کراچی سرکلر ریلوے کیس: وزیرِ اعلیٰ سندھ کو توہینِ عدالت کا نوٹس

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) سے متعلق کیس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ سرکلر ریلوے کا کام دو ماہ میں مکمل ہونا چاہیے تھا لیکن تین ماہ گزرنے کے باوجود اب تک پلوں اور انڈرپاسز کا کام مکمل نہیں ہوا۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جمعرات کو کراچی سرکلر ریلوے کیس کی سماعت کی۔

Read more

‘تھینکس گیونگ’ کا تہوار کیا ہے اور کیسے منایا جاتا ہے؟

امریکہ میں ہر سال نومبر کی چوتھی جمعرات کو ‘تھینکس گیونگ ڈے’ یعنی یومِ تشکر منایا جاتا ہے۔ امریکی یہ دن اپنے خاندان اور عزیر و اقارب کے ساتھ گزارتے ہیں اور دعوتیں اڑاتے ہیں۔

اس تہوار سے قبل لاکھوں امریکی ملک کے طول و عرض کا سفر کر کے اپنے عزیز و اقارب اور پیاروں کے پاس پہنچتے ہیں تاکہ یہ دن ان کے ساتھ گزار سکیں۔

کرونا وبا کے باعث اس بار امریکی حکام نے شہریوں کو یہ تہوار مختلف انداز میں منانے کی ہدایت کی ہے۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عزیز و اقارب یا دوستوں کی طرف جانے کے بجائے اپنے اپنے گھروں میں ہی یہ تہوار منائیں تاکہ وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

Read more

میرا ڈونا سے ‘لیجنڈ میرا ڈونا’ کا سفر، ایک جوشیلا، نڈر اور ذہین کھلاڑی

فٹ بال گراؤنڈ میں ڈیاگو میرا ڈونا کو جینئس، غیر معمولی صلاحیتوں کا حامل اور حریف ٹیم کے لیے مسلسل دردِ سر سمجھا جاتا تھا۔ تاہم میدان سے باہر بھی دُنیا بھر میں موجود اُن کے مداح ان کی زندگی سے متعلق ہر خبر جاننے کے لیے بے چین رہتے تھے۔

بدھ کو 60 سال کی عمر میں فٹ بال کی دنیا کے اس بڑے نام کے انتقال کی خبر نے اُن کے چاہنے والوں کو سوگوار کر دیا۔

سوشل میڈیا پر اس عظیم فٹ بالر کی کامیابیوں اور 1986 کے عالمی کپ میں ارجنٹائن کو چیمپئن بنانے کے کارنامے کو یاد کیا جا رہا ہے۔

Read more

سری لنکا: دیہاتیوں کو ہاتھیوں سے بچانے کا نیا منصوبہ

سری لنکا کی ثقافت و مذہبی روایات میں ہاتھیوں کو خصوصی اہمیت حاصل ہے لیکن حکومت نے ہاتھیوں کو انسانوں سے دور رکھنے کے لیے ایک منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔

سری لنکا کے مشرقی قصبے امپارا میں ایک بڑی کچرا کنڈی قائم ہے جہاں ہاتھی کھانے کے لیے جنگل سے وہاں کا رخ کرتے ہیں۔

کچرا کنڈی پر جمع ہونا ہاتھیوں کا معمول ہے اور وہ اکثر قریبی دیہات کے لوگوں کی تیار فصلیں بھی تباہ کر دیتے ہیں۔

Read more

چینی صدر کی بائیڈن کو مبارک باد، بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار

چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کو تین نومبر کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔

چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘شنہوا’ کے مطابق صدر شی نے اُمید کا اظہار کیا ہے کہ بائیڈن کے دور میں امریکہ اور چین کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

Read more

نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستانی ٹیم کے 6 کھلاڑی کرونا کا شکار

نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک ٹوئٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

جمعرات کو آئی سی سی نے ٹوئٹ میں بتایا کہ دو متاثرہ کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ پہلے بھی مثبت آ چکے ہیں جب کہ چار کھلاڑیوں کے نتائج نئے ہیں۔ تاہم آئی سی سی نے کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے۔

Read more

افغانستان میں قید پاکستانیوں کی سزا میں کمی اور رہائی کا حکم

پاکستان نے افغان صدر اشرف غنی کے افغانستان کی مختلف جیلوں میں موجود پاکستان کے شہریوں کی قید میں کمی اور ان کی رہائی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

افغان حکومت کے فیصلے کے مطابق پاکستان کے وہ شہری جن کی قید کی سزا میں ایک ماہ کا وقت باقی ہے، فوری طور پر رہا کیا جائے گا۔

Read more

پاکستان میں ریپ کے مجرموں کو ‘نامرد’ کرنے کا قانون کتنا مؤثر ہو گا؟

پاکستان میں وفاقی کابینہ نے زیادتی کے مجرموں کے لیے سخت سزاؤں پر مشتمل سفارشات کی منظوری دی ہے جس کے تحت ریپ کے مجرموں کو دواؤں کے ذریعے نامرد کرنے کی سفارش بھی شامل ہے۔ وفاقی وزرا کا کہنا ہے مجرموں کو جنسی صلاحیت سے محروم کرنے کے اس عمل ‘کیمیکل کیسٹریشن’ مخصوص مدت یا زندگی بھر کے لیے ہو سکے گی۔

دنیا کے تین ممالک میں مجرموں کو نامرد کرنے کے قوانین موجود ہیں۔

قانونی اور آئینی ماہرین کی نظر میں قوانین سے پہلے پولیس اور عدالتی نظام کو بہتر کرنا ہو گا۔

Read more

بھارت نے چین کی مزید 43 موبائل ایپس پر پابندی لگا دی

بھارت نے چین کی مزید 43 موبائل ایپس پر پابندی لگا دی ہے۔ ان میں علی بابا گروپ کی آن لائن شاپنگ ایپ علی ایکسپریس سمیت کئی ڈیٹنگ ایپس اور گیمنگ پلیٹ فارمز شامل ہیں۔

پابندی کو دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ عرصے میں سرحدی کشیدگی کا رد عمل قرار دیا جا رہا ہے۔

Read more

امریکہ دنیا کی قیادت کے لیے تیار ہے: بائیڈن

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا کی قیادت سے پیچھے نہیں ہٹے گا بلکہ دنیا کی قیادت کرتے ہوئے مخالفین کا مقابلہ اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر چلے گا۔

ان خیالات کا اظہار نو منتخب صدر نے منگل کو ریاست ڈیلاویئر کے شہر ولمنگٹن میں خارجہ اور قومی سلامتی کے اُمور سے متعلق اپنی نامزد کردہ ٹیم کے تعارفی سیشن کے دوران کیا۔

Read more

بھارت کا آئندہ برس انگلش کرکٹ ٹیم کی میزبانی کا اعلان

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ برس کے اوائل میں چار ٹیسٹ، تین ون ڈے اور پانچ ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جس کی میزبانی بھارت کرے گا۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سارو گنگولی نے اعلان کیا ہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم آئندہ برس فروری اور مارچ میں بھارت کا دورہ کرے گی۔

Read more

گریمی نامزدگیاں: گلوکارہ بیونسے سرِفہرست، بعض فن کاروں کے تحفظات

موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے گریمی ایوارڈز کے لیے مختلف شعبوں میں نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ لیکن رواں سال متعدد ہٹس دینے والے کینیڈین سنگر ویک اینڈ نے نامزدگیوں پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں ‘کرپٹ’ قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق امریکی گلوکارہ بیونسے، گریمی کی تاریخ میں مجموعی طور پر 79 نامزدگیوں کے ساتھ سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کرنے والی دوسری آرٹسٹ بن گئی ہیں۔

Read more

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: پاکستان

پاکستان نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ ایسی آزاد فلسطینی ریاست جو فلسطینی عوام کو بھی قابلِ قبول ہو کے قیام تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ جنوبی ایشیا کا مسلم اکثریتی آبادی کا بڑا ملک پاکستان، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔

Read more

کرونا وائرس کی پہلی تین ویکسین، کتنی مختلف اور کتنی مؤثر؟

کووڈ-19 سے بچاؤ کے لیے تیسرے مرحلے کے تجربات کے بعد اب تک تین مؤثر ویکسینز سامنے آ چکی ہیں جس سے یہ امید پیدا ہو گئی ہے کہ اب جلد ہی اس موذی مرض کے پھیلاؤ پر قابو پا لیا جائے گا۔

ان ویکسینز کے متعلق اب تک جتنی بھی معلومات سامنے آئی ہیں، وہ انہیں بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے سے ہی جاری کی گئی ہیں جب کہ ان کے مکمل اثرات اور تجربات کے نتائج کی تفصیلات ابھی تک منظرِ عام پر نہیں آئیں۔

یہ ویکسینز دوا ساز کمپنیوں ایسٹرازینیکا، موڈرنا اور فائزر اور بائیواین ٹیک نے مشترکہ طور پر تیار کی ہیں۔

Read more

کرونا لاک ڈاؤن کے باوجود گرین ہاؤس گیسوں اور گلوبل وارمنگ میں اضافہ جاری

موسمیات سے متعلق عالمی تنظیم ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کیے جانے والے لاک ڈاؤنز کے باوجود زمین کے کرہ ہوائی میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کوئی کمی نہیں ہوئی اور یہ اخراج اپنی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا ہے۔

Read more

غیر قانونی تارکینِ وطن کی امریکہ بدری میں موبائل فنگر پرنٹنگ ایپ کا مؤثر استعمال

امریکہ میں امیگریشن ایجنٹ انگلیوں کے نشانات حاصل کرنے کے لیے ایک موبائل ایپ کا استعمال کر رہے ہیں تا کہ دور دراز علاقوں میں میں موجود غیر قانونی تارکینِ وطن کی انگلیوں کے نشانات محفوظ کر سکیں۔

Read more

پاکستان کی تمام خفیہ ایجنسیوں پر مشتمل نئی کمیٹی کیوں بنائی گئی؟

پاکستان کی حکومت نے خفیہ ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی اور سرگرمیوں کو مربوط بنانے کے لیے نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈنیشن کمیٹی (این آئی سی سی) کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی منظوری سے قائم اس مشترکہ کمیٹی کے سربراہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ہوں گے۔

Read more

پاکستان اور بھارت کے ایک دوسرے پر دہشت گردی کے الزامات، تناؤ میں اضافہ

پاکستان اور بھارت کے اعلیٰ عہدیداروں کا ایک دوسرے پر دہشت گردی کو ہوا دینے کے الزامات اور لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے تبادلے کے واقعات سے اسلام آباد اور نئی دہلی کے تعلقات میں تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

گزشتہ برس اگست میں بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے اقدام سے اسلام آباد اور نئی دہلی کے تعلقات نہ صرف کشیدہ ہوئے بلکہ اس کے بعد سے معمول کے سفارتی رابطے بھی معطل ہیں۔

Read more

چاند سے پتھر اور مٹی حاصل کرنے کے لیے چین کا خلائی مشن روانہ

چین نے ایک خلائی جہاز چاند کی جانب روانہ کر دیا ہے، جس پر کوئی خلاباز سوار نہیں ہے۔ یہ جہاز چاند کی سطح سے پتھر اور دیگر نمونے حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ چار دہائیوں بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا مشن ہے۔

‘چینگے فائیو پروب’ نامی مشن منگل کی صبح صوبے ہینان کے وین چینگ اسپیس سینٹر سے روانہ ہوا۔

Read more

نامزدگیوں کا اعلان، بائیڈن کی ٹیم میں کون کون شامل ہے؟

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے اپنی کابینہ کے اراکین سمیت دیگر اعلیٰ عہدوں پر نامزدگیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اُنہوں نے پہلے مرحلے میں سابق نائب وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن کو وزیرِ خارجہ نامزد کیا ہے۔

جو بائیڈن کا یہ مؤقف رہا ہے کہ وہ کابینہ میں ایسے افراد کو شامل کریں گے جو امریکی آبادی کے ہر طبقے کی نمائندگی کرتے ہوں گے۔

ڈیمو کریٹک پارٹی بائیڈن کی جانب سے کی گئی نامزدگیوں کا جائزہ لے گی جب کہ اُنہیں امریکی سینیٹ سے بھی منظوری حاصل کرنا ہو گی جس کی اکثریتی پارٹی کا تعین جنوری میں جارجیا میں دو نشستوں پر ہونے والے الیکشن کے بعد ہو گا۔

Read more

عالمی ادارۂ صحت کا کرونا ویکسین کی مساوی تقسیم پر زور

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بین الاقوامی برادری سے کرونا ویکسین کی عالمی سطح پر اسی طرح برابری کی سطح پر فراہمی کی درخواست کی ہے جس طرح اس کی تیاری کے لیے کوشش کی گئی ہے۔

جینیوا میں پریس بریفنگ میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہنم گیبراسس نے امریکہ اور جرمنی کی دوا ساز کمپنیوں فائزر اور بائیو این ٹیک کی مشترکہ کوششوں سے حالیہ تیار کردہ ویکسین کی تعریف کی۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ سائنسی کامیابی کو بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کیا جا سکتا۔

Read more

آکسفرڈ ڈکشنری: ‘ورڈ آف دی ایئر’ کا انتخاب نہ ہو سکا، کئی دلچسپ الفاظ شامل

کرونا وائرس کی عالمی وبا سے جہاں دیگر معمولات زندگی تبدیل ہوئے وہیں رواں برس آکسفرڈ انگلش ڈکشنری کو بھی ‘ورڈ آف دی ائیر’ منتخب کرنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑا۔

آکسفرڈ انگلش ڈکشنری نے روایت سے ہٹ کر سال 2020 میں کسی ایک لفظ کو ‘ورڈ آف دی ائیر قرار’ دینے کے بجائے رواں برس استعمال ہونے والے کئی الفاظ کے مجموعے کو ‘ورڈز آف ان پریزیڈینٹڈ ایئر’ یعنی غیر معمولی سال کے الفاظ کا نام دیا ہے۔

Read more

جرمنی میں اب ہائیڈروجن ٹرینیں چلیں گی

جرمنی میں ڈیزل سے چلنے والی ٹرینوں کو ‘بائے بائے’ کہنے کا وقت آ گیا۔ اب صرف پانچ سال بعد ہائیڈروجن سے چلنے والی ٹرینیں ان کی جگہ لے لیں گی اور یہ صرف تاریخی میوزیم میں شو پیس کی حیثیت سے ہی نظر آیا کریں گی۔

جرمنی کی معروف فرم سیمنز نے ٹرین آپریٹنگ کمپنی ڈوئچے باہن کے ہمراہ ہائیڈروجن سے چلنے والی ٹرینیں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

Read more

افغان جنگ میں 26 ہزار بچے ہلاک یا معذور ہو چکے ہیں: رپورٹ

گزشتہ 14 برسوں سے جاری جنگ کے دوران افغانستان میں اوسطاً ہر روز پانچ بچے ہلاک یا زخمی ہوتے رہے ہیں۔ اس بات کا انکشاف ایک بین الاقوامی تنظیم نے پیر کو اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔

‘سیو دی چلڈر ‘ننامی تنظیم نے کہا ہے کہ افغانستان بچوں کے لیے دنیا کے 11 خطرناک ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2005 اور 2019 کے دوران کم از کم 26,025 بچے یا تو مارے گئے یا معذور ہوئے۔

Read more

ہانگ کانگ: تین ممتاز جمہوریت پسند رہنما گرفتار

ہانگ کانگ میں پولیس نے تین ممتاز جمہوریت پسند کارکنوں کو پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر کیے گئے مظاہروں کے الزامات کا اعتراف کرنے کے بعد تحویل میں لے لیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں میں کالعدم سیاسی پارٹی ‘ڈی موسِسٹو’ کے متحرک ممبران جوشوا وانگ، ایوان لیم اور ایگنس چاؤ شامل ہیں۔ ان سب نوجوانوں کی عمریں 20 کے پیٹے میں ہیں اور انہوں نے اپنے وکلا کے مشورے پر خود پر لگائے گئے الزامات تسلیم کیے ہیں۔

Read more

صدر ٹرمپ کی متعلقہ اداروں کو انتقالِ اقتدار کا عمل شروع کرنے کی ہدایت

امریکی حکومت کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن (جی ایس اے) نے تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کی کامیابی تسلیم کر لی ہے۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی جی ایس اے کو انتقالِ اقتدار کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم ساتھ ہی انہوں نے مزاحمت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

Read more

تھینکس گیونگ: دو دن میں 20 لاکھ امریکیوں کا فضائی سفر، کرونا انتباہ نظر انداز

امریکہ کے ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق جمعے اور ہفتے کو ملک بھر کے مختلف ہوائی اڈوں پر 20 لاکھ مسافروں کو اسکرین کیا گیا۔ غالب امکان ہے کہ ان میں سے بیشتر لوگوں نے تھینکس گیونگ کا تہوار اپنے خاندان کے ساتھ منانے کے لیے سفر کیا۔

Read more

کرونا وائرس: پاکستان میں 26 نومبر سے ایک ماہ کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

حکومتِ پاکستان نے ملک میں کرونا وائرس کی دوسری لہر میں تیزی کے بعد 26 نومبر سے 10 جنوری تک تمام تعلیمی ادارے بند کرنے اور آئندہ ماہ ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے بین الصوبائی وزرائے تعلیم سے مشاورت کے بعد پیر کو یہ اعلان کیا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ملک بھر کے تمام اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹیوشن سینٹرز بند رہیں گے۔

Read more

کرونا وائرس: امریکہ میں زندگی مئی 2021 تک معمول پر آنے کی امید

امریکہ میں کرونا وائرس ویکسین کی تیاری اور اس کی تیزی کے ساتھ ترسیل کے حکومتی منصوبے ‘آپریشن وارپ اسپیڈ’ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکہ میں مئی تک ‘ہرڈ امیونٹی’ یعنی بیشتر امریکیوں میں وائرس کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا ہو سکتی ہے۔

اتوار کو ایک انٹرویو کے دوران ‘آپریشن وارپ اسپیڈ’ کے سربراہ مونسیف سلاؤ نے کہا کہ ویکسین کی منظوری ملتے ہی 24 گھنٹوں کے دوران اسے ملک بھر میں مقررہ مقامات تک پہنچا دیا جائے گا۔

Read more

ہنگری: ماسک والی ‘سانتا کلاز چاکلیٹ’ کے چرچے

ہنگری کے ایک حلوائی نے کرونا وبا اور کرسمس کی آمد کے پیشِ نظر ایسی سانتا کلاز چاکلیٹ متعارف کرائی ہے جس میں سانتا کلاز نے بھی ماسک پہن رکھا ہے۔ اس منفرد چاکلیٹ کی آن لائن فروخت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور حلوائی کو طلب پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Read more

جو بائیڈن منگل کو کابینہ کے پہلے وزیر کی نامزدگی کا اعلان کریں گے

امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن منگل کو اپنی کابینہ میں شامل کیے جانے والے پہلے نام کی نامزدگی کا اعلان کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار بائیڈن کے ایک مشیر نے اتوار کو کیا ہے۔ دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پر زور دے رہے ہیں کہ وہ انتخابات میں مبینہ بے ضابطگی کے خلاف قانونی جنگ میں کامیابی کے لیے اُن کی حمایت جاری رکھیں۔

Read more

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ، فخر زمان بخار کے باعث دورے سے باہر

پاکستان کرکٹ ٹیم پیر کی صبح دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہو گئی ہے تاہم اوپننگ بلے باز فخر زمان بخار میں مبتلا ہونے کے باعث روانہ نہیں ہو سکے۔

کپتان بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے براستہ دبئی، نیوزی لینڈ پہنچے گی۔

گرین شرٹس کو نیوزی لینڈ میں 14 روز قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے۔ دورے کے دوران دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

Read more

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ مسلسل تیسرے برس ‘آرٹسٹ آف دی ایئر’ قرار

امریکن میوزک ایوارڈز (اے ایم اے) کی شاندار پرفارمنسز سے سجی شام میں ٹیلر سوئفٹ مسلسل تیسرے سال ‘آرٹسٹ آف دی ایئر’ کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔

لاس اینجلس کے مائیکرو سوفٹ تھیٹر میں اتوار کو اے ایم اے ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔

Read more

ترکی یورپ کا جدا نہ ہونے والا حصہ ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اُن کا ملک اپنے آپ کو یورپ کا جدا نہ ہونے والا حصہ سمجھتا ہے لیکن انقرہ دہرے معیار کے رویوں اور حملوں کے سامنے نہیں جھکے گا۔

اتوار کو اے کے پارٹی سے خطاب میں ایردوان نے کہا کہ ترک قوم اپنے خلاف کھلم کھلے حملوں یا مخفی نااںصافیوں کے سامنے زیر نہیں ہو گی۔

Read more

روسی صدر پوٹن کا بائیڈن کو نو منتخب امریکی صدر تسلیم کرنے سے انکار

روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی امریکی صدر کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔ لیکن فی الحال وہ جو بائیڈن کی انتخابی کامیابی تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

اتوار کو روس کے سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پوٹن نے کہا کہ "ہم ہر اس لیڈر کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں جسے امریکی عوام کا اعتماد حاصل ہے۔”

Read more

دنیا کے کئی ممالک نے کرونا ویکسین تقسیم کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں

دنیا کے مختلف ممالک نے اتوار سے کرونا وائرس ویکسین کی تقسیم کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ جرمنی اور امریکہ اگلے مہینے سے آبادی کے چند حصوں کو ویکسین دینے کا آغاز کر دیں گے۔

جرمنی کے وزیر صحت جینز سپاہن نے اتوار کو ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کے لیے پرامید رہنا چاہیے کہ اس سال کے اختتام سے پہلے یورپ میں ویکسین کی منظوری دے دی جائے گی اور اس کی تقسیم فوری طور پر شروع ہو جائے گی۔

Read more

نواز شریف کی والدہ لندن میں انتقال کر گئیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کی والدہ لندن میں انتقال کر گئیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے اپنی ٹوئٹ میں بیگم شمیم اختر کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ اُن کی عمر نوے برس بتائی جا رہی ہے۔

Read more

‘زی فائیو’ پر پابندی: ‘صرف وہی دیکھیں جس کی ریاست اجازت دے’

آن لائن پلیٹ فارمز کے حوالے سے جب بھی کوئی نئی سرکاری پالیسی سامنے آتی ہے تو عمومی طور پر اس کا چرچہ بہت دیر تک سوشل میڈیا پر ہوتا ہے۔

اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا جب رواں ماہ نو نومبر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا۔ جس میں کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں کسی قسم کے بھارتی مواد کی سبسکرپشن اور اس کے لیے رقم کی منتقلی پر پابندی عائد کر دی گئی۔

Read more

پینسلوینیا: ووٹوں کی تصدیق روکنے کے لیے صدر ٹرمپ کی درخواست مسترد

امریکی ریاست پینسلوینیا کے فیڈرل جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی جانب سے انتخابی نتائج پر حکم امتناع جاری کرنے سے متعلق دائر کردہ درخواست کو رد کرتے ہوئے فیصلہ دیا ہے کہ حکام انتخابی نتائج کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ جج میتھیو بران کا ہفتے کو دیے جانے والے عدالتی فیصلے میں کہنا ہے کہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی طرف سے قیاس آرائیوں پر مشتمل الزامات ثبوت کے بغیر پیش کیے گئے۔ لہذٰا عملہ ووٹوں کی تصدیق کا عمل شروع کر سکتا ہے۔

Read more

ایل او سی پر آمدورفت تاحال معطل، منقسم کشمیری خاندان اور تاجر مایوس

پاکستان اور بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کو ملانے والی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تجارت اور بس سروس کی تاحال معطلی کے باعث منقسم خاندان اور تاجروں کی مایوسی بڑھتی جا رہی ہے۔

بھارت اور پاکستان نے اپریل 2005 میں ایل او سی پر دونوں اطراف میں بسنے والے منقسم خاندانوں کو ملانے اور تجارت کے فروغ کے لیے بس سروس اور تجارت کی اجازت دینے پر اتفاق کیا تھا۔ تاہم دونوں ممالک کے کشیدہ تعلقات کے باعث یہ تجارت تنازعات کا شکار رہی ہے۔

Read more

امریکہ کی اسرائیلی جاسوس کو اسرائیل جانے کی اجازت

ویب ڈیسک — امریکہ میں محکمہ انصاف کے مطابق امریکہ میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں 1985 سے قید امریکی شہری جوناتھن پولارڈ کو اسرائیل جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

جوناتھن پولارڈ کو 2015 میں جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔ تاہم ان پر پیرول کی پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان کے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

Read more

کابل کے گرین زون پر 23 راکٹ فائر، حملوں میں آٹھ افراد ہلاک

ویب ڈیسک — افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہفتے کی صبح مرکزی اور شمالی علاقوں میں ہونے والے راکٹ حملوں میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوئے ہیں۔

کابل کے گرین زون میں، جہاں متعدد سفارت خانے اور بین الاقوامی کمپنیوں کے دفاتر موجود ہیں، راکٹ حملے صبح نو بجے کے قریب کیے گئے۔

Read more

کراچی میں ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کی شرح سب سے زیادہ، تین سال میں ایک ہزار اموات

کراچی — پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ٹریفک حادثات اور ان میں ہلاکتوں کی شرح ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ محتاط اندازے کے مطابق گزشتہ تین سال میں ایک ہزار سے زائد اموات اور 10 ہزار کے لگ بھگ افراد زخمی ہوئے تھے۔

دنیا بھر میں نومبر کا تیسرا ہفتہ گزشتہ 25 برس سے روڈ ٹریفک حادثات کا شکار ہونے والوں کی یاد میں منایا جا رہا ہے۔

Read more

پاکستان پر یو اے ای کی ویزہ پابندی، فیصلہ انتظامی ہے یا سیاسی؟

اسلام آباد — متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان سمیت کئی ممالک کے شہریوں پر سیاحتی ویزہ اور ورک پرمٹ کے اجرا پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اسلام آباد میں یو اے ای کے سفارت خانے کے مطابق یہ پابندی غیر معینہ مدت کے لیے ہے. جو کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی پاکستان سمیت 12 ممالک کے لیے نئے وزٹ ویزوں کے اجرا کی عارضی طور پر معطلی کے بارے میں علم ہوا ہے۔

Read more

افغانستان میں فورسز کے ہاتھوں غیر مسلح افراد کی ہلاکت کی رپورٹ تکلیف دہ ہے: آسٹریلوی وزیرِ اعظم

ویب ڈیسک — آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں آسٹریلیا کی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں 39 غیر مسلح قیدیوں اور عام شہریوں کی مبینہ ہلاکتوں سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پریشان کن اور تکلیف دہ ہے۔

آسٹریلیا کی اسپیشل فورسز سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ جمعرات کو سامنے آئی تھی۔ اس رپورٹ میں اسپیشل فورسز کے اہلکاروں کے افغانستان میں 2005 سے 2016 کے درمیان ضابطۂ کار کی خلاف ورزی سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔

Read more

بھارت میں کرونا کی صورت حال پھر سنگین، متاثرہ افراد اور اموات میں اضافہ

بھارت کے دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ایک بار پھر کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45882 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت میں وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 90 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا سے 584 افراد کی اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

Read more

گلگت بلتستان الیکشن: حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ جاری

گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے بعد اس وقت حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ جاری ہے اور سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے آزاد اراکین کی حمایت سے اکثریت حاصل ہونے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

حزب اختلاف کی جماعتیں انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے احتجاج کر رہی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سربراہ بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ وہ انتخابی نتائج کو ہر دستیاب فورم پر چیلنج کریں گے۔

Read more

15 سالہ لڑکے کی فائرنگ سے ایک احمدی ہلاک تین زخمی

پولیس کے مطابق ضلع ننکانہ صاحب کے گاؤں مڑ بلوچاں میں احمدی فرقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے تین چار گھر ہیں جو آپس میں رشتے دار بھی ہیں۔ وہ ایک گھر میں اپنے عقائد کے مطابق جمعہ کے روز مذہبی رسومات کے لئے جمع تھے۔ جس کے بعد جونہی وہ گھر سے باہر نکلنے لگے تو گلی میں موجود ایک 15ؕ یا 16 سالہ لڑکے نے اُن پر فائرنگ کر دی۔

Read more

جبری مشقت پر امریکی پابندیاں: ملائیشیا میں مزدورں کو رقوم کی واپسی شروع

ملائیشیا میں ربر کے دستانے بنانے والوں نے اُن ہزاروں تارکین وطن مزدوروں کو بھرتی فیس کی مد میں ادا کی گئی رقوم کی واپسی شروع کر دی ہے جس کی مالیت لاکھوں ڈالر بنتی ہے۔ ملائیشیا کو یہ اقدام اُس وقت کرنا پڑا جب امریکہ نے جبری مشقت کے دعوؤں کے بعد وہاں کے چند برآمد کنندگان سے دستانوں کی درآمد بند کر دی تھی۔

Read more

پی ڈی ایم کے اجلاس میں محسن داوڑ کی شرکت پر سوال کیوں اٹھا؟

پشتون تحفظ تحریک کے بانی رکن اور شمالی وزیرستان سے ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے کہ حزب اختلاف میں شامل سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اعلیٰ سطحیٰ اجلاس میں ان کی شرکت پر اعتراض کرنا دراصل اس تحریک کے ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوریت کی بحالی کے مقصد کو سبوتاژ کرنا ہے۔

دو روز قبل اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ایک اعلیٰ سطحیٰ اجلاس میں تحریک کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے محسن داوڑ کی شرکت کے بارے میں سوال اٹھایا تھا۔ تاہم محسن داوڑ نے کہا تھا کہ وہ بحیثیت ممبر قومی اسمبلی اپنی ذاتی حیثیت سے اس اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

Read more

فائزر دسمبر میں ویکسین فراہم کرنے کے لیے تیار

دوا ساز کمپنی فائزر نے کہا ہے کہ اس نے امریکی ریگولیٹرز سے درخواست کی ہے کہ اسے کووڈ۔19 کے لیے اپنی تیار کردہ ویکسین کی ایمرجنسی میں استعمال کی فوری اجازت دی جائے، جس کی پہلی خوراک وہ اگلے مہینے تک فراہم کر سکتی ہے۔

تاہم کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سردست وہ صرف محدود مقدار میں ہی ویکیسن فراہم کر سکے گی جسے ایمرجنسی میں ہی استعمال کیا جا سکے گا۔

Read more

امریکہ: طبی حکام کی تھینکس گیونگ کے تہوار پر احتیاط برتنے کی ہدایت

امریکہ میں کرونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر امریکہ کے ادارے ‘سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن’ (سی ڈی سی) نے تھینکس گیونگ کے تہوار پر عوام کے لیے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔

سی ڈی سی نے عوام سے 26 نومبر کو منائے جانے والے تہوار کے موقع پر احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

Read more

پاکستان: سوشل میڈیا کے نئے قواعد پر ڈیجیٹل کمپنیوں کو تحفظات

پاکستان میں سوشل میڈیا سے متعلق نئے قواعد کے نفاذ پر سوشل میڈیا کمپنیوں کی ایشیا میں نمائںدہ تنظیم ایشیا انٹرنیٹ کولیشن (اے آئی سی) نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں نئے قواعد کی موجودگی میں کام جاری رکھنا مشکل ہے۔

Read more

بھارت: بہار اسمبلی کے انتخابات، کیا مسلمان سیکولر جماعتوں سے دور ہو رہے ہیں؟

بھارت کی ریاست بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کی سربراہی میں قائم ہونے والی حکومت میں ایک بھی مسلم وزیر کو کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا۔

بہار کی نو منتخب اسمبلی کا پہلا اجلاس 23 نومبر کو ہو گا۔ ریاست کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہو گا جب حکومت مسلم نمائندگی سے محروم ہو گی۔

ابتدائی طور پر 14 وزرا نے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔ جن میں بی جے پی کے سات، جنتا دل (یونائیٹڈ) کے پانچ جب کہ ہندوستانی عوام مورچہ اور وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے ایک ایک رکن کو کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Read more

امریکی صدارتی انتخابات: آخری ریاست کا نتیجہ بھی آگیا، بائیڈن کامیاب

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدارتی انتخابات 2020 کا آخری نتیجہ بھی آگیا ہے جس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیاب قرار پائے ہیں۔

امریکہ کی 49 ریاستوں کے نتائج آ چکے ہیں اور صرف ریاست جارجیا کے نتیجے کا انتظار کیا جا رہا تھا۔

Read more

پاک افغان تعلقات: ’سیکیورٹی مسائل پیش رفت میں رکاوٹ ہیں‘

اسلام آباد — پاکستان اور افغانستان نے دوطرفہ سیکیورٹی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے انٹیلی جنس شیئرنگ پر اتفاق کیا ہے اور اس ضمن میں کمیٹیوں کے قیام کی منظوری بھی دی ہے۔ تاہم افغان امور کے ماہرین کہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان پیش رفت کے لیے اعتماد سازی کی مکمل بحالی ضروری ہے جس کے لیے کچھ وقت لگے گا۔

Read more

سری لنکا کا سیاست دان کچی مچھلی کیوں نگل گیا؟

سری لنکا کے سابق وزیرِ فشریز ویداراچھی نے ملک میں مچھلی کی فروخت کو فروغ دینے کی غرض سے منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کچی مچھلی کا ایک ٹکڑا نگل کر سب کو حیران کر دیا۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے یہ اس لیے کیا تاکہ عوام کو یہ پیغام دے سکیں کہ مچھلی کھانے سے کرونا وائرس نہیں پھیلتا۔

Read more

چائلڈ پورنوگرافی کے مجرم کو تین بار پھانسی اور تین بار عمر قید کی سزا

‘یہ شخص کسی درندے سے بھی بڑھ کر ہے، کیوں کہ کوئی درندہ بھی جانوروں کے چھوٹے بچوں کی معصومیت کو تباہ نہیں کرتا، بچے پھولوں کی طرح ہوتے ہیں اور یہ شخص معصوم پھولوں کو اپنے پاؤں تلے کچلتا رہا۔’

یہ الفاظ ہیں راول پنڈی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر گوندل کے جنہوں نے انٹرنیشنل ڈارک ویب کے مبینہ سرغنہ سہیل ایاز کو معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، اغوا، پورن وڈیو بنانے کا جرم ثابت ہونے کے بعد تین بار پھانسی اور تین بار عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

Read more

اکشے کمار بالی وڈ کے خوش قسمت اداکار کیوں ہیں؟

اکشے کمار بالی ووڈ کے خوش قسمت اداکاروں میں سے ایک ہیں جن کی کرونا وائرس کی موجودگی کے باوجود ایک کے بعد ایک فلم یا تو ریلیز ہو رہی ہے یا وہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

اس دیوالی کے موقع پر انہوں نے ایک اور نئی فلم ‘رام سیتو’ کا اعلان کر دیا ہے جو اُن کی ہوم پروڈکشن ہے۔

اس فلم کو ابھیشیک شرما ڈائریکٹ کریں گے جن کی نئی مزاحیہ فلم ‘سورج پر منگل بھاری’ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ریلیز ہونے والی پہلی فلم ہے۔

Read more

کرونا وبا کے خاتمے کے لیے صرف ویکسین پر انحصار درست نہیں: ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارۂ صحت کے ایمرجنسی پروگرام کے ڈائریکٹر مائیک ریان نے بدھ کو ورچوئل سیشن کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو ویکسین کے بغیر کرونا کی حالیہ لہر کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ لیکن اُن کے بقول ویکسین بھی بیماری کے مکمل خاتمے کا حل نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ "کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ویکسین کے آنے کے بعد سارا مسئلہ حل ہو جائے گا یا یہی نجات دہندہ ہے جس کے پیچھے سارے بھاگ رہے ہیں۔ حالاں کہ ایسا نہیں ہے۔”

Read more

ٹیکس جمع کرنے میں ناکامی یا ‘اشرافیہ’ کی مزاحمت، شبر زیدی کیوں ناکام ہوئے؟

پاکستان میں ٹیکس جمع کرنے کے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی ان دنوں خبروں میں ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شبر زیدی نے اعتراف کیا کہ وہ ٹیکس وصولیوں میں اضافے اور ٹیکس چوری روکنے میں ناکام رہے۔

شبر زیدی نے پاکستان میں ٹیکس چوری کو ریاستی سرپرستی میں ہونے والی کرپشن سے تعبیر کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ریاستی سرپرستی سے اُن کی مراد حکومت نہیں بلکہ معاشی اصلاحات، جائیداد کی قیمت کے تعین کا پیچیدہ نظام ہے جس کے ذریعے لوگ اپنے اثاثوں کی مالیت کم ظاہر کرتے ہیں۔

Read more

تشدد بھارتی معاشرے کا حصہ بن چکا: اوباما کا اپنی نئی کتاب میں تبصرہ

امریکہ کے سابق صدر براک اوباما کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب ‘دی پرومسڈ لینڈ’ کے بعض اقتباسات دہلی کے سیاسی و صحافتی حلقوں میں موضوعِ بحث ہیں۔

براک اوباما کی 17 نومبر کو شائع ہونے والی کتاب میں بھارت کی سیاست اور بھارتی سیاست دانوں بالخصوص سابق وزیرِ اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ، کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق کانگریس صدر راہول گاندھی کے بارے میں جن خیالات کا اظہار کیا گیا ہے وہ ان دنوں میڈیا میں خبروں کی زینت ہیں۔

Read more

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا 16 برس بعد ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے اعلان کے مطابق بیلو کیپس آئندہ برس اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس دورے کے دوران دو ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا میچ 14 جب کہ دوسرا 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا اور دونوں میچز کراچی میں ہوں گے۔

Read more

بائیڈن، مودی ٹیلی فونک رابطہ: دونوں رہنماؤں کے درمیان کیا گفتگو ہوئی؟

بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے منگل کی شب [غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق] امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن سے ٹیلی فون پر گفتگو کر کے اُنہیں اور کاملا ہیرس کا مبارک باد دی ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب میں جو بائیڈن اور کاملا ہیرس کی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی کے بعد دونوں رہنماؤں کا یہ پہلا رابطہ تھا۔

Read more

پاکستان کو آئی ایم ایف کا معطل شدہ پروگرام جلد بحال ہونے کی اُمید

وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے امید ظاہر کی ہے کہ کرونا وائرس کے باعث پاکستان کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا معطل شدہ مالیاتی پروگرام جلد بحال ہو جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں آئی ایم ایف کے ساتھ جاری گفت و شنید کو باضابطہ شکل دینے کے لیے وفد چند ہفتوں میں پاکستان آئے گا۔

منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیرِ اطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف مشن ٹیکس اصلاحات، وصولی اور بجلی کے شعبے میں بہتری کے بارے حکومتی اقدامات کا جائزہ لے گا۔

Read more

اپوزیشن جماعتوں کا کرونا کے باوجود جلسے کرنے پر اصرار، حکومت کی تنقید

پاکستان کی حکومت نے کرونا وبا کی دوسری لہر کے باعث ملک بھر میں 300 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تاہم اپوزیشن جماعتیں اسے حکومت کی جانب سے اُن کے جلسے ختم کرانے کی کوشش قرار دے رہی ہیں۔

پیر کو قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ فوری طور پر اپنے جلسے ختم کر رہے ہیں اور دوسروں سے بھی ایسا کرنے کی اپیل کریں گے۔

Read more

فیس بک کی طرح ٹوئٹر کا بھی ‘اسٹوریز’ فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے فیس بک، انسٹا گرام اور اسنیپ چیٹ کی طرز پر ‘اسٹوریز’ کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ٹوئٹر نے اس نئے فیچر کا نام ‘ٹوئٹر فلیٹس’ رکھا ہے جس کی آزمائش برازیل، اٹلی، بھارت اور جنوبی کوریا میں میں کی گئی۔

Read more

‘ٹام اینڈ جیری’ اب بڑے پردے پر دھوم مچائیں گے

بچوں، نوجوانوں اور ہر عمر کے افراد کے بے حد پسندیدہ کارٹون کریکٹرز ‘ٹام اینڈ جیری’ اب بڑے پردے پر دھوم مچائیں گے۔

وارنر برادرز پکچرز نے ‘ٹام اینڈ جیری’ فلم کا ٹریلر جاری کر دیا ہے اور یہ فلم آئندہ برس مارچ میں ریلیز کی جائے گی۔

Read more

ٹرمپ انتظامیہ کا عدم تعاون: بائیڈن کی اپنے طور پر سیکیورٹی بریفنگ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی معاملات پر بریفنگ کے لیے تعاون نہ ملنے پر نو منتخب صدر جو بائیڈن نے اپنے طور پر سفارت کاروں، انٹیلی جنس اور دفاعی ماہرین سے سیکیورٹی اُمور بریفنگ لینا شروع کر دیا ہے۔

منگل کو بریفنگ کے آغاز پر بائیڈن نے کہا کہ "میں تنقید نہیں کر رہا، لیکن میں تاحال وہ بریفنگ نہیں لے سکا جو عموماً اب تک نو منتخب صدر کو دی جاتی ہے۔”

Read more

امریکہ کا افغانستان اور عراق سے مزید فوجیوں کی واپسی کا اعلان

امریکہ کے قائم مقام سیکرٹری دفاع کرس ملر نے منگل کو پینٹاگون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ 15 جنوری تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 2500 کر دی جائے گی اور عراق میں بھی اسی عرصے تک امریکی فوجیوں کی تعداد 2500 ہو گی۔

Read more

امریکہ: بوائے اسکاؤٹس کے خلاف جنسی زیادتی کے 90 ہزار مقدمات دائر

پیر کے روز مقررہ تاریخ ختم ہونے سے پہلے، تقریباً 90 ہزار مردوں نے بوائے اسکاؤٹس آف امریکہ کے خلاف جنسی زیادتی کے دعوے دائر کیے ہیں۔

ان مردوں نے اسکاؤٹ ماسٹرز اور اور دیگر لیڈروں پر جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ان میں سے اکثر کیسزکا تعلق 60، 70 اور 80 کے عشروں سے ہے۔

Read more

صدر ٹرمپ نے ڈائریکٹر سائبر سیکیورٹی کو عہدے سے ہٹا دیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات کو شفاف قرار دینے کے بیان پر امریکی انتخابات کی سائبر سیکیورٹی کے ذمے دار ادارے کے سربراہ کو عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔

منگل کو ایک ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ "وہ سائبر سیکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر کو امریکی صدارتی انتخاب سے متعلق ان کے حالیہ بیان کی بنیاد پر فارغ کر رہے ہیں۔”

Read more

بابر اعظم: ‘یہ شخص اور اس کی بیٹنگ، اُف تیری ہر ادا’

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم نے اپنی کارکردگی کے تسلسل سے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ وہ قابلِ اعتماد بلے باز ہیں۔

منگل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ فائیو کے فائنل میں انہوں نے لاہور قلندرز کے خلاف نہ صرف ناقابلِ شکست اننگز کھیلی بلکہ وہ میچ اور ٹورنامنٹ کے بھی بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Read more

ایل او سی پر پاک بھارت جھڑپیں: سرحدی دیہات تباہی اور بربادی کی تصویر

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں سب سے زیادہ ضلع بارہ مولہ میں واقع اوڑی اور ضلع بانڈی پور کے دیہات میں نقصان ہوا۔ مکانوں کو نقصان پہنچنے سے کئی افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔

جھڑپوں کے بعد اتوار کو سیز فائر کے باوجود اب بھی مقامی آبادی خوف زدہ ہے جب کہ جانی نقصان اُٹھانے والے گھرانوں میں فضا سوگوار ہے۔ گولہ باری اور ہلکے اور درمیانے درجے کے ہتھیاروں کی فائرنگ میں جو سرحدی دیہات متاثر ہوئے وہ آج بھی تباہی اور اداسی کی تصویر پیش کر رہے ہیں۔

Read more

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں: دفترِ خارجہ

پاکستان کے دفتر خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور اس ضمن میں وزیر اعظم پر امریکی دباؤ کی خبریں من گھڑت ہیں۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم واضح کر چکے ہیں کہ فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ حل تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔

Read more

بھارت: اسلامیات کے داخلہ امتحان میں اول آنے والا پہلا ہندو طالبِ علم

بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر الور سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ شبھم یادو اسلامیات کے داخلہ امتحان میں اول آنے والے پہلے غیر مسلم طالبِ علم بن گئے ہیں۔

شبھم یادو دہلی یونیورسٹی سے فلسفے میں گریجویشن کرنے کے بعد مذہب کا گہرائی سے مطالعہ کرنا چاہتے تھے۔

Read more

فائزر کی آزمائشی ویکسین امریکہ کی چار ریاستوں میں تقسیم

امریکہ کی دوا ساز کمپنی فائزر نے آزمائشی بنیاد پر اپنی تیار کردہ ویکسین کی تقسیم شروع کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ ویکسین امریکہ کی چار ریاستوں میں تقسیم کی جا رہی ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق کرونا وائرس کی ویکسین ریاست ٹیکساس، نیو میکسیکو، رہوڈ آئی لینڈ اور ٹینیسی میں آزمائشی بنیاد پر مریضوں کو دی جائے گی۔

Read more

کرونا بحران میں ٹرمپ کے تعاون نہ کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے: بائیڈن

امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کی موجودہ صورتِ حال میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتقالِ اقتدار سے مسلسل انکار کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

Read more

اسپیس ایکس کی دوسری انسان بردار پرواز سے چار خلاباز روانہ

ایک پرائیویٹ کمپنی اسپیس ایکس کے خلائی جہاز کے ذریعے امریکہ سے چار خلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ اسپیس ایکس کی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی جانب دوسری انسان بردار پرواز ہے۔

Read more

حکومت سے معاہدے کے بعد تحریک لبیک کا فیض آباد میں دھرنا ختم

پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعت تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے حکومت سے معاہدے کے بعد فیض آباد میں دھرنا ختم کر دیا ہے۔

ٹی ایل پی کی جانب سے فرانس میں پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اشاعت کے خلاف دارالحکومت اسلام کے مرکزی داخلی راستے فیض آباد پر دھرنا اتوار سے جاری تھا۔

Read more

91 سالہ آسٹریلوی بزرگ پیرا گلائیڈنگ کریش میں بال بال بچ گئے

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 91 سالہ آسٹریلوی بزرگ پیرا گلائیڈنگ کے دوران کریش لینڈنگ کرنے پر بال بال بچے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کریش کے دوران وہ سمندر میں گر گئے جس کی وجہ سے انہیں معمولی زخم ہی آئے ہیں۔

Read more

دنیا بھر میں ایک ہی روز چھ لاکھ 60 ہزار سے زائد کرونا کیسز کا نیا ریکارڈ

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ ہفتے کو دنیا بھر میں کرونا وائرس کے ایک ہی روز میں ریکارڈ چھ لاکھ 60 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ ادارے کے مطابق گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں شروع ہونے والی اس وبا کے بعد دنیا بھر میں ایک روز کے دوران رپورٹ ہونے والے یہ سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

Read more

میانمار الیکشن: آنگ سان سوچی کی جماعت کامیاب، روہنگیا انتخابی عمل سے باہر

میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی اور ان کی برسر اقتدار پارٹی نیشنل لیگ فار ڈیمو کریسی نے ملک کے قومی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ انتخابات میں روہنگیا اقلیت کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

مبصرین کے مطابق انتخابات کے باوجود تنازعات اور بدامنی سے دوچار ملک میں جمہوری اصلاحات اور امن مذاکرات کا عمل بدستور سست روی کا شکار رہے گا۔

Read more

بھارت اور افغانستان نے دہشت گردوں کی معاونت کے پاکستان کے الزامات مسترد کر دیے

بھارت اور افغانستان نے پاکستان کے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت دہشت گرد گروہوں کو تربیت دیے رہا ہے جس کے لیے افغان سرزمین استعمال کی جا رہی ہے۔ پاکستان نے ہفتے کو الزام عائد کیا تھا کہ بھارت افغانستان میں دہشت گردوں کے 66 ٹریننگ کیمپوں میں انہیں تربیت دے رہا ہے تاکہ پاکستان کو نقصان پہنچایا جا سکے۔ پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے فوج کے ترجمان

Read more

اپوزیشن نے گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج مسترد کر دیے

گلگت بلتستان اسمبلی کی 23 نشستوں پر اتوار کو ہونے والی پولنگ کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق وفاق میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کی آٹھ نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے جب کہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار آگے ہیں جن کی تعداد سات ہے۔

Read more

تحریک لبیک کا فیض آباد میں دھرنا، فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان نے فرانس میں پیغمبر اسلام کے خاکوں کی اشاعت پر ایک بار پھر ملک کے دارالحکومت اسلام آباد کے مرکزی داخلی راستے فیض آباد پر دھرنا دے دیا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کے حکومتِ پاکستان فوری طور پر فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرے۔

Read more

چین سمیت ایشیا کے 15 ممالک کے مابین آزادانہ تجارت کا نیا معاہدہ

ایشیا اور بحرالکاہل کے خطوں میں واقع 15 ملکوں نے ایک نیا علاقائی اقتصادی معاہدہ کیا ہے جسے چین کی حمایت میں بننے والا سب سے بڑا تجارتی ‘بلاک’ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس معاہدے میں امریکہ شامل نہیں ہے۔

Read more

واشنگٹن ڈی سی میں صدر ٹرمپ کے حامیوں کا احتجاج

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے صدارتی انتخابات میں صدر کی جانب سے عائد کیے گئے دھاندلی کے الزامات کے حق میں احتجاج کیا ہے۔

ہفتے کو صدر کی حامی لگ بھگ ایک درجن تنظیموں اور گروپس نے دارالحکومت میں احتجاج کی کال دی تھی جس میں شرکت کے لیے صدر کے حامی ملک کے مختلف علاقوں سے دارالحکومت پہنچے۔

Read more

پاکستان میں سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ، ملکی ترقی کی علامت؟

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں سال اکتوبر میں ملکی تاریخ میں سیمنٹ کی سب سے زیادہ فروخت ریکارڈ کی گئی جو 57 لاکھ 35 ہزار ٹن کے لگ بھگ تھی۔

حکومتی اعدادو شمار کے مطابق مقامی سطح پر گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں سیمنٹ کی کھپت 15.83 فی صد زیادہ رہی۔ اسی عرصے کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں بھی 19 فی صد اضافہ دیکھا گیا ہے جو ایک ماہ میں 32.86 ملین ڈالرز رہیں۔

Read more

بھارت دہشت گردوں کو فنڈنگ، تربیت اور اسلحہ فراہم کر رہا ہے: پاکستان کا الزام

اسلام آباد — پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے ہفتے کو نیوز کانفرنس میں بھارت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی اشتعال انگیزی سے متعلق شواہد موجود ہیں اور بھارت انتہا پسند تنظیموں کی فنڈنگ کر رہا ہے۔​

پریس کانفرنس میں فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے دعویٰ کیا کہ رواں برس نومبر اور دسمبر میں کراچی، لاہور اور پشاور میں بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے بڑے واقعات کا خطرہ ہے۔

Read more

صدر ٹرمپ نارتھ کیرولائنا میں کامیاب، جارجیا کے نتائج کا انتظار

ویب ڈیسک —  امریکہ میں تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے اور غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریاست نارتھ کیرولائنا میں فاتح قرار پائے ہیں۔

نارتھ کیرولائنا ان ریاستوں میں شامل تھی جہاں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹ حریف جو بائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا۔

Read more

بھارت: ارنب گوسوامی کی ضمانت منظور، دیگر صحافیوں کی رہائی کے مطالبے میں شدت

نئی دہلی — بھارت کی سپریم کورٹ سے ‘ری پبلک ٹی وی’ کے مالک اور ایڈیٹر انچارج ارنب گوسوامی کی ضمانت پر رہائی کے بعد دیگر صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا ہے۔

ممبئی کی پولیس نے 2018 کے خود کشی کے ایک معاملے میں ارنب گوسوامی کو رواں ماہ چار نومبر کو گرفتار کیا تھا۔ ان پر ایک انٹیریئر ڈیزائنر اور اس کی والدہ کو خود کشی پر اکسانے کا الزام ہے۔

Read more

پنجاب: جنسی زیادتی کا شکار خواتین کے طبی معائنے کا طریقہ کار تبدیل

لاہور — پنجاب کی صوبائی حکومت نے جنسی تشدد اور زیادتی کی شکار خواتین کے طبی معائنے کے طریقۂ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے نیا طریقہ وضع کر دیا ہے۔

پنجاب حکومت کے اعلامیے کے مطابق زیادتی سے متاثرہ خواتین کی طبی جانچ کے لیے ورجنیٹی ٹیسٹ (کنوارہ پن جانچنے) کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد پنجاب حکومت نے 50 سال بعد متاثرہ خواتین کی طبی جانچ کا نیا طریقہ کار وضع کیا ہے۔

Read more

گلگت بلتستان انتخابات: 23 نشستوں کے لیے 327 امیدوار، 199 آزاد حیثیت سے میدان میں موجود

گلگت — گلگت بلتستان کی اسمبلی کی 24 میں سے 23 نشستوں پر اتوار کو انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے تمام حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے ذریعے پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو ضروری سامان روانہ کر دیا ہے۔

پاکستان کے چاروں صوبوں اور دارالحکومت اسلام آباد میں جولائی 2018 کے عام انتخابات کے برعکس گلگت بلتستان کی اسمبلی کے انتخابات میں فوج کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔ انتخابات میں سیکیورٹی کے فرائض پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے اہلکار سر انجام دیں گے۔

Read more

گلگت بلتستان کے انتخابات میں صرف چار خواتین امیدوار

اسلام آباد — ‘بچپن میں جب میں تعلیم کے لیے اپنے گاؤں سے دوسرے گاؤں جایا کرتی تھی تو علاقے کے افراد میرے خاندان کے حوالے سے طرح طرح کی باتیں کیا کرتے تھے۔ تعلیم کی خاطر میرا گاؤں سے نکلنا، لوگوں کے لیے قابل قبول نہیں تھا’۔

یہ الفاظ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون شہناز بھٹو کے ہیں۔ جو اتوار کو ہونے والے انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لے رہی ہیں۔

Read more

اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات: ‘بحران سے نکلنے کے لیے مریم نواز نے آگے کا راستہ بتا دیا ہے’

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے آغاز کے بیان پر سیکرٹری جنرل پی ایم ایل این احسن اقبال کہتے ہیں کہ مریم نواز نے بحران سے نکلنے کے لیے آگے کا راستہ بتا دیا ہے۔

Read more

مصر میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں سات امن کار ہلاک

مصر میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں سات امن کار ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسرائیل اور مصر کے درمیان 1979 میں طے پانے والے معاہدے کی نگرانی کرنے والی کثیر ملکی فوج اور مبصروں نے تصدیق کی ہے کہ مصر کے جزیرہ نما سینائی میں ایک معمول کی کارروائی میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں سات امن کار ہلاک ہوئے جن میں پانچ امریکی شامل تھے۔

Read more

عالمی وبا کے دوران، آن لائن انسانی اسمگلنگ میں اضافہ

خواتین کے خلاف امتیازی سلوک کے انسداد کیلئے اقوام متحدہ کی’ کمیٹی آن دی ایلیمی نیشن آف ڈسکرمینیشن اگینسٹ وومن’ یعنی” سی ڈا” نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں خواتین اور لڑکیاں مسلسل انسانی اسمگلنگ کا نشانہ بن رہی ہیں۔

Read more