بھارت: مسلم مخالف مبینہ اشتعال انگیز نعرے بازی، بی جے پی رہنما سمیت چھ افراد گرفتار

نئی دہلی — بھارت کے دارالحکومت دہلی کی پولیس نے اتوار کو پارلیمنٹ کے نزدیک جنتر منتر پر ہونے والے ایک پروگرام میں مسلمانوں کے خلاف مبینہ طور پر اشتعال انگیز اور قابلِ اعتراض نعرے بازی اور تقریروں پر کارروائی کرتے ہوئے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک رہنما، سابق ترجمان اور سپریم کورٹ کے وکیل اشونی اپادھیائے سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

Read more

آئی سی سی نے کرکٹ کو اولمپکس مقابلوں میں شامل کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دیں

ویب ڈیسک — انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کو اولمپکس مقابلوں میں شامل کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ 2028 کے اولمپکس میں کرکٹ بھی کھیلوں کے اس مقابلے کا حصہ ہو گا۔

Read more

سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج کی تقرری: ‘غیر ضروری آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش ہے’

کراچی — سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی بطور ایڈہاک جج تقرر کی تجویز سامنے آنے کے بعد وکلاء برادری کی جانب سے اس پر سخت ردِ عمل سامنے آرہا ہے۔ سندھ بار کونسل، سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور کراچی بار ایسوسی ایشن نے تجویز کی مذمت کی ہے۔

Read more

نور مقدم قتل کیس: تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد — پاکستان کے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نور مقدم قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم ظاہر جعفر، اس کے والدین اور ملازمین کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کر لیے ہیں۔

Read more

امریکی وزیرِ دفاع کا جنرل باجوہ سے رابطہ، ‘افغانستان کا دفاع افغان فورسز کی ذمہ داری ہے’

ویب ڈیسک — امریکہ کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی ہے اور خطے میں امن اور استحکام کے باہمی مقصد پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

Read more

عالیہ، کترینہ اور پریانکا ایک ساتھ فرحان اختر کی فلم میں نظر آئیں گی

ویب ڈیسک — کرونا وبا کے دوران جہاں بالی وڈ کی بے شمار فلمیں تاخیر کا شکار ہوئیں وہیں منگل کو ہدایت کار فرحان اختر نے ایک دہائی بعد ہدایت کاری کی دنیا میں واپس آتے ہوئے فلم ‘جی لے ذرا’ کا اعلان کیا ہے۔

Read more

راہول گاندھی کا جموں و کشمیر کو دوبارہ مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ

سرینگر — بھارت میں حزبِ اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے سری نگر میں اپنی پارٹی کے کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کو دوبارہ ایک مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Read more

‘کچھ برا ہو رہا ہے،’ امریکی عہدیداروں کا ڈیلٹا ویریئنٹ سے متعلق ایک اور انتباہ

فلوریڈا میں ساحل سمندر کے نزدیک لوگ بغیر ماسک کے چہل قدمی کر رہے ہیں (رائٹرز) امریکہ میں محکمۂ صحت کے اعلیٰ عہدیداروں نے اتوار کو ملک میں ڈیلٹا ویریئنٹ کے پھیلاؤ میں اضافے سے متعلق نیا انتباہ جاری کیا ہے۔ یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ویکسین کو لازمی قرار دینے پر زور دیا جا رہا ہے۔ صدر جو بائیڈن کے اعلیٰ میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے امریکی نشریاتی ادارے ‘این بی سی’ کے پروگرام ‘میٹ

Read more

سعودی عرب: مسجد الحرام اور مسجد النبوی کے لیے پہلی بار اعلیٰ عہدوں پر خواتین تعینات

سعودی عرب میں قابل خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد کے تحت دو اعلی تعلیم یافتہ خواتین کو مسجد الحرام اور مسجد النبوی کے امور دیکھنے والی جنرل پریزیڈنسی میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی خاتوں کو ریاست کے سب سے اعلیٰ مذہبی ادارے کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہو۔

Read more

کیلی فورنیا میں تاریخ کی دوسری بڑی آگ، لاکھوں ایکڑ اراضی متاثر

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی علاقوں میں لگنے والی آگ کو ریاست کی تاریخ کی دوسری بڑی آگ قرار دے دیا گیا ہے۔ آگ نے کیلی فورنیا کے شمال میں چار لاکھ 63 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے کو نقصان پہنچایا ہے۔ یہ رقبہ اسی ریاست کے شہر لاس اینجلس کے رقبے سے بھی زیادہ ہے۔ تیرہ جولائی کو کیلی فورنیا کے پہاڑی ٹاؤن گرین ول میں لگنے والی آگ اب بھی کئی مقامات پر بھڑک رہی ہے

Read more

طالبان کا افغانستان کے چوتھے صوبائی دارالحکومت پر قبضہ

افغانستان کے چار صوبے مکمل طور پر طالبان کے کنٹرول میں چلے گئے ہیں جہاں مزاحمت کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز نے انخلا کر لیا ہے۔

افغان حکام نے تصدیق کی ہے کہ طالبان نے پیر کو شمالی صوبے سرِ پل کے دارالحکومت سرِ پل پر مکمل قبضہ کر لیا ہے جب کہ مقامی فورسز صوبے سے نکل چکی ہیں۔

Read more

ٹوکیو اولمپکس ختم: امریکہ کے سب سے زیادہ میڈلز، بائیڈن کا ایتھلیٹس کو خراج تحسین

ویب ڈیسک — سترہ روز تک جاری رہنے والے کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ ٹوکیو اولمپک گیمز امریکہ کی برتری کے ساتھ ختم ہو گئے۔ امریکہ نے مجموعی طور پر 39 طلائی تمغوں سمیت 113 میڈلز حاصل کیے جب کہ چین 88 میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

Read more

وہ اولمپینز جنہوں نے ‘ناممکن’ کو ممکن کر دکھایا

کراچی — آپ نے میدانِ جنگ میں شہسواروں کے گرنے کا تو سنا ہی ہو گا۔ لیکن کسی کھیل میں کھلاڑی کے گرنے اور پھر اٹھ کر چیمپئن بننے کے بارے میں کم ہی سنا اور دیکھا ہو گا۔

رواں اولمپکس گیمز میں جب نیدرلینڈ کی ایتھلیٹ سیفان حسن 1500 میٹرز کی ہیٹس کے آغاز میں گریں تو شائقین کو ایسا لگا جیسے ان کی جیت اب ناممکن ہے لیکن پھر انہوں نے ریس جیت کر سب کو حیران کردیا۔

Read more

سعودی عرب: ویکسین لگوانے والے غیر ملکی مسلمانوں کو عمرے کی اجازت

ویب ڈیسک — سعودی عرب نے ویکسین لگوانے والے غیر ملکی زائرین کو ڈیڑھ سال بعد عمرے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق وزارتِ حج اور عمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نو اگست سے دنیا کے مختلف ممالک سے بتدریج عمرے کی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

Read more

بلوچستان: کوہلو کی 15 فی صد آبادی یرقان کا شکار، پانچ اضلاع ہائی رسک قرار

کوئٹہ — پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کوہلو کی کل آبادی کے 15 فی صد حصے کے یرقان میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد حکام نے صوبے کے پانچ اضلاع کو ہائی رسک قرار دے دیا ہے۔

Read more

گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ‘موسمیاتی تبدیلیوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں’

کراچی — گلگت بلتستان کی حکومت نے اس ماہ کے آغاز میں ہونے والی شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف مقامات پر قراقرم ہائی وے کو پہنچنے والے نقصانات کے باعث سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس دو روزہ پابندی کا مقصد سیاحوں کے تحفظ کو یقینی بنانا بتایا گیا تھا۔

Read more

امریکہ اور برطانیہ کی اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت

ویب ڈیسک — امریکہ اور برطانیہ نے افغانستان میں جاری لڑائی کے پیشِ نظر اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر افغانستان چھوڑ دیں اور اس مقصد کے لیے کمرشل پروازوں سے استفادہ کریں۔

Read more

شبرغان کے بعد طالبان کا قندوز اور سرِ پل پر بھی قبضے کا دعویٰ، افغان حکومت کی تردید

ویب ڈیسک — افغان طالبان نے صوبہ جوزجان کے دارالحکومت شبرغان کے بعد قندوز اور سرِ پل پر قبضے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ جوزجان کے ایک مقامی قانون ساز نے تصدیق کی ہے کہ طالبان شبرغان سمیت صوبے کے 10 میں سے نو اضلاع پر قبضہ کر چکے ہیں۔

افغان حکومت نے مقامی قانون ساز محمد کریم جوزجانی کے دعوے کی تردید نہیں کی۔ البتہ حکام کا کہنا ہے کہ طالبان شبرغان میں داخل ہو چکے ہیں تاہم اُن کا شہر پر اب بھی قبضہ نہیں ہوا۔

Read more

لیونل میسی کی بارسلونا سے 21 برس بعد راہیں کیوں جدا ہوئیں اور اب کہاں جائیں گے؟

کراچی — ارجنٹائن کے لیونل میسی کو دنیا کے مشہور ترین فٹ بال کے کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دورِ حاضر کے دو بڑے کھلاڑیوں میں سے ایک ان کو جب کہ دوسرا پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کو قرار دیا جاتا ہے۔

Read more

اولمپکس کا نظر نہ آنے والا رخ جو ہالی وڈ کی نو مشہور فلموں میں دکھایا گیا

کراچی — جس طرح اولمپکس کو کھیلوں کے دوسرے مقابلوں پر فوقیت دی جاتی ہے۔ اسی طرح ہالی وڈ میں بننے والی ان فلموں کا بھی کوئی ثانی نہیں جو اولمپکس کے گرد گھومتی ہیں۔

کہانی ہو امریکہ کے پہلے اولمپک ہیرو جم تھورپ کے عروج و زوال کی یا پھر ونٹر اولمپکس میں امریکہ کی ہاکی ٹیم کی ناقابلِ یقین فتح کی۔ ہالی وڈ نے ہر کہانی کو نئے انداز میں پیش کیا ہے۔

Read more

جاپان: ٹرین میں خواتین پر ایک شخص کا خنجر سے حملہ، 10 زخمی

ویب ڈیسک — جاپان کی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹوکیو میں ایک ٹرین کے 10 مسافروں پر خنجر سے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے.

پولیس نے واضح کیا ہے کہ ٹرین میں ہونے والے اس حملے کا ٹوکیو میں جاری کھیلوں کے عالمی مقابلوں ’اولمپکس‘ سے تعلق نہیں ہے۔

Read more

خیبر پختونخوا: بچوں سے جبری مشقت اور گھروں میں ملازمت کرانے پر پابندی عائد

پشاور — صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے 14 سال سے کم عمر بچوں سے جبری مشقت اور گھروں میں ملازمت کرانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

صوبائی اسمبلی کی طرف سے گھریلو سطح پر کام کرنے والے ملازمین کے حقوق، فرائض اور مشکلات کے حل کے لیے ‘خیبر پختونخوا ہوم بیسڈ ورکرز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن بل 2021’ کی منظوری دی ہے۔

Read more

کیا نئے ایڈمنسٹریٹر اور پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب کراچی کے مسائل حل کر سکیں گے؟

کراچی — وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو ملک کے سب سے بڑے شہر اور صوبائی دارالحکومت کراچی کی بلدیہ عظمیٰ کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا ہے۔

کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر مرتضیٰ وہاب کے تقرر کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر کے ساتوں اضلاع کے لیے معاونینِ خصوصی بھی مقرر کیے ہیں۔

Read more

افغانستان پر بھارت کی صدارت میں سیکیورٹی کونسل اجلاس؛ ’دہشت گردوں کی مدد کرنے والوں کو جواب دہ ٹھیرایا جائے‘

نئی دہلی — بھارت کی صدارت میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں افغانستان سے امریکہ کی فوج کے انخلا اور ملک کی مخدوش صورتِ حال پر غور کیا گیا۔

اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مندوب ٹی ایس تری مورتی نے اپنے بیان میں کہا کہ پڑوسی ملک ہونے کی حیثیت سے افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر بھارت کو شدید تشویش ہے۔ افغانستان میں پر تشدد واقعات میں کمی کا کوئی اشارہ نہیں مل رہا ہے۔

Read more

ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم کی متاثر کن کارکردگی بھی پاکستان کو میڈل نہ دلا سکی

کراچی — اولمپکس میں پاکستان کا میڈل کا انتظار مزید طویل ہو گیا ہے۔ جیولن تھرو (نیزہ پھینکے کے مقابلے)​ کے فائنل میں جگہ بنانے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم متاثر کن کارکردگی کے باوجود میڈل حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

وہ ٹاپ فائیو کھلاڑیوں میں واحد ایتھلیٹ تھے جنہوں نے اپنی چھ باریوں میں سے چار مرتبہ جیولن کو 80 میٹر کے دائرے سے آگے پھینکا البتہ ان کی بہترین تھرو 84 عشاریہ 62 فائنل کی بہترین تھرو سے کافی پیچھے تھی۔

Read more

پاکستان کی فوج و عدلیہ کے حوالے سے مبینہ تضحیک آمیز رویہ، دو سینئر صحافی گرفتار، پھر ضمانت پر رہا

اسلام آباد — پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے دو سینئر صحافیوں عامر میر اور عمران شفقت ​کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا بعد ازاں دونوں کو ضمانت پر رہا بھی کر دیا گیا۔

تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ دونوں کے خلاف اعلیٰ عدالتوں، ججوں، پاکستان کی فوج اور خواتین سے متعلق تضحیک آمیز رویہ رکھنے پر دو مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

Read more

گھوڑوں کے ڈرنے کی وجہ سے اولمپکس کے شہسواری کے میدان سے سومو پہلوان کا مجسمہ ہٹانا پڑا

ویب ڈیسک — اولمپکس میں شہسواری کے میدان سے ایک سومو پہلوان کا مجسمہ گھڑ سواروں کی شکایت پر ہٹا دیا گیا ہے۔ گھڑ سواروں کا کہنا تھا کہ مقابلوں کے درمیان گھوڑے سومو پہلوان کا مجسمہ دیکھ کر ڈر جاتے ہیں۔

یہ مجسمہ چیری کے ایک درخت کے ساتھ رکھا گیا تھا جہاں شہسواری کے مقابلے کے دوران کرتب دکھاتے گھڑ سوار ایک رکاوٹ پھلانگتے تھے۔

Read more

ترکی، یونان اور امریکہ میں خشک موسم جنگلات کی آگ کو پھیلا رہا ہے

ویب ڈیسک — ترکی، یونان اور امریکہ کے کئی علاقوں میں مختلف مقامات پر جنگلات میں بھڑکتی آگ ابھی تک قابو سے باہر ہے اور آبادیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے، جب کہ وہاں سے لوگ محفوظ مقامات کی طرف جا رہے ہیں۔ ہزاروں فائرفائٹرز، جنہیں فضائی مدد بھی حاصل ہے، آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

Read more

رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز کا سترہ صحافیوں کی پیگاسس سافٹ وئیر جاسوسی معاملے پر اقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک — سات ممالک سے تعلق رکھنے والے سترہ صحافیوں نے، صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) کے ساتھ مل کر پیگاسس سافٹ وئیر کے معاملے میں پیرس اور اقوام متحدہ میں باضابطہ طور پر شکایت جمع کروانے کا اعلان کر دیا۔

Read more

حزب اللہ کا اسرائیل پر 20 راکٹوں سے حملہ، توپ خانے کی فائرنگ سے جواب

ویب ڈیسک — ایران کے حمایت یافتہ عسکری گروپ حزب اللہ نے جمعے کی صبح شمالی اسرائیل پر تقریباً 20 راکٹ فائر کیے، جس سے کئی اسرائیلی قصبوں میں لوگوں کو اپنے بچاؤ کے لیے پناہ گاہوں کا رخ کرنا پڑا۔

Read more

اولمپکس مقابلے: بیلاروس کی اولمپک کھلاڑی کو پولینڈ سے پناہ کی درخواست کیوں کرنی پڑی؟

ویب ڈیسک — بیلاروس کی سپرنٹر کرسٹینا تسمانوسکایا نے گوگل ٹرانسلیٹر کی مدد سے زبردستی ملک بلائے جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سپرنٹر کرسٹینا تسمانوسکایا نے کھیل میں ناکامی کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے کوچ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اس مقابلے کا حصہ بنایا گیا جس کے لئے انہیں تیاری نہیں کروائی گئی تھی۔ کرسٹینا کے مطابق، پوسٹ کے بعد انہیں سپورٹس حکام نے فوری اپنا سامان باندھنے کا کہا اور ملک واپسی کے لئے زبردستی ایئرپورٹ لے گئے۔

Read more

امریکہ کی جانب سے افغان حکومت کے میڈیاترجمان کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت

ویب ڈیسک — امریکہ نے افغان حکومت کے شعبہ اطلاعات اور میڈیا کے سربراہ، دوا خان مینہ پال کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ طالبان نے مینا پال پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، اس لئے ان رپورٹس پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں کہ وہی اس قتل کے ذمہ دار ہیں۔ جب کہ اس بارے میں بھی ناقابل تردید اطلاعات ہیں کہ طالبان اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں شہری آبادی کے خلاف مظالم اور بدلہ لینے کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

Read more

امریکہ میں ووٹ کے حق کا قانون: 56 سال بعد بھی خدشات برقرار

ویب ڈیسک — امریکہ میں ووٹنگ رائٹس ایکٹ یا حقِ راہے دہی کے قانون پر اس وقت کے صدر لنڈن بی جونسن نے 6 اگست 1965 کو دستخط کیے تھے۔ اگرچہ یہ قانون نافذ ہوئے 56 برس گزر چکے ہیں لیکن آج بھی یہ امریکہ کی سیاست میں ایک اہم موضوع ہے۔

اس قانون کو شہری حقوق سے متعلق امریکی کانگریس سے منظور ہونے والی کامیاب ترین قانون سازی قرار دیا جاتا ہے۔ اس قانون کی منظوری کے چند ماہ بعد ہی حقِ رائے دہی سے محروم لاکھوں سیاہ فام امریکیوں کے ووٹ رجسٹرڈ ہوگئے تھے۔

Read more

بھارتی کسانوں کا آٹھ ماہ سے جاری احتجاج اگلے ریاستی انتخابات کو کیسے متاثر کر سکتا ہے؟

نئی دہلی — بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے مضافات میں شہر کو ملانے والی شاہراہوں پر گزشتہ آٹھ ماہ سے حکومت مخالف کسان احتجاج جاری ہے۔ بھارتی کسان حکومت سے ان زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو مودی حکومت نے زرعی منڈیوں کو کھولنے کی غرض سے نافذ کیے ہیں۔

Read more

کشمیر پریمیئر لیگ کا تنازعات کے ساتھ آغاز، کون سا کھلاڑی کس ٹیم میں شامل؟

کراچی — پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں کرکٹ کا میلہ ’کشمیر پریمیئر لیگ‘ (کے پی ایل) کا آغاز جمعے سے ہو رہا ہے جس میں کئی کھلاڑی مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Read more

پاکستان اور بھارت میں ’اولمپک اسٹارز‘ کے کارناموں پر بننے والی سات فلمیں

کراچی — جب بھی کھیلوں کے مقابلے ’اولمپکس‘ کا ذکر ہو گا تو پاکستان اور بھارت میں بننے والی ان فلموں کو بھی یاد کیا جائے گا جنہوں نے دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے میلے کو اسکرین پر دوبارہ زندہ کیا۔

فلموں میں اولمپکس گیمز کو کہیں فرضی تو کہیں اصلی کہانی کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

Read more

رحیم یار خان مندر پر حملے میں پولیس نے تماشا دیکھنے کے سوا کچھ نہیں کیا: سپریم کورٹ

اسلام آباد — سپریم کورٹ آف پاکستان نے رحیم یار خان کے علاقے بھونگ میں مندر پر حملے کے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے حکم دیا ہے۔

عدالت نےحملے پر اکسانے والوں کے خلاف کارروائی اور مندر کی بحالی کے اخراجات ملزمان سے ہر صورت وصول کرنے کے بھی احکامات دیے ہیں۔

Read more

بچوں کی عریاں تصاویر شناخت کرنے والا ٹول: ایپل کے فیچر پر تنقید بھی تعریف بھی

ویب ڈیسک — ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے بچوں کے جنسی استحصال کی حوصلہ شکنی کے لیے امریکہ میں آئی فونز کے اندر ایسی تصاویر کو سکین کرنے کا منصوبہ متعارف کروایا ہے۔

Read more

وائٹ ہاؤس کا غیر ملکی شہریوں کے لیے ویکسی نیشن کا ثبوت لازمی قرار دینے پر غور

ویب ڈیسک — وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ میں غیر ملکی وزیٹرز سے ویکسین لگوانے کے ثبوت کو لازمی قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

جیف زینٹس نے جو کووڈ نائنٹین رسپانس کوارڈینیٹر ہیں، خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا ہے کہ متعدد وفاقی ادارے اس بارے میں امکانات پر غور و خوض کر رہے ہیں۔

Read more

ٹوکیو اولمپکس: ارشد ندیم کے میڈل جیتنے کا کتنا چانس ہے؟

کراچی — سات اگست کی شام ٹوکیو اولمپکس کے مقابلوں میں پاکستان کی نظریں جیولن تھرو کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم پر ہوں گی۔ کیا پاکستانی ایتھلیٹ یہ مقابلہ جیت سکیں گے اور کیا پاکستان کا 29 سالہ میڈل کا انتظار ختم ہو گا؟

Read more

بھارتی کشمیر: خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے سے پہلے اور بعد کی صورتِ حال ایک صحافی کی نظر میں

سرینگر — جولائی 2019 میں ہی بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں طرح طرح کی افواہوں کا بازار گرم تھا۔ لوگوں میں آئینِ ہند کی دفعات 370 اور 35 اے کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا جانے لگا تھا اور یہ بات زبان زدِ عام تھی کہ بھارتی حکومت جموں و کشمیر کے بارے میں کوئی اہم فیصلہ کرنے والی ہے۔

ان افواہوں اور خدشات کو حکومت اور اس کے ذیلی اداروں کی طرف سے اٹھائے جانے والے ایک کے بعد دوسرے غیر معمولی اور متنازع اقدامات اور اعلانات نے تقویت بخشی۔

Read more

طالبان نے چمن اسپن بولدک سرحدی گزرگاہ بند کر دی، کابل میں حکومتی ترجمان قتل

اسلام آباد — افغان طالبان نے پاکستان سے متصل اہم سرحدی گزرگاہ چمن-اسپن بولدک کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب طالبان نے دارالحکومت کابل میں افغان میڈیا اینڈ انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر​ کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

Read more

برطانیہ کی مزید ویزا توسیع سے معذرت، نواز شریف کے پاس کیا کیا آپشن ہیں؟

اسلام آباد — برطانیہ کے محکمۂ داخلہ نے پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ویزے کی توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

Read more

کرونا وبا میں خدمات انجام دینے والی خواتین کو سراہنے کے لیے ’باربی ڈول‘ تیار

دنیا بھر میں ڈاکٹر، سائنس دان اور دیگر طبی عملہ کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے دن رات خدمات انجام دے رہا ہے۔ ان میں بہت سی خواتین بھی شامل ہیں جو وبا پر قابو پانے کی کوشش میں نمیاں کردار ادا کر رہی ہیں۔

​حال ہی میں کرونا وبا میں خدمات انجام دینے والی خواتین کو سراہنے اور ان کی پہچان کے لیے کھلونے بنانے والی کمپنی نے ان کی طرح نظر آنے والی ’باربی ڈول‘ تیار کی ہیں۔

Read more

رحیم یار خان: بھونگ مندر پر حملے کی ابتدائی رپورٹ جاری، چیف جسٹس کا نوٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے بھونگ شریف میں مندر پر حملے اور توڑ پھوڑ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری پنجاب اور انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کو چھ اگست کو سپریم کورٹ میں طلب کر لیا ہے جہاں اس معاملے پر سماعت ہو گی۔

Read more

بلوچستان: ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے اے این پی رہنما عبید اللہ کاسی کی لاش برآمد

بلوچستان میں کچلاک سے جون میں اغوا ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ملک عبید اللہ کاسی کی لاش پشین سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق عبید اللہ کاسی کی لاش ضلع پشین کے علاقے سرانان سے بدھ کی شب تین بجے برآمد ہوئی۔

Read more

نیم خود مختار حیثیت کے خاتمے کے دو برس بعد بھارتی کشمیر میں کیا کچھ بدلا؟

بھارتی حکومت کی طرف سے اس کے زیرِ انتظام کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے پانچ اگست 2019 کے اقدامات پر سرینگر اور وادیٔ کشمیر میں کہیں جزوی اور کہیں مکمل ہڑتال رہی۔

مسلح پولیس اہل کار اور بھارت کی وفاقی پولیس اور نیم فوجی دستے مختلف شاہراہوں پر تعینات رہے۔

سرینگر کے مرکزی تجارتی علاقے لال چوک اور ملحقہ بازاروں کے دکان داروں نے یہ دعویٰ کیا کہ پولیس حکام نے اُنہیں ہڑتال نہ کرنے کا کہا تھا۔

Read more

عبدالقیوم نیازی پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیرِ اعظم کیسے بن گئے؟

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں وزارت عظمیٰ کا قلمدان ایسے سیاسی رہنما کے پاس آیا ہے جو اس عہدے کی دوڑ میں بھی شامل نہیں تھے۔

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے عبدالقیوم نیازی کی بطورِ وزیرِ اعظم نامزدگی کے بعد پاکستانی کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے بدھ کو ووٹنگ ہوئی۔ تحریک انصاف کے عبدالقیوم نیازی 33 ووٹ لے کر وزیرِ اعظم منتخب ہوئے جن کے مدِ مقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر نے محض 15 ووٹ حاصل کیے۔

Read more

پنجاب: تعلیمی اداروں میں یکساں نصاب کا کہیں خیرمقدم تو کہیں تحفظات

پاکستان کے صوبے پنجاب میں یکساں نصابِ تعلیم نافذ کر دیا گیا ہے جس کے بعد صوبے کے تمام تعلیمی اداروں اور دینی مدارس میں ایک جیسا نصاب پڑھایا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں یکساں نصابِ تعلیم کا نفاذ پرائمری سطح پر کیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب بھر میں تمام نجی اور سرکاری اسکولوں اور دینی درس گاہوں میں پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ کی کتب پڑھائی جائیں گی۔

Read more

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 برس بعد پاکستان کا دورہ کرے گی، سیریز کا شیڈول جاری

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 برس بعد پاکستان کا دورہ کرے گی جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

کیویز ٹیم تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی جس کے بعد مہمان ٹیم کو 14 ستمبر تک قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔

Read more

افغانستان کے بڑے جنگجو سردار جو طالبان کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں

کئی دہائیوں سے بد امنی، انتشار اور افراتفری کے شکار افغانستان میں مسلح گروہوں اور جنگجو کمانڈروں کا اثر و رسوخ رہا ہے جو افغانستان میں آباد مختلف نسلی گروہوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ جنگجو سردار سوویت یونین کے خلاف لڑائی کے بعد نوے کی دہائی میں افغانستان میں ہونے والی خانہ جنگی کے دوران آپس میں لڑنے کے علاوہ طالبان کے اثر و نفوذ کے دوران بھی متحرک رہے۔

Read more

پاکستانی نژاد امریکی شہری مجاہد پرویز کو امریکہ کے حوالے کیوں کیا جا رہا ہے؟

اسلام آباد — پاکستان کی وفاقی کابینہ نے کرپشن کیس میں مطلوب پاکستانی نژاد امریکی شہری مجاہد پرویز کو امریکہ کو حوالے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ مذکورہ شخص 2012 میں پاکستان آ گیا تھا۔

Read more

افغان سرحد پر باڑ لگنے سے دہشت گردی 80 فی صد کم ہوئی: پاکستانی فوج کا دعویٰ

اسلام آباد — پاکستان کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ 2600 کلو میٹر طویل سرحد کے 90 فی صد حصے پر باڑ لگانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جب کہ باقی ماندہ کام بھی رواں برس کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا۔

فوجی حکام کا دعویٰ ہے کہ باڑ لگانے سے دہشت گردی کے واقعات 80 فی صد تک کم ہوئے ہیں۔

Read more

ٹوکیو اولمپکس: پاکستان کے ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل میں پہنچ گئے

ویب ڈیسک — جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کے کھلاڑی ارشد ندیم نے مردوں کے ‘جیولن تھرو’ (نیزہ پھینکے کا مقابلہ) کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ جس کے بعد اولمپکس میں 29 سال بعد پاکستان کے لیے پہلا تمغہ جیتنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

Read more

گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت میں تبدیلی کا مسودہ تیار، کیا کشمیر پر پاکستان کا مؤقف کمزور ہو گا؟

اسلام آباد — پاکستان نے چین سے ملحقہ اپنے زیرِ انتظام علاقے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت میں تبدیلی کے لیے قانونی مسودہ تیار کر لیا ہے جسے رواں ماہ منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

گلگت بلتستان کی اسمبلی نے مارچ میں ایک قرار داد متفقہ طور پر منظور کی تھی جس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس علاقے کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کے لیے درکار قانون سازی کرے تاکہ پارلیمنٹ اور دیگر وفاقی اداروں میں بھی اس علاقے کو نمائندگی مل سکے۔

Read more

افغان وزیرِ دفاع کے گھر کے باہر کار بم حملہ: ’امریکہ اپنے اتحادی افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے’

ویب ڈیسک — امریکہ نے کابل میں منگل کو ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے شراکت دار افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

وائس آف امریکہ کے لیے عائشہ تنظیم کی رپورٹ کے مطابق متعدد ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ منگل کو ایک خود کش بمبار نے افغانستان کے وزیرِ دفاع جنرل بسم اللہ خان محمدی کے گھر کو ہدف بنایا۔ جس وقت دھماکہ ہوا وزیرِ دفاع گھر پر موجود نہیں تھے اور دھماکے بعد ان کے خاندان کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

Read more

عاصم سلیم باجوہ کا استعفی، چین کا دباؤ یا کوئی اور وجہ؟

اسلام آباد — چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے استعفے کے بعد یہ چہ می گوئیاں جاری ہیں کہ آخر اُنہوں نے اچانک استعفی کیوں دیا؟

Read more

ہراسانی کے الزامات: نیویارک کے گورنر کومو کو مستعفی ہو جانا چاہیے، صدر بائیڈن

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو کو منگل کو ریاست کی اٹارنی جنرل کی طرف سے جاری کردہ اس رپورٹ کے بعد مستعفی ہو جانا چاہیے جس میں نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ وہ متعدد خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

Read more

بائیڈن کے عمران خان کو فون نہ کرنے پر پاکستان کا گلہ، ‘ہمارے پاس اور بھی آپشنز ہیں’

اسلام آباد — پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف ںے گلہ کیا ہے کہ صدر بائیڈن کے نزدیک خطے میں پاکستان کی اہمیت کے باوجود تاحال اُنہوں نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات نہیں کی۔

Read more

مفاہمت یا مزاحمت کا بیانیہ؛ کیا مسلم لیگ (ن) میں تقسیم بڑھ رہی ہے؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست میں مفاہمت اور مزاحمت کے بیانیے پر بحث جاری ہے۔ مبصرین کے مطابق اس معاملے پر جماعت کے اندر تقسیم میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمت کی پالیسی پر گامزن رہے ہیں۔ جب کہ پارٹی کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز مسلم لیگ کی مزاحمت کا چہرہ بن کر سامنے آئی تھیں۔

Read more

سندھ میں کم سے کم تنخواہ 25 ہزار مقرر کرنے کے حکومتی فیصلے پر تاجر نالاں کیوں؟

سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں کم سے کم اُجرت 25 ہزار روپے کرنے کے اقدام کو تاجروں کی تنظیم ایمپلایئرز فیڈریشن آف پاکستان نے عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔ تاجروں اور صنعت کاروں کا مؤقف ہے کہ کم از کم اجرت 17 ہزار 500 سے بڑھا کر 25 ہزار روپے مقرر کرنے کا اقدام غیر مناسب اور بلا جواز ہے اور اس کے لیے غیر آئینی طریقۂ کار اپنایا گیا۔

ایمپلایئرز فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری ذکی احمد خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اس اقدام کو چیلنج کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ اس مقصد کے لیے منیمم ویج بورڈ کے آخری فیصلے کے برخلاف حکومت نے یکطرفہ طور پر صوبے میں کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے مقرر کر دی۔

Read more

فیصل آباد میں عورت مارچ کی اجازت نہ دینے پر ایمنسٹی کا اظہارِ تشویش

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فیصل آباد میں خواتین کو ریلی نکالنے کی اجازت نہ دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایمنسٹی انٹرنیشنل ساؤتھ ایشیا نے خواتین کو ریلی کی اجازت نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں عورت مارچ پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر تنظیم کو تشویش ہے۔

Read more

بھارت میں حکومت مخالف احتجاج، کانگریس رہنما راہول گاندھی کی سائیکل پر پارلیمنٹ آمد

بھارت میں پیگاسس کے جاسوسی کے معاملے، زرعی قوانین، کرونا وبا اور مہنگائی سمیت متعدد معاملات پر پارلیمان میں بحث کرانے کے حزبِ اختلاف کے مطالبے اور حکومت کے انکار کی وجہ سے پارلیمنٹ کے اجلاس میں تعطل برقرار ہے۔ جب کہ حزبِ اختلاف کی جماعت کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے حکومت مخالف حکمتِ عملی مرتب کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا ایک ’بریک فاسٹ اجلاس‘ منعقد کیا۔

اجلاس میں کانگریس سمیت 15 سیاسی جماعتوں کے 100 سے زائد اراکینِ پارلیمنٹ نے شرکت کی اور متعدد معاملات پر بحث کرانے کے لیے حکومت کو مجبور کرنے کے سلسلے میں تبادلۂ خیال کیا۔ جب کہ ایک مشترکہ حکمتِ عملی تیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

Read more

گلگت بلتستان میں خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ، سیاحوں کی آمد پر پابندی

گلگت بلتستان کے حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال ماضی کی نسبت کثیر تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح گلگت بلتستان کا رخ کر رہے ہیں ۔ البتہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات اور خراب موسم سیاحت کے فروغ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

گلگت بلتستان کو خیبر پختونخوا سے ملانے والے علاقے دیامر کے کمشنر نے پیر ایک اعلان میں خراب موسم کی وجہ سے سیاحوں کے علاقے میں داخلے پر دو دن کے لیے پابندی عائد کی ہے۔

Read more

جمائما نے وینس فلم فیسٹیول کے لیے منتخب پاکستانی فلم کا حصہ بننے کی حامی کیوں بھری؟

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کو پاکستان چھوڑے ہوئے 18 برس گزر گئے ہیں لیکن پاکستان سے آج بھی ان کا تعلق کہیں نہ کہیں پہلے کی ہی طرح ہے۔

حال ہی میں جمائما خان اور پاکستانی فلم ساز مہناز دیوان کی مختصر فلم ‘ملاقات’ کو 78ویں وینس فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

Read more

کیپٹل ہل ہنگامہ آرائی: موقع پر پہنچنے والے مزید دو پولیس اہل کاروں کی خود کشی

امریکہ میں رواں برس جنوری میں دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کانگریس کی عمارت پر ہجوم کی چڑھائی پر کارروائی کرنے والے مزید دو پولیس اہلکاروں کی خود کشی کی تصدیق کی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ آف کولمبیا (ڈی سی) کے میٹرو پولیٹن پولیس ڈپارٹمنٹ نے پیر کو جاری ایک بیان میں بتایا ہے کہ رواں برس چھ جنوری کو ہونے والی ہنگامہ آرائی پر کارروائی کرنے والے ایک اور اہل کار نے گزشتہ ہفتے خود کشی کر لی تھی۔

Read more

طالبان نے طاقت کے زور پر قبضہ کیا تو ان کی حکومت عالمی سطح پر تنہا ہو گی: خلیل زاد

اسلام آباد — افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امریکہ متحارب افغان دھڑوں کے درمیان سیاسی تصفیے کے لیے پر عزم ہے کیوں کہ کوئی بھی فریق عسکری قوت کے ذریعے یہ جنگ نہیں جیت سکتا۔

Read more

ترکی میں آتش زدگی: جنگلات میں آگ لگتی کیوں ہے؟

بحیرۂ روم کے ساتھ واقع ترکی کے جنوبی ساحلی علاقوں کے جنگلات میں درجنوں مقامات پر گزشتہ ہفتے لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں تاحال جاری ہیں۔

آگ کے نتیجے میں اب تک آٹھ افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے بعض رہائشی علاقے اور ہوٹل بھی خالی کرالیے گئے ہیں۔

Read more

سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا: افغان تحقیقاتی ٹیم کی اسلام آباد میں حکام سے ملاقاتیں

اسلام آباد — پاکستان کے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی صاحبزادی کے مبینہ اغوا اور تشدد کی تحقیقات کے حوالے سے ایک افغان ٹیم کی پاکستان آمد کی تصدیق کی ہے۔

پیر کو ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے تمام معلومات سے افغان ٹیم کو آگاہ کرے گا۔

Read more

افغان امن عمل سے متعلق سابق کینیڈین سفارت کار کے بیان پر پاکستان کا سخت ردِعمل

اسلام آباد — پاکستان کے دفترِ خارجہ نے کینیڈا کے سابق وزیر اور سفارت کار کرس الیگزینڈر کے افغان امن عمل میں پاکستان اور وزیر اعظم عمران کے کردار سے متعلق دیے گئے بیان کی سخت مذمت کی ہے اور ان کے الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

Read more

انفراسٹرکچر میں جدت: امریکی سینیٹرز کا 10 کھرب ڈالر کا منصوبہ

واشنگٹن ڈی سی — امریکی سینیٹروں نے اتوار کو 10 کھرب ڈالر کے اس منصوبے کی جزیات کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے تحت ملک میں سڑکوں، پلوں، بندرگارہوں، تیز رفتار انٹرنیٹ اور انفراسٹرکچر کے دیگر منصوبوں پر سرمایہ کاری کی جائے گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ رواں ہفتے پارلیمان اس بل کی منظوری دے دی گی۔

Read more

چین: ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے دنیا کی بلند ترین ’بنجی جمپ‘

ولنگ یوان — اپنی روٹین سے تھک کر متعدد افراد چھٹیاں منانے کی غرض سے سیر کو نکل جاتے ہیں لیکن ایڈونچر کے شوقین افراد کچھ ایسا کرنے کی ٹھان لیتے ہیں جو کمزور دل افراد کے لیے دل دہلا دینے والا تجربہ ثابت ہو سکتا ہے۔

Read more

خیبرپختونخوا: انسدادِ پولیو ٹیمز کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہل کار قتل، ایک زخمی

پشاور — خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انسدادِ پولیو مہم میں محکمہ صحت کے اہل کاروں اور رضا کاروں کی حفاظت پر مامور ایک اور پولیس اہل کار کو نامعلوم افراد نے پیر کی صبح گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

Read more

بحیرۂ عرب میں آئل ٹینکر پر ڈرون حملے کا ذمہ دار ایران ہے: امریکہ و برطانیہ کا الزام

امریکہ اور برطانیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر ہونے والے ڈرون حملے کا ذمہ دار ایران ہے۔

امریکہ کے ایک اعلیٰ سفارت کار نے کہا ہے کہ شمالی بحیرۂ عرب میں مرسر اسٹریٹ آئل ٹینکر پر حملے کا کوئی جواز نہیں تھا۔ یہ ایک ایسا بحری جہاز تھا جس کا نظم برطانیہ میں قائم ادارہ ‘زائڈک میری ٹائم’ کے پاس ہے اور اس کی ملکیت ارب پتی اسرائیلی ایال اوفر کے پاس ہے۔

Read more

امریکی باکس آفس پر ایڈوینچر فلم ‘جنگل کروز’ کا راج

امریکہ میں کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے والے ’ڈیلٹا‘ ویرینٹ کے خطرات کے باجود شائقینِ فلم نے ‘جنگل کروز’ کو دیکھنے کے لیے سنیما گھروں کا رُخ کیا اور فلم امریکی باکس آفس پر سرِ فہرست رہنے میں کامیاب رہی۔

امریکی فلم پروڈکشن اسٹوڈیو والٹ ڈزنی پکچرز کی جانب سے پروڈیوز کی جانے والی ایڈوینچر فلم ‘جنگل کروز’ کو امریکہ میں تیس جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا جو سینماؤں میں چھائی ہوئی ہے۔

Read more

گریٹ ریزگنیشن: امریکہ میں ملازمت چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ کیوں؟

کرونا وائرس کی عالمی وبا جہاں صحتِ عامہ کے لیے ایک بڑا چینلج ثابت ہوئی ہے وہیں روز مرہ زندگی میں بھی اس نے بہت کچھ تبدیل کر دیا ہے۔ ان میں سے بعض تبدیلیاں ایسی ہیں جن کا اس سے پہلے تصور بھی شاید ممکن نہیں تھا۔ ایسی ایک نمایاں تبدیلی گھر سے دفتری کام یا ’ورک فرام ہوم‘ بھی ہے۔

کرونا وبا کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں کی بنا پر جب ‘ورک فرام ہوم’ کا سلسلہ شروع ہوا تو ابتدا میں بیش تر ملازمین کو اس سے مطابقت پیدا کرنے میں کسی نہ کسی دشواری کا سامنا رہا۔ لیکن اب صورتِ حال یہ ہے کہ امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں میں ملازمین کی بڑی تعداد دفاتر واپس آنے پر تیار نہیں۔

Read more

امریکہ: وفاقی پراسیکیوٹرز کے دفاتر پر سائبر حملوں کی تصدیق

واشنگٹن ڈی سی — امریکی محکمۂ انصاف نے تصدیق کی ہے کہ روسی ہیکرز نے گزشتہ برس ‘سولر ونڈز’ نامی جاسوسی مہم کے تحت امریکہ کے بعض اہم وفاقی پراسیکیوٹرز کے دفاتر پر سائبر حملوں کے ذریعے ای میل اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر لی تھی۔

Read more

کشمیر پریمیئر لیگ، پی سی بی بھارتی کرکٹ بورڈ سے نالاں کیوں ہے؟

ویب ڈیسک — پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں رواں ماہ ہونے والی کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) سے قبل پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈ آمنے سامنے آ گئے ہیں۔

Read more

بھارتی کشمیر: سیکیورٹی اہل کاروں پر پتھر برسانے والوں کو سرکاری نوکری ملے گی نہ پاسپورٹ

ویب ڈیسک — بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ حکومت مخالف سرگرمیوں اور سیکیورٹی اہل کاروں پر پتھراؤ کرنے والے افراد کی نہ تو پاسپورٹ کلیئرنس ہو گی اور نہ ہی وہ سرکاری نوکری کے اہل ہوں گے۔

Read more

نور مقدم قتل کیس: کب کیا ہوا اور پولیس کی تحقیقات کہاں تک پہنچیں؟

تفتیش سے منسلک بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کے دوران ایک سے زائد چھریاں استعمال کی گئیں کیونکہ قتل کے بعد گردن الگ کرنے کے لیے ایک چھری کارآمد نہیں تھی جس کے بعد ملزم نے دوسری چھری استعمال کی۔ کمرے میں موجود پستول قبضے میں لیا گیا جس میں گولی پھنسی ہوئی تھی۔

Read more

طالبان اور افغان فورسز کے درمیان لڑائی جاری، قندھار ایئر پورٹ پر راکٹ حملہ

قندھار — افغانستان میں طالبان جنگجوؤں اور حکومتی فورسز کے درمیان مختلف علاقوں میں لڑائی جاری ہے اور طالبان نے اتوار کو مزید شہروں کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے تازہ حملے کیے ہیں۔

اتوار کی صبح قندھار ایئر پورٹ پر راکٹ حملے کے بعد ایئر پورٹ سے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔

Read more

افغانستان: ہرات میں اقوامِ متحدہ کے دفتر پر حملے میں ایک محافظ ہلاک

افغانستان کے صوبہ ہرات میں اقوامِ متحدہ کے دفتر پر راکٹس، گرنیڈز اور جدید اسلحے سے حملہ کیا گیا ہے جس میں ایک افغان پولیس اہل کار ہلاک اور دیگر افسران زخمی ہوئے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ واضح طور پر دکھائی دینے والے اقوامِ متحدہ دفتر کے داخلی راستے پر ہوا جو کہ حکومت مخالف حملہ آوروں کی طرف سے کیا گیا۔

Read more

اسلام آباد میں نور مقدم کے قتل سے خواتین پر تشدد کا مسئلہ ایک بار پھر نمایاں

اسلام آباد کے ایک پوش علاقے میں ہونے والا بہیمانہ قتل حالیہ دنوں میں عورتوں پر تشدد کے واقعات میں سے ایک ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ ملک میں انتہا پسندی کے اضافے کے ساتھ ساتھ صنفی تشدد بڑھتا جا رہا ہے۔

ملک کے دارالحکومت میں قتل ہونے والی نور مقدم کے آخری گھنٹے دہشت ناک تھے جہاں انہیں مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ 27 برس کی نور مقدم نے کھڑکی سے چھلانگ بھی لگائی البتہ انہیں واپس گھسیٹا گیا۔ ان پر مزید تشدد کیا گیا اور بالآخر انہیں قتل کر کے ان کا سر قلم کر دیا گیا۔ ان کے ایک بچپن کے دوست پر قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Read more

طالبان افغان اہلکاروں کو انتقامی کارروائیوں میں نشانہ بنا رہے ہیں: ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان سرکاری اہلکاروں، سیکیورٹی فورسز اور بعض اوقات ان کے رشتے داروں کو حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔ البتہ طالبان نے انتقامی کارروائیوں کی تردید کی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ طالبان کی انتقامی کارروائیاں ان کے دعوؤں کے برعکس ہیں جن میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ افغان حکومت، امریکہ اور نیٹو فورسز کے لیے کام کرنے والوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔

Read more

امریکہ: جسٹس ڈپارٹمنٹ کا محکمۂ خزانہ کو ٹرمپ کے ٹیکس ریٹرن کانگریس کو فراہم کرنے کی حکم

امریکہ کے محکمۂ انصاف نے جمعے کو ایک میمو میں محکمۂ خزانہ سے کہا ہے کہ وہ کانگریس کی ذرائع آمدن کی کمیٹی کے سامنے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس ریٹرن کا ریکارڈ پیش کرے۔ اس فیصلے سے صدر ٹرمپ کے ریکارڈز سے متعلق لمبی قانونی جنگ کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق محکمۂ انصاف کے قانونی مشیر نے کہا کہ کمیٹی کے چیئرمین نے سابق صدر کے ٹیکس کی معلومات کے حصول کے لیے کافی وجوہات فراہم کی ہیں۔ اس لیے ان کے بقول وفاقی قانون کے تحت محکمۂ خزانہ اس بات کا پابند ہے کہ وہ کمیٹی کو یہ معلومات فراہم کرے۔

Read more

امریکہ نے شمالی کوریا کو غیر قانونی طور پر تیل پہنچانے والا ٹینکر ضبط کر لیا

امریکہ کے محکمۂ انصاف کا کہنا ہے کہ امریکہ نے سنگاپور کی ایک کمپنی کے ملکیتی بحری آئل ٹینکر کو ضبط کر لیا ہے۔ یہ آئل ٹینکر شمالی کوریا کو غیر قانونی طور پر تیل کی ترسیل کر رہا تھا۔

نیو یارک کے فیڈرل جج کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے امریکہ نے ‘ایم ٹی کریجیئس’ نامی آئل ٹینکر کو تحویل میں لیا تھا۔ جو کہ اس وقت کمبوڈیا میں موجود ہے۔

Read more

افغان فورسز اور طالبان کی قندھار پر قبضے کی لڑائی، طلبہ تعلیم اور تاجر کاروبار کے لیے پریشان

خالد احمد افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار کے رہائشی ہیں۔ وہ بارہویں جماعت کے طالبِ علم ہیں جو ملک کی موجودہ صورتِ حال کے باعث اپنی تعلیم اور مستقبل کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں۔

افغانستان کے شمال میں متعدد علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان اب جنوب مشرقی علاقوں کا رُخ کر رہے ہیں۔ اس وقت مشرقی صوبے قندھار میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

Read more

بھارت کی دو ریاستوں آسام اور میزورام میں سرحدی تنازع، وزیرِ اعلیٰ آسام کے خلاف مقدمہ درج

بھارت کی شمال مشرق میں دو ریاستوں آسام اور میزورام کے درمیان سرحدی تنازع طول پکڑتا جا رہا ہے۔ گزشتہ دنوں دونوں ریاستوں کی پولیس کے درمیان جھڑپ میں آسام کے پانچ پولیس اہل کار ہلاک ہوئے تھے جس پر اب آسام کے وزیرِ اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما کے خلاف قتل اور مجرمانہ سازش کے الزامات کے تحت میزورام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

یہ ایف آئی آر 26 جولائی کو دونوں ریاستوں کی پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے سلسلے میں درج کی گئی ہے جس میں آسام کے پانچ پولیس اہل کار اور ایک عام فرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

Read more

کیا طالبان چین کے دباؤ پر ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف کارروائی کریں گے؟

خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں دہشت گردی کے ایک حالیہ واقعے میں چینی انجینئروں کی ہلاکت میں ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ (ای ٹی آئی ایم) نامی شدت پسند گروہ کے ملوث ہونے کے خدشات کے بعد چین کی حکومت افغان طالبان پر زور ڈال رہی ہے کہ وہ افغانستان میں ای ٹی آئی ایم کے خلاف کارروائی کریں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے انخلا کے آغاز کے بعد افغانستان میں طالبان کی شمال کے علاقوں میں پیش قدمی میں ای ٹی آئی ایم اور القاعدہ سے وابستہ دیگر تنظیموں نے اہم کردار ادا کیا ہے جن کے خلاف چین کے دباؤ پر کارروائی افغان طالبان کے لیے مشکل ہو گی۔

Read more

فلم ’سٹل واٹر‘ پر امینڈا نوکس خفا کیوں ہیں؟

ویب ڈیسک — امریکی شہری امینڈا نوکس نے ہالی وڈ کی فلم ’سٹل واٹر‘ کے ساتھ ان کا نام جوڑنے پر نکتہ چینی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی کا ان پر بیتے واقعات سے کسی بھی قسم کا تعلق، ان کی کہانی کو ان کی مرضی کے بغیر استعمال کرنے کی کوشش ہے۔

Read more

معید یوسف کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، افغان تنازع بات چیت کا محور

ویب ڈیسک — پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے امریکی ہم منصب جیک سلیوان سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر افغان تنازع سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی ہے۔

Read more

ترکی کو بڑی تعداد میں افغان پناہ گزینوں کی آمد کا خدشہ

ویب ڈیسک — افغانستان میں ایک جانب طالبان پیش قدمی کر رہے ہیں۔ ایسے میں ان پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو افغانستان سے ترکی پہنچ رہے ہیں۔ ترکی پہلے ہی لاکھوں پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے اور حکومت کی پناہ گزینوں سے متعلق حکمتِ عملی میں چھان بین کا عمل سخت ہو رہا ہے۔

Read more

افغانستان پر امریکی حکام نے حد سے زیادہ خود اعتمادی اور دروغ گوئی سے کام لیا: سیگار

ویب ڈیسک — امریکہ کی حکومت کے افغانستان میں تعمیرِ نو کے لیے نگران ادارے ‘سیگار’ نے کہا ہے کہ امریکہ کا ملک سے باہر فوجی طاقت استعمال کرنے کا وہی نتیجہ نکلے گا جو افغانستان کے اندر دو دہائیوں پر محیط جنگ کا نکلا ہے۔

ادارے نے ملک کے اعلیٰ ترین حکام کی اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے میں بار بار ناکامی کا بھی حوالہ دیا ہے۔

Read more

پاک افغان ٹریڈ: تاجر افغان حکومت کے علاوہ طالبان کو بھی بھاری ٹیکس دینے پر مجبور

چمن — افغانستان میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جاری لڑائی کے اثرات افغانستان کی دیگر ممالک کے ساتھ تجارت اور تعلقات پر بھی پڑ رہے ہیں۔ حال ہی میں پاک، افغان سرحد اسپن بولدک پر طالبان کے مبینہ کنٹرول کے بعد تاجر ٹیکسز میں اضافے کی شکایات کر رہے ہیں۔

Read more

بھارت: ’پیگاسس‘ جاسوسی کے معاملے پر 500 سے زائد شخصیات کا چیف جسٹس کے نام خط

نئی دہلی — بھارت میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی 500 سے زائد نمایاں شخصیات نے چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کے نام ایک کھلے خط میں ان سے مبینہ ’پیگاسس‘ جاسوسی کے معاملے میں مداخلت اور حکومت سے جواب طلب کرنے کی اپیل کی ہے۔

چیف جسٹس کو خط لکھنے والوں میں​ صحافی، مصنف، انسانی حقوق کے کارکن، وکلا، طلبہ اور فنکار شامل ہیں۔

Read more

تعلیم کے فروغ کے لیے بائیکنگ شروع کرنے والا پرعزم افغان نوجوان

ویب ڈیسک — اس روز فرید نوری امریکہ میں بیٹھ کر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہائی اسکول کے بچوں کو آن لائن پڑھا رہے تھے کہ اس دوران کابل کے ایک اسکول کے نزدیک دہشت گرد حملہ ہوا جس کی زد میں اسکول کی بچیاں بھی آ گئیں۔

Read more

اولمپکس: تیراکی کی ریلے دوڑ میں پہلی بار مرد اور عورت کا ایک ساتھ مقابلہ

ویب ڈیسک — دنیا بھر سے آنے والے کھلاڑیوں کا ایک ساتھ جمع ہونا اور مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینا اولمپکس کی پہچان ہے۔ ہر کھلاڑی کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ تمغہ جیتے اور اپنے ملک کا نام روشن کرے۔

Read more

کرونا کا ڈیلٹا ویریئنٹ 96 ملکوں میں پھیل چکا، آسٹریلیا سے فلپائن تک لاک ڈاؤن اور ہنگامی اقدامات

ویب ڈیسک — کووڈ 19 کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے مہلک اثرات سے بچنے اور ان سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے، آسٹریلیا سے جاپان اور فلپائن تک کے ایشیائی ممالک نے جمعے کے روز اپنے شہریوں کی نقل و حمل محدود کرنے کی غرض سے سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

Read more

چین میں سیلاب کی کوریج کرنے والے غیرملکی صحافیوں کو ہراساں کیے جانے پر امریکہ کی مذمت

ویب ڈیسک — امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کو چین میں سیلاب کی کوریج کرنے والے بین الاقوامی رپورٹروں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور دھمکانے کی اطلاعات پر گہری تشویش ہے۔

ترجمان کا یہ بیان چین کی جانب سے بی بی سی کو ’فیک نیوز‘ نشر کرنے کے الزام لگائے جانے کے محض 24 گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔

Read more

بھارت میں قدرتی یورینئیم کی چوری کے واقعات جوہری تحفظ کے پروٹوکولز کے بارے میں کیا خدشات پیدا کرتے ہیں؟

واشنگٹن ڈی سی — بھارت میں گزشتہ کئی عشروں کے دوران قدرتی یورینئیم کی چوری کے مسلسل واقعات پر ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ان کا خیال ہے کہ ملک کےجوہری تنصیبات کے سیفٹی اینڈ سیکیورٹی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے

یاد رہے کہ رواں برس مئی میں ریاست مہاراشٹرا میں پولیس نے دو افراد سے سات کلوگرام قدرتی یورینئیم برآمد کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس یورینئیم کی غیر قانونی منڈی میں قیمت 21 کروڑ بھارتی روپے کے برابر بتائی جاتی ہے۔

Read more