انڈیا: سرکاری ملازمتوں کے امتحان میں نقل کرنے پر عمر قید کی سزا کا قانون منظور

انڈیا کی شمالی ریاست اتراکھنڈ نے ایک قانون نافذ کیا ہے جس کے تحت مقابلے کے امتحانات میں دھوکہ دہی یا اس کے پرچے لیک کرنے پر مجرم کو عمر قید اور اس میں ملوث تنظیموں کو 10 کروڑ روپے تک جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔ انڈیا میں امتحانات میں دھوکہ دہی کی ایک وباء پھیلی ہوئی ہے اور حالیہ برسوں میں مقابلے کے امتحانات کے پرچے لیک ہونے کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔ مثال کے طور

Read more

سیسٹائٹس: مثانے کی تکلیف دہ بیماری جس میں تقریباً 50 فیصد خواتین مبتلا ہیں

یو ٹی آئی کی علامات میں پیشاب کرتے وقت درد یا جلن، بار بار یا اچانک پیشاب کرنے کی خواہش،، پیشاب میں خون آنا، بدبودار پیشاب، کمر یا پیٹ کے نچلے حصے میں درد ، اور بخار یا سردی لگنا شامل ہیں۔

Read more

ایف نائن پارک میں خاتون کا ریپ: پولیس کا ملزمان کی ہلاکت کا دعویٰ

اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ایف نائن ریپ کیس میں ملوث ملزمان کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نشاندہی کی جا چکی ہے اسلام آباد کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں شہرکے مرکزی علاقے میں واقع ایف نائن پارک میں گن پوائنٹ پر خاتون کو ریپ کے معاملے میں ملوث دو ملزمان پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے

Read more

پاکستان میں جانوروں کو اب تک حقوق کیوں نہیں مل سکے؟

پاکستان کے مختلف شہروں میں پالتوں جانوروں سے لے کر آوارہ کتوں کے ساتھ نامناسب رویے کے واقعات اکثر دیکھنے میں آتے ہیں۔ انھی کی روک تھام کے لیے وفاقی حکومت نے حال ہی میں اسلام آباد کے تمام نجی اور سرکاری پرائمری سکولوں میں جانوروں کی فلاح کے متعلق نصاب میں ایک کورس متعارف کروایا ہے۔

Read more

’عورت کو صرف سیکس کی غرض سے دیکھا جاتا ہے‘ شام کے بعد خواتین کا گھر سے نکلنا ’معیوب‘ کیوں سمجھا جاتا ہے؟

ایف نائن پارک میں گن پوائنٹ پر مبینہ ریپ کے واقعے کے بعد خواتین اکیلے باہر نکلتے وقت مزید خوفزدہ رہتی ہیں۔ پارک میں واک کے لیے آئی ایک لڑکی نے بتایا کہ ’جب بھی ہم نکلیں تو کوئی نہ کوئی گاڑی یا موٹرسائیکل پیچھے لگ جاتی ہے۔‘

Read more

منی بجٹ کے واضح اور پوشیدہ ٹیکسوں سے عام آدمی کیسے متاثر ہو گا؟

آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کرنے اور بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے منی بجٹ سے مختلف شعبوں میں ٹیکس کی شرح کو بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق جن بنیادی ضرورت کی اشیا کو اضافی سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، جیسے گندم اور گوشت، وہ تو ویسے بھی کھلی فروخت ہوتی ہیں۔

Read more

منیبہ علی: ٹی ٹوئنٹی سنچری بنانے والی پہلی پاکستانی خاتون، ’ٹیم سے باہر ہونے کے بعد بہت کچھ سیکھا‘

منیبہ علی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں سنچری بنانے والی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ وہ دنیا میں صرف چھٹی خاتون ہیں جنھیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ جنوبی افریقہ میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئر لینڈ کے خلاف 70 رنز سے فتح کے بعد انھیں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Read more

احسان اللہ کی پیس کے سامنے کوئٹہ ڈھیر: ’پاکستان صحیح معنوں میں پیس فیکٹری ہے‘

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا میچ ٹورنامنٹ کے پہلے دونوں میچوں کے برعکس خاصا یکطرفہ ثابت ہوا اور کوئٹہ کی بظاہر مضبوط بیٹنگ لائن اپ ملتان کے 20 سالہ فاسٹ بولر احسان اللہ کے سامنے ڈھیر ہو گئی۔

Read more

اسحاق ڈار نے منی بجٹ پیش کر دیا: ’روز روز ٹیکس لگانے کی بجائے ایک دفعہ عوام پر ایٹم بم کیوں نہیں گرا دیتے‘

وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار جب بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں منی بجٹ پیش کرتے ہوئے
عوام پر مزید ٹیکس لگانے کی بات کر رہے تھے تو ایوان میں موجود ’اپوزیشن‘ ایسے خاموش ہو کر بیٹھی تھی جیسے منی بجٹ حکومت نہیں بلکہ اپوزیشن کا کوئی رکن پیش کر ر ہا ہو۔

Read more

ایئر انڈیا کے470 نئے جہاز خریدنے کا سودا کیا ’دوسرے قومی ایئر لائنز والے ممالک کے لیےایک سبق ہے‘

ہوائی جہاز کی تاریخ کی سب سے بڑی خریداری میں سے ایک کے طور پر ایئر لائنز کمپنی ایئر انڈیا نے 470 نئے ہوائی جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جسے انڈیا کی ایوی ایشن صنعت کے لیے اسے ایک اہم فیصلہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس سودے کے تحت 250 طیارے یورپی کمپنی ایئر بس بنائے گی اور 220 امریکی کمپنی بوئنگ بنائے گی۔ ایئر انڈیا کے چیئرمین این چندر شیکرن نے کہا کہ ایئر لائن

Read more

اومیگل: ’مجھے وہ کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا تھا جو کسی بچے کو نہیں کرنا چاہیے‘

کئی چھوٹی چھوٹی چیزیں ایلس کو اس بدسلوکی کی یاد دلاتی ہیں جس کا وہ بچپن میں سامنا کرتی رہیں۔ ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے والاچاہتا تھا کہ وہ اُن ویڈیوز میں ایک خاص انداز میں نظر آئیں جو اس نے انھیں بھیجنے پر مجبور کیا۔

Read more

کس شہر میں ڈرائیونگ سب سے زیادہ مہنگی اور کس شہر میں سست روی کا شکار ہے؟

جب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں، الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے کے اخراجات اور ٹریفک جام میں ضائع ہونے والے ایندھن کا جائزہ لیا گیا تو پایا گیا کہ گذشتہ برس لندن ڈرائیونگ کے لیے دنیا کا دوسرا مہنگا شہر تھا جبکہ پہلے درجے پر ہانگ کانگ رہا۔

Read more

انسٹاگرام پوسٹ پر گرفتار روسی طالبہ جنھیں پوتن کی مخالفت پر دہشتگردوں کی فہرست میں ڈالا گیا

یونیورسٹی کی طالبہ اولیسیا کرٹسووا کئی لیکچرز سے غیر حاضر رہی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بیس سال کی اولیسیا کو گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے۔ ان کی ٹانگ پر الیکٹرانک ٹیگ ہے جس سے پولیس ان کی حرکت کی نگرانی کرتی ہے۔

Read more

امریکہ کی جانب سے گرائے جانے والے ’غباروں‘ کے چینی جاسوسی آلات ہونے کا کوئی اشارہ نہیں ملا: وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے بتایا کہ ’ہم نے ایسی کوئی علامت یا کوئی چیز نہیں دیکھی جو اس جانب اشارہ کرتی ہو کہ یہ تینوں چیزیں عوامی جمہوریہ چین کے جاسوسی پروگرام کا حصہ تھیں یا یہ کہ وہ واضح طور پر غیر ملکی انٹیلیجنس معلومات کے حصول میں ملوث تھیں۔‘

Read more

صنم جنگ: ’ڈرامہ پیاری مونا میں کردار کے لیے 20 کلو وزن بڑھایا، شوٹنگ کے وقت کوئی پہچان نہ پایا‘

پیاری مونا میں شاید یہ پہلی بار ہے کہ سکرین پر موٹاپے کے شکار افراد کے ساتھ معاشرے کے رویوں کو ہلکے پھلکے مگر حساس انداز میں دِکھایا جا رہا ہے۔ اداکارہ صنم جنگ باڈی شیمنگ کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Read more

ترکی اور شام میں زلزلہ: ’خدا نے میرا فون بچایا تاکہ خاندان کی یاد آئے تو تصویر دیکھ سکوں‘

حلب کے ہسپتالوں میں نئے مریضوں کے لیے جگہ نہیں اور وہ لوگوں کو علاج کے بعد ڈسچارج بھی نہیں کر پا رہے کیونکہ شہر میں ان کا کوئی ٹھکانہ نہیں۔

Read more

جان خطرے میں ڈال کر سکول جانے والے بچے جنھیں ’پلاسٹک کی کشتی ڈوبنے، جنگل میں سانپوں کا ڈر رہتا ہے‘

طلبہ اور ان کے والدین کے پاس پانچ گھنٹے کے اس سفر کے لیے کوئی حفاظتی سامان جیسے کشتیاں یا لائف جیکٹس نہیں ہیں۔ یہ تینوں طلبہ روزانہ اپنے بڑوں کے ساتھ مقامی طور پر تیار پلاسٹک کے رافٹس میں سفر کرتے ہیں۔

Read more

رحیم زہری کی مبینہ جبری گمشدگی: ’ان کے سامنے قرآن رکھا لیکن انھوں نے مار مار کر بے ہوش کر دیا‘

تین فروری کو کوئٹہ میں 65 سالہ بی بی بس خاتون اور کمسن بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ لوگوں کو ’باوردی افراد‘ نے مبینہ طور پر اغوا کیا۔ باقی چار کی رہائی کے باوجود ان کا بیٹا رحیم زہری تاحال لاپتہ ہے۔ جبکہ بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو اس واقعے میں سکیورٹی اداروں کے ملوث ہونے کے الزام کی تردید کرتے ہیں۔

Read more

پشاور کی کراچی کنگز پر دو رنز سے فتح: ’عماد اور عامر کے بیانات کے بعد بابر کا کراچی میں جیتنا انصاف لگتا ہے‘

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو دو رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔ جہاں پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے میچ کا سب کو بے صبری سے انتظار ہوتا تھا، اس ٹورنامنٹ میں جس میچ پر ٹورنامنٹ کے آغاز سے بھی پہلے سے تمام پاکستانی شائقین کی نظریں تھیں وہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا میچ تھا۔ آج کم از کم پشاور

Read more

کوئین کانسورٹ کمیلا کی تاجپوشی میں متنازعہ کوہ نور ہیرا استعمال نہیں گا

برطانیہ کے شاہی محل کے ذرائع نے کہا ہے کہ شاہ چارلس کی اہلیہ، کمیلا کے تاجپوشی میں متنازعہ ہیرا، کوہ نور نہیں استعال کیا جائے گا۔ بکنگھم پیلس کے مطابق جب 6 مئی کو کوئین کانسورٹ، کمیلا کی تاجپوشی کی جائے گی تو ان کے تاج میں کوہِ نور کی بجائے وہ تاج پہنایا جائے گا جو کوئین میری نے پہنا تھا۔ اس مقصد کے لیے کوئین میری کے تاج کو ٹاور آف لندن سے اٹھا لیا گیا تاکہ

Read more

ترکی زلزلہ:105 گھنٹے بعد ملبے سے نکالے جانے والے پانچ سالہ اراس، جن کے جسم کا درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس تک گر گیا تھا

ترکی کے زلزلے میں ملبے کے ڈھیر میں دبے پانچ سالہ اراس جنھیں امدادی ٹیموں نے 105 گھنٹےگزرنے کے بعد بلاآخر نکال لیا گیا۔ اس تباہی میں ان کے والد ،بھائی اور بہن جان کی بازی ہار گئےاور والدہ دوسرے شہر میں زیر علاج ہیں۔

Read more

ویلنٹائن ڈے: ڈیٹنگ میں مشکل کے شکار لوگوں کے لیے ’فرضی ڈیٹس‘ جو رومانوی زندگی میں جان ڈالتی ہیں

بہت سے لوگوں کو ڈیٹنگ اور ریلیشن شپس کے متعلق مسائل کا سامنا رہتا ہے مگر اب کئی کوچنگ سروسز اس کام میں لوگوں کو مدد فراہم کر رہی ہیں۔

Read more

ریاست سے چند مشکل سوال

ایسا کیوں ہوا کہ ریاست کے وجود کے ساتھ ہی ایک متضاد بیانیے کو بُنیاد بنایا گیا؟ مذہب، معیشت اور معاشرت کو ایک ایسے بیانیے کے سُپرد کیا گیا جس نے سوائے کنفیوژن کے کچھ نہیں دیا۔ عاصمہ شیرازی کا کالم۔

Read more

بچوں کی پرورش کے لیے پانچ بہترین ملک جہاں تعلیم اور ماحول سمیت کئی چیزیں مثالی ہیں

نقل مکانی کے خواہشمند افراد کے لیے ایسی فہرست مددگار ثابت ہوسکتی ہے جس میں دنیا کے سب سے پُرسکون ممالک کا ذکر ہو تاہم جب ساتھ بچے بھی ہوں تو محض اوسط تنخواہ اور معاشی استحکام کو مدنظر رکھنا کافی نہیں۔

Read more

ترکی اور شام میں زلزلہ: دھوکے باز کیسے مصنوعی ذہانت اور ٹک ٹاک کے ذریعے عطیہ دینے والوں کو لوٹ رہے ہیں؟

بی بی سی نے دھوکے سے رقوم ہتھیانے والوں کے کچھ اہم طریقوں اور ٹولز کی نشاندہی کی ہے جنھیں آپ متاثرین کی مدد کے لیے رقم عطیہ کرنے سے پہلے چیک کرنے کر سکتے ہیں۔

Read more

جیلوں میں قیدی سے ملاقات کو جانے والے رشتہ دار کس ذہنی اذیت سے گزرتے ہیں؟

ثریا کے مطابق قید خانے میں بند والد سے ملاقات نے ان کی بیٹی کو ’ذہنی طور پر پریشان‘ کیا، جس سے ’اس کا رویہ جارحانہ ہوجاتا ہے اور اب وہ چھوٹی چھوٹی باتوں سے خوفزدہ ہوجاتی ہے۔‘

Read more

پاکستان میں دو قطاروں کی کہانی: کیا پاکستان میں ’مڈل کلاس‘ سکڑ رہی ہے؟

لاہور میں کینیڈین کافی شاپ کے باہر قطار تو راشن کی دکانوں کے باہر مایوس چہرے۔۔۔ یہ مناظر دیکھ کر بعض افراد یہ پوچھ رہے ہیں کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ پاکستان میں ’مڈل کلاس‘ سکڑ رہی ہے یعنی ایسے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔

Read more

’یہ چیز خارج از امکان نہیں کہ غبارے کوئی خلائی مخلوق تھے‘

امریکی افواج ابھی تک یقین سے نہیں کہہ سکتی کہ گزشتہ دنوں شمالی امریکہ کے آسمانوں پر جن تین اجسام کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا تھا، وہ غبارہ نما اجسام اصل میں کیا تھے اور وہ اتنی دیر تک کیسے فضا میں اڑتے رہے۔ صدر جو بائیڈن نے ایک ایسی ہی چوتھی خلائی شے کو تباہ کرنے کا حکم دے دیا تھا جسے اتوار کو مار گرایا گیا ہے۔ امریکہ کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ غبارے

Read more

امریکی غباروں نے کم از کم 10 بار چین کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی: چین

واشنگٹن نے ابھی تک بیجنگ کے الزامات کا جواب نہیں دیا ہے چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے گزشتہ ایک سال میں 10 سے زائد بار اس کی فضائی حدود میں غبارے اڑائے ہیں۔ چین کی طرف سے یہ الزام اس وقت لگایا گیا ہے جب 4 فروری کو امریکہ نے اپنی فضائی حدود میں ایک مشتبہ جاسوس غبارے کو مار گرایا تھا، جس کے بارے میں چین کا کہنا تھا کہ یہ سویلین غبارہ تھا۔

Read more

سکاچ پینے میں انڈیا نے فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا

انڈیا میں سکاچ پینے کو رطبے کی علامےت کے طور پر دیکھا جاتا ہے انڈیا نے دنیا میں سب سے زیادہ مقدار میں سکاچ وسکی خریدنے والے ممالک میں فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سکاچ وسکی ایسوسی ایشن کے مطابق وسکی بنانے والوں نے گزشتہ برس انڈیا کو 21.9 کروڑ بوتلیں برآمد کیں، جو کہ 2021 کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ ہے۔ ابھی بھی قدر کے اعتبار سے دیکھیں تو امریکہ سب سے بڑا خریدار ہے۔ 2022 میں

Read more

جب ضیا محی الدین کو احساس ہوا ان کی منزل ریڈیو نہیں تھیٹر ہے

ضیا محی الدین لندن میں رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس سے وابستہ ہوئے، جس نے ان کے انداز زندگی کو یکسر بدل کر رکھ دیا۔ اب ڈرامہ ہی ان کا اوڑھنا بچھونا تھا۔

Read more

پرتگال: پتھروں کو ’جنم دینے والے‘ پراسرار پتھر جو اولاد کے خواہشمند جوڑوں کے مددگار سمجھے جاتے ہیں

پرتگال میں گرینائٹ کی کچھ چٹانیں ایسے پتھر اگلتی ہیں جن کے بارے میں مشہور ہے کہ اولاد سے محروم جوڑے اگر انھیں سرہانے رکھ کر سوئیں تو ان کے ہاں اولاد پیدا ہو سکتی ہے۔

Read more

ترکی کا زلزلہ جہاں ماں اپنے دس دن کے بچے کے ساتھ ملبے کے پہاڑ تلے چار دن تک دفن رہی

اس رات 33 سالہ نیکلا گھر میں اپنے 10 دن کے بیٹے یاگیز کو دودھ پلا رہی تھیں جب مقامی وقت کے مطابق چار بج کر 17 منٹ پر زلزلہ آیا اور چند لمحوں کے اندر وہ دونوں ماں بیٹے ملبے کے ڈھیر تلے دب گئے۔

Read more

خیبر پختونخوا میں شدت پسندی کا مقابلہ کرنے والی پولیس کی مشکلات پر کتنی توجہ دی جا رہی ہے؟

پشاور پولیس لائن کی مسجد میں دھماکہ گذشتہ چند برسوں میں پولیس پر ہونے والا سب سے بڑا حملہ تھا جس میں ایک سو سے زیادہ افراد ہلاک اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے۔ اس حملے کے بعد یہ بحث ہو رہی ہے کہ شدت پسندی کی تازہ لہر سے مقابلہ کرنے والی پولیس کو ریاست کی طرف سے کتنی توجہ دی جا رہی ہے؟

Read more

اپنی آواز اور لب و لہجے کے لیے مشہور اینکر اور مصنف ضیا محی الدین 92 برس کی عمر میں وفات پا گئے

جن لوگوں نے ضیا محی الدین کو سنا، پڑھا یا دیکھا، وہ ان کی شخصیت کے سحرمیں گرفتار ہوئے بغیر رہ ہی نہیں سکتے تھے۔

Read more

ایک ماں نے اپنی بیٹی کا ریپ کرنے والے ’مردہ‘ مجرم کو کیسے سزا دلوائی

گذشتہ سال انڈیا کی ریاست بہار میں ایک عورت کو بتایا گیا کہ اس کی بیٹی کا ریپ کرنے والا مجرم مر چکا ہے اور کیس بند کر دیا گیا۔ اس خاتون سے اس دعوے پر سوال اٹھایا اور سچ سے پردہ بھی جس کے بعد کیس دوبارہ کھولا گیا اور ان کی بیٹی کو انصاف ملا۔

Read more

پی ٹی آئی چیئرمین کا نیا دعوی: ’عمران خان کو ماضی کی غلطیوں سے سیکھتے دیکھ کر اچھا لگا‘

پاکستان کے سوشل میڈیا پر سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ایک حالیہ انٹرویو کے بعد شدید بحث جاری ہے جس میں انھوں نے دعوی کیا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مبینہ طور پر امریکہ کو یہ کہا کہ عمران خان امریکہ مخالف ہیں۔

Read more

شام میں امداد کی کمی کا شکوہ: ’ہمیں خدا سے رحم کے علاوہ اب تک کچھ نہیں ملا‘

شام کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کو اس بات کی عادت ہو چکی ہے کیوں کہ ان کو کئی بار پہلے بھی بین الاقوامی برادری نے ایسے ہی بھلا دیا تھا۔ تاہم یہاں اب بھی اس بات پر غصہ ہے کہ مدد کیوں نہیں پہنچ پا رہی۔

Read more

کیا آملیٹ کو دوبارہ انڈہ بنایا جا سکتا ہے؟

کیا ہجوم کو پھر سے ایسی قوم بنانا ممکن ہے جو اپنی اور دوسرے کی ہلاکت و شہادت سے زیادہ اپنی اور دوسرے کی زندگی کے حق کو سراہے؟ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

وہ ملک جس کی کرنسی ردی اور جہاں ہر 15 گھنٹے بعد قیمتیں دگنی ہو جاتی تھیں

جیسا کہ اب بہت سے لوگ دنیا کے مختلف حصوں میں افراط زر کے بارے میں فکر مند ہیں ایسے میں یہ پوچھنا مناسب ہوگا کہ تاریخ کی بدترین افراط زر کی وجہ کیا تھی اور اس سے کیا سبق ملا۔

Read more

کون سی ٹوتھ پیسٹ اور کیسا برش؟ دانتوں کی صفائی کے صحیح اور غلط طریقے

ہم زندگی میں اس وقت سے دانت برش کرنا شروع کر دیتے ہیں جب ہم باتھ روم کے شیشے تک بھی نہیں پہنچ پا رہے ہوتے۔ مگر اس کے باوجود دانتوں کی صفائی کا ہمارا طریقہ کچھ زیادہ اچھا نہیں ہے۔

Read more

پی ایس ایل 2023 کا آفیشل ترانہ ریلیز: ’کاش علی ظفر نے پی ایس ایل کا کوئی ترانہ گایا ہی نہ ہوتا‘

پی ایس ایل 2023 کا آفیشل ترانہ ’سب ستارے ہمارے‘ کے ٹائٹل کے ساتھ ریلیز کیا گیا ہے۔ سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کےلیے اس آفیشل ترانے کو گانے کا اعزاز حاصل کیا پاکستانی سنگر شئےگل، عاصم اظہر اور فارس شفیع نے تاہم ٹوئٹر پر صارفین علی ظفر کو ہی یاد کر رہے ہیں۔

Read more

ایسا فرائڈ چکن جو غربت اور قحط میں تخلیق ہوا اور پکوانوں کی دنیا میں جاپان کی پہچان بن گیا

کراگے جاپان میں مقبول ترین کھانوں میں سے ایک ہے یہ تلی ہوئی چکن کا ایک نازک لیکن پیچیدہ قسم ہے اور پورے ملک میں یہ ایک لازمی خوراک ہے۔

Read more

امریکہ بعد اب کینیڈا کی فضائی حدود میں مشکوک چیز، امریکی طیاروں نے مار گرایا

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو شمالی امریکہ کی فضائی حدود میں ایک اور مشتبہ چیز کو مار گرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران شمالی امریکہ میں مار گرائے جانے والی تیسری نامعلوم شے ہے۔

Read more

تُو یا آپ: انڈین سوشل میڈیا پر بحث کہ اجنبیوں سے کون سا طرزِ تخاطب مناسب ہے؟

جب آپ کسی کو مخاطب کرتے ہیں تو انھیں کیسے مخاطب کرتے ہیں؟ کیا آپ انھیں احترام کے ساتھ ’آپ‘ کہتے ہیں یا غیر رسمی’ تُو‘ کہتے ہیں یا ’تم‘ استعمال کرتے ہیں؟

Read more

ترکی زلزلہ: پاکستانی خاتون اہلکار جنھوں نے پرخطر آپریشن کے بعد 50 سالہ خاتون کو زندہ نکالا

دیبا شہناز، ریسکیو 1122 کی کمیونٹی ٹرینگ اور انفارمیشن ونگ کو لیڈ کرتی ہیں تاہم آدیامان میں انھوں نے ایک پرخطر اور پیچیدہ ریسکیو آپریشن کی سربراہی کرتے ہوئے ایک 50 سالہ خاتون کو ریسکیو کیا۔

Read more

سوشل میڈیا پر طنز و تمسخر کے بعد انڈیا میں ویلنٹائن ڈے پر گائے کو گلے لگانے کی اپیل واپس

انڈیا میں جانوروں کی دیکھ بھال کے حکومتی ادارے نے عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ویلنٹائن ڈے پر گائے کو گلے لگانےکی اپیل واپس لے لی ہے۔

Read more

’انڈیا کے راسپوتین‘ کہلائے جانے والے یوگا گرو جو وزرا اور بیوروکریسی سے زیادہ بااثر تھے

دھیریندر برہمچاری پہلے شخص نہیں تھے جنھوں نے روحانیت کے زور پر اقتدار کا فائدہ اٹھایا، لیکن ان سے پہلے کسی نے سیاسی منظر نامے پر اتنے لمبے عرصے تک غلبہ حاصل نہیں کیا تھا۔

Read more

کیا ترکی میں آنے والا زلزلہ اردوغان کے 20 سالہ اقتدار کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے؟

ترکی میں 1939 کے بعد آنے والے بدترین زلزلے کے بعد یہ سوال اٹھنا شروع ہو گیا ہے کہ کیا اتنے بڑے سانحے سے بچا جا سکتا تھا اور کیا صدر اردوغان کی حکومت مزید جانیں بچا سکتی تھی؟

Read more

انڈیا کی وہ فلمی صنعت جو سیکس کے ایک نامناسب سین کی وجہ سے برباد ہوئی

ان فلموں کو اکثر بالی وڈ کی غیر شائستہ کزنز تصور کیا جاتا ہے اور یہ بہت کم بجٹ اور ناممکن کی حد تک مختصر ڈیڈلائنز پر بنائی جاتی تھیں۔ ان میں اداکار کافی حد تک غیر معروف، کہانیاں بے جان، مکالمے چھچھورے، آرائش نہایات شوخ، اور سیکس ہوا کرتا تھا۔

Read more

سکاٹش ملکہ کے لکھے گئے خفیہ خطوط جو تقریباً 450 سال تک راز بنے رہے

یہ خطوط کمپیوٹرز کی مدد سے پڑھے گئے ہیں اور بظاہر یہ میری کی جانب سے 1578 سے 1584 کے دوران لندن میں ملکہ الزبتھ اول کے دربار میں موجود فرانسیسی سفیر مشیل دی کیسٹلناؤ مویسیئغ کو لکھے گئے تھے۔

Read more

توہین مذہب کا الزام: ننکانہ صاحب میں مشتعل ہجوم نے پولیس حراست سے چھڑا کر ایک شخص کو ہلاک کر دیا

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واربرٹن تھانے کے باہر مشتعل افراد کا ایک ہجوم جمع ہے جو پولیس اہلکاروں سے ملزم ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

Read more

انڈیا کا سندھ طاس معاہدے میں تبدیلی کا مطالبہ، کیا یہ معاہدہ قائم رہے گا؟

انڈیا اور پاکستان کے درمیان سندھ طاس معاہدے کی تشریح کا تنازع اس قدر پیچیدہ مرحلے تک پہنچ چکا ہے کہ بہت سے مبصرین اس کے مستقبل کے بارے میں خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

Read more

روسی خاتون جس نے شناخت چرانے کے لیے امریکہ میں ہم شکل کو زہر دے دیا

نیویارک میں ایک روسی خاتون کو اپنی ہم شکل دکھائی دینے والی خاتون کی شناخت حاصل کرنے کے لیے قتل کی سازش کا مرتکب قرار دے دیا گیا ہے۔ اقدام قتل کے لیے انھوں نے اپنی ہم شکل بیوٹیشن کو کیک میں زہر ملا کر کھلایا تھا۔

Read more

ایران کے پاس گیس کے بڑے ذخائر لیکن ملکی صارفین کے لیے گیس کی قلت کیوں؟

ایران کے پاس گیس کے بڑے ذخائرہیں لیکن وہ اپنے ہی شہریوں کو مناسب مقدار میں گیس کی فراہمی نہیں کر پا رہا، اور یہ صوریحال اس شدید سردی میں ایک بڑے بحران کے طور پر سامنے آئی ہے۔

Read more

ترکی و شام میں زلزلہ: ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش کیسے کی جاتی ہے؟

ریسکیو ٹیم کا سارا کام ایک ایجنسی کے ذریعے مربوط ہوتا ہے۔ اس میں عام طور پر اقوام متحدہ کے ساتھ متاثرہ ممالک بھی شامل ہوتے ہیں۔ ریسکیو ٹیم کو ایک ساتھ یا ایک بڑے یونٹ کے طور پر کام کرنے کی خصوصی تربیت دی جاتی ہے۔

Read more

معاویہ اعظم: انسداد دہشتگردی کی فورتھ شیڈول لسٹ میں شامل رکن پنجاب اسمبلی یورپ کیسے پہنچے؟

پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن معاویہ اعظم کی اس بات پر یقین کرنا مشکل ہوتا ہے جب وہ کہتے ہیں کہ ’میں بیلجیئم میں ہوں، یورپ کے دوستوں کے ساتھ یورپی یونین کمیشن کے دفتر آیا ہوں۔‘ وہ اس لیے کہ ان کا نام فورتھ شیڈول لسٹ میں شامل ہے۔

Read more

احمدی برادری پر حملے: ’میں بچوں کو سکول چھوڑ کر آ رہی تھی کہ ایک بزرگ مجھے پتھر مارنے لگے‘

کراچی میں احمدی کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز تحریر و تقریر تو کئی سالوں سے جاری ہیں جبکہ اسی شہر میں انھیں ٹارگٹ کلنگ کا بھی نشانہ بنایا گیا ہے لیکن حال ہی میں ان کی عبادت گاہوں پر حملے کیے گئے ہیں۔

Read more

غذائیت سے بھرپور باجرہ اب دنیا بھر میں اتنا مقبول کیوں ہو رہا ہے؟

باجرا کسی زمانے میں روایتی ہندوستانی کھانوں کا حصہ تھا۔ غذائیت سے بھرپور باجرا اب ایک بار پھر پوری دنیا میں مقبول ہو رہا ہے۔ یہاں تک کہ اقوام متحدہ کے خوراک کے ادارے نے 2023 کو "باجرے کا سال” قرار دیا ہے۔

Read more

انڈیا میں کم عمری کی شادی: والدین کی گرفتاری کے خوف سے بیٹی کی خودکشی

انڈین ریاست آسام میں نابالغ بچیوں کی شادی کے خلاف حکومتی کارروائی کے نتیجے میں گرفتاریوں کے بعد سینکڑوں خواتین اپنے رشتہ داروں کی رہائی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

Read more

سپر کمپیوٹر سے بھی طاقتور کوانٹم کمپیوٹر کی تحقیق میں امید افزا پیش رفت

کوانٹم ذرات ایک ہی وقت میں لاکھوں میل دور ہوتے ہوئے بھی حیران کن طور پر ایک دوسرے سے رابطے میں ہو سکتے ہیں اور یہ خصوصیت طاقتور کمپیوٹر بنانے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

Read more

امجد اسلام امجد، کرکٹ ٹیم میں منتخب نہیں ہوئے تو اردو ادب میں خوب نام کمایا

1970 کی دہائی میں امجد اسلام امجد کی ایک نظم ’محبت کی ایک نظم‘ نوجوانوں میں بہت مقبول ہوئی اور زندگی بھر امجد اسلام امجد کی پہچان بنی رہی، وہ جہاں بھی جاتے تھے ان سے اسی نظم کی فرمائش ہوتی تھی۔ پھر ان کی مقبولیت کا یہ سفر عمر بھر جاری رہا۔

Read more

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں لیتھیئم کے ذخائر کی دریافت کتنی اہم ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت انڈیا کو گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی کوششوں اور سنہ 2030 تک ملک میں الیکٹرک کاروں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

Read more

پنجاب، خیبرپختونخوا میں انتخابات: کیا حکومت دانستہ طور پر تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے؟

الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وفاقی حکومت کی اہم شخصیات انتخابات میں تاخیر کی تجویز کیوں دے رہی ہیں؟ کیا ان بیانات سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے فیصلے پر اثر پڑ سکتا ہے؟

Read more

’یہودی طالبان‘ سے فرار: ’میں نے روزانہ انھیں کم عمر لڑکوں کو اپنے کمرے میں لے جاتے دیکھا‘

یہودی فرقے کی قید سے فرار ہونے والے نوجوان یسرائیل کہتے ہیں کہ ’میں نے ہر روز لیو طہور کے بانی اور ایک اور رہنما کو لڑکوں کو اپنے کمرے میں لے جاتے دیکھا، جو آٹھ سال کی عمر کے لڑکے تھے، پھر اس کے بعد انھوں نے انھیں طہارت کے رسمی غسل کے لیے بھیج دیا۔ تب مجھے سمجھ نہیں آتی تھی کہ انھوں نے ان کے ساتھ کیا کِیا۔ ‘

Read more

ترکی میں زلزے سے بڑی تعداد میں عمارتوں کے منہدم ہونے کی وجہ زلزلے کی شدت ہے یا حکومتی نااہلی؟

ترکی میں زلزلے کے باعث نئے تعمیر کی گئی اپارٹمنٹ بلڈنگز کے منہدم ہونے پر غصہ پایا جاتا ہے۔ بی بی سی کی جانب سے تین نئی تعمیر کی گئی عمارتوں کا جائزہ لیا گیا ہے جو زلزلے کے بعد تباہ ہوئی تھیں تاکہ یہ اندازہ لگایا جا سکے کہ ’بلڈنگ سیفٹی‘ کے بارے میں ہم کیا جان سکتے ہیں۔

Read more

شمالی کوریا: کِم جونگ اُن کی بیٹی ہی ان کی جانشین ہے؟

بدھ کی رات شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں مونسٹر میزائلوں کی قطاریں گزر رہی تھیں۔ لیکن یہ صرف ان کے ہتھیار نہیں تھے جنھیں کم جونگ اُن ملاحظہ کر رہے تھے۔ ہتھیاروں کے اس مظاہرے میں ان کی بیٹی بھی موجود تھی۔

Read more

وفاقی کابینہ میں سات نئے معاونین خصوصی کے اضافے سے خزانے پر کتنا بوجھ پڑے گا؟

ملک کو درپیش معاشی بحران کے پیش نظر ان تقرریوں پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔ لوگ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ ایک معاونِ خصوصی پر حکومت کتنا خرچ کرتی ہے؟

Read more

معاشی بحران: پاکستان کے لیے آئی ایم ایف امداد کتنی اہم ہے؟

موجودہ حکومت اور عمران خان کی جماعت، تحریک انصاف، دونوں کے ہی آئی ایم ایف سے اختلافات رہے ہیں تاہم موجودہ معاشی بحران کے پیش نظر پاکستان کو فوری طور پر معاہدے کے تحت امداد کی ضرورت ہے۔

Read more

چیٹ جی پی ٹی: مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے سیم آلٹمین کون ہیں؟

سیموئیل ایچ آلٹمین کے دی نیو یارکر کو دیے جانے والے ایک انٹرویو کے مطابق انھوں نے آٹھ سال کی عمر میں ایپل کے پہلے کمپیوٹر میکنٹوش کی پروگرامنگ سیکھ لی تھی۔

Read more