٹ کی دو نشستوں پر جنوری میں ہونے والے انتخابات کے لیے ری پبلکن اُمیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔

اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے تین نومبر کے صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین جارجیا میں سینیٹ انتخابات میں بھی دھاندلی کی کوشش کر رہے ہیں۔

Read more

خیبر پختونخوا: آکسیجن نہ ملنے سے کرونا کے سات مریض ہلاک

صوبہ خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور کے تین بڑے اسپتالوں میں شامل خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث کرونا وائرس سے متاثرہ سات مریض دم توڑ گئے۔

ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا۔

اسپتال کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ کو ہلاکتوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کو آکسیجن کی متواتر سپلائی بحال نہ رہ سکی، جس کے سبب مریض دم توڑ گئے۔

Read more

رپورٹرز ڈائری: امریکہ میں کرونا کا شکار ہونے والی خاتون صحافی کی کہانی

امریکہ کے صدارتی انتخاب کے بعد تیسرا دن تھا جب مجھے دفتر سے فون آیا کہ آپ کو ریاست ڈیلاویئر میں جو بائیڈن کے الیکشن ہیڈ کوارٹر جانا ہے۔ میں اگلے دو گھنٹے میں روانگی کے لیے تیار تھی۔

ڈیلاویئر پہنچ کر سامان ہو ٹل میں رکھا اور بائیڈن کے الیکشن ہیڈکوارٹر پہنچی۔ شام ہو چکی تھی اور سردی بڑھ رہی تھی۔ دنیا بھر کا میڈیا جمع تھا۔ ایک بہت بڑا اسٹیج بھی سجایا گیا تھا۔ الیکشن کے دوران جو بائیڈن اکثر یہاں تقریر کرنے پہنچ جاتے۔ اس شام بھی توقع کی جا رہی تھی کہ بائیڈن وہاں آئیں گے اور میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

Read more

سعودی عرب قطر سے کشیدگی میں کمی کے لیے پر امید، خلیج بحران کے خاتمے کا امکان

ویب ڈیسک — سعودی عرب نے خلیج میں قطر کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے کی امید ظاہر کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ قطر کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کے کویت کے اعلان کے بعد خلیجی بحران کے حل کی امید ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں مختلف عرب ممالک اور قطر میں جاری کشیدگی کو واشنگٹن ایران مخالف خلیجی اتحاد میں رکاوٹ قرار دیتا رہا ہے۔

Read more

صومالیہ میں تعینات امریکہ کی فوج میں کمی کا اعلان

امریکہ کے محکمۂ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر صومالیہ میں تعینات امریکہ کی فوج کی اکثریت کو واپس بُلا رہا ہے۔

جمعے کو جاری بیان میں پینٹاگون کا کہنا تھا کہ صومالیہ میں تعینات فوج کی اکثریت اور اثاثوں کو آئندہ برس کے اوائل تک نکال لیا جائے گا۔ بیان میں پینٹاگون نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا کہ کتنے اہلکاروں کو واپس بلایا جا رہا ہے۔

Read more

ری پبلکن انتخابی مہم نے جارجیا میں الیکشن کے نتائج چیلنج کر دیے

ویب ڈیسک — امریکہ میں ری پبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم نے جمعے کو اپنی قانونی جنگ جاری رکھتے ہوئے ریاست جارجیا میں انتخابات کے نتائج کو چیلنج کیا ہے۔

ٹرمپ کی صدارتی مہم کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں جارجیا کے شہریوں کے بیانات کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

Read more

پاکستان: کرونا وائرس کے باعث چار کروڑ بچوں کی تدریس متاثر، آن لائن تعلیم کا حصول دشوار

کراچی — اقوامِ متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے ‘یونیسیف’ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ایک ارب 30 کروڑ اسکول جانے والے طلبہ کے گھروں میں انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔ جب کہ پاکستان میں لگ بھگ چار کروڑ بچے متاثر ہوئے ہیں۔

پاکستان میں متاثر ہونے والے بچوں سے متعلق کہا گیا کہ ان میں بہت کم بچوں کی تعداد ایسی ہے جو آن لائن تعلیمی سلسلہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔​

Read more

بھارت: متنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جاری، کسانوں کا 8 دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

نئی دہلی — بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج گزشتہ 10 دن سے جاری ہے۔ کسانوں نے دارالحکومت نئی دہلی سے متصل ریاستوں ہریانہ اور اتر پردیش (یو پی) کی سرحدوں کو بند کر دیا ہے۔

کسانوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت نے جو تین زرعی قوانین منظور کیے ہیں۔ انہیں واپس لے۔ اناج منڈیوں کو ختم نہ کرے اور حکومت کی جانب سے مقرر کردہ اناج کی کم سے کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) کو قائم رکھنے کے لیے قانون وضع کیا جائے۔

Read more

بنگلہ دیش نے روہنگیا پناہ گزینوں کو غیر آباد جزیرے پر منتقل کرنا شروع کر دیا

ویب ڈیسک — بنگلہ دیش نے کچھ روہنگیا پناہ گزینوں کو بھاسن چار کے متنازعہ جزیرے پر بھیجنا شروع کر دیا ہے، جب کہ دوسری جانب انسانی حقوق کے گروپ یہ عمل روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Read more

نئی طاقت ور دوربین سے دس لاکھ نئی کہکشائیں دریافت

واشنگٹن — آسڑیلیا میں نصب کی جانے والی ایک نئی طاقت ور دوربین نے دس لاکھ نئی کہکشاؤں کی نشاندہی کی ہے جو اس سے پہلے ماہرین فلکیات کے علم میں نہیں تھیں۔ نئی دریافت سے یہ پتا چلتا ہے کہ کائنات کی وسعت ابھی تک انسان کے علم اور سوچ سے کہیں زیادہ ہے۔

Read more

ترقی پذیر معیشتیں اور کرونا وائرس، اقوام متحدہ میں عمران خان کا دس نکاتی ایجنڈا

اسلام آباد — پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی ورچوئل اجلاس میں عالمی برادری کے سامنے کرونا وائرس سے دنیا کے ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں پر مرتب ہونے والے اثرات سے نمٹنے کے لیے 10 نکاتی مجوزہ ایجنڈا پیش کیا ہے۔

Read more

ایران: انسانی حقوق کی وکیل کو حکام نے دوبارہ جیل بھیج دی

ویب ڈیسک — ایران میں انسانی حقوق کی وکیل نسرین ستودہ کے شوہر نے بتایا ہے کہ حکام نے ان کی شریک حیات کو اس کے باوجود واپس جیل بھجوا دیا ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں دل کے کلینک میں معائنہ کرانے کا مشورہ دیا تھا۔

Read more

پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ کی 83 فی صد تنصیب مکمل ہو گئی

اسلام آباد — پاکستان کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے افغانستان سے ملحق 2600 کلومیٹر طویل سرحد پر آہنی باڑ لگانے کا کام تقریباً مکمل کر لیا ہے، اور اگلے دو مہینوں میں باڑ کی تکمیل مکمل ہو جائے گی۔

Read more

بھارت: ‘لو جہاد’ مخالف قانون سپریم کورٹ میں چیلنج، نئے قانون کے تحت ایک مسلم نوجوان گرفتار

نئی دہلی — بھارت میں ریاست اتر پردیش کی حکومت کے ایک حالیہ قانون کو، جسے غیر قانونی تبدیلیٔ مذہب قانون یا ‘لو جہاد مخالف قانون’ کہا جا رہا ہے، سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

Read more

یورپین ایجنسی کا پاکستانی طیاروں کی برطانیہ اور یورپ پرواز پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد — شہری ہوا بازی سے متعلق یورپ کے ادارے ‘یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی’ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) سمیت پاکستانی طیاروں کی برطانیہ اور یورپ میں پروازوں پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ارشد ملک کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے کچھ مسائل ہیں۔ لیکن جلد ان مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔

Read more

نئے سوشل میڈیا رولز: ‘کوئی بھی قانون اور تنقید سے بالاتر نہیں’

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکومت کی طرف سے جارہ کردہ نئے سوشل میڈیا قواعد پر کہا ہے کہ حکومت یا کوئی بھی قانون تنقید سے بالاتر نہیں ہے۔ جب عدالتی فیصلے پبلک ہو جائیں تو تنقید پر توہین عدالت بھی نہیں بنتی۔

سوشل میڈیا سے متعلق حکومتی رُولز کے خلاف پاکستان بار کونسل کی طرف سے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعے کو سماعت کی۔

Read more

ہالی وڈ اسٹار بننے کے خواہش مندوں کو خواتین کا روپ دھار کر لوٹنے والا بہروپیا گرفتار

ہالی وڈ کی سرِ فہرست فیصلہ ساز اور امیر خواتین کا بہروپ بدل کر اسٹار بننے کے خواب دیکھنے والے افراد کو ہزاروں ڈالرز سے محروم کرنے والے بہروپیے کو برطانیہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے جمعرات کو بہروپیے کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چال باز شخص کو امریکہ کی حوالگی کی درخواست پر برطانیہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Read more

بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے کے واقعات، انسداد کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے یا انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کے واقعات کو روکنے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔

ایف آئی اے نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ ایسے کیسز ملک بھر میں ہو سکتے ہیں لیکن رپورٹ صرف صوبہ پنجاب میں ہوتے ہیں۔

Read more

دنیا کو کرونا کے نقصان کے ازالے میں کئی برس لگ جائیں گے: اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والا نقصان صرف ویکسین کے آنے سے ختم نہیں ہو گا بلکہ اس میں کئی برس یا شاید عشرے لگ جائیں گے۔

جمعرات کو کرونا وائرس پر عالمی ردِ عمل کا جائزہ لینے کے لیے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی وبا سے پیدا ہونے والا نقصان بہت بڑا ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Read more

میانمار میں خطرناک سانپوں کی پناہ گاہ

جنوبی ایشیا کے ملک میانمار میں بدھ مت کے ایک راہب ویلاتھا نے دارالحکومت ینگون میں سانپوں کے لیے ایک پناہ گاہ قائم کر رکھی ہے جو سیکڑوں سانپوں کا مسکن ہے۔

ویلاتھا کی پناہ گاہ میں پائتھن، وائپرز اور کوبرا جیسے خطرناک سانپ بھی موجود ہیں۔

جب سے یہ پناہ گاہ قائم ہوئی ہے علاقہ مکینوں کے ساتھ ساتھ سرکاری ادارے حتیٰ کہ فائر ڈپارٹمنٹ تک مختلف مقامات سے پکڑے گئے سانپوں کو یہاں لاکر جمع کرا دیتا ہے۔

Read more

زمین کے مدار میں پر اسرار شہابیہ 54 سال پرانا راکٹ کا ٹکڑا نکلا

ناسا کے سائنس دانوں نے کہا ہے کہ زمین کے مدار میں کچھ عرصے سے گردش کرنے والی پراسرار چیز، شہابیہ نہیں تھا بلکہ وہ ایک 54 سالہ پرانا راکٹ تھا۔

خلائی ماہرین نے اس بات کی تصدیق بدھ کے روز کی.

کیلی فورنیا میں قائم ناسا کے سائنسی مرکز نے کہا ہے کہ ہوائی میں نصب خلائی تحقیق سے متعلق دوربین سے اس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

Read more

امریکی کمپنی ‘موڈرنا’ کی کرونا ویکسین تیار، منظوری کی منتظر

امریکہ کی دوا ساز کمپنی ‘موڈرنا’ نے آئندہ برس کی ابتدائی سہہ ماہی میں کرونا کی 10 سے ساڑھے 12 کروڑ خوراکیں فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ تاہم ویکسین کی فراہمی سے قبل کمپنی کو امریکی ریگولیٹر کی منظوری درکار ہے۔

​خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق موڈرنا کو توقع ہے کہ اس کی تیار کردہ دو کروڑ کرونا ویکسین رواں ماہ کے اختتام تک امریکہ میں دستیاب ہوں گی۔

میسا چوسٹس کے شہر کیمرج میں قائم کمپنی موڈرنا نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ آٹھ کروڑ 50 لاکھ سے 10 کروڑ ڈوزز امریکہ میں تقسیم کی جائیں گی جب کہ باقی دنیا کو ایک کروڑ 50 لاکھ سے دو کروڑ 50 لاکھ کے درمیان ڈوزز برآمد ہوں گی۔

Read more

نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت نہ مل سکی

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں موجود ہے جہاں 10 کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت تاحال نہیں دی گئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ہفتوں بعد سیریز کا پہلا میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ میں شیڈول ہے لیکن کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث مہمان ٹیم کا قرنطینہ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

Read more

ریپ اور قتل کے ملزمان کی بریت پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی تشویش

پاکستان میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے حالیہ عرصے میں سپریم کورٹ سے بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے ملزمان کی بریت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے حالیہ دنوں میں قتل اور زیادتی کے تین مختلف کیسز میں ملزمان کو نامکمل اور کمزور شواہد کی بنیاد پر رہا یا سزائیں کم کرنے کا حکم دیا تھا۔

Read more

رونالڈو کے 750 گول مکمل، اگلا ہدف 800 گول مقرر کر لیا

پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے 750 گول اسکور کر لیے ہیں۔ رونالڈو نے یہ سنگِ میل بدھ کو اٹلی کے شہر ٹورن میں کھیلے گئے چیمپئنز لیگ کے ایک میچ میں یوونٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے عبور کیا۔

اس میچ میں یوونٹس نے حریف ٹیم ڈینامو کیوو کو تین کے مقابلے میں صفر سے شکست دی۔

Read more

امریکی عدالت نے حکومت کو ایچ ون بی ویزہ محدود کرنے سے روک دیا

امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو ان قواعد کے نفاذ سے روک دیا ہے جس کا تعلق خاص ہنر مند افراد کے لیے ایچ ون بی ویزوں کی تعداد سے تھا۔

ایچ ون بی ویزہ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جو خاص نوعیت کا ہنر رکھتے ہوں اور کم از کم بیچلر ڈگری یافتہ ہوں۔

Read more

ٹرمپ کی انتخابی دھاندلی کی درخواستیں مسترد: ‘ججز میرٹ پر فیصلے کرتے ہیں’

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تعینات کردہ ایک وفاقی جج نے گزشتہ ہفتے صدارتی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق صدر کی انتخابی مہم کی ایک درخواست مسترد کر دی تھی۔

وفاقی جج اسٹیفنوز بباس نے ریاست پینسلوینیا میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں اور نتائج کی تصدیق سے متعلق درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کیا تھا کہ "ناانصافی کے الزامات سنگین ہیں لیکن انتخابات کو محض غیر منصفانہ قرار دینے سے یہ حقیقت نہیں بن جاتی۔”

Read more

1850 کے بعد 2020 گرم ترین سال ہو سکتا ہے: اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ رواں سال دنیا کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدید لہر، جنگلات کی آگ، سمندری طوفان اور خشک سالی کے باعث 1850 کے بعد دوسرا گرم ترین سال ہو سکتا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) نے اس سے قبل 2016 کو 1850 کے بعد گرم ترین سال قرار دیا تھا۔ خیال رہے کہ دنیا میں آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق اعداد و شمار جمع کرنے کا سلسلہ 1850 میں ہی شروع ہوا تھا۔

Read more

آسکر ایوارڈز 2021 کی تقریب تماشائیوں کی موجودگی میں سجے گی

رواں سال عالمی وبا کے باعث بہت سے میوزک اور فلم ایوارڈز یا تو تماشائیوں کی موجودگی کے بغیر ہوئے یا پھر آن لائن لیکن فلمی دنیا کا سب سے بڑا میلہ آسکر ایوارڈز 2021 ورچوئل نہیں ہو گا۔

Read more

پنجاب میں جبراً مذہب تبدیلی کے کیسز سندھ سے زیادہ ہیں: رپورٹ

ایک حالیہ تجزیے کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سات سال کے دوران مبینہ طور پر مذہب کی جبراً تبدیلی کے سب سے زیادہ واقعات پنجاب میں ہوئے جب کہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر رہا۔

یہ تجزیہ پاکستان میں انسانی حقوق، جمہوری ارتقا اور پسماندہ گروہوں کے لیے سماجی انصاف سے متعلق تحقیق اور وکالت سے منسلک ادارے ‘سینٹر فار سوشل جسٹس’ کی جانب سے کیا گیا۔

تجزیے کے مطابق اس سے قبل جمع کیے گئے اعداد و شمار میں سندھ پہلے نمبر پر تھا۔ تاہم اب پنجاب اس فہرست میں سب سے آگے ہے جس پر ماہرین نے حیرت کا اظہار کیا ہے کیوں کہ سندھ میں ہندو برادری کے زیادہ لوگ مقیم ہیں۔

Read more

بین الافغان مذاکرات میں پیش رفت: ‘لگتا ہے فریقین نے لچک کا مظاہرہ کیا’

طالبان اور افغان حکومت کے نمائندوں کے درمیان بین الافغان مذاکرات کے طریقۂ کار کو حتمی شکل دینے کے معاہدے کو امریکہ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک نے سراہا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ فریقین اہم معاملات کی جانب بڑھیں گے جس میں جنگ بندی پر بات چیت بھی شامل ہے۔

افغانستان میں جاری 19 سالہ طویل جنگ کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ فریقین کسی معاہدے پر تحریری شکل میں متفق ہوئے ہیں۔

Read more

اگلے تین ماہ امریکی صحتِ عامہ کے لیے بہت مشکل ہوں گے: سی ڈی سی

امریکہ میں صحتِ عامہ کے نگران ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وبا کے پیشِ نظر دسمبر، جنوری اور فروری امریکہ میں صحتِ عامہ کے لیے نہایت مشکل ہوں گے۔

سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ موسم کی شدت کے ساتھ ہی کرونا وائرس کیسز میں بھی اضافہ ہو گا جس سے لامحالہ اسپتالوں پر مزید بوجھ پڑے گا۔

Read more

سنگاپور: لیب میں تیار کردہ مرغی کے ’گوشت‘ کی منظوری

سنگاپور، امریکی کمپنی کا لیبارٹری میں تیار کردہ مرغی کا گوشت فروخت کرنے کی اجازت دینا والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

سنگاپور نے امریکی کمپنی ‘ایٹ جسٹ’ کا لیبارٹری میں بنایا گیا ظاہری طور پر مرغی کا گوشت فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔

‘ایٹ جسٹ’ کا کہنا ہے کہ مرغی کی جان لیے بغیر اس کے گوشت جیسا تیار شدہ صاف ستھرا گوشت فروخت کرنے کی پہلی بار کسی ریگولیٹری نے باقاعدہ منظوری دی ہے۔

Read more

امریکہ: مبینہ رشوت کے عوض ‘صدارتی معافی’ کی تحقیقات

امریکہ کی ایک عدالت کی جانب سے سامنے آنے والی بعض دستاویزات کے مطابق محکمۂ انصاف صدارتی معافی کے لیے مبینہ طور پر رشوت دیے جانے کے الزام کی تحقیقات کر رہا ہے۔

یہ دستاویزات امریکہ کی ڈسٹرکٹ کورٹ فار دی ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے چیف جج کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی ہیں جن میں اس معاملے میں ممکنہ طور پر ملوث افراد کے نام حذف کر دیے گئے ہیں۔

Read more

امریکہ: قرنطینہ کا دورانیہ 14 سے کم کر کے 10 روز کرنے کی سفارش

امریکہ میں صحتِ عامہ کے نگران ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) نے کرونا سے متاثرہ شخص سے میل جول رکھنے والے شخص کے لیے قرنطینہ کی مدت میں کمی کی سفارش کر دی ہے۔

سی ڈی سی کے مطابق کرونا سے متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے میں آنے والا شخص اب 14 کے بجائے 10 روز تک آئسولیشن اختیار کرے گا۔ اس دوران علامات ظاہر نہ ہونے پر اسے 10 روز بعد معمولاتِ زندگی بحال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Read more

چین کا خلائی مشن کامیابی سے چاند پر اترگیا

چین کا خلائی مشن کامیابی سے چاند کی سطح پر اتر گیا ہے جو چاند کی سطح سے مٹی اور پتھر کے نمونے حاصل کرنے کی کوشش کرے گا جس سے چاند کی تخلیق اور اس سے متعلق مزید معلومات جمع کرنے میں مدد ملے گی۔

چین کے خلائی ادارے نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) نے بتایا کہ ‘چینگ فائیو پروب’ نامی مشن چاند کے اس حصے سے دو کلو گرام وزنی نمونے حاصل کرنے کی کوشش کرے گا جہاں اس سے قبل کوئی مشن نہیں گیا۔​

Read more

میں خواجہ سرا ہوں: بالی وڈ اداکارہ ایلن پیج کا انکشاف

ہالی وڈ فلم ‘جونو’ کے لیے آسکر ایوارڈ کی نامزدگی پانے والی اور نیٹ فلکس سپر ہیروز سیریز ‘امبریلا اکیڈمی’ میں کام کرنے والی اداکارہ ایلن پیج نے انکشاف کیا ہے کہ وہ خواجہ سرا ہیں۔

یہ انکشاف انہوں نے منگل کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ایک دل گرفتہ تحریر کے ساتھ کیا۔

پوسٹ کے ذریعے انہوں نے اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ انہوں نے اپنے نام ایلن پیج کا پہلا حصہ تبدیل کرتے ہوئے نیا نام ‘ایلیٹ پیج’ رکھ لیا ہے۔

Read more

افغان سیکیورٹی بیس پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

افغان فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ غزنی میں سیکیورٹی بیس پر خود کش کار بم حملے کے ماسٹر مائنڈ پاکستانی نژاد طالبان عسکریت پسند کو ایک کارروائی میں ہلاک کر دیا ہے۔

صوبہ غزنی میں اتوار کو پبلک پروٹیکشن فورس کے کمپاؤنڈ پر ہونے والے کار بم حملے میں 30 اہلکار ہلاک اور 24 زخمی ہوئے تھے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق حملے کے ماسٹر مائنڈ حمزہ وزیرستانی کو صوبہ غزنی میں ایک فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا ہے۔

Read more

صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے شواہد نہیں ملے، امریکی اٹارنی جنرل کا اعتراف

امریکہ کے اٹارنی جنرل ولیم بار نے کہا ہے کہ تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کو منگل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ولیم بار نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) اور امریکی اٹارنیز نے انتخابات میں جعل سازی سے متعلق شکایات کا جائزہ لیا اور اُنہیں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس کے نتیجے میں انتخابی نتائج تبدیل ہو سکتے ہوں۔

Read more

ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز: کوہلی نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

کوہلی نے بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے ون ڈے کریئر میں 12000 رنز کے سنگِ میل تک پہنچے۔

کوہلی نے اپنے کریئر کی 242ویں اننگ میں نہ صرف 12000 رنز مکمل کیے بلکہ انہوں نے بھارت کے سابق مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Read more

چمن اور طورخم بارڈر کراسنگ کے لیے خصوصی کمیٹی قائم، تاجر مسائل کے حل کے لیے پر امید

پشاور — افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت، سیاسی اور سفارتی تعلقات میں مزید بہتری کے لیے پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے یہ فیصلہ اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایسے وقت میں کیا ہے، جب افغانستان کے ساتھ چمن اور طورخم کی دونوں مصروف سرحدی گزرگاہوں پر کشیدگی پائی جاتی ہے۔

Read more

آذربائیجان نے آرمینیا کے خالی کردہ آخری ضلعے کا کنٹرول سنبھال لیا

ویب ڈیسک — آرمینیا کی جانب سے امن معاہدے کے تحت خالی کردہ آخری ضلع میں آذربائیجان کی فوج منگل کو داخل ہو گئی ہے۔

آذربائیجان کی وزارتِ دفاع نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں لاچن ضلع میں کئی ٹرک داخل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں جن پر آذربائیجان کے پرچم لہرا رہے ہیں۔

Read more

میثاقِ جمہوریت کے بعد اپوزیشن کے ‘میثاقِ پاکستان’ کا مستقبل کیا ہو گا؟

اسلام آباد — پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے ‘میثاقِ پاکستان’ کے نام سے ایک ایسے معاہدے کے مسودے پر اتفاق کیا ہے جس کا مقصد ملک میں فوج اور خفیہ اداروں کے سیاست میں کردار کو ختم کر کے حقیقی پارلیمانی جمہوریت کا نفاذ کرنا ہے۔

Read more

کرونا وائرس کی ابتدا کیسے ہوئی، اس راز سے پردہ کب اٹھے گا؟

ویب ڈیسک — دنیا کے کئی ممالک کے سائنس دان کرونا وائرس کا پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویکسین تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ جب کہ محققین اس راز سے پردہ اٹھانے کی کوششںیں بھی کر رہے ہیں کہ کرونا وائرس بالآخر کہاں سے آیا؟ جو بلا شبہ یہ اب بھی سب سے بڑا راز ہے۔

Read more

کینسر کی 50 اقسام کی تشخیص کے لیے ‘گیلری’ ٹیسٹ کا منصوبہ

برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) آئندہ برس جدید طریقے سے بلڈ ٹیسٹ کی آزمائش شروع کرے گی جس سے کینسر کی 50 سے زائد اقسام کی تشخیص ممکن ہو سکے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک سادہ سا ٹیسٹ ہو گا جسے ‘گیلری’ کا نام دیا گیا ہے جس کی بدولت سیکڑوں جانیں بچائی جا سکیں گی۔

Read more

لاہور ہائی کورٹ نے حکام کو عمار جان کی نظر بندی سے روک دیا

لاہور ہائی کورٹ نے منگل کو عمار علی جان کی 30 دن کے لیے نظر بندی اور گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر اُن کی وکیل حنا جیلانی نے عدالت کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے عمار کی نظری بندی کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

جس پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس قاسم علی خان نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کیا کرتا ہے؟ کیا ان کے خلاف مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے؟

Read more

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی معاشی ٹیم کا اعلان

امریکہ میں انتقالِ اقتدار سے قبل نومنتخب صدر جو بائیڈن کی جانب سے اپنی آئندہ حکومت کے ذمے داران کا اعلان جاری ہے اور اب انہوں نے اپنی معاشی ٹیم کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

امریکہ میں انتقالِ اقتدار کے متعلقہ محکمے نے گزشتہ ہفتے ہی بائیڈن کی باضابطہ طور پر کامیابی تسلیم کی تھی جس کے بعد باقاعدہ طور پر انتقالِ اقتدار کا عمل شروع کر دیا گیا تھا۔

جو بائیڈن 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

Read more

ایڈز کا عالمی دن: لاڑکانہ میں اب بھی کیس کیوں رپورٹ ہو رہے ہیں؟

رتو ڈیرو کے 60 سالہ رہائشی دُر محمد بیٹی کے انتقال کے بعد سے اپنے کمسن نواسے کو پال رہے ہیں۔ در محمد کی بیٹی شمشاد گزشتہ برس ایڈز جیسی مہلک بیماری کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

شمشاد کے شوہر نے اس ڈر سے کمسن کو نانا کے پاس چھوڑ دیا تھا کہ کہیں وہ بھی ایڈز کا شکار نہ ہو جائے۔

ایڈز کی وجہ سے شمشاد کا انتقال ہوا تو ان کے شوہر نے پلٹ کر بیٹے کی خبر تک نہ لی اور اب در محمد ہی نواسے کو پال پوس رہے ہیں۔

Read more

کمبوڈیا میں کاون کے لیے کیا انتظامات کیے گئے ہیں؟

ویب ڈیسک — دنیا کا ‘تنہا ترین’ ہاتھی کہلانے والا اسلام آباد کے چڑیا گھر کا ‘کاون’ کمبوڈیا پہنچ چکا ہے اور اب اپنی نئی اور آزاد زندگی شروع کرنے والا ہے۔ کاون کو کارگو جہاز کے ذریعے کمبوڈیا منتقل کیا گیا۔

Read more

گلگت بلتستان کے سیاسی رہنما بابا جان نو برس بعد رہا؛ ‘پر امن جد و جہد جاری رہے گی’

گلگت — گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ میں عوامی ورکرز پارٹی (اے ڈبلیو پی) کے رہنما بابا جان جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد گھر پہنچ گئے ہیں۔

بابا جان اور ان کے متعدد ساتھیوں کو 2011 میں فسادات اور املاک کو نقصان کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ اور ان پر دہشت گردی سمیت دیگر سنگین جرائم کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔

Read more

بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری، دہلی جانے والی شاہراہیں بند کرنے کی دھمکی

نئی دہلی — بھارت کی پارلیمنٹ سے حالیہ دنوں میں منظور ہونے والے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ پنجاب، ہریانہ اور دیگر ریاستوں کے کسان ان قوانین کے خلاف مظاہرے اور مارچ کر رہے ہیں۔

Read more

پی ڈی ایم کا ملتان میں سیاسی قوت کا مظاہرہ، گھنٹہ گھر چوک جلسہ گاہ میں تبدیل

لاہور — پاکستان میں حکومت مخالف حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ملتان میں جلسہ جاری ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جلسہ گاہ کو بند کیے جانے کے بعد ملتان کے چوک گھنٹہ گھر کو ہی جلسہ گاہ بنا دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم نے جلسے کے لیے ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم کا انتخاب کیا تھا جہاں انتظامیہ اور کارکنان کے درمیان گزشتہ شب سے ہی آنکھ مچولی جاری رہی۔

Read more

کتے سے کھیلتے ہوئے جو بائیڈن کے پیر میں فریکچر

ویب ڈیسک — امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کے پیر میں فریکچر ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آئندہ کئی ہفتوں تک مخصوص جوتا پہننے کی ہدایت کی ہے۔

نومنتخب صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر کیون اوکونر نے کہا ہے کہ نومنتخب صدر جو بائیڈن کے دائیں پیر کی دو ہڈیوں میں معمولی فریکچر کی نشان دہی ہوئی ہے جس کی وجہ سے انہیں اپنے دائیں پیر میں خصوصی جوتا پہننا ہو گا تاکہ وہ جلد صحت یاب ہو سکیں۔

Read more

امریکہ کے صحرا میں نصب پراسرار دھاتی ٹکڑا غائب ہو گیا

ویب ڈیسک — امریکہ کی ریاست یوٹا کے صحرا میں دریافت ہونے والے دھات کے ٹکڑے کے بارے میں اگرچہ یہ تو معلوم نہیں ہو سکا کہ اسے خلائی مخلوق نے نصب کیا تھا یا نہیں۔ البتہ یہ عجیب و غریب دھات کا بڑا سا ٹکڑا اپنی جگہ سے غائب ہو گیا ہے۔

Read more

جامعہ بلوچستان کے لاپتا پروفیسر لیاقت سنی بھی گھر واپس پہنچ گئے

کوئٹہ — جامعہ بلوچستان کے لاپتا پروفیسر ڈاکٹر لیاقت سنی دو روز بعد بازیاب ہو کر مستونگ میں اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

پیر کی علی الصباح لیاقت سنی کی بازیابی کی خبر سنتے ہی اُن کے عزیز و اقارب اور ساتھی پروفیسرز کی بڑی تعداد اُن کے گھر خیریت دریافت کرنے پہنچی۔

Read more

بائیڈن کی خواتین پر مشتمل کمیونی کیشن ٹیم کا اعلان

ویب ڈیسک — امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس نے اپنی کمیونی کیشن ٹیم میں تمام عہدوں کے لیے خواتین کو نامزد کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے کمیونی کیشن ڈائریکٹر کے لیے کیٹ بیڈنگفیلڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ وہ جو بائیڈن اور کاملا ہیرس کی انتخابی مہم کی کمیونی کیشن ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

Read more

دورۂ نیوزی لینڈ: پی سی بی کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت ملنے کے بارے میں پرامید

ویب ڈیسک — نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے اُن دو کھلاڑیوں کو اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت مل گئی ہے جن کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیم کو پریکٹس کی اجازت جلد ملنے کے لیے بھی پرامید ہے۔

Read more

‘ویکسین آنے کے باوجود کرونا کے خلاف جنگ میں ٹیسٹنگ کی اہمیت برقرار رہے گی’

واشنگٹن ڈی سی — کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے میسر ہونے کے باوجود موذی مرض کے خلاف جنگ میں ٹیسٹنگ کی اہمیت برقرار رہے گی۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اب ٹیسٹنگ دنیا بھر میں عام ہو چکی ہے اور یہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ایک اہم ہتھیار کی مانند ہے۔

Read more

امریکہ میں بلیک فرائیڈے پر آن لائن شاپنگ میں ریکارڈ اضافہ

امریکہ میں موسم سرما کی تعطیلات کا وقت ہے۔ جو نومبر کے آخر میں یومِ تشکر یعنی تھینکس گیونگ سے شروع ہو کر نئے سال کے آ غاز تک جاری رہتا ہے۔

ان تعطیلات میں بہت سی کمپنیاں بڑے پیمانے پر اشیا کی فروخت پر سیل لگاتی ہیں جن سے صارفین میں خریداری کا رجحان بڑھ جاتا ہے۔ رواں برس کرونا بحران کے باعث جہاں زندگی کے دوسرے کئی پہلو متاثر ہوئے ہیں وہاں شاپنگ کے رجحان میں بھی تبدیلی ہوئی ہے۔

Read more

فرانس: پولیس کی تصاویر کی اشاعت جرم قرار دینے کے مجوزہ قانون کے خلاف احتجاج

ویب ڈیسک — فرانس میں ہفتے کو مظاہرین نے مجوزہ سیکیورٹی قانون کے خلاف مظاہرے کیے جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

فرانس کے مجوزہ سیکیورٹی قانون کے مطابق پولیس اہلکاروں کی فرائض کی انجام دہی کے دوران ایسی تصاویر یا ویڈیوز بنانا جرم سمجھا جائے گا جن سے ان کی جسمانی یا ذہنی سالمیت کو خطرہ لاحق ہو۔

Read more

افغانستان: کار بم حملے میں 30 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

ویب ڈیسک — افغانستان کے صوبہ غزنی میں کار بم دھماکے میں 30 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ مشرقی صوبے زابل میں بم دھماکے میں صوبائی کونسل کے سربراہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق حکام نے اتوار کو غزنی میں ہونے والے کار بم حملے کی شدت اور متاثرہ مقام پر تباہی کے باعث مزید ہلاکتوں کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

Read more

نائجیریا: شدت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے 43 کسانوں کی تدفین

ویب ڈیسک — افریقہ کے ملک نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 43 کسانوں کو اتوار کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز لاپتا ہونے والے دیگر درجنوں افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔ ریاست بورنو کے گاؤں زبرماری میں ہفتے کی صبح کیے گئے حملے میں لگ بھگ 30 افراد کے سر بھی قلم کیے گئے تھے۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ لگ بھگ 70 افراد کو ہلاک کیا گیا ہے۔

ان حملوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی شدت پسند گروہ یا تنظیم نے قبول نہیں کی۔ البتہ ماضی میں اس طرح کے حملے عسکریت پسند تنظیم ‘بوکو حرام’ یا شدت پسند گروہ ‘داعش’ نے کیے ہیں۔

Read more

بھارت: متنازع زرعی قوانین کے خلاف ہزاروں کسانوں کا احتجاج

بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف ہزاروں کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے دارالحکومت نئی دہلی کو جانے والی اہم شاہراہوں کو بلاک کر دیا ہے۔ حکام نے ہفتے کو نئی دہلی کی سرحد پر پولیس اور نیم فوجی دستے تعینات کر دیے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق مظاہرین اور حکومت کے درمیان ایک دن پہلے ہونے والے معاہدے کی رُو سے مظاہرین نئی دہلی میں ایک مخصوص جگہ پر احتجاج کریں گے۔ تاہم مظاہروں میں ایک بار پھر شدت آ گئی ہے اور کسانوں کا کہنا ہے کہ نئے قوانین کے اطلاق سے کسان اپنی اجناس کی طے شدہ کم سے کم قیمت حاصل کرنے سے بھی محروم ہو جائیں گے۔

Read more

پاکستان میں بائیں بازو کے لکھاریوں کی کتب کیوں کم چھپ رہی ہیں؟

برصغیر پاک و ہند میں مزاحمتی اور بائیں بازو کی ادبی تحاریک کی تاریخ 1947 میں ہونے والی تقسیم ہند سے بھی پرانی ہے۔ اس زمانے کے ترقی پسند مصنفین نے لکھنے کے اصول وضح کیے اور ادب برائے زندگی کو اپنا موضوع بنایا۔

1936 میں ‘انڈین پروگریسو رائٹرز ایسوسی ایشن’ کے بانیوں میں دائیں بازو کی سوچ کے حامل سجاد ظہیر ملک، ڈاکٹر راج آنند اور ایم ڈی تاثیر اس تحریک کی بنیاد رکھنے والوں میں شامل تھے۔ تاہم تقسیمِ ہند کے بعد دسمبر 1947 میں ‘آل پاکستان پروگریسو رائٹرز ایسوسی ایشن’ کی بنیاد پڑی۔ جسے سبطِ حسن اور سعادت حسن منٹو جیسے اردو کے مصنفین کے علاوہ سندھ سے تعلق رکھنے والے لکھاریوں ابراہیم جویو اور سوبھو گیان چندانی جیسے کئی افراد نے زندہ رکھا۔

Read more

ایران کے ساتھ تعلقات: امریکہ نے روس اور چین کی چار کمپنیوں پر پابندی لگا دی

امریکہ نے ایران کے میزائل پروگرام میں مدد فراہم کرنے پر چین اور روس کی کمپنیوں پر معاشی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے جمعے کو جاری کردہ بیان میں چار کمپنیوں پر ایران کے میزائل پروگرام کے لیے حساس معلومات اور ٹیکنالوجی منتقل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

Read more

سائنس دان کی ہلاکت کا بدلہ لیں گے: خامنہ ای اور روحانی کا اعلان

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ سائنس دان فخری زادے کی ہلاکت کے ذمہ داروں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

ہفتے کو ایک ٹوئٹ میں خامنہ ای نے ایرانی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کریں اور ذمہ داروں کا تعین کر کے اُن کے خلاف کارروائی کریں۔

Read more

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ؛ آرمی چیف کی شرکت کیا معنی رکھتی ہے؟

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کے روز ملک کے سب سے بڑے شہر اور تجارتی سرگرمیوں کے مرکز کراچی کے پیچیدہ اور اہم مسائل کے حل کے لئے اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے واضح ہدایت دی کہ کراچی میں تجاوزات ہٹانے سے پہلے وہاں کے مستحق مکینوں کیلئے پیشگی متبادل انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ اسی طرح ‏کراچی کو پانی فراہم کرنے کے منصوبے’ کی استعداد اور افادیت بڑھانے کی سفارشات مرتب کرنے کیلئے وزارتِ منصوبہ بندی کے تحت تکنیکی کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Read more

کیا زمین پر زندگی خلا سے آئی،شہابیوں پر تحقیق

کرہ ارض پر حیات کے آغاز پر تحقیق کرنے والے جاپانی مشن ‘ہایابوسا-2 پراجیکٹ’ کے منتظم ماکوتو یوشیکاوا نے کہا ہے کہ مشن کے سائنس دان شہبابیئے ‘ریوگو’ سے حاصل ہونے والے مٹی اور چٹانوں کے نمونوں کے منتظر ہیں تاکہ تحقیق کے کام کو آگے بڑھایا جا سکے۔

یوشیکاوا کا کہنا تھا کہ زمین پر زندگی کی ابتدا نامیاتی اجزا سے ہوئی ہے، لیکن ہم ابھی تک یہ نہیں جانتے کہ وہ کہاں سےآئے تھے۔ ہمیں توقع ہے کہ ہمارے خلائی مشن سے زمین پر زندگی کی شروعات کا کھوج لگانے میں مدد ملے گی۔

Read more

‘کاون اتوار کو کمبوڈیا جا رہا ہے اور اُداسی بڑھ رہی ہے’

بینش اسلم کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی چڑیا گھر آتیں تو ان کی پہلی ترجیح کاون کو دیکھنا ہوتی تھی۔ اب جب کہ کاون جا رہا ہے تو وہ بہت زیادہ افسردہ ہیں۔

تاہم اُن کے بقول وہ ایک لحاظ سے مطمئن بھی ہیں کہ کاون اپنی باقی ماندہ زندگی کمبوڈیا میں بہتر حالات میں گزار سکے گا۔

اسلام آباد کے چڑیا گھر میں کئی سالوں سے نامساعد حالات میں رہنے پر مجبور 36 سالہ ہاتھی کاون کو عدالتی حکم پر کمبوڈیا منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ کاون اتوار کو بذریعہ ہوائی جہاز کمبوڈیا منتقل کیا جائے گا۔

Read more

توہینِ مذہب قانون کا غلط استعمال 90 فی صد تک کم ہوا ہے: طاہر اشرفی کا دعویٰ

وزیرِ اعظم پاکستان کے نمائندۂ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مشرقِ وسطیٰ اُمور حافظ طاہر اشرفی نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہونے کے باعث مذہبی قوانین کا غلط استعمال اور جبراً مذہب کی تبدیلی کے واقعات ہوتے ہیں۔

اسلام آباد میں وائس آف امریکہ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں حافظ طاہر اشرفی نے بتایا کہ حکومت مذہب کے نام پر ہونے والے جرائم کے حالیہ واقعات پر مبنی ایک رپورٹ تیار کر رہی ہے جس میں جبراً مذہب کی تبدیلی، توہینِ مذہب قانون کے غلط استعمال، کسی غیر مسلم کے ساتھ زیادتی سمیت مذہبی اور مسلکی اختلافات کے واقعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

طاہر اشرفی نے دعویٰ کیا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں توہینِ مذہب کے قانون کے غلط استعمال کو خاطر خواہ حد تک روکا کیا گیا ہے اور اس کی شق 295 سی کے تحت غلط مقدمات کے اندراج کی شرح میں بھی کمی آئی ہے۔

Read more

چار صحافی اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن سے دست بردار، معاملہ کیا ہے؟

پاکستان میں اشتہاری اور مفرور ملزمان کے میڈیا پر دکھانے پر پابندی کا معاملہ اور پیمرا کی جانب سے اس بارے میں جاری احکامات پر ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سے چار صحافیوں نے اپنے نام نکلوا لیے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمعرات کو اس معاملے پر سماعت شروع ہوئی تو دو خواتین صحافیوں غریدہ فاروقی اور محمل سرفراز نے پٹیشنر میں رہنے کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کر لی۔

اس سے قبل مذکورہ دونوں صحافیوں نے پٹیشن سے دست بردار ہونے کے لیے عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی۔

عاصمہ شیرازی، سلیم صافی، نسیم زہرہ اور زاہد حسین درخواست میں سے نام نکالنے والوں میں شامل ہیں۔ ​جب اُن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے بات کرنے سے معذرت کر لی۔

Read more

پریانکا اور سلین ڈیون نئی فلم ‘ٹیکسٹ فار یو’ میں ایک ساتھ نظر آئیں گی

بالی وڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے اپنی نئی فلم پر کام کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس میں ان کے ساتھ معروف کینیڈین سنگر سلین ڈیون بھی جلوہ گر ہوں گی۔

پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹا گرام اسٹوریز پرآنے والے پروجیکٹ ‘ ٹیکسٹ فار یو’ سے متعلق تصاویر بھی شیئرکی ہیں جن میں جمعے کو فلم کی شوٹںگ کے آغاز سے قبل وہ تیاریاں کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

Read more

ترکی: فوجی بغاوت کا الزام، جرنیلوں سمیت سیکڑوں افراد کو عمر قید

ترکی میں ایک عدالت نے جمعرات کو تین سو سے زائد سول اور فوج سے تعلق رکھنے والے افراد کو 2016 میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش میں مدد کے الزام کے تحت عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

جن افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ان میں شامل بعض فوجی جرنیلوں پر یہ الزام تھا کہ اُنہوں نے لڑاکا طیاروں کے پائلٹس کو اہم حکومتی دفاتر بشمول پارلیمنٹ پر بمباری کی ہدایات دی تھیں۔

Read more

آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ون ڈے میں 66 رنز سے شکست دے دی

آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ایک روزہ میچ میں 66 رنز سے شکست دے کر تین میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 374 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ اور سابق کپتان اسٹیون اسمتھ نے شاندار سنچریاں بنائیں۔

Read more

تھینکس گیونگ پر امریکیوں کے دسترخوان پر کیا کیا ہوتا ہے؟

امریکہ میں کم ہی گھر ایسے ہوں گے جہاں تھینکس گیونگ کی شام خصوصی طور پر میز نہ سجائی جاتی ہو اور گھر کے افراد، اپنے عزیزوں اور قریبی دوستوں کے ساتھ مل کر کھانا نہ کھاتے ہوں۔

اس خصوصی ضیافت میں میز پر مرکزی حیثیت ٹرکی کو حاصل ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ مکئی، پھلیاں اور کئی دوسری ڈشز کو بھی رکھا جاتا ہے۔

Read more

بائیڈن باضابطہ صدر قرار پائے تو وائٹ ہاؤس چھوڑ دوں گا: ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر جو بائیڈن باضابطہ طور پر ملک کے 46 ویں صدر قرار پائے تو وہ وائٹ ہاؤس چھوڑ دیں گے۔

صدر ٹرمپ 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے دعوے کرتے رہے ہیں اور وہ اپنی شکست تسلیم کرنے سے بھی انکاری ہیں۔

Read more

نیویارک میں ‘میسیز’ کی پریڈ، تھینکس گیونگ تہوار کا اہم حصہ

امریکہ میں تھینکس گیوونگ کے تہوار کو خاندان کے افراد اکٹھے ہو کر ٹرکی کی مختلف ڈشوں سے لطف اندوز ہو تے ہوئے مناتے ہیں۔ اور اس موقع پر لوگ قدرت کی دی ہوئی نعمتوں اور ترقی کے مواقع میسر آنے پر شکر ادا کرتے ہیں۔

لیکن نیویارک شہر کے دل میں تقریباً ایک صدی سے ہر برس منعقد ہونے والی ‘میسیز’ کی تھینکس گیوونگ کے موقع پر رنگارنگ سالانہ پریڈ لوگوں کے لیے خوشی کے اظہار اور شکر ادا کرنے کی علامت بن گئی ہے۔

Read more

ٹرمپ نے قومی سلامتی کے سابق مشیر فلن کو صدارتی معافی دے دی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی اختیار استعمال کرتے ہوئے قومی سلامتی کے سابق مشیر مائیکل فلن کو صدارتی معافی دینے کا اعلان کیا ہے۔

فلن پر 2016 کے صدارتی انتخابات میں روس کے ساتھ ساز باز کر کے انتخابات میں مداخلت کے الزام میں فردِ جرم عائد کی جا چکی تھی۔ تاہم صدر ٹرمپ بارہا یہ کہہ چکے ہیں کہ روسی مداخلت کی تفتیش سیاسی تعصب پر مبنی ہے۔

Read more

کیا پی ڈی ایم کے جلسوں میں محسن داوڑ کی عدم شرکت سے کچھ فرق پڑے گا؟

پاکستان میں پشتونوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما اور رُکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آئندہ جلسوں میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیاسی تجزیہ کار محسن داوڑ کے اس فیصلے کو موجودہ سیاسی حالات میں اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد کے لیے نقصان دہ قرار دے رہے ہیں۔

گو کہ محسن داوڑ نے اتحاد کے اغراض و مقاصد کی اب بھی تائید کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی عدم شرکت سے لامحالہ اتحاد کو نقصان ہو گا۔

Read more