امریکہ میں تیزی سے پھیلتے کرونا وائرس کے پیش نظر ملک کے بڑے میڈیکل گروپس نے ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان اداروں کا کہنا ہے کہ وبا کی روک تھام کے لیے اس شعبے میں کام کرنے والے لوگوں کی ویکسی نیشن اب ناگزیر اور اخلاقی طور پر لازم نظر آتی ہے۔
وائس آف امریکہ کی خبر کے مطابق امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن اور امریکن نرسز ایسوسی ایشن سمیت صحتِ عامہ سے تعلق رکھنے والے 55 گروپس نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "ہم تمام ہیلتھ کیئر ورکرز اور طویل دورانیے کی دیکھ بھال کے مراکز کی انتظامیہ سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی ویکسی نیشن لازمی قرار دیں۔”
Read more