چین: ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے دنیا کی بلند ترین ’بنجی جمپ‘


چین کے صوبے ہنان میں موجود 430 میٹر طویل ’گلاس برج‘ پیدل چلنے والے پُل سے سیاحوں کو دنیا کی سب سے اونچی ’بنجی جمپ‘ کی پیش کش کر رہا ہے۔
ولنگ یوان — اپنی روٹین سے تھک کر متعدد افراد چھٹیاں منانے کی غرض سے سیر کو نکل جاتے ہیں لیکن ایڈونچر کے شوقین افراد کچھ ایسا کرنے کی ٹھان لیتے ہیں جو کمزور دل افراد کے لیے دل دہلا دینے والا تجربہ ثابت ہو سکتا ہے۔

چین کے صوبے ہنان کے تفریحی مقام ولنگ یوان میں موجود 430 میٹر طویل ’گلاس برج‘ پیدل چلنے والے پُل سے سیاحوں کو دنیا کی سب سے اونچی ’بنجی جمپ‘ لگانے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ’ژنگ جیا جی گرینڈ کینین گلاس برج‘ کے ذریعے جمپنگ کے شوقین سیاح 260 میٹر کی بلندی سے چھلانگ لگا سکتے ہیں۔

ولنگ یوان اپنی خوبصورتی سرسبز و شاداب پہاڑوں اور گہری کھائیوں کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔

بنجی جمپ ہوتی کیا ہے؟

اسکوبا اور اسکائے ڈائیونگ کی طرح ’بنجی جمپ‘ بھی کسی خطرناک ایڈونچر سے کم نہیں ہے اور اسے کرنے کے لیے آپ کا دل بے حد مضبوط ہونا چاہیے۔

بنجی جمپ میں بلندی سے چھلانگ لگائی جاتی ہے اور اس دوران بنجی جمپ کرنے والے شخص کے پاؤں میں ایک لچک دار رسی باندھی جاتی ہے۔

’ژنگ جیا جی گرینڈ کینین گلاس برج‘ سے بنجی جمپ کا آغاز 2020 کے آخر میں ہوا تھا لیکن عالمی وبا کرونا کے سبب عائد پابندیوں کی وجہ سے اسے مؤخر کر دیا گیا تھا۔

چین کے صوبے ہنان میں موجود 430 میٹر طویل ’گلاس برج‘ سیاحوں کو دنیا کی سب سے اونچی ’بنجی جمپ کی پیش کش کر رہا ہے۔
چین کے صوبے ہنان میں موجود 430 میٹر طویل ’گلاس برج‘ سیاحوں کو دنیا کی سب سے اونچی ’بنجی جمپ کی پیش کش کر رہا ہے۔

بنجی جمپ کے آپریٹر جونی ڈیکر کا کہنا ہے کہ “اب کاروبار آہستہ آہستہ بڑھنا شروع ہوا ہے کیوں کہ مقامی سیاحوں نے خطے میں واپس آنا شروع کر دیا ہے۔”

ان کے بقول ہم اس وقت ایک دن میں 20 بنجی جمپ کرا رہے ہیں۔

غیر ملکی سیاحوں کی کمی کی وجہ سے ایک بنجی جمپ کے لیے سیاحوں سے 306 ڈالر وصول کیے جا رہے ہیں۔

چین میں موجود اس پُل کو ایک اسرائیلی آرکیٹیکٹ حائم ڈوٹن کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا تھا جس کا افتتاح اگست 2016 میں ہوا تھا۔

اونچائی سے چھلانگ لگانا بہت سے افراد کے لیے ایک دل دہلا دینے والا تجربہ ثابت ہو سکتا ہے لیکن جونی ڈیکر کا ماننا ہے کہ زیادہ اونچائی اسے آسان بنا دیتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب آپ بہت اونچائی پر ہوتے ہیں تو یہ اسکائے ڈائیونگ کی طرح کا تجربہ ہوتا ہے۔

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments